پاک فضائیہ کی خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 30 August 2022

پاک فضائیہ کی خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

پاک فضائیہ کی خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
پاک فضائیہ کے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز جاری ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف اور بحالی کے آپریشن کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی پاک فضائیہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاک فضائیہ نے خیبر پختونخوا کے گاؤں خیشکی اور نوشہرہ کلاں سے 800 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، رسالپور کے فیلڈ کیمپوں میں 1400 افراد کو رکھا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کیمپ میں مفت طبی علاج، کھانا اور رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔

ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا اور ائیر وائس مارشل معید خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 13960 پکے ہوئے فوڈ پیکٹ اور 924 راشن پیک ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا ہے۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/vcA6FK1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment