وقت کے ساتھ نیب کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، چیئرمین نیب - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 8 February 2022

وقت کے ساتھ نیب کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، چیئرمین نیب

وقت کے ساتھ نیب کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، چیئرمین نیب
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہزن اور رہنما میں فرق عوام کو پتہ چل گیا ہے۔ وقت کے ساتھ نیب کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور کیسز برق رفتاری سے چلیں…

انہوں نے کہا کہ چائے کی پیالی میں طوفان اٹھا کہ نیب کی ریکوری کہاں گئی۔ جو اراضی نیب نے ریکور کرائی وہ رقم کی صورت میں نہیں تھی۔ ریکوریاں گاڑیوں، اراضی، رقم اور پراپرٹی کی صورت میں ہے۔ نیب کی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ عوام کی جمع پونجی لوٹی گئی اس پر نیب آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔ نیب کی کارکردگی کا کھلے دل سے جائزہ لیا جائے جبکہ عالمی ادارے نیب کی کارکردگی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف (ایف اے ٹی ایف) کی تلوار پر سیاسی وجوہات بھی ہیں اور فیٹف کی تلوار کب تک لٹکتی رہے گی اس کا علم نہیں۔ عدالتی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ مضاربہ اسکینڈل میں کیا گیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز نے جو لوٹ مار کی اس پر نیب آنکھیں بند نہیں کرسکتا جبکہ نیب میں کرپشن کی شکایات کم سے کم ہیں۔

No comments:

Post a Comment