مریم نواز نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی: فواد چوہدری - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Wednesday, 21 July 2021

مریم نواز نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی: فواد چوہدری

a42d873949944f397f16bc1b128785c8_M

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی۔

ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نوازکے یہودی بیانیے پربات نہیں کی، وجہ یہ ہے کہ مریم نواز نےکبھی کوئی کام نہیں کیا، ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیرعلی، عظمیٰ اور حنا کی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دور دور تک مریم کا علم ،عقل اور کتاب سے تعلق نہیں، ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کرسکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا سارا زور صرف عمران خان کی مخالفت ہے،ان سے عقل کی توقع کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، ان کی کُل سی وی یہ ہے کہ وہ نواز شریف کےگھر پیدا ہوئیں، نوازشریف نےعہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے بنائے،اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔

No comments:

Post a Comment