
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات دینے پر رضا مندہو گیا۔چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات دینے پر رضا مندہو گیا۔شبرزیدی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی جائیدادپرمعلومات کے تبادلے کےلئے اجلاس ہوئے،اجلاس 9اور10اکتوبر کو دبئی میں ہوئے۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہناتھا کہ دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ اورایف بی آر حکام کے درمیان دوروزہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ پاکستانیوں کی جائیداد پر فوری معلومات دے گا،انہوں نے کہا کہ اقامہ کا غلط استعمال کرنیوالوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/11-Oct-2019/1032936?fbclid=IwAR1n8Wz_gEbtWONiDJlMBzqm6LKQQ2h5ctCi1WQH0ksTomGa_HNlIuTI5Cs

No comments:
Post a Comment