Pmln Corruption نوازشریف نے410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی ، نیب ::: نوازشریف کی پیشی کے موقع پر طلال چوہدری عدالت میں ٹیبل سے گر گئے ، عدالت میں طوفان بدتمیزی - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Friday, 11 October 2019

Pmln Corruption نوازشریف نے410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی ، نیب ::: نوازشریف کی پیشی کے موقع پر طلال چوہدری عدالت میں ٹیبل سے گر گئے ، عدالت میں طوفان بدتمیزی




نیب نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق چوہدری شوگرمل کیس کے حوالے سے نیب کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ نیب نے انکشاف کیا کہ نوازشریف نے بھتیجے یوسف عباس اور صاحبزادی مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ ملزمان نے جعلی 11 ملین کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کرنے کا دعویٰ کیا، جب کہ ٹرانسفر کئے جانے والے شیئرز نوازشریف کو 2014 میں واپس کر دئیے گئے تھے۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوہدری شوگرملز اور شمیم شوگرملز میں 1992 سے لے کر 2016 تک 2 ہزار ملین کی انوسٹمنٹ کی گئی۔ نواز شریف نے 1992 میں شوگر ملز کے لئے ایک آف شور کمپنی سے 1 کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض ظاہر کیا، لیکن جس کمپنی سے قرض لیا گیا اس کے اصل مالک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری شوگر مل کے آغاز کے لئے شریف فیملی نے اپنی ہی 9 کمپنیوں سے 20 کروڑ 95 لاکھ قرض لیا، مل کے قیام کے لئے ایک کروڑ 53 لاکھ ڈالرکا قرض دیگر ذرائع سے بھی حاصل کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف 1992 میں 43 ملین شیئر کے مالک تھے، ان کے پاس 1992 میں اتنے شیئر کہاں سے آئے یہ نہیں بتایا گیا، جب کہ ان کے اثاثے بڑھے، اس وقت نوازشریف پنجاب کے وزیراعلیٰ اور وزیر خزانہ بھی رہے، نوازشریف نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کسی سوالات کے جوابات ہی نہ دئیے۔

https://www.express.pk/story/1838628/1/



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کو احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملزکیس میں کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لے کر احتساب عدالت پہنچا دیاہے جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل اعظم تارڑر دلائل درہے ہیں جبکہ اس موقع پر کمرہ عدالت میں ن لیگ کے کارکنا ن اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ کارکنوں کے رش کے باعث لوگ ٹیبل اور کرسیوں پر چڑھ گئے جن میں ن لیگی رہنما طلال چوہدری بھی شامل تھے لیکن ٹیبل زیادہ لوگوں کا بوجھ نہ سہہ سکا اور ٹوٹ گیا جس پر طلال چوہدری ٹیبل سے نیچے گر گئے ۔

اس سے قبل نوازشریف نے عدالت آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مولانا کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں ، مولانا نے الیکشن کے بعد اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا کہا ، مولانا فضل الرحمان کی بات کو رد کرنا غلط تھا ، مولانا کی بات میں وزن ہے۔ ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف کو گزشتہ روز کچھ لکھ کر بھیجا ہے ، مولانا کے دھرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/11-Oct-2019/1032911?fbclid=IwAR3h_Bfzri6WYpteCOeY-OEp6DSuMBEC5SfmBb87TINFkAZS1_v5zyK5S4g

No comments:

Post a Comment