،مسئلہ کشمیرقراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، گوتریس ::: افغانستان کی مدد کیلئے اپیل ::: بھارتی کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ::: برطانیہ ،مسلمان ہونے کی وجہ سے وزارت سے ہٹا دیا ::: پاکستان میں بھارتی دہشت گردی ::: پاک فوج ،دنیا کی نویں طاقتور ترین فوج ::: بھارت کی سائبر دہشت گردی ::: فرانس ،مسلم خواتین پر حجاب پہن کر کھیلوں کے مقابلے میں شرکت پر پابندی ::: پیگاسس اسپائی ویئر ::: داعش کے عراق اور شام میں حملے ::: بھارت ،چین تناؤ ::: لابنگ فرموں کی اہمیت ::: اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی ::: جنگوں میں ڈرون اور روبوٹ کا رجحان ::: کراچی میں سعودی سفارتکار قتل ::: ایبٹ آباد آپریشن کی حقیقت ::: بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن ::: حوثی باغیوں کے 8 ڈرونز تباہ ::: سوڈان فوجی بغاوت، مظاہرے ::: پاکستان میں مندروں اور گرجاگھروں کی بحالی ::: ایران کے کئی شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں ::: عمران خان ،توہین رسالتؐ کیخلاف بیان پر اظہار تشکر ::: عراق میں امریکی شکست - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Saturday, 29 January 2022

،مسئلہ کشمیرقراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، گوتریس ::: افغانستان کی مدد کیلئے اپیل ::: بھارتی کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ::: برطانیہ ،مسلمان ہونے کی وجہ سے وزارت سے ہٹا دیا ::: پاکستان میں بھارتی دہشت گردی ::: پاک فوج ،دنیا کی نویں طاقتور ترین فوج ::: بھارت کی سائبر دہشت گردی ::: فرانس ،مسلم خواتین پر حجاب پہن کر کھیلوں کے مقابلے میں شرکت پر پابندی ::: پیگاسس اسپائی ویئر ::: داعش کے عراق اور شام میں حملے ::: بھارت ،چین تناؤ ::: لابنگ فرموں کی اہمیت ::: اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی ::: جنگوں میں ڈرون اور روبوٹ کا رجحان ::: کراچی میں سعودی سفارتکار قتل ::: ایبٹ آباد آپریشن کی حقیقت ::: بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن ::: حوثی باغیوں کے 8 ڈرونز تباہ ::: سوڈان فوجی بغاوت، مظاہرے ::: پاکستان میں مندروں اور گرجاگھروں کی بحالی ::: ایران کے کئی شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں ::: عمران خان ،توہین رسالتؐ کیخلاف بیان پر اظہار تشکر ::: عراق میں امریکی شکست





مسئلہ کشمیرقراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے : گوتریس، اقوام متحدہ اختیارات استعمال کرے : پاکستان
اتوار 23 جنوری 2022ء


اقوام متحدہ( ندیم منظور سلہری سے ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے مسئلہ کشمیرکے بارے میں عالمی ادارے کے موقف کااعادہ کیاہے کہ اس مسئلے کواقوام متحدہ کے چارٹر،سلامتی کونسل کی قراردادوں اور پاکستان اوربھارت کے درمیان دوطرفہ سمجھوتوں کی بنیادپرحل کیاجاناچاہئے ۔ انتونیوگوتریس نے اس موقف کا اعادہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت ملازمت کا آغاز کرتے ہوئے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں میں کیا۔سیکرٹری جنرل نے ایک پاکستانی صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کا وہی موقف ہے جو پہلے تھا اور جو قراردادیں لائی گئی تھیں ان کی حیثیت بھی برقرار ہے اور آئندہ بھی برقرار رہے گی۔سیکرٹری جنرل گوتریس نے نشاندہی کی بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ تعینات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انھوں نے کئی بار تنازعہ کو حل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ، ہمیں امیدہے یہ مسئلہ پرامن طورپرحل ہوسکتاہے ۔ دریں اثنا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کی سال 2022ء کی ترجیحات پر مبنی رپورٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ایک ناگزیر ادارہ ہے ، دنیا اقوام متحدہ کے قائم کردہ اصولوں، تعاون اور رابطہ کاری کے طریقہ کار کے بغیر کام نہیں کر سکتی ۔ جنوبی ایشیا میں بین الاقوامی امن کے لیے بنیادی خطرہ جموں و کشمیر پر طویل عرصے سے جاری تنازعہ ہے ، بھارت کشمیر میں نسل کشی کے خطرناک منصوبہ پر مرحلہ وار عمل کر رہا ہے ۔ بھارت کی 5 اگست 2019ء سے مقبوضہ جموں و کشمیر کو الحاق کرنے کی کوشش، مسلم اکثریتی ریاست کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ آج جموں و کشمیر کے عوام اور پاکستانی 21 جنوری 1990 کو "گاؤ کدل" کے قتل عام کی بھیانک برسی منا رہے ہیں۔ اس دن بھارتی قابض افواج نے آزادی کا مطالبہ کرنے پر سرینگر میں کم از کم 52 پرامن مظاہرین کو بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔ اس سال کے شروع میں پاکستان نے ایک ڈوزیئر تقسیم کیا تھا جس میں ہندوستانی سیکورٹی فورسز کی طرف سے کیے گئے 3300 سے زیادہ مخصوص جرائم کی فہرست تھی۔ ہم سلامتی کونسل اور سیکرٹری جنرل پر زور دیتے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کے جلد اور پرامن حل کو فروغ دینے کے لیے اپنے قابل قدر اختیارات کا استعمال کریں۔ ہندوستان کے مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کے خطرے کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔ سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی،کے پی آئی )مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے مزیددوکشمیریوں کوشہیدکردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2کشمیری شہیدہوگئے ۔ فوجیوں نے ضلع کے علاقے کلبل زیپورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کا عمل شروع کردیا۔ علا وہ ازیں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں کے علاقے میں ورکنگ بائونڈری کے ساتھ اضافی نفری تعینات کر دی ہے ،سرحد ی راستے پر نئی چوکیاں قائم کرکے تلاشی کی کارروائیاں بھی تیز کردی گئیں ہیں ،نظربندصحافی سجاد گل پر کال قانون کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ دھند کے موسم اور بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر نگرانی کے آلات کے ساتھ اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔سجاد گل کی ڈوزئیر میں نظر بندی کی جن بنیادوں کا تذکرہ کیا گیا ان میں ایک یہ ہے کہ صحافی ہونے کے ناطے وہ علاقے کی فلاح و بہبود کے بارے میں کم رپورٹنگ کر رہے ہیں اور یہ کہ ان کی رہائی بانڈی پورہ علاقے اور وادی کشمیر کے پرامن ماحول کیلئے مہلک ہو سکتی ہے ۔سجاد گل کے خلاف گزشتہ ہفتے پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 26 جنوری کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور مادروطن پربھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج درج کرانے کیلئے پورے علاقے میں سول کرفیونافذ کریں۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%B1%D9%82%D8%B1%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%B9%D9%85%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D8%B1%DB%92-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86


وزیراعظم کی ایک بارپھر افغانستان کی مددکیلئے اپیل، 13 ارکان کانگریس نے بھی بائیڈن کو خط لکھ دیا
اتوار 23 جنوری 2022

اسلام آباد، واشنگٹن (سپیشل رپورٹر ،92 نیوز رپورٹ ، نیوزایجنسیاں ) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بارپھر عالمی برادری سے ہنگامی بنیادوں پر افغانستان کی مددکیلئے اپیل کردی۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا عالمی برادری کیلئے یہ فوری نوعیت کا معاملہ ہے اور اقوام متحدہ کے متفقہ طور پر اپنائے گئے پرنسپل آف رسپانسبلٹی ٹو پروٹیکٹ (پی 2 پی)کے تحت بھوک و فاقہ کشی کے دہانے پر کھڑے لاکھوں افغانوں کو فوری انسانی ریلیف کی فراہمی ان کی ذمہ داری ہے ۔وزیراعظم نے گورڈن برائون کے فنڈکے مطالبے کا بھی خیرمقدم کیا ۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیساتھ ڈیلی گارڈین میں چھپنے والی نیوز سٹوری بھی ٹیگ کی جس میں سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن برائون کا لکھا ہوا آرٹیکل ہے جس میں انہوں نے برطانوی فارن سیکرٹری لز ٹورس سے کہا ہے وہ افغانستان کیلئے ساڑھے 4 ارب ڈالرز جمع کرنے کیلئے ڈونر کانفرنس بلائیں۔ اگر خوراک کا فوری انتظام نہ کیا گیا تو 2 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو غذائی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے ، برطانیہ کو اس کام میں لیڈ کرنی چاہیئے تاکہ افغانوں کی امداد کی جاسکے ۔ انہوں نے سربراہ یورپی یونین سے بھی کہا وہ جنوری یا فروری میں افغانستان کیلئے ڈونر کانفرنس کا انعقاد کریں۔ یہ پیشگوئی کی گئی ہے اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو 97 فیصد افغان بہت جلد غربت کی نچلی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ادھر امریکی ارکان کانگریس نے افغانستان کی مدد کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی کانگریس کے 13 ارکان کی جانب سے صدر جوبائیڈن کو خط لکھا گیا ہے جس میں افغانستان کو انسانی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے افغان عوام کی مدد نہ کی تو خدشہ ہے کہیں افغانستان ایک بار پھر ہمارے دشمنوں کا محفوظ ٹھکانہ نہ بن جائے 
https://www.roznama92news.com/%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%D8%A7%D9%81%D8%BA%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%AF%D8%AF%D9%86%DA%AF%D8%B1%DB%8C%D8%B3-%D9%86%DB%92-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AE%D8%B7-%D9%84%DA%A9%DA%BE-%D8%AF%DB%8C%D8%A7


جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ضلع سروکئی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈی کی تیاری کا سامان برآمد لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی-7 ، ہینڈ گرنیڈ اور کثیر تعداد میں گولہ بارود شامل ہیں۔
https://www.express.pk/story/2274835/1/



نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔

اس دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، خواتین کی بے عزتی کی جب کہ بزرگوں اور بچوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسی دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان طلبا تھے۔

علاقہ مکینوں نے نہتے نوجوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے اور شہید ہونے والوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہوگئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2274951/10/


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ طالبان کی غلطیوں کی سزا بھوک و افلاس سے نبرد آزما افغان عوام کو نہ دی جائے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسلسل دو دہائیوں کے جنگ زدہ ملک کے عوام کو غربت، بھوک، موسم کی سختی اور بیروزگاری کا سامنا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپیل کی کہ عالمی ادارے اور مغربی ممالک مجبور و لاچار عوام کے لیے افغانستان کے منجمد اثاثے فوری طور پر بحال کریں چاہے وہ مشروط ہی کیوں نہ ہوں۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان میں سنگین نوعیت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

انتونیو گوتریس نے مزید بتایا اس حوالے سے طالبان پر واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت کو تسلیم کرنے اور امداد کی بحالی کے لیے ضروری ہیں کہ وہ انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مطابق طالبان کو یہ بھی بتایا ہے کہ ایسا کرنا نہ صرف ان کی حکومت بلکہ ان کے عوام کے مفاد میں بھی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا نے افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد کردیئے تھے جب کہ عالمی تنظیموں کی جانب سے ترقیاتی کام بھی روک دیئے گئے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2274885/10/



برطانیہ کی رکن اسمبلی نصرت غنی نے کہا ہے کہ کنزرویٹو حکومت نے مجھے فروری 2020 میں صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے وزارت سے ہٹا دیا تھا۔

برطانوی اخبار ’’سنڈے ٹائمز‘‘ کے مطابق سابق جونیئر ٹرانسپورٹ منسٹر نصرت غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ دو سال قبل ان سے وزارت کا عہدہ صرف اس لیے لے لیا گیا تھا کیوں کہ کابینہ کے کچھ ارکان کو میرے مسلمان ہونے سے مسئلہ تھا۔

39 سالہ نصرت غنی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کی ذمہ داری نبھانے والے ’’چیف وہپ‘‘ مارک اسپینسر نے بتایا تھا کہ کابینہ کے دیگر ارکان آپ کے مسلم عقیدے سے پریشان تھے۔

مسلم رکن اسمبلی نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ وزارتوں کے ردوبدل کے اجلاس میں میرے مسلمان ہونے کو ایک مسئلے کے طور پر اٹھایا گیا تھا۔ میری اپنی پارٹی کے اس رویے سے میرا اعتماد متزلزل ہوا اور میں نے بعض اوقات سنجیدگی سے اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے پر بھی غور کیا۔

خیال رہے کہ نصرت غنی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کے ایک کنزرویٹو ساتھی ولیم ریگ نے پارلیمانی وہپس پر ممبران پارلیمنٹ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر سے سابق وزیر نصرت غنی کے اس الزام پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم چیف وہپ مارک اسپینسر نے ٹوئٹر پر جواب دیا کہ یہ الزامات مکمل طور پر جھوٹے ہیں اور میں انہیں ہتک آمیز سمجھتا ہوں۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن مسلمانوں کے خلاف نامناسب بیانات کے لیے اکثر تنقید کی زد میں رہے ہیں۔ اپنے ایک کالم میں انھوں نے برقع پوش خواتین کو ڈاکو اور لیٹر بکس سے تشبیہ دی تھی۔
https://www.express.pk/story/2274900/10/


کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن جواکی کے علاقے گلوتنگی میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا میں جاں بحق ہونے والے افراد خانہ بدوش تھے، دھماکے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکا مارٹر گولے کے پھٹنے کی وجہ سے خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
https://www.express.pk/story/2274685/1/


جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ضلع سروکئی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈی کی تیاری کا سامان برآمد لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی-7 ، ہینڈ گرنیڈ اور کثیر تعداد میں گولہ بارود شامل ہیں۔
https://www.express.pk/story/2274835/1/


پاکستان میں بھارتی دہشت گردی
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108973903&Issue=NP_PEW&Date=20220123



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-01-23&edition=KCH&id=5928488_26892399



پاک فوج کی طاقت میں اضافہ ، دنیا کی نویں طاقتور ترین فوج بن گئی، فہرست جاری
Jan 22, 2022 | 21:06:PM

سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کی فوجی طاقتوں کے حوالے سے گلوبل فائر پاور انڈیکس نے نئی درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی ایک درجہ بہتری ہوئی ہے اور اب اس کی مسلح افواج دنیا کی نویں طاقتور ترین افواج بن گئی ہیں۔

گلوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق سنہ 2022 کی درجہ بندی میں پاکستان نے برازیل کو دسویں نمبر پر دھکیلتے ہوئے دنیا کی نویں طاقتور ترین فوج کا اعزاز حاصل کیا ہے۔گلوبل فائر پاور کی درجہ بندی کے مطابق امریکہ آج بھی دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے جبکہ روس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا اہم اتحادی اور ہمسایہ ملک چین دنیا کا تیسرا اور پاکستان کا ازلی دشمن بھارت چوتھا طاقتور ترین ملک ہے۔ اس فہرست میں جاپان کی افواج کو پانچواں، جنوبی کوریا چھٹا، فرانس ساتواں، برطانیہ آٹھواں اور برازیل کی افواج کو دنیا کی دسویں مضبوط ترین افواج قرار دیا گیا ہے۔

اسلامی ممالک میں پاکستان کے بعد سب سے مضبوط افواج مصر کی ہیں جو طاقتور ترین افواج کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔ برادر اسلامی ملک ترکی کی افواج13ویں، ایران 14 ویں، انڈونیشیا 15ویں، سعودی عرب 20 ویں، الجیریا 31 ویں، عراق 34 ویں، نائجیریا 35 ویں، متحدہ عرب امارات 36 ویں، بنگلہ دیش 46 ویں، شام 47 ویں، ملائیشیا 48 ویں، ازبکستان 54 ویں اور موروکو کی مسلح افواج 55 ویں نمبر پر ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور رکھنے والے پانچوں ممالک (امریکہ،روس، چین، فرانس ، برطانیہ) ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل اور شمالی کوریا کے علاوہ ایٹمی طاقتیں بھی ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہیں۔ نئی فہرست میں غیر اعلانیہ ایٹمی قوت اسرائیل کا 18 واں جب کہ شمالی کوریا کا 30 واں نمبر ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Jan-2022/1393825?fbclid=IwAR1wwb66IG5EI3dBwxBasQpD6NR6mN9E5HOIsT1SDne0aVTr2x1bjBHfJOY


سانحہ سیالکوٹ، کولمبو میں پریانتھاکماراکی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران بیوہ نے حکومت پاکستان سے بڑی اپیل کردی
Jan 22, 2022 | 18:08:PM

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستان میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے پریانتھا کمار اکی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقتول کی فیملی نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے 48سالہ مقتول پریانتھا کی بیوہ نیلوشی ڈیسانیاکا نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے شوہر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عمر فاروق برکی طرف سے منعقد کی گئی اس تقریب میں سری لنکا کے سپیکر پارلیمنٹ، وزراءاراکین اسمبلی اور مسلم و بدھ مت کے مذہبی رہنماﺅں سمیت کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں نیلوشی ڈیسانیاکا اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ شریک ہوئی اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد قاتلوں کو سزا دلوائیں۔

نیلوشی کا کہنا تھا کہ ”میرے شوہر کے قاتلوں کو سزا دینے کا مقصد انتقام لینا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ آئندہ کسی اور کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہو۔میں تمام پاکستانیوں کی مشکور ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور اس تقریب کا انعقاد کرنے پر میں پاکستانی ہائی کمیشن کی بھی مشکور ہوں۔میں اپنی سپورٹ کرنے پر سری لنکن صدر، وزیراعظم، وزراءاور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔“

رپورٹ کے مطابق پریانتھا کمار کے قتل کا انسانیت سوز واقعہ سیالکوٹ میں پیش آیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سیالکوٹ کی کاروباری کمیونٹی نے مقتول کی فیملی کی مالی مدد کے لیے 1لاکھ ڈالر کی رقم جمع کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ اس امدادی رقم کے علاوہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی آئندہ 10سال کے لیے مقتول کی فیملی کو ماہانہ 2ہزار ڈالر تنخواہ دیتی رہے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے بتایا کہ ”سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے اکٹھی کی گئی رقم مقتول کی بیوہ تک پہنچا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے بھی مقتول کی فیملی کے لیے 54ہزار ڈالر کی رقم اکٹھی کی تھی۔ وہ بھی ان تک پہنچا دی گئی ہے۔ “

https://dailypakistan.com.pk/22-Jan-2022/1393800?fbclid=IwAR1l7F2A_mALHSBu59EX7xVUDIpcD2bjo9coltLI6hrlqCifKqTM2HT_I_o



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-01-21&edition=KCH&id=5926006_54954749


 بھارت کی سائبر دہشت گردی
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-01-22&edition=KCH&id=5927038_14279590


فرانس نے مسلمان خواتین پر ایک اور پابندی لگا دی
Jan 20, 2022 | 20:56:PM

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانسیسی حکومت اور قانون ساز اداروں کی جانب فرانس میں بسنے والے مسلمانوں کیخلاف آنے والے فیصلوں کا سلسلہ بند نہ ہوا اور مسلم خواتین پر حجاب پہن کر کھیلوں کے مقابلے میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت اور قانون ساز اداروں نے مسلم خواتین پر حجاب پہن کر کسی بھی قسم کے کھیل میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ،یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ پابندی کا جواز اسلام مخالف نہیں بلکہ ڈسلپن کی خلاف ورزی کو بنیاد بنا یا گیا ۔اس سلسلے میں فرانسیسی سینٹ نے حجاب پہن کرکھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پرپابندی کی قرارداد منظورکرلی ہے۔حجاب پرپابندی کے حق میں 160 اورمخالفت میں 143 ووٹ ڈالے گئے۔ حجاب پرپابندی کی ترمیمی قرارداد انتہاپسند دائیں بازو کے گروپ نے دی تھی۔قرارداد میں کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پہن کرشرکت پرپابندی کے لئے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا جواز بنایا گیا ہے۔


https://dailypakistan.com.pk/20-Jan-2022/1393002?fbclid=IwAR3M0tot6XxbeQjPy1whbOs5k5z4fM1qya-afk4N-b-lE_Fh8GmTamggjkE



یورپی یونین نے افغان دارالحکومت میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا جو طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بند تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ یورپی یونین نے متعدد ملاقاتوں اور افہام و تفہیم کے بعد کابل میں 6 ماہ سے بند اپنا سفارت خانہ باضابطہ طور پر دوبارہ کھول لیا۔

ترجمان طالبان نے یہ بھی کہا کہ عالمی قوتوں کو افغان عوام کو درپیش انسانی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے طالبان حکومت کو تسلیم اور افغانستان کے بیرون ملک موجود منجمد اثاثوں کو فوری طور پر بحال کرنا چاہیئے۔

دوسری جانب یورپی یونین کے ترجمان برائے خارجہ امور پیٹر اسٹانو کا کہنا تھا کہ کابل میں یورپی سفارتخانے میں کم سے کم ارکان کی تعیناتی کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں سمجھا جائے اور یہ بات کابل کی موجودہ حکومت کو بھی بتادی گئی ہے۔

پیٹر اسٹانو کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانیت کی مدد کے لیے کابل میں یورپی یونین کے سفارت کاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا تاہم یہ تعداد نہایت مختصر ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کے وسط سے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے والی طالبان حکومت کو تاحال کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے تاہم عوام کو درپیش بھوک و افلاس، بیماری اور بیروزگاری کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لیے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔
https://www.express.pk/story/2274016/10/


شام کے علاقے عفرین میں ایک فوجی اڈے کے نزدیک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے علاقے عفرین میں ترک حمایت یافتہ ملیشیا کے عسکری اڈے کے نزدیک خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترک حمایت یافتہ ملیشیا نے حملے کی ذمہ داری کرد علیحدگی پسند جماعت پر عائد کی ہے۔ اس علاقے میں کرد علیحدگی پسندوں اور ترکی کے حامی جنگجوؤں میں جھڑپیں عام ہیں۔

واضح رہے کہ کرد علیحدگی پسندوں کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے ترک فوجی دو سال قبل عفرین کے علاقے میں بھی داخل ہوکر آپریشن کلین اپ بھی کیا تھا جو اب بھی چند علاقوں میں جاری ہے۔
https://www.express.pk/story/2274075/10/




ایک اسرائیلی اخبار ’کیلکالسٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے متنازعہ ’پیگاسس اسپائی ویئر‘ سے اپنے ہی شہریوں کی سائبر جاسوسی شروع کردی ہے۔

اس انکشاف کے بعد اسرائیلی حکومت نے مقامی پولیس کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل اسرائیل، اویشائی میندلبلت نے وہاں کے پولیس کمانڈر کوبی شبتائی کو لکھے گئے ایک خط میں حکم دیا ہے کہ 2020 سے 2021 کے دوران وائرٹیپنگ اور سائبر جاسوسی کا تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے۔

مذکورہ اخبار نے یہ اسرائیلی پولیس کی اس حرکت کو جمہوریت کےلیے خطرہ قرار دیا تھا، البتہ اپنے ذرائع کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی سکیوریٹی اداروں کو قانونی طور پر کسی بھی شہری کی نگرانی کا اختیار حاصل ہے۔

قبل ازیں بدھ کے روز اسرائیلی وزارتِ انصاف نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیلی سکیوریٹی اداروں کی جانب سے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے ان شہریوں کی سائبر جاسوسی کے الزامات کی تفتیش کروائی جائے کہ جنہوں نے سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔

واضح رہے کہ پیگاسس اسپائی ویئر کو اسرائیلی کمپنی ’این ایس او‘ نے تیار کیا ہے جس کا ظاہری مقصد موبائل فون کے ذریعے کسی شخص کی مسلسل نگرانی کرنا ہے۔

یہ سافٹ ویئر خفیہ طور پر کسی موبائل فون پر انسٹال کرکے اس کی فون کالز سمیت تمام سرگرمیاں ریکارڈ کی جاسکتی ہیں جنہیں یہ اسپائی ویئر فوراً ہی ایک سرور پر بھیج دیتا ہ
https://www.express.pk/story/2273981/10/


داعش کے عراق اور شام میں حملے

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108969005&Issue=NP_PEW&Date=20220121



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/22012022/p1-lhr025.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/22012022/P3-LHR-002.jpg


بھارت ،چین تناؤ
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/22012022/P3-LHR-020.jpg



لابنگ فرموں کی اہمیت
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/22012022/P3-LHR-022.jpg


اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/22012022/P3-LHR-013.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/22012022/P3-LHR-007.jpg


جنگوں میں ڈرون اور روبوٹ کا رجحان
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/22012022/p6-lhr031.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2022/01/22012022/p2-isb-017.jpg


طالبان سے جھڑپ ، احمد مسعود کے مزاحمتی فرنٹ کے کتنے جنگجو مارے گئے؟ بڑی خبر آگئی
Jan 21, 2022 | 20:04:PM

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) پڑوسی ملک افغانستان میں احمد مسعود کے قومی مزاحمتی فرنٹ اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں فرنٹ کے آٹھ جنگجو ہلاک ہوگئے۔

دکن ہیرالڈ کے مطابق قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوؤں اور طالبان کے درمیان جھڑپیں صوبہ بلغ میں ہوئیں۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والی اس جھڑپ میں طالبان نے فرنٹ کے آٹھ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔

طالبان کے صوبائی پولیس چیف نے صحافیوں کو بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فرنٹ کے جنگجوؤں کی فوجی مشینری اور اسلحہ ضبط کرلیا گیا ہے۔

یہ جھڑپ طالبان کے وزیر خارجہ اور احمد مسعود کی تہران میں ملاقات کے دو ہفتے بعد ہوئی ہے۔ طالبان کے 15 اگست کو اقتدار پر قبضے کے بعد احمد مسعود نے مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے یہ فرنٹ قائم کیا تھا جس نے کئی روز تک پنج شیر میں مزاحمت کی تاہم طالبان نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں احمد مسعود اور ان کے ساتھی ملک سے فرار ہوگئے۔
https://dailypakistan.com.pk/21-Jan-2022/1393425?fbclid=IwAR1Hgkg5URJzQ0CYsMSX2sGXXow_g9_Te65NJv7o_ZKyVllij85egU5-PIk


عراق میں داعش کا حملہ، دہشت گردوں نے اتنے فوجیوں کو نیند میں ہی قتل کردیا کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
Jan 21, 2022 | 22:17:PM
سورس: Wikimedia Commons

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے عراق کی فوجی چھاؤنی پر حملہ کرکے سوئے ہوئے 11 فوجیوں کو نیند میں ہی قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے بغداد کے شمال میں آرمی کی بیرسک پر حملہ کیا اور 11 فوجیوں کو قتل کردیا۔ عراق کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ العظیم ضلع میں کیا گیا۔ خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حملہ رات کو تین بجے کیا گیا جس کے دوران حملہ آوروں نے فوجیوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ حالیہ مہینوں کےدوران عراقی فوج پر کیا گیا سب سے بڑا حملہ ہے۔ داعش کو سنہ 2017 میں عراق میں شکست دے گئی تھی تاہم اس کے سلیپر سیلز آج بھی ملک میں متحرک ہیں اور کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/21-Jan-2022/1393436?fbclid=IwAR0F3ttV6TxCoWD7Zoa4bTp8wX74pYNoexOU08bWnEFFkWLSnMKOCxN1sJg


بڑے افریقی ملک میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک پھٹ گیا، 17 افراد ہلاک، ہر طرف تباہی پھیل گئی
Jan 21, 2022 | 22:58:PM
سورس: Twitter

آکرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک گھانا میں بارودی مواد سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لدا ٹرک معدنیات کی کانوں کے شہر بوگوسو جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں ٹرک میں آگ لگ گئی اور دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ افسوسناک حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 42 کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔


حکام کا کہنا ہےکہ دھماکہ ایک الیکٹرک گرڈ کے قریب ہوا جس کے باعث زیادہ تباہی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں پورے علاقے میں پھیلی خوفناک تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/21-Jan-2022/1393441?fbclid=IwAR0Ta37OB1CmGn60b0yA1Gs7KHsl6WKeTdqNm9VS0QjRQvik-bOnTvAKzVc


بھارت نے پاکستان کے 35 یو ٹیوب چینل بند کردیے
Jan 21, 2022 | 19:06:PM

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی حکومت نے جمعہ کے روز پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے۔ اسی طرح کا ایک ایکشن دسمبر میں بھی لیا گیا تھا جب بھارت نے 20 پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کیے تھے۔

بھارت کی وزارت اطلاعات کے سیکریٹری اپوروا چندرا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا ہے ان کے ویوز کی تعداد 130 کروڑ سے زیادہ تھی۔ یہ پاکستان سے باہر سے آپریٹ کیے جا رہے تھے اور ان کے ذریعے بھارت کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی تھیں۔

اس موقع پر بھارتی وزارت اطلاعات کے جوائنٹ سیکریٹری وکرم سہائے نے بتایا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 35 یوٹیوب چینلز کے علاوہ دو ٹوئٹر ہینڈلز ، دو انسٹاگرام اکاؤنٹ، دو ویب سائٹس اور ایک فیس بک اکاؤنٹ بھی بند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے بڑے یوٹیوب نیٹ ورک جن میں TALHA (KHOJI TV) FILMS، Apni Dunya Network شامل ہیں، کے علاوہ پاکستان کے صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/21-Jan-2022/1393416?fbclid=IwAR20Pv1kd9jc28t3AfMdb_gztkZpfqqzLImtl3g1UljskqI3Fp1NiYywGZI


امریکہ میں یہودی عبادتگاہ پر حملے اور یرغمال بنائے جانے کا معاملہ، حملہ آور کی بھائی کیساتھ آخری گفتگو کی تفصیلات سامنے آگئیں
Jan 21, 2022 | 14:43:PM

لندن ( مجتبی علی شاہ ) امریکی ریاست ٹیکساس کے کولیول نامی علاقے میں یہودی عبادت گاہ میں موجود لوگوں کو یرغمال بنانے والے ملک فیصل اکرم اور اُن کے بھائی کے درمیان آخری فون کال کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، گھر والے حملہ اور کو کہتے رھے کہ ہتھیار پھینک دو’ تاہم اس کا کہنا تھاکہ "میں مرنے کے لیے آیا ہوں"یہ لوگ معصوم ہیں تم اپنے بچوں کا سوچو’۔۔۔ملزم کاکہناتھاکہ’اب میری لاش ہی گھر واپس آئے گی۔

بتایا گیا ہے کہ فیصل کا خاندان انھیں ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن وہ نہیں مانا، یہ گفتگو اس وقت ہوئی تھی جب کنگریگیشن بیتھ اسرائیل نامی کنیسا میں ملک فیصل اکرم چار افراد کو یرغمال بنا چکے تھے۔ اس کال کے دوران ملک فیصل اکرم کو یہ کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے کہ ’میں مرنے کے لیے آیا ہوں، 44 سالہ ملک فیصل اکرم کو دس گھنٹے کے محاصرے کے بعد ایف بی آئی نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب کہ تمام یرغمالی باحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

ملک فیصل عبادت کے دوران کنیسا میں یہ جھوٹ بول کر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے کہ وہ بے گھر ہیں، مگر داخل ہوتے ہی انھوں نے گن نکال لی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/21-Jan-2022/1393384?fbclid=IwAR2NXV3WKrOAvWsMeRzjLKNXg85tqr8EMJR1CoEoHR6qtXsX0PbAh5EONQY


کراچی میں سعودی سفارتکارکے قتل میں اہم پیش رفت، سی ٹی ڈی نے ایران سے 3 مطلوب دہشتگردوں کی تفصیلات مانگ لیں
Jan 21, 2022 | 13:04:PM

کراچی (ویب ڈیسک) ڈیفنس میں 10سال قبل قتل ہونے والے سعودی سفارت کار حسن القحطانی کے قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے پڑوسی ملک ایران سےکیس میں مطلوب تینوں دہشت گردوں کی تفصیلات مانگتے ہوئے خط لکھ دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ پڑوسی ملک ایران سے تینوں مطلوب دہشت گردوں علی مستحسن، رضا امام اور سید وقار احمد کی معلومات مانگی گئی ہیں، تینوں دہشت گرد واردات کے بعد ایران فرار ہوگئے تھےاور واردات کے بعد پاکستان واپس آنے کی ان کی ٹریول ہسٹری موجود نہیں ہے تاہم ان کے اہلخانہ کی ملک سے آمد و رفت کی ٹریول ہسٹری موجود ہے۔حکام کے مطابق علی مستحسن اور سید وقار احمد کے ریڈ وارنٹس پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں، تاہم رضا امام کی مکمل تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس نہیں تھیں، اب جو معلومات میسر ہیں ان ہی کی بنیاد پر ریڈ وارنٹ کے لیے لکھ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی سفارت کار حسن القحطانی کو 16 مئی 2011 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں درخشاں تھانے کی حدود میں کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق اس وقت کی تفتیش میں رضا امام، علی مستحسن اور وقار احمد کے اس واردات میں ملوث ہونے کے شواہد ملے۔رضا امام اور علی مستحسن کا نام سی ٹی ڈی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ رضا امام کی گرفتاری پر 10 لاکھ اور علی مستحسن کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام مقرر ہے، ریڈ بک کے مطابق رضا امام اور علی مستحسن کا تعلق کالعدم سپاہ محمد سے ہے اور دونوں ایران میں روپوش ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/21-Jan-2022/1393365?fbclid=IwAR1HUKZPbmhEwjvo814gU37-nGyyPk-Oknvj8Ax1LvAx2OwiHlaBhadd6rI


انارکلی دھماکہ ، شہر میں سرچ آپریشن جاری، کتنے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
Jan 22, 2022 | 15:31:PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انار کلی میں دھماکے بعد صوبائی دارلحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے واقعہ کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں خصوصاً سٹی ڈویژن کے محلقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کی جس دوران بس سٹینڈز، مارکیٹس، ہوٹلز اور سرائے میں رہائش پذیر لوگوں کے کوائف چیک کیئے گئے اور ہوٹلز میں بغیر اندارج رکنے والوں سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔

داتا دربار کے ارد گرد علاقہ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا جس دوران فٹ پاتھ پر بیٹھنے والے لوگوں کو ہٹا دیا گیاہے جبکہ ریڑھیاں لگانے والوں کو بھی ہٹنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔پورے شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Jan-2022/1393781?fbclid=IwAR0oPq5ADqF9DK22m8IA3pfILRfFWkg98EQwScFfFW0xbtMIa7j3yKz_Hc0


لاہور دھماکہ: دہشتگرد کی شناخت، 2سہولت کار گرفتار
هفته 22 جنوری 2022ء

لاہور؍مظفرگڑھ (کرائم رپورٹر؍ جنرل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک) انارکلی میں بم رکھنے والے دہشتگرد کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کرلی گئی جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 2 مبینہ سہولت کاروں کو راوی روڈ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ دونوں سہولت کاروں کی گرفتاری جائے وقوعہ کے گردونواح کے علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروںکی بیک ٹریک کرنے پر عمل میں آئی ہے ۔ سانحہ انارکلی کے حوالے سے میں بتایا گیا ہے کہ انارکلی بم دھماکے میں ملک دشمن قوتیں ملوث پائی گئی ہیں جن کے واضح ثبوت حاصل کر لئے گئے جس کی روشنی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سانحہ انارکلی کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے پنجاب کے مختلف اضلاع تک پھیلا دیا ہے ۔ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر نصب پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جانب سے لگائے گئے نجی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے سانحہ انارکلی کے ملزمان کی تصاویر حاصل کر لیں جن کی نشاندہی کا عمل کئے جانے کے بعد تینوں دہشت گردوں کی تصاویر نادرا کو بھجوا دی گئی تھیں، کلوزسرکٹ فوٹیجز سے تین مشتبہ افراد کی نشاندہی کرلی گئی تھی جس کے بعد تمام افراد کے چہروں کی شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد دھماکے سے قبل جائے وقوعہ کے ارد گرد دیکھے گئے تاہم پولیس تفتیش مکمل ہونے تک کسی کو حتمی ملزم قرار نہیں دے سکتے ،مشتبہ افراد کا ریکارڈ حاصل کرکے کردار کا تعین ہوگا ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ کے قریب مشکوک کالز کو بھی شارٹ لسٹ کر لیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف نظر آ رہا ہے کہ دہشت گرد نے بارود سے بھرا بیگ بیرون انارکلی میں واقع پان منڈی کے قریب کھڑی موٹر سائیکلوں کے قریب کھڑی ریڑھی کے نیچے رکھا تھا۔ فوٹیج کے مطابق دہشت گرد اپنا ٹریول بیگ رکھ کر اردو بازار کی جانب سرکلر روڈ پر فرار ہوتا ہے جبکہ بیگ رکھنے والا دہشت گرد اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں رہتا ہے ۔ فوٹیج کے مطابق دہشت گرد اور اس کے دونوں سہولت کار بیگ رکھنے کے بعد پیدل فرار ہو جاتے ہیں جس کے پانچ سے چھ منٹ بعد رکھا گیا بارود ایک زور دار دھماکے سے پھٹ جاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ کے قریب واقع پان منڈی کے دکانداروں کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا۔ تفتیشی ٹیموں کے مطابق پان منڈی میں فروخت کیا جانے والا پان کا پتا بھارت سے منگوایا جاتا ہے جبکہ تفتیشی ٹیموں نے انارکلی کے تاجروں سے بھی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں انٹرنیٹ ڈیوائس کا استعمال کیا گیا جبکہ دہشت گرد اور اس کے دونوں سہولت کاروں کے درمیان واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد اور دونوں سہولت کاروں کی شناخت ہونے پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں نے جائے وقوعہ کے قریبی علاقوں میں دوبارہ سرچ آپریشن بھی کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دہشت گرد اور سہولت کار شلوار قمیض میں ملبوس تھے جنہوں نے جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد سانحہ انارکلی کے حوالے سے بریک تھرو ہونے والا ہے اور اس سانحہ کے پیچھے کون کون ملوث تھا شواہد اکٹھے جا چکے ہیں۔تحقیقاتی ٹیموں کے مطابق دھماکے سے قبل دہشت گرد کے دونوں سہولت کار جائے وقوعہ کی ریکی کرتے نظر آتے ہیں۔صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں دوسر ے روز بھی سکیورٹی بدستور ہائی الرٹ رہی ، نماز جمعہ بھی پولیس کے کڑے پہرے میں ادا کی گئی۔ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر آنے اور جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ اور کوائف کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔ادھر دھماکے میں جاں بحق 9سالہ ابصار کو آزادکشمیر میں آبائی گائوں تلگراں، 31سالہ رمضان کو شیخوپورہ کے علاقے ضیاء آباد مرید کے ، 16سالہ یاسر کو رحیم یار خان کے چک 21پی کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، نمازجنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ،اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ادھر بم دھماکے کے 9 زخمی تاحال میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ایم ایس میو ہسپتال نے کہاہے کہ انار کلی بم دھماکے کے 5زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے زخمی 21 سالہ شیراز کی حالت بہت زیادہ تشویشناک،شیراز رکشہ ڈرائیور ہے اور انارکلی سواری اتارنے آیا تھا۔علاوہ ازیں کمشنرلاہور محمد عثمان نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے ہمراہ میو ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک پیغام میں لاہور دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر دہشت گردوں نے اس قسم کے اقدامات سے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی اور امن و صلح کی برقراری کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے نیٹ ورک کو تباہ کیا جائے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%84%D9%88%D8%B1-%D8%AF%DA%A9-%D8%AF%D8%B1-%DB%8C-%D8%B4



طالبان نے افغانستان کے شمال میں ایک جھڑپ میں قومی اپوزیشن گروپ کے 8 مزاحمتی جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس کے مطابق طالبان اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) کے جنگجو کے مابین صوبہ بلخ میں لڑائی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ این آر ایف کی قیادت طالبان مخالف کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے کر رہے ہیں۔

صوبائی پولیس کے ترجمان آصف وزیری نے ایک آڈیو پیغام میں صحافیوں کو بتایا کہ این آر ایف کے 8 جنگجو طالبان کے ساتھ ’براہ راست جھڑپ‘ میں مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ طالبان فورسز نے این آر ایف کے جنگجوؤں سے گولہ بارود اور مشین گنیں بھی قبضے میں لے لیں۔ این آر ایف کے ترجمان نے تاحال تبصرہ کرنے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ لڑائی طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کی تہران میں احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کے ساتھ بات چیت کے دو ہفتے سے بھی کم وقت کے بعد ہوئی ہے۔

اس سربراہی اجلاس کے بعد مزاحمتی دھڑے کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ این آر ایف اور طالبان ’الگ الگ صفحات‘ پر ہیں اور مفاہمت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

این آر ایف فورسز نے گزشتہ برس طالبان کے قبضے کے خلاف آخری جنگ لڑی اور وادی پنجشیر کی طرف پسپائی اختیار کی جو کہ ستمبر میں حکومتی دستوں کے ہتھیار ڈالنے کے ہفتوں بعد گر گئی تھی۔
https://www.express.pk/story/2274264/10/


سری لنکن شہری کا قتل ، 7 مرکزی ملزمان نے اعتراف کر لیا ،پریانتھا کمارا کو کس طرح قتل کیا گیا ؟ افسوسنا ک انکشاف
Jan 20, 2022 | 11:56:AM

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، سات مرکزی ملزمان کے کردار کا تعین کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزم عمران اور حمیر نے پریانتھا کمارا پر قینچی سے وار کیئے اور حملے میں استعمال کی گئیں دونوں قینچیاں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں ۔ملزم تیمور نے اینٹ سے وار کیا جبکہ ملزم علی اصغر نے لاش کو آگ لگائی ۔پولیس کے مطابق ملزم شہریار اور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا ، ملزم عبدالصبور نے فیکٹری ورکرز کو حملے کیلئے اکسایا۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم اور کرداروں کا اعتراف کر لیاہے ۔

یاد رہے کہ سری لنکن شہری کے اہل خانہ کے اکاونٹ میں پاکستانی کاروباری کمیونٹی کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر اور پہلی تنخواہ جمع کروا دی گئی ہے ، سری لنکن شہری کے خاندان کو مسلسل دس سال تک تنخواہ باقاعدگی سے ملتی رہے گی۔ امداد کی رقم جاری کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا گیا تھا ۔
https://dailypakistan.com.pk/20-Jan-2022/1392937?fbclid=IwAR1cVqs6BBxvPYP1HL9HYkGW3m41ajj0LcAmVRsIPpXqXn1RNQLvR7Gdguo


نئی انار کلی میں دھماکہ ، تین افراد جاں بحق ،26زخمی
Jan 20, 2022 | 14:37:PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق لاہور کےعلاقے لوہاری گیٹ پر دکانوں کے قریب دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ایکسپریس کے مطابق دھماکہ بینک کے نیچے ایک دکان میں ہوا جس کے نتیجے میں دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ، دنیا نیوز کا کہنا ہے کہ پان منڈی کے قریب ہونیوالہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، فارنزک دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، پولیس کا کہنا ہےکہ پلانٹڈ مواد سے دھماکہ کیا گیاجس کے نتیجے میں گڑھا پڑگیا۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ادھر وزیراعظم عمران خان نے لاہور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔
https://dailypakistan.com.pk/20-Jan-2022/1392947?fbclid=IwAR1sOLNlqYtswr3lZlbAQ8uZN5brwuyrHKfLEZT9aBjPKyL0OtEP7iDoUVI


دھماکہ خیز مواد میں بیلٹ اور چھروں کا استعمال کیا گیا،کمشنر لاہور کا انکشاف
Jan 20, 2022 | 18:16:PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کمشنر لاہور کیپٹن(ر)محمدعثمان نےکہاہےکہ شہر میں کسی قسم کے سیکیورٹی خدشات نہیں تھے،انارکلی بازار میں بم دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد میں بیلٹ اور چھروں کا استعمال کیا گیا ،مزید تفصیلات فرانزک کے بعد سامنے آئیں گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنی رپورٹ مرتب کر رہے ہیں ،دھماکے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کی حالت تشویش ناک ہے ،ہسپتال میں مریضوں کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی جا رہی ہے ،زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جن کا علاج جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانزک کے بعد تمام تفصیلات سامنے آ جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے، آپ سب سے اپیل ہے کہ زخمیوں کی صحت اور سلامتی کی دعا کریں ۔

دوسری طرف ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی) آپریشنز لاہورڈاکٹر محمد عابد خان نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے، ڈویژنل ایس پیز سیکیورٹی انتظامات کو خود چیک کریں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز بھی فیلڈ میں رہیں اور نگرانی خود کریں،افسران شہر بھر کی مارکیٹوں،بازاروں اور حساس مقامات کی بھرپور سیکیورٹی کےلئےہرممکن اقدامات کریں،تما م پولیس افسران و جوان الرٹ رہیں جبکہ میں خود معاملات کو مانیٹر کروں گا،پولیس افسران اور اہلکار مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائیں۔
https://dailypakistan.com.pk/20-Jan-2022/1392972?fbclid=IwAR2-K2kSIHSouU6XopYUAkxW7u89OvMpIZPN9Lx5cAdOV5ht-1WW6ip4Rv8


چیک پوائنٹ پر ہزارہ لڑکی کو قتل کرنے والے طالبان فائٹر کو گرفتار کرلیا گیا
Jan 20, 2022 | 18:39:PM

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چیک پوائنٹ پر ایک ہزارہ لڑکی کو گولی مار کر قتل کرنے والے طالبان فائٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق 25سالہ زینب عبداللہی نامی لڑکی ایک شادی میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہی تھی کہ راستے میں ایک چیک پوائنٹ پر تعینات طالبان فائٹر نے اسے گولی مار دی۔ یہ واقعہ 13جنوری کے روز کابل کے مضافاتی علاقے دشت برشی میں پیش آیاتھا جہاں ہزارہ کمیونٹی کی اکثریت آباد ہے۔

طالبان کے ترجمان محمد نعیم کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ غلطی سے پیش آیا اور گولی مارنے والے فائٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے اپنے کیے کی سزا دی جائے گی۔افغان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک الگ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت کی طرف سے مقتولہ کے خاندان کو 6لاکھ افغانی (تقریباً10لاکھ 8ہزار پاکستانی روپے)دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

زینب کے قتل کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کی طرف سے کابل میں کچھ احتجاج بھی کیا گیا۔ ایسے ہی ایک احتجاج میں ایک خاتون کارکن کا کہنا تھا کہ ”جب سے ہم نے زینب کے قتل کی خبر سنی ہے ہم سب خواتین خوفزدہ ہیں۔ ہم اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے ڈرنے لگی ہیں کہ اگر ہم باہر گئی تو شاید زندہ واپس نہ لوٹ سکیں۔ رات کے وقت تو ہم پہلے بھی باہر نہیں نکل سکتی تھیں۔ اب دن کے وقت بھی گھر سے نکلتے خوف آنے لگا ہے۔ “
https://dailypakistan.com.pk/20-Jan-2022/1392979?fbclid=IwAR0zxgio6vEfQ8aEY5rn7m07EUD-eJ434kMMAFUOqOiOlOpXIqol3v0hxVE


مقبوضہ کشمیر: بھارتی پرچم کی توہین پر سزاکاقانون نافذ
جمعرات 20 جنوری 2022ء

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پرچم کی توہین پر سزاکا قانون نافد کردیا گیا ۔انتظامیہ کی طرف سے نام نہاد یوم جمہوریہ کے حوالے سے ہدایت کی گئی ہے کہ کاغذی پرچم کو پھاڑا جائے اور ناہی زمین پر پھینکا جائے ،موہالی میں تین کشمیری طلباپر بدترین تشدد کیاگیا جس سے وہ زخمی ہوگئے ،کورونا سے 3افراد ہلاک ہوگئے ،ایڈیٹرز گلڈ نے کہا ہے کہ سرینگر پریس کلب پر قبضہ خطرنا ک اقدام ہے ،حریت رہنما شبیر شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔تفصیلات کے مطابق فلیگ کوڈ آف انڈیا 2022 مقبوضہ کشمیر میں بھی نافذ کر دیا گیا ہے ، بھارتی وزارت داخلہ نے جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری کے نام مکتوب میں کہا ہے کہ 26جنوری کی تقریبات کے دوران پرچم کشائی سے متعلق ضابطوں پر سختی سے عمل کریں۔بھارتی پنجاب کے شہر موہالی میں تین کشمیری طلباکو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔جموں وکشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوہامی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ موہالی کے علاقے Kharar میں پروفیشنل کورسز کرنے والے کشمیری طلبا کو زدوکوب کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ان میں سے دو طلبارامیشور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جبکہ ایک گرو گوبند سنگھ کالج آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پڑھ رہا ہے ۔محمد ثقلین نامی ایک طالب علم نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کو فون پر بتایا کہ کچھ غنڈوں نے طلباکے دروازے پر دستک دی اور انہیں بے رحمی سے پیٹنے سے پہلے گھسیٹ کر باہر لے گئے ۔پیرس میں قائم صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹر ز ود آئوٹ بارڈرز نے کشمیر پریس کلب فوری طورپردوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D9%BE%D8%B1%DA%86%D9%85-%DA%A9%DA%A9%D8%A7%D9%82%D8%A7%D9%86%D9%88%D9%86-%D9%86%D8%A7%D9%81%D8%B0



فرانس کی سینٹ نے حجاب پہن کرکھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پرپابندی کی قرارداد منظورکرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حجاب پرپابندی کے حق میں 160 اورمخالفت میں 143 ووٹ ڈالے گئے۔ حجاب پرپابندی کی ترمیمی قرارداد انتہاپسند دائیں بازو کے گروپ نے دی تھی۔

قرارداد میں کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پہن کرشرکت پرپابندی کے لئے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا جواز بنایا گیا ہے۔ فرانسیسی سینٹ اورایوان زیریں کے ارکان پرمشتمل کمیشن قرارداد کے مسودے کوحتمی شکل دے گا۔
https://www.express.pk/story/2273672/10/


افغان میڈیا کے مطابق کنڑمیں فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں کمانڈرکا بیٹا بھی شامل ہے۔ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔افغانستان میں فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہے
https://www.express.pk/story/2273489/10/


برطانوی حکومتی جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے اراکین نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ کا مطالبہ کرنے پر انہیں حکومت کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی اور برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ویلیم ریگ نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ پر حکومت کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ وزیر اعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ سے حتی الامکان گریز کریں۔

پبلک ایڈمنسٹریشن اور آئنی امور کمیٹی کی صدارت کر رہے ولیم ریگ نے اپنے بیان میں کہا کہ جو رپورٹس میں نے دیکھی ہیں وہ بلیک میلنگ کے زمرے میں آتی ہیں۔ ساتھی اراکین سے گزارش ہے کہ وہ اسے ہاؤس آف کامنز اور میٹروپولیٹن پولیس کو رپورٹ کریں۔

تاہم ترجمانِ حکومت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت پر ان سنگین الزامات کے شواہد سامنے لائے جائیں۔ اگر ان الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود ہے تو ان کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔
https://www.express.pk/story/2273720/10/



بھارت نے براہموس سپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق براہموس سپرسونک کروز میزائل کے نئے ورژن کا تجربہ اڑیسہ کے ساحل پرکیا گیا۔ براہموس سپرسونک میزائل میں نئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

بھارت نے 11 جنوری کو بھی بحریہ کے لئے استعمال ہونے والے براہموس میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

بھارت نے براہموس میزائل روس کے اشتراک سے تیارکیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2273619/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108966599&Issue=NP_PEW&Date=20220120


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108965300&Issue=NP_PEW&Date=20220120


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108965302&Issue=NP_PEW&Date=20220120


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108965306&Issue=NP_PEW&Date=20220120


ایبٹ آباد آپریشن کی حقیقت
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/20012022/p1-lhr012.jpg


بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/20012022/p1-lhr002.jpg


جکارتا: انڈونیشیا کی عدالت نے بالی بم دھماکوں کے مجرم کو15 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جکارتا کی عدالت نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں بم دھماکوں کے مجرم کو15 سال قید کی سزا سنا دی۔

بالی بم دھماکوں کا مجرم ذوالقرنین دھماکوں کے بعد 2 عشروں تک مفروررہا تھا۔دھماکوں کے مجرم کا تعلق انتہاپسند تنظیم سے تھا جس کے القاعدہ کے ساتھ روابط تھے۔

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 2002 میں بم دھماکوں میں 202 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2273143/10/


انقرہ: صدر طیب اردوان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر ایزاک ہرزوگ جلد ترکی کا دورہ کرسکتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ ترکی کے دورے پر پہنچے جہاں ان کے ہم منصب نے پُرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دوران ملاقات درجنوں معاہدے بھی طے پائے۔

ملاقات کے بعد ترک صدر طیب اردوان اور سربیا کے صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ایک سوال کے جواب میں ترک صدر نے انکشاف کیا کہ اس وقت اسرائیلی صدر ہرزوگ کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں اور عین ممکن ہے کہ وہ ترکی کا دورہ کریں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ بھی ترکی کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاملے پر مثبت موقف رکھتے ہیں اور ترکی کا ہدف بھی مثبت سوچ کے ساتھ کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا ہے۔

اس موقع پر صدر اردوان نے یہ بھی کہا کہ بحیثیت سیاست دان ہم لڑائی جھگڑے نہیں بلکہ امن کا رجحان رکھتے ہیں۔ اگر خطے میں قیام امن کے لیے ’’پیٹرول‘‘ وسیلہ بن سکتا ہے تو ہم اسے استعمال کریں گے۔

تاہم انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر پیٹرول امن کا وسیلہ نہیں بنتا تو ہر ملک اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے، سب کی اپنی ترجیح ہوتی ہے لیکن یہ بھی بتا دیں کہ ہم نے ڈرلنگ اور بحری جہاز بے وجہ نہیں خریدے۔

ترک صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے بحیرہ روم کی متنازع گیس پائپ لائن کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ترکی کے پاس دوسرا آپشن نہیں بچا ہے۔

اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات 2010 میں منقطع ہوگئے تھے جب غزہ کی پٹی میں جانے والے ترکی کے چھوٹے بحری بیڑے پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا تھا جس میں 10 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2273229/10/


بنگلورو: بھارت میں ایک کالج نے حجاب اور دستانے پہننے پر 6 مسلم طالبات کو کلاس سے بے دخل کر کے اُن کا داخلہ مکمل بند کردیا۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع ادوپی میں قائم گرلز کالج میں زیر تعلیم 18 سالہ الماس اور اُن کی 5 دوستوں کو کلاس ٹیچر نے حجاب پہننے پر کلاس سے باہر نکال کر داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی۔

الماس نامی طالبہ نے بتایا کہ ’جب میں کلاس کے دروازے پر پہنچی تو ٹیچر نے کہا کہ ہم حجاب کے ساتھ کلاس میں داخل نہیں ہوسکتے، اگر کمرے میں بیٹھنا ہے تو اسے اتارنا ہوگا‘۔

انہوں نے کہا کہ حجاب اور دستانے ہمارے ایمان کا حصہ اور یہ ہمیں تحفظ فراہم کرتا ہے، جب ان پر پابندی نہیں تو انتظامیہ کیوں ہم پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

طالبات نے کہا کہ انتظامیہ دباؤ میں لاکر ہمیں بے حجاب کرنا چاہتی ہے مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ ہم اس معاملے میں کسی قسم کا کوئی دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔

طالبات نے بتایا کہ اکتیس دسمبر کے بعد سے ہم سیڑھیوں پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں، ہمیں کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ ٹیچر ہماری غیر حاضری شمار کررہی ہیں۔

کالج انتظامیہ نے طالبات کے احتجاج پر ٹیچر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حجاب اور دستانے یونیفارم کا حصہ نہیں، ان کے بغیر ہی کلاس میں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب کالج پرنسپل گودوا نے کہا کہ کلاس روم میں حجاب پہننے کی اجازت نہیں اور نہ ہی یہ ہمارے یونیفارم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزارتِ تعلیم کی ہدایت کی روشنی میں ہی اقدامات کرتے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2272878/10/


مقتول سری لنکن شہری کے اہل خانہ کو سیالکوٹ کی کاروباری برداری نے کتنی امدادی رقم بھجوا دی؟
Jan 17, 2022 | 17:34:PM

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری برادری نے سری لنکن شہری کے اہلخانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد اور تنخواہ بھجوا دی۔

ہم نیوز کے مطابق ایک لاکھ ڈالرکی رقم سری لنکن شہری کی بیوہ کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ہے۔مقتول سری لنکن شہری کی ماہانہ تنخواہ 1667 ڈالر بھی ان کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے۔ یہ رقم 10سال تک ہر ماہ ان کی بیوہ کو دی جائے گی۔واضح رہے کہ سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے وزیراعظم کی جانب سے بیوہ کی امداد کے اعلان کے تحت رقم اکاونٹ میں منتقل کی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/17-Jan-2022/1391624?fbclid=IwAR342oIigQ1Ws6VB8vgodEJlZxCi8YU9tf1TmAK12ai8qUEn7syD_zYUaXA


افغانستان میں داعش خراسان کا سابق سربراہ مارا گیا
Jan 17, 2022 | 21:25:PM
سورس: File

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں اندرونی لڑائی کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کا سابق سربراہ اسلم فاروقی اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

کالعدم داعش خراسان کے سابق سربراہ اسلم فاروقی کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی سے ہے ۔ انہوں نے سنہ 2020 میں اشرف غنی کی افغان حکومت سے معاہدہ کیا تھا جس کے بعد وہ داعش خراسان کی سربراہی سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ ان کے بعد ڈاکٹر شہاب مہاجر داعش خراسان کے سربراہ بنے۔

ٹربیون اخبار کے مطابق اسلم فاروقی کی ہلاکت کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں اغواکاروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تحقیقات کے دوران ہونے والی فائرنگ میں اسلم فاروقی اور ان کے ساتھی مارے گئے۔ بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ داعش کے اندرونی جھگڑے میں اسلم فاروقی کی موت ہوئی ہے۔کالعدم داعش کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسلم فاروقی کی لاش کل ان کے آبائی ضلع میں منتقل کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس مہینے افغانستان میں یہ دوسرا ہائی پروفائل دہشتگرد مارا گیا ہے۔ اس سے قبل کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا آپریشنل کمانڈر محمد خراسانی بھی ننگر ہار صوبے میں مارا گیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/17-Jan-2022/1391644?fbclid=IwAR0A_GE6GJrDLAuNHAfeJBY9ojAaE7D8LQZqyErvDpoI1sLE3bC8Qm3MiKg


بولان کے قریبی علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، جعفر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
Jan 18, 2022 | 14:47:PM

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بولان کے قریب مشکاف کے علاقے میں ریلوے ٹریک کےقریب دھماکا ہوا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ریلوے کنٹرول حکام کے مطابق،دھماکا اس وقت ہوا جب جعفرایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی جارہی تھی۔حکام کے مطابق، دھماکے سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 4 بوگیاں بھی پٹر ی سے اتر گئیں تاہم ابھی تک زخمیوں یا کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
https://dailypakistan.com.pk/18-Jan-2022/1392025?fbclid=IwAR2YJPdY6b7QbzeglOgQLZzQK6zsJ6wWa53SEUr6mrzqftwRyiFrbiW2toI


لوئردیرمیں پولیس اوردیرلیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے میں دیرلیویز کا ایک اہلکارشہید ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لوئردیرکے علاقے ٹاکورومنڈا میں دہشتگردوں نے پولیس اوردیرلیویز کی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دیرلیویز کاایک اہلکارشہید ہوگیا جبکہ پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ شہید اہلکارکی لاش اورزخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورسرچ آپریشن جاری ہے۔
https://www.express.pk/story/2272643/1/


ریاض: سعودی عرب کی زیرقیادت عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے 8 ڈرونزتباہ کردئیے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں نے 8 ڈرونزکے ذریعے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کونشانہ بنانے کی کوشش جنہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا۔ حوثی باغیوں نے صنعا سے بھیجے جانے3 ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کونشانہ بنانے کی کوشش کی۔بم سے لیس کچھ ڈرونز کوصنعا ائیرپورٹ سے لانچ کیا گیا۔

عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ صنعا کے شمالی علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پرعرب اتحاد کے طیاروں کی بمباری جاری ہے۔
https://www.express.pk/story/2272630/10/


اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی جواب کارروائی کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت منور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو پولیس اہلکار روز امین اور راشد زخمی ہیں۔
https://www.express.pk/story/2272558/1/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108964158&Issue=NP_PEW&Date=20220119



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108964153&Issue=NP_PEW&Date=20220119


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108963261&Issue=NP_PEW&Date=20220119


سوڈان فوجی بغاوت، مظاہرے
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108963281&Issue=NP_PEW&Date=20220119


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108960525&Issue=NP_PEW&Date=20220118


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108960548&Issue=NP_PEW&Date=20220118


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108960542&Issue=NP_PEW&Date=20220118


پاکستان میں مندروں اور گرجاگھروں کی بحالی
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/18012022/P2-LHE-004.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/18012022/P6-Lhr-033.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/18012022/P6-Lhr-038.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/19012022/P3-lhr-008.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/19012022/P3-lhr-006.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/19012022/p1-lhr041.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/19012022/p1-lhr006.jpg


کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہونے پربرطانوی لا فرم نے بھارتی آرمی چیف اوروزیرداخلہ کی گرفتارکے لئے لندن پولیس کو درخواست دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ایک لا فرم نے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ اوربھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کی گرفتاری کے لئے لندن پولیس ڈپارٹمنٹ کے وارکرائم یونٹ میں درخواست جمع کرا دی۔

درخواست کے مطابق اس بات کے متعدد ثبوت موجود ہیں کہ بھارتی آرمی چیف اوروزیرداخلہ کشمیریوں پرمظالم، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اورعام کشمیری شہریوں کے کے اغوا اورقتل کے ذمہ دار ہیں۔بھارتی فوجیوں نے آرمی چیف اوربھارتی وزیرداخلہ کے احکامات پرکشمیریوں پرانسانیت سوز مظالم ڈھائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی آرمی چیف اوروزیرداخلہ جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے انہیں گرفتارکیا جائے۔

لا فرم کے بیان کے مطابق درخواست لندن میڑوپولیٹن پولیس کے وار کرائم یونٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس کے ساتھ بڑی تعداد میں ثبوت بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

لافرم نے سال 2020 اور 2021 کے درمیان 2 ہزار شواہد کا جائزہ لیا۔
https://www.express.pk/story/2273150/10/


ایران کے کئی شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں
Jan 16, 2022 | 19:36:PM
سورس: Wikimedia Commons

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) پڑوسی ملک ایران کے کئی شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ دھماکے بادلوں کے گرجنے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

ایران کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے انہوں نے ملٹری اور سیکیورٹی سے متعلقہ حکام سے دھماکوں سے متعلق پوچھا جس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ دھماکے کسی بم یا جنگی مشق کے نتیجے میں نہیں ہوئے بلکہ بادلوں کے گرجنے اور بجلی چمکنے سے ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے ایران کے جنوبی شہر اسد آباد کے گورنر نے کہا تھا کہ کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں لیکن موسم خراب نہیں ہے۔ انہوں نے اس امکان کو مسترد کیا تھا کہ کہیں بجلی گری ہے۔

عرب نیوز کے مطابق گزشتہ کچھ ماہ کے دوران ایران کے مختلف شہروں میں اسی طرح کے دھماکے سنے جاتے رہے ہیں جس کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران میں خفیہ طور پر فضائی دفاع کی مشقیں کی جا رہی ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/16-Jan-2022/1391263?fbclid=IwAR1gkljtoP1WysyosyvU9duwhkk7BLOwA2ZlPDZRFrV1XLGuk1bm8QlAKpg


پشاور میں نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ ، معروف عالم دین شیخ الحدیث علامہ عبدالحمید رحمتی شہید
Jan 16, 2022 | 22:57:PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کےمعروف عالم دین شیخ الحدیث علامہ عبد الحمید رحمتی کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا، انہیں آج اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے مدرسہ دار القرآن والحدیث السلفیہ قاضی آباد پشاورکے مرکزی دروازے پر کھڑے تھے،حملےمیں انکے بھائی شیخ محمد رحمتی شدید زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث خیبر پختونخوا کے نائب امیر شیخ الحدیث علامہ عبد الحمید رحمتی کو نا معلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مدرسے کے باہر گولیاں مار کر شہید کردیا ،حملے میں ان کےبھائی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،شیخ محمد رحمتی کو چھ گولیاں لگیں ہیں اورہسپتال میں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے،حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر جمع ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

دوسری طرف مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر،ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا علامہ عبد الحمید رحمتی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علامہ رحمتی بہت بڑ ے عالم دین تھے، امن کی داعی اور بے ضرر شخصیت تھی،ان کی شہادت سے پوری جماعت رنجیدہ اور دکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ علماء کی شہادتوں کا سلسلہ نیا نہیں ہے،ہمارے علماء کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا،علما ء کو ٹارگٹ کرکے مارا جارہا ہے۔خیبرپختونخوا کی حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت علامہ رحمتی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے، قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھائیں گے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث کے پی کے اور علامہ رحمتی کے خاندان سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اللہ تعالی یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرما ئے۔
https://dailypakistan.com.pk/16-Jan-2022/1391282?fbclid=IwAR2hn3uvSQn9gebp0ZxZ00r0yMfH6_2vTBwYqyG39kClWMUQGtam0nofk50


بڑے افریقی ملک میں خود کش حملہ، اہم حکومتی رہنما زخمی ہوگیا
Jan 16, 2022 | 20:50:PM
سورس: Twitter

موغا دیشو (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقہ کے مسلمان ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں اتوار کے روز ہونے والے خود کش حملے میں حکومتی ترجمان زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو ہونے والے دھماکے میں بظاہر یہی لگتا ہے کہ حکومتی ترجمان محمد ابراہیم ہی ٹارگٹ تھے۔ دھماکہ ان کی رہائش گاہ کے پاس ہوا۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس دھماکے کی ذمہ دار عسکریت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/16-Jan-2022/1391268?fbclid=IwAR3aexG8ATc9CTJHtt45mHglKBPPNHtB31g0XP3E6eOojw-RV_psdBPphqg


وزیراعظم عمران خان کا روسی صدر پیوٹن کو ٹیلیفون، توہین رسالتؐ کیخلاف بیان پر اظہار تشکر ، دورے کی دعوت
Jan 17, 2022 | 15:07:PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس دوران دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور گزشتہ سال ہونے والی گفتگو کو بھی دہرایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران توہین رسالتﷺ کیخلاف صدر پیوٹن کے بیان کو سراہا اور کہا کہ روس کےساتھ دوطرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، تجارتی واقتصادی تعلقات ،توانائی کےشعبےمیں تعاون پرتوجہ ہے۔گفتگو کے دوران پاک روس گیس پائپ لائن منصوبےکی جلدتکمیل کےعزم کااعادہ بھی کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ پرامن افغانستان علاقائی استحکام کیلئےاہم ہے،افغانستان کوسنگین انسانی اورمعاشی چیلنجز کا سامناہے،افغان عوام کیلئےبین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہم ہے۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے افغانستان کےمالیاتی اثاثوں کےاجراکی اہمیت پربھی زور دیا جبکہ اس دوران دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک دورے کی دعوت بھی دی ۔
https://dailypakistan.com.pk/17-Jan-2022/1391609?fbclid=IwAR3uylAg1nhyIW5HQwwIMfDEK7VxSh8ekAoYgT1I2PDBDX3wvhlF3_nVNx0


متحدہ عرب امارات میں آئل ٹینکرز دھماکے سے پھٹ گئے اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دو دھماکے سنے گئے جن میں سے ایک دھماکا 3 آئل ٹینکرز میں جب کہ دوسرا زیر تعمیر ایئرپورٹ پر ہوا ہے تاہم پولیس نے دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

ابو ظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں آئل ٹینکر کے پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے جن میں آئل تنصیبات پر کام کرنے والے ایک پاکستانی اور دو بھارتی ملازمین شامل ہیں جب کہ 6 افراد زخمی ہوئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے تاحال کسی کو واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے اور نہ ہی آئل ٹینکرز پھٹنے کی وجہ سے آگاہ کیا گیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جب کہ چند روز قبل ہی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

نئے سال کے پہلے روز ہی حوثی باغیوں نے اسلحے کی ترسیل کا الزام عائد کرکے متحدہ عرب امارات کے یمن سے سعودی صوبے جازان جانے والے ایک مال بردار بحری جہاز کو ہائی جیک کرلیا تھا جب کہ امارات کا کہنا تھا کہ جہاز میں ایک اسپتال کے لیے ایمبولینس سمیت ضروری سامان تھا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عرب عسکری اتحاد میں 2015 میں شمولیت حاصل کی تھی تاہم 2019 میں اپنی سرگرمیاں کم کردی تھیں۔
https://www.express.pk/story/2272388/10/


امریکا میں یہودی عبادت گاہ میں داخل ہوکر راہب سمیت 4 افراد کو یرغمال بنانے اور ان کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے شخص کی شخص کی شناخت ملک فیصل اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے یہودی عبادت گاہ بیتھ اسرائیل میں داخل ہوکر راہب سمیت 4 افراد کو 10 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا تھا۔ ایف بی آئی کے اہلکارں نے اندر داخل ہوکر یرغمالیوں کو رہا کرایا اور اسی دوران مسلح شخص ہلاک ہوگیا۔

برطانوی پولیس نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ مسلح شخص کی ہلاکت کیسے ہوئی البتہ آج ایک بیان میں اس کی شناخت ظاہر کردی ہے۔ یہودی عبادت گاہ میں 4 افراد کو یرغمال بنانے والا 44 سالہ ملک فیصل اکرم تھا جو برطانوی شہری تھا۔

ملک فیصل اکرم دو ہفتے قبل ہی برطانیہ سے امریکا وزٹ ویزے پر پہنچا تھا اور ایک مقامی ایجنٹ کے ذریعے اسلحہ خریدا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس نے یہودی عبادت گاہ کا ہی انتخاب کیوں کیا؟

مسلح شخص جب بیتھ اسرائیل میں داخل ہوا تو یہودی عبادت میں مصروف تھے اور فیس بک لائیو اسٹریمنگ میں مسلح شخص کی آواز سنی جاسکتی ہے جو چیختے ہوئے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کر رہا ہے اور خود کو ان کا بھائی ظاہر کررہا ہے۔

دوسری جانب عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے یہودی عبادت گاہ میں شہریوں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث شخص کا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ادھر ملک فیصل اکرم کے اہل خانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فرد واحد کے اس عمل کی حمایت نہیں کرسکتے۔ حملہ اور تشدد یہودی، عیسائی یا مسلمان کسی پر بھی قابل مذمت ہے۔

اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک فیصل اکرم ذہنی امراض کا شکار تھا۔

دریں اثناء ٹیکساس نے تصدیق کی ہے کہ تاحال واقعے میں کسی گروہ کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔ یہ ایک انفرادی عمل تھا۔

علاوہ ازیں برطانوی پولیس نے ایک کارروائی میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جن کی عمریں 19 سال سے کم ہیں۔ ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم کہا جاتا ہے کہ دونوں ملک فیصل اکرم کے بیٹے ہیں۔

برطانوی اور امریکی انٹیلی جنس اداروں نے بھی اس معاملے پر معلومات کے تبادلے اور تفتیش میں مدد کے لیے نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2272372/10/



جینو سائیڈ واچ کے بانی اور ڈائریکٹر گریگوری اسٹینٹن نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہونے والی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گریگوری اسٹینٹن نے امریکی کانگریس کی بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت کی ریاست آسام اور مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ابتدائی ’علامات اور عمل‘ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خبردار کر رہے ہیں کہ بھارت میں بڑے پیمانے پر نسل کشی ہو سکتی ہے، نسل کشی کوئی واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک عمل ہے اور 2017 کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں اور روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی حکومت کی امتیازی پالیسیوں میں مماثلت ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور غیر مقامی افراد کو جائیداد بنانے کی پالیسی کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے 2019 میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی خود مختار حیثیت کی منسوخی اور اسی سال شہریت ترمیمی ایکٹ کے تحت مسلمانوں کے علاوہ مذہبی اقلیتوں کو شہریت دینے کا تذکرہ کیا۔

ورجینیا کی جارج میسن یونیورسٹی میں نسل کشی کے مطالعہ اور روک تھام کے لیکچرار گریگوری اسٹینٹن نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ایسا ہی کیا جائے گا جیسے میانمار میں روہنگیا کو پہلے قانونی طور پر غیر شہری قرار دیا گیا اور پھر تشدد اور نسل کشی کے ذریعے نکال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں جس چیز کا سامنا ہے وہ بالکل اسی طرح کی سازش ہے۔

گریگوری اسٹینٹن نے کہا کہ ہندوتوا نظریہ ’بھارت کی تاریخ اور اس کے آئین کے خلاف ہے اور نریندر مودی کو ایک ’انتہا ناپسند‘ قرار دیا جس نے حکومت پر قبضہ کر لیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2272104/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108958737&Issue=NP_PEW&Date=20220117


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108958777&Issue=NP_PEW&Date=20220117


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108959857&Issue=NP_PEW&Date=20220117


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108959858&Issue=NP_PEW&Date=20220117


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108959859&Issue=NP_PEW&Date=20220117


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-01-17&edition=KCH&id=5920477_92096009


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/17012022/p6-lhe-026.jpg


عراق میں امریکی شکست
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/17012022/P3-Lhr-005.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/17012022/P3-Lhr-010.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/17012022/P3-Lhr-001.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/17012022/P1-Lhr-014.jpg

No comments:

Post a Comment