عام انتخابات سے متعلق بلاول کا بڑا دعویٰ - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Saturday, 13 January 2024

عام انتخابات سے متعلق بلاول کا بڑا دعویٰ

279101db314c3987e2e07670016a340b_M
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہےکہ ہم 8 فروری کو سرپرائز دیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک جیل سے بچنا چاہتا ہے دوسرا جیل سے نکلنا چاہتا ہے، ہمارے اور دیگر جماعتوں کے نظریے میں فرق ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ دیگر جماعتیں امیروں کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دیتی ہیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری کو سرپرائز دینے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے، ہم اپنا بندوبست کرلیتے ہیں،کوشش ہے پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم بنے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دھاندلی کروا کرمسلط ہونےکی کوشش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارا ساتھ دیتے تو الیکشن اصلاحات مزید بہتر ہوتیں، پچھلےالیکشن میں بانی پی ٹی آئی دھاندلی کرنے میں کامیاب ہوئے، اب پیپلز پارٹی ڈرنے اور جھکنے والی نہیں، ہم مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/CKudjek
via IFTTT

No comments:

Post a Comment