فاروق ستار نے ہی ایم کیو ایم میں واپسی اور وقت کا فیصلہ کرنا ہے: خالد مقبول - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Monday, 11 July 2022

فاروق ستار نے ہی ایم کیو ایم میں واپسی اور وقت کا فیصلہ کرنا ہے: خالد مقبول

19b4c9ff6daa457ed1aea8c2758e0861_M
متحدہ قومی موومنٹ کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں واپسی اور وقت کا فیصلہ ڈاکٹر فاروق ستار کو خود طے کرنا ہے۔

کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فاروق ستار سے میری ملاقاتیں خفیہ نہیں تھیں، اُن کی ایم کیو ایم میں واپسی سے متعلق گفتگو ہوئی جس کا حتمی فیصلہ اور وقت فاروق ستار کو ہی طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد کراچی کی صورت حال بہتر ہے، اس بار انتظامات بہتر تھے مگر انہیں مزید بہتر کیا جاسکتا تھا، ہمارے میئر کراچی وسیم اختر کے پاس اختیارات نہیں تھے، کراچی کو سرسبز کرنا ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں روشن پاکستان کی جانب بڑھنا ہے تاکہ عالم اسلام میں سر اٹھا کر چل سکیں، دین اسلام میں آج کا دن سب سے مقدم اور بڑا کہلاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/GwKCmXy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment