پی ایس ایل 7 کی انعامی رقم کا اعلان - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Sunday, 27 February 2022

پی ایس ایل 7 کی انعامی رقم کا اعلان

پی ایس ایل 7
پاکستان سپر لیگ7 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو صرف ٹرافی ہی نہیں بلکہ 8 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل کی رنراپ ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے آئیں گےجبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو30 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بہترین بیٹر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والےبالر، بہترین فیلڈر، کیپر، ایمرجنگ، آل راؤنڈر اور امپائر آف دی لیگ کو بھی 35،35 لاکھ روپے کے چیک دیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا جس کی مالیت بھی 35 لاکھ روپے ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ 7 کا فائنل  آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment