لائیو شو میں یوکرین کے صحافی کا روسی سیاست دان پر حملہ - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Monday, 21 February 2022

لائیو شو میں یوکرین کے صحافی کا روسی سیاست دان پر حملہ

یوکرین کے صحافی کا روسی سیاست دان پر حملہ
روس اور یوکرین کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، یوکرین میں لائیو شو کے دوران یوکرین کے صحافی نے روسی سیاست دان پر حملہ کر دیا۔

یوکرین کے ٹی وی شو پر روسی سیاستدان کو روس کا موقف بتانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جس میں دونوں ممالک میں جاری کشیدگی اور ممکنہ حملے پر بات چیت جاری تھی۔

اسی بحث کے دوران لائیو شو پر ہی یوکرین کا صحافی آپا کھو بیٹھا اور روسی سیاستدان کو منہ پر زور دار مکا مارا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے کہ کیسے یوکرین کے صحافی نے روسی سیاستدان پر حملہ کیا اور انہیں سیٹ سے اٹھا کر نیچے زمین پر پھینک دیا۔

سیٹ پر موجود دوسرے مہمانوں نے دونوں کو چھوڑانے کی کوشش بھی کی، لیکن یوکرین کے صحافی کو سنبھالنا مشکل ہو گیا۔

No comments:

Post a Comment