اقوام متحدہ کا ٹی ٹی پی بارے میں انکشاف ::: کشمیر ،انڈیا اور پاکستان میں بھارتی دہشت گردی ::: اسرائیل سے تعلقات جوڑنے پر امارات کیلئے توہین آمیز گانا ::: حجاب تنازعہ ::: اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی ::: مودی حکومت صحافیوں کو خاموش کرا رہی ہے، ہیومن رائیٹس واچ ::: افغان صورتحال اور امداد ::: بھارت میں مسلمانوں سے نفرت انتہا کو پہنچ گئی ،امریکی اخبار ::: حوثی باغیوں کو بڑا جھٹکا ::: بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن ::: عمران خان کی چین کے صدر سے ملاقات کا اعلامیہ ::: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون انتہا پسند ::: اسرائیل کامقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کا منصوبہ ::: ایران ایٹمی پروگرام پر پابندیاں ختم ::: بھارتی ہیکرز کی جانب سے سردار تنویر الیاس کا ہیک کیا گیا ٹویٹر اکاونٹ بحال ::: پاک فوج کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ::: شام میں امریکہ کا آپریشن، داعش کا سربراہ ہلاک ::: مقبوضہ کشمیر ،قائد اعظمؒ ،عمران آرمی چیف کے پوسٹر ز پھر چسپاں ::: بھارت کا جارحانہ رویہ اور ہندوتوا نظریہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ،عمران خان ::: جوبائيڈن کی مقبولیت میں روز بروز کمی ::: اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے ، ایمنیسٹی انٹرنیشنل ::: کشمیری مسلمانوں کی جبری بے دخلی شروع ::: یوم یکجہتی کشمیر، 5 فروری ::: خاتون صحافی کو بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے زیادتی اور قتل کی دھمکیاں ::: پاکستان کے ایٹمی منصوبے سے منسلک ایک خصوصی رپورٹ ::: اسلاموفوبیا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ،جسٹن ٹروڈو ::: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اہلیہ کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Saturday, 12 February 2022

اقوام متحدہ کا ٹی ٹی پی بارے میں انکشاف ::: کشمیر ،انڈیا اور پاکستان میں بھارتی دہشت گردی ::: اسرائیل سے تعلقات جوڑنے پر امارات کیلئے توہین آمیز گانا ::: حجاب تنازعہ ::: اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی ::: مودی حکومت صحافیوں کو خاموش کرا رہی ہے، ہیومن رائیٹس واچ ::: افغان صورتحال اور امداد ::: بھارت میں مسلمانوں سے نفرت انتہا کو پہنچ گئی ،امریکی اخبار ::: حوثی باغیوں کو بڑا جھٹکا ::: بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن ::: عمران خان کی چین کے صدر سے ملاقات کا اعلامیہ ::: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون انتہا پسند ::: اسرائیل کامقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کا منصوبہ ::: ایران ایٹمی پروگرام پر پابندیاں ختم ::: بھارتی ہیکرز کی جانب سے سردار تنویر الیاس کا ہیک کیا گیا ٹویٹر اکاونٹ بحال ::: پاک فوج کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ::: شام میں امریکہ کا آپریشن، داعش کا سربراہ ہلاک ::: مقبوضہ کشمیر ،قائد اعظمؒ ،عمران آرمی چیف کے پوسٹر ز پھر چسپاں ::: بھارت کا جارحانہ رویہ اور ہندوتوا نظریہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ،عمران خان ::: جوبائيڈن کی مقبولیت میں روز بروز کمی ::: اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے ، ایمنیسٹی انٹرنیشنل ::: کشمیری مسلمانوں کی جبری بے دخلی شروع ::: یوم یکجہتی کشمیر، 5 فروری ::: خاتون صحافی کو بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے زیادتی اور قتل کی دھمکیاں ::: پاکستان کے ایٹمی منصوبے سے منسلک ایک خصوصی رپورٹ ::: اسلاموفوبیا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ،جسٹن ٹروڈو ::: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اہلیہ کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں





ابوظہبی ایک بار پھر خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا
Feb 09, 2022 | 19:13:PM

سورس: Twitter

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی ایک بار پھر خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق شہر میں دو خوفناک دھماکے سنے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں شہر کے ایک ٹاور بلاک سے آگ کی لپٹیں اٹھتی دیکھی جا سکتی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے ایک دھماکہ ایک بیلسٹک میزائل عمارت سے ٹکرانے سے ہوا جبکہ دوسرا بم دھماکہ تھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹی سنٹر میں واقع ایک بلند و بالا عمارت کی بالائی منازل میں سے آگ لگی ہوتی ہے اور ہر طرف افراتفری کا عالم ہوتا ہے۔ ایمریٹس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حمدان سٹریٹ میں واقع اس عمارت میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا اور آگ لگی ہے۔ تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ایک میزائل شہر پر داغا گیا ہے جس سے یہ دھماکہ ہوا۔

واضح رہے کہ یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں نے چند روز قبل ابوظہبی کے ایک آئل ڈپو کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔ان میزائل حملوں میں 3لوگ جاں بحق اور 6سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے متحدہ عرب امارات پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔
مزید :https://dailypakistan.com.pk/09-Feb-2022/1401121?fbclid=IwAR06mhJ7bHwULZFPbuQn-H4F-NE8vkHk-ok8MEW4tH71bonoe_ENRHh_tdc



اقوام متحدہ کا کالعدم ٹی ٹی پی بارے ایسا انکشاف کہ پاکستانیوں کی نیندیں اڑ جائیں
Feb 09, 2022 | 18:55:PM


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان کی یقین دہانی کے بعد پاکستانی حکام بھی بیانات دے چکے ہیں کہ اب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا افغانستان سے صفایا ہو چکا ہے اور وہ مزید وہاں سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں نہیں کر سکتی لیکن اقوام متحدہ کی طرف سے اس کے برعکس چشم کشا انکشاف کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق اقوام متحدہ کے مانیٹرز کی ایک ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹی ٹی پی کے افغانستان میں اب بھی تین ہزار سے ساڑھے پانچ ہزار فائٹرز موجود ہیں اور کالعدم تنظیم وہاں متحرک ہے۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو بھیجی گئی اس رپورٹ میں مانیٹرز کی طرف سے القاعدہ کے حوالے سے بھی متنبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان کے زیرانتظام افغانستان شدت پسند تنظیم القاعدہ کے لیے ایک محفوظ ٹھکانہ بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر شدت پسند گروہ بھی افغانستان میں پنپ سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے تین سے ساڑھے پانچ ہزار شدت پسندوں کا لیڈر نور ولی محسود ہے۔

افغان طالبان پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مصالحت کی کوشش کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں کمی آئی ہے۔ مذاکرات کاروں نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں کے خاندانوں کی موجودگی کے معاملے پر بھی بات کی ہے۔ شدت پسندوں کے ان خاندانوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان جا کر ازسرنو زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں ضمانت دی جائے کہ انہیں دوبارہ پرامن طریقے سے مقامی آبادیوں کا حصہ بنایا جائے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Feb-2022/1401114?fbclid=IwAR01kLWJFXTKKPRI0hftHFoCPEJ1Pj7M2IkahuGhOBCcw-rqbzetP8zsOSw



بھارت میں طالبہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ ،جب وہ کالج پہنچی تو اس دن دراصل کیا ہوا تھا؟ مسکان نےغیر ملکی میڈیا کو سب کچھ بتا دیا
Feb 10, 2022 | 13:03:PM


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست کرناٹک کی 19 سالہ مسلمان طالبہ مسکان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کچھ نوجوان انہیں ہراساں کر رہے ہیں اور برقع اتار کر کالج کے اندر جانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں تاہم اس کے جواب میں لڑکی کے رد عمل نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے 

برطانوی نشریاتی ادارے نے مسکان کو ڈھونڈ نکالا ہے اور خصوصی انٹرویو شائع کیا ہے ، بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں مسکا ن نے بتایا کہ میں بی کام سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہے ،مجھے کچھ معلوم نہیں تھا، میں ہمیشہ کی طرح کالج جا رہی تھی، باہر سے آنے والے کچھ لوگ گروپ کی شکل میں کھڑے ہو گئے اور مجھ سے کہا کہ آپ برقع پہن کر کالج کے اندر نہیں جائیں گی۔ اگر آپ کالج جانا چاہتی ہیں تو آپ کو برقع اور حجاب اُتار کر اندر جانا ہو گا۔ اگر آپ برقعے میں رہنا چاہتی ہیں تو آپ گھر واپس چلی جائیں۔مگر میں اندر آ گئی۔ ابتدا میں میں نے سوچا کہ میں خاموشی سے چلی جاؤں گی۔ لیکن وہاں بہت سے نعرے بلند ہو رہے تھے۔ ’برقع ہٹاؤ‘ اور ’جے شری رام‘ جیسے نعرے لگ رہے تھے۔

میں نے سوچا تھا کہ میں کلاس میں جاؤں گی لیکن وہ تمام لڑکے میرے پیچھے ایسے آ رہے تھے جیسے وہ سب مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔ یہ 30 سے 40 افراد تھے۔ میں اکیلی تھی، اچانک وہ میرے پاس آئے اور چلانا شروع کر دیا۔ کچھ نے نارنجی رنگ کے سکارف پکڑے ہوئے تھے۔اور میرے منہ کے سامنے آ کر اس طرح لہرانے لگے اور وہ کہہ رہے تھے: ’جے شری رام‘، ’چلے جاؤ‘، ’برقعہ ہٹاؤ۔‘

مسکان نے بتایا کہ جب میں پہلی بار پری یونیورسٹی (کالج) گئی تھی تو تب سے میں نے حجاب پہننا شروع کیا تھا۔ کالج میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ سب کچھ پہلے جیسا تھا۔ میں حجاب پہن کر کلاس میں جا رہی تھی۔ میں کلاس میں برقع نہیں پہنتی صرف حجاب پہنتی ہوں۔ میں اپنے بال چھپا کر کلاس اٹینڈ کرتی ہوں۔ لیکن اس دن وہ لوگ مجھے کیمپس میں داخل نہیں ہونے دے رہے تھے۔ان کی بڑی تعداد باہر سے آئی ہوئی تھی۔ کالج کے چند طالب علم ہی وہ وہاں موجود تھے۔وہ کہہ رہے تھے کہ برقع اُتار دو، ورنہ کالج نہیں جا سکتیں۔ وہ سب مجھے ڈرا رہے تھے۔ میرے سامنے چار لڑکیاں آئیں۔ گیٹ بند تھا۔ پھر کسی طرح پرنسپل صاحب آ گئے۔ پرنسپل اور اساتذہ مجھے بحفاظت اندر لے گئے

لڑکے ان پر آوازیں کستے چلے گئے، وہ رو کر اندر چلی گئیں، پھر میرے ساتھ بھی وہی ہوا۔ میں نہیں روئی، میں نے اس کے خلاف آواز بلند کی۔میں نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا، کیونکہ میں ڈر گئی تھی۔ جب ڈر لگتا ہے تو اللہ کا نام لیتی ہوں۔ جب میں اللہ کا نام لیتی ہوں تو ہمت پیدا ہوتی ہے۔کالج میں ہمارے پرنسپل نے خود کہا تھا کہ آپ حجاب پہن کر آ سکتی ہیں۔ یہ بیرونی عناصر آ کر ایسا تماشا بنا رہے ہیں۔ پرنسپل صاحب نے خود کہا کہ آپ جیسے پہلے آیا کرتے تھے ایسے ہی آؤ، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔یہ باہر کے لوگ آ کر اس قسم کے کام کر رہے ہیں۔مجھے اپنے انڈیا کے آئین پر یقین ہے۔ انشا اللہ ہم ہائی کورٹ کے حکم کا انتظار کر رہی ہیں۔

میری عاجزانہ گزارش ہے کہ میں یہاں کوئی ذات پات کی باتیں نہیں پھیلا رہی ہوں، چاہے کوئی ہندو ہو یا مسلمان۔۔ میں صرف اپنی تعلیم، اپنے حقوق کے لیے کھڑی ہوں کیونکہ ہمیں تعلیم حاصل کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ ہمیں اندر نہیں آنے دیا جا رہا کیونکہ ہم حجاب پہن کر آتی ہیں۔ہم اسے برسوں سے پہن رہی ہیں۔ کوئی نئی چیز نہیں پہنی ہے۔ یہ لوگ تو ایسے نارنجی دوپٹے لہرا رہے تھے کہ اگر یہ برقع پہن کر آئیں گی تو ہم پھر یہ پہن کر آئیں گے۔میرے کالج میں لڑکے پرنسپل سے کہہ رہے ہیں کہ اگر وہ برقع پہن کر آئے گی تو ہم اس نارنجی شال کو بھی نہیں اتاریں گے۔

ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ جیسے مرضی آئیں اور جو مرضی پہن کر آئیں۔ ہمیں صرف حجاب پہننے کی اجازت چاہیے۔ وہ کیسے آتے ہیں ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہے۔ ہمیں صرف تعلیم کی ضرورت ہے۔ ہمارے پرنسپل ہمارے ساتھ ہیں، اساتذہ ہمارے ساتھ ہیں۔ یہ صرف بیرونی عناصر ہیں جو آ کر تماشا بناتے ہیں۔https://dailypakistan.com.pk/10-Feb-2022/1401528?fbclid=IwAR3SXrYU4MWcqPjTrzyIeabKy_cEP5Z8UKLj8jbBq-WHAT8rIR9ny_Ce9io



افضل گورو کی برسی پر ہڑتال،60کشمیری گرفتار
جمعرات 10 فروری 2022ء

سرینگر ،مظفرآباد(صباح نیوز،کے پی آئی) شہید کشمیر افضل گورو کی نویں برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی 11فروری کو شہید محمد مقبول بٹ کی برسی پر بھی ہڑتال کی جائے گی۔مظفر آباد میں بھی ریلی نکالی گئی دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے نام نہاد کارروائیوں میں 60کشمیری گرفتار کرلئے ، مقبوضہ ضلع پونچھ کے دیگوار سیکٹر میں میں بھارتی فوج کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ پھٹنے سے 16سالہ محمدیاسر زخمی ہوگیا۔حریت رہنمائوں نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے ،ایڈیٹرز گلڈ آب انڈیا نے ’ دی کشمیر والا‘‘ کے ایڈیٹر فہد شاہ کی گرفتاری کے بعد قومی سلامتی کے نام پر صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%81%D8%B6%D9%84-%DA%AF%D9%88%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1



امریکی میڈیا کی بھی مسکان کی جر أت ،بہادری کی کھل کر تعریف
جمعرات 10 فروری 2022ء

نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) بھارت میں جئے شری رام کے نعروں کے ہجوم میں ا للہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے اور پوری دنیا کے اُفق پر چھا جانے والی نہتی لڑکی مسکان خان کے بارے امریکی نشریاتی ادارے بھی اس کی جر أت اور بہادری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق طاغوتی بھیڑیوں کے بیچ وہ تنہا تھی،اس صنف نازک کے لب کپکپائے اور نہ ہی اس کے قدم لڑکھڑائے ، اُس نے اپنے رب کے احکام کی تعمیل میں اپنے آپ کو اپنے حجاب میں پوشیدہ رکھا تھا، اس ہجوم کے جے شری رام کے نعروں کے جواب میں ا للہ اکبر کی تکبیر بھاری پڑتی نظر آئی اور یہ باحجاب شیرنی بڑی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کالج میں داخل ہوئی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%B3%DA%A9%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%B1-%D8%AA%D8%B9%D8%B1%DB%8C%D9%81



بھارت کی سب سے بڑی عدالت بھی باحجاب طالبات کوانصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی سماعت سے انکارکردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کے خلاف مسلمان طالبات کی درخواست پرسپریم کورٹ نے کیس میں مداخلت سے انکارکردیا۔

بھارتی سپریم کورٹ طالبات کی درخواست کی سماعت پرفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک ہائیکورٹ کو اس کیس کی سماعت کرنے دیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان طالبات کے وکیل سے کہا کہ آپ درخواست کی سماعت کے لئے اصرار نہ کریں اورکرناٹک ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کو کیس کی سماعت کرنے دیں۔

باحجاب طالبات کے وکیل نے سپریم کورٹ سے کیس کی سماعت کی درخواست کی تھی۔ کرناٹک کے ایک کالج کی طالبہ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔
https://www.express.pk/story/2283100/10/




لیبیا کے وزیراعظم عبدالحامد قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم عبدالحامد کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ حملہ آورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کے وزیراعظم پراس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ گھرواپس جارہے تھے۔

لیبیا میں اپوزیشن نے حکومت کونااہل قراردیتے ہوئے آج پارلیمنٹ میں وزیراعظم عبدالحامد کیخلاف ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عبدالحامد کا کہنا ہے کہ وہ متبادل وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کرائی جانے والی ووٹنگ کو مسترد کرتے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2283085/10/



 
امریکا نے اپنی جنوب مغربی سرحد کی نگرانی کےلیے روبوٹ کتوں کی تعیناتی شروع کردی ہے جو وہاں موجود انسانی دستوں کی مدد کررہے ہیں اور سرحد پار سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کا راستہ روک رہے ہیں۔

اگرچہ یہ روبوٹ کتے امریکا کی ’سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ‘ نے ’یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن‘ کےلیے تیار کیے ہیں تاہم یہ دیکھنے میں بالکل ’اسپاٹ‘ روبوٹ کتوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں جن کی آزمائشیں آج کل امریکی پولیس اور شہروں میں امن و امان قائم کرنے والے دوسرے اداروں کے تحت جاری ہیں۔

سرحدی نگرانی پر تعینات روبوٹ کتوں کے بارے میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنی حالیہ پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ ان روبوٹ کتوں کو بطورِ خاص دشوار گزار اور سخت ماحول والے مقامات میں نگرانی کےلیے تیار کیا گیا ہے۔

فی الحال یہ امریکی فوجیوں کے ساتھ تعینات کیے گئے ہیں تاہم کچھ عرصہ تربیت اور مزید بہتر بنانے کے بعد یہ مکمل خودکار طور پر سرحدی نگرانی کے قابل ہوجائیں گے اور انہیں انسانی رہنمائی اور ہدایت کی ضرورت نہیں رہے گی۔

چار ٹانگوں اور مضبوط جسم کے علاوہ ان روبوٹ کتوں کے سروں پر ایک طاقتور کیمرا بھی نصب ہے جس کے ذریعے یہ ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھتے ہیں اور اس خبر مسلسل اپنے آپریٹر کو بھیجتے رہتے ہیں۔

سرِدست یہ مسلح نہیں لیکن بہت جلد انہیں غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کو روکنے کےلیے مناسب ہتھیاروں سے لیس بھی کیا جاسکے گا۔

امریکا کی ایس اینڈ ٹی ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو بتدریج آگے بڑھاتے ہوئے ان روبوٹ کتوں کی صلاحیت میں بھی مسلسل اضافہ کیا جائے گا۔https://www.express.pk/story/2282798/508/



اسرائیلی خاتون کامیڈین نوئیم شوستر الیاسی نے اسرائیل سے تعلقات جوڑنے پر امارات بالخصوص دبئی کیلئے توہین آمیز گانا مع ویڈیو ریکارڈ کروایا جو دیکھتے دیکھتے عرب دنیا میں وائرل ہوگیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق گانا عربی زبان میں ہے جس کے نیچے گانے کا ترجمہ انگریزی اور عبرانی دونوں زبانوں میں دکھایا گیا ہے۔ گانے کو اب تک ہزاروں بار دیکھا اور ٹویٹ کیا جاچکا ہے۔

گانا شروع کرنے سے پہلے نوئیم اپنے افتتاحی کلمات میں کہتی ہیں کہ میں اس گانے کے ذریعے دبئی کے اسرائیل سے تعلقات کو خراج تحسین پیش کررہی ہوں

گانے کے بول میں درجہ ذیل جملے کسے گئے ہیں:

دبئی، دبئی، دبئی، دبئی

کاش سارے ہی عرب دبئی جیسے ہوتے، وہ ہمیں پانی میں نہیں ڈبوئیں گے
ایسے عرب سے بہتر کوئی چیز نہیں جس کے پاس لاکھوں ہوں

اور جو نکبۃ (1948 میں لاکھوں کی تعداد میں فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کا واقعہ) بھول چکے ہیں
وہ فلسطین کو بھول چکے ہیں

دبئی دبئی، ابھی بھی امید باقی ہے
عربوں کے ضمیر خاک ہو رہے ہیں اور دبئی کی طرح ہی

وہ بھول گئے کہ ہم نے غزہ کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے
اور کتنا ہی اچھا ہو کہ سارے عرب دبئی جیسے ہوں

میں تمہیں چیک پوائنٹس پر حراست میں لوں گی
اور پھر ٹاورز پر کھڑے ہوکر سیلفی لوں گی

دبئی، دبئی، دبئی، دبئی، دبئی
https://www.express.pk/story/2282837/10/



ترکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اٹھائے جانے والے کوئی بھی اقدام فلسطینی کاز کی قیمت پر نہیں ہوگا۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ کےمطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا کہ ’ہم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے کوئی بھی قدم فلسطینی کاز کی قیمت پر نہیں اٹھائیں گے جیسے کہ بعض دیگر ممالک نے اٹھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر ہمارا مؤقف ہمیشہ واضح ہے، ہم وہ ملک ہیں جس نے شروع سے ہی اس مسئلے پر اپنے مؤقف کا واضح طور پر اظہار کیا ہے جبکہ آپ نے پہلے ہی دیکھا ہے کہ گزشتہ 4 سے 5 برس کے دوران کیا ہوا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے سے دو ریاستی حل میں ترکی کے کردار میں اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ہم اپنے بنیادی اصولوں اور دو ریاستی حل سمیت اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔”

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خاص ڈائیلاگ چینل کھولنا ہے تو یہ دونوں فریق چاہیں گے اور اس کے مطابق اقدامات کریں گے۔
https://www.express.pk/story/2282888/10/


حجاب تنازعہ
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109019026&Issue=NP_PEW&Date=20220210


اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109017776&Issue=NP_PEW&Date=20220210



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109017778&Issue=NP_PEW&Date=20220210



پاکستان ایئرفورس کے بیڑے میں بلاک تھری جے ایف 17طیارے شامل کرنے کا فیصلہ ، صلاحیتیں ایسی کہ دشمن کی بھی نیندیں اڑجائیں
Feb 08, 2022 | 16:36:PM


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایئرفورس اپنے بیڑے میں 50بلاک تھری جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارے شامل کرنے جا رہی ہے جو ایسی کمال صلاحیتوں کے حامل ہیں کہ بھارت کے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹمز کو بھی چکمہ دے سکتے ہیں۔یہ طیارے رواں ماہ کے آخر میں پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کر دیئے جائیں گے اور 23مارچ پر پاکستان ڈے پریڈ میں یہ نئے طیارے بھی حصہ لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جے ایف 17کا یہ جدید ترین ورژن لگ بھگ سٹیلتھ فیچرز سے لیس ہے، اس میں جدید ترین سافٹ ویئر اور ریڈار سے بچنے کی نئی صلاحیتیں شامل کی گئی ہے جو اسے بھارت کے ایس 400میزائل ڈیفنس سسٹم سے بچ کر نکل جانے کے قابل بناتی ہیں۔

اس طیارے میں ایک یہ حیران کن خصوصیت بھی رکھی گئی ہے کہ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لیے اس طیارے کا رخ ٹارگٹ کی مناسبت سے کسی ایک خاص سمت میں ہونا ضروری نہیں ہے۔ یہ کسی بھی پوزیشن میں ہوتے ہوئے اپنے ٹارگٹ کو میزائل سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ طیارہ اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہوئے خودکار طریقے سے تھرسٹ، سپیڈ اور ٹریجیکٹری کو فکس کرتا ہے۔
مزید :https://dailypakistan.com.pk/08-Feb-2022/1400703?fbclid=IwAR1wk0YObG2j7kEf9gcUgeME0qpvne8kh_UzEFcXluAY2VkPzzJT1c3xl7k



کرناٹک: نہتی مسلم طالبہ ہندو جتھے کے سامنے ڈٹ گئی، جمعیت علما ہند کا 5 لاکھ انعام کا اعلان
بدھ 09 فروری 2022ء

کرناٹک ( نیٹ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں نہتی مسلم طالبہ انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ گئی، سڑک سے گزرتی اکیلی طالبہ کو زعفرانی رنگ کے مفلر پہنے انتہا پسندوں کی جانب سے تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی،مسلم طالبہ جے شری رام کا نعرہ لگانے والے ہجوم کی طرف سے ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ہجوم میں شامل لوگ آگے بڑھے اور لڑکی کے سامنے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے ، مسلم طالبہ مسکان نے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے مسلم طالبہ نے کہا کہ میں کالج جا رہی تھی جب کچھ لوگوں نے کہا میں برقعہ اتارنے کے بعد ہی احاطے میں داخل ہو سکتی ہوں، وہ مجھے اندر نہیں آنے دے رہے تھے ۔مسکان نے کہا ہے کہ انتہا پسندوں کا تنہا سامنا کرنے سے بالکل خوف زدہ نہیں ہوئی۔کالج کے پرنسپل اور لیکچرار میری مدداور حفاظت کو آئے ۔ یہ لوگ ہماری تعلیم کو برباد کررہے ہیں۔ دریں اثنا کرناٹک میں مذہبی آزادی پر قدغن لگاتے ہوئے ہندوؤں نے حجاب کیخلاف جلوس نکالنا شروع کردئیے ۔ حجاب کے حق اور حجاب کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ حجاب پر پابندی کے خلاف کیس میں کرناٹک ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ سر ڈھانپنا ضروری ہے ، حجاب ضروری نہیں۔مشتعل جنونی ہندووں نے ہائی کورٹ کا گھیرائو کیا۔ جلوسوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔ جنونی ہندوؤں نے احتجاج کرنے والی مسلم طالبات پر شدید پتھرائو کیا ۔ سماعت ملتوی کر دی گئی۔ ادھر بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی کرناٹک میں حجاب پر پابندی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھا دیا اور تحاریک التوا پیش کیں۔ کانگریس نے طالبات کے آئینی حقوق برقرار رکھتے ہوئے اس معاملے کو حل کرنے پر زور دیا۔ مزید برآں گرلز اسلامک آرگنائزیشن کرناٹک کے صدر سمعیہ روشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ فطری طور پر امتیازی سلوک اور حقوق کے بھی خلاف ہے جو بھارت کے آئین نے طالبات دئیے ۔ سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی نے بھارتی ڈیجیٹل پبلی کیشن کے ایک مضمون کا لنک شیئر کیا اور اس سے ایک لائن لکھی جس میں یہ تحریر تھا کہ "کالج ہمیں پڑھائی اور حجاب میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور کر رہا ہے ۔"ملالہ نے لکھا کہ حجاب والی لڑکیوں کو سکول میں داخل ہونے سے روکنا خوفناک ہے ۔ کم یا زیادہ حجاب پہننے پر خواتین کا اعتراض برقرار ہے ، ہندوستانی لیڈرز مسلم خواتین کو دیوار سے لگانا روکیں۔ عدالت آج بھی سماعت کرے گی۔ کرناٹک میں حکومت نے سکول کالج 3 روزکیلئے بند کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسری طرف جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ مسکان خان کیلئے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کردیا۔ مسکان مہاتما گاندھی میموریل کالج اودوپی کی طالبہ ہیں۔کالج اسائنمنٹ جمع کرانے آئی تھیں۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85-%D8%B7%D8%A7%DB%92-%DA%A9%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%86



کشمیری نوجوان ماورائے عدالت قتل، افضل گورو کی آج برسی، ہڑتال
بدھ 09 فروری 2022ء

سری نگر(کے پی آئی،این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں ایک اور نوجوان عرفان کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ۔عرفان 17جنوری سے لاپتہ تھا قابض فوج نے پلوامہ میں شہید کیا ، لاش دینے سے انکارکردیا ،نامعلوم مقام پر تدفین کردی دوسری جانب سرینگر میں فوجی بنکر پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،افضل گورو کی آج برسی پر مکمل ہڑتال کی جائے گی دعائیہ تقریبات،شاندار خراج عقیدت پیش کیاجائے گا ،ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 35صحافی تفتیش ، تشدد ، جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے عرفان احمد شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکن کریم آباد پلوامہ کو گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ اور بارسو کے درمیان نمبل علاقے میں شہید کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے تحریک آزادی کشمیر کے صف اول کے رہنماء شہید محمد مقبول بٹ اور سرزمین کشمیر کے نامور سپوت شہید محمد افضل گورو کو ان کی شہادت کی برسیوں پرشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے ان کی قربانیوں کی تعریف کی ہے ۔بھارت نے کشمیری صحافی فہد شاہ کودہشتگردی کے الزام میں گرفتارکرلیا ۔کورونا وبا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ شہید کشمیر محمد افضل گورو اور شہید محمد مقبول بٹ کی برسی پرمقبوضہ کشمیر میں جمعے کو اور اتوار کو مکمل ہڑتال ہوگی۔ ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حرے ت کانفرنس ، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ، اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر اور دوسری جماعتوں نے کی ہے ، ہڑتال کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کاروبار زندگی معطل رہے گا مقبوضہ جموں و کشمیر اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور تارکین وطن کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 9 اور 11 فروری کو شہداکے لیے خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام کریں۔ لبریشن فرنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 9 اور 11 فروری کو آزاد جموں و کشمیر اور پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں، سیمینارز اور دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D9%84


:
ایران نے طویل فاصلے تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق ایران نے طویل فاصلے تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل ’خیبرشکن ‘ کا تجربہ کیا ہے۔

ایرانی میزائل 1 ہزار450 کلومیٹرفاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کونشانہ بنایا۔ میزائل ’خیبرشکن‘ میزائل شیلڈ سے پارہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اورمیزائل کولانچ کرنے کے لئے سولڈ فیول کا استعمال کیا گیا ہے۔

بیلسٹک میزائل ’خیبرشکن‘ مکمل طورپرایران میں تیارکیا گیا ہے۔https://www.express.pk/story/2282790/10/




حجاب کیخلاف انتہاپسندی کرناٹک کے بعد دیگرریاستوں میں بھی پھیلنے لگی۔ مدھیہ پردیش میں باحجاب طالبات کواسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہرپڈوچیری کے ایک اسکول میں حجاب کرنے والی طالبات کواسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

مدھیہ پردیش کے انتہاپسند وزیرتعلیم حجاب کیخلاف زہراگلنے لگے۔ وزیرتعلیم اندرسنگھ پرمرکا کہنا ہے کہ حجاب کواسکول یونیفارم کا حصہ نہیں ہونا چاہئیے۔ جسے حجاب پہننا ہے وہ اپنے گھرمیں پہنے۔

مدھیہ پردیش کے وزیرتعلیم کا مزید کہنا تھا کہ حجاب پرپابندی کی پالیسی لانے پرغورکیا جارہا ہے۔

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی عائد کردی گئی ہے جس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
https://www.express.pk/story/2282698/10/



جاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کودبانے کے لئے کرناٹک میں تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند کردئیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے وزیراعلی نے بیان میں کہا کہ اسکول اورکالجز بند کرنے کا فیصلہ امن وامان بحال رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔

کرناٹک کے کالجز میں باحجاب طالبات کے کلاسز لینے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کیخلاف گزشتہ ایک مہینے سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ حجاب پرپابندی کیخلاف 5 طالبات نے کرناٹک ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔

ہندوانتہاپسندحکام کا کہنا ہے کہ طالبات کواس وقت تک کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ملے گی جب تک وہ حجاب اتارکرکالج نہیں آئیں گی۔https://www.express.pk/story/2282615/10/



مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی اہلکاروں نے ایک اور آپریشن کی آڑ میں 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق چند دنوں قبل اسرائیلی اہلکاروں اور شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اسرائیلی دفاعی حکام نے بتایا کہ مغربی کنارے میں مارے جانے والے تینوں فلسطینی فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھے۔

اسرائیل کی شن بیت سیکورٹی سروس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نابلس میں دہشتگردوں کا ایک سیل پایا گیا جہاں سے وہ اسرائیلی اہلکاروں اور شہریوں کو ٹارگٹ کیا کرتے تھے۔ وہ سیل بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے اس آپریشن کو قتل کی واردات قرار دیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی اہلکاروں نے گاڑی میں جارہے 3 فلسطینیوں پر بغیر کسی وجہ کے فائر کھول دیے۔https://www.express.pk/story/2282407/10/



جنوبی کوریائی کمپنی ہونڈائی موٹر کے پاکستانی پارٹنر نشاط گروپ نے کشمیر سے اظہار یکجہتی پر ٹویٹ کیا تھا جس پر بھارت نے جنوبی کوریا کے مندوب کو طلب کرلیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کے پلیٹ فارم سے کشمیر سے اظہار یکجہتی کے تبصروں نے بھارتی عوام کو مشتعل کردیا ہے جبکہ بھارتی شہریوں کی جانب سے ہونڈائی موٹر کمپنی کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ جنوبی کوریا اور بھارتی وزرا خارجہ نے اس حوالے سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فون پر جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ ای ینگ نے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جیشنکر سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اتوار کے روز عوام اس وقت مشتعل ہوئے جب ہونڈائی موٹر کی پارٹنر کمپنی نشاط گروپ نے انسٹاگرام، فیس بُک اور ٹویٹر پر کشمیر سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تبصرے کیے تھے۔https://www.express.pk/story/2282423/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109015829&Issue=NP_PEW&Date=20220209



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109015816&Issue=NP_PEW&Date=20220209


مودی حکومت صحافیوں کو خاموش کرا رہی ہے، ہیومن رائیٹس واچ
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109015827&Issue=NP_PEW&Date=20220209



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109015822&Issue=NP_PEW&Date=20220209


افغان صورتحال اور امداد
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109017089&Issue=NP_PEW&Date=20220209


بھارت میں مسلمانوں سے نفرت انتہا کو پہنچ گئی ،امریکی اخبار
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-09&edition=KCH&id=5950051_17366625



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/09022022/P6-Lhr-037.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/09022022/P6-Lhr-003.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/09022022/P6-Lhr-002.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/09022022/P3-Lhr-013.jpg



حوثی باغیوں کو بڑا جھٹکا، یمن کو سعودی عرب سے ملانے والے شہر کا اہم حصہ چھِن گیا
Feb 07, 2022 | 22:19:PM

صنعاء (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن میں عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم ترین شہر حرض کا بڑا حصہ آزاد کرالیا۔

یمن کی افواج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل عبدو عبداللہ مجیلی کے مطابق یمن کی سرکاری افواج نے عرب اتحاد کی مدد سے شمالی صوبے حجہ کے شہر حرض کے بڑے حصے کا قبضہ واپس حاصل کرلیا ہے۔ سرکاری فوج نے حرض کے آس پاس کے علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور اب وہ شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

جمعہ کے روز یمنی افواج نے حرض کا محاصرہ کرکے حوثی باغیوں سے اہم حصوں کا قبضہ حاصل کیا تھا، اس میں ایک فوجی چھاؤنی بھی شامل تھی۔ محاصرے کے بعد یمنی افواج نے حوثی باغیوں سے ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن انہوں نے شہر میں بارودی سرنگیں بچھادیں جن کو ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اگر یمن کی سرکاری افواج حرض شہر کا مکمل قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو سعودی عرب کے ساتھ سرحدی گزرگاہ الطوال بھی کھل جائے گی۔ اس کے علاوہ حوثی باغیوں کیلئے حدیدہ ریجن میں کمک کے راستے بند ہوجائیں گے جس کے نتیجے میں حجہ صوبے کے باقی علاقے بھی باآسانی آزاد کرائے جاسکیں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/07-Feb-2022/1400244?fbclid=IwAR0nr1FSnC0wz9L1O9f-ddjcWj3jYB8prPFba7_4PhUYSwqjj2tWF8eaJo0



وزیراعظم عمران خان نے نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خوشخبری سنا دی ،تنخواہ بڑھانے کا اعلان کر دیا
Feb 08, 2022 | 15:15:PM


نوشکی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے دورہ نوشکی کے دوران رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کر دیاہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں اعتمادہےپاکستان میں کسی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوسکتی، ہمیں اپنےجوانوں پرپورااعتمادہے،دہشتگردی کےواقعہ کی چین میں خبر ملی، اپنی قوم کیلئےجان دینےوالوں کاخاص رتبہ ہوتاہے، غیرملکی قوتیں پاکستان کوتقسیم کرناچاہتی ہیں، بلوچستان میں اتنی ترقی ہوگی کہ دہشتگردوں کی کوئی بات نہیں سنےگا، سی پیک کےاگلےفیزمیں سب سےزیادہ فائدہ بلوچستان کوہوگا،زراعت کےشعبہ میں چین ہماری پوری مددکررہاہے

وزیراعظم عمران خان نے نوشکی میں پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات اور پھر تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج یہاں اس لیے آیاہوں تاکہ ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15اضافے کا اعلان کر سکوں،، مہنگائی کا مجھے علم ہے ، بدقسمتی سے پوری دنیا میں مہنگائی کا سیلاب ہے ،ہمارے پاس سائل کم ہیں لیکن امریکہ اور برطانیہ جیسے ملک جن کے پاس وسائل ہیں وہاں بھی 40 سال کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے ، مجھے پورا احساس ہے کہ ہمارا تنخواہ دار طبقہ تکلیف میں ہے ، میری پوری کوشش ہے کہ ملک کے معاشی حالت وہاں لے جائیں جہاں لوگوں کی آمدنی کو بڑھا سکیں ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ تیل کا ہم کچھ نہیں کر سکتے ، وہ باہر آ رہاہے ، اس کے ساری چیزوں پر اثرات آتے ہیں، جیسے ہماری آمدنی بڑھے گی ویسے ہی ہم نتخواہ دار طبقے کی اور بھی تنخواہ بڑھائیں گے ، بڑی بڑی کمپنیوں نے بہت پرافٹ بنایا ہے ، انہوں نے 950 ارب روپے کا پرافٹ بنایا ، ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے لوگوں کی تنخواہیں بڑھائیں ۔

چیف منسٹر بلوچستان یہاں بیٹھے ہیں ، ان کو یقین دلانا چاہتاہوں کہ کسی بھی حکومت نے اتنا کام نہیں کیا یا اتنے فنڈ بلوچستان میں نہیں لگائے جتنے ہماری حکومت نے لگائے ہیں، سب سے بڑ پراجیکٹ بلوچستان میں چمن سے کوئٹہ اور کراچی تک کا ہائی وے بنا رہے ہیں، جس کے پیسے بھی مختص کر دیئے گئے ہیں، بڑا صوبہ ہے ، بڑے فاصلے ہیں، آبادی کم ہے ، اس کے اپنے ہی چیلنجزہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ریکارڈ ٹیکس کولیکشن ہوئی ہے ، جیسے آمدنی بڑھ رہی ہے ہم بلوچستان پر خاص توجہ دے رہے ہیں، وہ پیچھے رہ گئے ہیں ، قبائلی علاقوں کیلئے بھی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ ان سارے علاقوں پر ہماری کوشش ہے کہ جیسے آمدنی بڑھے، پر پوری توجہ دیں، آخر میں اپنی قوم کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ جب دہشتگردی کا واقعہ ہواتو مجھے خبر ملی ، میں اس وقت چین میں تھا ، تب ہی فیصلہ کیا چین سے آکر پہلے نوشکی آوں گا اور جوانوں سے ملوں گا ،پوری قوم جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے ،

شہادت مسلمانوں کیلئے بڑا اعزاز ہے ، قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے ، مجھے پیغام آئے کہ فوج نے کس طرح دلیری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ، چیف منسٹر صاحب ہم اتنی ڈولپمنٹ کر دیں گے کہ دہشتگردوں کی بات سننے والا کوئی نہیں ہو گا ،، ان کے پیچھے بیرونی قوتیں ہیں جو پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/08-Feb-2022/1400688?fbclid=IwAR32a629Fmtfv2WXd8_iyjlCmGFvO43GzP8Jo8H-ySFGrgPOV-4Gexn9hYY



بھارتی دہشتگردی، ایک اور کشمیری شہید،کل ہڑتال کا اعلان
منگل 08 فروری 2022ء

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ، آخری اطلاعات ملے تک فوجیوں نے علاقے میں بھارتی فوجیوں کی کارروائی جاری تھی ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے جاری ہیں۔افضل گوروکی شہادت پر کل9فروری اور محمد مقبول بٹ کی شہادت پرجمعہ 11فروری کو مکمل ہڑتال کی جائے گی، صحافی فہد شاہ کیخلاف غداری کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد ایک اور کشمیری صحافی گوہر گیلانی کے خلاف بھی جعلی مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں طلب کرلیا گیا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%86




بھارت نے کشمیری صحافی فہد شاہ کودہشتگردی کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں نیوز پورٹل کے ایڈیٹر فہد شاہ کودہشتگردی کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔ مودی سرکارکے حکم پرفہدشاہ کوگرفتارکرنے والی مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بیان میں فہدشاہ پرسوشل میڈیا پوسٹس اورنیوز رپورٹس کے ذریعے لوگوں کودہشتگردی پراکسانے، دہشتگردی کی تعریف کرنے اورجعلی خبریں پھیلانے کے الزامات عائد کئے۔

فہد شاہ کے نیوز پورٹل پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فہد شاہ کوجنوری 2020 میں پولیس چھاپوں سے متعلق رپورٹ شائع کرنے پرپولیس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا جہاں انہیں گرفتارکرلیا گیا۔

صحافیوں اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے فہدشاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سال 2019 میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں درجنوں صحافیوں کو پولیس باقاعدگی سے طلب کرتی ہے اور ان کے کام کے حوالے سے پوچھ گچھ کرتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں پردہشتگردی کے الزامات لگا کرانہیں ہراساں کرنے، صحافیوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوا ہے۔
https://www.express.pk/story/2282175/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109013515&Issue=NP_PEW&Date=20220208



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109013508&Issue=NP_PEW&Date=20220208



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109013509&Issue=NP_PEW&Date=20220208


بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109013510&Issue=NP_PEW&Date=20220208



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-08&edition=KCH&id=5949718_82673078



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/08022022/bp-lhe-035.jpg



لبنا ن کے مشہور شاپنگ مال نے ملازمہ کوحجاب پہننے پر نوکری سے نکال دیا لیکن انتظامیہ نے کیا موقف اپنایا؟
Feb 06, 2022 | 16:03:PM

سورس: File Photo

بیروت (آئی این پی)لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مشرق میں اشرفیہ کے ایک مشہور شاپنگ کمپلیکس میں کام کرنے والی ایک خاتون ملازم کو حجاب کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کیے جانے کے بعد گذشتہ چند دنوں میں لبنانیوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔سوشل میڈیا پر لبنانی شاپنگ مال کے اس اقدام پر سخت رد عمل آ رہا ہے۔ شہریوں نے نوکری سے نکالی گئی لڑکی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوے شاپنگ مال کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر’ ABC‘ نامی اس شاپنگ مال کے خلاف اور اس کے بائیکاٹ کے کئی ٹرینڈ چل رہے ہیں۔دوسری طرف’اے بی سی‘ کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر ریٹا سالمن نے النہار اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام فرقوں اور مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ کسی کے درمیان تفریق نہیں کرتے۔ہماری تاریخ اس کی گواہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف حقیقت جانے بغیر مہم چلائی گئی۔ شاپنگ مال کی طرف سے ملازمین کے کنٹریکٹ کی یہ شرط ہے کہ وہ ملازمت کے دوران کسی مخصوص مذہبی علامت کی نمائش نہیں کریں گے۔ریٹا سلمن نے کہا کہ ملازمہ کے خلاف انفرادی یا مذہبی وابستگی کی بنیا پر کارروائی نہیں کی گئی۔بلکہ یہ اس معاہدے کی شرائط میں سے ایک ہے جسے کاروباری مرکز نے منظور کیا تھا۔

دوسری جانب کیفے "فل ہائوس" کی اہلکار عنود شحادہ نے "النھار" کواس واقعے کی تفصیل بیان کی۔شحادہ نے کہا کہ ملازمہ دو سال سے زیادہ عرصے سے کمپنی کے ساتھ کام کر رہی تھی اور وہ اپنی قابلیت اور کام کے لیے پوری وابستگی کی صلاحیت رکھتی تھی۔ اس نے کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز رویے کا ارتکاب نہیں کیا ہے جو ABC انتظامیہ سے اسی طرح کے اقدام کا مطالبہ کرتا ہے لیکن جو کچھ ہوا اسے تجارتی مرکز کی انتظامیہ نے برسوں سے جاری اپنے اصولوں کے ذریعے جائز قرار دیا جس میں پردہ دار خواتین کو ملازمت نہ دینا شامل ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/06-Feb-2022/1399767?fbclid=IwAR1EXgFTu1Nxvel6fwewbg_KxxqnJERtUIu8pAJIXCIDpheKfXeA75lmUa8



وزیر اعظم عمران خان کی چین کے صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
Feb 06, 2022 | 15:56:PM


بیجنگ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی چین کے صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، دونوں رہنماؤں میں پاک چین دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے اولمپک کھیلوں کی کامیاب میزبانی پر چین کی قیادت کو مبارکباد دیاور چین کے نئے قمری سال پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا ثابت قدم ساتھی اور کٹر حامی ہے جبکہ دونوں ممالک آئرن برادر ہیں ۔ پاک چین تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری نے وقت کی آزمائشوں کا مقابلہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک امن، استحکام اور ترقی کو عملی جامہ پہنانے میں شانہ بشانہ کھڑے رہے، وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی مسلسل حمایت اور مدد کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے بہت فائدہ اٹھایا۔


نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں بڑھتے پولرائزیشن سے عالمی ترقی اور ترقی پذیر ممالک کو سنگین خطرات لاحق ہیں، موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات ناقابل تسخیر چیلنجز ہیں، چیلنجز سے صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام اقوام کے تعاون سے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر بھی بات کی ، وزیر اعظم نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آر ایس ایس کی ہندوتوا ذہنیت ہندوستان میں اقلیتوں پر ظلم علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، بھارت میں تیزی سے پھیلتی عسکریت پسندی علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے،آر ایس ایس کی ہندوتوا ذہنیت ہندوستان میں اقلیتوں پر ظلم علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے، بھارت میں تیزی سے پھیلتی عسکریت پسندی علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/06-Feb-2022/1399766?fbclid=IwAR2M14Om8ExrrrvunDFbbXP_ZRqnTgfcb__JeGzq_Wx5zQ4ZGHq88WBT5Xw



پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ ، پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید
Feb 06, 2022 | 18:49:PM


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پانچ سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے جس کے باعث دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/06-Feb-2022/1399778?fbclid=IwAR1EXgFTu1Nxvel6fwewbg_KxxqnJERtUIu8pAJIXCIDpheKfXeA75lmUa8




سریاب روڈ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

سریاب کے علاقے ولی جیٹ میں سکیورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ان کے قریب دھماکا ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پہنچے۔

دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔
https://www.express.pk/story/2281809/1/




فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے انتہا پسندی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے فورم آف اسلام ان فرانس نامی ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ملک میں 2003 سے قائم ’’کونسل آف مسلم فیتھ‘‘ کی جگہ ایک نیا ادارہ یا کونسل بنانے کی ہدایت کی ہے۔

فرانس کی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں بتایا ہے کہ کونسل آف مسلم فیتھ کو رواں ماہ تحلیل کرکے اس کی جگہ ’’فورم آف اسلام ان فرانس‘‘ نامی کونسل لے گی

فورم آف اسلام ان فرانس میں امام مساجد، خواتین، سول سوسائٹی کی بااثر شخصیات، دانشور اور کاروباری رہنما شامل ہوں گے۔ ان ارکان کا انتخاب بھی حکومت خود کرے گی۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ اس کونسل کی تشکیل کا مقصد اسلام سے انتہا پسندی کو الگ کرکے اسے فرانس کے سیکولر ازم کے سانچے میں ڈھالنا ہے جہاں سب سے اہم بات فرانسیسی ہونا ہے۔

تاہم ناقدین کا اصرار ہے کہ ایمانوئیل میکرون نے یہ چال اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں دائیں بازو کے ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے چلی ہے۔

دوسری جانب فرانس میں بسنے والے 50 لاکھ مسلمانوں کے سرکردہ رہنماؤں اور نمائندوں نے اس کونسل کی شدید مخالفت کی ہے اور اس کے خلاف احتجاج کا عندیہ ہے۔

مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس کونسل کے ذریعے انتہا پسندی کو صرف اسلام سے جوڑ دیا جائے گا اور اس طرح صرف مسلم کمیونیٹی کو ہی معتوب کیا جائے گا۔

عالمی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم نمائندوں کا کہنا تھا کہ مسلمان انتہا پسند نہیں بلکہ انتہا پسندی کا شکار ہے۔ انتہا پسندی ہر ایک کمیونیٹی میں پائی جاتی ہے۔اس مسئلے کو مذہب، رنگ، نسل اور زبان سے بالاتر ہوکر دیکھنے کی ضرورت ہے۔
https://www.express.pk/story/2281568/10/



ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ حالیہ جوہری مذاکرات میں واشنگٹن اور تہران کسی بھی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں ابھی تک ناکام ہیں۔

عرب نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق علی شمخانی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جوہری مذاکرات میں دونوں فریقین کسی بھی معاہدے پر متفق نہیں ہو پائے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن میں ہونے والے فیصلے معاہدوں میں توازن لانے کیلئے بہت ضروری ہیں اور ہم کسی معاہدے پر پہنچنے سے ابھی کوسوں دور ہیں۔

اس سے قبل یورپی یونین کے پالیسی چیف جوزیف بوریل نے ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام فریقین حتمی معاہدے کیلئے صاف و شفاف ایجنڈے کے ساتھ مذاکرات کیلئے آئیں۔

جبکہ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ امیر عبدالحیان نے کہا تھا کہ پچھلے مذاکرات کے بعد حالیہ بات چیت کا سلسلہ مثبت رُخ پر ہے تاہم یہ سلسلہ ابھی بھی ایران کی توقعات پر پورا نہیں اتر پایا ہے۔
https://www.express.pk/story/2281598/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109010799&Issue=NP_PEW&Date=20220207



بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کرنے والی طالبات کوعلیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا اورکسی استاد نے ان کونہیں پڑھایا۔

بھارت میں مسلمان باحجاب طالبات امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔ ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں باحجاب طالبات کوعلیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا اورکسی ٹیچرنے ان کونہیں پڑھایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل ایک ہفتے سے کالج کے گیٹ کے باہراحتجاج کرنے والی باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے کی اجازت تو دے دی گئی تاہم انہیں دیگرطالب علموں کے ساتھ کلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

باحجاب طالبات کو کالج میں علیحدہ کلاس رومز میں بٹھایا گیا اورکسی ٹیچرنے ان کی کلاس نہیں لی۔

کالج کے ہندوانتہاپسند پرنسپل کا کہنا ہے کہ طالبات کوصرف اس صورت میں کلاس میں بیٹھنے دیا جائے گا جب وہ حجاب اتارکرکالج آئیں گی۔

کرناٹک کے ایک اورکالج نے باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے تعطیلات کا اعلان کردیا۔

کرناٹک میں حجاب کرنے والی مسلمان طالبات کے کالج میں آنے اورکلاسز لینے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2281841/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109011726&Issue=NP_PEW&Date=20220207



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/07022022/P5-Lhr-006.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/07022022/P6-Lhr-014.jpg



مقبوضہ کشمیر : بھارتی حدبندی کمیشن کی رپورٹ مسترد
پیر 07 فروری 2022ء

سری نگر(کے پی آئی،این این آئی) مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز جماعتوں نے بھارتی حدبندی کمیشن کی رپورٹ مسترد کر دی ہے جس میں وادی کے مقابلے میں جموں کی چھ اسمبلی نشستیں بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔نیشنل کانفرنس ،جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ،پردیش کانگریس کمیٹی ،نیشنل پینتھرس پارٹی نے بھارتی حدبندی کمیشن کی تجاویز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کمیشن نے خود کو حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی ذیلی تنظیم ثابت کیا،رپورٹ کا مقصد بی جے پی کیلئے اسمبلی میں داخلہ یقینی بنانا ہے ، کمیشن کی تجاویز ناقابل قبول ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سینئرحریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے ۔ میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربندی کے ڈھائی سال مکمل ہوگئے ۔ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازع کشمیر کے جلد حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر فاروق عبداﷲ نے بھارتی حدبندی کمیشن کی رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہرطرح کی منطق کی نفی کرتی ہے اور کوئی سیاسی، سماجی اور انتظامی وجہ ان سفارشات کو درست ثابت نہیں کر سکتی۔ میڈیا سے بات چیت میں فاروق عبداﷲ نے کہا کہ پارٹی اب اس رپورٹ پر تفصیلی ردعمل تیار کرنے میں مصروف ہے اور اس پورے عمل کو چیلنج کرنے کیلئے دیگر راستے بھی تلاش کر رہی ہے ۔جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ کمیشن کی عبوری سفارشات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس سے یہ واضح ہے کہ کمیشن کا واحد مقصد بی جے پی اور اس کی ذیلی تنظیموں کاپچھلے دروازہ سے جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں داخلے کو یقینی بنانا ہے ۔کانگریس رہنماطارق حمید قرہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%88%D8%B6-%D9%85%DB%8C-%DB%8C-%D8%AD%D8%A8-%D9%86-%DB%8C-%D8%B1-%D8%AA%D8%B1%D8%AF



اسرائیل کامقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کا منصوبہ
پیر 07 فروری 2022ء

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی،صباح نیوز)قابض صہیونی حکام مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں نئے آبادکاری یونٹس کی تعمیر شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ نے اسرائیل کو افریقی یونین میں شامل کرنے کی شدید مذمت کی اور اسے یک طرفہ اقدام قرار دیا۔عبرانی میڈیا نے اسرائیلی وزارت تعمیرات اور ہائوسنگ کے حوالے سے بتایا کہ القدس کے چڑیا گھر کے قریب 5 سے 12 منزلوں کی عمارتوں میں205 سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے منصوبوں پر عمل درآمد کی منظوری کی تصدیق کی گئی ہے ۔ اس منصوبے میں 300 ہوٹلوں کے کمروں اور تجارتی عمارتوں کا قیام بھی شامل ہے ۔ یہ کہ یہ منصوبہ 840 دونم پر محیط ہے تاکہ ایک نئی بستی بنائی جاسکے ۔ ادیس ابابا میں افریقی یونین کی 35ویں سربراہی کانفرنس کا آغاز ہوا جس میں مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بعض رکن ممالک نے جنوبی افریقہ پر تنقید کی جس کی حکمران جماعت فلسطینی عوام کے حقوق کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%84-%DA%A9%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%84%D9%85-%D9%86%D8%B5%D9%88%D8%A8



وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں تیزی سے پھیلتی عسکریت پسندی علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2019 میں وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، اور خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں 24 ویں اولمپک سرمائی کھیلوں کی کامیاب میزبانی پر چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی، اور چینی نئے قمری سال پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان کا ثابت قدم ساتھی، بہترین حامی اور آئرن برادر ہے، پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری نے وقت کی آزمائشوں کا مقابلہ کیا، دونوں ممالک امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی مشترکہ امنگوں کو عملی جامہ پہنانے میں شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، آزادی اور قومی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان شراکت داری خطے میں امن و استحکام کی عکاس ہے

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو پائیدار ترقی، صنعتی ترقی، زرعی جدید کاری اور علاقائی رابطوں کے لیے اپنی حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کیا، اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی مسلسل حمایت اور مدد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے بہت فائدہ اٹھایا۔

وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کے ساتھ دنیا میں بڑھتے ہوئی پولرائزیشن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئی پولرائزیشن سے عالمی ترقی اور ترقی پذیر ممالک کو سنگین خطرات لاحق ہیں، موسمیاتی تبدیلی، صحت کی وبائی امراض اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات ناقابل تسخیر چیلنجز ہیں، ان چیلنجز سے صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام اقوام کے تعاون کے ساتھ ہی نمٹا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے بھارت کےغیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کی ہندوتوا ذہنیت، ہندوستان میں اقلیتوں پر ظلم علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، بھارت میں تیزی سے پھیلتی عسکریت پسندی علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے چین کے بنیادی مفاد کے تمام امور پر پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے تسلیم کیا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں اقتصادی ترقی اور رابطوں کو فروغ دے گا، اور دونوں رہنماوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی تباہی کو روکنے میں افغان عوام کی فوری مدد کرے۔ پاک چین سربراہان نے صنعتی تعاون، خلائی تعاون، اور ویکسین کے تعاون پر مشتمل متعدد معاہدوں پر دستخط کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے لیے پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
https://www.express.pk/story/2281496/1/



دنیا بھر کی طرح مقبوضہ وادی میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر جگہ جگہ شکریہ پاکستان کے پوسٹر آویزاں ہوگئے جس میں قائد اعظم، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی تصاویر بھی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے دن کی مناسبت سے مقبوضہ وادی میں جوش و خروش دیدنی ہے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے پر مختلف علاقوں میں کشمیر کے بہادر بیٹوں نے ’شکریہ پاکستان‘ کے پوسٹرز لگ گئے۔

علاوہ ازیں کشمیری تنظیموں کی جانب سے بانی پاکستان وائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کے پمفلٹس بھی جگہ جگہ چسپاں کیے گئے جس میں آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ پوسٹرز پر قائد اعظم کا قول ’’ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ بھی درج ہے۔


اسی طرح ایک اور پوسٹر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی تصاویر بھی ہیں جس میں شکریہ پاکستان بھی لکھا ہوا ہے اور یہ پوسٹرز بھی شہر کی مرکزی شاہراؤں پر لگائے گئے ہیں۔

آج بھی قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ ایک احتجاجی مظاہر پر سیکیورٹی فورسز کے تشدد کی کوریج کرنے پر دو صحافیوں فہد شاہ اور سجاد گل کو گرفتار کرلیا۔
https://www.express.pk/story/2281103/10/



پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے، سرکاری اور نجی سطح پر جگہ جگہ تقاریب، ریلیوں، جلسوں اور جلوسوں کا کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کشمیر پر بھارتی ظلم کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی آج کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں۔ اس حوالے سے ہر سال کی طرح ملک بھر میں آج بھی عام تعطیل کی گئی ہے۔ صدر،وزیراعظم سمیت تمام سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے اور کشمیر کے حق میں آواز بلند کرنے میں پیش پیش ہے۔

آج کے دن سرکاری اور نجی سطح پر جگہ جگہ تقاریب اور جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کی غرض سے ریلیاں نکالی جارہی ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت شہر شہر ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں اسکولوں کے بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور کشمیر کے حق میں بھرپورنعرے بازی کی۔
https://www.express.pk/story/2281049/1/



شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ایک دہشت گرد کی شناخت عصمت اللہ عرف حافظ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جس میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ اور کثیر تعداد میں کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
https://www.express.pk/story/2280987/1/



بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں جاری محاصر ے کو آج 915 دن ہو چکے ہیں۔

تحریکِ آزادی کشمیر کے حوالے سے مظفر آباد میں ایک خصوصی جموں وکشمیر مونومنٹ بنایا گیا ہے، جو کشمیریوں کی لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا استعارہ ہے۔

اس مونومنٹ کو محمد فاروق نے ڈیزائن کیا ہے جن کا تعلق وزیرستان سے ہے۔ یہ مونومنٹ نلوچی پارک، مظفر آباد کوہالہ ٰ روڈ پر واقع ہے۔ یہ مونومنٹ 1755مربع میٹر پر محیط ہے اور اس کے 4بڑے حصے ہیں۔

پہلے حصے میں مختلف تاریخی تصاویر کے ذریعے آزادی سے قبل کشمیری کاوشوں، اہم راہنماؤں اور جنت نظیر وادی کی عکس بندی کی گئی ہے۔

انڈر پاس سے نکلنے کے بعد سیاح مونومنٹ کے مرکزی حصے میں پہنچ جاتے ہیں جہاں دیواروں کی صورت میں دو دائرے بنتے ہیں۔ بیرونی دائرے میں 4انفرادی دیواریں ہیں جو کہ پاکستان کے 4صوبوں کی عکاس ہیں۔

جن پر تحریک آزادی میں شہید ہونے والے پاکستانی شہداء کے نام درج ہیں۔ اندرونی دائرہ 8دیواروں پر مشتمل ہے جن پر آزاد جموں و کشمیر کے شہداء کا اندراج ہے۔

ان دونوں دائروں کے درمیان ایک دیوار واقع ہے جس کو دیوار کشمیر کہا جاتا ہے۔ یہ دیوار موجودہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد کو ظاہر کرتی ہے۔ مزید مرکزی حصے کے عین بیچ میں ایک پلیٹ فارم ہے جس سے پاکستان اور کشمیر کی یکجہتی کی عکاسی ہوتی ہے۔ تیسرے حصے میں 4فریمز موجود ہیں۔

پہلے فریم کا رنگ سبز جس پر قائداعظم محمد علی جناح کی کشمیر سے متعلق اقتباسات درج ہیں۔ دوسرے فریم کا رنگ لال ہے جو کہ جموں و کشمیر کی عوام کی قربانیوں کا مظہر ہے، جس پر حریت راہنما سید علی شاہ گیلانی کے جملے درج ہیں۔

تیسرے فریم کا رنگ سفید ہے جس میں مسلمِ اُمہ کے کشمیر سے متعلق نظریات درج ہیں جبکہ چوتھے فریم کا رنگ نیلا ہے جو بین الاقوامی برادری کے کشمیر سے متعلق بیانیے کی عکاس ہے۔ مرکزی حصہ سے لال اور سفید رنگ کی لکیریں مونومنٹ کے آخری حصے تک جاتی ہے۔

لال رنگ کی لکیر شہداء کے خون کی عکاسی ہے جبکہ اُس کے دونوں اطراف گزرتی سفید لکیریں سیاسی اور سماجی کاوشوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ چوتھا اور آخری حصہ حتمی منزل ہے جہاں پہ پاکستان کا نقشہ تنصیب کیا گیا ہے۔ جس کے عین درمیان میں چنار کا پتا ہے جو کہ مقصود منزل کو ظاہر کرتا ہے جو کہ پاکستان اور کشمیر کا حتمی الحاق ہے۔
https://www.express.pk/story/2281089/1/



بھارتی بربریت اور ظلم وستم کے خلاف ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ اور پشتون آرگنائزیشن یورپ نے ملکر برسلز کے مشہور سیاحتی مقام آٹومیم سے کار ریلی نکالی جس کا اختتام سٹی برسلز گراں پلاس پر کیا گیا۔
            

ریلی کی قیادت پشتون آرگنائزیشن کے چیئرمین نوید خان اور صدر عرب گل ملاگوری نے کی۔جبکہ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نےخصوصی شرکت کی۔

کار ریلی میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کی گئی۔ مظاہرین نے اپنی گاڑیوں پر کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے لگا رکھے تھے۔ انھوں نے بھارتی درندگی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

بعد ازاں آٹومیم کے مقام پر فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اپنے مختصر خطاب میں عالمی برادری کو پیغام دیا کہ بھارت کشمیر کے اندر سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہوکر وادی کشمیر کو نو گو ایریا بنا رکھا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیری عوام کو انکے حقوق دلوانے کےلیے بھارت پر دباؤ بڑھایا جائے۔ اور انہیں کشمیر کے اندر دہشت انگیز کاروائیوں سے روکا جائے۔

انھوں نے کہا کہ وہ یورپ بھر کے تمام ممالک میں احتجاجی مظاہروں کے ذریعے بھارت کے دوغلے چہرے کو دنیا میں ننگا کرکے رہیں گے۔ جبکہ پشتون آرگنائزیشن یورپ کے چیئرمین نوید خان نے کہا کہ ہم مودی سرکار کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم حق کی خاطر کشمیری عوام کی آزادی تک ہرسطح پر بھارت کے ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں۔

پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل ملاگوری نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ وادی کشمیر کو پانچ اگست 2019 میں یک طرفہ قدم اٹھا کر بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو زبردستی آتشی اسلحہ کے زور پر ختم کرکے کشمیری خواتین بچوں اور بڑوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کا مرتکب ہورہا ہے۔ پروگرام میں اوورسیز پاکستانی کمیشن بلجیئم کے کوآرڈینٹر سید شاہد حسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔
https://www.express.pk/story/2281015/10/



افغانستان میں را کے حمایتی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث
هفته 05 فروری 2022ء

واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان فورسز کی صفوں میں بھارتی ایجنسی را کے لیے خدمات سرانجام دینے والے مسلح گروپ ہی پاکستان میں ہو نیوالے دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں، پاکستان میں موجود سلیپنگ سیلز آئندہ بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر خدمات دینے والی فورسز میں اکثر بھارتی ایجنسیوں کے تربیت یافتہ ہیں اور یہی گروپ باڑ لگانے کی مخالفت اور مداخلت کر رہے ہیں، طالبان حکومت اس پوزیشن میں نہیں کہ ان بھارتی نواز مسلح گروپوں کو اپنی صفوں سے نکالے یا ان کے خلاف کاروائی کر سکے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بھارت کو بھی بُری شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہی وجہ ہے کہ اب وہ طالبان فورسز میں شامل اپنے تربیت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔ واشنگٹن کے ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ بھارت نے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی غرض سے افغان ایران سرحدی علاقوں میں موجود را کے دہشت گردوں کے ذریعے کاروائیاں تیز کر دی ہیں ،بھارت کچھ مسلم ممالک ، اسرائیلی مدد اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سی پیک اور گوادر پورٹ کے منصوبوں کو تہس نہس کرنے کے لیے کھل کر سامنے آگیا ۔ مبصرین کے مطابق بظاہر تو پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سے امریکہ خاموش تماشائی جیسا کردار ادا کر رہا ہے لیکن درپردہ اس خاموشی میں کئی راز چھپے ہوئے ہیں۔

https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%81%D8%BA%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%85%D8%A7%DB%8C%D8%AA%DB%8C-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109008622&Issue=NP_PEW&Date=20220206



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109008619&Issue=NP_PEW&Date=20220206


ایران ایٹمی پروگرام پر پابندیاں ختم
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109008615&Issue=NP_PEW&Date=20220206



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109008717&Issue=NP_PEW&Date=20220206



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109008697&Issue=NP_PEW&Date=20220206



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109006159&Issue=NP_PEW&Date=20220205



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/05022022/p1-lhr007.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/06022022/p3-lhe-014.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/06022022/p3-lhe-001.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/06022022/p1-lhr038.jpg



روس اور یوکرین کا تنازعہ، امریکی افواج کے دستے جرمنی پہنچ گئے
Feb 05, 2022 | 20:11:PM


برلن(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوکرین کی مدد کے لیے دو ہزار امریکی فوج جرمنی پہنچ گئے ہیں۔

امریکہ نے روس اور یوکرین میں جاری تنازعہ کے پیش نظر اپنی فوجین پولینڈ اور رومانیہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔جرمنی سے امریکی فوج کے یہ دستے اب پولینڈ اور رومانیہ جائیں گے۔امریکہ نے واضح کیا تھا کہ یوکرین پر روس کے حملے کی صورت میں امریکی افواج مشرقی یورپ کے ممالک پولینڈ اور رومانیہ کا دفاع کریں گے یہ دونوں ممالک یوکرین سے جڑے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب روسی افواج بھی یوکرین کی سرحد پر موجود ہیں اور جنگی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Feb-2022/1399439?fbclid=IwAR2dTJz139G3uZGTNtkxteYZVuyc9IlHGtH4lCcfCxhibKVOP4KfIkgj8Ck



بھارتی ہیکرز کی جانب سے سردار تنویر الیاس کا ہیک کیا گیا ٹویٹر اکاونٹ بحال
Feb 05, 2022 | 20:23:PM


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھارتی ہیکرز نے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر اور ریاست کےموسٹ سنیئر وزیر سردار تنویر الیاس خان ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کرلیا تاہم سینئر وزیر کی ٹیم نےہیک کیا گیا اکاونٹ بحال کروا لیا ،آزادکشمیر کی کسی بااثر شخصیت کے ٹویٹراکاونٹ ہیکنگ کایہ پہلا واقعہ ہے جو اس وقت پیش آیا جب سردار تنویر الیاس نےٹوئٹراکاونٹ سمیت پرنٹ و الیکڑانک میڈیا پر بھارتی مظالم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بے نقاب کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اٹھائی جانے والی آواز بھارت کو ہضم نہ ہو سکی اور چار فروری کی رات انڈین ہیکرز نے سردار تنویر الیاس خان کا ٹوئٹراکاونٹ ہیک کر لیا ۔جو بعدازاں سنیئر وزیر حکومت آزادکشمیر کی ٹیم نے ریکور کر لیا ،یاد رہے کہ ففتھ جنریشن وار میں مختلف حربے ایک مدت سے دشمن کو زیر کرنے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں جن میں ٹوئٹر بھی ایک ہے ۔سردار تنویر الیاس خان آزادکشمیر کے ان سیاستدانوں میں سے ایک ہیں جن کاموقف کشمیر کے بارے میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہ چکا ہے جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور دیگر فورمز پر ان کو جو فالونگ سوشل میڈیا پر ملی وہ کسی اور کشمیری رہنما کے حصے میں نہیں آئی۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Feb-2022/1399441?fbclid=IwAR1JaUtWnmFjGDIdRk5-u4ghxTDh478WC8YtG_aSUL4VTG_TzMoFTvt_lKg



برطانیہ کا اگلا بادشاہ اور ملکہ کون ہوں گے ، ملکہ الزبتھ نے اہم اعلان کر دیا
Feb 06, 2022 | 11:09:AM


لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملکہ برطانیہ نے اگلی نسل کو تخت سونپنے سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال ختم کر دی اور اعلان کر دیا کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ جبکہ ان کی اہلیہ کمیلا یارکر ملکہ برطانیہ بنیں گی ۔

95 سالہ ملکہ الزبتھ نے پلاٹینیم جوبلی کے موقع پر اپنے تخت کے اگلے وارث کا اعلان کیا ، اپنےپیغام میں ملکہ نے کہا کہ پرنس چارلس کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال کوئین کنسورٹ بنیں ، میں توقع کرتی ہوں کہ عوام چارلس اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے ۔
https://dailypakistan.com.pk/06-Feb-2022/1399734?fbclid=IwAR3J_SOT3Yt9Ow2wGHpaUxoHIo3P8_z8jyt7o28KteTmWmH60cuJ5TfHWQc



اسلام مخالف برطانوی رہنما کو لینے کے دینے پڑ گئے، دیوالیہ ہونے کا بھی خدشہ
Feb 05, 2022 | 12:03:PM


غزہ (ویب ڈیسک) برطانیہ میں اسلام مخالف ایکٹوسٹ ٹومی رابنسن کو شامی پناہ گزین پر جھوٹا الزام عائد کرنے پر لینے کے دینے پڑ گئے حتیٰ کہ ان کے دیوالیہ ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسلام مخالف ایکٹوسٹ پر برطانوی عدالت نے ایک لاکھ پاؤنڈ جرمانہ اور قانونی اخراجات کی مد میں 5 لاکھ پاؤنڈز شامی پناہ گزین کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ٹومی رابنسن جن کا اصلی نام اسٹیفن یاکسلے لینن ہے، اس رقم کا ایک بڑا حصہ ادا کرنے سے قاصر ہیں اور ان کے دیوالیہ ہوجانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے جس پر شامی پناہ گزین کے وکیل ٹومی رابنسن کے اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام مخالفت میں رابنسن نے شامی پناہ گزین نوجوان جمال حجازی کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں نوجوان کو پیٹا جا رہا تھا۔ ٹومی رابنسن نے الزام عائد کیا تھا کہ شامی نوجوان کو ایک لڑکی سے بدسلوکی پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دراصل نوجوان کو غنڈے اور اوباش نوجوان تشدد کا نشانہ بنارہے تھے۔ شامی نوجوان نے برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا کیس دائر کردیا تھا جہاں ٹومی رابنسن اپنے الزام کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرپائے۔

اس طرح برطانیہ میں طویل عرصے سے مسلمانوں کی موجودگی کے خلاف مہم چلانے والے ٹومی رابنسن اب ایک شامی پناہ گزین کے مقروض ہوگئے ہیں اور ان کے بینک کرپٹ ہونے کا بھی امکان پیدا ہوگیا۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Feb-2022/1399388?fbclid=IwAR2H5sfgkMyT6U-BV-NLzJR9HyJYf6681EVVqEDPUuoKP9otw_-SIE617UM



پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشت گرد ہلاک
Feb 05, 2022 | 21:11:PM

سورس: Twitter

پنجگور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شہروں پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران جھڑپوں میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں آج کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ دونوں شہروں میں ہونے والی جھڑپوں میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات کو سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے، فورسز نے دونوں حملوں کو ناکام بنادیا تھا۔

کیمپ پر حملے کے بعد پنجگور میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس کے دوران فرار ہونے والے چار دہشتگرد مارے گئے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا تھا جو آج مارے گئے۔ پنجگور میں فالو اپ آپریشن 72 گھنٹوں تک جاری رہا جس کے دوران ایک جے سی او سمیت پاک فوج کے پانچ جوان شہید اور چھ زخمی ہوئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نوشکی اور پنجگور حملوں سے منسلک مزید تین دہشت گرد کل مارے گئے تھے، یہ دہشت گرد بالگتر اور کیچ، میں فالو اپ آپریشن میں مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ثابت قدم اور پر عزم ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Feb-2022/1399447?fbclid=IwAR1HuLalPbOM1zroxv6VwO7E0T0cZKy3Wt21iBaWCAJwb-InFpIqb0KjseM



پاکستانی اداکار نے پاک فوج کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا
Feb 05, 2022 | 21:47:PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار پاک افواج کے خلاف جاری بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا ٹیم نے پنجگور اور نوشکی حملوں میں شہید ہونے والے کیپٹن دانیال کو عثمان مختار بنایا اور عثمان مختار کے ڈرامے کے کردار ’دانیال‘ کو جوڑ کر عثمان مختار کی موت کا دعویٰ کیا۔عثمان مختار پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک پراجیکت میں ’میجر دانیال‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

بھارتی صارف نے عثمان مختار کی فوجی وردی میں ملبوس ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈر کیپٹن دانیال پنجگور میں انتقال کرگئے۔صارف کے اس ٹویٹ کا اسکرین شاٹ عثمان مختار نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اچھا پھر۔‘ایک اور ٹویٹ میں عثمان مختار نے کہا کہ ’ پروپیگنڈا کرنے والے اپنی اوقات میں رہیں، میں زندہ ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجگور اور نوشکی میں فورسز نے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا تھا جس کے نتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک اور کیپٹن دانیال سمیت 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

https://dailypakistan.com.pk/05-Feb-2022/1399449?fbclid=IwAR1Ou_v_OGj7WKMvVZd1OmN0lrkswexwPKVkFuPBzCwn6byaJQ0_fqm3bY0



سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک کے علاقے ڈیال روڈ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں، ساتھیوں اوران کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیال نہر پر دہشت گرد کو گھیر لیا تھا،دہشت گرد نے خودکش جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی اور وہ بائی پاس روڈ کے قریب ویرانے کے راستے سے جانے کی کوشش کررہا تھا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا، اور اس کے قبضے سے ایک ہیڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گرد کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کردی گئی ہے تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
https://www.express.pk/story/2281433/1/



صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں لیویز چوکی پر دستی بم حملہ ہوا جس میں 2 اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں قائم لیویز کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، جس کی آواز اطراف میں شدت کے ساتھ سنی گئی۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اداروں کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔

دستی بم حملے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جبکہ پولیس کی نفری نے بھی حملے کے مقام پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
https://www.express.pk/story/2280742/1/



خانیوال میں کاؤنٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خانیوال میں ایک کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔ گرفتاردہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاردہشتگرد عمران حیدر اورریاض احمد اہم تنصیبات اورعبادت گاہوں کوہدف بنانا چاہتے تھے۔
گرفتاردہشتگردوں سے دستی بم، اسلحہ اورممنوعہ لٹریچربھی برآمد ہوا ہے۔
https://www.express.pk/story/2280478/1/



دنیا بھر میں سائبرحملوں کو سمجھنے کے لیے مائیکروسوفٹ کی مثال کافی ہے جس کے تحت گزشتہ برس کمپنی کو 35 ارب 70 کروڑ مشکوک ای میل موصول ہوئیں یعنی فی سیکنڈ ایک ہزار سے زائد ای میل ایس تھی جن میں کوئی وائرس، فشنگ ایجنٹ یا کوئی مشکوک کوڈ موجود تھا۔

مائیکروسوفٹ کی سائبرسیکیورٹی رپورٹ کے مطابق اس کے اینٹی وائرس اور ایزیور ایکٹوو ڈائیریکٹری نے بروٹ فورس، فشنگ اور دیگر میل ویئر والی میل کو روکا۔ بالخصوص آفس 365 کی بدولت اربوں ای میل روکی گئیں جو مختلف اداروں، کمپنیوں اور خود انفرادی لوگوں تک بھیجی گئی تھیں۔

جہاں تک صارفین اور کمپنیوں کے ادارے شامل ہیں ان پر 9 ارب 60 کروڑ ای میل کی بمباری کی گئی۔ اس کے علاوہ بروٹ فورس کی بدولت صارفین کے اکاؤنٹ ہیک کرنے کے 25 ارب 60 کروڑ واقعات کو روکا گیا۔ لیکن یہ ایک خوفناک رحجان ہے جو کئی ممالک کے ہیکروں اور ڈجیٹل نقب زنوں کی طرف سے جاری ہے۔ اسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ بڑے اداروں اور تمام انٹرنیٹ صارفین کو کس طرح کے سائبرخطرات لاحق ہیں۔

مائیکروسوفٹ کے مطابق ان حملوں کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ لیکن ان میں 80 فیصد واقعات ایسے ہیں جن میں ڈجیٹل چوری کے عام طریقے استعمال کئے گئے تھے۔ ان طریقوں میں سے ایک پاس ورڈ اسپرے ہیں جن میں تھوڑے وقت میں ایک اکاؤنٹ پر لاتعداد ملتے جلتے پاس ورڈ لگائے جاتےہیں۔ دوسرا طریقہ انسانی طریقوں سے سوشل انجینیئرنگ اٹیک بھی شامل ہیں۔ تیسرا طریقہ فشنگ کا ہے۔ فشنگ کے عمل میں ای میل بھیج کر ضروری معلومات اگلوائی جاتی ہیں۔
https://www.express.pk/story/2280798/508/



شام میں امریکہ کا آپریشن، داعش کا سربراہ ہلاک
Feb 03, 2022 | 19:38:PM


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ شام میں رات کے وقت کیے جانے والے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ مارا گیا۔ اس آپریشن میں چھ بچے اور چار خواتین بھی ہلاک ہوئی ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ داعش کا سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی امریکہ کے ایک چھاپے میں مارا گیا۔ آپریشن کے دوران ابو ابراہیم نے خود کو دھماکے سے اڑایا ۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر قوم سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی فوج نے امریکی مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کیلئے گزشتہ رات شمال مغربی شام میں انسداد دہشت گردی کا آپریشن کیا جس میں ہم نے داعش کے سربراہ کو میدانِ جنگ سے باہر کردیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ داعش نے ابو ابراہیم کو سنہ 2019 میں اس وقت دہشت گرد تنظیم کا سربراہ نامزد کیا تھا جب اس کے سابق سربراہ ابو بکر البغدادی کی امریکی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اپریشن شام کے صوبے ادلب کے شہر اطمہ میں کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/03-Feb-2022/1398621?fbclid=IwAR1vDYzMAme8nsNZgn9vNS6J2NJs0i49GG9o7MZZD8pyesJIV-COA9w3Cyg



شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
Feb 03, 2022 | 22:37:PM


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے۔اس دوران بڑی تعداد میں ہتھیار،گولیاں اور آئی ای ڈیزتحویل میں لے لی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسزکوعلاقےمیں دہشت گردوں کےٹھکانوں کی اطلاعات ملی تھیں، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں،ہینڈگرینیڈ،آرپی جی سیون راکٹ شامل ہیں،آلات مواصلات اور مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمدکی گئیں ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/03-Feb-2022/1398641?fbclid=IwAR1YzTVvDgZ7NFBmxoVEyoDbJ6O8F_Yx3XCmTFk2lCSsxMBZFFHx3CS3ljo



امریکہ سے سعودی عرب کیلئے خوشخبری، پینٹاگون سے منظوری مل گئی
Feb 04, 2022 | 10:07:AM


واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پینٹاگون نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوراردن کوہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کو 23.7ملین ڈالرز کے جدید دفاعی آلات فروخت کئے جائیں گے، متحدہ عرب امارات امریکا سے 30 ملین ڈالرز کا ہاک میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔

بیان کے مطابق ہتھیاروں کے فروخت کے4.21 بلین ڈالرزکے معاہدے کے تحت اردن کوممکنہ طورپر ایف 16 طیاروں اوراس سے منسلک آلات کی فروخت بھی شامل ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/04-Feb-2022/1398966?fbclid=IwAR3HIN6pE0e3IzJOcBrzHeg0_RLOlZatQt7B4dUJZWLQHb-6fNOoNqT-yOY



مقبوضہ کشمیر :قائد اعظمؒ ، عمران آرمی چیف کے پوسٹر ز پھر چسپاں
جمعه 04 فروری 2022ء

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ جموں و کشمیرمیں قائد اعظم محمد علی جناحؒ، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تصاویر والے پوسٹرز پھر چسپاں کئے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹرز کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہرسال 5 فروری کوپاکستان ، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں منائے جانیوالے یوم یکجہتی کشمیر سے قبل مقبوضہ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے ہیں، پوسٹروں میں تمام بین الاقوامی فورموں پر کشمیریوں کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے پر پاکستان کے عوام، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکریہ ادا کیا گیا ہے ،پوسٹروں میں بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی حق پر مبنی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81-%DA%A9%D8%B4%D9%81-%DA%A9%DA%BE%D8%B1-%DA%86%D8%B3%D9%BE%D8%A7%DA%BA



مودی سرکار مسلمانوں پرظلم کی ذمہ دار:امریکی سینیٹر
جمعه 04 فروری 2022ء

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی سینیٹر ایڈ مارکی نے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق سلب کیے جانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مودی سرکار کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ انڈین امریکن مسلم کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ مارکی نے کہا بھارت میں مظالم کی جڑ مودی حکومت ہے ، اسی کی وجہ سے اقلیتوں کیخلاف امتیازی سلوک اور تشدد کاماحول جڑ پکڑ رہاہے ، مساجد اور گرجا گھروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، امریکہ کو چاہیے کہ وہ بھارت میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز بلند کرے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1%D8%B8%D9%84%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%B0%D9%85%DB%81-%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%DB%8C



وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کا جارحانہ رویہ اور ہندوتوا نظریہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، موجودہ بھارتی رجیم خطے کے دیرپا عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چین کے معروف تھنک ٹینکس، یونیورسٹیوں اور پاکستان اسٹڈی سینٹرز کے سربراہان اور نمائندوں سے ملاقات کی، اور پاک چین تعلقات کی اہمیت اور علاقائی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع پر چین کی غیر متزلزل حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ رویے اور ہندوتوا نظریہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، موجودہ بھارتی رجیم خطے کے دیرپا عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے مسلسل مظالم جاری ہیں، دنیا کو کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جاری ظلم پر توجہ دینی چاہیے۔

ملاقات میں علاقائی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں پاک چین تعلقات کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو خطے کی ترقی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور رابطے پر مرکوز تھا، اگلے مرحلے میں صنعت کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور زرعی تبدیلی پر توجہ دی جائے گی، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے زبردست مراعاتی پیشکش فراہم کر رہا ہے، بے شمار عالمی چیلنجوں کے پیش نظر دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، پاکستان کا نظریہ ہے کہ بین الاقوامی سیاست میں تصادم کے بجائے تعاون ہونا چاہیے، پاکستان نے ماضی میں بھی پل کا کردار ادا کیا تھا اور دوبارہ ایسا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ملاقات میں پاکستان کی قومی سلامتی کی پالیسی کا بھی ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم میری حکومت نے اقتصادی سلامتی کو بنیادی اہمیت دی ہے، یہ وژن روابط اور ترقیاتی شراکت داری پر مبنی ہے جس کے لیے پاک چین شراکت داری ناگزیر ہے۔ امن، ترقی کے لیے پاکستان اور چین کی افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں تعاون پاکستان اور چین کے باہمی مفاد میں ہے، عالمی برادری افغانیوں کو اس مشکل وقت میں تنہا نہ چھوڑے۔

وزیراعظم کی چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارم کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارم کمیشن کے چیئرمین اور چینی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے وائس چیئرمین سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے سی پیک کے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا، اور سی پیک سے متعلق مستقبل کے اقدامات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور پارٹنرشپ لازوال ہے، کوویڈ کے باوجود، دونوں اطراف کے مشترکہ تعاون کی وجہ سے سی پیک کے تمام منصوبوں پر کام بتدریج آگے بڑھا، بیلٹ اینڈ روڈ کے فلیگ شپ منصوبے کے تحت سی پیک پاکستان اور چین دونوں کے لیے سٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے، یہ منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کی بروقت تکمیل اور اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے ابتدائی فیز کے منصوبوں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے کو تبدیل کر دیا ہے، اس منصوبے نے پائیدار اقتصادی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے، دونوں فریق گوادر کو علاقائی تجارت اور صنعت کے مرکز بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، اور ایم ایل ون اور توانائی کے دیگر اہم منصوبوں کو بھی ترجیح دیں گے۔

چیئرمین این آر ڈی سی نے کہا کہ چین سی پیک کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس کی مستحکم پیشرفت اور ترقی کے لیے پرعزم ہے، چین گزشتہ سات سالوں میں پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔

بعدازاں پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور چین کے این ڈی آر سی کے درمیان صنعتی تعاون کے فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے ذریعے پاکستان چینی کمپنیوں کو سی پیک فیز ٹو میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتا یے۔ اس معاہدے کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) اور پیپل ٹو پیپل (پی ٹو پی) رابطے قائم ہوں گے جو سی پیک کی کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔

چین کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان سے چین کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں وفاقی وزراء، مشیران اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ کمپنی سربراہان نے وزیر اعظم کو پاکستان میں جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا، سرمایہ کاروں نے دھاتوں اور کاغذ کی ری سائیکلنگ سمیت مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کو سراہا اور چینی کمپنیوں کے سربراہان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو سی پیک کےخصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا۔
https://www.express.pk/story/2280494/1/



یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے 4کنویں مسمار کردیئے
جمعه 04 فروری 2022ء

الخلیل،واشنگٹن ( نیٹ نیوز،صباح نیوز) یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے 4کنویں مسمار کردیئے ۔دوسری طرف قابض حکام نے فلسطینیوں کی 400 دونم زمین پر قبضہ کرکے تعمیراتی کام شروع کر دیا ۔دریں اثنا امریکی ٹی وی چینل ’اے بی سی‘ نیوز نے مشہور صحافیہ ہووپی گولڈ برگ کو یہودیوں اور ہولوکاسٹ کے بارے میں غلط تبصروں کی وجہ سے پروگرام سے دو ہفتوں کیلئے معطل کر دیا ۔گولڈ برگ نے اپنے متنازعہ ریمارکس پر معذرت کی ہے مگر ٹی وی چینل نے اسے اپنے تبصروں کے اثرات کے بارے میں سوچنے اور جاننے کیلئے کچھ وقت نکالنے کو کہا ہے ۔اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے میٹھے پانی کے چار کنویں مسمار کردیئے ۔ یہ چاروں کنویں خلہ الضبع ریزرو میں موجود تھے ۔مقامی سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایا کہ یہودی آباد کارون نے خلہ الضبع پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود حمامدہ، بابسہ اور العمور خاندانوں کی ملکیتی اراضی میں موجود پانی کے چار کنویں مسمار کردیئے ۔
https://www.roznama92news.com/%DB%8C%D8%AF%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92%D9%88%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D9%85%D8%A7%D8%B1-%DA%A9



فلپائن میں کوسٹ گارڈ کی مسلم خواتین اہلکاروں کے مطالبے پر یونیفارم میں اب اسکارف کو بھی باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں کوسٹ کی خواتین اہلکاروں کے یونیفارم میں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی ہے جس میں سر اور سینے کو ڈھانپنے کے لیے اسکارف کو بھی یونیفارم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

فلپائن کوسٹ گارڈ میں 200 سے زائد خواتین اہلکار ہیں جو یونیفارم میں حجاب کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتی آئی ہیں اور جس کی بنیاد پر کوسٹ گارڈ سروس کے کپتان ایلسمن ایس بروا نے بھی حجاب کو یونیفارم کا حصہ بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

فلپائن میں مسلمانوں کی آبادی 6 فیصد ہے اور مجموعی طور پر 1850 مسلمان کوسٹ گارڈ میں ملازمت کرتے ہیں۔ مسلم کمیونیٹی نے کوسٹ گارڈ کی انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

قبل ازیں پولیس، مسلح افواج اور جیل انتظامیہ نے بھی مسلمان خواتین ملازمین کے لیے حجاب کی اجازت دے دی تھی۔
https://www.express.pk/story/2280646/10/



وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارا وفد دوبارہ ٹی ٹی پی سے بات چیت کے لیےگیا ہے مگر مذاکرات کی کامیابی کا امکان نہیں۔

شیخ رشید احمد نے سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی سے شروع میں افغان طالبان نے بات چیت کی اور کوشش کی کہ ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان کے ساتھ معاملات طے کریں لیکن مذاکرات آگے نہیں چل سکے، ٹی ٹی پی کی شرائط ایسی تھیں جو نہیں مانی جاسکتی تھیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ٹی ٹی پی کے لوگ موجود ہیں اور بہت سے گروپ شاید اکٹھے بھی ہوئے ہیں، گزشتہ دنوں ان کے 2 دہشتگرد اسلام آباد میں مارے گئے ہیں، ٹی ٹی پی نے پچھلے کچھ عرصے میں دس کوششیں کی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی شرائط ہماری حکومت کو قبول نہیں، سیز فائر انہوں نے خود ختم کیا ہے، ابھی بھی ہمارے لوگ گئے ہیں لیکن اشارے ملے ہیں کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ لوگ اپنی شرائط پر قائم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں کل کے واقعات میں جو کمیونیکیشن جو پکڑی گئی ہے اس میں یہ لوگ نہ صرف افغانستان اور انڈیا کے ساتھ رابطے میں تھے بلکہ کسی اور جگہ سے بھی رابطے میں تھے، حملے میں ایک میجر سمیت ہمارے 7 لوگ شہید ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد ملک میں کہیں بھی کوئی واردات کرسکتے ہیں، ہم نے تمام چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فورسز کو الرٹ رکھیں۔

سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں انٹرینٹ کو استعمال کرتے ہیں ، کل کے واقعے میں بھی دہشتگرد وٹس ایپ کے ذریعے اپنے ماسٹرز کے ساتھ لائیو رابطے میں تھے، اس معاملے کو بھی دیکھیں۔

وفاقی وزیرشیخ رشید نے جواب دیا کہ ہم تب تک کمیونیکیشن توڑ نہیں سکتے جب تک صوبہ خود نہ کہے، کل بھی جب ہمیں بتایا گیا تو ہم نے فوری طور پر انٹرنیٹ کو بند کیا، صوبائی حکومت کی جانب سے درخواست کی جائے تو ہم اس علاقے کا انٹرنیٹ بند کرسکتے ہیں، وزارت داخلہ اپنے طورپر کسی بھی علاقے کی کمیونیکیشن ختم نہیں کرسکتے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال پر سیاسی لوگوں سے سیاسی طریقے سے بات کرنی چاہیے لیکن جو ہتھیار اٹھائے اس کے ساتھ طاقت سے نمٹا جائے ، جیسی مخالف قوت ہو اس سے ویسے ہی نمٹنا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کوشش ہماری یہی ہے کہ سارے آئین اور قانون کے دائرے میں آئیں، لیکن اگر کوئی ملکی سالمیت کےخلاف حملہ آور ہو ، پاک فوج یا سول آرمڈ فورسز کےخلاف کوئی ہوگا ، تو اسے جواب تو دینا ہوگا،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت بہت اچھی ہے اور تعلقات بہت اچھے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی کوشش ہے دنیا طالبان کےلیے انسانی بنیادوں پر اور معاشی مدد کرے۔
https://www.express.pk/story/2280615/1/



بلوچستان: مزید 11دہشتگرد ہلاک، افسر ،5 جوان شہید
جمعه 04 فروری 2022ء

اسلام آباد؍ لاہور؍ فیصل آباد(سپیشل رپورٹر؍ خصوصی نیوز رپورٹر؍ سٹاف رپورٹر؍ خصوصی رپورٹر)بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن میں مزید 11 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک افسر سمیت 6فوجی شہید ہوگئے ۔رہائشی علاقے میں گرنے والے دو راکٹ گولے ناکارہ بنادیئے گئے ۔ایک روز قبل 4 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید ہوا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں بتایا کہ نوشکی میں 9 دہشت گرد مارے گئے اور میجر سمیت 4 فوجی شہید ہوئے جبکہ پنجگور حملے میں 6 دہشت گرد مارے گئے ۔انہوں نے کہا دہشت گردوں کو دونوں جگہوں سے پسپا کر دیا گیا ،پنجگور میں 4 سے 5 افراد فوج کے گھیرے میں ہیں جنہیں فوج شکست دے گی۔انہوں نے کہا کالعدم ٹی ٹی پی بھارت کی مدد سے حملوں میں اضافہ کررہی ہے ۔شیخ رشید نے کہا پنجگورمیں موبائل سروس بندکردی گئی ،دہشتگردوں کانیٹ ورک تربت اورنوشکی کے علاقوں میں ہے ،ملک بھرمیں سکیورٹی سخت کردی گئی ۔وزیرداخلہ نے کہادہشتگردوں کے بیرون ممالک رابطے ہیں،تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔شیخ رشید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 11 جنوری کو بلوچ عسکریت پسند تنظیموں نے مل کر بی این اے بنائی ، بی این اے کوپس پردہ کالعدم تحریک طالبان سمیت تنظیموں کی سپورٹ بھی ہے ، اس کے علاوہ داعش اور دیگر تنظیمیں بھی ہیں جو دہشت گردی میں اضافہ کر رہی ہیں۔وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں،آزادکشمیرکی پولیس اورسکیورٹی اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔قبل ازیں آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نوشکی، پنجگور میں دہشت گرد حملوں کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے ایک افسر سمیت 6فوجی شہید ہوئے ۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے سہولت کارافغانستان اوربھارت کے ساتھ رابطے میں تھے ، دہشتگردوں کے زیراستعمال جوتے اوراسلحہ امریکی ساختہ ہے ۔مشیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ نوشکی میں ایک شہری کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے ۔پنجگور سے 2 افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں جن کو سروں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔کالعدم تنظیم بی ایل اے نے اپنے 9 جنگجوئوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ۔شہید جوان محمد حمزہ کو بچیانہ کے نواحی آبائی گاؤں چک نمبر 19 گ ب ضلع ننکانہ صاحب میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔شہید افسر بلال قدیر کا جسد خاکی بھی آبائی علاقے رشیدآباد منتقل کردیا گیا، نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں، آئی ای ڈیز تحویل میں لے لی گئیں۔سی ٹی ڈی نے مچھ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق بھاری مقدارمیں دھماکہ خیز مواد و پراہما کارڈ، نٹ بولٹ ،کرنسی اور دیگر مواد برآمد کرلیا گیا۔ مبینہ دہشت گرد بلوچستان کے ضلع مستونگ سے مچھ دہشتگردی کی بڑی واردات کرنے آرہا تھا۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے دہشتگردوں کے حملے پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا پوری قوم اپنی عساکر کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے جو ہمارے تحفظ و دفاع کے لئے پیہم عظیم قربانیاں پیش کررہی ہے ۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیئے ، سکیورٹی فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا دہشت گردی کے خلاف ہماری سکیورٹی فورسز تاریخ رقم کر رہی ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف بہادری کامظاہرہ کرنے پر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم متحد اوریکسو ہے ۔سابق صدر اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ دھرتی کی حفاظت کرنے والوں پر حملے کرنے و الے ناقابل معافی ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہادہشتگردی کسی بھی شکل میں ہو،تہذیب اورانسانیت کی قاتل ہے ،ریاستی عملداری چیلنج کرنیوالے عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے ،پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے ،سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%D9%84%D9%88%DA%86%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%85%D8%B2%DB%8C%D8%AF-%D8%AA%DA%AF%D8%B1%D8%AF-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D9%86-%D8%AF



امریکا میں عوام صدر جو بائيڈن کی پالیسیوں سے مطمئن نہیں جس کے باعث ان کی مقبولیت میں روز بروز کمی آرہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے صدر جوبائیڈن کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ امریکی صدر کی مقبولیت میں کمی کا گراف کم تر سطح تک پہنچ گیا ہے۔

فروری کے پہلے دو دن میں کیے گئے سروے میں 56 فيصد امريکی شہریوں نے بائيڈن حکومت کی کارکردکی کو ناقص قرار دیا ہے جب کہ 41 فيصد شہری اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ صدر بائیڈن اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

اسی طرح سروے میں ہر 10 ميں سے 6 امريکی شہريوں نے خیال ظاہر کیا کہ ملک صحيح سمت ميں گامزن نہيں جب کہ بقیہ کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن ان مسائل پر قابو پالیں گے۔

سروے میں امریکی شہریوں کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث اس وقت ملک میں پبلک ہيلتھ اور معيشت سب سے اہم مسائل ہيں جس پر موجودہ حکومت قابو نہیں پاسکی ہے۔
https://www.express.pk/story/2280587/10/



وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نوشکی اور پنج گور میں 15 دہشت گرد ہلاک اور سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنج گور اور نوشکی میں دہشت گردوں کی کیمپوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو مقابلے میں ہلاک کردیا ۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا ’’ فوری جواب ‘‘ دیا گیا۔ دہشت گردوں کے رابطے بھارت اور افغانستان سے ملتے ہیں۔

افغان سرحد کے قریب پاکستانی علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، بلوچستان میں پرتشدد واقعات کی بڑی وجہ چین کے اس صوبے میں سرمایہ کاری پر ردعمل کو قرار دیا جاتا ہے۔ چین سی پیک پروجیکٹ کے ذریعے اپنے صوبے سنکیانگ کو صوبہ بلوچستان کے راستے بحیرہ عرب سے منسلک کرنا چاہتا ہے۔

اس مقصد کے لیے پاکستانی علاقے اور خاص طور پر بلوچستان میں سڑکوں کا نیٹ ورک اور دیگر انفرا اسٹرکچر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے ایسے ورکرز پر حملے عام ہیں ، جو سی پیک پروجیکٹ سے جڑے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔میڈیا کی اطلاع کے مطابق نوشکی اور پنجگور میں دہشت گرد حملوں کی ذمے داری بی ایل اے نے قبول کی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان اور بھارت میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔

پاکستان بیتی دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، فوجی جوانوں سمیت 70 ہزار انسانی جانوں کا نقصان اٹھایا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اربوں ڈالرز کا نقصان برداشت کیا ہے۔

پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی اور خطرناک جنگ لڑی گئی اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ اپنے وسائل سے لڑی ہے اور لڑ رہا ہے، افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد سے تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے پاکستانی علاقوں میں حملے کر چکی ہے۔ ٹی ٹی پی اور پاکستانی حکومت کے درمیان ایک مہینے کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے یہ شدت پسند گروپ کم از کم اٹھارہ حملوں کی ذمے داری قبول کر چکا ہے۔ اب بلوچ گروپ بھی نئے سرے سے سرگرم ہوگیا ہے۔ بی ایل اے اور دیگر مسلح گروپ دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں۔اس کا دوسرا مطلب یہی ہے کہ افغانستان کی سرزمین اب بھی پاکستان کے لیے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے۔

بلوچستان پاکستان کا رقبے کے حساب سے سب سے بڑا صوبہ ہے جو داخلی تنازعات کا شکار ہے۔ بی ایل اے ریاست کے خلاف ماضی میں بھی حملے کر چکی ہے۔ اب پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردی ہوئی ہے۔ پاکستانی فوج بلوچستان اور سابقہ فاٹا میں شرپسندوں کے خلاف مسلسل آپریشن میں مصروف ہے لیکن یہ گروپ کسی نہ کسی طرح کارروائی کرہی لیتے ہیں۔

سابقہ فاٹا سے تو پاک فوج نے ٹی ٹی پی کا قلع قمع کردیا تھا لیکن افغانستان ان کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے ۔ بی ایل اے وغیرہ کو بھی افغانستان میں تحفظ حاصل ہے اور وہ بھارت میں بھی اپنا نیٹ ورک بنائے ہوئے ہیں اور بھارت اس تنظیم کی مدد بھی کرتا ہے۔ اس تنظیم کے پاس ایک مرتبہ پھر طاقت ور حملے کرنے کی صلاحیت تو نہیں ہے لیکن یہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دہشت گروں کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائی کو انسداد دہشت گردی کی کامیاب مہم تصور کیا جاتا ہے۔

ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ بھارت کالعدم تنظیموں کو سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔وہ کالعدم تنظیموں کو پاکستان کے عسکری اور سول اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے سرحد پار دہشت گردی کی طرف دھکیل رہا ہے، گزشتہ ایک عشرے کے دوران بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی جاں بحق یا زخمی ہوئے۔

بھارت نے دہشت گردی کو اپنے تمام پڑوسی ممالک خصوصاً پاکستان اور اپنی مسلمان آبادی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ، ہماری سرحدوں کے باہر موجود دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر عملدرآمد روکنے اور حملوں کے لیے ابھارا اور مالی معاونت کی۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی ایک رپورٹ کے مطابق 2021 میں بلوچستان میں سب سے زیادہ حملے کیے گئے۔ یہاں عسکریت پسندوں کے 104 حملوں میں 177 افراد ہلاک ہوئے۔ دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ پاکستانی قبائلی ایجنسیوں کا تھا، یہاں 103 حملوں میں 117 افراد ہلاک ہوئے۔

کالعدم دو تنظیموں کو بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہا ہے، کئی سال پہلے سی پیک کے منصوبے پر بلوچستان کی ایک سڑک پر کام کرنے والے سندھ کے مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا تھا ، دہشت گردی کی ان وارداتوں کے ڈانڈے بھارت سے ملتے ہیں۔

ایسی اطلاعات بھی منظر عام پر آتی رہی ہیں کہ ان تنظیموں کے افراد کو مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔ کشمیری رہنما یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ جب بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری حریت پسندوں کے خلاف کوئی بڑی کارروائی ہوتی ہے ان دونوں تنظیموں سے وابستہ افراد ایسی کارروائیوں پر کھلم کھلا مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ تنظیمیں بھارتی خفیہ تنظیم ’’را‘‘ کے ساتھ مل کر مربوط کارروائیاں کرتی ہیں اور ایسے بھارتی علاقوں میں بھی سرگرم عمل ہیں جہاں مقامی لوگوں نے آزادی کی تحریکیں شروع کر رکھی ہیں، ان دہشت گرد تنظیموں کو ان آزادی پسند گروہوں کے خلاف ’’را‘‘ کی نگرانی میں استعمال کیا جاتا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی منافقت ہے۔ دہشت گردی میں بھی بھارتی ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بقول آیندہ دو ماہ میں دہشت گردی مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے تو یہ صورتحال ہماری سول اور عسکری قیادتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہونی چاہیے کیونکہ دہشت گردوں کو ہمارے سیکیورٹی اداروں میں موجود لیپس سے ہی فائدہ اٹھانے اور کھل کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

کئی دوسر ے ہمسایہ ممالک میں بھی بھارت دہشت گردی کی کارروائیاں اسپانسر کرتا ہے، سری لنکا میں ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن میں وہ گروہ ملوث پائے گئے جنھیں بھارت کی سرپرستی حاصل ہے، افغانستان میں بھی داعش ، ٹی ٹی پی اور دوسری دہشت گرد تنظیموں نے اپنے نیٹ ورک بنا رکھے ہیں، جہاں سے بھارت کی سرپرستی میں دہشت گرد پاکستان میں داخل ہوتے اور یہاں کارروائیاں کرتے ہیں ، صوبہ خیبرپختونخوا میں بہت سی کارروائیوں میں یہ دہشت گرد گروہ ملوث پائے گئے، باچا خان یونیورسٹی مردان اور اے پی سی پشاور کے واقعات میں تو یہ بات پایہ ثبوت تک پہنچ چکی ہے کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کو سہولت کار لے کر آئے اور جو مقامی دہشت گرد بھی ان واقعات میں ملوث پائے گئے، انھیں افغانستان سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔

ایسے موبائل فون استعمال کیے جا رہے تھے، جن کی سمیں افغانستان سے جاری کی گئی تھیں۔ یہ سارے گروہ وہ ہیں جو کسی نہ کسی طرح افغانستان پہنچ کر اپنے آپ کو منظم کر چکے ہیں اور بھارت کی سرپرستی میں کام کرتے ہیں۔ ان کے بارے میں پاکستانی حکام وقتاً فوقتاً پہلے بھی افغان حکومت کو مطلع کرتے رہے ہیں ۔

پاکستان نے دہشت گردی کے مسئلے پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بلاامتیاز عبرتناک سزا ملنی چاہیے کیونکہ ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے ، پاکستان میں موجود اپنے سہولت کاروں ، مخبروں اور کیرئیرز کے بغیر یہاں دہشت گردی کی کارروائی نہیں کرسکتے، لہٰذا اگر سہولت کاروں کا سراغ ملے تو ان سے کوئی رو رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان کو حتمی فیصلہ کرلینا چاہیے۔ بھارت تو ایک کھلا دشمن ہے لیکن افغانستان بھائی چارے کی آڑ میں پاکستان کی جڑیں کاٹنے میں مصروف ہیں اورافغانستان کو ہمارے ملک میں مخبروںاور سہولت کاروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اسی طرح بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد گروپ بھارت میں محفوظ ٹھکانے استعمال کرتے ہیں۔انھیں بھی پاکستان میں ہمدرد، مخبر اور سہولت کار وافر تعداد میں میسر ہیں۔ پاکستان کو اپنی شمال مغربی سرحد کو ہر صورت میں محفوظ بنانا چاہیے۔ افغانستان اور ایران کے سرحد کو کھلا چھوڑے رکھنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ سرد جنگ کی پالیسی میں یہ ٹھیک تھا مگر سرد جنگ کے خاتمے کے بعد جغرافیائی سرحدوں کو محفوظ بنانا انتہائی ضروری ہے۔
https://www.express.pk/story/2280293/268/



خانیوال میں کاؤنٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خانیوال میں ایک کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔ گرفتاردہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاردہشتگرد عمران حیدر اورریاض احمد اہم تنصیبات اورعبادت گاہوں کوہدف بنانا چاہتے تھے۔
گرفتاردہشتگردوں سے دستی بم، اسلحہ اورممنوعہ لٹریچربھی برآمد ہوا ہے۔
https://www.express.pk/story/2280478/1/



انسداد دہشت گردی فورس نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنطیم داعش کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی نے بولان کے علاقے مچھ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، جس میں کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کا دہشت گرد گرفتار ہوا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، نٹ بولٹ، غیرملکی کرنسی سمیت دیگر مواد برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ مبینہ دہشت گرد مستونگ سے مچھ دہشت گردی کی بڑی واردات کرنے آرہا تھا۔

گرفتار ہونے والے دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔
https://www.express.pk/story/2280274/1/



جلوزئی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختون خوا کے جلوزئی میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں موبائل انچارج اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے، لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2280114/1/



شام میں امریکی فوج کے انسداد دہشتگردی مشن کے دوران داعش کے سربراہ ابو ابراھیم الہاشمی القریشی نے خود کو اہل خانہ سمیت بم سے اُڑا لیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق سال 2019 میں ایک کارروائی کے دوران داعش کا پہلا رہنما جنید البغدادی ہلاک ہوا تھا، جس کے بعد اب امریکا نے یہ دوسرا بڑا آپریشن کیا اور داعش کے دوسرے بڑے سربراہ القریشی کو ہلاک کیا۔

داعش کے سربراہ کی ہلاکت کا اعلان امریکی صدر جوبائیڈن نے آج جمعرات کی صبح کو کیا۔ وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے سینئر عہدیدار ایڈ او کیفی نے بتایا کہ امریکی فوج اور داعش کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس میں ابو ابراھیم نے امریکی فوج کی کارروائی کے دوران خود کو اہل خانہ سمیت بم سے اڑا لیا۔

بم دھماکے کے نتیجے میں داعش سربراہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے، جن میں چار خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں۔ پینٹاگون حکام کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتوں میں ایک بھی امریکی اہلکار شامل نہیں ہے۔

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کربی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مشن کا انتظام سینٹرل کمانڈ نے سنبھالا ہوا تھا جو مشرق وسطیٰ میں فوجی آپریشنز اور دیگر سرگرمیوں کی ذمہ دار ہے۔
https://www.express.pk/story/2280134/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109002893&Issue=NP_PEW&Date=20220204



بلوچستان کے شہر نوشکی میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے
Feb 02, 2022 | 21:02:PM

سورس: Twitter

نوشکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے شہر نوشکی میں یکے بعد دیگرے دو دھماکےہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق دھماکے نوشکی بازار کے قریب ہوئے جس کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی وجہ سے سول ہسپتال اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکوں کی وجہ سے بعض عمارتوں اور دفاتر کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹرز بھی پروازیں کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/02-Feb-2022/1398233?fbclid=IwAR2ikHe-PZMPPpe9X1NGpCJbiCd6NWiLDUDpgOgooSGxv_xWlKtu5L4D2JQ



اجمیر شریف عرس پر جانے کے منتظر پاکستانیوں کو ویزہ نہ دینے پر وفاقی وزیر مذہبی امور بھڑک اٹھے ، مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
Feb 02, 2022 | 22:37:PM

سورس: File Photo

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اجمیر شریف عرس پر روانگی کے منتظر پاکستانی زائرین کو عین وقت پر ویزے دینے سے انکار کر نے پر وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری مودی سرکارکےخلاف بھڑک اٹھے،ہندوستانی حکومت کوآئینہ دکھاتےہوئےایسی بات یاد دلا دی کہ بھارتی عوام بھی شرمسار ہو جائے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پاکستانی زائرین کو ویزے نہ دینے پر مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین سفارت خانے نے ہمیں عرس پر روانگی کیلئے تیار رہنے کا کہا مگر ماضی کی طرح عین وقت پر ویزوں کے اجرا سے انکار کردیا،خواجہ معین الدین اجمیر چشتی کے مزار پر حاضری کیلئے پاکستانی زائرین نے بھارتی حکومت کی تمام ہدایات پرعمل بھی کیا۔

پیر نور الحق قادری نے شرائط اور ایس او پیز پر عمل کے باوجود ویزے جاری نہ کرنے کے عمل کو ناقابل فہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے مزار مقدس پر حاضری کے خواہش مند مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، پاکستانی زائرین کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک اور رویہ کو بھارت کے ساتھ وزارت خارجہ کی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہمیشہ بھارتی ہندو اور سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے، بھارت نے کورونا کا بہانہ بناکرعین وقت پر دونوں ملکوں کے مابین زیارت پروٹوکول کی خلاف ورزی کی،پاکستان نے گزشتہ دوسال میں سخت کورو نا پابندیوں کے باوجود مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے احترام میں ہندو اورسکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیےجبکہ انڈین سفارتخانے کی غفلت اورسستی کے باعث دور دراز علاقوں سے لاہور آنے والے سینکڑوں زائرین ذہنی اذیت کا شکار ہوئے۔
https://dailypakistan.com.pk/02-Feb-2022/1398243?fbclid=IwAR0sgMW0s-Qh5FO99k4Np0nRpFo7I3NF7m6jJfOGyMbU5kiQy1rBbXwiyw0



پنجگور اور نوشکی میں 13 دہشتگرد ہلاک ، 7 فوجی جوان شہید، دہشتگردوں کے ہینڈلرز کن ممالک میں ہیں ؟ آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں
Feb 03, 2022 | 15:36:PM


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)نے کہاہے کہ نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ چار سے 5 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیاہے ۔ مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد اور ان کے ہینڈلرز بھارت اور افغانستان میں رابطے میں تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات دہشت گرد حملے پسپا کرنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا، کلیئرنس آپریشن مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے تھا۔ پنجگور میں اب تک 4 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، 4 سے 5 دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں شدید فائرنگ کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 4 فوجی زخمی ہیں۔ نوشکی میں مجموعی طور پر 9 دہشت گرد مارےگئے اور دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد اور ان کے ہینڈلرز بھارت اور افغانستان میں رابطے میں تھے۔
https://dailypakistan.com.pk/03-Feb-2022/1398585?fbclid=IwAR1X5oM9dJpwVxv9Qgw3KKPVvQ4UGz5530K4YHhCexBm9lZTRuHRKsoaRHg



بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اورسرکاری کالج میں باحجاب طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا۔

مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوانتہاپسند حجاب کیخلاف باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔ ریاست کرناٹک کے ایک اورکالج میں حجاب کرنے والی طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا۔

باحجاب طالبات نے کالج کے پرنسپل سے درخواست کی کہ امتحانات نزدیک ہیں انہیں کلاس لینی کی اجازت دی جائے لیکن پرنسپل نے طالبات کی درخواست کا کوئی نوٹس نہیں لیا اورانہیں حجاب کے ساتھ کالج میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

کرناٹک میں باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل ایک اورسرکاری کالج میں مسلمان طالبات کو کلاسز اٹینڈ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ حجاب پرپابندی کیخلاف ایک طالبہ نے عدالت میں درخواست دائرکررکھی ہے۔
https://www.express.pk/story/2280075/10/



جلوزئی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختون خوا کے جلوزئی میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں موبائل انچارج اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے، لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2280114/1/



طالبان حکومت نے اپنے جنگجوؤں پراسلحے کے ساتھ تفریحی پارکس میں جانے پرپابندی عائد کردی۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا طالبان جنگجوؤں پرتفریحی پارکوں میں اسلحہ لے جانے پرپابندی ہوگی۔جنگجوؤں کو تفریحی پارکوں میں فوجی یونیفارم اورفوجی گاڑیوں میں جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان جنگجوؤں کوتفریحی پارکوں کے تمام قوانین اوراصولوں پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔

گزشتہ سال اگست میں افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد طالبان جنگجوؤں کی اسلحے کے ساتھ پارکوں میں تفریح کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھیں۔
https://www.express.pk/story/2279937/10/



بھارت کی جانب سےاینڈرائیڈ موبائل فون صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کے لیے ’ڈیشا‘ کے نام سے آف لائن میپس موبائل ایپ متعارف کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔

حکومت نے پاکستان میں صارفین کو بھارتی موبائل فون ایپ کے استعمال سے اجتناب کرنے سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے اورحفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ صرف گوگل پلے اسٹور سے ہی موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈوائزری میں کسی بھی نامعلوم سرور کے استعمال یا لنک کو نہ کھولنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن سیکورٹی بورڈ(این ٹی آئی ایس بی) کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جو تمام وزارتوں و ڈویژنوں اور ماتحت و منسلک اداروں کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ حال ہی میں مشاہدے میں آیا ہے کہ آف لائن روڈ نیوی گیشن کے لیے بھارتی اوریجن کی تھرڈ پارٹی اینڈرائیڈ نیوی گیشن ایپلیکیشن ڈیشا استعمال کی جارہی ہے۔

ایڈوئزری میں کہا گیا کہ یہ موبائل ایپ گوگل پلے اسٹور پر موجود نہیں ہے اور یہ موبائل فون ایپ تھرڈ پارٹی سرور سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے، موبائل ایپ کے استعمال بارےصارفین کا فیڈ بیک کافی مثبت ہے لیکن مستقبل میں اس موبائل فون ایپ کے بڑے پیمانے پر استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بھارتی اوریجن کی یہ موبائل فون ایپ ڈیشا صارفین سے پیشگی اجازت لیے بغیر ازخود ہوسٹ سسٹم، ڈیٹا اسٹور، ایس ایم ایس ریڈ تک رسائی حاصل کرلیتی ہے اس موبائل فون ایپ میں اضافی خاصیت یہ ہے کہ صارفین کی درست لوکیشن بھارتی گرڈ سسٹم میں ڈسپلے ہوجاتی ہے جسے زوم بھی کیا جاسکتا ہے۔
https://www.express.pk/story/2279782/1/



آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ اُس وقت ہوئی جب وہ اترپردیش میں الیکشن مہم مکمل کر کے دہلی واپس آرہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں اسد الدین اویسی مکمل محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ ’میں میرٹھ سے دہلی جارہا تھا کہ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب تین سے چار مسلح افراد میری گاڑی کے قریب آئے اور انہوں نے تین چار فائر کیے‘۔

رکن اسمبلی نے بتایا کہ ’فائرنگ سے میری گاڑی کے ٹائر پنکچر ہوگئے، واقعے کے بعد میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوا‘۔
https://www.express.pk/story/2280128/10/



بھارت کے شہر گنٹور میں مہاتما گاندھی روڈ پر موجود پاکستان کے بانی قائد اعظم کے نام سے منسوب جناح ٹاور کو قومی جھنڈے کا رنگ دینے کا بعد بی جے پی کارکنان اب اس کا نام بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جناح ٹاور کو بھارتی قومی جھنڈے کے رنگ میں رنگ دیا گیا ہے اور یہاں بھارتی جھنڈا بھی لہرایا جانے والا ہے۔ لیکن بی جے پی کارکنان اس کا نام بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔بی جے پی ارکان کا کہنا ہے کہ اس ٹاور کا نام فوری طور پر تبدیل کیا جائے ورنہ یہ تحریک یونہی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ قائد اعظم 1939 میں آزادی سے قبل گنٹور آئے تھے جہاں انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا۔ اسی خطاب کی یاد میں یہاں جناح ٹاور تعمیر کیا گیا۔
https://www.express.pk/story/2279764/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109001636&Issue=NP_PEW&Date=20220203



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109000224&Issue=NP_PEW&Date=20220203



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-03&edition=KCH&id=5943020_28377904




https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/03022022/P3-Lhr-009.jpg



سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں اہم پیشرفت
Feb 02, 2022 | 11:18:AM


گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے مقدمے میں مطلوب مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے بعد گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ، 79 ملزمان پہلے ہی پولیس کے ریمانڈ میں ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/02-Feb-2022/1398160?fbclid=IwAR3Puecj4ij8JMSuusmRae1HAJQb5fHhzDfg3iOJmtE2OtngvPrbSkmOrOg



طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار یونیورسٹیز کھل گئیں اور طالبات کو برقع پہننے کی لازمی شرط کے ساتھ جامعات میں آنے کی اجازت دیدی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کے اعلان کے بعد آج کئی علاقوں میں یونیورسٹیز کھل گئیں جب کہ سرد علاقوں میں تدریسی عمل 26 فروری سے شروع ہوگا۔

آج پہلے روز طالبات کی حاضری نہایت کم رہی۔ طالبان نے لڑکیوں کو برقع پہن کر آنے کی ہدایت کی ہے جب کہ ان کے لیے علیحدہ کلاسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔


افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جامعات بند تھیں جس کی وجہ طالبان نے طالبات کے لیے علیحدہ اساتذہ اور کلاسوں کے انتظام کا نہ ہونا بتایا تھا۔

جامعات تو کھل گئیں تاہم افغانستان میں اب تک لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول بند ہیں۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ملک بھر میں لڑکیوں کے اسکول نئے افغان سال کی ابتدا یعنی 29 مارچ سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔


واضح رہے کہ عالمی قوتوں نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کی ملازمتوں میں واپسی اور کابینہ میں تمام طبقات کی نمائندگی سے مشروط کیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2279605/10/



مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی قابض فورسز نے نوجوان کوشہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے نوجوان کوشہید کردیا۔ نوجوان کوشوپیاں میں نام نہاد سیکورٹی آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

بھارتی فوج نے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے گھروں میں گھس خواتین اوربچوں کوہراساں کیا۔

شوپیاں اورنواحی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔بھارتی فورسزکی جانب سے محاصرہ جاری ہے اورلوگوں کوگھروں سے نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2279564/10/



تین سال تک طالبان کی قید میں رہنے والے آسٹریلوی لیکچرار نے حکومت کی مدد کرنے کے لیے افغانستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے لیکچرار ٹموتھی ویکس تین سال طالبان کی قید میں رہنے کے بعد اہم کمانڈرز کی رہائی کے بدلے آزاد ہوئے تھے۔

قید کے دوران ٹموتھی نے اسلام قبول کرکے اپنا نام جبرائیل عمر رکھ لیا تھا۔ قید سے آزادی ملنے کے بعد سے وہ آسٹریلیا میں ہی مقیم ہیں تاہم اب انھوں نے طالبان حکومت کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں آسٹریلوی لیکچرار کا کہنا تھا کہ میں افغانستان کے بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا ہے میں ان کی تعلیم کے لیے حکومت کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔

آسٹریلوی لیکچرار نے سکھ برادری سے افغانستان واپس آنے کی اپیل بھی کی اور ایک سابق رکن اسمبلی نریندر سنگھ خالصہ کی طالبان وزیر سراج الدین حقانی سے ملاقات بھی کرانے کا دعویٰ کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی لیکچرار کو 2016 میں کابل یونیورسٹی کے دروازے سے اغوا کیا گیا تھا جب کہ 2019 میں انس حقانی اور خلیل حقانی کے رہائی کے بدلے آزادی ملی تھی۔
https://www.express.pk/story/2279259/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108997936&Issue=NP_PEW&Date=20220202


اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے ، ایمنیسٹی انٹرنیشنل
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108997950&Issue=NP_PEW&Date=20220202


کشمیری مسلمانوں کی جبری بے دخلی شروع
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108997948&Issue=NP_PEW&Date=20220202



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?
newsID=1108999355&Issue=NP_PEW&Date=20220202



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-02&edition=KCH&id=5941326_68769841



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/02022022/p1-lhr024.jpg



طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد پاکستان مخالف شدت پسند گروہ افغان سرزمین چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور، تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آگئی
Jan 31, 2022 | 18:41:PM


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان پر امریکی قبضے کے بعد پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی شکایت رہی تھی۔ پاکستان کی طرف سے افغان حکومتوں کو تسلسل کے ساتھ بلوچ شدت پسند گروپوں اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں موجود ہونے اور وہاں سے پاکستان میں کارروائیاں کرنے کے ثبوت مہیا کیے جاتے رہے لیکن افغان حکومت یا نیٹو افواج کی طرف سے شاذ ہی پاکستان کی ان شکایات پر کان دھرے گئے تاہم افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان کا یہ مسئلہ چند ماہ کے اندر ہی حل ہو گیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد بلوچ شدت پسند گروہ افغانستان کی سرزمین چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلوچ شدت پسندوں کے زیادہ تر ٹھکانے افغانستان کے صوبوں قندھار اور ہلمند میں تھے، جن کا اب خاتمہ ہو چکا ہے۔ پاکستانی حکام کو اس بات میں بھی کبھی کوئی شک نہیں رہا کہ افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں اور دیگر پاکستان دشمن ممالک ان بلوچ شدت پسند گروہوں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں۔علیحدگی پسند بلوچوں کے خلاف جب 2006ءمیں فوجی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا تب انہوں نے افغانستان میں جا کر پناہ لے لی تھی اور اس کے بعد وہیں سے پاکستان میں تخریب کاری کرتے رہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جب گزشتہ سال اگست میں طالبان ایک بار پھر اقتدار میں آئے تو پاکستان کی طرف سے کالعدم ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں اور بلوچ تنظیموں کی ایک فہرست انہیں دی گئی تھی۔ ایک سینئر پاکستانی عہدیدار نے ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”طالبان نے بلوچ شدت پسند گروہوں کے تمام خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں اور وہ افغانستان چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ “عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ ”افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے متعلق ویسی ہی حکمت عملی اپنا رکھی ہے، جیسی پاکستان نے امریکہ کے ساتھ افغان طالبان کے متعلق اپنائے رکھی تھی۔ پاکستان ایک طرف کسی بھی دباﺅ میں آ کر اپنی سرزمین پر افغان طالبان کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی کرنے سے یکسر انکار کرتا رہا اور دوسری طرف طالبان ، امریکہ اور دیگر فریقین کے درمیان مذاکرات کرانے کی کوشش کرتا رہا۔ اب یہی حکمت عملی افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے متعلق اپنا رکھی ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق تمام تر پیچیدگیوں کے باوجود پاکستانی حکام پراعتماد ہیں کہ طالبان کے آنے کے بعد افغان سرزمین سے کالعدم ٹی ٹی پی کے پاکستان میں شرپسندی کرنے کا خطرہ بھی ختم ہو چکا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/31-Jan-2022/1397353?fbclid=IwAR3w19JeWSy9X1fuT9gyrXhFzyk7ohlHRd5ouH6UFnzWvLllYfUiQMbZNOQ



یوم یکجہتی کشمیر، 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
Jan 31, 2022 | 21:18:PM


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بازار بند رہیں گے
https://dailypakistan.com.pk/31-Jan-2022/1397382?fbclid=IwAR0f7bwOwlq8K7-DN4mt
WW4imGgEN0DWFiEUjcn1bbu9lpIQPEyq4Ch9H74



پاکستان نے افغانستان کو کتنے کروڑ کی ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ جانئے
Feb 01, 2022 | 16:33:PM


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے افغانستان کو 50 کروڑ کی ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے وزارت صحت کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ افغان حکومت نے پاکستان سے ادویات کی فراہمی کی درخواست کی ہے اور پاکستان کو فہرست فراہم کر دی ہے ، افغانستان کو معدہ ، دل ، جگر بلڈ پریشر، نفسیاتی امراض اور جان بچانے والی ادویات فراہم کی جائیں گی ۔حکومت پاکستان کی ہدایت پر ادویات کی خریداری پمز ہسپتال کر ے گا ۔
https://dailypakistan.com.pk/01-Feb-2022/1397771?fbclid=IwAR2foCjIVK81SBer_c69gucN3Kx-EIc0m3kajsv4iBI_UFO7m02v5JJiH5U



اپنی کتاب میں گجرات مسلم کش فسادات کا ذمہ دار اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو قرار دینے والی خاتون صحافی رعنا ایوب کو بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ٹویٹر پر مودی سرکار پر کڑی تنقید کرنے والی خاتون صحافی رعنا ایوب کو مبینہ حکومتی سوشل میڈیا ٹیم کے کارندوں کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا جا رہا ہے بلکہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

صحافی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین کے دباؤ پر ممبئی پولیس کے سائبر کرائم ونگ نے قتل اور زیادتی کی دھمکی دینے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

انٹزنیشنل صحافی تنظیموں اور مسلم ارکان اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی دور حکومت میں اقلیتوں اور خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے جس سے بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

صحافی رعنا ایوب نے ’گجرات فائلز‘ نامی کتاب لکھی تھی جس میں 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کا ذمہ دا ر اس وقت کی بی جے پی حکومت کو ٹھہرایا تھا۔
https://www.express.pk/story/2279192/10/



مبینہ طور پر صارفین کا لوکیشن ڈیٹا دھوکے سے جمع کرنے اور مختلف اداروں کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر امریکا میں چار اعلیٰ سرکاری وکیلوں نے گوگل کے خلاف مقدمہ کردیا ہے۔

ان میں واشنگٹن ڈی سی، انڈیانا، ٹیکساس اور واشنگٹن اسٹیٹ کے اٹارنی جنرلز شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ 2018 میں گوگل کے خلاف صارفین کا ڈیٹا دھوکے سے جمع کرنے اور بیچنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے تین سال تک معاملے کی تفتیش کروائی جس سے یہ الزامات درست ثابت ہوئے۔
بتاتے چلیں کہ یہ الزامات 2018 میں پہلی بار ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں لگائے تھے۔

مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسمارٹ فونز کےلیے گوگل اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم، گوگل میپ، گوگل کروم اور دوسری تمام گوگل مصنوعات و خدمات میں لوکیشن سروس بند کرنے کے باوجود گوگل خفیہ طور پر اپنے صارفین کے راستوں اور ان مقامات پر نظر رکھتا ہے کہ جہاں وہ آنا جانا کرتے ہیں۔

اس طرح گوگل اپنے صارفین کو دھوکے میں رکھتے ہوئے مسلسل ان کا لوکیشن ڈیٹا جمع کرتا رہتا ہے۔ بعد ازاں یہی ڈیٹا مہنگے داموں میں مختلف کمپنیوں کو بظاہر ’’ذہین اشتہار بازی‘‘ کےلیے فروخت کیا جاتا ہے۔

صارفین کا لوکیشن ڈیٹا ڈھوکے سے فروخت کرکے گوگل مبینہ طور پر سالانہ اربوں ڈالر کما رہا ہے۔

گوگل کے خلاف یہ مقدمہ واشنگٹن ڈی سی سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا ہے اور اگر عدالتی تفتیش میں بھی گوگل پر لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوئے تو گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اس سے پہلے آسٹریلیا اور امریکی ریاست ایریزونا میں بھی گوگل کے خلاف اسی طرح کے مقدمات دائر کیے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب گوگل نے ان تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب باتیں پرانی اور غلط معلومات کی بنیاد پر کی جارہی ہیں جبکہ گوگل اپنے صارفین کے تخلیے (پرائیویسی) کا مکمل احترام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ صرف لوکیشن ڈیٹا کی خرید و فروخت کے عالمی کاروبار کا موجودہ حجم 10 سے 12 ارب ڈالر سالانہ ہے۔ اندازہ ہے کہ مسلسل اضافے کے بعد 2027 تک یہ حجم 31 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ جائے گا۔
https://www.express.pk/story/2278587/508/



دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک قبائلی رہنما جاں بحق ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق دکی کے علاقے تکڑی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بارودی سرنگ دھماکا قبائلی رہنما خواج محمد لونی کے گاڑی گزرنے کے دوران ہوا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خواج محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔
https://www.express.pk/story/2278227/1/



دوابہ میں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید کردیئے۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع ہنگو کے علاقہ دوابہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، کہ اس دوران ان پر حملہ کردیا گیا، مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے
https://www.express.pk/story/2278667/1/



بلوچستان میں پولیس پر دستی بم حملہ ، اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی
Jan 30, 2022 | 18:48:PM


ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں دستی بم حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق جعفرآباد ڈسٹرکٹ کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار میں صحبت پور چوک میں کھڑے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پرپہنچ گئے جب کہ امدادی اداروں کے رضاکاروں نے زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دستی بم سے حملہ کرنے والے موٹرسائیکل پر سوار تھے جو مذموم حملہ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/30-Jan-2022/1396914?fbclid=IwAR2z_L3XEdYBpBsXQMVbDGxnd7vkWdtLodLOMNYUZj4dMWrlKhmOcfRI2yU



لندن: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کو نسلی امتیاز کا نشانہ بنانے پر اسرائیل کو جوابدہ ہونا چاہیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطین کی صورت حال پر ایک 35 صفحات پر مشتمل رپورٹ شائع کی ہے جس میں اسرائیل کے وحشیانہ جبر اور غیر قانونی تسلط کا پردہ چاک کیا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 1948 میں اپنے قیام کے بعد سے اسرائیل “یہودی آبادی کی اکثریت” کو قائم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور یہودیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے غیر قانونی بستیوں سمیت زمین اور وسائل پر مکمل کنٹرول بھی استعمال کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث پائی گئی ہے۔ فلسطینیوں کے ساتھ مظالم خلاف ایک کمتر نسلی گروہ کے طور پر سلوک کیا جاتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس طرح اسرائیل حکام نے فلسطینیوں کے خلاف جبر اور تسلط کا نظام نافذ کر رکھا ہے۔ ان کی اراضی اور املاک پر وسیع پیمانے پر قبضہ کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی ان کے گھر سے غیر قانونی اور جبری بیدخلی، نقل و حرکت پر سخت پابندی، انتظامی حراست اور ماورائے عدالت قتل کے درجنوں واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں نسل پرستی کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیلی حکام فلسطینیوں کی قومیت اور شہریت کو مسترد کرکے غیر ملکی تارکین کی طرح کا سلوک کرتے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے یہ خلاف یہ مظالم نسل پرستی اور نسلی امتیازی سلوک کی تعریف پر پورا اترتے ہیں جو انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔
https://www.express.pk/story/2279094/10/



بھارت میں مسلمان طالبہ نے کالج میں حجاب کرنے پرعائد پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں مسلمان طالبات پرحجاب کرنے پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی کے خلاف مسلمان طالبہ نے کرناٹک ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

طالبہ نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ حجاب کرنا طالبات کے بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے جس کی ضمانت بھارتی آئین میں دی گئی ہے۔

درخواست میں دیگرطالبات کوبھی حجاب کے ساتھ کلاسز اٹینڈ کرنے اورکالج انتظامیہ کواس معاملے میں مداخلت نہ کرنے دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

کرناٹک کے کالج میں 8 مسلمان طالبات پرحجاب کرنے کے باعث کلاسوں میں بیٹھنے پرپابندی لگائی گئی تھی۔

ہندوانتہاپسند رکن اسمبلی اورکالج کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر کے رگھوپتی کا کہنا ہے کہ طالبات کو کسی صورت حجاب کے ساتھ کلاس رومز میں آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
https://www.express.pk/story/2279070/10/



بماکو: مالی کی حکومت کے بارے میں بیان دینے پرمالی نے فرانس کے سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

مالی میں فرانس کے سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مالی کی عبوری حکومت غیرقانونی اور قابوسے باہرہے۔

مالی کی حکومت نے فرانسیسی سفیرکے بیان کواشتعال انگیز قراردیتے ہوئے انہیں 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

فرانس کے وزیردفاع فلورنس پارلی کا کہنا ہے کہ مالی کے فوجی حکمران فرانس کیخلاف انگیزی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

فرانس کا کہنا ہے کہ مالی میں 2013 سے تعینات فرانسیسی فوجیوں کی تعداد میں بھی کمی کی جائیگی۔ فرانس نے مالی میں بدامنی پرقابوپانے کے لئے فوجی بھیجے تھے۔

مالی میں 2020 میں فوجی حکومت نے ملک اقتدار سنبھالا تھا اور2025 تک فوجی حکومت قائم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
مالی میں فوجی حکومت قائم ہونے کے بعد سے فرانس اورمالی کے تعلقات کشیدہ ہیں۔
https://www.express.pk/story/2278991/10/



لبنان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حالیہ برس کے سب سے بڑے کریک ڈاؤن میں کم از کم 17 اسرائیلی جاسوس نیٹ ورکس کو بے نقاب اور اس کے وابستہ 21 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق قائم مقام وزیر اطلاعات عباس حلبی نے بتایا کہ وزیر داخلہ بسام مولوی نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے اسرائیل کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسی نیٹ ورکس پر قابو پالیا ہے۔

خیال رہے کہ ہمسایہ ممالک لبنان اور اسرائیل ابھی تاحال حالت جنگ میں ہیں۔ عباس حلبی نے اسرائیلی نیٹ ورکس میں کام کرنے والے افراد کی تعداد بتائے بغیر کہا کہ یہ ’مقامی اور علاقائی طور پر‘ کام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں لبنان کی اندرونی سیکیورٹی فورسز (آئی ایس ایف) کی جانب سے کی گئی کارروائی کا حصہ تھیں۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے آپریشن کو ’شاندار کامیابی‘ قرار دیا
https://www.express.pk/story/2278863/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108996339&Issue=NP_PEW&Date=20220201



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108996320&Issue=NP_PEW&Date=20220201



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/01022022/bp-lhe-043.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/01022022/p1-lhr009.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/01022022/P3-Lhr-001.jpg



حوثی باغیوں کا متحدہ عرب امارات پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا
Jan 31, 2022 | 10:44:AM


ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات پر اتوار کی صبح حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو ایئر ڈیفنس فورسز نے ہوا میں ہی تباہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ میزائل کے ٹکڑے مختلف غیر آباد علاقوں میں گرے جس کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہواہے ۔وزارت دفاع کا کہناتھا کہ ایئر ڈیفنس فورسز اور اتحادی فورسز نے کامیابی کے ساتھ حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا ۔

وزارت کا کہناتھا کہ متحدہ عرب امارات کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ہم کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/31-Jan-2022/1397287?fbclid=IwAR2iPJHaaP1HJ3MWTF-4R1svs-J_nSLrwBgI0PKY2QnGYynSumburIbtm48



آل پارٹیز کشمیر کانفرنس،بھارت کیخلاف عالمی سطح پرجارحانہ سفارتی وسیاسی مہم شروع کرنیکافیصلہ
پیر 31 جنوری 2022ء

اسلام آباد(آن لائن )آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کے قائدین نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پرجارحانہ سفارتی و سیاسی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اسلام آباد میں جلسے ،لندن اور برسلز میں کانفرنس اور نیویارک میں تاریخی مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمودکی سربراہی میں کل جماعتی کشمیر کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے بھرپور سفارتی اورسیاسی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تاریخ ساز جدوجہد آزادی اور بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اورحریت پسند کشمیری عوام کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔ کانفرنس کی صدارت اور میزبانی صدر آزادکشمیربیرسڑ سلطان محمودنے کی جبکہ وزیراعظم آزادکشمیرسردار عبدالقیوم نیازی، سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب،فاروق حیدر، سردار عتیق،سینئر وزیر سردار تنویر الیاس ،صدر پیپلزپارٹی چوہدری یاسین، اپوزیشن لیڈر لطیف اکبر، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر، صدر جے کے پی پی سردار حسن ابراہیم، صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال، امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود،جمعیت علماء اسلام کے مولانا امتیاز صدیقی، سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کانفرنس میں شرکت کی اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ کانفرنس کے بعدصدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان نے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا کو کشمیر کی طرف متوجہ کرنے کیلئے پاکستان کے بڑے شہروں اور مظفرآباد میں اجتماعی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ دنیا بھر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہر مقام پر تعاقب کیا جائے گا ۔ شرکا کے مطابق کشمیریوں کے مفاد کیخلاف سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D9%85%DB%8C%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C-%D8%B3%D8%B7%D8%AD-%D9%BE%D8%B1%D8%AC%D8%A7%D8%B1%D8%AD%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B5%D9%84



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/31012022/P3-Lhr-006.jpg



ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر رفیع اللہ افغانستان میں مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستانی کی دیواریں ہلنے لگ گئی ہیں، اور افغانستان میں ٹی ٹی پی مشکل میں ہے، کیوں کہ پیسوں اور تحریک میں عہدوں کے حوالے سے مختلف گروہوں کی آپس میں شدید لڑائی شروع ہوچکی ہے، اور اسی ہوس، لالچ اور اختیارات کی خاطر ہونے والی لڑائی میں ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر رفیع اللہ مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد رفیع اللہ نے اپنے کہیں کوڈ نام رکھے ہوئے تھے، جن میں وہاب، ڈاکٹر اور احمد عبداللہ شامل ہیں، ہلاک ہونے والا دہشت گرد رفیع اللہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس، کالعدم داعش اور بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کر رہا تھا، اور خود 2011 سے بہت سی دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا، خود کش بمباروں کی معاونت اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی اسی کا کام تھا۔

مارے جانے والا خطرناک دہشت گرد رفیع اللہ سول اسپتال کوئٹہ میں خود کش بمباروں کو تیار کرنے اور اسلام آباد میں سرینہ ہوٹل پر خود کش بمباروں کو پہنچانے کا سہولت کار تھا، پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا، میجر نعیم، انسپکٹر کبیر، کچلاک کے باز محمد، ملک حاجی گلاب، کچلاک بینک ڈکیتی اور چمن میں ایف سی پر حملوں کا سرکردہ تھا، جب کہ مختلف ڈاکٹروں کو اغواء کرنے اور اُن سے تاوان وصول کرنا بھی اس کی کارروائیوں کا حصہ تھا۔
https://www.express.pk/story/2278705/1/



دوابہ میں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید کردیئے۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع ہنگو کے علاقہ دوابہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، کہ اس دوران ان پر حملہ کردیا گیا، مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2278667/1/



مصر میں مظاہروں کے دوران پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں اخوان المسلمین کے 10 کارکنان کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن جاری ہے اور سب سے زیادہ اخوان المسلمین کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں کی جاری ہیں۔

مصر کی ایک مقامی عدالت نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ ان افراد کو پولیس پر حملے اور ہیلوان بریگیڈ نامی مسلح گروپ بنانے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔

قبل ازیں اخوان المسلمین کے کئی سرکردہ رہنماؤں کو پھانسی دی جاچکی ہے جب کہ اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے ملک کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں گر کر ہلاک ہوگئے تھے۔

صدر محمد مرسی کو ایک سال کے اقتدار کے بعد معزول کرکے جیل میں اسیری کے دوران شدید ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اخوان المسلمین نے محمد مرسی کی موت کو قتل قرار دیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2278668/10/



عراق فوج نے بیرکوں پر حملے کے جواب میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 9 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فضائیہ کی بمباری میں 9 داعش جنگجوؤں مارے گئے جن میں سے 4 کا تعلق لبنان سے ہے۔

عراقی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بغداد کے شمالی علاقے میں برّی اور فضائی فوج کے مشترکہ آپریشن میں داعش کے ٹھکانے کو تباہ کردیا جس مین 9 جنگجو مارے گئے۔

اسی علاقے میں 21 جنوری کو داعش جنگجوؤں نے فوجی بیرکوں پر حملہ کرکے سوئے ہوئے 11 اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔ پسپائی کے بعد داعش کا عراقی فوج پر یہ سب سے بڑا حملہ تھا۔

دوسری جانب لبنان کے سرکاری ٹیلی وژن نے عراقی فوج کی اس کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 5 لبنانی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نصف دہائی کی جنگ کے بعد اتحادی افواج نے عراق کے تمام شہروں سے داعش کا قبضہ واگزار کرالیا تھا تاہم اب بھی دوردراز علاقوں میں جنگجوؤں کے ٹھکانے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2278659/10/



دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک قبائلی رہنما جاں بحق ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق دکی کے علاقے تکڑی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بارودی سرنگ دھماکا قبائلی رہنما خواج محمد لونی کے گاڑی گزرنے کے دوران ہوا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خواج محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔
https://www.express.pk/story/2278227/1/



نیو زرچر زیتنگ(Neue Zürcher Zeitung) سوئٹزر لینڈ کا ممتاز اخبار ہے۔1جنوری 2022ء کو اخبار نے پاکستان کے ایٹمی منصوبے سے منسلک ایک خصوصی رپورٹ شائع کی۔

یہ رپورٹ امریکا، مغربی جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کی حکومتوں کی خفیہ (کلاسیفائیڈ)فائلوں کی بنیاد پہ مرتب کی گئی جنھیں حال ہی میں افشا(ڈی کلاسیفائیڈ)کیا گیا ہے۔ان فائلوں نے انکشاف کیاہے کہ 1979ء سے لے کر 1982ء تک اسرائیلی حکمران اپنی خفیہ ایجنسی کے ذریعے پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے کوشاں رہے حتی کہ موساد کے ایجنٹوں نے مغربی جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں ان کمپنیوں کے دفاتر پہ بم حملے کیے جو ایٹم بم بنانے میں استعمال ہونے والا ضروری سازوسامان پاکستان کو مہیا کر رہی تھیں۔موساد کے ایجنٹوں نے یورپی کمپنیوں کے مالکان اور افسروںکو دہمکیاں بھی دیں۔

کوئی ردعمل نہیں آیا
یہ دہماکہ خیز رپورٹ منظرعام پہ آئے کئی دن گذر چکے مگر جرمنی اور سوئٹرزلینڈ کی حکومتوں نے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔اگر یہ انکشاف ہوتا کہ ان یورپی ممالک میں پاکستان یا ایران کی خفیہ ایجنسیوں نے بم دہماکے کیے ہیں تو وہاں شور مچ جاتا۔یورپی میڈیا طول طویل رپورٹیں چھاپ کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا کہ پاکستان یا ایران دہشت گرد ملک ہیں جنھیں کسی بین الاقوامی قانون کی پروا نہیں۔مگر اسرائیل اور اسکی خفیہ ایجنسی کی دہشتگردی ثابت ہو جانے کے بعد بھی مغربی میڈیا اور حکومتی ایوانوں میں مکمل خاموشی طاری رہی۔

یہ رویّہ مغربی طاقتوں کی منافقت عیاں کرتا ہے جو ویسے انسانی حقوق اور عدل وانصاف کی چیمپین بنی رہتی ہیں۔موساد ایک بدمعاش اور بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ہے جس کے ذریعے اسرائیلی حکومت دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات انجام دیتی ہے۔چونکہ اسرائیل کو عالمی سپرپاور، امریکا کی سرپرستی حاصل ہے لہٰذا کوئی اس کے سامنے آنے کی جرات نہیں کرتا۔اب تو پیسے کی خیرہ کن چمک نے عرب حکمرانوں کو بھی اسرائیل کا دوست بنا دیا ہے۔

ایک زبردست کرشمہ
اسرائیلی حکمران ایک اسلامی مملکت، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنتا نہیں دیکھ سکتے تھے۔1976ء میں جب پاکستانی ایٹمی منصوبے کا آغاز ہوا تو جلد ہی امریکا اور اسرائیل کوششیں کرنے لگے کہ یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکے۔موساد اور امریکی خفیہ ایجنسی کے گروپ میں بعد ازاں بھارتی اینٹلی جنس ایجنسی، را بھی شامل ہو گئی۔اس تریمورتی نے بہت زور مارا ، بہت سازشیں کیں کہ پاکستانی ایٹم بم نہ بن سکے مگر ناکامی ہی ان کا مقدر بنی۔پاکستان آخرکار عالم اسلام کی پہلی اور اکلوتی ایٹمی طاقت بن گیا۔

حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا ایک زبردست کرشمہ ہے جو اللہ پاک کے فضل ،مختلف عوامل اور انفرادی ومجموعی بہترین کارکردگی کے باعث ظہور پذیر ہوا ۔ورنہ مئی 1974ء میں بھارتی ایٹمی دہماکے کے بعد مغربی ممالک نے اس سازوسامان کی فروخت پر کڑی پابندیاں عائد کر دی تھیں جو ایٹم بم بنانے میں استعمال ہو سکتا تھا۔اسی باعث پاکستان کے لیے ایٹم بم بنانا بہت کٹھن اور دشوار گذار مرحلہ بن گیا۔مگر ازلی دشمن کا بھرپور مقابلہ کرنا بھی نہایت ضروری تھا۔اسی لیے پاکستانیوں نے کمر کس لی۔رب تعالی بھی ان پہ مہربان رہے اور یوں پاکستانیوں نے ناممکن کو ممکن بنا کر پوری دنیا کو حیران و متحّیر کر دیا۔

تین عوامل
ایٹم بم بنانے کی تمنا کو عمل میں ڈھالنے کے لیے تین عوامل نے اہم کردار ادا کیا:

اول یہ کہ وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو تیل کی دولت سے مالامال عرب ملکوں کے حکمرانوں کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہے کہ پاکستان نے ایٹم بم بنا لیا تو اس سے اُمتِ مسلمہ کو فائدہ پہنچے گا۔چناں چہ عرب ممالک نے پاکستانی ایٹمی منصوبے کو کافی سرمایہ فراہم کیا۔پاکستان مالی طور پہ اس پوزیشن میں نہیں تھا کہ تنہا مہنگے ایٹمی منصوبے کوپایہ تکمیل تک پہنچا پاتا۔

دوم یورینیم افزودہ کر کے ایٹم بم بنانے کے کرتا دھرتا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان یورپی ممالک میں وسیع پیمانے پہ تعلقات رکھتے تھے۔پھر انھیں سیکڑوں یورپی کمپنیوں کی معلومات بھی ازبر تھیں جو پاکستانی ایٹمی منصوبے کو مطلوبہ سامان فراہم کر سکتی تھیں۔

سوم یہ کہ اس زمانے میں یورپی ممالک خصوصاً مغربی جرمنی، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ اوربیلجئم کے عوام وخواص سمجھتے تھے کہ بھارت نے ایٹمی دہماکہ کرکے دغا بازی کی ہے۔ان کے نزدیک امریکا و کینیڈا نے بھارت کو ایٹمی ری ایکٹر اس لیے فراہم کیے تھے کہ وہ یورینیم کے ذریعے بجلی بنا سکے۔مگر بھارتیوں نے بڑی عیّاری و مکاری سے ایٹمی ری ایکٹروں میں استعمال شدہ یورینیم کو پلوٹونیم کی شکل دے اس سے ایٹم بم بنا لیا۔چناں چہ بااثر جرمن و سوئس سمجھتے تھے کہ پاکستانی بھی اب ایٹم بم بنانے کی سعی کرنے میں حق بجانب ہیں۔

پاکستانی ایٹم بم بنانے کی تاریخ میں وہ فیصلہ بھی اہم ہے جس کے ذریعے طے ہوا کہ ایٹم بم بنانے کی خاطر سامان پرزوں کی صورت خریدا جائے۔صورت حال دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ دانشمندانہ تھا۔وزیراعظم بھٹو نے 15فروری 1975ء کو ’’پروجیکٹ 306‘‘(بعد ازاں کہوٹہ پروجیکٹ)شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔ تب اس کے سربراہ سلطان بشیر الدین تھے۔اس منصوبے کے تحت سینٹری فیوج مشینوں پہ مشتمل ایک پلانٹ تیا ر ہونا تھا۔ ان مشینوں کی مدد سے ایٹم بم بنانے کے لیے درکاریورینیم (uranium-235)مطلوبہ مقدار میں حاصل کرنا مقصود تھا۔اس پلانٹ کا ڈیزائن ڈاکٹر عبدالقدیر خاں نے فراہم کیا۔وہ ہالینڈ کے اُس یورینیم انرچمنٹ پلانٹ سے کچھ حد تک ماخوذ تھا جہاں ڈاکٹر صاحب کام کر رہے تھے۔

محض ڈیزائن سے کچھ نہیں ہوتا
بھارتی اور مغربی ماہرین اسی لیے الزام لگاتے ہیں کہ پاکستانی ایٹم بم چوری شدہ ڈیزائن کے ذریعے بنایا گیا۔مگر یہ تصویر کا ایک رخ ہے۔ممتاز پاکستانی ایٹمی سائنس داں، جاوید ارشد مرزا کا دوسرا رخ بیان کرتے ہیں:’’ہم کہہ سکتے ہیں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کچھ ڈیزائن کاپی کیے،بعض ڈرائنگوں کی نقول تیار کیں اور نوٹس بھی لیے۔مگر مشینوں کو بنانا، انھیں چلانے کے قابل بنانا اور پورے عمل کو کامیابی سے انجام دینا…یہ سبھی کام پاکستانی ماہرین نے کرنے تھے۔محض ڈیزائن سے پورا پلانٹ بنا کر اور پھراسے چلانا انتہائی مشکل ہے۔ یورینیم 235 کو افزودہ کرنا نہایت کٹھن کام ہے اور اس کے تمام مرحلے پاکستانی ماہرین کو ازخود کو سیکھنے پڑے۔‘‘

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپریل 1976ء سے کہوٹہ پروجیکٹ کا انتظام سنبھالا۔گو اس کے لیے درکار آلات کی خریداری یورپی کمپنیوں سے شروع ہو چکی تھی۔اس وقت یورپ میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے نمائندے، شفیق احمد بٹ تھے۔وہ بیلجئم میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات تھے۔انھوں نے پاکستانی ایٹم بم کی تشکیل کے لیے پرزے خریدنے میں سرگرمی سے حصّہ لیا۔وہ بہت ہوشیار، پکے محب وطن اور بیدار مغز تھے۔ماہرین لکھتے ہیں کہ یورپی کمپنیوں کے بارے میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی زبردست معلومات اور شفیق احمد بٹ کی سرگرمی وسمجھداری کی بدولت ہی پاکستانی ایٹمی منصوبے کے لیے ایسا سامان دستیاب ہوا جو عام حالات میں حاصل کرنا تقریباً ناممکن تھا۔

ہمیشہ ایک قدم آگے
1981ء میں امریکی صحافیوں، سٹیو ویزمان اور ہربرٹ کروزنے کی مرتب کردہ کتاب’’دی اسلامک بم‘‘شائع ہوئی۔مرتب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جرمن استاد، پروفیسر مارٹن باربرز نے امریکی صحافیوں کو بتایا:’’وہ ایک یارباش اور دوست نواز نوجوان تھے۔ان کے کئی ممالک میں بہت دوست تھے۔ وہ ایٹمی سازوسامان بنانے والی سبھی یورپی کمپنیوں کو بھی جانتے تھے۔وجہ یہ کہ انھیں کئی زبانوں پہ عبور حاصل تھا۔پھر وہ اپنی زندہ دلی، سادگی اور انسان دوستی کے سبب دوست بہت جلد بنا لیتے۔اس باعث اپنے تعلقات کے بل بوتے پر عبدالقدیر ایسا سامان خریدنے میں کامیاب ہوئے جو دیگر پاکستانی کبھی خرید نہ پاتے۔‘‘

2009ء میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستانی ایٹم بم بنانے کی خاطر پرزہ جات خریدنے کے نیٹ ورک کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا:’’میں پندرہ سال یورپ میں مقیم رہا۔اس دوران ہر جگہ گھومتا پھرا۔مجھے بخوبی علم تھا کہ کون سی کمپنی کیا پرزے بناتی ہے۔ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ میں نے اپنے یورپی پلانٹ سے کمپنیوں کی فہرست چوری کر لی۔یہ بکواس ہے۔میں نے انجیرئینگ میں ڈاکٹریٹ کی تھی۔ہالینڈ میں ایک اچھّے عہدے پہ فائز تھا۔ تمام سپلائرز کے نام وپتے میرے پاس تھے۔

لہذا میں پاکستان آیا تو یورپی کمپنیوں سے پرزے خریدنے میں مشکل پیش نہیں آئی۔تاہم یورپی حکومتوں نے پرزوں کی فروخت پہ پابندی لگا دی۔ہم نے پھر یہ اقدام کیا کہ دوست ممالک مثلاً کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور میں کمپنیاں بنا کر ان کی وساطت سے پرزے خریدنے لگے۔ پاکستانی ایٹمی منصوبے کے دشمن ہمیں مات نہ دے سکے کیونکہ ہم ہمیشہ ان سے ایک قدم آگے رہے۔‘‘

درست فیصلہ
دلچسپ بات یہ کہ آغاز میں مکمل مشینیں خریدنے کا ہی پروگرام تھا۔جب انھیں خریدتے ہوئے دشواری پیش آئی تو پرزے خریدنے کا فیصلہ ہوا۔جب کسی مشین کے پرزے آ جاتے تو پاکستانی ماہرین مل جل کر انھیں جوڑ لیتے۔یوں تنکا تنکا جمع کر کے پاکستانی ایٹم بم بنانے پہ کام شروع ہوا۔اسی لیے اس کی تکمیل میں کئی سال لگ گئے۔یورینیم افزودہ کر کے ایٹم بم بنانے کا فیصلہ حالات نے درست ثابت کر دکھایا۔

1980ء میں سویت یونین ہمارے سر پہ آن بیٹھا۔ اِدھر ازلی دشمن، بھارت پہلے ہی موجود تھا۔خوش قسمتی سے تب تک یہ خبر مشہور ہو چکی تھی کہ پاکستان ایٹم بم بنا رہا ہے۔اسی لیے سویت یونین اور بھارت کو علی الاعلان پاکستان پہ حملہ کرنے کی جُرات نہیں ہوئی۔اگر ایٹم بم کا ہوّا نہ ہوتا تو دونوں قوتیں مل کر پاکستان پہ چڑھائی کر سکتی تھیں۔

تب تک کینیڈا کے تعاون سے کراچی میں ایٹم ری ایکٹر لگ چکا تھا مگر وہاں استعمال شدہ یورینیم سے پلوٹونیم بم بنانا نامکن تھا۔وجہ یہ کہ ری ایکٹر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی زیرنگرانی تھا۔یہ تو کئی سال بعد چین سے ایٹمی ری ایکٹر ملے تو وہاں استعمال شدہ یورینیم سے پاکستان پلوٹونیم بم بنانے کے قابل ہو سکا۔خیال ہے کہ 1998ء میں پاکستان نے پلوٹونیم بم کا بھی تجربہ کیا تھا۔

حسد کی جلوہ آرائی
وطن عزیز کی ایک اور خوش قسمتی یہ ہے کہ یہاں ٹیکسٹائل کے کئی کارخانے واقع ہیں۔اور یورینیم کی افزودگی میں استعمال ہونے والے کئی پرزہ جات ٹیکسٹائل مشینری میں بھی لگتے ہیں۔چناں چہ یورپی کمپنیوں کو کہوٹہ پلانٹ کے پرزوں کا آرڈر دیتے ہوئے انھیں بتایا جاتا کہ ان کو ٹیکسٹائل کارخانے میں استعمال کرنا مقصود ہے۔بیشتر پرزہ جات مغربی جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کی ایک درجن سے زائد کمپنیوں سے خریدے گئے۔اگر ان دو یورپی ملکوں سے مطلوبہ پرزے نہ ملتے تو کمپنیاں انھیں بیرون ممالک سے خرید کر پاکستانیوں کو فراہم کر دیتیں۔اسی قسم کے ایک سودے میں اونچ نیچ سے دنیا والے پاکستانی ایٹمی منصوبے سے آگاہ ہوئے۔

ہوا یہ کہ 1977ء میں پاکستان نے مغربی جرمنی کی ایک فرم ،ٹیم انڈسٹریز سے ہائی فریکوئنسی انورٹر خریدے۔یہ آلہ یورینیم افزودہ کرنے والی مشین، سینٹری فیوج کو مسلسل خاص سطح پہ بجلی فراہم کرتا ہے۔لہذا یہ یورینیم پلانٹ کا ایک اہم پرزہ تھا۔یہ پرزہ برطانوی کمپنی، ایمرسن الیکٹرک بناتی تھی۔ٹیم انڈسٹریز کے مالک، ارنسٹ پفل نے برطانوی کمپنی سے رجوع کیا تاکہ مطلوبہ پرزے خرید کر پاکستان کو فراہم کر سکے۔

ایمرسن کمپنی نے 40انورٹر فراہم کرنے تھے۔اگست 1978ء تک تمام انورٹر دو اقساط میں پاکستان کو مل گئے۔ مگر چھان بین سے پاکستانی انجیئنروں پہ انکشاف ہوا کہ انورٹروں میں نقائص موجود ہیں۔ بعض پاکستانی ماہرین کا خیال تھا کہ ایمرسن نے دانستہ خراب انورٹر پاکستان کو فروخت کیے۔اسے یقین ہو گا کہ پاکستانی یہ نقائص دریافت نہیں کر سکتے،یوں کمپنی اپنے ناقص مال سے نجات پا لے گی۔مگر پاکستانی ماہرین نے نقائص ڈھونڈ کر برطانوی کمپنی کو حیران کر دیا۔اسے احساس ہوا کہ پاکستانی انجئنیر بھی تجربے کار اور سمجھدار ہیں۔ایمرسن کو کہا گیا کہ وہ انورٹروں میں خرابیاں دور کر کے واپس بھجوائے۔

کہوٹہ یورینیم انرچمنٹ پلانٹ کو اب بھی ڈیرھ سو انورٹروں کی ضرورت تھی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو محسوس ہوا کہ ایمرسن کمپنی چال بازی کر رہی ہے۔لہٰذا انھوں نے نیا آرڈر ایک دوسری برطانوی کمپنی، وئیرگیٹ کو دیا۔کمپنی کا مالک، پیٹر گرفن ڈاکٹر صاحب کا قدیمی دوست تھا۔انھیں یقین تھا کہ یہ کمپنی معیاری انورٹر فراہم کرے گی۔مگر اس معاہدے سے ارنسٹ پفل کو حسد محسوس ہوا۔وہ تائو میں آ گیا۔

ارنسٹ پفل کو یہ یقین بھی ہو چلا تھا کہ انورٹر یورینیم کی افزودگی میں استعمال ہوں گے۔چناں چہ اس نے فرینک ایلون سے رابطہ کیا جو برطانوی پارلیمنٹ کا رکن اور ایٹمی اسلحے کے شدید مخالفوں میں سے تھا۔ارنسٹ نے اسے بتایا کہ پاکستان یورینیم ایٹم بم بنا رہا ہے اور یہ کہ برطانوی کمپنی، وئیرگیٹ اسے اہم متعلقہ پرزے فراہم کر رہی ہے۔فرینک ایلون نے معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھا کر برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو انورٹر فراہم نہ کیے جائیں۔یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستانی ایٹمی منصوبہ مغربی میڈیا میں نمایاں ہوا ورنہ وہ پہلے کامیابی سے خفیہ انداز میں چل رہا تھا۔ایک ناراض جرمن کے حسد نے اسے افشا کر دیا۔

موساد سرگرم ہوئی
اب تمام مسلم دشمن حکمرانوں اور ان کی خفیہ ایجنسیوں کے کان کھڑے ہو گئے۔وہ پاکستانی ایٹمی منصوبے کی سن گن لینے لگیں۔ان کی تحقیق سے افشا ہوا کہ پاکستان یورینیم سے ایٹم بم بنانے کے قابل ہو چکا۔اب بھارت اور اسرائیل کے حکمران خاص طور پہ چوکنا ہو گئے۔ایک اسلامی ملک (پاکستان)ایٹم بم بنا لیتا تو ایشیا و افریقا میں ان کی چودھراہٹ کو سنگین خطرات لاحق ہو جاتے۔اسی لیے پاکستانی ایٹم بم بننے سے روکنے کے واسطے دشمن ملکوں کی خفیہ ایجنسیاں متحرک ہو گئیں۔موساد کا یورپ میں وسیع نیٹ ورک موجود تھا۔اس لیے وہی زیادہ سرگرم ہوئی۔

مئی 1979ء میں اسرائیلی وزیراعظم، مناخم بیگن نے برطانوی وزیراعظم، مارگریٹ تھیچر کو خط لکھا کہ پاکستان کے ایٹم بم بنانے پر اسرائیل کو شدید تشویش ہے۔ لہذا اسے اس اقدام سے باز رکھنے کی کوششیں کرنی چاہیں۔انہی دنوں کی بات ہے، پیٹر گرفن جرمن شہر،بون کسی کام سے گیا۔وہاں وہ ایک بار میں بیٹھا تھا کہ ایک اجنبی اس کے پاس آ کر بیٹھ گیا۔اجنبی نے پیٹر سے کہا:’’تم ہی پیٹر گرفن ہو نہ؟دیکھو بھئی ،تم جو کر رہے ہو ،ہمیں بالکل پسند نہیں ۔اپنا کام روک دو۔‘‘کہنے کا مقصد یہ تھا کہ پاکستانی ایٹمی منصوبے کو پرزہ جات فراہم نہ کرو۔پیٹر نے یہ دہمکی بہت سنجیدگی سے لی۔اب وہ تمام کاروباری معاہدے ریکارڈ کرنے لگا۔یہ ریکارڈ بینک میں رکھ دئیے جاتے۔اس نے اہل خانہ سے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہو گیا تو سارا ریکارڈ حکومت کے حوالے کر دینا۔

حسب توقع برطانوی حکومت نے انورٹر کا سودا روک دیا۔اب کہوٹہ پلانٹ کے لیے انورٹر کہاں سے آتے؟ باہمی مشورے کے بعد فیصلہ ہوا کہ انورٹر پرزوں کی شکل میں خریدے جائیں۔چناں چہ پاکستانی مغربی ممالک میں پھیل گئے اور ہائی فریکوئنسی انورٹر کے پرزے مثلاً کیپیسیٹر، ریزیسٹر وغیرہ خریدنے لگے۔پاکستانی ماہرین نے پھر انھیں جوڑ کر مطالبہ انورٹر تیار کر لیے۔یوں ایک اہم رکاوٹ دور ہو گئی۔

بم دہماکے
مغربی ممالک میں اسرائیلی ایجنٹ پاکستانیوں کی نقل وحرکت پہ نظر رکھے ہوئے تھے۔انھیں محسوس ہو گیا کہ پاکستانی تیزی سے ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔لہذا اب موساد کھل کر ان یورپی کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے لگی جو پاکستانی ایٹم بم بنانے میں پاکستانیوں کی مدد کر رہی تھیں۔20فروری 1981ء کو کورا انجئنیرئنگ کے مینجنگ ڈائرکٹر، ایڈورڈ گزمان کے گھر بم دہماکا ہوا۔یہ سوئس کمپنی کہوٹہ پلانٹ کو اہم پرزے فراہم کر رہی تھی۔کمپنی کے افسروں کو فون پر بھی دہمکیاں دی گئیں کہ پاکستان کو پرزے دئیے جاتے رہے تو ان کی خیر نہیں۔

مغربی جرمنی کی کمپنی، ویلش ملر بھی پاکستانی ایٹمی منصوبے سے منسلک تھی۔18مئی 1981ء کو مارک دورف شہر میں واقع اس کے دفتر میں بم دہماکا ہوا۔کمپنی کے مالک کو بھی فون پر جان سے مارنے کی دہمکی دی گئی۔مغربی جرمنی کے شہر، ارلینگن میں ڈاکٹر عبدالقدیر کا دوست، ہینز میبس رہتا تھا۔یہ پاکستانی ایٹمی پروگرام کا حامی تھا۔اس نے جرمن کمپنیوں سے پاکستان کے معاہدے کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔6نومبر 1981کو اس کے گھر لیٹر بم دہماکا ہوا۔اس کا کتا مارا گیا۔خوش قسمتی سے ہینز گھر میں موجود نہ تھا۔

مشن میں کامیابی
ان بم دہماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کہ موساد صرف جرمن اور سوئس کمپنیوںکو خوفزدہ کرنا چاہتی تھی۔وہ اپنے مشن میں کامیاب رہی کہ مغربی جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کی تقریباً سبھی کمپنیوں نے پاکستانی ایٹمی منصوبے سے تعلق ختم کر دیا۔کئی کمپنیوں کے مالکوں اور افسروں کو فون پر دہمکیاں دی گئیں کہ وہ پاکستان کو کسی قسم کا سامان فروخت نہ کریں۔گویا اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے مغربی جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں دہشت گردی کا بازار گرم کر دیا۔مگر دونوں ممالک کی حکومتیں اسرائیل کو معطون نہیں کر سکیں۔

دراصل اسرائیلی حکومت کے دبائو پر اس زمانے میں امریکا مسلسل مغربی جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کو کہہ رہا تھا کہ وہ اپنی کمپنیوںکو ’’حساس پرزہ جات اور آلات‘‘پاکستانیوں کو فروخت نہ کریں۔امریکی حکومت کے ادارے، دی نیشنل سیکورٹی آرچیو نے حال ہی میں وہ خطوط ڈی کلاسیفائی کیے ہیں جو1980ء اور 1981ء میں مغربی جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں موجود سفیروں نے اپنی حکومت کو لکھے تھے۔ان خطوط سے افشا ہوتا ہے کہ امریکی حکومت دونوں یورپی ممالک کے حکمرانوں سے سخت ناراض تھی۔وجہ یہی کہ انھوں نے اپنی ان کمپنیوں کو روکنے کے لیے خاص اقدامات نہیں کیے جو پاکستانی ایٹم بم کی تیاری میں سرگرمی سے شریک تھیں۔

کہوٹہ پہ حملے کا منصوبہ
جون 1984ء میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کر کے بغداد، عراق کے قریب واقع ایٹمی ری ایکٹر تباہ کر دیا۔ اس کی مدد سے صدام حسین ایٹم بم بنانا چاہتا تھا۔ مغربی وپاکستانی ماہرین لکھتے ہیں کہ اس کے بعد بھارت اور اسرائیل کہوٹہ پلانٹ پہ فضائی حملے کی منصوبہ بندی کرنے لگے۔چناں چہ ایک بھارتی کمباٹ(combat)کالج میں حملے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار ہوئی۔اس رپورٹ کی بنیاد پہ بھارتی طیاروں نے حملے کی مشقیں کیں۔اسی دوران اسرائیل نے اپنا منصوبہ پیش کر دیا۔ اس کی رو سے اسرائیلی طیاروں نے ہمالیائی پہاڑوں کے راستے کہوٹہ پہ حملہ کرنا تھا۔

گھر کے بھیدی کی گواہی
بھارت کرند(Bharat Karnad)مشہور بھارتی دانشور ہے۔نئی دہلی میں واقع’’سینٹر فار پالیسی ریسرچ‘‘میں پروفیسر ایمرطیس ہے۔14نومبر 2016ء کو اس نے اپنی ویب سائیٹ پر شائع ایک مضمون (Solidifying India-Israel relations with miltech quid pro quo; 1982 Indo-Israeli plans for Kahuta strike)میں درج بالا منصوبے کو حقیقی قرار دیا۔وہ لکھتا ہے:’’1983ء میں اسرائیل کا دورہ کرتے ہوئے میری ملاقات اسرائیلی فوج کے میجر جنرل ہارون یریف(Aharon Yaariv) سے ہوئی۔اسی جرنیل کی کمان میں اسرائیل نے جنگ 1956ء میں مصری علاقے، صحرائے سینا پہ قبضہ کیا تھا۔اسرائیلی آرمی چیف، موشے دایان کا دست راست تھا۔ اسی بااثر اسرائیلی آرمی جرنیل نے دوران گفتگو انکشاف کیا کہ اسرائیل اور بھارت مل کر کہوٹہ پلانٹ تباہ کرنا چاہتے تھے۔‘‘

میجر جنرل ہارون یریف کے مطابق پلان یہ تھا:’’سب سے پہلے اسرائیلی ٹرانسپورٹ طیارے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ لے کر بھارتی فضائیہ کی جام پور(گجرات)بیس پہنچتے۔پھر چھ اسرائیلی ایف 16 اور چھ ہی ایف 15 طیارے جام پور پہنچتے۔وہاں اسرائیلی پائلٹ چند دن آرام کرتے۔پھر وہ اودھم پور(جموں وکشمیر)بیس کے لیے روانہ ہو جاتے۔راستے میں شمالی بھارت کی کسی بیس سے ایندھن بھروا لیتے۔ اودھم پور سے وہ ہمالیہ کے پہاڑوں کا رخ کرتے۔ مطلوبہ مقام تک پہنچنے کے بعد وہ پاکستان میں داخل ہو کر چند منٹ میں کہوٹہ جا پہنچتے۔

وہاں ایف سولہ طیاروں نے اپنے پہ لدے خصوصی بم پاکستانی یورینیم انرچمنٹ پلانٹ پر گرانے تھے۔یہ بم اندرون زمین بنی تنصیبات بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔جبکہ ایف پندرہ پاک فضائیہ کے طیارے روکنے میں استعمال ہوتے۔اسرائیلی اور بھارتی منصوبہ سازوں کو یقین تھا کہ کہوٹہ میں نصب طیارہ شکن توپیں ایف سولہ اور ایف پندرہ جیسے جدید ترین لڑاکا و تیز رفتار جہازوں کو نہیں گرا پائیں گی۔ویسے بھی یہ آپریشن ایک دو منٹ میں مکمل ہو جانا تھا۔ اسرائیلی جہاز بم گرا کر وہاں سے ترنت فرار ہو جاتے۔

میجر جنرل ہارون یریف نے بھارت کرندکو بتایا کہ بھارتی وزیراعظم، اندرا گاندھی کو یہ منصوبہ بہت پسند آیا تھا۔مگر کسی طرح اس منصوبے کی بھنک امریکی صدر ریگن کو مل گئی۔وہ پریشان ہو گئے۔وجہ یہ کہ تب امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغانستان میں اپنے اکلوتے حریف، سوویت یونین کا بھرپور مقابلہ کر رہا تھا۔اگر کہوٹہ پلانٹ پہ حملہ ہو جاتا تو سوویت یونین کے خلاف لڑائی متاثر ہونے کا خطرہ تھا۔اس لیے صدر ریگن نے اسرائیلی حکومت پر زبردست دبائو ڈالا کہ وہ کہوٹہ پہ حملہ کرنے سے باز رہے۔ویسے بھی یہ حملہ پاکستان اور بھارت کے مابین چوتھی جنگ شروع کرا دیتا۔کہوٹہ پلانٹ پہ حملے کے بعد پاکستان نے اپنے ازلی دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ہی تھا۔

نئے منصوبے
بھارت کرندکی رو سے 1984ء میں ائرکموڈور جسمیت سنگھ بھارتی فضائیہ میں ڈائرکٹر آپریشنز(آفینسیو)مقررہوا۔اس نے پھر کہوٹہ انرچمنٹ پلانٹ پہ فضائی حملے کا منصوبہ بنایا۔تاہم نئے وزیراعظم، راجیو گاندھی نے اسے نامنظور کر ڈالا۔آئرلینڈ کے ممتاز اخبار’’آئرش ٹائمز‘‘نے3 جون 1998ء کی اشاعت میں ایک مضمون(Israelis dismiss claims of plans to blow up Pakistani nuclear sites)شائع کیا۔ اس میں درج ہے کہ جولائی 1985ء میں اسرائیل نے دوبارہ راجیو گاندھی کو یہ پلان دیا کہ کہوٹہ پلانٹ پہ فضائی حملہ کر دیا جائے۔ اس بار اسرائیل نے بھارتی وزیراعظم کو کہوٹہ پلانٹ کی تصاویر بھی دکھائیں جو سیٹلائٹوں سے لی گئی تھیں۔یہ تصاویر اسے امریکی اسٹیبلشمنٹ میں گھسے موساد کے ایجنٹ، جوناتھن پولارڈ نے فراہم کی تھیں۔تاہم راجیو گاندھی نے پھر یہ منصوبہ مسترد کر دیا۔

1998ء میں پاکستان کے ایٹمی دہماکوں سے قبل پاکستانی حدود میں اسرائیل کا ایک ایف سولہ طیارہ دیکھا گیا۔اس خبر نے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی۔لگتا تھا کہ اسرائیلی و بھارتی مل کر پاکستانی ایٹمی تنصیبات پہ حملہ کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان نے فوراً اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، کوفی عنان اور امریکی حکومت سے رابطہ کیا۔پاکستان کی زبردست سفارتی سرگرمی کی وجہ سے اسرائیل کو اعلان کرنا پڑا کہ وہ پاکستانی ایٹمی تنصیبات پہ حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔لیکن یہ حقیقت ہے کہ اسرائیل اور بھارت ،دونوں کو آنکھوں میں پاکستانی ایٹمی پروگرام کانٹا بن کر چبھتا ہے اور وہ کسی نہ کسی طرح اسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2274294/10/



وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسلاموفوبیا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور ہمیں اس نفرت کا خاتمہ کرکے مسلمان بھائیوں کے لیے کینیڈا کو محفوظ ملک بنانا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی ہدایت پر کیوبک کی ایک مسجد پر حملے میں 6 نمازیوں کی شہادتوں کی پانچویں برسی پر 29 جنوری کو ملک بھر میں قومی سانحے کے دن کے طور پر منایا گیا۔

29 جنوری کو منائے گئے اس دن میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندے کی تقرری بھی کی۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلاموفوبیا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے اور یہ حتمی بات ہے۔ ہمیں نفرت کا خاتمہ کرکے اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے کینیڈا کو محفوظ ملک بنانا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے پانچ سال قبل کیوبک مسجد حملے کے دن کو قومی سانحہ طور پر منانے اور اسلاموفوبیا کے سدباب کے لیے ایک خصوصی نمائندے کی تقرری کو ملک میں نفرت اور عصبیت کے خاتمے کی پالیسی قرار دی۔

واضح رہے کہ 29 جنوری 2017 کو شہر کیوبک کی ایک مسجد میں 27 سالہ مسلح نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید اور 6 کو زخمی کردیا تھا جس پر الیگزینڈر بسونے نامی ملزم کو عمر قید سنائی گئی تھی۔
https://www.express.pk/story/2278246/10/



نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی حاملہ صحافی کو بچے کی پیدائش کے لیے ملک میں داخلے کی دوبارہ اجازت نہ ملنے پر خاتون نے کہا ہے کہ انہیں افغانستان میں افغان طالبان نے پناہ دینے کی پیشکش کی ہے۔

شارلٹ بیلنس نے ریڈیو نیوزی لینڈ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ صرف اعتماد کی خلاف ورزی کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

خاتون صحافی افغانستان میں الجزیرہ کے لیے کام کر رہی تھیں، جہاں ان کے فوٹوگرافر پارٹنر جم ہیولبروک بھی مقیم ہیں۔ جب وہ قطر کے شہر دوحہ میں الجزیرہ کے ہیڈکوارٹر پہنچی تو انہیں احساس نہیں ہوا کہ وہ حاملہ ہیں۔

قطر میں حاملہ اور غیر شادی شدہ ہونا غیر قانونی ہے، اس لیے شارلٹ بیلس نے حمل کو خفیہ رکھا اور اس دوران نیوزی لینڈ واپس جانے کی تیاری کرنے لگیں۔

اس دوران انہیں بتایا گیا کہ وہ نیوزی لینڈ میں کورونا سے متعلق سخت پابندیوں کی وجہ سے ملک میں داخل نہیں ہوسکتیں اور وہ اور ان کے پارٹنر مسٹر ہیولبروک کے پاس افغانستان میں رہنے کے لیے ویزا موجود ہے۔

شارلٹ بیلس نے کہا کہ انھوں نے طالبان کے سینئر رہنماؤں سے رابطہ کیا تو انہیں کہا گیا کہ وہ افغانستان میں بچہ کو جنم دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے انہیں اعتماد دلایا کہ آپ آسکتی ہیں اور آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، فکر مت کریں، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جب مجھے ضرورت تھی تب نیوزی لینڈ کی حکومت نے میرا استقبال نہیں ہے، جب طالبان ایک غیر شادی شدہ اور حاملہ خاتون کو محفوظ پناہ گاہ کی پیشکش کرتے ہیں، تو آپ کو انداز ہوتا ہے کہ آپ کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔

شارلٹ بیلس نے کہا کہ ان سے نیوزی لینڈ کے حکام نے رابطہ کیا تھا جنہوں نے کہا کہ ان کی مسترد کردہ درخواست زیر غور ہے۔
https://www.express.pk/story/2278303/10/



اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اہلیہ کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدر اسحاق اسحاق ہرزوگ اپنی اہلیہ مشعل ہرزوگ کے ہمراہ 2 روز سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ یہ کسی بھی اسرائیلی صدر کا یو اے ای کا پہلا دورہ ہے۔

ایئرپورٹ پر اسرائیلی مہمانوں کا پُرتپاک استقبال وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسرائیلی صدر نے بتایا کہ وہ ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کی ذاتی دعوت پر متحدہ عرب امارات آئے ہیں۔

سرکاری دورے کے دوران اسرائیلی صدر ولی عہد کے علاوہ دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایک ماہ قبل اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے بھی متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے دوران سفارتی و تجارتی تعلقات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں گزشتہ برس بحال ہوگئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2278305/10/



بھارت کی مغربی ریاست یو پی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواروں کے قافلے کو کالے جھنڈے دکھانے، ان پر کیچڑ پھینکنے کے ایک درجن سے زائد واقعات پیش آئے ہیں۔

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے امیدوار 10 اور 14 فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم پر تھے۔

چھور نامی گاؤں میں 24 جنوری کی شام کو بی جے پی سیوالکھاس کے امیدوار منیندر پال سنگھ پر حملہ ہوا جس کے بعد پولیس نے بی جے پی سے اپنی وفاداری نبھاتے ہوئے شکایت کے بغیر ہی 20 شہریوں جبکہ 65 نامعلوم افراد کے نام ایف آئی آر درج کرلی۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے حالانکہ میرے پیچھے آنے والی 7 کاروں کو پتھراؤ میں نقصان پہنچا ہے۔

بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ یہ ہمارے ہی لوگ ہیں، میں نے انہیں معاف کر دیا لیکن جمہوریت میں ووٹ مانگنے والوں کے ساتھ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔

پولیس نے کہا کہ ہم دستیاب ویڈیو فوٹیج کے ذریعے مظاہرین کی شناخت کر رہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے 2017 کے انتخابات میں مغربی یوپی میں کلین سویپ کیا تھا لیکن اب حکمراں جماعت کو متنازع قوانین کی وجہ سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں چند روز قبل بی جے پی رہنما وکرم سینی کومظفر نگر میں کسانوں کے ایک ہجوم نے گھیرے میں لے کر پارٹی مخالف نعرے لگائے اور کہا کہ ’تم پانچ سال بعد آئے ہو‘۔

اسی انتخابی حلقے میں چند روز قبل وکرم سینی کو اسی طرح کی مخالفت کا سامنا تھا اور جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نہیں بات نہیں ہے، انتخابی مہم کے دوران ایسے واقعات اکثر ہوتے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2278473/10/



دوابہ میں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید کردیئے۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع ہنگو کے علاقہ دوابہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، کہ اس دوران ان پر حملہ کردیا گیا، مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2278667/1/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108994466&Issue=NP_PEW&Date=20220131



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108994497&Issue=NP_PEW&Date=20220131



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108993791&Issue=NP_PEW&Date=2022013

No comments:

Post a Comment