خورشید شاہ کے بعد اہلخانہ کیلئے بھی بڑا ریلیف - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 22 February 2022

خورشید شاہ کے بعد اہلخانہ کیلئے بھی بڑا ریلیف

خورشید شاہ
سپریم کورٹ سے پی پی رہنما خورشید شاہ کے بعد ان کے اہلخانہ کوبھی بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے کیس کے تمام شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائرنیب اپیلیں خارج کردیں۔ صوبائی وزیرسندھ اویس قادرشاہ کی بھی ضمانت برقراررکھی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مرکزی ملزم ضمانت پر ہے توشریک ملزمان کو جیل کیسے بھیج…

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب اپیلوں پر سماعت کی، چیف جسٹس نے کہا کہ شریک ملزمان میں خورشید شاہ کی بیگمات، بچے اور رشتہ دار شامل ہیں، جن کی گرفتاری کی ضرورت نہیں۔

جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کوضمانت ناقص شواہد ہونے پرملی ہے، نیب پراسیکیوٹرنے بتایاکہ ٹھیکیدارعبدالرزاق نے خورشید شاہ کو25 لاکھ کمیشن ادا کیا۔ ٹھیکیدارتفتیش میں رقم دینے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتا سکا۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کس ٹھیکے کے عوض خورشید شاہ کو25لاکھ کمیشن ملا تھا؟ ایک چیک کورشوت یا کمیشن کس بنیاد پرکہا گیا ہے؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ممکن ہے ٹھیکیدارنے خورشید شاہ کونذرانہ دیا ہو۔ نیب تحقیقات میں محنت کرے اور ٹرائل کورٹ میں اپنا کیس ثابت کرے۔۔

No comments:

Post a Comment