عدالت نے پب جی گیم پر پابندی کی درخواست مسترد کردی - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Monday, 7 February 2022

عدالت نے پب جی گیم پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

عدالت نے پب جی گیم پر پابندی کی درخواست مسترد کردی
لاہور ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی کی درخواست مسترد کردی، درخواست عدم پیروی کے باعث مسترد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آن لائن گیم پب جی پرپابندی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس شمس محمودمرزانےتنویرسرورکی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزارکےوکیل آج بھی پیش نہیں ہوئے ، جس پر عدالت نے عدم پیروی پر پب جی گیم پر پابندی درخواست مسترد کردی۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ میں آن لائن گیم پب جی پابندی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، لاہور میں پب جی کے استمعال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا ۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ پب جی کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment