دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Sunday, 14 January 2024

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف

d19083703e24f891ade50d5398f1b380_M
پاکستان کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہیملٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز فن ایلن اور ڈیوڈ کونوے نے کیا اور کیوی ٹیم کو پہلا نقصان 59 رنز پر ہوا جب کونوے عامر جمال کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان ولیمسن 26 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ فن ایلن نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی رکھنے والی پاکستانی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ محمد رضوان، صائم ایوب، بابراعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، عباس آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/0JluikR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment