جائیداد فروخت کرکے انوکھی جگہ رہائش اختیار کرنے والا جوڑا سامنے آگیا - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Wednesday, 27 December 2023

جائیداد فروخت کرکے انوکھی جگہ رہائش اختیار کرنے والا جوڑا سامنے آگیا

 جائیداد فروخت کرکے کروز کو مسکن بنانے والا جوڑا سامنے آگیا
دنیا گھومنے کا شوق ایسا کہ امریکی جوڑے نے اپنی جائیداد فروخت کرکے کروز کو ہی اپنا مسکن بنالیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے 3 برس قبل اپنی تمام جائیداد صرف اس لیے فروخت کردی تاکہ وہ دنیا گھوم سکیں۔

ابتداً 76 سالہ جان اور 64 سالہ میلوڈی ہینیسی نے اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے موٹر ہوم (ایسا ٹرک جس میں رہائش بھی ممکن ہے) خریدا اور امریکا کی سیر کو نکل پڑے تاہم جب جان گاڑی چلا چلا کر تھک گئے تب انہیں ایک ایسے کروز کا علم ہوا جس میں 9 ماہ تک سمندری سفر ممکن ہے۔

بس پھر کیا تھا کہتے ہیں ناں شوق کا کوئی مول نہیں اس جوڑے نے 2020 میں اپنا گھر، کاروبار اور موٹر ہوم سب کچھ فروخت کردیا اور کروز پر مستقل زندگی گزارنے کے لیے اپنے سفر کا آغاز کردیا۔جوڑے کے مطابق جہاں ان کی نئی زندگی پہلے سے دلچسپ ہے وہیں اس طرح زندگی گزارنا زمین پر زندگی گزارنے سے بہت سستا بھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑا فی الحال ڈومنیکن ری پبلک کے اطراف سفر کر رہا ہے جو ان کے طویل مدتی سفر کا ایک حصہ ہے۔ اس سفر میں وہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی بحر الکاہل جا چکے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/JzVPrUc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment