پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کردی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویربھی بنوائیں، کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن بھی جاری ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اورآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کی رونمائی کی، دوسری جانب دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی جاری رکھی، قومی کرکٹ ٹیم کا آج پریکٹس کا چوتھا روز ہے۔
جبکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا آج پریکٹس کا دوسرا روز ہے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب رائوسردار علی خان اورچیف سیکرٹری کامران علی افضل نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
انہیں سیکیورٹی انتظامات پربریفنگ دی گئی، آئی جی کا کہنا تھا کہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
No comments:
Post a Comment