FATF پیرس میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ، پاکستانیوں کیلئے اہم ترین خبر آ گئ - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Monday, 14 October 2019

FATF پیرس میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ، پاکستانیوں کیلئے اہم ترین خبر آ گئ




پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے جس میں چین ،ملائیشیاءاور ترکی نے پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیاہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے 8ماہ کے دوران ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر بھرتوجہ سے کام کیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں جانے کے خدشات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی ددنیا نیوز کے مطابق چین ، ترکی اور ملائیشیاءنے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کی ، پاکستانی وفد نے انسداد منی لانڈرنگ کےا قدامات سے آگاہ کیا ، دہشتگردوں کی مالی امداد کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر بھی آگاہی فراہم کی ۔ وفد نے بتایاکہ پاکستان نے 27 میں سے 20 نکات پر مثبت پیش رفت کی ہے ۔ پاکستانی وفدد کی قیادت وفاقی وزیر حماد اظہر کر رہے ہیں ، اجلاس سے متعلق حتمی رپورٹ 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی ۔

https://dailypakistan.com.pk/14-Oct-2019/1034276?fbclid=IwAR0xi9XOj0jm5GUEBv1YTOyIl6WYHgm6DyJ7d3yM-be2U6z6O3Vb6JO5pxw

No comments:

Post a Comment