سالگرہ سے قبل 1 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیتنے والا خوش قسمت شخص - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Thursday, 28 December 2023

سالگرہ سے قبل 1 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیتنے والا خوش قسمت شخص

سالگرہ سے قبل 1 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیتنے والے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
امریکا میں ایک شخص نے اپنی سالگرہ سے چند دن قبل ایک لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست مشیگن کے شہر اسٹرلنگ ہائیٹس سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ سافا بیہنم نے مشیگن لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ وہ اپنے انعام نہ جیتنے والے لاٹری کے ٹکٹوں کو مشیگن لاٹری ایپ میں ہمیشہ اسکین کرتے ہیں تاکہ ان کے پاس جیتنے کا دوسرا موقع باقی رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ 500 ایکس منی میکر گیم اس امید پر کھیلتے ہیں کہ وہ 60 لاکھ ڈالرز کے انعامات میں سے کوئی ایک جیت سکیں اور بعد میں وہ ٹکٹ جس پر انعام نہیں نکلتا ان کو اسکین کر لیتے ہیں۔
متواتر کوششوں کے بعد سافا بیہنم بالآخر 30 نومبر کو ہونے والی ایک قرعہ اندازی میں ایک لاکھ ڈالرز کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا تھا کہ وہ ایک لاکھ ڈالرز جیت گئے ہیں لیکن انہیں لگا کہ یہ ان کے ساتھ دھوکا کیا جا رہا ہے۔ جب لاٹری آفس کو کال کی تو معلوم ہوا کہ انعام حقیقت میں نکلا ہے۔

سافا بیہنم کا کہنا تھا کہ ان کی سالگرہ چند ہی دنوں میں ہے اس لیے سالگرہ سے پہلے یہ بہترین تحفہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/0Xme65P
via IFTTT

No comments:

Post a Comment