کراچی میں موسلا دھار بارش نے شہر کو ڈبو دیا; پانچ افراد جانبحق - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Monday, 11 July 2022

کراچی میں موسلا دھار بارش نے شہر کو ڈبو دیا; پانچ افراد جانبحق

6d90edcd0883335b338713ae3e81e005_M
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے تیز با رش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کے کئی علاقے ڈوب گئے جب کہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں پانچ افراد جان سے گئے، شہر کا بیشتر حصہ کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم ہے۔

ڈیفنس، کلفٹن ، ملیر، ائیرپورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد،کورنگی اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
اس کےعلاوہ نیپا پل، قیوم آباد چورنگی، آرٹس کونسل چورنگی، سپریم کورٹ رجسٹری، زینب مارکیٹ اورایم اےجناح روڈ سمیت شہر کی کئی سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جب کہ کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں۔
رات بھر کی بارش کے بعد توحید کمرشل، اتحاد کمرشل، خیابان شمشیر، مسلم کمرشل، سی ویو، بدر کمرشل اور صبا ایونیو سمیت ڈیفنس کے علاقے پانی میں ڈوب گئے جب کہ خیابان بحریہ، 26 اسٹریٹ، خیابان مجاہد اور خیابان تنظیم بھی پانی پانی ہو گیا۔

امراض قلب کے سب سے بڑے اسپتال این آئی سی وی ڈی کے گیٹ کے سامنے بارش کا پانی جمع ہونے سے ایمبولینس کوگزرنے میں مشکلات ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/qgf3zDe
via IFTTT

No comments:

Post a Comment