حجاج کرام کو طواف وداع کی ادائیگی کے لیے انتظامات اور طریقہ وضع کر دیا گیا - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Sunday, 10 July 2022

حجاج کرام کو طواف وداع کی ادائیگی کے لیے انتظامات اور طریقہ وضع کر دیا گیا

c39d717042c35fb93e47bde4be9227fb_M
سعودی حکام کی جانب سے حجاج کرام کو طواف وداع کی ادائیگی کے لیے گروپ بندی سمیت دیگر انتظامات اور طریقہ سے متعلق آگاہی فراہم کردی گئی، جس سے حجاج کو بھیڑ اور کسی بھی ممکنہ زحمت سے بچتے ہوئے طواف وداع کی ادائیگی کا موقع ملے گا۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے طواف کرنے اور اپنے پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے 14 ذوالحج کی تاریخ مقرر ہے، اس کے بعد وہ چاہیں تو مدینہ منورہ بھی جا سکتے ہیں۔

ترجمان وزارت کے مطابق عرفات سے لے کر مزدلفہ اور وہاں سے واپس منیٰ پہنچنے تک کا حج کا مرحلہ طے کر لیا گیا ہے، جس میں مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے حجاج کرام کو بسوں اور مشاعر ٹرین کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ اس عمل کو 4 گھنٹوں میں مکمل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق حجاج کرام کی طواف وداع کے لیے منتقلی بغیر بھیڑ کے عمل میں لائی جائے گی۔ اس سے قبل حجاج کرام منیٰ میں رمی جمرات میں مصروف ہیں، جہاں گروپوں کی شکل میں منظم رکھ کر حجاج کو سہولت کے ساتھ رمی کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/eEm0M9v
via IFTTT

No comments:

Post a Comment