بھارت کی پاکستان ، انڈیا اور کشمیر میں دہشت گردی ::: افغان امن عمل ::: یو اے ای نے اسرائیل میں اپنا پہلا سفارتخانہ کھول لیا ::: اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی ::: طالبان نے حکومت بنائی تو مل کر کام کرنے پر تیار ہیں ، برطانیہ ::: نسل پرستی ناقابل برداشت لعنت ::: میانمار میں مسلمانوں پر زمین تنگ ::: کینیڈا ، 160سکول طلبا کی چوتھی قبر دریافت ::: مانچسٹر، کونسلرعروج شاہ کی گاڑی کو شرپسندوں نےآگ لگا دی ::: دنیا بدامنی اور انتشار کا شکار ::: ہیٹی کے صدر کا قتل ::: افغانستان ، خانہ جنگی کی بھارتی سازش بے نقاب ، ایک طرف طالبان سے خفیہ مذاکرات دوسری جانب حکومت کو بھاری اسلحے کی فراہمی ::: افغانستان : امریکا کے بعد بھارت کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا ::: بوسنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی ::: اردن بغاوت ::: ایرانی ریلوے نظام پر سائبر حملہ ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل ::: بھارتی ہندوسچا ہندوستانی ہونے کیلئے ہندو ہونا ضروری سمجھتے ہیں : امریکی سروے ::: افغان مسئلے کا اصل مجرم امریکہ ہے : چین ::: بھارتی فوج کھلےعام ٹارگٹ کلنگ کےغیرانسانی عمل میں مصروف ::: دہشت گرد نہیں آزادی پسند ہیں ، افغانستان کے 245 اضلاع پر کنٹرول حاصل کر لیا ، افغان طالبان ::: بھارت پاکستان کیخلاف ہائبرڈ جنگ میں ملوث ، افغانستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے : صدر علوی ::: ناز شاہ نے ناموس رسالت معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھا دیا ::: بھارتی دہشت گردی کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ::: فلسطینیوں پر ظلم کرنے والوں کیساتھ کاروبار نہیں کر سکتے ، ناروے نے اسرائیل کی 16 کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا ::: مالدیپ بھارت کے نشانے پر ::: بھارت کی ٹیررفنانسنگ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے: وزیر خارجہ ::: فیٹف بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے : شاہ محمود ::: ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ چکا ، سابق اسرائیلی آرمی چیف ::: بھارت کو جوناگڑھ ، کشمیر چھوڑنا ہو گا : جہانگیر خانجی ::: کچھ طاقتیں پاک امریکہ تعلقات کی خرابی چاہتیں : شیلا جیکسن ::: وزیراعظم کے قومی اسمبلی خطاب سے امریکی ششدر ::: بیلجیم میں لبرل طبقے نے سوئمنگ پول میں مسلم لباس میں ملبوس خواتین کے نہانے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ::: پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Friday, 23 July 2021

بھارت کی پاکستان ، انڈیا اور کشمیر میں دہشت گردی ::: افغان امن عمل ::: یو اے ای نے اسرائیل میں اپنا پہلا سفارتخانہ کھول لیا ::: اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی ::: طالبان نے حکومت بنائی تو مل کر کام کرنے پر تیار ہیں ، برطانیہ ::: نسل پرستی ناقابل برداشت لعنت ::: میانمار میں مسلمانوں پر زمین تنگ ::: کینیڈا ، 160سکول طلبا کی چوتھی قبر دریافت ::: مانچسٹر، کونسلرعروج شاہ کی گاڑی کو شرپسندوں نےآگ لگا دی ::: دنیا بدامنی اور انتشار کا شکار ::: ہیٹی کے صدر کا قتل ::: افغانستان ، خانہ جنگی کی بھارتی سازش بے نقاب ، ایک طرف طالبان سے خفیہ مذاکرات دوسری جانب حکومت کو بھاری اسلحے کی فراہمی ::: افغانستان : امریکا کے بعد بھارت کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا ::: بوسنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی ::: اردن بغاوت ::: ایرانی ریلوے نظام پر سائبر حملہ ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل ::: بھارتی ہندوسچا ہندوستانی ہونے کیلئے ہندو ہونا ضروری سمجھتے ہیں : امریکی سروے ::: افغان مسئلے کا اصل مجرم امریکہ ہے : چین ::: بھارتی فوج کھلےعام ٹارگٹ کلنگ کےغیرانسانی عمل میں مصروف ::: دہشت گرد نہیں آزادی پسند ہیں ، افغانستان کے 245 اضلاع پر کنٹرول حاصل کر لیا ، افغان طالبان ::: بھارت پاکستان کیخلاف ہائبرڈ جنگ میں ملوث ، افغانستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے : صدر علوی ::: ناز شاہ نے ناموس رسالت معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھا دیا ::: بھارتی دہشت گردی کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ::: فلسطینیوں پر ظلم کرنے والوں کیساتھ کاروبار نہیں کر سکتے ، ناروے نے اسرائیل کی 16 کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا ::: مالدیپ بھارت کے نشانے پر ::: بھارت کی ٹیررفنانسنگ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے: وزیر خارجہ ::: فیٹف بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے : شاہ محمود ::: ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ چکا ، سابق اسرائیلی آرمی چیف ::: بھارت کو جوناگڑھ ، کشمیر چھوڑنا ہو گا : جہانگیر خانجی ::: کچھ طاقتیں پاک امریکہ تعلقات کی خرابی چاہتیں : شیلا جیکسن ::: وزیراعظم کے قومی اسمبلی خطاب سے امریکی ششدر ::: بیلجیم میں لبرل طبقے نے سوئمنگ پول میں مسلم لباس میں ملبوس خواتین کے نہانے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ::: پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-07-14&edition=KCH&id=5697542_36094471


فوج برقرار رکھنے کا ترک فیصلہ قابل مذمت، کارروائی کرینگے : طالبان
بدھ 14 جولائی 2021ء

کابل ، واشنگٹن ، ماسکو (نیوز ایجنسیاں، نیٹ نیوز) افغان طالبان نے منگل کے روز ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی افواج کی افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن کے بعد افغانستان میں اپنی موجودگی برقرار نہ رکھیں۔ طالبان نے افغانستان میں کابل ائر پورٹ کی سکیورٹی کیلئے اپنی فوج کو برقرار رکھنے کے ترکی کے فیصلے کو ’قابل مذمت‘ قرار دیا اور کہا کہ ایسا کرنے کی صورت میں جو نتائج ہوں گے جس کی ذمہ داری ترکی پر ہو گی، طالبان نے اس اقدام کو افغانستان پر بیرونی قوتوں کے قبضے میں توسیع قرار دیا اور کہا یہ ایک ’بُرا فیصلہ‘ ہے ۔بیان میں کہا گیا دوحہ معاہد ہ میں اتفاق رائے ہوا تھا کہ تمام غیر ملکی قوتیں اگست 2021 کی ڈیڈ لائن تک افغانستان سے انخلا مکمل کر لیں گی۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے ساتھ تمام متعلقہ ممالک بشمول ترکی، جس کے وزیر خارجہ اس معاہدے پر دستخط کے وقت وہاں موجود تھے ، نے اس فیصلے کی تائید کی تھی۔ ہم کسی بھی ملک کے ذریعے اپنے وطن میں غیر ملکی افواج کے قیام کو قبضہ مانتے ہیں اور ایسے حملہ آوروں کے ساتھ (انخلا کی ڈیڈلائن کے بعد) سنہ 2001 میں جاری ہونے والے پندرہ سو ممتاز علما کے فتوے کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ یہ وہی فتوی ہے جس کے تحت گذشتہ 20 برسوں سے جہاد کیا گیا ہے ۔ ترکی مسلمان عوام کیساتھ امارت اسلامیہ افغانستان اور افغان قوم کی تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں، جارحیت جاری رکھنے سے ترک حکمرانوں سے متعلق ہمارے ملک میں نفرت بڑھے گی اور دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ تمام ممالک کے ساتھ اچھے اور مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں ،افغانستان میں رہنے کا ترک قیادت کا فیصلہ ناجائز ہے اورہمارے قومی مفادات کیخلاف ہے ۔ افغانستان میں افغان طالبان کی پیش قدمی جاری ہے ، طالبان نے بامیان، غور، ہلمند اور لغمان کے کئی اضلاع پر قبضہ کر لیا ۔ ضلع سیغان، کھمرد اور غندک میں پولیس ہیڈ کوارٹر، چوکیوں اور فوجی تنصیبات پر قبضہ کر لیا۔ طالبان نے پہلی بار ضلع سروبی پر قبضہ کر لیا۔ طالبان کے نیٹ ورک الامارہ نے سروبی کی چیک پوسٹ پر قبضے کی تصاویر شیئر کر دیں ۔سروبی کابل سے صرف 60 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ طالبان نے امریکی فوج کے 2 ہیلی کاپٹرز کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ افغان حکومت کے دو عہدیداروں نے کہا ہے کہ طالبان جنگجوئوں نے وسطی افغانستان کے شہر غزنی کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سیکیورٹی فورسز سے لڑنے کے لیے شہریوں کے گھروں پر قبضہ کر لیا ہے ۔ افغانستان کی وزارتِ دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں جھڑپوں کے دوران 267 طالبان ہلاک اور 119 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے 267 طالبان کی ہلاکتوں کی تردید کردی۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ ضلعی مراکز کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد، طالبان صوبائی مراکز پر قبصے کے لیے زور لگائیں گے ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پربنائی گئی حکومت قبول نہیں کرے گی۔ تشدد کے خاتمے کا واحد ذریعہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت ہے ۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے پریس کانفرنس میں افغان حکومت کے ساتھ شراکت برقرار رکھنے کا اعلان کردیا اور کہا افغان فضائیہ کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز،سوپر سٹرائیک ایئرکرافٹ خرید کر دے رہے ہیں۔ کابل میں سفارتی موجودگی برقرار ررکھیں گے ،کسی بھی وقت طالبان انخلا کے دوران خرابی پیدا کرسکتے ہیں۔افغانستان میں 4 چیزوں پرتوجہ مرکوزہوگی، جس میں امریکی سفارتی مشن کاتحفظ،بین الاقوامی ہوائی اڈوں کامحفوظ آپریشن شامل ہیں جبکہ افغان فورسزکومددکی فراہمی،دہشت گردی کیخلاف تعاون پرتوجہ ہوگی۔ جان کربی نے کابل کے حامد کرزئی ہوائی اڈے کی نگرانی میں تعاون کے لیے ترکی کا شکریہ ادا کیا ۔روس نے اپنے سفارتی عملے کو افغانستان سے نکال کر ازبکستان منتقل کر دیا۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے منگل کے روز کہا کہ افغانستان میں سنجیدہ امن مذاکرات جلد شروع ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا حکومت کو امن کے مواقع ضائع نہیں کرنا چاہیں۔ انہوں نے مذاکرات کی تفصیل نہیں بتائی۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں نئے امریکی کمانڈر جنرل فرینک میکینزی سے ملاقات کی ۔پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفی یردکل نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے ، افغانستان میں ترکی کا جو بھی کردار ہوگا، وہ وہاں کے عوام کے لیے ہوگا، کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی کے لیے امریکا سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ امارت اسلامی کے گورنر نور الدین عمیر کی شہادت سے متعلق دشمن کی پھیلائی گئی خبر درست نہیں۔ ہم دشمن کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔ گورنر بالکل درست ہیں اور جہادی معاملات میں مصروف ہیں۔ مجاہدین نے فارا صوبے کے ضلع پرچمان پر بھی قبضہ کرلیا ہے ، 300 افغان فوجیوں نے مجاہدین میں شرکت اختیار کرلی ہے ۔ ضلع موسی خیل ، مالستان اور علی نگر لغمان پر بھی مجا ہدین کا کنٹرول ہے ۔تغاب ضلع کے علاقے بدراب میں افغان فوجیوں نے عام شہریوں اور معروف نجم مدرسہ پر حملہ کیا 4 گھروں اور مدرسہ کو تباہ کردیا ۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے ہتھیار ڈالنے والے 22 افغان کمانڈوز کو موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم طالبان نے امریکی میڈیا کے اس دعوے کی تردید کی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%81%D9%88%D8%AC-%D8%A8%D8%B1%D9%82%D8%B1%D8%A7%D8%B1-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%DB%92-%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%D8%A7%D9%86


یو اے ای نے اسرائیل میں اپنا پہلا سفارتخانہ کھول لیا
Published On 14 July,2021 06:44 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارت (یو اے ای) نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھولنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات گزشتہ سال 13 اگست کو بحال ہوئے تھے جس کو ایک سال مکمل ہونے سے قبل ہی یو اے ای نے تل ابیب میں اپنے سفارتحانے کا افتتاح کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیل میں متحدہ عرب امارات (یو ایے ای) کا سفارتخانہ تل ابیب میں کھولا گیا ہے جو تل ابیب سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں قائم ہے۔

اس سے قبل اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفارتخانے کے افتتاح کی تقریب میں نئے اسرائیلی صدر اور اماراتی سفیر بھی شریک تھے جنہوں نے سفارتخانے کے افتتاح کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا اہم سنگ میل قرار دیا۔ اس موقع پر اسرائیلی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کو تاریخی قرار دیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/610672_1


مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 نوجوان شہید
Published On 14 July,2021 06:08 pm

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کے دوران مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ قابض انتظامیہ نے پلوامہ اور دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں جھوٹے سرچ آپریشنز کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/610665_1


کرم میں آپریشن، 3دہشتگرد ہلاک، جھڑپ میں کیپٹن اور فوجی جوان شہید
 14 July, 2021

آپریشن زیوا میں دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا،شہیدکیپٹن باسط کا ہری پور ، سپاہی حضرت بلال کا اورکزئی سے تعلق تھا ، سکیورٹی فورسز نے مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا،آئی ایس پی آر

لاہور (نیوز ڈیسک)ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے دوران جھڑپ ، فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک جبکہ کیپٹن سمیت 2 فوجی شہید ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضلع کرم کے علاقے زیوا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران شہید ہونیوالوں میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور 22 سالہ سپاہی حضرت بلال شامل ہیں، کیپٹن باسط کا تعلق ہری پور جبکہ حضرت بلال کا تعلق ضلع اورکزئی سے تھا۔ سکیورٹی فورسز نے مزید دہشتگردوں کی تلاش کیلئے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-14/1854018


یوم شہدا کشمیر پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال ، پاکستان کا اظہار یکجہتی ، مظاہرے ریلیاں
 14 July, 2021

22نوجوانوں نے اذان مکمل کرتے جام شہادت نوش کیاتھا ، مزار شہدا سری نگر جانے والے راستے بند، متعدد افراد گرفتار اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ،نیو یارک میں احتجاج، محبوبہ مفتی کا آئین کی بحالی تک الیکشن نہ لڑنیکااعلان

سری نگر ، مظفر آباد، اسلام آباد ، نیو یارک(نیوز ایجنسیاں)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم شہدائے کشمیر منایا،مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی، پاکستان نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام یوم شہدا کشمیر کے موقع اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ واضح رہے کہ 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ مہاراجا کی فوج نے عبدالقدیر نامی نوجوان کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران یکے بعد دیگرے 22 کشمیری نوجوانوں کو سری نگر سنٹرل جیل کے باہر شہید کردیا تھا،نوجوانوں نے اذان مکمل کرتے ہوئے جام شہاد ت نوش کیا تھا۔یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی ہڑتال کی کال قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی اور دوسری حریت پسند جماعتوں نے دی تھی، سری نگر کے تاریخی کلاک ٹاور کے قریب لاک چوک کو بند کردیا گیا جبکہ کشمیریوں کو مارچ سے روکنے کیلئے بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی، مزار شہدا سری نگر کی طرف جانے والے راستے بند کر دئیے گئے ۔ادھر بھارتی فورسز نے خاتون سمیت متعدد افراد کو گرفتارکرلیا، خاتون کو بارہ مولا ضلع کے کیری علاقے سے حراست میں لیا گیا، پلوامہ ضلع میں ایک ٹرک ڈرائیور منظور احمد بٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا، بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے عمر نثار،تنویر احمد بٹ اور رمیض احمد لون کو گرفتار کر لیا ۔یوم شہدا پر امریکا میں مقیم کشمیری تارکین وطن نے نیویارک ٹائمز سکوائر میں بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں عورتوں اور بچوں کے علاوہ امریکا میں مقیم سکھوں نے بھی شرکت کی ۔علاوہ ازیں دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ایک بار پھر عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کشمیریوں کے مسلسل ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کریں اور ان گھنائونے جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔مزید برآں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدرمحبوبہ مفتی نے کہا آرٹیکل 370 ختم کرنا میرے لئے بہت جذباتی معاملہ ہے ، جب تک جموں وکشمیر کا آئین بحال نہیں ہوتا میں ذاتی طور پر انتخابات نہیں لڑوں گی ،بھارت کے سابق نائب صدر حامد انصاری نے بھی جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مسئلہ کشمیرکو مزیدپیچیدہ بنادیا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-14/1854128


طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو مل کر کام کرنے پر تیار ہیں ، برطانوی وزیر دفاع کا اعلان
Jul 14, 2021 | 12:32:PM

لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی وزیر دفاع بین ویلس کابر نے کہا کہ اگر طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ طالبان کےساتھ مل کر کام کرنے کے سوا عالمی برادری کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ،عالمی اصولوں پر عمل پیرا کسی بھی افغان حکومت کے ساتھ کام کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر افغان حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تو تعلقات پر نظر ثانی کریں گے ایسے میں طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا امکان متنازعہ ہو گا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لیے حملہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، باب دوستی پر طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار دیا اور طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/14-Jul-2021/1315919?fbclid=IwAR2FZb3jiYYbwwZPQxnb2UtMpjMnX0GDH2n9R1y1Ut6DqYJOf5T2KyDv__Y


نسل پرستی ناقابل برداشت لعنت
 14 July, 2021

برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ نسل پرستی ایک لعنت ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا

لندن (دنیا ڈیسک) برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا میں قائم انتہائی دائیں بازو کے سفید فام نسل پرست BASE GROUP کی سرکوبی کرنا برطانیہ کی قومی سلامتی، عوامی مفاد اور برطانوی معاشرے کے امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے ، یہ گروپ نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے نفرت انگیز نظریات کی طرف راغب کرنے ، انسانیت کو تقسیم کرنے اور تشدد کا پرچار کرنے میں مصروف ہے ۔ پریتی پٹیل نے بتایا کہ اس گروپ پر پابندی لگانے کے لیے پارلیمنٹ میں مسودہ قانون پیش کر دیا گیا ہے ، اس کے تحت نہ صرف اس کا رکن بننے بلکہ کسی بھی انداز میں اس کے ساتھ تعاون کرنے اور اس گروپ یا اس کے ارکان کے لیے کسی بھی قسم کی مدد مانگنا جرم ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ مسودہ قانون میں خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے 14 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-14/1854099


کرپشن کے مزید 4مقدمات دائر
 14 July, 2021

میانمار کی فوجی حکومت نے اسیر رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف کرپشن کے مزید 4مقدمات دائر کر دیئے ہیں

نئی پئی داؤ (دنیا ڈیسک) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے مقدمات کی سماعت 22جولائی کو ہو گی۔ اسیر رہنما کے وکلا نے بتایا کہ نئے الزامات میں بطور رشوت 6 لاکھ ڈالر اور سونا لینے کا الزام بھی شامل ہے ، اس جرم کی سزا 15 سال قید ہو سکتی ہے ۔ یاد رہے کہ فوج نے رواں سال فروری میں آنگ سان سوچی کی پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیمو کریسی کی حکومت کا تختہ الٹ کر صدر ون مائینٹ سمیت ان کے متعدد ساتھیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ یاد رہے کہ آنگ سان سوچی نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے طویل جدوجہد کی تھی، اس کے اعتراف میں انہیں نوبیل امن انعام بھی دیا گیا تھا، انہیں انسانی حقوق کی علمبردار سمجھا جاتا تھا، لیکن سوچی نے روہنگیا مسلمانوں پر اپنے ملک کی فوج کے بہیمانہ مظالم کی کھلے عام حمایت کی تھی، اس اقدام سے بین الاقوامی سطح پر ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہو چکی ہے ، یہی وجہ ہے کہ سوچی کو عالمی برادری کی جانب سے حسب توقع حمایت نہیں مل رہی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-14/1854101


بھارت :جنونی ہندوؤں کا دلت نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
 14 July, 2021

بھارتی ریاست اترپردیش میں اونچی ذات کے جنونی ہندوؤں نے نچلی ذات کے دلت نوجوان کو ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا

لکھنؤ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں اونچی ذات کے جنونی ہندوؤں نے نچلی ذات کے دلت نوجوان کو ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فیروز آباد میں 18 سالہ نوجوان پرچار ہندوؤں نے ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں کے ذریعے تشدد کیا،متاثرہ نوجوان کی والدہ نے پرچہ درج کروادیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-14/1854119


کینیڈا، 160سکول طلبا کی چوتھی قبر دریافت
 14 July, 2021

کینیڈا میں 160 سکول طلبا کی ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے ۔شہر برٹش کولمبیا میں بچوں کی دریافت ہونیوالی یہ چوتھی اجتماعی قبر ہے

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا میں 160 سکول طلبا کی ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے ۔شہر برٹش کولمبیا میں بچوں کی دریافت ہونیوالی یہ چوتھی اجتماعی قبر ہے ، ان بچوں کی باقیات جزیرہ کاپر کے ایک علاقے سے ملی ہیں جہاں 1890 سے 1970 کے درمیانی عرصے میں سکول واقع تھا۔مقامی قبیلے پنلاکٹ نے اس اجتماعی قبر کے دریافت کئے جانے سے متعلق خبر کی تصدیق کی ہے ۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-14/1854124


چھتیس گڑھ : پولیس سے جھڑپ میں 3مائو نواز باغی ہلاک
 14 July, 2021

بھارتی صوبے چھتیس گڑھ میں پولیس کیساتھ جھڑپ میں تین ماؤ نواز باغی ہلاک جبکہ ایک اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) بھارتی اخبار کے مطابق جھڑپ ضلع بیجاپور کے علاقے گالگام میں ہوئی، 20 منٹ جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ایک دیہاتی بھی زخمی ہوا ، اسے زخمی اہلکار کے ساتھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-14/1854123


بھارتی ریاست آسام میں گائے کے گوشت پر پابندی کی تیاری،بل پیش
 14 July, 2021

بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی کی حکومت نے ہندوؤں کی بستیوں اور مندروں کے آس پاس پانچ کلو میٹر کے دائرے میں گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک نیا بل پیش کیا ہے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی چند ہی ریاستوں میں گائے کے ذبیحہ کی اجازت ہے ، جن میں شمال مشرقی ریاست آسام بھی شامل ہے ۔ لیکن اب ریاست میں بی جے پی حکومت نے اس پر قدغن لگانے کے لیے ایک نیا بل پیش کر دیا ہے ۔ ریاستی اسمبلی میں مویشیوں کے تحفظ سے متعلق جو بل پیش کیا ہے اس میں ہندو، جین، سکھ اور گوشت نہ کھانے والی دوسری برادریوں کی بستیوں میں گائے کے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔ اس بل کے مطابق جس علاقے میں بھی مندر ہو، اس کے آس پاس پانچ کلومیٹر کے دائرے میں گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہو سکتی ہے ۔ بل خود ریاست کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے پیش کیا ۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-14/1854118


افغانستان سے امریکی فوج کا کتنے فیصد انخلاء مکمل ہو چکا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
Jul 14, 2021 | 11:40:AM

کابل (ویب ڈیسک) امریکی فوج نے افغانستان سے 95 فیصد انخلا مکمل کرلیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 جولائی 2021 تک 984 سی سیوینٹین طیاروں کے ذریعے سامان افغانستان سے نکالا جا چکا ہے، امریکا اب تک 7 تنصیبات افغان وزارت دفاع کے حوالے کر چکا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/14-Jul-2021/1315911?fbclid=IwAR2lFBTLk59U0kGSfK2_zwDzsqbv17qmvKdPcWETlsHY-9cB2CnW27T-e38


طالبان نے 20 سال بعد باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا
Jul 14, 2021 | 12:06:PM

چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ۔طالبان نے باب دوستی سے افغان قومی پرچم اتار کر اپنا سفید جھنڈا لہرا دیا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لیے حملہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، باب دوستی پر طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار دیا اور طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا گیا ہے۔

ترجمان طالبان نے اپیل کی کہ شہری اور تاجر آج باب دوستی کی جانب نہ آئیں۔دوسری جانب افغان محکمہ ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں چمن قندھار شاہراہ پر طالبان نے کنٹرول کرلیا جس کے باعث آمدورفت معطل ہے۔علاوہ ازیں لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی باب دوستی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے جس کے باعث تجارت بھی معطل ہے، باب دوستی پر اضافی سکیورٹی تعینات کرکے پاک افغان بارڈر پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/14-Jul-2021/1315916?fbclid=IwAR1gBmmKG4kNL-Gjubv0p5tDbykzNJ7zUoHYZdO7l4UBtQybtRJSqMB83C4
https://dailypakistan.com.pk/14-Jul-2021/1315898?fbclid=IwAR2enc5lSw_dze2PgkDz6uMSmKDAJ9CTDo8z3RUC88Goh0EMGb0bVSBGeoQ


افغان طالبان کی افغانستان میں موجود ترک فوج کے خلاف کارروائی کی دھمکی
Jul 14, 2021 | 10:46:AM

کابل ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغان طالبان نے افغانستان میں موجود ترک افواج کے خلاف بھی کارروائی کی دھمکی دے دی ۔

العربیہ کے مطابق افغان طالبان نے کابل ائیرپورٹ کی حفاظت کیلئے ترکی کے فوجی دستوں کی افغانستان میں موجودگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد جو ملک بھی یہاں رکے گا اسے قابض سمجھا جائے گا۔

عرب نیوز کو انٹرویو میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ترکی 20 سال سے افغانستان میں موجود ہے ، اگر وہ اب بھی یہاں رکنا چاہتا ہے تو واضح کر دوں کہ اسے قابض فوج تصور دیکر کارروائی کی جائے گی ۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ترکی اسلامی ملک ہے، ان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ، ترکی اور افغانستان میں بہت کچھ مشترکہ ہے مگر مداخلت کی صورت میں ذمہ داری ترکی پر عائد ہو گی۔
https://dailypakistan.com.pk/14-Jul-2021/1315908?fbclid=IwAR2SevIcxIJy5VM4yUr21I02YHchq-DxsomPwW_wI2zDOb-AETI1FkvyIwU


کراچی سے دہشت گرد گرفتار
Jul 13, 2021 | 22:36:PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس اور حساس اداروں نے بھٹائی آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رمیش کمار شہر میں 2010 سے 2015 تک 38 سے زائد کریکر اور دستی بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ مختلف اقسام کی دھماکہ خیز ڈیوائس اور بم بنانے کا ماہر بھی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہر میں دستی بم حملوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ہڑتالوں کے دوران ہنگامہ آرائی اور سیکڑوں گاڑیاں نذر آتش کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش تمام دہشتگرد کارروائیوں کے احکامات اور پیسے بیرون ملک پناہ گزیں کالعدم تنظیم کے لیڈر شفیع برفت کی جانب سے ملنے کا انکشاف کیا۔
https://dailypakistan.com.pk/13-Jul-2021/1315558?fbclid=IwAR0d8-UkRLHup2suG54117ey79XKtz64o1l7vRtFp9uh1eywl9h-WGnnhWA


افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف لیکن اب پاکستان کا کونسا کام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی؟ طالبان ترجمان نے سب کچھ واضح کردیا
Jul 13, 2021 | 18:51:PM

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے قیام امن میں بنیادی کردار ادا کیا تاہم اب پاکستان کو ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ بات افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک پاکستانی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہیں۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ”پاکستان نے ہمیشہ طالبان کے مذاکرات کی میز پر آنے کا خیرمقدم کیا اور افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے امن لانے کی حمایت کی۔ تاہم اسے اپنے نظریات ہم پر مسلط کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ہم اپنے مسلم ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہماری روایات و اقدار بھی سانجھی ہیں۔“ سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ”امارت قائم کرنا افغانستان کے عوام کاقانونی حق ہے۔ ہم دوسری حکومتوں کے بارے میں کچھ نہیں کہتے، چنانچہ دوسری حکومتوں کو بھی اپنے نظریات ہم پر مسلط نہیں کرنے چاہئیں۔یہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہو گی۔“ افغان طالبان کے متعلق بات کرتے ہوئے سہیل شاہین نے کہا کہ ”افغان طالبان کسی دوسرے ملک کے خلاف کسی شخص یا گروپ کوافغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔“
https://dailypakistan.com.pk/13-Jul-2021/1315532?fbclid=IwAR2nXtcai97dIBURsYBRhc8oHzlWXbxwnZa4LvrTCdkFzNubcV8EMNYM6wQ


امریکہ کے تمام شہر نشانے پر، روس ایسا خوفناک ترین میزائل بنانے کے قریب پہنچ گیا کہ سن کر عالمی طاقتوں کے حواس گم ہوجائیں
Jul 13, 2021 | 18:54:PM

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس ایسا خوفناک ترین میزائل بنانے کے قریب پہنچ گیا کہ جس کے فائنل تجربات کا سن کر ہی امریکہ کے حواس گم ہو گئے۔ دی سن کے مطابق روس کا تیار کردہ یہ میزائل ایک تباہ کن ہائپرسانک میزائل ہے جو 6100میل فی گھنٹہ (تقریباً9ہزار 816کلومیٹر فی گھنٹہ)کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور امریکہ کے کسی بھی شہر کو نشانہ بناسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس قدر رفتار کے حامل ا س میزائل کو روکنا ناممکن ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس میزائل کے حتمی تجربات آئندہ ہفتوں میں ہونے جا رہے ہیں جن کے بعد یہ روسی فوج کے جنگی بیڑے کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ ان حتمی تجربات میں یہ میزائل ایڈمرل گورشکوف فریگیٹ سے کیے جائیں گے اور سمندر و خشکی میں ٹارگٹس کو نشانہ بنائیں گے۔

اس تباہ کن میزائل کو ’زِرکون‘ (Tsirkon)کا نام دیا گیا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے اس میزائل کے متعلق کہا گیا ہے کہ اس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے اور دنیا کا کوئی ایئرڈیفنس سسٹم اسے روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ اس میزائل سسٹم کے حتمی تجربات جولائی کے آخری میں شروع ہونے والے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/13-Jul-2021/1315535?fbclid=IwAR1TbTHNEmoM9nc5Xnal7TYKvkTPkPsznTCvl3uZzcRLF8rpk1KfcHubWn8


مانچسٹر کی اولڈہم کونسل لیڈر کونسلر عروج شاہ کی گاڑی کو گھر کے باہر شرپسندوں نے آگ لگا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی برطانیہ سے پہلی بار کونسل لیڈر منتخب ہونے والی مسلم خاتون عروج شاہ کی گاڑی کو ان کے گھر کے باہر جان بوجھ کر آگ لگادی گئی۔ آگ لگانے کے لیے آتش گیر مواد استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے بلند ہوئی اور شعلے پڑوسی کے گھر تک پہنچ گئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا تاہم گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی، پڑوسی گھر پر لگی آگ کو بھی بجھا دیا گیا۔ عروج شاہ اور اہل خانہ محفوظ ہیں۔ واقعے میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں۔ اولڈہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت اولڈہم کونسل لیڈر عروج شاہ گھر میں ہی موجود تھیں۔ ایک 24 سالہ لڑکے کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

طالبان نے افغانستان کے شمالی ضلعے پر قبضہ کرنے کے چند دن بعد مقامی مساجد کے پیش اماموں کو خط کے ذریعے خواتین کے گھر سے باہر نکلنے اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے دوران ہی طالبان نے اہم سرحدوں اور کئی اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے تاہم کچھ اضلاع میں مقامی کمانڈرز کی جانب سے خواتین اور شہریوں پر سخت پابندیوں کے اطلاق کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں۔

شمالی علاقے میں کسٹم پوسٹ شیر خان بندر کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد خواتین کے اکیلے باہر نکلنے اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس پابندی کا حکم مقامی مساجد کے اماموں کو ایک خط کے ذریعے دیا گیا۔


طالبان کے مقامی کمانڈر کے خط میں متنبہ کیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گی۔ امام مسجد نے خطبے میں اس فیصلے سے شہریوں کو آگاہ کیا جب کہ کچھ مساجد میں اس کے لیے لاؤڈ اسپیکر بھی استعمال کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون نے تعارف ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمارے گاؤں میں بہت سی خواتین اور کم عمر لڑکیاں سلائی کڑھائی اور جوتیاں بنانے کا کام کررہی تھیں لیکن اب یہ لڑکیاں خوف زدہ ہیں۔

خاتون نے اے ایف پی کو مزید بتایا کہ شیر خان بندر پر قبضے کے بعد طالبان نے خواتین کو باہر نکلنے سے منع کردیا ہے۔ ملازمتیں کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والی خواتین اس پابندی سے سخت کرب میں مبتلا ہیں۔

اسی طرح ایک گاؤں میں داڑھی مونڈوانے اور لڑکوں کے سرخ اور بھڑکیلے رنگ کے کپڑے پہننے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ مردوں کو باہر نکلتے وقت پگڑی پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔


رواں ہفتے ہی سوشل میڈیا پر طالبان کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں دیہاتیوں کو اپنی بیٹیوں اور بیوہ عورتوں کی شادی طالبان سے کرانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زیر اثر علاقوں کے امام مسجد طالبان کو 15 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں اور 45 سال سے کم عمر کی بیوہ خواتین کی فہرست فراہم کریں۔

غیر معروف طالبان ثقافتی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کی طالبان کے ترجمان کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم افغانستان میں ترجمان طالبان ڈاکٹر نعیم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ طالبان کی فتح سے خوف زدہ ذہنوں نے خود ساختہ اور گمراہ کن تصاویر، ویڈیوز اور خط جاری کیے ہیں جن کا طالبان سے کچھ لینا دینا نہیں۔


ڈاکٹر نعیم نے مفتوحہ علاقوں کے مکینوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن رہیں اور خوف زدہ نہ ہوں۔ طالبان صرف غیر ملکی فوجیوں کے لیے خطرہ تھے اور رہیں گے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی گمراہ کن مواد کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔


امریکا کے ساتھ دوحہ میں امن معاہدے کے بعد سے مختلف انٹرویوز میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے خواتین کو تمام حقوق کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی اور طالبان کے دیگر رہنماؤں کا بھی یہی اصرار رہا ہے کہ ماضی کے برعکس اس بار طالبان حکومت میں خواتین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔
https://www.express.pk/story/2202071/10/


یہ 1985ء کی بات ہے، جب بیت المقدس میں مقیم فلسطینی مسلمان ،جمال عبدالحلیم آئر لینڈ چلے آئے۔وہ معتصب و ظالم اسرائیلی حکمرانوں کے ظلم وستم سے تنگ آ چکے تھے۔

انھوں نے آئرش دارالحکومت ،ڈبلن میں اپنی جمع پونجی لگا کر ایک جنرل اسٹور کھول لیا۔وطن کی یاد انھیں تڑپاتی رہتی تھی۔ اسی لیے وہ اسٹور میں انجیر و زیتون بڑے اہتمام سے رکھتے اور آنسو بہاتے۔آئرش گاہکوں سے باتیں کرتے اکثر گفتگو کا رخ فلسطین کی جانب مڑ جاتا۔تب جمال بڑے جوش و شوق سے اپنے پیارے دیس کی باتیں گاہکوں کو سناتے۔

خلاف توقع آئرش بڑے غور سے فلسطینی مہاجرکی داستان سنتے اور انھیں تسّلی تشفی دیتے کہ ایک نہ ایک دن بیت المقدس اسرائیلی غاصبوں کے پنجے سے آزاد ہو کر رہے گا۔جمال کہتے ہیں:’’اسرائیل کے محکوم بنے فلسطینیوں کی حالت زار اور دکھ درد کو آئرش باشندے خوب سمجھتے ہیں۔وجہ یہ کہ آئرش بھی محکومی کی تلخ و ناخوشگوار تاریخ رکھتے ہیں۔‘‘

یہ حقیقت ہے کہ مغربی قوم ہونے کے باوجود آئرش فلسطین ہی نہیں جموں وکشمیر کے مسلمانوں سے بھی دلی ہمدردی و انس رکھتے ہیں۔ان دونوں علاقوں کے مسلمان یہود و ہنود کی چیرہ دستیوں اور مکارانہ کارروائیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ریاستی مظالم کے خلاف فلسطینی و کشمیری مسلمان احتجاج کرتے اور مسلح جہدوجہد بھی جاری رکھتے ہیں۔

آئرلینڈ مغربی دنیا کا واحد ملک ہے جہاں کثیر آبادی مسلم مجاہدین سے اظہار دوستی کرتی اور انھیں راہ حق پہ گامزن سمجھتی ہے۔ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ فلسطین اور کشمیر…دونوں عالمی تنازعات انگریزوں کی پیداوار ہیں جنھیں آئرش آج بھی ناپسند کرتے اور ان کو مفاد پرست و ظالم قرار دیتے ہیں۔

آئر لینڈ یورپ کا تیسرا اور دنیاکا چوتھا بڑا جزیرہ ہے۔ہزاروں سال قبل یورپ سے آنے والے انسانوں نے جزیرے کو آباد کیا۔ان مہاجرین کی اولاد نے پھر آئرش زبان،تہذیب وتمدن،ثقافت اور رسم الخط کو رواج دیا۔مقامی روایات اور رسوم نے جنم لیا۔اس طرح آئرش شناخت وجود میں آئی۔رفتہ رفتہ آئرلینڈ میں مختلف ریاستیں قائم ہو گئیں۔ان میں سب سے طاقتور ریاست کا سردار ’’برتر بادشاہ‘‘(High King)بن جاتا۔یوں اس نظام حکومت کے سہارے جزیرے پر آئرش تہذیب وتمدن پروان چڑھتا رہا۔

تاریخ عالم سے آشکارا ہے کہ نااتفاقی اور باہمی لڑائیوں نے کئی اقوام کو تباہ وبرباد کر دیا۔دو آئرش سرداروں کی لڑائی نے آئرلینڈ کو بھی تقریباً آٹھ سو سال کے طویل عرصے انگریزوں کا غلام بنا دیا۔ہوا یہ کہ آئرش ریاست،لینسٹر میں دیرمت مک مرخدا نامی سردار حکومت کرتا تھا۔اس کی برتر بادشاہ،ترلوغ مور سے کسی معاملے میں ان بن ہو گئی۔ترلوغ مور نے فوج بھجوا کر لینسٹر پر قبضہ کر لیا۔دیر مت مک فرار ہو کر انگلینڈ چلا گیا۔وہ وہاں کرائے کے فوجیوں(پنڈاریوں)پہ مشتمل فوج کھڑی کرنے کی کوشش کرنے لگا۔

اس زمانے میں اسکینڈے نیوین ممالک سے بڑی تعداد میں باشندے انگلینڈ مقیم ہو چکے تھے۔یہ مہاجر ’’نارمن‘‘کہلاتے تھے۔نارمنوں کی طاقتور شخصیات انگلینڈ میں سردار بن بیٹھی اور اپنی جاگیریں رکھتی تھیں۔یہ سبھی نارمن سردار شاہ انگلینڈ کے تابع تھے۔ان سرداروں میں رچرڈ ڈی کلئیر ایک بڑی نارمن جاگیر کا مالک تھا۔وہ بھگوڑے دیرمت مک مرخدا کا حامی بن گیا۔دیرمت نے رچرڈ سے وعدہ کیا کہ اگر وہ ریاست لینسٹر واپس لینے میں مدد کرے تو وہ اپنی بیٹی کی شادی اس سے کر دے گا۔یہی نہیں ،اس کی موت کے بعد وہ لینسٹر کا والی بھی بن جائے گا۔نارمن سردار نے دیرمت مک کی پیش کش قبول کر لی۔چناں چہ رچرڈ کی مالی امداد سے دیرمت نے پنڈاریوں کی فوج بنائی اور مئی 1169ء میں آئرلینڈ پہنچ گیا۔

انگلش فوجی جدید اسلحہ رکھتے اور جنگی فنون ِحرب میں طاق تھے۔انھوں نے بہت جلد لینسٹر پہنچ کر برتر بادشاہ کے نمائدے کی فوج کو شکست دی اور اس پہ قبضہ کر لیا۔انگلش فوجی پھر طاقت و غرور کے زعم میں پڑوسی ریاستوں پر بھی حملے کرنے لگے۔یوں اپنے مفادات پورے کرنے کی خاطر دیرمت نے غیرملکی فوج کو آئرلینڈ بلوا تو لیا مگر اب وہ من مانی کرنے لگی۔جلد انگلش فوجی آئرشوں کے لیے آفت ِجاں بن گئے۔یہی وجہ ہے،آئرلینڈ کی تاریخ میں دیرمت مک مرخدا ’’غدار‘‘اور ’’اپنی ہوس کا غلام‘‘کہلاتا ہے۔

انگلش پنڈاریوں کی فتوحات سے متاثر ہو کر اگلے سال شاہ انگلینڈ،ہنری دوم نے آئر لینڈ پر دھاوا بول دیا۔آئرش ریاستوں کی افواج نے مزاحمت کی مگر کمزور ہونے کی بنا پر شکست کھا گئیں۔یوں انگریز آئرلینڈ پہ قابض ہو گئے۔یہ دیس پھر انگریز حکمرانوں کے لیے پہلی ’’نوآبادی‘‘بن گیا۔اس نوآبادی پر قبضہ برقرار رکھنے اور وہاں کے باشندوں کو محکوم رکھنے کی خاطر انھوں نے مختلف اقدامات کیے۔

سب سے پہلے انگلش حکومت نے آئرلینڈ میں انگریز زمیندار لا بسائے۔آئرشوں سے زمینیں چھین کر ان میں بانٹ دی گئیں۔اپنی ہی زمینوں پر پھر آئرش غلاموں کی طرح کام کرنے لگے۔انگریز آقا انھیں کھانا اور کپڑا لتّا دے دیتے اور بس!ان کی کوئی تنخواہ نہیں تھی اور نہ ہی انھیں کسی قسم کے حقوق حاصل تھے۔دن بھر آئرش کسانوں سے گدھوں کی طرح کام لیا جاتا۔کوئی محکوم احتجاج کرتا تو اسے تشدد کا نشانہ بننا پڑتا۔

جب جرمنی میں پروٹسٹنٹ تحریک کا آغاز ہوا تو جلد انگلش حکمران بھی اس نئے عیسائی فرقے کے پیروکار بن گئے۔آئرلینڈ میں مگر کیتھولک عیسائی آباد تھے جو پروٹسٹنٹوں کو پسند نہ کرتے۔یوں دونوں مغربی اقوام کے درمیان مذہب بھی وجہ نزاع بن گیا۔بتدریج کچھ آئرشوں نے بھی پروٹسٹنٹ نظریات قبول کر لیے۔آج وہ ’’شمالی آئرلینڈ‘‘میں آباد ہیں۔جزیرے کا یہ حصہ انگلینڈ کی ملکیت ہے۔

مٹھی بھر مفاد پرست آئرشوں کو چھوڑ کر آئرلینڈ کے بقیہ باسیوں نے غاصب انگریزوں کی حاکمیت قبول نہیں کی اور وہ مسلسل ان پہ حملے کرتے رہے۔انگریزوں نے طاقت کے بل پہ آئرش حریت پسندوں کو دور افتادہ علاقوں کی جانب دھکیل دیا۔وہ پھر مقامی مفاد پرست آئرش سرداروں کی مدد سے آئرلینڈ پہ حکومت کرنے لگے۔(انگریز نے بعد ازاں اس قسم کا طرز حکومت ہندوستان میں رائج کیا جہاں مقامی جاگیردار اور سول سرونٹ اس کے بازو بن گئے)آئرش آزادی پسند بے یارومددگار تھے مگر انھوں کبھی انگریز استعمار کے سامنے سر نہیں جھکایا اور قربانیاں دے کر اپنی تحریک آزادی کو زندہ رکھا۔

رفتہ رفتہ انگریز حاکموں کو احساس ہوا کہ آئرش اپنی زبان،تہذیب وثقافت، ادب اور رسم الخط رکھتے ہیں۔انھیں اپنی اقدار وروایات پہ فخر ہے۔اسی لیے انگلش زبان و تہذیب وتمدن اپنانے سے نہ صرف انکاری ہیں بلکہ اس سے نفرت کرتے ہیں۔لہذا انگریز استعمار نے فیصلہ کیا کہ ان پہ زبردستی انگریزی زبان تھوپ دی جائے۔اس طرح آئرشوںکو کُلی طور پہ اپنا مطیع وفرماں بردار بنانا مقصود تھا۔چناں چہ 1801ء میں انگریز حکومت نے آئرلینڈ کو تاج برطانیہ کا حصّہ بنایا اور وہاں انگریزی طرز تعلیم رائج کر دیا۔اب ہر آئرش بچہ انگریزی میں علوم وفنون سیکھنے لگا۔یہ انگریز حکمرانوں کا آئرشوں پہ سب سے کڑا حملہ تھا کیونکہ وہ اپنی زبان سے محروم ہو کر قدرتاً آہستہ آہستہ اپنی تہذیب،ثقافت ،رسوم ورواج اور روایات بھی کھو بیٹھتے۔

انگریز کی تہذیبی یلغار جاری تھی کہ 1845ء تا 1852ء آئرلینڈ شدید قحط کا شکار ہو گیا۔اس وقت آلو آئرشوں کا من بھاتا کھاجا تھا۔وہ یہ سستی سبزی مختلف طریقوںسے پکا کر پیٹ بھرتے تھے۔مگر1845ء میں ایک خطرناک بیماری نے آلو کی فصلیں تباہ کر دیں۔جو فصل بچی، اس کی پیداوار انگریز زمینداروں نے انگلینڈ اور دیگر یورپی ممالک برآمد کر دیں کہ یہ ملک بھی قحط کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔یوں انھوں نے خوب منافع کما لیا۔

برطانیہ کی مورخ،سیسل ووڈہیم سمتھ نے آئرلینڈ کے قحط پہ ایک بھرپور ومبسوط تحقیقی کتاب’’The Great Hunger: Ireland 1845–1849‘‘تحریر کی جو 1962ء میں طبع ہوئی۔اس میں انگریز مصنفہ لکھتی ہے:’’دوران قحط آلو اور دیگر اجناس کی بہت بڑی مقدار انگلینڈ بھجوا دی گئی۔حالانکہ اس وقت لاکھوں آئرش غذا نہ ہونے سے بھوکے مر رہے تھے۔آئرشوں کو بچانے کے واسطے انگریز حکومت نے ٹھوس اقدام نہیں کیے۔مذید ظلم یہ ہوا کہ انگلش زمین داروں نے جو مکئی اور گندم درآمد کی،وہ اپنے مویشیوں کو کھلا دی۔نتیجہ یہ نکلا کہ دس لاکھ آئرش اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جبکہ بیس لاکھ آئرش دیگر ممالک کو ہجرت کر گئے۔قحط نے آئرشوں اور انگریز حکومت کے مابین تعلقات مذید کشیدہ کر دئیے جو پہلے پہ خراب چلے آ رہے تھے۔‘‘

بیسویں صدی کے آغاز میں آخر آئرشوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انھوں نے مسلح تحریک آزادی تیز تر کر دی۔آئرش حریت پسند اور انگلش فوج کے مابین جنوری 1919ء تا جولائی 1921ء جنگ جاری رہی۔اس میں ساڑھے پانچ سو آئرشوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔جبکہ سات سو سے زائد انگریز فوجی بھی مارے گئے۔اس جنگ کے بعد انگلینڈ نے آئرلینڈ کو بطور آزاد مملکت تسلیم کر لیا۔یوں کشت وخون کے بعد ہی انگریز نے آئرلینڈ کی جان چھوڑی۔

آج آئرلینڈ ایک ترقی یافتہ ملک ہے۔تقریباً پچاس لاکھ افراد مملکت میں بستے ہیں۔ان میں بیس ہزار پاکستانی نژاد بھی ہیں۔آئر لینڈ کا نومنل جی ڈی پی، 477ارب ڈالر دنیا کا نواں بڑا ہے۔فی کس آمدن 94ہزار ڈالر بھی کئی ترقی یافتہ ملکوں سے زیادہ ہے۔قابل ذکر بات یہ کہ جنگ عظیم دوم کے بعد آئرلینڈ عالمی مامعلات میں غیرجانب دار رہا ہے،لیکن جب بھی اسرائیل فلسطینیوں پر حملہ کرے تو یہ یورپی مملکت اسرائیلی حکومت پہ ضرور تنقید کرتی ہے۔آئرشوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم وستم کر رہا ہے،اسی لیے وہ ظالم وجابر ،استعماری اور غاصب ہے۔

فلسطین وکشمیر کے معاملے میں غیروں کو چھوڑئیے،اپنے بھی زبانی کلامی دعوی کر کے خاموش ہو جاتے ہیں۔بھارت اور اسرائیل کے خلاف کوئی ٹھوس عمل نہیں ہو پاتا۔ایسی صورت حال میں اسرائیل کے خلاف آئرلینڈ کے اقدامات قابل ذکر ہیں۔2018ء میں آئرش پارلیمنٹ نے یہ قانون منظور کیا تھا کہ مغربی کنارے میں واقع یہودی بستیوں کا تیارکردہ کوئی سامان آئرلینڈ میں فروخت نہیں ہو گا۔اس قانون کا عالم اسلام میں خیرمقدم کیا گیا۔

غزہ پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے دوران بھی آئرش اسرائیلی حکمرانوں کی مذمت کرنے میں سرگرم رہے۔25مئی 2021ء کو آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی جس میں مغربی کنارے کی زمین پہ قبضہ کرنے پر اسرائیل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔یوں آئرلینڈ کو باضابطہ طور پر اسرائیل کے خلاف کھڑا ہونے والے پہلے یورپی ملک کا اعزاز حاصل ہوا۔ماہرین کو یقین ہے کہ آنے والے وقت میں دیگر یورپی ممالک میں ایسی قراردادیں منظور ہو سکتی ہیں۔

آئرلینڈ کی تحریک آزادی میں سیاسی جماعت،شین فین نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔ یہ پارٹی چاہتی ہے کہ آئرلینڈ سے اسرائیلی سفیر کو نکال کر اسرائیل سے تمام تعلقات توڑ لیے جائیں۔مگر پارلیمنٹ میں نشتیں کم ہونے کی وجہ سے وہ اپنے عزم کو عملی جامہ نہیں پہنا سکتی۔امید ہے کہ آئرش حکومت اور عوام مسلمانان فلسطین وکشمیر کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔

مقبوضہ کشمیر اور آئرلینڈ
مودی سرکار نے 5اگست2019ء کو ریاست جموں وکشمیر پر طاقت سے قبضہ کر لیا تھا۔اس زورزبردستی پر آئرلینڈ کے مشہور اخبار،آئرش ٹائمز نے 8اگست کو ایک اداریہ لکھا۔اداریے کے اقتباس درج ذیل ہیں:
’’بھارتی ریاست جموں وکشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔ 1947ء سے بھارت نے ریاست کو محدود خودمختاری دے رکھی تھی۔5اگست کو مگر مودی جنتا نے یہ خودمختاری ختم کر ڈالی اور ریاست میں مارشل لا لگا دیا۔یہ ایک آمرانہ اقدام ہے جو ہندو قوم پسندی کے زیراثر کیا گیا۔اس قدم سے مگر ریاست میں لڑائی کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔مودی سرکار بھارت کی تعمیر وترقی کے بجائے پڑوسیوں سے جنگ کرنے میں مصروف ہے۔یہ پالیسی مودی حکومت کے لیے کئی مسائل کھڑے کر سکتی ہے۔‘‘
https://www.express.pk/story/2200085/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108495318&Issue=NP_PEW&Date=20210713



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/13072021/P3-Lhr-011.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/13072021/P6-Lhr-004.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/13072021/P6-Lhr-009.jpg


کابل حکومت کی تردید کے جواب میں طالبان نے صوبے قندوز میں امریکا کی جانب سے افغان فضائیہ کو دیئے گئے دو ہیلی کاپٹرز کو تباہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کا تیزی سے جاری ہے اور اسی دوران طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے اہم سرحدوں، تجارتی راہداریوں اور سیکیورٹی چیک پوسٹوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

طالبان نے صوبے قندوز میں ایک ایئرپورٹ پر حملہ کرکے امریکی فوج کی جانب سے افغان فضائیہ کو فراہم کیئے دو ہیلی کاپٹرز ’’یو ایچ-60 بلیک ہاک‘‘ کو تباہ کردیا تاہم کابل حکومت نے اس حملے کی تردید کی تھی جس پر ترجمان طالبان ذبیح اللہ نے ہیلی کاپٹرز تباہ ہونے کی ویڈیو جاری کردی۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دشمنوں نے ہیلی کاپٹرز تباہ کرنے کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا تھا ایسے لوگوں کے لیے ایئرپورٹ پر تباہی کے مناظر کی ویڈیو حاضر ہے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان کی جانب سے افغانستان میں سرگرم طالبان جنگجوؤں کے ترجمان ڈاکٹر نعیم کا بیان بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں اُن جھوٹی افواہوں، تصاویر اور ویڈیوز کی تردید کی گئی ہے جس میں طالبان کو حملہ آور بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ڈاکٹر نعیم کا کہنا تھا کہ ایسی تمام ویڈیوز اور تصاویر کا مقصد ملک میں طالبان سے متعلق خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور مطمئن رہیں۔
https://www.express.pk/story/2201454/10/


بھارت میں اونچی ذات کے جنونی ہندوؤں نے نچلی ذات کے دلت نوجوان کو ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں 18 سالہ دلت نوجوان کو اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے چار جنونی ہندوؤں نے ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں سے بے رحمانہ طور پر پیٹا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فیروز آباد کے پولیس اسٹیشن میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان ابھے کی والدہ ممتا دیوی نے ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہرنام نامی شخص نشے کی حالت میں تیز رفتار ٹریکٹر چلا رہا تھا،ہمارا خاندان حادثے سے بال بال بچا، جب میرے بیٹے نے ہرنام کو اس طرح کرنے سے روکا تو وہ گالیاں بکنے لگا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلا گیا۔

دوسرے روز جب میرا بیٹا اپنی سائیکل پر مارکیٹ جا رہا تھا تو ہرنام کے بیٹے اور بھتیجوں وریندر، اوبائے، شیوام اور ستیام نے اسے پکڑ کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان مغلظات بکتے رہے اور ویڈیو بھی بنائی تاکہ پورے گاؤں میں بدنام کر سکیں۔

ابھے کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ جب میں وہاں پہنچی تو میرا بیٹا بے ہوش پڑا تھا، ہم اسے اسپتال لے کر گئے جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ بااثر ملزمان اب بھی ہمیں ڈرا دھمکا رہے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2201487/10/


طالبان نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترک افواج نے افغانستان نہ چھوڑا تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

طالبان نے آئندہ ماہ نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کی حفاظت کے لیے ترکی کے فوجی دستوں کی افغانستان میں موجودگی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد جو ملک بھی یہاں رکے گا اس کو قابض سمجھا جائے گا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عرب نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ ترکی افغانستان میں 20 سال سے موجود ہے تاہم اگر وہ اب بھی یہاں رکنا چاہتا ہے تو میں واضح کردوں کہ ترک افواج کو قابض فوج تصور کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی اسلامی ملک ہے اور ہم ان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، ترکی اور افغانستان کے درمیان بہت کچھ مشترکہ ہے لیکن اگر انہوں نے مداخلت کی اور اپنے فوجی افغانستان میں رکھے تو اس کی ذمہ داری ترکی پر ہی ہوگی۔
https://www.express.pk/story/2201387/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108493846&Issue=NP_PEW&Date=20210713


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108493842&Issue=NP_PEW&Date=20210713


افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال،روس نے بھی بڑا اقدام اٹھالیا
Jul 13, 2021 | 15:48:PM

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بھارت کے بعد روس نے بھی اپنے سفارتی عملے کو ازبکستان منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ازبکستان وزارت خارجہ کے ترجمان یوسف قبولجانوف نے حالیہ صورتحال سے متعلق تحریری بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت افغانستان کے شہر حیرتان میں واقع روسی فیڈریشن مزار شریف قونصل خانے کے سفارتی عملے کو محفوظ شکل میں علاقے سے نکال کر ازبکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان کے ازبکستان کے ساتھ سرحدعلاقوں پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں تناو دیکھنے میں آ رہا ہے۔

گذشتہ دنوں طالبان کے حملوں سے فرار ہو کر 100 کے قریب افغان فوجیوں نے ازبکستان میں پناہ لے لی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/13-Jul-2021/1315503?fbclid=IwAR0mk0Mz3pWe4S_c-5a43zhrw8g5-pChk6XYTa-nQAND9uEXn-ASDIedVzM


نیپال :پرساد اولی فارغ،عدالتی حکم پر اپوزیشن لیڈر شیر بہادر وزیراعظم مقرر
 13 July, 2021

نیپال کی سپریم کورٹ نے کھڑگا پرساد اولی کی جگہ اپوزیشن لیڈر شیر بہادر ڈیوبا کو وزیراعظم مقرر کرنے اور اسمبلی بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا

کٹھمنڈو (اے ایف پی) مبصرین کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ کھڑگا پرساد اولی کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے ۔ نیپالی کانگریس کے سربراہ شیر بہادر ڈیوبا ایک ماہ کے اندر اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے پابند ہوں گے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق شیر بہادر ڈیوبا نے قبل ازیں 275 کے ایوان میں 149 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-13/1853486


مقبوضہ کشمیر:آج یوم شہدا، وادی میں مکمل ہڑتا ل ہوگی
 13 July, 2021

شہدا کی یاد میں ایل اوسی کے دونوں طرف خصوصی پروگرام ہونگے مقصدکے حصول تک شہدا کا مشن نا مکمل رہیگا ،صدر،وزیراعظم،پیغامات

سرینگر، جموں،مظفرآباد (خبرایجنسیاں)لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف منگل کو یوم شہدا ء منایا جائے گا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی جائے گی۔13 جولائی1931 کے شہدا کی یاد میں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف خصوصی پروگرام ہوں گے جن میں شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔13جولائی کو ہڑتال کی اپیل تحریک آزادی کشمیر کے قائد سید علی گیلانی نے کی ہے ۔تحریک آزادی کشمیر کے قائد سید علی گیلانی نے ٹویٹر پر ایک بیان میں منگل کے روز مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی اپیل دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام اس روز اپنا کاروبار زندگی معطل رکھیں ہڑتال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ 13 جولائی ، 1931 کے شہدا ء کے مشن کا تسلسل ہے اور جموں و کشمیر کے عوام نے اس کو مستقل مزاجی اور عزم کے ساتھ جاری رکھا ہے ۔ ادھر حریت کانفرنس ،جموں و کشمیر جسٹس لیگ،کشمیر مزاحمتی تحریک اور دوسری جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔حریت کانفرنس نے 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس روز ڈوگرہ حکمرانوں نے فائرنگ کرکے 22 کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا تھا۔یوم شہدا کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ 13 جولائی1931ء کا دن ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سنگ میل ہے جس نے ریاست کے مسلمانوں کو ظلم و استبداد کے خلاف جدوجہد کا نیا جذبہ اور ولولہ ہی نہیں دیا بلکہ انہیں ایک نظریاتی سمت اور جہت بھی دی، وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ13جولائی 1931کو کشمیری مسلمانوں نے ایسی لازوال داستان رقم کی جس پر آج بھی کشمیری قوم عمل پیرا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-13/1853542


مقبوضہ کشمیر:آج یوم شہدا، وادی میں مکمل ہڑتا ل ہوگی
 13 July, 2021

شہدا کی یاد میں ایل اوسی کے دونوں طرف خصوصی پروگرام ہونگے مقصدکے حصول تک شہدا کا مشن نا مکمل رہیگا ،صدر،وزیراعظم،پیغامات

سرینگر، جموں،مظفرآباد (خبرایجنسیاں)لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف منگل کو یوم شہدا ء منایا جائے گا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی جائے گی۔13 جولائی1931 کے شہدا کی یاد میں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف خصوصی پروگرام ہوں گے جن میں شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔13جولائی کو ہڑتال کی اپیل تحریک آزادی کشمیر کے قائد سید علی گیلانی نے کی ہے ۔تحریک آزادی کشمیر کے قائد سید علی گیلانی نے ٹویٹر پر ایک بیان میں منگل کے روز مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی اپیل دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام اس روز اپنا کاروبار زندگی معطل رکھیں ہڑتال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ 13 جولائی ، 1931 کے شہدا ء کے مشن کا تسلسل ہے اور جموں و کشمیر کے عوام نے اس کو مستقل مزاجی اور عزم کے ساتھ جاری رکھا ہے ۔ ادھر حریت کانفرنس ،جموں و کشمیر جسٹس لیگ،کشمیر مزاحمتی تحریک اور دوسری جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔حریت کانفرنس نے 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس روز ڈوگرہ حکمرانوں نے فائرنگ کرکے 22 کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا تھا۔یوم شہدا کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ 13 جولائی1931ء کا دن ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سنگ میل ہے جس نے ریاست کے مسلمانوں کو ظلم و استبداد کے خلاف جدوجہد کا نیا جذبہ اور ولولہ ہی نہیں دیا بلکہ انہیں ایک نظریاتی سمت اور جہت بھی دی، وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ13جولائی 1931کو کشمیری مسلمانوں نے ایسی لازوال داستان رقم کی جس پر آج بھی کشمیری قوم عمل پیرا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-13/1853542


وکلا کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے جائیں:مشال ملک
 13 July, 2021

قانونی ماہرین اوردانشوروں پرمشتمل کمیٹی بنائی جائے جو یواین میں مقدمہ لڑے مودی کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتے ، 40لاکھ ہندو وادی میں بسا چکے

لاہور (کورٹ رپورٹر)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشا ل ملک نے کشمیر کے مقدمہ کے لیے لاہور ہائیکورٹ بار کی مدد مانگ لی۔ انہوں نے تجویز دی قانونی ماہرین اور دانشوروں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو عالمی عدالت میں اور اقوام متحدہ میں مقدمہ لڑے ۔ لاہور ہائیکورٹ بار روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشا ل ملک نے کہا مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار ہندوئوں کو شہریت دے رہی ، وادی میں چالیس لاکھ ہندوئوں کو بسایا گیا ہے ،سب کچھ رائے شماری کی راہ ہموار کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ اس وقت عملی راستے کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے ،کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،انڈیا کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتاہے ۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر مقصود بٹر نے ہر ممکنہ ساتھ دینے کا اعلان کیا اور کہا ہائیکورٹ بار جلد ہی قانونی ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دے گی جو عالمی عدالت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گی۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-13/1853371


افغان طالبان نے پاکستانی طالبان کے بارے میں بڑا اعلان کردیا
Jul 12, 2021 | 22:06:PM

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا ہے کہ طالبان افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

پاکستانی ٹی وی چینل ہم نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں کوئی بد امنی نہ ہو کیونکہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے جو لاکھوں افغان مہاجرین کا میزبان ہے، طالبان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ، وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں۔

طالبان ترجمان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بارے میں کہا یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان میں شہریوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، طالبان بزور طاقت کابل نہیں آنا چاہتے اسی لیے طاقت ہونے کے باوجود مذاکرات کر رہے ہیں، اگر مجبور نہ کیا گیا تو کوئی سخت قدم نہیں اٹھائیں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Jul-2021/1315056?fbclid=IwAR2hZOZo6ZZMjhYnS0svmaYqsrDId_ttAGJTB-74PC--BfSTxlH5r3MCgsw


ترک صدرکا اسرائیلی ہم منصب کو فون ،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
 13 July, 2021

ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرتزوگ کوٹیلی فون کیا

انقرہ (دنیا مانیٹرنگ)انہوں نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، دونوں صدور نے توانائی، سیاحت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-13/1853485


جنوبی افریقہ :سابق صدر کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے ،6ہلاک
13 July, 2021

سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد مظاہروں اور لوٹ مار سے نمٹنے کیلئے جوہانسبرگ سمیت 2 صوبوں میں فوج تعینات کر دی گئی

جوہانسبرگ (اے ایف پی)فوجی ترجمان کے مطابق فوجی دستے پولیس کی مدد کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔ مظاہروں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-13/1853489


کیوبا :حکومت کیخلاف مظاہرے امریکا کا مظاہرین کی حمایت کااعلان
 13 July, 2021

کیوبا کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افرادکمیونسٹ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ گئے

ہوانا (مانیٹرنگ ڈیسک) دارالحکومت ہوانا میں سینکڑوں افراد نے سڑکوں پر مارچ کیا، آمرانہ حکومت کے خلا ف اور شہری آزادیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق مظاہرین کو ایوان صدر کی جانب بڑھنے سے روکنے کیلئے بڑی تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔ادھر امریکی صدر بائیڈن نے مظاہرین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کیوباکی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرے ان کی تکالیف کو سنے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-13/1853490


قندھار پر قبضے کیلئے شدید جھڑپیں، طالبان نے غزنی شہر کا محاصرہ کرلیا
 13 July, 2021

طالبان کا مزید2اضلاع پر قبضہ،صوبہ فرح میں افغان فوجی کا حملہ ،افسرسمیت 8ساتھی ہلاک کرڈالے لشکر گاہ میں دھماکا،3ہلاک،جنرل میکنزی نے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کا چارج سنبھال لیا

کابل (دنیا مانیٹرنگ)طالبان نے افغان صوبے غز نی کے دارالحکومت غزنی شہر کا محاصرہ کرلیا جبکہ قندھار پر قبضے کیلئے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ، غزنی میں افغان فورسز سے لڑائی کے لیے طالبان نے شہریوں کے گھروں میں گھس کر مورچے بنا لیے ۔ صوبائی کونسل کے رکن حسن رضائی نے کہا کہ غزنی شہر کی صورتحال انتہائی نازک ہے ، طالبان شہریوں کے مکانات کو اپنے ٹھکانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے افغان سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کررہے ہیں جس سے فورسز کے لیے طالبان کے خلاف کارروائی کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے ۔غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن ناصر فقیری نے بتایاکہ آدھا غزنی شہر ہمارے ہاتھ سے نکل گیاہے ۔ جنوبی صوبہ قندھار میں بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ، سابق رکن پارلیمنٹ حمیدزئی لالے نے کہا کہ پچھلے چار دنوں سے طالبان مغربی سمت سے قندھار شہر پر حملہ کر رہے ہیں، افغان سکیورٹی فورسز بشمول خصوصی دستے طالبان کا مقابلہ کر رہے ہیں اور انہیں پیچھے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔لشکر گاہ میں دھماکے سے 3 افرادہلاک اور 6زخمی ہوگئے ۔ہلمند کے ضلع گرمسر اور صوبہ بامیان کے ضلع کہ مرد پر بھی طالبان نے قبضہ کرلیا۔صوبے میں طالبان نے تاریخی قلعہ بوٹ پر بھی قبضہ کرلیا۔افغان وزارت دفاع کے مطابق 271 طالبان کو ہلاک کردیاگیا۔لوگر میں طالبان کے صوبائی انٹیلی جنس چیف کو بھی ہلاک کردیاگیا۔صوبہ فرح میں ایک فوجی نے حملہ کرکے افسر سمیت 8 ساتھی اہلکار ہلاک کردیئے ۔دوسری جانب طالبان نے جنگ کے دوران تباہ ہونیوالی سرکاری عمارات کی تعمیر نو کیلئے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ قائم کردیا،ملابخت الرحمن کو اس کا سربراہ مقررکیاگیاہے ۔ادھرافغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل آسٹن سکاٹ ملر ایک سرکاری تقریب میں اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ۔ امریکی دفاعی ذرائع کے مطابق یہ اقدام افغانستان میں امریکی مشن کے خاتمے کی علامت ہے ۔ جنرل آسٹن ملر اگست 2018 سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر رہے ۔نیوز ایجنسی کے مطابق تقریب کے دوران جنرل آسٹن سکاٹ ملر نے افغانستان میں موجود امریکی فوج کی کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کے حوالے کی جوکہ سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت سے افغانستان سمیت مختلف ہمسایہ ملکوں میں تعینات امریکی فوجیوں کے کمانڈر ہیں۔ مغربی میڈیا نے امریکی دفاعی عہدیدار کے حوالے سے بتایاکہ جنرل فرینک میکنزی فلوریڈا میں اپنے ہیڈکوارٹرز سے افغان مشن کی نگرانی کریں گے ،وہ 31 اگست تک افغان فوج کی مدد کیلئے بمباری کرنے کی منظوری دیں گے ،31اگست کے بعد تمام فضائی کارروائیاں روک دی جائیں گی،اس کے بعد افغانستان کے باہر موجود اپنے اڈو ں سے داعش اور القاعدہ سے نمٹنے پر توجہ دی جائے گی۔31اگست تک کابل سے ریئر ایڈمرل پیٹر ویسلے چھوٹی نوعیت کے آپریشنز کی نگرانی کریں گے ،وہ اسامہ کو قتل کرنیوالی ٹیم کا حصہ تھے ،ان کی زیرنگرانی کابل سفارتخانے اور ایئر پورٹ پر650 فوجی موجود ہیں۔ادھر طالبان کے وفد نے ترکمانستان میں نائب وزیر خارجہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں،افغان حکومت نے طالبان کے دورہ ترکمانستان پر اعتراض کردیا،وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ دورے افغان حکومت کے مشورے سے ہونے چاہئیں۔کابل میں امریکی سفارتخانے نے امیگریشن کے لیے ویزا انٹرویو پھر شروع کر دیے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-13/1853504


بھارتی کسانوں کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان
 13 July, 2021

بھارت میں کسان تنظیموں نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی دھرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں

نئی دہلی(صباح نیوز) دھرنے کا اعلان کسان تنظیموں نے کیاتھا اوردھرنے میں شرکت کیلئے 100رضاکاروں کی فہرست تیار کی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کی تنظیموں کا اجلاس امرتسر میں ہوا۔سوکھن سنگھ نے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کے اعلان سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-13/1853498


روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی مذمتی قرارداد منظور
 13 July, 2021

انسانی حقوق کونسل نے میانمار کی فوج کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کےبنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی

جنیوا (اے ایف پی)یہ قرارداد پاکستان نے اسلامک تعاون تنظیم کی جانب سے پیش کی جوکہ کونسل نے بغیر رائے شماری منظور کر لی۔ قرارداد میں میانمار کی فوج سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقلیتوں کیساتھ مصالحت کا عمل شروع کر ے ۔47 رکنی کونسل کے رکن چین نے اس موقع پر کہا کہ وہ اتفاق رائے کا حصہ نہیں بن سکتا۔ پاکستان کے مندوب خلیل ہاشمی نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ کونسل میانمار سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکنے اور ان کے بنیادی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ کرے ۔ قرارداد کے متن میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیساتھ میانمار کے عوام کی منشا اور مفادات کے مطابق تعمیری مذاکرات اور مصالحت کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔قرارداد میں میانمار کے عوام ، ان کی جمہوری امنگوں اور ملک میں جمہوری تبدیلی کی مکمل حمایت بھی کی گئی ہے ۔ قرارداد میں میانمار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹس جن میں بے جا گرفتاریاں، دوران حراست اموات، تشدد، جبری مشقت، بچوں کی ہلاکتوں اور انہیں معذور بنانا شامل ہیں، پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ شہری آبادی کے خلاف ہر قسم کی جارحانہ کارروائیوں سمیت انسانی حقوق کی ہر قسم کی خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-13/1853501


نائجر میں دہشتگردوں کا دیہات پر حملہ،جھڑپیں،49ہلاک
 13 July, 2021

نائجر کے شورش زدہ جنوب مغربی علاقے تیلابے ری میں دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں 40 جنگجوؤں سمیت 49 افراد ہلاک ہو گئے

نیامی (اے ایف پی) ترجمان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ 100 سے زائد جدید ہتھیاروں سے لیس موٹرسائیکل سوار جنگجوؤں نے سہ پہر کے وقت ایک گاؤں پر حملہ کیا، جس کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا، لڑائی میں 4 فوجی اور پانچ شہری بھی مارے گئے ، لڑائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے متعدد موٹرسائیکلیں اور کلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں رائفلیں قبضے میں لے لیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-13/1853495


طالبان نے مزید 2 اضلاع پر قبضہ کرلیا
Jul 12, 2021 | 21:19:PM

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں طالبان نے اپنی تیز رفتار پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں طالبان نے صوبہ غور کے دو اضلاع پر قبضہ جمالیا جب کہ صوبہ تخار میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ غور کے دو اضلاع تائیوار اور پسابند پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان کی جانب سے صوبہ تخار کے دارالحکومت تالقان پر بھی قبضے کی کوشش کی گئی جو افغان سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔

تخار پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے تالقان پر قبضے کیلئے چاروں اطراف سے حملہ کیا تھا لیکن فضائی حملوں کی مدد سے انہیں پسپا کردیا گیا۔ کارروائی میں 55 طالبان مارے گئے جب کہ 90 زخمی ہوئے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Jul-2021/1315053?fbclid=IwAR2DPETNkxO8Ycdcpes-bB5iLwp4I0-bsXdyT6j9K6Ufy_AIvEFp2bZ3jXg


ہیٹی کے صدر کا قتل لیکن گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش کیا بتایا؟تحقیقات میں نیا موڑ آگیا
Jul 12, 2021 | 19:50:PM

پورٹ او پرنس(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں جزائرغرب الہند کے ملک ہیٹی کے صدر کو دو درجن سے زائد حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا تھا۔ اب اس واردات کے حوالے سے اہم معلومات منظرعام پر آ گئی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ہیٹی کی پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صدر جوینل موئس کے گھر پر 28لوگوں نے علی الصبح حملہ کیااور انہیں قتل کر ڈالا۔ان میں سے 26کولمبین شہری تھے جبکہ 2امریکی نژاد ہیٹی شہری تھے۔ ان میں سے 19کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ ان کا مقصد صدر جوینل کو قتل کرنا نہیں تھا بلکہ وہ انہیں اغواءکرنا چاہتے تھے۔ صدر جوینل پر لوگوں کی طرف سے ڈکٹیٹر بننے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور وہ جنوری 2020ءسے آمرانہ فرمان کے ذریعے ملک پر حکومت کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ہیٹی کے نگران وزیراعظم کی طرف سے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے انہوں نے امریکہ سے ہیٹی میں فوج تعینات کرنے کی درخواست بھی کر دی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Jul-2021/1315041?fbclid=IwAR0RlLMOX57u4R7-sy36bGB-j6d1KCO7Rd5lVA-L7cgQGFqieo2o8FDTmxA


امریکہ کے تمام شہر نشانے پر، روس ایسا خوفناک ترین میزائل بنانے کے قریب پہنچ گیا کہ سن کر عالمی طاقتوں کے حواس گم ہوجائیں
Jul 13, 2021 | 18:54:PM

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس ایسا خوفناک ترین میزائل بنانے کے قریب پہنچ گیا کہ جس کے فائنل تجربات کا سن کر ہی امریکہ کے حواس گم ہو گئے۔ دی سن کے مطابق روس کا تیار کردہ یہ میزائل ایک تباہ کن ہائپرسانک میزائل ہے جو 6100میل فی گھنٹہ (تقریباً9ہزار 816کلومیٹر فی گھنٹہ)کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور امریکہ کے کسی بھی شہر کو نشانہ بناسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس قدر رفتار کے حامل ا س میزائل کو روکنا ناممکن ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس میزائل کے حتمی تجربات آئندہ ہفتوں میں ہونے جا رہے ہیں جن کے بعد یہ روسی فوج کے جنگی بیڑے کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ ان حتمی تجربات میں یہ میزائل ایڈمرل گورشکوف فریگیٹ سے کیے جائیں گے اور سمندر و خشکی میں ٹارگٹس کو نشانہ بنائیں گے۔

اس تباہ کن میزائل کو ’زِرکون‘ (Tsirkon)کا نام دیا گیا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے اس میزائل کے متعلق کہا گیا ہے کہ اس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے اور دنیا کا کوئی ایئرڈیفنس سسٹم اسے روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ اس میزائل سسٹم کے حتمی تجربات جولائی کے آخری میں شروع ہونے والے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/13-Jul-2021/1315535?fbclid=IwAR2j9m7up8xz-H33GJsWzl0Ua5Yz6MZTHFa__phhouBrgCwhNcudLulizJA


ہیٹی: صدر کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا ماسٹر مائنڈ گرفتار
Published On 12 July,2021 06:41 pm

پورٹ او پرنس: (دنیا نیوز) ہیٹی میں سکیورٹی فورسز نے صدر کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فورسز نے امریکا میں رہنے والے ہیٹی کے شہری کو گرفتار کیا ہے، ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر ہے جو بیس سال سے امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےم طابق 63 سالہ شخص نے پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کے ذریعے کرائے کے فوجی بھرتی کئے، ماسٹر مائنڈ صدر کو مارنے کے بعد خود صدارت کا عہدہ لینا چاہتا تھا۔

یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز مجموعی طور پر 21 افراد کو گرفتار کرچکی ہیں جن میں سے تین کا تعلق امریکا سے ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/610325_1


افغانستان، خانہ جنگی کی بھارتی سازش بے نقاب، ایک طرف طالبان سے خفیہ مذاکرات دوسری جانب حکومت کو بھاری اسلحے اور گولہ بارود کی فراہمی
 12 July, 2021


طیارے واپسی پر عملے، را ایجنٹوں کو لیکر گے، بھارت جلال آباد، دہرات سے بھی بھاگ نکلا، قندھار میں چھوڑے گئے قونصل خانے پر طالبان قابض ، کابل اور قندھار ایئرپورٹس پر بھارت کے اسلحہ سے بھرے جہاز اترے ، پاکستانی فضائی حدود سے بچنے کیلئے مختلف روٹس استعمال کئے گئے ، امن قائم کرنا ہے توبھارت کی گیم روکنا ہوگی:ماہرین ، 53فیصد اضلاع پر طالبان کا کنٹرول:امریکی میڈیا، 26صوبوں میں لڑائی جاری، 2 حکومتی ہیلی کاپٹر تباہ، کابل میں فوجی پائلٹ اور ایک کھلاڑی قتل،کابل ایئرپورٹ پر اینٹی میزائل سسٹم نصب

کابل (نیوز ایجنسیاں، دنیا نیوز) افغانستان میں خانہ جنگی کی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی، بھارت نے افغانستان میں ڈبل گیم کھیلنا شروع کررکھی ہے ۔ ایک طرف طالبان سے مذاکرات جبکہ دوسری جانب ان ہی کیخلاف اشرف غنی حکومت کو بھاری اسلحہ اور گولہ بارود پہنچا دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان سے سفارتکاروں کے انخلا کے نام پر بھارتی فوج کے خصوصی طیارے کابل اور قندھار پہنچے اور اشرف غنی حکومت کو بھاری اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کیا اور واپسی پر عملے ، را ایجنٹوں کو بھارت لایا گیا۔سی 17 نامی بھارت کے ان فوجی طیاروں پر 40 ٹن 122 ایم ایم کے گولے تھے ۔ دنیا نیوز کو موصول تصاویر میں کابل اور قندھار ایئرپورٹس پر آنے والے ان بھارتی طیاروں سے اسلحہ اتارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 10 جولائی کو بھارتی سی 17 طیارہ رات 11 بجے قندھار ہوائی اڈے پر اسلحہ لے کر آیا جبکہ 11 جولائی کوبھارتی فضائیہ کاایک اور طیارہ کابل آیا۔کابل سے جانیوالے طیارے اترپردیش،چندی گڑھ اور جے پور اتر رہے ہیں۔ پاکستانی فضائی حدود سے بچنے کیلئے بھارت مختلف روٹس استعمال کر رہا ہے ۔اس کے علاوہ بھارت افغانستان میں موجود قونصل خانوں کو خالی کررہا ہے ،بھارت کے تقریبا ًتمام قونصل خانے عملی طور پر کام روک چکے ہیں، جبکہ قندھار قونصل خانے کے بعد جلال آباد اور ہرات کے قونصل خانوں کو بند کردیا گیا ہے ا ور صرف کابل کے سفارتخانے اور مزار شریف کے قونصل خانے کھلے ہیں۔ بعد ازاں رات گئے ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دیکھا گیا کہ بھارت کا قندھار میں قونصل خانہ طالبان کے قبضے میں جاچکا ہے ۔ ویڈیو طالبان کی جانب سے جاری کی گئی ۔ جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ جاتے ہوئے بھارتی سفارتکاروں اور سکیورٹی عملے نے اپنا سامان بھی پیک نہیں کیا۔ دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا ہے کہ بھارت پہلے امریکا کی ناک کے نیچے بدامنی پھیلاتا رہا ،افغانستان میں امن نہیں ہونے دیا ،اب روس ،ایران ،چین اور سب ممالک دیکھ رہے ہیں کہ بھارت عدم استحکام کیلئے اسلحہ پہنچارہا ہے ،خطے کے امن کیلئے ضرور ی ہے کہ بھارتی دوغلی گیم کو روکا جائے ،بھارت خانہ جنگی کروا رہا ہے ،اگر چاہے تو پاکستان بھی طالبان کو اسلحہ دے سکتا ہے ،اگر خطے کے ممالک نے کوئی معاہدہ کیا ہوتو ایسی صورتحال سے بچا جاسکتا ہے ۔ اس وقت خطے کے ممالک میں ایسے معاہدے کی ضرورت ہے کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے ۔افغانستان میں اگر امن لانا ہے تو کسی کو پراکسی نہیں بننے دینا چاہئے ،اگر معاہدہ نہیں ہوتا تو پرانا کھیل شروع ہوجائے گا۔ اسلام آباد سے بیوروچیف خاور گھمن نے کہا کہ بنیادی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھے ،امریکا کو بھارت پر نظر رکھنی چاہئے ،بھارت کے جہاز اسلحہ بھر بھر کر افغانستان آرہے ہیں اور دنیا کی جدید ٹیکنالوجی کو نظر نہیں آرہے ۔یہ اسلحہ آتش بازی کیلئے نہیں لڑائی کیلئے جارہا ہے ،اقوام عالم کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ،دنیا کو افغانستان میں خانہ جنگی نہیں ہونے دینی چاہئے ۔ہمیں دبائو میں نہیں لایا جاسکتا ہے ،پاکستان نے واضح کہہ دیا ہے کہ افغانستان کا فیصلہ افغان عوام نے کرنا ہے ،مسئلے کا حل انہوں نے خود نکالنا ہے ،پاکستان نے تو اپنے علاقے میں باڑ لگالی ہے ۔پرامن افغانستان کا فائدہ پاکستان کو ہونا ہے کسی اور کو نہیں ۔ تجزیہ کار بریگیڈیئر(ر)غضنفر علی نے کہا کہ زمینی حقائق کو سمجھنے کیلئے تاریخ کو بھی دیکھنا پڑتا ہے ،جب سوویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا تو بھارت سوویت یونین کے ساتھ کھڑا تھا ،اس وقت طالبان نہیں تھے عام افغانی لڑ رہے تھے ،پھر جب امریکا آیا تو بھارت نے افغان سرزمین پر دہشتگردی کے اڈے قائم کرلئے ،را ،موساد اور سی آئی اے نے مل کر یہ سب کیا ۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیا ۔ ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ طالبان نے حالیہ دنوں میں ڈرامائی کامیابیاں حاصل کی ہیں، کئی مقامات پر طالبان کو مزاحمت کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑا۔ طالبان ملک کے بڑے حصے پر قابض ہوچکے ہیں، ملکی سکیورٹی کی صورت حال دن بدن بگڑتی جارہی ہے ، صرف گزشتہ چھ روز میں طالبان نے 38 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے 53 فیصد اضلاع پر طالبان کا کنٹرول ہے ، اکثریتی اضلاع ملک کے شمالی علاقوں میں واقع ہیں۔حالیہ دنوں میں طالبان کئی اہم سرحدی علاقوں پر بھی اپنا کنٹرول قائم کرچکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 فیصد علاقوں پر قبضے کی جنگ جاری ہے جبکہ 18 فیصد علاقوں پر افغان حکومت کی عمل داری ہے ۔اس کے علاوہ ایک اور رپورٹ کے مطابق افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے ، صوبہ قندوز میں حکومتی فورسز کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے ،صوبہ پکتیکا میں سکیورٹی اہلکار مزاحمت کئے بغیر طالبان کے ساتھ شامل ہو گئے ،غزنی،قندھار اور کابل سمیت کئی بڑے شہروں میں بے یقینی کی صورت حال ہے ۔ افغان میڈیا کے مطابق اس وقت 34 میں سے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے ۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ قندھار شہر میں پولیس سٹیشن اور کئی چیک پوسٹوں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے ۔ کابل میں دو مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد نے افغان ایئر فورس کے پائلٹ اور ایک کھلاڑی سمیت دو افغان شہریوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔علاوہ ازیں افغان حکومت نے کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کیلئے اینٹی میزائل سسٹم نصب کردیا ہے ۔ افغان سکیورٹی فورسز کے ترجمان اجمل عمر شنواری نے کہا کہ سکیورٹی سسٹم ہمارے غیر ملکی دوستوں نے دیا ہے ۔ یہ کافی پیچیدہ ٹیکنالوجی ہے ، اس لئے فی الحال ہمارے غیر ملکی دوست ہی اسے سنبھال رہے ہیں لیکن ہم اسے سنبھالنے کی صلاحیت میں اضافہ کررہے ہیں ۔ ادھر آسٹریلوی وزیر دفاع پیٹر ڈوٹن نے تصدیق کر دی ہے کہ غیر ملکی فوج کا افغانستان میں 20 سالہ فوجی مشن ختم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران افغانستان میں متعین تمام تر آسٹریلوی افواج کا انخلا مکمل ہو گیا تھا۔ ادھر افغانستان کی وزارت مہاجرین کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی کو تین ماہ کیلئے ملتوی کردیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-12/1853030


مقبوضہ کشمیر: فوجی گاڑی کی ٹکر، خاتون شہید، مدرسے پر چھاپہ 5 گرفتار
 12 July, 2021

واقعہ کولگا م میں پیش آیا، بارہمولا میں خاتون زیرحراست،نوجوانوں کی شہادتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے ، جھڑپیں ، اسیر حریت رہنما کی بیوی نے خودکشی کرلی، 11 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دینا مجرمانہ عمل،محبوبہ مفتی

سرینگر(خبرایجنسیاں)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے خاتون کودانستہ طورپر ٹکر مارکر شہید کردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 29سالہ خاتون روہی جان کوبھارتی فوج کی گاڑی نے ضلع کولگام کے علاقے کڈر میں ٹکر مارکر شہید کردیا ، خاتون کا تعلق ضلع شوپیاں کے علاقے کھری برادری سے ہے ۔ دریں اثناء بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے کریری سے تلاشی آپریشن کے دوران ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔ خاتون کا تعلق ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن سے بتایاگیا ہے ۔ادھرعلاقے میں جاری آپریشن کیخلاف کشمیری عوام گھروں سے باہرنکل آئے ، اور نوجوانوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے باعث بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔ بھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں چار مختلف مقامات پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں کیں۔بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر کے دینی مدارس کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔ جنوبی کشمیر میں میں دارالعلوم سراج العلوم کے چیئرمین عدنان احمد ندوی سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ادھر ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے جیل میں نظربند حریت پسند کارکن کی اہلیہ نے خودکشی کرلی ۔ علاوہ ازیں محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے گیارہ کشمیری ملازمین کو بے بنیاد الزامات کے تحت نوکریوں سے نکال دینا ایک مجرمانہ عمل ہے ،نئی دہلی کی طرف سے بھارتی آئین کو پامال کرتے ہوئے کشمیریوں کو بے اختیار کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں تسلیم کیا ہے کہ قومی ترانے کے لیے کھڑا نہ ہونا جرم نہیں ہے ۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق عدالت نے جموں صوبے میں ایک لیکچررتوصیف احمد بٹ کے خلاف درج ایف آئی آر کو بھی مسترد کر دیا جن پر 2018 میں ایک کالج تقریب کے دوران قومی ترانے کے لیے کھڑا نہ ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر ہڑتال کی جائے گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-12/1853051


افغانستان:امریکاکے بعدبھارت کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا
 12 July, 2021

بھارت علاقائی مفادات کیلئے افغانستان میں کٹھ پتلی حکومت کا تسلسل چاہتا ہے ایران بھی بھارت کو باور کراچکا کہ وہ کسی قتل و غارت کے عمل کو فروغ نہیں

(تجزیہ:سلمان غنی) افغانستان کی صورتحال پر افغانستان کے بعد اگر خطے میں کوئی سب سے زیادہ پریشان کن صورتحال سے دوچار ہے تو وہ صرف بھارت ہے کیونکہ یہ بھارت ہی تھا جو افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے کے ساتھ افغان سرزمین کو ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی اور تخریب کاری کیلئے استعمال کرتا رہا تھا اور اس حوالہ سے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کا گٹھ جوڑ ڈھکا چھپا نہیں تھا ۔ اب افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد جوں جوں اشرف غنی انتظامیہ کی رٹ دم توڑ رہی ہے ویسے ہی بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ بھی نمایاں ہے اور اس کے قدم بھی اکھڑ رہے ہیں۔ افغانستان میں آئے روز کے دھماکے اور پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتیں بھارت کی طے شدہ حکمت عملی کا ہی شاخسانہ تھا اور ہے اور اب بھی بھارت ایسی مذموم کوششوں میں سرگرم ہے کہ افغانستان میں ایسی کوئی حکومت قائم نہ ہو سکے جس کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہوں اور بھارت یہاں کھل کر اپنا کھیل کھیل سکے ۔ ویسے بھی افغانستان کے اندرونی حالات اور حقائق کا جائزہ لیا جائے تو بھارت کی یہاں بہت بڑی سرمایہ کاری کا مقصد ہی یہاں اپنا اثرو رسوخ قائم رکھنا تھا۔ اب اسے یہاں اشرف غنی انتظامیہ کے انجام سے زیادہ خود اپنے مفادات کیلئے خطرات لاحق ہیں جوا سے چین سے نہیں بیٹھنے دے رہے ۔ ایران کی جانب سے طالبان اور افغان انتظامیہ میں مذاکراتی دور کے روز بھی خبریں آئی ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی تھی لیکن رپورٹس یہی ہیں کہ ایران نے بھارت کو باور کرا دیا تھا کہ ہم افغانستان میں امن کیلئے کوشاں ہیں اور ایسے کسی عمل کا حصہ بننے کیلئے تیار نہیں جس کے نتیجہ میں افغانستان میں قتل و غارت یا آگ اور خون کا عمل فروغ پائے ۔ بھارت اپنے علاقائی مفادات کیلئے افغانستان میں ایک کٹھ پتلی حکومت کا تسلسل چاہتا ہے اور بعض رپورٹس میں تو یہاں تک کہا گیا ہے کہ افغانستان میں کٹھ پتلی مسلط کرنے والا امریکا اب افغانستان کے مستقبل کے حوالہ سے افغان عوام کو ذمہ دار ٹھہراتا نظر آتا ہے مگر بھارت افغانستان میں امن کیلئے کاوشوں کے بجائے اشرف غنی انتظامیہ کا سرپرست اعلیٰ بنا ہوا ہے ۔ بھارت نے اگر افغان صورتحال کے حوالہ سے نوشتہ دیوار نہ پڑھا اور اپنے طرز عمل پر نظرثانی نہ کی تو امریکی انجام کے بعد بھارت کو کسی بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ اس وقت افغان صورتحال میں وہ علاقائی فورسز کے مقابلہ میں تنہائی سے دوچار ہے ۔ افغانستان میں ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر اصل امتحان طالبان کا ہے کہ وہ کس طرح خود کو اندرونی و بیرونی طور پر منوا پاتے ہیں۔ پاکستان کو اس وقت ایک سفارتی برتری یہ حاصل ہے کہ اس نے خود کو طالبان کے ساتھ نتھی کرنے کے بجائے افغانستان میں ایک ایسی حکومت کے قیام پر زور دے رکھا ہے جسے افغان عوام کی حمایت حاصل ہوا وریہی موقف تمام علاقائی قوتوں کا بھی ہے ۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-12/1853005


بنوں :ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 3پولیس اہلکار زخمی
 12 July, 2021

پولیس کی گاڑی کو گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا،مزید تحقیقات جاری

بنوں (این این آئی)بنوں کے علاقے غوری والہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق جس وقت یہ دھماکا ہوا پولیس وین میں سوار اہلکار گشت پر تھے ۔زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس کارروائی کے لیے بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-12/1852979


سیالکوٹ:کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گر فتار ،بارودی مواد بر آ مد
 12 July, 2021

عبدالصمد محسود وزیر ستان کا رہائشی ،داعش سے تعلق کا اعتراف ، مقدمہ درج

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سی ٹی ڈی سیالکوٹ نے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کر لیا ،ملزم سے 980 گرام بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور لائٹر برآمد کر لیا ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ، ملزم عبدالصمد محسود کولاہور سیالکوٹ موٹروے کے ایک پل کے نیچے سے گرفتار کیا گیا ، ملزم سے داعش کے جھنڈے اور قتال فی سبیل اﷲ کے پمفلٹ بھی برآمد کرلئے گئے ۔ سی ٹی ڈی نے دہشتگرد کا موبائل فون اور شناختی کارڈ تحویل میں لے لیا ،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے داعش سے تعلق کا اقرارکرلیا ہے ۔ ملزم کا تعلق وزیرستان کی تحصیل لدھا کے ایک قبیلے سے بتایا جاتاہے ، سی ڈی ٹی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-12/1852977


ایتھوپیا میں انتخابات، ابی احمد دوسری بار وزیراعظم منتخب
 12 July, 2021

ایتھوپیا میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد وزیراعظم ابی احمد دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوگئے

عدیس ابابا(مانیٹرنگ ڈیسک)ان کی جماعت نے 436 میں سے 410 نشستیں جیت لیں،ملک میں 21 جون کو عام انتخابات ہوئے جس کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔ 44 سالہ وزیر اعظم ابی احمد کی جماعت خوشحالی پارٹی نے دوتہائی اکثریت حاصل کرلی،ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اور وبا کی وجہ سے 10 علاقوں میں ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی تاہم وزیراعظم ابی احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ انتخابات شفاف اور آزادانہ ہوئے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-12/1853036


شمالی عراق میں ترک فوج کی بمباری ،2کرد باغی ہلاک
 12 July, 2021

شمالی عراق میں ترک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے دو کرد باغی ہلاک کردیئے

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ان دہشتگردوں کو عراق کے علاقے اویسن میں بمباری کے دوران نشانہ بنایاگیا،انقرہ اکثر شمالی عراق اور کرد علاقے میں موجود کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتاہے ۔ترک حکام کاکہناہے کہ کرد باغی ہمارے ملک میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-12/1853043


سفارتکاروں کے افغانستان سے انخلا پر سوشل میڈیا پر بھارت کا مذاق اڑایا جاتا رہا
 12 July, 2021

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے بعد بھارتی سفارت کاروں اور مبینہ ‘را’ ایجنٹوں کے انخلا کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے

کابل (این این آئی) صارفین بھارت کی افغانستان میں صورتحال کا خوب مذاق اڑا تے رہے ،ٹوئٹر پر ایک صارف نے قندھار میں بند بھارتی قونصل خانے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تیار شدہ گھر کرائے کے لیے دستیاب ہے ۔ ایک صارف نے غالباً کسی بھارتی فلم کا منظر پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی عملے کی روانگی پر طنز کیا ہے ، تصویر میں متعدد افراد آنکھیں چرائے جارہے ہیں اور تصویر پر لکھا کہ آنکھیں مت ملاؤ، بس چلتے جاؤ۔ ایک صارف نے بھارتی اداکار منوج باجپائی کی کسی فلم کا منظر پوسٹ کیا ہے جس میں وہ چادر ڈھک کر منہ چھپاتے ہوئے فرار ہورہے ہیں،صارف نے اس منظر کو قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے عملے اور دہشت گردوں کے فرار ہونے سے ملایا ہے ۔ایک صارف نے بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ زخمی حالت میں موجود ہیں اور تصویر پہ لکھا کہ مجھ میں تو طاقت ہی نہیں بچی کچھ کرنے کی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-12/1853041


بھارتی کابینہ کے 42فیصدوزراکیخلاف فوجداری مقدمات
 12 July, 2021

33میں سے 24 وزرا کے خلاف قتل،اقدام قتل اور ڈکیتی کے کیسز ہیں

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نو تشکیل شدہ کابینہ میں شامل 78 وزرامیں سے 33یعنی 42فیصدوزراکے خلاف فوجداری مقدمات قائم ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق 24 وزراکے خلاف سنگین فوجداری مقدمات درج ہیں جن میں قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات شامل ہیں۔دہلی میں جمہوری اصلاحات کی ایسوسی ایشن نے کہا کہ وزیر مملکت برائے امور نوجوانان اور کھیل نستھ کمار پریمانک کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات قائم ہیں۔ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق تین دیگر وزراجان برلا ، پنکج چودھری اور وی مرلی دھرن کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔وزیر داخلہ امیت شاہ ، پنچایتی راج کے وزیر گری راج سنگھ ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت شوبھا کراندلاجے ، وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانند رائے اور پارلیمانی امور کے وزیر پریلہاد جوشی سمیت پانچ وزراکے خلاف مذہب ، نسل ، جائے پیدائش ، رہائش ، زبان وغیرہ کی بنیادوں پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے سے متعلق مقدمات قائم ہیں۔نتن گڈکری ، گری راج سنگھ ، اشونی کمار چوبے ، ستیہ پال سنگھ باغیل ، بھگونت کھوبا اور کوشل کشور سمیت سات وزراکے خلاف انتخابی خلاف ورزیوں ، رشوت اور غیر قانونی ادائیگیوں سے متعلق مقدمات درج ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-12/1853050


اسرائیلی فوج کا جنین میں مسجد پر دھاوا،آگ لگادی
 12 July, 2021

اسرائیلی فوج نے جنین میں مسجد پر دھاوا بول دیا اور آگ لگادی

جنین (صباح نیوز)غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج نے جنین میں ترسلہ کے مقام پرمسجد کے اندرونی حصے میں لگنے والی آگ نے قالینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس موقع پر نمازی بھی موجود تھے ۔ آتشزدگی کے باعث فلسطینی نمازیوں کو وہاں سے باہر نکلنا پڑا،مسجد کے اندرموجود قیمتی سامان کو نقصان پہنچا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-12/1853044


سوڈان:سٹیڈیم میں خوفناک دھماکا، 4 افراد ہلاک
 12 July, 2021

سوڈان کے ساحلی شہر میں سٹیڈیم میں خوفناک دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے

خرطوم(مانیٹرنگ ڈیسک) العامر کلب میں کھیلوں کے مقابلے کے دوران زوردار دھماکا ہوا ،جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔ اس مقابلے میں بیرون ملک سے بھی کئی کھلاڑی مدعو تھے ۔جس سے شائقین میں بھگدڑ مچ گئی۔ تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، اسی شہر میں ایک ہوٹل پر حملے کو بھی سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-12/1853042


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/12072021/P3-LHR-002.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/12072021/p6-lhr010.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/12072021/p6-lhr020.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/12072021/P3-LHR-019.jpg


افغانستان: 26 صوبوں میں لڑائی : کابل ایئر پورٹ پر اینٹی میزائل سسٹم نصب
پیر 12 جولائی 2021ء

کابل ، واشنگٹن، کینبرا ، نئی دہلی ( نیوز ایجنسیاں، نیٹ نیوز) افغانستان کے 34 میں سے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے ، غزنی اور قندھار سمیت کئی بڑے شہروں پر قبضہ کے لیے گھمسان کا رن جاری ہے ، کابل سمیت کئی بڑے شہروں میں بے یقینی کی صورت حال ہے ۔افغانستان میدان ِ جنگ بن چکا، افغان میڈیا کے مطابق قندھار، قندوز، کابل، تخار، بامیان، پروان اور بلخ صوبوں میں طالبان نے افغان فورسز پر حملے کئے ہیں۔ طالبان نے کہا کہ قندھار شہر میں پولیس سٹیشن اور کئی چیک پوسٹوں کا قبضہ حاصل کر لیا ۔ صوبہ قندوز میں حکومتی فورسز کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے ۔ صوبہ پکتیکا میں سکیورٹی اہلکار مزاحمت کئے بغیر طالبان کے ساتھ شامل ہو گئے ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے مختلف ٹویٹس میں بتایا کہ امارات اسلامی کے مجاہدین نے ہلمند میں ضلع گرمسیر پر قبضہ کرلیا۔ پاسابند ضلع میں بھی پولیس، انٹیلی جنس مراکز پر قبضہ کرلیا گیا۔ پولیس چیف فخرالدین، انٹیلی جنس ڈائریکٹر اور آرمی کمانڈر حبیب الرحمن نے اپنے 54 افراد کے ساتھ مجاہدین میں شمولیت اختیار کرلی ۔ بلخ میں کلدار ضلع بھی مجاہدین کے ہاتھوں میں آگیا۔ بامیان کے گھندک ضلع میں دشمن کی چار چیک پوائنٹس پر قبضہ کرلیا گیا۔ 30 فوجیوں نے مجاہدین میں شمولیت اختیار کرلی۔ غور تواری ضلع کے پولیس ہیڈ کوارٹرز اور انٹیلی جنس مرکز پر بھی قبضہ کرلیا گیا۔ کابل کے شہریوں کا کہنا ہے چار دہائیوں سے بدامنی میں رہنے پر مجبور ہیں، اب ان کے ملک میں امن ہو جانا چاہے ۔ افغان شہریوں نے موجودہ صورت حال پر امریکہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو افغانستان کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں۔ طالبان نے افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کے میربازار اور ضلع شین ڈنڈ پر کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان نے آرمڈ گاڑیوں اوردیگرفوجی سازوسامان قبضے میں لے لیا،ضلع شین ڈنڈمیں امریکی فوجیوں نے بڑاڈا قائم کررکھاتھا،گزشتہ روز طالبان نے 23 صوبوں میں 88 حملے کئے جن میں 50 اضلاع کو نشانہ بنایا گیا،ارغنداب، ڈھنڈ اور ارغستان کے اضلاع میں جھڑپیں شروع ہوچکیں، تازہ جھڑپوں میں 13 شہری زخمی، ایک جاں بحق ہوا، غزنی میں ہزارہ قبیلے کے افراد بھی نشانے پر آگئے ۔ کابل میں دو مختلف واقعات میں افغان ایئر فورس کے پائلٹ عزیز اللہ اور ایک کھلاڑی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ہفتہ کی شام کابل کے بنی حصار کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے افغان ائر فورس کے پائلٹ کو ہلاک کرڈالا۔طالبان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ، اتوار کی صبح کابل کے شمالی علاقے سرائے کوتل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 21 سالہ کھلاڑی فتح کو موت کے گھاٹ اْتاردیا ، اس واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیا، کئی مقامات پر طالبان کو مزاحمت کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑا۔صرف 6 روز میں طالبان نے 38 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ۔ ملک کے 53 فیصد اضلاع پر طالبان کا کنٹرول ہے ۔ 29 فیصد علاقوں پر قبضے کی جنگ جاری ہے ، 18 فیصد علاقوں پر افغان حکومت کی عمل داری ہے ۔ افغان صدر اشرف غنی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہی 2 سال پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان چھوڑ دے ۔ اپنے ایک بیان میں غنی نے کہا موجودہ تشدد کے ذمہ دار طالبان ہیں جس میں ہر روز 200 سے 600 افراد مارے جا رہے ہیں۔ قندھار میں بھارتی قونصل خانہ بند کردیا گیا، 50 رکنی بھارتی عملہ کو خصوصی طیارہ سے نئی دہلی پہنچا دیا گیا۔ افغانستان کے شہر جلال آباد اور ہرات میں واقع بھارتی قونصلیٹ خانے پہلے ہی بند کردیئے گئے ہیں۔ جنوبی صوبہ قندہار میں قائم بھارتی قونصلیٹ خانہ میں موجود لگ بھگ50 بھارتی سفارت کاروں اور عملے کے دیگر ارکان کو خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی پہنچادیا گیا ، کہا جاتا ہے کہ قندھار میں بھارتی قونصل خانہ بند نہیں کیا گیا ، قندھار کے ملحقہ کئی اضلاع پر طالبان کے حملوں اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے ۔ بھارتی حکام نے کہا قونصل خانہ بند نہیں کیا گیا ، موجودہ صورتحال اور قندھار شہر کے قریب جاری حملوں کے پیش نظر عملے کو واپس بلایا گیا ۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی کا کہنا ہے کہ عملے کی واپسی حالات کے بہتر ہونے تک ایک وقتی اقدام ہے ۔ آسٹریلوی وزیر دفاع پیٹر ڈوٹن نے تصدیق کر دی کہ ان ملکی فوج کا افغانستان میں 20 سالہ فوجی مشن ختم ہو گیا ، انہوں نے کہا گزشتہ ہفتوں کے دوران افغانستان میں متعین تمام تر آسٹریلوی افواج کا انخلا مکمل ہو گیا تھا۔ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ افغانستان کے ایک تہائی حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد رواں ہفتے طالبان عناصر شمال مشرقی صوبے بدخشاں تک پہنچ گئے ۔یہ پہاڑی علاقہ چین کے صوبے سنکیانگ کے ساتھ سرحد پر واقع ہے ۔ سنکیانگ صوبے میں القاعدہ تنظیم سے مربوط مسلح یوغور جماعتوں کے ساتھ طالبان کے تاریخی تعلقات کے پیش نظر حالیہ پیش رفت ماضی میں بیجنگ کے لیے باعث تشویش ہو سکتی تھی تاہم اب افغان طالبان چین کے اندیشوں کو اطمینان میں بدلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ بیجنگ کی ایک یونیورسٹی میں نیشنل سٹریٹجک انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ تحقیق کے سربراہ چیان ونگ کے مطابق افغان طالبان چین کے لیے حسنِ نیت کا اظہار چاہتے ہیں۔ طالبان امید رکھتے ہیں کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد چین زیادہ اہم کردار ادا کرے گا۔طالبان تحریک اس وقت دو مواقف میں اچھا توازن یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔ ایک طرف عالمی اسلامی معاملات کی پاسداری ہے اور دوسری طرف بیجنگ کو قائل کرنا ہے کہ کابل میں طالبان حکومت چین کے استحکام کے لیے خطرہ نہیں بنے گی۔طالبان کے ایک اعلی ذمے دار کا کہنا تھاکہ ہمیں مسلمانوں پر جبر کے معاملے میں دل چسپی ہے البتہ ہم چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہر گز نہیں کریں گے ۔ چین نے افغانستان سے اپنے شہریوں کو نکال لیا، کابل سے ووہان کے لیے خصوصی پرواز کے ذریعے 210 چینی شہریوں کو وطن واپس پہنچادیا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق افغان حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے کابل ائرپورٹ پر میزائل شکن سسٹم لگا دیا ہے ، یہ سسٹم آنے والے راکٹوں کو تباہ کرے گا۔ طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی سے دارالحکومت کابل اور اس کے ائرپورٹ کے حوالے سے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان اجمل عمر شنواری نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران حکومتی فورسز سے جھڑپوں میں 1177 طالبان جاں بحق ہوئے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%81%D8%BA%D8%A7%D9%86%D9%86-26-%DA%BA-%D9%85%DA%BA-%D9%84


یوروکپ کے فائنل میں برطانیہ نے 55 سال بعد ٹورنامنٹ اپنے نام کرنے کا تاریخی موقع برتری حاصل کرنے کے باوجود پینالٹی شوٹ میں گنوا دیا جس پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور جھڑپوں میں 21 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے جب کہ 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وبا کے باعث ایک سال تاخیر سے ہونے والے یوروکپ2020 کے فائنل میں ٹورنامنٹ کے 33 میچوں میں ناقابل شکست اٹلی نے پینالٹی شوٹ میں 3 کے مقابلے میں 2 گول سے انگلینڈ کو شکست دیدی

لندن کا ویمبلی اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور برطانیہ نے صرف دوسرے منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی جسے اٹلی نے 67 ویں منٹ میں برابر کردیا۔ اضافی وقت میں بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔ پینالٹی شوٹس پر انگلینڈ کے 3 کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے اور اتفاق سے تینوں سیاہ فام تھے۔

فائنل میچ شروع ہونے سے قبل ہی برطانوی 1955 کے بعد پہلی بار کوئی عالمی مقابلہ جیتنے کا عظیم الشان جشن منانے کی تیاریاں کر چکے ہیں تاہم میچ ہارنے کے بعد اسٹیڈیم میں موجود شائقین سکتے میں آگئے اور باہر نکل کر توڑ پھوڑ کی۔ جشن کی تیاریاں اب پُرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگئیں۔

مختلف مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 21 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی گول مس کرنے والے تینوں سیاہ فام کھلاڑیوں کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرا کر نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی ٹوئٹ میں فائنل میں شکست کو ’’ دل شکستہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے ہیروز کی طرح مقابلہ کیا اور بہترین کھیل پیش کیا جس پر انہیں سراہا جانا چاہیئے۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم نے سیاہ فام کھلاڑیوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو کسی بھی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فیفا سمیت دیگر تنظیموں نے بھی کھلاڑیوں کو نسل پرستی کا نشانہ بنانے کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ برطانیہ پہلی بار یوروکپ کے فائنل تک پہنچا تھا اور 1955 میں 55 سال قبل آخری بار ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کی تھی اور فتح بھی حاصل کی تھی۔
https://www.express.pk/story/2201066/10/


اردن میں شاہ عبداللہ دوم کو بادشاہت سے ہٹانے اور حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ تیار کرنے والے شریف حسن زید اور باسم عواد اللہ کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے دور کے ایک رشتہ دار شریف حسن زید اور شاہی عدالت کے ایک سابق سربراہ باسم عواد اللہ کو شاہی بغاوت کا منصوبہ تیار کرنے پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

شاہ عبداللہ دوم کے اتحادی اور شاہی عدالت کے سابق سربراہ باسم عواد اللہ امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں اور ایک بار شاہ عبداللہ دوم کے اعلیٰ معاون برائے خزانہ کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں جب کہ شریف حسن بن زید، شاہ عبداللہ کے دور کے رشتہ دار ہیں جو سعودی عرب میں اردن کے سفیر رہ چکے ہیں۔

اردن کی عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ مذکورہ دونوں افراد نے سابق ولی عہد اور شاہ عبداللہ دوم کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ کو بادشاہت سنبھالنے کے لیے اکسایا تھا جس کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔ مقدمے میں شہزادہ حمزہ کو شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم چارج شیٹ میں لکھا گیا کہ 41 سالہ سابق ولی عہد نے آئین اور روسم و رواج کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکمرانی کے ذاتی خواہش کو ریاست پر ترجیح دی۔

خیال رہے کہ رواں برس 4 اپریل کو اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ کو بغاوت کے الزام میں گھر میں نظر بند رکھا گیا تھا۔ نظر بندی کے دوران ہی شہزادے نے ایک ویڈیو بیان ریلیز کیا تھا جس میں بغاوت کے الزم کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے۔

بعد ازاں سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ نے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کی وفاداری کا حلف اُٹھایا اور بادشاہ سے معافی طلب کرتے ہوئے دوبارہ بیعت کی اور بادشاہ کے ساتھ اختلافات ختم ہونے کا اعلان کیا تھا اس بنیاد پر شہزادہ حمزہ کا نام بغاوت کے مقدمے سے ہٹادیا گیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2201019/10/


افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 49 افراد کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہوگئے، وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 100 کے قریب مسلح افراد جو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، رات کے 3 بجے ٹکومو بانگو گاؤں پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

وزارت دفاع کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی جب کہ حملہ آوروں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
https://www.express.pk/story/2200983/10/


انٹرمیڈیٹ کی طالبات کے پرچے کے دوران سرکاری سکول پر دستی بم سے حملہ
Jul 12, 2021 | 15:38:PM

میرانشاہ (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں بارہویں جماعت کی طالبات کے پرچے کے دوران سرکاری سکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذریعے امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، حملے کی تحقیقات جاری ہیں، کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جیونیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حملے کے وقت بارہویں جماعت کی طالبات کا پرچہ ہو رہا تھا، گورنمنٹ ہائی سکول پر دستی بم حملے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈاپور نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے حیدرخیل کے ایک سرکاری سکول کے اوپر بنے سکیورٹی کے خالی مورچے میں بارودی مواد سے دھماکہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے باریک بینی کے ساتھ حقائق جمع کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، جلد نتائج سامنے آئیں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Jul-2021/1315002?fbclid=IwAR2w8qzVJENRnCpeQli_6RWnQe3AtW4YUGdRbuMbWdYltGXYPzQrNRwylgA


ایرانی ریلوے نظام پر سائبر حملہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
 11 July, 2021

ایران کے ریلوے نظام پر سائبر حملے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی

تہران (رائٹرز) سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ہیکروں نے معلومات کیلئے سپریم لیڈر کو فون نمبر پوسٹ کیا تھا، سائبر حملے سے ریلوے کے ٹکٹ آفس، ویب سائٹ اور کارگو سروسز تعطل کا شکار ہو گئے جس سے ٹرینیں تاخیر کا شکار جبکہ بعض ٹرینوں کی سروس منسوخ کر دی گئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-11/1852414


بھارتی ہندوسچاہندوستانی ہونے کیلئے ہندو ہونا ضروری سمجھتے ہیں :امریکی سروے
 11 July, 2021

ایک امریکی سروے میں کہاگیا ہے بھارت میں ہندوئوں کی اکثریت کا خیال ہے ایک سچاہندوستانی ہونے کے لئے ہندو ہونا ضروری ہے

واشنگٹن (اے پی پی) واشنگٹن میں قائم پیو ریسرچ سنٹر کی طرف سے کئے گئے سروے میں کہاگیابھارت میں تقریباًدوتہائی ہندوسمجھتے ہیں ایک سچاہندوستانی ہونے کے لئے ہندو مذہب کی پیروی کرنا ضروری ہے ۔سروے میں کہاگیا زیادہ تر بھارتی ہندوئو ں کا کہنا ہے ہندو ہونا اورہندی زبان بولناایک سچا بھارتی ہونے کے لئے ضروری ہے ۔ 36فیصد ہندو ایک ہمسائے کے طور پر مسلمان نہیں چاہتے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-11/1852417


مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 3 نوجوان شہید
 11 July, 2021

قابض فوج کا اسلام آباد میں آپریشن، جاری کارروائیوںمیں شہد ا کی تعداد9، کولگام میں 2نوجوان محاصرہ توڑکرفرار ، تحریک آزادی کیساتھ ہمدردی کا الزام، چیف حزب المجاہدین سید صلاح الدین کے دو بیٹوں سمیت 11سرکاری ملازمین برطرف

سرینگر ،جموں، نئی دہلی(خبرایجنسیاں)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی وبربریت کی تازہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، اس طرح جمعرات سے جاری بھارتی کارروائیوں میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 9ہوگئی ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع اسلام آبادکے علاقے کواریگام اچھہ بل میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔اس دوران بھارتی فورسز نے صحافی شاہ جنید کو تشددکا نشانہ بناکرزخمی کردیا۔ادھر کولگام کے علاقے ریڈوانی میں جھڑپ کے بعد دوکشمیری حریت پسندمحاصرہ توڑنے میں کامیاب ہوئے جبکہ سندر بنی راجوری میں 10ویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ علاوہ ازیں سرینگر کے مضافاتی علاقے ہوکرسرشکارگاہ کے ایک خاندان نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے انکے گھر پر چھاپے کے دوران لاکھوں روپے کا سونا ، نقدی اور پشمینہ شال لوٹنے کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی حکام نے تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کی بنا پر 11 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا ،برطرف ہونے والوں میں حزب المجاہدین کے چیف سید صلاح الدین کے دو بیٹے سید شاہدیوسف اورسید احمد شکیل بھی شامل ہیں۔ ایک بیٹا ڈاکٹر اوردوسرا سکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کرتا ہے ۔ بھارتی پولیس نے جموں میں مویشیوں کی سمگلنگ کے الزامات پر ضلع ریاسی کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور ناکوں پر21 مسلمان بیوپاریوں کو گرفتار کیا۔نئی دہلی کی ایک عدالت نے چار کشمیریوں کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے دوران حراست قتل اور شہدا اور انکے ہمسائیوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا بھارتی فوج بوکھلا کرمقبوضہ جموں وکشمیر میں عوام کے جذبہ حریت کو دبانے کے لئے ریاستی دہشت گردی میں تیزی لائی ہے ۔ ادھرانتہا پسند ہندوئوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی)کی صدر محبوبہ مفتی کی جموں آمد پر ان کے خلاف سیاہ جھنڈے لہرائے اور احتجاج کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-11/1852419


بھارت،80مسلم خواتین کی تصاویر نیلامی کیلئے پیش کرنیکا انکشاف
 11 July, 2021

بھارت میں مودی سرکار پر تنقید کرنیوالی پڑھی لکھی 80 سے زائد مسلم خواتین کی تصاویر اورنجی معلومات انٹرنیٹ پر جعلی نیلامی کے لیے شیئر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں ان مسلم خواتین کی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر گٹ ہب نامی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہیں ،ان تصاویر پرسلی ڈیل آف دی ڈے لکھا گیا، سلی ایک توہین آمیز اصطلاح ہے جو مسلمان خواتین کے لیے استعمال کی گئی ہے ۔ تصاویر اپ لوڈ کرنے کے بعد متعدد خواتین کو ہراساں کیاگیا۔ اس فہرست میں مسلم خاتون پائلٹ حنا محسن، صحافی فاطمہ خان اور ثانیہ احمد کی تصاویر بھی شامل ہیں،پائلٹ حنا محسن نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے میری سہیلی نے ایک ویب سائٹ کی جانب توجہ مبذول کروائی جس پر خواتین کی متعدد تصاویر موجود تھیں۔ان میں سے چوتھی تصویر میری تھی۔ غلام کے طور پر مجھے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ۔اس واقعے نے مجھے انتہائی خوفزدہ کر دیا ہے ، 34 سالہ ثانیہ احمد نے اس واقعے کا ذمہ دار سخت گیر ہندوؤں پر مشتمل آن لائن ٹرولرز کی فوج کو ٹھہرایا ،انہوں نے کہاکہ آخر کب تک بھارت کے 17 کروڑ مسلمانوں کو ہراساں کیا جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر انہیں کئی بار ہراساں کیا گیا جس کے 782 سکرین شاٹس میرے پاس موجود ہیں۔فاطمہ خان نے اس واقعے پر کہا کہ بھارت میں مسلمان مردوں کو ہجوم میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، مسلم خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے اور آن لائن فروخت کیا جاتا ہے ۔ یہ سب کب بند ہوگا۔معاملہ سنگین ہوتے دیکھ کر گٹ ہب نامی ویب سائٹ نے اس ایپ کو ہٹا دیا۔ گٹ ہب کی سی ای او ایریکا بریسکیا نے ایک ٹویٹ کرکے کہاکہ ہم نے اس معاملے میں یوزر اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے ۔ رپورٹ کی بنیاد پر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ادھرنیشنل کمیشن برائے خواتین کے مطابق آن لائن نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی خواتین میں سے اکثریت ریسرچرز، تجزیہ نگاروں، آرٹسٹ اور صحافیوں کی ہے ۔متعدد مسلم تنظیموں کے علاوہ صحافیوں کی انجمنوں نے بھی اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے پولیس سے قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے مسلم خواتین بشمول صحافیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اہانت آمیز رویے پر سخت اعتراض کیا ،دوسری جانب اترپردیش کے بعد دہلی پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، شناخت نہ ہونے پر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا۔دہلی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں نیشنل سائبر کرائم پورٹل کی جانب سے شکایت موصول ہوئی جس پر جنسی ہراسانی کی دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-11/1852398


پنجاب میں دہشت گردی کا خطرہ ، سی ٹی ڈی نے الرٹ جاری کردیا
Jul 10, 2021 | 21:36:PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جارہے ہیں ، گزشتہ سات روز میں مختلف اضلاع میں 23 آپریشن کیے گئے ،اس دوران 23 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ، آپریشن کے دوران 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشتگردوں میں عبدالصمد اور اکرام اللہ خان شامل ہیں، دہشتگرد عبدالصمد کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، دوسرے دہشتگرد اکرام اللہ خان کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا۔
https://dailypakistan.com.pk/10-Jul-2021/1314191?fbclid=IwAR0Seqo3EQ3NpZpoN90M7H_RT89PtErBo2m8sAECSNyY3ZTUZ6DIJJYHiSI


پنجاب میں 23انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2دہشت گرد گرفتار
 11 July, 2021

سکیورٹی خدشات کے پیش نظرپنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ 7 روز میں پنجاب کے مختلف اضلا ع میں 23انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے ، 23 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، 2 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ، دہشت گردوں میں عبدالصمد، اکرام اللہ خان شامل ہیں، دہشت گردوں سے ڈیٹونیٹر، کیش، دھما کا خیز مواد برآمد ہوا ،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، پنجاب بھر میں امن و امان سی ٹی ڈی کی اولین ترجیح ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-11/1852385


طالبان کی پیش قدمی، بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کر دیا
Published On 11 July,2021 11:34 am

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے پیش نظر بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کر دیا۔

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی سے بھارت گھبرا گیا، 50 بھارتی سفارتکاروں سمیت اسٹاف کے ارکان کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس نئی دلی بلا لیا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، کابل کا سفارت خانہ اور مزار شریف کا قونصلیٹ بدستور امور سر انجام دے رہے ہیں۔

ادھر چین نے امریکا کو افغان مسئلے کا اصل مجرم قرار دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نظر انداز کیں اور عجلت میں فوجی دستے نکالے، امریکا نے اس عمل سے افغان عوام، خطے کے دیگرممالک پر ملبہ ڈال دیا۔ افغان مسئلے کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ چین نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اپنے 210 شہری نکال لئے۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان میں 22 افراد کورونا سے متاثر تھے۔

برطا نوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ماہرین کی نظر میں روس افغانستان کے بارے میں غیر جانبداری کی پالیسی کو ترک کر کے طالبان کی حمایت پر آمادہ نظر آتا ہے۔ روس کی اعلان کردہ پالیسی یہ ہے کہ اسے وسطی ایشیا میں اپنے اتحادی ممالک کو منفی اثرات سے بچانا ہے۔ اس کے علاوہ روس کے کیا ارادے ہیں یہ واضح نہیں ہے تاہم افغانستان میں طالبان کی حالیہ کامیابیوں کے بعد روس نے افغان حکومت سے ہاتھ کھینچ لیے ہیں اور حکام ایسی باتیں کر رہے ہیں جس سے تاثر ملتا ہے کہ روس سمجھتا ہے کہ نیٹو افواج کی روانگی کے بعد اشرف غنی کی حکومت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں 
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/610127_1


80 فیصد اضلاع پر قبضہ مکمل، صرف مرکز باقی رہ گیا، طالبان نے اعلان کردیا
Jul 11, 2021 | 00:32:AM

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے 80 فیصد اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے اور اب صرف مرکز باقی رہ گیا ہے۔ جن اضلاع پر قبضہ کر رہے ہیں وہاں اپنا نظام بھی نافذ کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی بول نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی شخصی یا ذاتی مسئلہ نہیں ہے، ہم نے جن حالات کی وجہ سے جہاد شروع کیا تھا وہ حق اورباطل کا معرکہ تھا۔ حق اور باطل کے معرکے کے آخر میں فتح حق کی ہوتی ہے۔ جو اقوام ہم پر حملہ آور ہوتی ہیں وہ ہماری روایات سے متصادم ہوتی ہیں اس لیے ظاہر سی بات ہے کہ ہم انہیں شکست ہی دیں گے۔ ہم اپنی زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم افراتفری نہیں پھیلائیں گے جس کی وجہ سے خانہ جنگی نہیں ہوگی۔


ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ طالبان نے افغانستان کے 80 فیصد اضلاع پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، یہ بھی واضح کردیں کہ جو اضلاع ہمارے قریب ہیں ان پر بھی ہمارا کنٹرول ہے، اب صرف مرکز باقی رہ گیا ہے۔

قبضے میں لیے گئے اضلاع کے انتظام و انصرام کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ جن علاقوں میں طالبان کا اثر و رسوخ تھا وہاں عوام کی آسانی کیلئے قانون سازی کی، ہم نے قاضی کورٹس قائم کیں تاکہ انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے، جو بھی اضلاع قبضے میں لے رہے ہیں وہاں انصاف کا نظام قائم کر رہے ہیں۔


انہوں نے افغان فوج اور عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افغان فوج ہتھیار ڈال دے تو ہم ان کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ ہماری حکومت سے عوام کو کوئی تشویش نہیں ہے، امریکہ کے خلاف جہاد میں عوام کی مدد سے امریکہ کو شکست دی، عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ طالبان سے کوئی خوف نہ رکھیں، دراصل امریکی لوگ عوام کو گمراہ کرتے ہیں، جونہی امریکہ افغانستان سے جانے لگا ہے تو عوام بھی کھل کر ہمارا ساتھ دینے لگے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/11-Jul-2021/1314214?fbclid=IwAR2iVm9tj-0-ln26CaV85BZKQI8FktEsbwyqAlDX0-iq4Ow4PBXctR0SdYk


طالبان نے شمالی اتحاد کا مرکز سمجھے جانے والے ان 100 اضلاع پر قبضہ کرلیا جن پر وہ نائن الیون سے پہلے بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکے تھے
Jul 10, 2021 | 22:33:PM

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر ملکی فوجوں کے انخلا کے بعد سے ہی طالبان کی افغانستان میں تیز رفتار پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ طالبان نے شمالی اتحاد کا مرکز سمجھے جانے والے 100 اضلاع پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ یہ وہ اضلاع ہیں جہاں طالبان اپنے دور حکومت میں بھی قبضہ کرنے میں ناکام رہے تھے۔

ویب سائٹ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبوں کے 100 سے زائد اضلاع پر قبضہ جمالیا ہے۔ طالبان نے شمالی صوبے بدخشاں کے تمام اضلاع پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ اس میں وہ ضلع فرخار بھی شامل ہے جو نائن الیون سے پہلے طالبان کے مخالف کمانڈر احمد شاہ مسعود کے زیر قیادت شمالی اتحاد کا مرکز تھا۔


ویب سائٹ کے مطابق شمالی صوبوں میں طالبان کی کامیابی کی بڑی وجہ یہاں ان کی تنظیم سازی اور یہاں موجود تاجک اور ازبک آبادی کو اپنی صفوں میں شامل کرکے اعلیٰ عہدے دینا ہے۔ اس کے علاوہ ان صوبوں میں افغان فوجیوں کو کابل حکومت کی طرف سے امداد نہ مل سکی ۔ بہت سے فوجیوں نے طالبان کی عام معافی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہتھیار ڈالے اور طالبان سے نقدی اور کپڑے وصول کرکے اپنے گھروں کو چلے گئے۔
https://dailypakistan.com.pk/10-Jul-2021/1314199?fbclid=IwAR3WEmLK-tUAyPZGjj90_oev2hSdEsAE5u8MxT8FDxViJQV2HJAqz8HL0k4


کابل حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟ طالبان نے اعلان کردیا
Jul 11, 2021 | 00:50:AM

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ کابل حکومت ایک ایسے ادارے کے ذریعے وجود میں آئی ہے جس کو طالبان اور عوام تسلیم نہیں کرتے، یہ لوگ تو اپنی جانوں کی حفاظت نہیں کرسکتے تو عوام کا دفاع کیا کریں گے۔

نجی ٹی وی بول نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ طالبان نے افغانستان کے 80 فیصد اضلاع پر قبضہ کرکے اپنا نظام قائم کردیا ہے، اب مرکز باقی رہ گیا ہے۔

اینکر کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اگر طالبان کابل پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اشرف غنی کی حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں طالبان کے ترجمان نے کہا کہ کابل میں انتخابات کا جو ادارہ قائم ہے وہ امریکہ نے بنایا تھا، اس سے پہلے اس کا کوئی وجود نہیں تھا، یہ غیروں کا بنایا ہوا ہے اس لیے ہم اس کو نہیں مانتے، اس ادارے نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ امریکہ کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنے لوگوں پر بمباری کی ہے۔ یہی لوگ امریکہ کے مددگار ہیں، یہ لوگ نہ عوام کی خدمت کرتے ہیں اور نہ ہی ان میں قانون سازی کی کوئی طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کی حکومت غیروں نے بنا کر عوام پر مسلط کی ہے، اس بات کا اندازہ لگائیں کہ یہ حکومت کابل تک بھی کنٹرول نہیں کرسکتی، عوام سے گزارش ہے کہ جو لوگ انتخابات کے ذریعے منتخب ہوئے ہیں وہ حکومت نہیں چلا سکتے، یہ لوگ اپنی جان کی حفاظت نہیں کرسکتے تو عوام کی جان کی حفاظت کیسے کریں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/11-Jul-2021/1314217?fbclid=IwAR08cA1VjnixUZTxsv-igsxvb_11FPyvtG2Fe5xj-42z-Y11x_OtzG-iMYM


افغان مسئلے کا اصل مجرم امریکہ ہے‘خطے کی کشیدہ صورتحال میں چین کی دبنگ انٹری
Jul 10, 2021 | 22:08:PM

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی وزارت خارجہ نے امریکا کو افغان مسئلے کا اصل مجرم قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نظر انداز کیں اور امریکہ نے عجلت میں افغانستان سے فوجی دستے واپس بلائے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے اس عمل سے افغان عوام، خطےکےدیگرممالک پرملبہ ڈال دیا، امریکہ افغان مسئلے کا اصل مجرم ہے اور افغان مسئلے کی ذمہ داری بھی امریکہ پر ہی عائد ہوتی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/10-Jul-2021/1314196?fbclid=IwAR0Seqo3EQ3NpZpoN90M7H_RT89PtErBo2m8sAECSNyY3ZTUZ6DIJJYHiSI


افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری
Published On 11 July,2021 03:44 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے، غزنی اور قندھار سمیت کئی بڑوں شہروں پر قبضہ کے لیے گھمسان کا رن جاری ہے، کابل سمیت کئی بڑے شہروں میں بے یقینی کی صورت حال ہے۔

افغانستان میدان ِ جنگ بن چکا، افغان میڈیا کے مطابق اس وقت 34 میں سے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ قندھار، قندوز، کابل، تخار، بامیان، پروان اور بلخ صوبوں میں طالبان نے افغان فورسز پر حملے کئے ہیں۔

طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ قندھار شہر میں پولیس اسٹیشن اور کئی چیک پوسٹوں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے۔ صوبہ قندوز میں حکومتی فورسز کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے۔ صوبہ پکتیکا میں سکیورٹی اہلکار مزاحمت کئے بغیر طالبان کے ساتھ شامل ہو گئے۔

ادھر افغان عوام حکومت اور طالبان سے جنگ بندی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ کابل کے شہریوں کا کہنا ہے چار دہائیوں سے بدامنی میں رہنے پر مجبور ہیں، اب ان کے ملک میں امن ہو جانا چاہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ فریقین لڑ رہے ہیں اور عوام بیچ میں پھنس چکے ہیں۔ افغان شہریوں نے موجودہ صورت حال پر امریکا کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو افغانستان کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/610146_1



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/11072021/P4-Lhr-003.jpg


سوڈان کے بندرگاہی شہر کے العامر کلب میں کھیلوں کے مقابلے کے دوران زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سوڈان کے بندرگاہی شہر میں کھیلوں کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بیرون ملک سے بھی کئی کھلاڑی مدعو تھے۔

کھیلوں کے مقابلے کے دوران اسٹیڈیم میں اچانک خوفناک دھماکا ہوا اور شائقین میں بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اسی شہر میں ایک ہوٹل پر حملے کو بھی سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا تھا۔

واضح رہے کہ سوڈان میں قبائلی اور جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے منگل کو ایسی ہی ایک جھڑپ میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2200722/10/


ترکی نے ذاتی ڈرون تیار کرلیا، کتنے گھنٹے تک اڑتا رہا؟ ریکارڈ بنا دیا
Jul 09, 2021 | 22:47:PM

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ڈرون کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس نے انتہائی بلندی پر 25 گھنٹوں سے زائد کی پرواز کا مقامی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون ترک کمپنی بائیکار نے تیار کیا ہے جس نے 38 ہزار 39 فٹ کی بلندی پر مسلسل 25 گھنٹے 46 منٹ تک پرواز کی جو کہ ترک ہوا بازی کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ آکنجی نامی ڈرون کو تجربانی پرواز کیلئے ضلع چورلو میں چھوڑا گیا تھا۔ آکنجی نے مقامی سطح پر تیار ہونے والے کسی بھی ڈرون سے زیادہ آسمان پر اتنی بلندی میں پرواز کی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Jul-2021/1313768?fbclid=IwAR24R8LHT6Iy9jTOIgpbdiQuFvl4SO-tKt3up31YM9dpqSeGvN1n5v4mbSQ


پنجاب میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، سی ٹی ڈی نے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
Jul 10, 2021 | 17:31:PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی ) نے ہفتہ بھر میں 23 مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں ۔

ترجمان سی ٹی ڈی لاہور کے مطابق کارروائیوں کے دوران 23 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جبکہ دو دہشتگردوں کا گرفتار کیاگیا۔سیالکوٹ میں عبدالصمد نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا۔عبدالصمد کا تعلق دہشتگرد تنظیم داعش سے ہے، قبضہ سے دھماکہ خیز مواد اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ننکانہ صاحب کے علاقے سے اکرام اللہ نامی دہشتگرد گرفتارکیاگیا۔اکرام اللہ کا تعلق کالعدم تنظیم جیش محمد سے ہے،قبضے سے دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے والا فنڈ بھی برآمد کیاگیا۔
https://dailypakistan.com.pk/10-Jul-2021/1314150?fbclid=IwAR0Kw6hDrBL-RdeObt-qq_-3EQmKB_sQ_6V9F4wvJuFIf6SOSWqPyf5o5cs


ہیٹی، صدر کے قتل کے الزام میں2 امریکیوں سمیت 17 گرفتار
 10 July, 2021

صدر جووینل موئز کے قتل کے الزام میں 2امریکیوں سمیت 17مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے

پورٹ او پرنس(آئی این پی)امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد کو گزشتہ روز ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ہیٹی پولیس کے مطابق صدر جووینل موئز کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار نہیں کیا جا سکا، اس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-10/1852032


یوکرائن، علیحدگی پسندوں کے حملے ، 1 فوجی ہلاک، دوسرا زخمی
 10 July, 2021

مشرقی یوکرائن کے روس نواز علیحدگی پسندوں کے حملے میں ایک فوجی ہلاک، دوسرا زخمی ہو گیا

کیف (اے ایف پی) فوجی ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران علیحدگی پسندوں نے سرکاری فوج پر 11 حملے کئے ، جن میں بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا ، حملوں میں 2 فوجی زخمی ہوئے جن میں ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-10/1852029


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108487826&Issue=NP_PEW&Date=20210710


صومالیہ کے دارالحکومت کے پولیس کمشنر کے قافلے سے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے پولیس چیف محفوظ رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں موغادیشو میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس کمشنر کے قافلے سے ٹکرا دی۔ پولیس کمشنر فرحان محمد حملے میں بال بال بچ گئے۔

پولیس ترجمان صادق عدن علی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کمشنر پر خودکش حملے میں الشباب ملوث ہے، حملے میں راہگیر سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 8 زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب شدت پسند تنظیم الشباب نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکار پولیس کمشنر کے محافظ تھے۔ پولیس کمشنر کے بچ جانے پر دوبارہ کسی حملے میں نشانہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ 2011 میں صومالی افواج نے الشباب کے جنگجوؤں سے موغادیشو کا قبضہ ختم واگزار کروا کے حکومتی رٹ قائم کردی تھی تاہم اب بھی کئی شہر الشباب کے کنٹرول میں ہی
https://www.express.pk/story/2200358/10/


مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوان شہید، بھارتی فوجی افسر سمیت 2اہلکار جہنم واصل
هفته 10 جولائی 2021ء

سرینگر،برمنگھم(نیٹ نیوز،این این آئی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا ،2 روز میں شہدا کی تعداد 8 ہوگئی ہے ۔ جھڑپ میں افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔جموںگورنر ہائوس اور سول سیکرٹریٹ کو نو فلائی زون قراردیدیا۔بھارتی جنتا پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ پی ڈی پی علیحدگی پسند جماعت کی شکل اختیارکرتی جا رہی ہے ۔ غلام نبی آزادنے کہاہے کہ ریاستی درجے کی بحالی سے قبل انتخابات دوسری غلطی ہوگی۔برطانیہ میں یوم شہدا کشمیر منایا گیا۔ سابق لارڈ نذیر ودیگرنے خطاب کیا۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6-%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%D8%AC%D9%85-%D9%88%D8%A7%D8%B5%D9%84


بلنکن کاشاہ محمودکو فون،افغان مسائل کے پرامن حل پر اتفاق،85فیصدعلاقے پرقبضہ، مداخلت سے گریز کیا جائے :طالبان
هفته 10 جولائی 2021ء

اسلام آباد،واشنگٹن(سپیشل رپورٹر ) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے اور دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی ہم منصب کوعلاقائی صورتحال سے آگاہ کیا اورافغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پرتفصیلی گفتگوکی ۔دونوں جانب سے افغانستان میں تشددکے بڑھتے واقعات پراظہارتشویش کیاگیا،پاکستان اورامریکہ نے افغانستان میں مسائل کے پرامن حل پراتفاق کیا،وزیرخارجہ نے امریکی،نیٹوافواج کے انخلا کے بعدکی صورتحال پرخدشات پہنچائے ۔افغان مہاجرین کی ممکنہ آمد،سرحدی سلامتی اوردیگراموربھی زیرغورآئے ۔ٹیلیفونک رابطے میں امریکی مالی تعاون سے پاکستان کیلئے توانائی اور رابطے جوڑنے کے مختلف منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔بلنکن نے پاکستان کیساتھ دیرپااورمستحکم تعلقات برقراررکھنے کی خواہش کااظہارکیا۔افغان امن عمل میں پیشرفت،دوطرفہ روابط اورتعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیااور کہاکہ پائیدار،دوطرفہ تعلقات کی خواہش پرفون کیا۔کوروناسے نمٹنے ،علاقائی استحکام و دیگرامور کا منتظر ہوں،افغان امن عمل،کورونااورعلاقائی استحکام میں تعاون جاری رکھیں گے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاپاکستان امریکہ کے ساتھ گہرے دو طرفہ اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتا ہے ، طویل المدتی تعلقات کیلئے پرعزم ہیں۔افغانستان میں قیام امن کیلئے دونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے ،افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں،افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاسے امن عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔دریں اثنا اپنی ایک ٹویٹ میں بلنکن نے کہا کہ شاہ محمودقریشی سے رابطہ ہوا،پاکستان کیساتھ دیرپااورمستحکم دوطرفہ تعلقات کی خواہش کااظہارکیا،افغان امن عمل،علاقائی استحکام اوردیگرامورپرتعاون جاری رہیگا۔ وزیر خارجہ نے بلنکن سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں قیام امن علاقائی و عالمی طاقتوں کی مشترکہ ذمے داری ہے ۔ادھر امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے بھی شاہ محمود سے ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستحکم اور پائیدار دوطرفہ تعلقات کی خواہش کو سراہتے ہیں۔ دریں ا ثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ کی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی سے بچاؤ کیلئے شراکت اقتدار ہی واحد راستہ ہے ۔ ہم نے بین الاقوامی کمیونٹی کو باور کروایا کہ آپ مہاجرین کو بھول چکے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا افغانستان سے متعلق اہم کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ٹی ٹی پی کی مضبوطی پاکستان کے مفاد میں نہیں ۔ امریکہ کا مؤقف ہے دو سال بعد بھی انخلا کیا تو افغانستان میں یہی صورتحال ہو گی افغان سرحد پر ’’فری فار آل‘‘کا آپشن ختم کرینگے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں ایران کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران کے افغان فریقوں سے رابطوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ کابل ، ماسکو ( نیوز ایجنسیاں، نیٹ نیوز، شاہد گھمن سے ) طالبان رہنمائوں نے کہا ہے کہ امریکہ ناکامی کے بعد مذاکرات پر راضی ہوا،افغانستان کے 245 اضلاع پر کنڑول حاصل کر لیا ، 85 فیصد علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ شہاب الدین دلاور کی سربراہی میں طالبان وفد نے روسی مندوب برائے افغانستان ضمیر کابلوف سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان میں کئی دارالحکومتوں کا محاصرہ جاری ہے ، افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی، دیگر ممالک مداخلت سے گریز کریں،ہم داعش کو افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے سے روکنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائینگے ۔ ہم افغانستان میں پرامن تصفیہ کے خواہاں ہیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کریں گے ۔ اسلامی اور افغان روایات کی پاسداری کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔طالبان کے زیر کنٹرول تمام سرحدوں کو فعال رکھا جائے گا۔ چینی سرحدی علاقے کے لوگوں نے خوش آمدید کہا۔ہم دہشت گرد نہیں آزادی پسند ہیں ۔ کابل سمیت صوبائی دارالحکومتوں پر طاقت کے زور پر قبضہ نہیں کریں گے ۔ روسی نمائندہ سے ملاقات میں طالبان نے یقین دہانی کرائی کہ افغانستان میں پیش قدمی روس اور وسطی ایشیائی اتحادی ممالک کے کیلئے خطرہ نہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کا کہنا ہے کہ ہم نے افغان تاجک سرحد پر کشیدگی میں اضافہ نوٹ کیا ، تاجکستان سے متصل سرحدی علاقوں پر طالبان نے کنڑول حاصل کرلیا ہے ، ہم تمام فریقوں سے تشدد میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ افغان فضائیہ کے پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ بھی شروع کردی گئی،چند ہفتوں میں 7 پائلٹس ہلاک کر دیئے گئے ، طالبان نے کہا اپنے لوگوں پر بم برسانے والوں کو ماررہے ہیں۔طالبان نے ہرات میں ایران سے متصل اہم سرحد کا کنٹرول سنبھال لیا اور سرحدی علاقے اسلام قلعہ پر قبضہ کرلیا ، افغان فوجی پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایران میں پناہ کے لیے داخل ہوگئے ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ امارت اسلامی کے مجاہدین نے ہرات کے ایک اور ضلع کرخ اور دارالحکومت گولران پر بھی قبضہ کرلیا۔ نیمروز کے ضلع چغانسر سے بھی دشمنوں کو نکال دیا گیا ۔ترکمانستان سے متصل علاقہ ترغنڈی پر طالبان کے قبضہ میں چلا گیا۔ ازبکستان سے متصل شمالی صوبے بلخ میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایران سے متصل افغان سرحد پر طالبان کے قبضے کی خبروں کی تردید کردی۔ طالبان افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار پہنچ گئے ، مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع ہوگئی ، سرپوزہ جیل کے قریب شدید جھڑپیں ہوئیں، جیل میں طالبان کمانڈرز اورجنگجوئوں کی بڑی تعداد قید ہے ۔ سپین بولدک میں 106 کے قریب تھرڈ بارڈر بریگیڈ کے فائٹرسرنڈر کرگئے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%D9%84%D9%86%DA%A9%D9%86-%DA%A9%D8%A7%D8%B4%D9%84-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D8%AA%D9%81-%D8%B3%DB%92-%DA%AF%D8%B1%DB%8C%D8%B2-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%D8%A7%D9%86


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/10072021/P1-LHR006.jpg


افغانستان: طالبان نے فضائیہ کے پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی
Published On 09 July,2021 04:44 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں طالبان نے فضائیہ کے پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی جبکہ طالبان نے ایرانی سرحد کے قریب شہر اسلام قلعہ پر قبضہ کر لیا ہے، افغان فوجی پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایران میں پناہ کے لیے داخل ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے چند ہفتوں کے اندر افغان فضائیہ کے 7 پائلٹ قتل کردیئے گئے، طالبان نے افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ کی تصدیق کردی۔

ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ یہ پائلٹ اپنے ہی لوگوں پر بم گراتے ہیں اس لیے ان کو مار رہے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق امریکی حکام بھی افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ سے آگاہ ہیں، پائلٹوں کو جنگ سے زیادہ چھٹی کے دنوں میں جان کا خطرہ رہتا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ فضائیہ کے پائلٹس افغان طالبان کی ٹاپ ہٹ لسٹ پر ہیں۔

ماسکو میں موجود طالبان کے ایک وفد نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ افغانستان کے 85 فیصد علاقے اس وقت طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔ طالبان کے وفد نے ایک مرتبہ پھر روس کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

اس سے قبل افغان طالبان نے ایرانی سرحد کے قریب اسلام قلعہ پر قبضہ کر لیا، سرحدی علاقے میں افغان فوجی پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایران میں پناہ کے لیے داخل ہو گئے۔ صوبہ غزنی سمیت کئی علاقوں میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ایرانی سرحد کے قریب صوبہ ہرات کے شہر اسلام قلعہ پر قبضہ کر لیا، افغان فوجی پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایران میں پناہ کے لیے داخل ہو گئے۔

کابل کے علاقے سروبی کے 70 دیہات پر بھی طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا۔ غزنی سمیت کئی علاقوں میں گھمسان کی جنگ جاری ہے، افغان فورسز نے بھی حملے تیز کر دیئے ہیں۔

لوگر صوبے میں افغان فضائیہ کے حملے میں 4 طالبان مارے گئے، صوبہ بلخ کی حفاظت کے لئے ڈیڑھ ہزار عوامی رضاکار تعینات کردیئے گئے ہیں اور مزید رضاکار بھرتی کرنے کا عمل جاری ہے۔

ادھر صدر اشرف غنی نے کہا ہے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، طالبان سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے خطے کے ممالک کو آگے آنا ہوگا، کابل پر طالبان قبضہ نہیں کرسکتے، افغان فورسز کی قابلیت پر بھروسہ ہے۔ افغان طالبان اس وقت فوجی لحاظ سے 2001 کے بعد کی مضبوط ترین پوزیشن پر ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ افغانستان میں امریکی فوجی مش 31 اگست کو احتتام پذیر ہوگا۔ ہم افغانستان میں قوم بنانے کے لیے نہیں گئے تھے۔ یہ صرف افغان عوام کا حق اور ذمہ داری ہے کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اور فیصلہ کریں کہ اپنے ملک کو کیسے چلانا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ افغان عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے ملک کو کیسے چلاتے ہیں۔ ہماری فوج کے ساتھ بطور ترجمان کام کرنے والے ہزاروں افغان باشندوں کو بھی وہاں سے نکال رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان پر قابض ہوگئے تو شہری ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکا نہیں ہوگا۔ کسی قوم نے آج تک افغانوں کو متحد نہیں کیا، انٹیلی جنس اداروں نے کبھی نہیں کہا کہ افغان حکومت گر جائے گی، طالبان شمالی ویتنام کی فوج جیسے نہیں ہیں۔

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ حالات ایسے نہیں ہیں امریکی سفارتخانہ کی چھت سے لوگوں کو ریسیکیو کیا جائے، پورے افغانستان پر طالبان کا قبضہ ناممکنات میں سے ہے۔ افغان رہنماؤں کو مل بیٹھنا ہوگا، افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے خطے کے ممالک کو آگے آنا ہوگا، میں امریکا کی ایک اور نسل کو افغانستان میں جنگ لڑنے نہیں بھیجوں گا،

رائٹرز کے مطابق یہ بائیڈن کا افغانستان سے انخلا سے متعلق اب تک کا سب سے مفصل بیان ہے کیونکہ وہ افغانستان سے جلدی میں انخلا کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ افغان طالبان اس وقت فوجی لحاظ سے 2001 کے بعد کی مضبوط ترین پوزیشن پر ہیں۔ امریکی فوج نے افغانستان میں القاعدہ کو کمزور کرنے اور امریکا پر مزید حملوں کو روکنے کے مقاصد حاصل کر لیے۔ افغان عوام کے لیے امریکی حمایت جاری رہے گی۔

امریکی صدر نے امریکی فوج کے ساتھ بطور ترجمان کام کرنے والوں سے کہا کہ امریکا میں آپ کے لیے گھر ہے۔ امریکی ویزہ حاصل کرنے والوں کو افغانستان سے نکالنے کے لیے اس مہینے پروازیں شروع کی جائے گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/609917_1


امریکا نے قطر کے 3فوجی اڈے بند کر دیئے ، سازو سامان اردن منتقل
 9 July, 2021

دنیا اخبار امریکا نے قطر میں اپنے تین فوجی اڈے بند کر دیئے ، اہلکار اور سازوسامان اردن منتقل کر لیا

دوحا (آئی این پی )عرب میڈیا کے مطابق ان اڈوں میں صرف ایک فالکن کیمپ میں 27 گودام ہیں جن میں بڑی تعداد میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر نوعیت کا فوجی سامان رکھنے کی گنجائش تھی۔ امریکی فوجی حکام نے اڈوں کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایرانی نواز ملیشیا کے میزائل حملوں کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-09/1851534


بھارتی فوج کھلے عام ٹارگٹ کلنگ کے غیر انسانی عمل میں مصروف
 9 July, 2021

سفارتخانوں نے مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کے کھیل کے شواہد دنیا کو دکھائے مسئلہ بھارت کی وحدت کیلئے بھی خطرناک بن سکتا اور کئی تحریکیں سر اٹھا سکتی ہیں

(تجزیہ: سلمان غنی) مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا عمل عروج پر ہے اور اس کا ٹارگٹ کشمیری نوجوان ہیں، بھارت ہر کشمیری نوجوان کو برہان مظفر وانی سمجھ کر اسے ٹارگٹ بناتا جا رہا ہے اور سمجھ رہا ہے کہ کشمیریوں کی نئی نسل کسی بھی قیمت اور کسی بھی صورت میں بھارتی تسلط قبول نہیں کرے گی اور اپنی اس وادی میں بھارتی افواج کو دندنانے کی اجازت نہیں دے گی، لوگوں سے روزی، روٹی کا بنیادی حق چھیننے اور ان کے اہل خانہ کو پریشانی کے جہنم میں دھکیلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جا رہا۔ بھارت کی سفاک حکومت اور فوج جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمی لانے کو تیار نہیں ۔ نوجوان ڈر اور خوف کا شکار بن کر چھپ گئے ہیں، ایسا نہیں ہے ہر آنے والے دن میں جہاں ریاستی دہشت گردی میں بدتری آ رہی ہے ، قتل و غارت کا بازار گرم کیا جا رہا ہے ، موت کا خوف نوجوانوں میں جس سطح پر ختم ہوا ہے یہ آزادی کشمیر کی تحریک کے بڑے کردار کو اجاگر کرتی ہے اور اب بھارت نواز لیڈر شپ جس انداز سے بے نقاب ہوئی ہے اس نے بھارتی فریم ورک میں کشمیر کے وجود کے بے معنی استدلال کو تہہ و بالا کر کے رکھ دیا ہے جہاں تک مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سفاک عمل کا سوال ہے تو دنیا کے کسی بھی خطے میں ایسی اندوہناک اور سفاک کیفیت طاری نہیں، بھارت کی فوج کھلے عام ٹارگٹ کلنگز کے غیر انسانی عمل میں مصروف عمل ہے اور وہ کشمیر کی آواز کو ہر قیمت پر دبانا چاہتی ہے وہ چاہتی ہے کہ لوگ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھول جائیں اور اس حوالے سے خود بھارت کے وعدوں کو بھی بھلا دیں،جہاں تک اس حوالے سے حکومت پاکستان کے کردار کا سوال ہے تو بھارت جیسے غاصب اور قاتل ملک کے مکروہ اور بھیانک چہرہ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی بنیادی ذمہ داری پاکستان کی تھی، ہم نے یہ ذمہ داری ادا کی، ہمارے سفارتخانوں نے مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کے کھیل کے شواہد دنیا کو دکھائے ، انہیں جھنجھوڑا ، عالم اسلام میں اس حوالے سے تحریک پیدا کرنے اور انہیں اپنے ساتھ ملانے کیلئے کردار ادا کیا، اس کا جواب کسی طور پر بھی اطمینان بخش نہیں ہو سکتا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ صرف 5 اگست کے بھارتی اقدام کو جواز بنا کر مذاکرات نہ کرنے کی رٹ لگانے کی بجائے دنیا کو کشمیر کے تنازع کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے کہ یہ مسئلہ کوئی زمین یا حکمرانی کا مسئلہ نہیں، یہ کشمیری قوم کے مستقبل کا سوال ہے اور انہیں اپنے مستقبل کے تعین کا اختیار خود اقوام متحدہ نے دے رکھا ہے اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے تعین کا اختیار دیئے بغیر کشمیر میں بغاوت پر قابو نہیں پایا جا سکتا، لیکن بھارت اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم طاقت اور قوت سے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے اس کیلئے تمام ممکنہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ کارگر نہیں ہو رہے ۔ البتہ بھارت کے ایک سابق فوجی سربراہ کا یہ بیان درست ہے کہ بھارت کا ہر نوجوان برہان مظفر وانی بنا ہوا ہے اور ان نو جوانوں کی موجودگی میں بھارت کے پاؤں کشمیر میں نہیں لگ سکتے ، ان کی افواج کو یہاں قبول نہیں کیا جا سکتا، مذکورہ فوجی سربراہ یہ بھی کہتے نظر آتے ہیں کہ دہائیوں سے ہم طاقت استعمال کر رہے ہیں مگر یہ مسئلہ حل ہونے کی بجائے گھمبیر ہوتا جا رہا ہے ، اس مسئلہ کا سیاسی حل نکالا جائے ، ورنہ یہ مسئلہ خود بھارت کی وحدت کیلئے بھی خطرناک بن سکتا ہے اور کئی تحریکیں سر اٹھا سکتی ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-09/1851529


مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کی برسی پر ہڑتال,مظاہرے,5شہید
 9 July, 2021

غاصب بھارتی فوج نے کلگام اورپلوامہ میں 4،کپواڑہ میں ایک نوجوان کو شہید کیا،مشتاق الاسلام گھر سے گرفتار موبائل سروس،انٹرنیٹ بند،عوام کی مظاہروں میں شرکت،بھارتی بربریت کے سامنے نہیں جھکیں گے : حریت کانفرنس

سری نگر (دنیا نیوز،خبرایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے ہیرو برہان وانی کے یوم شہادت پر بھی بھارت کا ظلم نہ رک سکا۔ مزید 5 کشمیری شہید کر دیئے ۔ حریت رہنما مشتاق الاسلام کو سری نگر سے گرفتار کر لیا گیا۔ غاصب فوج نے ضلع کلگام اور ضلع پلوامہ میں دو، دو اور ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ قابض فوج نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔ بھارتی فوج نے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو سری نگر کے علاقے بٹ مالو میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کو نئی جلا بخشنے والے شہید برہان وانی کے پانچویں یوم شہادت پر عوام نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ریلیوں کو روکنے کے لیے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ۔بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 2016میں ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔ ان کے ماورائے عدالت قتل پر کئی ماہ تک زبردست تحریک چلی، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج نے 120سے زائد کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس نے برہان مظفر وانی کی برسی پر مکمل ہڑتال کرنے پر آزادی پسند عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترجمان نے برہان وانی سمیت تمام شہدا ء کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ ترجمان نے برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کی برسی پر سیمینار ، دعائیہ تقاریب اور عوامی ریلیوں کے انعقاد پر آزاد جموں و کشمیر ، پاکستان اور دنیا کے دیگر ملکوں میں مقیم تارکین وطن کشمیریوں کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بہادر کشمیری بھارتی بربریت کے آگے نہیں جھکیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہفتہ شہدا ئکے سلسلہ میں 13جولائی کو مکمل ہڑتال کی جائیگی،ترجمان نے اقوام متحدہ سے بھارتی بربریت کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-09/1851545


مردان کچہری خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار ، کس شہر سے تعلق ہے ؟تفصیل سامنے آگئی
Jul 08, 2021 | 19:25:PM

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشت گردی ادارےکاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے 2016 ءمیں مردان کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مردان دھماکے میں تین پولیس اہلکار اور 10 شہری شہید ہوئے تھے ،اس خوفناک خود کش دھماکے میں 47 افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایاکہ گرفتار مبینہ دہشت گرد تلاوت کا تعلق باجوڑ سے ہے، دہشتگرد محب بانڈہ میں دہشتگردی کی غرض سے موجود تھا ،سی ٹی ڈی حکام نے خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا ۔ سی ٹی ڈی نے بتایاکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے، مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/08-Jul-2021/1313305?fbclid=IwAR1VUkDhXj_I6imlnSz5qVQVsW6u5hyGz86j58NC4cSPCLVpraGM7CPu_84


طالبان 2001 کے بعد کی مضبوط ترین فوجی پوزیشن میں ہیں" صدر جوبائیڈن نے اعتراف کرلیا
Jul 09, 2021 | 00:18:AM

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ طالبان اس وقت 2001 کے بعد کی مضبوط ترین پوزیشن پر آچکے ہیں، ہم افغانستان میں قوم بنانے نہیں گئے تھے بلکہ امریکہ پر حملوں کو روکنے کیلئے گئے تھے اور ہم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر جوبائیڈن نے اعتراف کیا کہ طالبان اس وقت 2001 کے بعد کی مضبوط ترین فوجی سطح پر ہیں ، امریکہ افغانستان میں قوم بنانے نہیں گیا تھا ، اپنے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے خود کرنا ہے۔ امریکہ نے افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل کرلیے ہیں، امریکہ کا مقصد اپنے ملک پر حملوں کو روکنا اور القاعدہ کو کمزور کرنا تھا جو حاصل کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 31 اگست تک افغانستان سے تمام امریکی فوجیں نکال لی جائیں گی۔ امریکی فوج کے ساتھ بطور ترجمان کام کرنے والے افغانوں کے حوالے سے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ان کیلئے امریکہ میں گھر ہے، ان لوگوں کو افغانستان سے نکالنے کیلئے جلد ہی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Jul-2021/1313332?fbclid=IwAR2bUMUddR5LA0ZjM3Ceajwc9tiplUk_sP60Tchu5ELljdGfA9z5QIYPD3s


بڑی خبر، طالبان نے ایران سے جڑے افغان علاقے پر بھی قبضہ کر لیا
Jul 09, 2021 | 10:19:AM

کابل (ویب ڈیسک) طالبان نے ایران کی سرحد سے جڑے افغان صوبے ہرات کے علاقے اسلام قلعہ پر بھی قبضہ کر لیا، وہاں تعینات افغان فوجی پسپائی اختیار کرتے ہوئے پناہ کے لیے ایران کی حدود میں داخل ہو گئے۔

جیو نیوز کے مطابق اس سے پہلے طالبان نے وسط ایشیائی سرحدی ریاستوں سے جڑے صوبوں میں بھی بعض علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا جس کے سبب افغان فوجیوں کو پسپائی اختیار کرکے وسط ایشیائی ممالک میں پناہ لینا پڑی تھی۔

ہرات کے علاقے اسلام قلعہ پر قبضے کی اطلاعات ایسے وقت میں آئی ہیں جب طالبان کا ایک وفد مذاکرات کے لیے ایران کے دورے پر تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Jul-2021/1313654?fbclid=IwAR207E5axZQ7K2286lGPOBJB8OSaPqb71kMACSLLYOdFb4vq5EHtjHWfF7I


دہشت گرد نہیں آزادی پسند ہیں،افغانستان کے 245 اضلاع پر کنٹرول حاصل کرلیا ،افغان طالبان کا بڑ ا دعویٰ
Jul 09, 2021 | 13:48:PM

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گرد نہیں آزادی پسند ہیں،ہم اپنے ملک کی آزادی کے لئے لڑرہے ہیں،افغانستان کے 245 اضلاع پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے،چین کے سرحدی علاقے کے لوگوں نے خوش آمدید کہا،امریکا نے ہم پر جنگ مسلط کی، ناکامی کے بعد مذاکرات پر راضی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ شہاب الدین دلاور کی قیادت میں طالبان کا وفد مذاکرات کے لیے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گیا ہے جہاں وفد نے افغانستان کے لیے روسی مندوب ضمیر کابلوف سے ملاقات کی اور افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کی۔

طالبان نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔

ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبا ن وفد کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد افغانستان کو غیرملکی تسلط سے آزاد کرانا تھا،افغانستان میں کئی دارالحکومتوں کا محاصرہ جاری ہے،افغان فورسز کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ مل رہی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Jul-2021/1313680?fbclid=IwAR2Zl3rNzHjIJMWW84wHI8eoEk-Qa-pVE9ms31EXbRVDsbsNA9Zn2_-UfsQ


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108484827&Issue=NP_PEW&Date=20210709


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108483175&Issue=NP_PEW&Date=20210709


یہودیوں کا حضرت یوسف ؑکے مزار پر دھاوا: اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بندکرنیکابل برطانوی پارلیمنٹ میں پیش
جمعه 09 جولائی 2021ء

مقبوضہ بیت المقدس،لندن (این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر نابلس میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بول دیا اور دیر تک وہاں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے رہے ، یہودی آباد کاروں کی آمد سے قبل اسرائیلی فورسز نے شاہراہوں پر گشت شروع کردیا جبکہ فلسطینی شہریوں کو نکال دیا جس پرانہوں نے شدید احتجاج کیا ، قابض فوج نے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ دوسری طرف یہودی آباد کاروں کی نمائندہ انتہا پسند تنظیموں نے 17 جولائی پھر بیت المقدس میں بڑا جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔ دوسری طرف فلسطینی قیادت نے اسے یہودی آباد کاروں کی ایک نئی اشتعال انگیزی کی کوشش قرار دیا ہے ۔ دریں اثنابرطانیہ کے رکن پارلیمنٹ نے رچرڈ برگن نے اسرائیل کو اسلحے سے فروخت ختم کرنے کا بل پارلیمان میں پیش کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں برطانوی حکومت نے اربوں پائونڈز کے ہتھیار اسرائیل کو فروخت کیے ، جس کو اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے استعمال کیا۔رچرڈ برگن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز یہ ہتھیار فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے استعمال کررہی ہے ، اگر برطانوی حکومت اسرائیل کو مسلح کر رہی ہے تو پھر وہ امن کی دعویدار کیسے ہو سکتی ہے ؟۔رچرڈ برگن نے کہا کہ حال ہی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی کی جارحیت کا مظاہرہ ہم سب نے دیکھا، اس سلسلے کو اب بند ہونا چاہئے ۔رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ بل کو پارٹی کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ اگر مذکورہ بل برطانیہ کی پارلیمنٹ سے منظور ہوجاتا ہے تو حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کی جانے والی اسلحہ ڈیل ختم کرنا ہوگی۔اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے زیر حراست فلسطینی صحافی اور الاقصی ٹی وی چینل کے نامہ نگار طارق ابو زید کو10 ماہ قید کی سزا سنادی ہے ۔مسلسل دو ماہ سے نام نہاد انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے ایک فلسطینی غضنفر ابو عطوان کی زندگی خطرے میں بیان کی جاتی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D9%81-%DB%92-%D9%85-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/09072021/P3-Lhr-001.jpg


افغان صدر اشرف غنی بگرام ایئر بیس پہنچ گئے، ایسا حکم دے دیا کہ طالبان کی پریشانی کی حد نہ رہے
Jul 09, 2021 | 19:04:PM

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے حال ہی میں امریکہ کی جانب سے خالی کی جانے والی بگرام ایئر بیس کا دورہ کیا ہے۔

افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اشرف غنی نے بگرام ایئر بیس کے دورے کے دوران مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایئر بیس میں صحت کی سہولیات اور ادویات کے سٹاک کو بھی دیکھا۔ اس موقع پر انہوں نے حکم دیا کہ ایئر بیس میں موجود جیل کی حفاظت کیلئے پروفیشنل سٹاف تعینات کیا جائے۔

خیال رہے کہ امریکہ نے 2 جولائی کو رات کی تاریکی میں بگرام ایئر بیس خالی کردی تھی جس کے بعد پہلے پہل تو لوٹ مار ہوئی تاہم جلد ہی افغان سیکیورٹی فورسز نے اس کا کنٹرول سنبھال لیا۔ بگرام ایئر بیس 20 سال تک افغانستان میں غیر ملکی افواج کی کارروائیوں کا سب سے بڑا اڈہ رہا ہے۔ یہاں ایک جیل بھی موجود ہے جس میں طالبان جنگجوؤں کو قید رکھا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Jul-2021/1313735?fbclid=IwAR2GgkXJ1Z69-ZlRVLzQcstSAwP71qVFG1KLNsoU80y_Cw5tmrJyQ7gT7lA


محمود احمدی نژاد نے ایرانی حکومت پر افغان طالبان کی معاونت کا الزام عائد کر دیا
Jul 09, 2021 | 12:37:PM

تہران ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے اپنی حکومت پر افغان طالبان کی معاونت کا الزام عائد کر دیا ۔

احمدی نژاد نے افغانستان کے معاملات میں مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے لیے ایرانی حمایت "ایرانی عوام کی ساکھ کی توہین" ہے۔

العربیہ کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں محمود احمدی نژاد نےکہا کہ افغان عوام بڑی طاقتوں اور خطے کے ممالک کی پالیسیوں کا شکار ہے ،تحریک طالبان کو ایران کی طرف سے اسلحہ بھیجنے کے بارے میں ایران پر لگائے جانے والے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئےمحمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ہر شخص دعویٰ کرتا ہے کہ وہ افغان عوام سے ہمدردی رکھتا ہے اگر آپ واقعتا ہمدرد ہیں تو اسلحہ کیوں بھیجتے ہیں؟، آپ تنازعات کی حمایت کیوں کرتے ہیں؟۔

سابق ایرانی صدر نے کہا کہ "افغان عوام کے خلاف سب سے بڑی نا انصافی ان کے حقوق کی پامالی نہیں بلکہ ہر شخص کی مداخلت کرنا ہے ۔ ہر کوئی افغان عوام کی بجائے اپنی مرضی کا فیصلہ کرنا چاہتا ہے۔"
https://dailypakistan.com.pk/09-Jul-2021/1313672?fbclid=IwAR1zBapQt5L1ff_9U7h5lcHEBGC9BRvrC2R6NrdzjHKFAkRycLO2uSlDoUo


ہیٹی: صدر کے قتل میں ملوث 4 افراد کو ہلاک کر دیا گیا
Published On 08 July,2021 05:35 pm

پورٹ اپرنس: (ویب ڈیسک) نامعلوم افراد کے ہاتھوں گزشتہ روز ہیٹی کے صدر کے قتل میں ملوث 4 افراد کو ان کاؤنٹر کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا تھا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیٹی صدر کو قتل کرنے والے 4 حملہ آوروں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ہیٹی پولیس کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کے تعاقب میں تھیں تاہم ایک مقابلے کے دوران 4 افراد کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکا کے لیے ہیٹی کے سفیر ایڈمنڈ نے حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کیس میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں اور حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/609770_1


تہران میں طالبان اور افغان نمائندوں کے مذاکرات : ملک کے مستقبل کیلئے مشکل فیصلے کرنا ہونگے : جواد ظریف
 8 July, 2021

بدغیس کے شہرقلعہ نو پر طالبان کا حملہ، پولیس ہیڈکوارٹر ز،جیل پر قبضہ ، قیدی آزاد، افغان فوج کے ڈرون سے حملے ، شہر کا بڑا حصہ خالی کرالیا:وزارت دفاع،بگرام بیس سے انخلا کاافغان حکام کو 48گھنٹے پہلے ہی بتادیاتھا:پینٹاگون

کابل،تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)تہران میں طالبان اور افغان رہنمائوں کے مذاکرات کا اہم دور ہوا،بدھ کوہونیوالے ان مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت شیر محمد عباس ستانکزئی نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت یونس قانونی نے کی۔ افغان وفود کی ملاقات کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے افغانستان سے امریکی انخلا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے عوام اور سیاسی رہنماؤں کو اپنے ملک کے مستقبل کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ۔ قبل ازیں طالبان وفد کی جواد ظریف سے ملاقات ہوئی ۔ادھر افغانستان میں تشدد کا سلسلہ بڑھنے لگا،بدھ کو طالبان نے قلعہ نو میں داخل ہوکر پولیس ہیڈ کوارٹرز،خفیہ ایجنسی کے دفتر پر قبضہ کرلیا،شہر کی مرکزی جیل پر قبضہ کرکے قیدی آزاد کردیئے ،متعدد افغان فوجیوں نے ہتھیارڈال دیئے ۔بدغیس کے گورنر نے مسلح ہوکر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں بتایا کہ طالبان نے تمام اضلاع پر قبضہ کرلیا،انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر شہر کا دفاع کرینگے ۔میڈیا کے مطابق شہر میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔ڈرون طیاروں سے حملے کیے جارہے ہیں،افغان وزیر دفاع نے کہا کہ شہر کا بڑا حصہ خالی کرالیاہے ۔ادھر تہران میں افغان حکومت کے وفد نے طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ بگرام ایئربیس چھوڑنے کا فیصلہ خلا میں نہیں ہوا، افغانستان کے سینئر عہدیداروں کوروانگی سے 48 گھنٹے قبل بتا دیا تھا۔ ہم نے بتادیا تھا کہ امریکی افواج بگرام فوجی اڈے سے جارہی ہے لیکن حتمی وقت سکیورٹی وجوہات کے باعث خفیہ رکھا گیا۔ ہمارے بگرام ایئربیس سے واپسی کا وقت خفیہ رکھنے کی وجہ طالبان تھے ، وقت بتانا بے وقوفی ہوتا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-08/1850981


عراق اور شام میں فوجی اڈوں پرحملے ،2امریکی فوجی زخمی
 8 July, 2021

عراق اور شام میں امریکا کے زیر استعمال فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے

بغداد (اے ایف پی)مغربی عراق میں واقع عین الاسد ایئر بیس پر14 راکٹ داغے گئے جس سے 2امریکی فوجیوں سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے ۔ ترجمان امریکی اتحاد کے مطابق راکٹ بیس کے احاطے میں گرے ۔ ادھر شام میں عمر آئل فیلڈ ز پر موجود امریکی فوجی مرکز پرکرد فورسزنے ڈرون حملہ ناکام بنادیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-08/1850988


نائیجیریا:گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ،18ہلاک،2چرچ نذر آتش
 8 July, 2021

نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے اداماوا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے 18 افراد کو ہلاک کر دیا

ابوجا (رائٹرز) مقامی قصبے ہونگ کے چیئرمین نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ موٹرسائیکلوں پر سوار جنگجوؤں کے گروپ نے علی الصبح گاؤں پر حملہ کیا، فائرنگ کے بعد انہوں 2 گرجا گھروں اور ایک مکان کو آگ لگا دی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-08/1850994


مقبوضہ کشمیر:مزید 2کشمیری شہید، آج مکمل ہڑتال
 8 July, 2021

برہانی وانی اور دیگر شہدا کیلئے کنٹرول لائن کے دونوں جانب تقریبات

سری نگر(اے پی پی ،ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض افواج نے کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں محلہ کرالغنڈ میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ اسی دوران فوج نے 2 نوجوانوں کو پکڑ کر گولیاں مار کر شہید کردیا۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک نوجوان حزب المجاہدین کے دیرینہ کمانڈر معراج الدین حلوائی تھے جنہیں جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا۔ ۔دریں اثنا کشمیری حریت پسندکمانڈر شہید برہان وانی کی پانچویں برسی پر آج لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف خصوصی تقریبات منعقد ہوں گے جبکہ برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتا ل کی جائے گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-08/1850999


کارگل جنگ کے دوران شیو سینا نے دلیپ کمار سے پاکستان کا سویلین ایوارڈ نشانِ امتیاز واپس کرنے کو کہا تو اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم واجپائی نے کیا کیا؟
Jul 07, 2021 | 22:13:PM

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محمد یوسف خان عرف دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں اللہ کے حضور پیش ہوچکے ہیں۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے ماضی سے جڑے قصے میڈیا پر دہرائے جا رہے ہیں جو ان کی یادوں کو تازہ کرنے کا ذریعہ ہیں۔ ایسا ہی ایک قصہ ان کے پاکستان کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ نشانِ امتیاز سے بھی جڑا ہوا ہے۔

90 کی دہائی وہ وقت تھا جب ممبئی شہر میں شیو سینا کا طوطی بولتا تھا اور فرقہ وارانہ بے چینی عروج پر تھی۔ سنہ 1993 میں ممبئی میں فسادات ہوئے تو دلیپ کمار نے اپنے گھر کے دروازے ریلیف ورکرز کیلئے کھول دیے۔ ان کے گھر سے شہر میں ریلیف کا کام کیا جاتا رہا۔

سنہ 1998 میں پاکستان کی حکومت نے دلیپ کمار کو اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ نشانِ امتیاز سے نوازا ۔ انہیں یہ ایوارڈ ملنے کے کچھ ہی عرصے بعد کارگل کی جنگ چھڑ گئی جس کے باعث دلیپ کمار کو اپنے ایوارڈ کے بارے میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے لیڈر بال ٹھاکرے نے مطالبہ کیا کہ دلیپ کمار پاکستان کا ایوارڈ واپس کریں تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

جب پریشر حد سے بڑھ گیا تو دلیپ کمار نے اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد واجپائی نے اپنے بیان میں کہا کہ دلیپ کمار کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں کیا جاسکتا۔
https://dailypakistan.com.pk/07-Jul-2021/1312869?fbclid=IwAR19GtxBO7LKPks4eQmbcAduTa2kTTMhW8LC1N5tH7wSvB8Qm57USMgcVBA


کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری، فائرنگ سے دو مزید کشمیری نوجوان شہید ہوگئے
Jul 07, 2021 | 19:34:PM

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ‏قابض افواج نے کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جس میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ اسی دوران بھارتی فوج نے د و نوجوانوں کو پکڑ کر گولیاں مار کر شہید کردیا۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 سے زائد کشمیر نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/07-Jul-2021/1312849?fbclid=IwAR3tDYp9tYNR2hGcizEy76ntzJe_LfZJWW6fzfgX5dmmDiVHsXwSbIRb02c


طالبان کی پیش قدمی جاری، افغانستان کے صدر نے بڑا اعلان کردیا
Jul 08, 2021 | 00:16:AM

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان صدر اشرف غنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت طالبان کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں خونریزی اورتباہی کے ذمہ دارطالبان ہیں۔ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہے۔امریکہ نے انخلا کا پروگرام بنایا توکہا پاکستان اورطالبان اپنافیصلہ لیں، خونریزی کی ساری ذمہ داری طالبان اوران کے پشت پناہوں کی ہے۔ ہم عزت سےرہتےہیں یہ عزت اورآبرو دکھانےکا وقت ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/08-Jul-2021/1312890?fbclid=IwAR1MqCgrlfsm52RQnYVW2dVDHXazz2ESGBKT2VkYGHkQtyZ1J6vkusf2xbs


افغانستان کی حکومت اور طالبان میں مذاکرات ، اہم معاملات طے پاگئے
Jul 08, 2021 | 18:22:PM

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کی حکومت اور طالبان میں مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے۔مذاکرات کے دوران ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف بھی موجود تھے۔ مذاکرات میں افغان حکومت کے وفد اور طالبان کے وفد نے شرکت کی۔ دونوں فریقین نے افغانستان کے مسائل سے متعلق کھل کر بات کی جب کہ مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔

مشترکہ بیان میں کہا کہ تہران کی جانب سے مذاکرات کا انعقاد افغانستان میں سیاسی حل کو مستحکم کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مذاکرات میں اس بات پر بھی آمادگی ظاہر کی گئی جنگ افغانستان کے مسائل کا حل نہیں لہذا تمام تر کوششیں ایک پر امن سیاسی حل کے لیے کی جانی چاہیے۔افغان حکومت اور طالبان نے پرامن سیاسی حل اور اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مذاکرات کے اس سلسلے کو جاری رکھنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تاہم مذاکرات کے لیے اگلی تاریخ اور مقام کا تعین نہیں ہوسکا۔ دونوں جانب سے افغانستان کے عوام کی املاک، مساجد اور ہسپتالوں سمیت تمام عوامی اداروں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سزا پر بھی اتفاق کیا گیا۔
https://dailypakistan.com.pk/08-Jul-2021/1313285?fbclid=IwAR2qPpWPWBadfi0u-0DxvSfVzHxLuZFDx6oiThz4ub70o5SXtlNbT7Gtp34



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/08072021/P6-Lhr-037.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/08072021/P6-Lhr-051.jpg


بھارت پاکستان کیخلاف ہائبرڈ جنگ میں ملوث، افغانستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے: صدر علوی
جمعرات 08 جولائی 2021ء

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ میں ملوثہے اور اس مقصد کے لئے افغانستان کی سرزمین بھی استعمال کررہا ہے ، افغان جنگ کے پاکستان پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ، سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا۔ وہ بدھ کو یہاں بلوچستان پر نیشنل ورکشاپ کے شرکاسے خطاب کر رہے تھے ۔ صدر مملکت نے کہا وسطی ایشیائی ممالک کو اپنی تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کے راستے بحیرہ عرب تک رسائی ملے گی، بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے سے زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے ، بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو جدید اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ سے پاکستان کی معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات پڑے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ طالبان کو افغانستان میں مفاہمت اور مصالحت کی پالیسی اپنانی چاہئے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C%DB%8C%DA%BA-%D9%85%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%D8%B2%D9%85%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%B9%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%D8%B9%D9%84%D9%88%DB%8C


طالبان نے نئی دہلی حکومت کے فنڈز سے بنے ڈیم پر قبضہ کرلیا:بھارتی میڈیا کا واویلا
جمعرات 08 جولائی 2021ء

کابل(نیٹ نیوز )بھارتی میڈیا نے واویلا کرنا شروع کردیا ہے کہ طالبان نے نئی دہلی حکومت کے فنڈز سے بنے ڈیم پر قبضہ کرلیا جبکہ طالبان نے تردیدکی ہے ۔افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے والا بھارت نئی صورت حال سے پریشان ہے ، بھارتی میڈیا بھی بوکھلا گیا اور اس نے الزام لگانا شروع کر دیا ہے کہ طالبان نے ہرات میں 2 ارب ڈالرز بھارتی فنڈ سے بنے سلما ڈیم پر قبضہ کر لیا اور 16 افراد کو بھی ہلاک کر ڈالا ہے ، افغان حکومت اور طالبان نے ہرات ڈیم پر قبضے سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%D8%A7%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%AA-%DA%A9%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D9%88%D8%A7%D9%88%DB%8C%D9%84%D8%A7


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108480317&Issue=NP_PEW&Date=20210708


سی ٹی ڈی مردان نے کارروائی کے دوران کچہری خودکش حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا

محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران مردان کچہری خودکش دھماکے کے مرکزی ملزم دہشت گرد تلاوت عرف خُلا کلے کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے گرفتاری کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ملزم سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی مردان کچہری خودکش دھماکے میں مطلوب دیگر اہم ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کرچکی ہے جب کہ 2016 میں ہونے والے اس دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2199381/1/


نامعلوم شخص نے مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے حملہ کردیا تاہم وہ محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق دارالعلوم کورنگی کے نائب مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر ایک بار پھر قاتلانہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کے محافظوں کی جانب سے تلاشی لینے پر مبینہ ملزم کی جیب سے چاقو برآمد ہوا۔

دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے بعد نماز فجر مفتی تقی عثمانی سے علیحدگی میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کای، اور دعویٰ کیا کہ گھریلو مسئلے کے حوالے سے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں، لیکن جب محافظ نے اس شخص کی تلاش لی تو جیب سے چاقو نکل آیا، جیب سے چاقو برآمد ہونے پر محافظوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا، زیر حراست مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔


واضح رہے کہ مارچ 2019 میں بھی کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب مفتی تقی عثمانی کے قافلے کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈ سمیت ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جب کہ گاڑی میں سوار مولانا شہاب سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2199272/1/


مقبوضہ وادی میں میں قابض افواج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض افواج ضلع کلگام اور کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئیں اور فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کردیا۔

واضح رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے، اس موقع پر حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے جب کہ قابض افواج کی جانب سے مظاہروں کو روکنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2199266/10/


اسرائیل سے پاکستانی روابط ، علامہ طاہر اشرفی نے واضح اور دو ٹوک اعلان کردیا
Jul 06, 2021 | 21:48

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ا سرائیل کےمسئلہ پرپاکستان کی پالیسی واضح اوردو ٹوک ہے،وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کی فلسطین کے مسئلہ پر پالیسی کو عالم اسلام میں سراہا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ فلسطین کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان کے موقف کو ایک بہادر ، جرات مند رہنما کا موقف قرار دیا ہے،سیاسی مقاصد کیلئے مشترکات کو تنازعہ نہیں بنانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر پاکستان کا موقف نہ تبدیل ہوا ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے ، اسرائیل سے روابط یا تعلقات کی باتیں افواہ سازی اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/06-Jul-2021/1312393?fbclid=IwAR1C2_IyOcE4Wv57H63aBJnxe3evu3QJ5dxPfndWJMBTKTtYsrpzuVtB-xk


امریکی فوج کے جانے کے بعد افغان فوجیوں نے طالبان کے آگے سرنڈر کرنا شروع کردیا، ویڈیو پہلی بار منظر عام پر
Jul 07, 2021 | 18:47:PM

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے امریکی و نیٹو افواج کے نکلتے ہی کچھ ایسے مناظر سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں کہ امریکیوں سمیت پوری دنیا بوکھلا کر رہ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق افغانستان سے کئی ویڈیوز منظرعام پر آ رہی ہیں جن میں افغان فوج کو طالبان کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ افغان فوجی طالبان کے سامنے اپنا امریکی اسلحہ اور امریکی جنگی گاڑیوں کی چابیاں زمین پر رکھ رہے ہوتے ہیں۔ ان میں سے بعض ویڈیوز کئی ہفتے پہلے کی ہیں تاہم یہ طالبان کی طرف سے اب منظرعام پر لائی جا رہی ہیں، جب امریکی فوج بگرام ایئربیس کو خالی کر چکی ہے جو افغان جنگ میں امریکہ کا مرکز رہی ہے۔

طالبان افغان فوجیوں سے اب تک ایک انداز کے مطابق 1ہزار سے زائد رائفلیں، 30بکتر بند گاڑیاں، 20آرمی پک اپس اور 15ملٹری ٹرکوں سمیت دیگر چیزیں سرنڈر کروا چکے ہیں۔ افغان فوجیوں کے طالبان کے آگے سرنڈر کرنے کی ویڈیوز دیکھ کر امریکی فوج کے جنرل آسٹن سکاٹ ملر کا کہنا ہے کہ ”یہ ویڈیوز دیکھ کر مجھے شدید جھٹکا لگا، ہمیں توقع نہیں تھی کہ افغان نیشنل آرمی اتنی جلدی طالبان کے آگے سرنڈر کر دے گی۔ “

اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن کا کہنا تھا کہ ”مجھے دوستوں کو اس طرح ضرورت مندی کی حالت میں چھوڑنا اچھا نہیں لگ رہا۔ ہمیں اس صورتحال پر فکرمند ہونا چاہیے۔جس تیزی سے طالبان علاقوں پر قبضہ کر رہے ہیں، اس پر مجھے سنگین تحفظات ہیں۔ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال کچھ اچھی نہیں ہے۔“میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے آگے سرنڈر کرنے کے علاوہ بدخشاں صوبے سے 1 ہزار سے زائد افغان فوجی طالبان سے جان بچانے کے لیے فرار ہو کر تاجکستان میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ ملک کی اشرافیہ افغان فضائی کمپنی ’باختر افغان ایئرلائنز‘ کی پروازوں کے ذریعے ملک سے باہر فرار ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرف سے فوج کے مکمل انخلاءکا اعلان ہوتے ہی طالبان کی طرف سے افغانستان کے مختلف حصوں پر قبضے کی کوششیں تیز کر دی گئی تھیں اور اب تک وہ ملک کے نصف کے لگ بھگ اضلاع پر قبضہ کر چکے ہیں۔ طالبان دارالحکومت کابل سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر افغان صدر اشرف غنی کے آبائی گاﺅں پر بھی قابض ہو چکے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں طالبان اور دیگر حربی گروپوں میں کابل پر قبضے کی سنگین لڑائی شروع ہونے والی ہے جس کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہیے۔
https://dailypakistan.com.pk/07-Jul-2021/1312845?fbclid=IwAR2gSZTb4kMDzO4NHhOE8UdicNhl7lIzLRk2VfJllUbk0mMZwZod8GdUb8g


روسی فوج نے اپنے جنگی کتوں کو 13ہزار فٹ کی بلندی پر لے جاکر کامیابی سے زمین پر اتارنے کا حیران کن تجربہ کر ڈالا، ویڈیو سامنے آگئی
Jul 07, 2021 | 18:41:PM

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی فوج نے جنگی مشقوں میں اپنے جنگی کتوں کو پیراشوٹ کے ذریعے جہاز سے زمین پر اتارنے کا حیران کن تجربہ بھی کرڈالا۔ دی سن کے مطابق ان جنگی مشقوں کی ایک ویڈیو منظرعام آئی ہے جس میں فوجیوں کو ان جنگی کتوں کو اپنے جسم کے ساتھ باندھ کر 13ہزار فٹ کی بلندی سے ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ فوجی کتے سمیت کافی دیر تک بغیر پیراشوٹ تیزی سے نیچے کی طرف گرتے چلے جاتے ہیں اور پھر پیراشوٹ کھول کر زمین پر اتر جاتے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب تک آرمی کے کتوں کو 13ہزار فٹ کی بلندی سے پیراشوٹ کے ذریعے اتارنے کا تجربہ کیا گیا ہے جو کامیاب رہا ہے۔ زمین پر اترنے کے بعد کتوں کو چیک کیا گیا۔ وہ بالکل فٹ تھے اور فوری طور پر کمانڈز پر عمل کرنے کے لیے تیار تھے۔کتوں کو ہوائی جہاز میں لانا ہی بہت اہم کام تھا، ان کتوں نے فضائی سفر بھی برداشت کیا اور جہاز کی کھڑکی سے بادلوں کو بھی دیکھتے آئے تھے اور اس کے بعد پیراشوٹ کے ذریعے اترتے ہوئے بھی نہ صرف پرسکون رہے بلکہ زمین پر اترتے ہی اپنا کام کرنے کے لیے تیار تھے۔“
https://dailypakistan.com.pk/07-Jul-2021/1312839?fbclid=IwAR1B80AbyuQSzxa4S2Ok1H7e-EItBlRsqGT7AP8I9CYQ7psuY-ePSkq5vm4


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/07072021/P6-Lhr-056.jpg


عالمی تنظیم نے 37 رہنما ئوں کوصحافت کا ’دشمن‘ قرار دیدیا
بدھ 07 جولائی 2021ء

لاہور(نیٹ نیوز)صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کے لے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ’رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘نے ایسے 37 ممالک کے سربراہوں کی فہرست شائع کی ہے جو اپنے ملک میں میڈیا سنسرشپ، صحافیوں کو قید کر کے ، انھیں تشدد کا نشانہ بنا کر، ہراساں کر کے یا انھیں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کرا کر آزادی صحافت کو مسلسل دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔'رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز' نے اس فہرست کو ’پریڈیٹرز آف پریس فریڈم‘ یعنی آزادی صحافت کے شکاریوں یا دشمنوں کا نام دیا ہے ۔ان 37 ممالک کے سربراہوں میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان،انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی، سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان، ترکی کے رجب اردوان، ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای، چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے دلادمیر پوتن اور شمالی کوریا کے کم جونگ ان بھی ہیں جبکہ ایشیا کی دو خاتون سربراہان مملکت بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام کے نام بھی شامل ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ رپورٹ ’ربِش‘ یعنی فضول ہے اور اس حوالے سے حکومت جلد اپنا تفصیلی مؤقف بھی دے گی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D9%86%D8%B8%DB%8C%D9%85-%D9%86%DB%92-37-%D8%B5%D8%AD%D8%A7%D9%81%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D9%82%D8%B1%D8%A7%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%AF%DB%8C%D8%A7


سفیروں اور این جی اوز کو کچھ نہیں کہا جائیگا ، جنگ میں سبقت ، لیکن امن چاہتے ، اگلے ماہ حکومت کو تحریری امن منصوبہ دینگے : طالبان
منگل 06 جولائی 2021ء

کابل ، واشنگٹن ( نیوز ایجنسیاں، نیٹ نیوز) طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان اگلے ماہ تک افغان حکومت کو تحریری امن پیش منصوبہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، رائٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان طالبان نے کہا کہ طالبان کو جنگ میں سبقت حاصل ہے لیکن ہم امن چاہتے ہیں، طالبان افغان حکومت کے ساتھ التوا کا شکار امن مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں، آنے والے دنوں میں بات چیت اور امن عمل مزید تیز ہوگا، افغانستان میں امن کے قیام کے لئے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، مذاکرات کی مکمل بحالی میں ایک ماہ لگ سکتا ہے ، انہوں نے کہا طالبان 34 افغان صوبوں کے 200اضلاع پر قابض ہوچکے ہیں ، ہم بات چیت اور مذاکرات میں سنجیدہ ہیں۔ اس بات میں ممکنہ ایک ماہ لگے گا جب فریقین اپنے امن منصوبے دینگے ۔ حالیہ مذاکرات اہم موڑ پر ہیں ۔ منسٹری آف پیس افیئر کی ترجمان ناجیہ انوری نے بھی انٹرا افغان مذاکرات کی بحالی کی تصدیق کردی ۔ دریں اثنا قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انخلا کے مکمل ہونے کے بعد کوئی غیر ملکی افواج، جن میں فوجی کنٹریکٹر بھی شامل ہیں، ملک میں نہیں رہنے چاہیئں،ہم اس پر ردعمل دیں گے اور حتمی فیصلہ ہماری قیادت کا ہو گا۔ کسی بھی غیر ملکی فوج کے اہلکار وں کو افغانستان میں خطرہ ہو گا، غیر ملکی سفارت کاروں، این جی اوز، سفارتی عملے کو کچھ نہیں کہیں گے ۔ سہیل شاہین نے کہا سفارت کاروں، غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر غیر ملکیوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا لہذا ملک میں کسی بھی حفاظتی فورس کی ضرورت نہیں۔انہوں نے بگرام ایئر بیس سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کو ’تاریخی لمحے ‘ کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا طالبان اور افغان حکومت کے مابین مذاکرات میں ابھی تک انتخابات کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔ ماسکو میں بات کرتے ہوئے روس کے صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ افغانستان کے غیر مستحکم حالات پر ہمیں اندیشوں کا سامنا ہے ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے افغانستان سے انخلا کے بعد ملک میں درپیش صورتحال ہمارے لئے باعثِ تشویش ہے ۔ ہم معاملے پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔ افغان رکن پارلیمان رضوان مراد نے کہا حکومت مذاکرات اور جنگ بندی کے لیے تیار ہے اور طالبان کو اب یہ ثابت کرنا ہو گا کہ وہ امن کے پابند ہیں۔ دریں اثنا افغان طالبان نے صوبہ بدخشاں کے متعدد اضلاع پر قبضہ کرلیا، بدخشاں کونسل کے رکن محب الرحمن نے افغان فوج پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان بغیر لڑے ہی جنگ جیت رہے ہیں، کیونکہ افغان فوج بددل اور مایوسی کا شکار اور بغیر لڑے ہتھیار ڈال کر راہ فرار اختیار کررہی ہے ۔ مغربی صوبہ فراہ میں سکیورٹی فورسز کے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے نتیجے میں اہم کمانڈر مولوی مخلص سمیت کم سے کم 20 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ تاجکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں افغان فورسز پر حملوں اور پُرتشدد کاروائیوں کی وجہ سے افغان حکومتی فورسز کے ایک ہزار سے زیادہ اہلکار سرحد پار کر کے تاجکستان میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔ پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ افغانوں کی توقعات تھیں کہ مکمل انخلا سے قبل امریکہ افغانستان میں امن کو یقینی بنائے گا لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ یہ صرف چند ضلعوں کی بات نہیں طالبان کا خوف شہروں تک آ چکا ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B3%D9%81%DB%8C%D8%B1%D9%88-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%D9%86-%D8%AC%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B2-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%D9%85%D9%86-%D9%85%D9%86%DA%AF%DB%92-%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%D8%A7%D9%86


امن منصوبے کا خیر مقدم،90 فیصد سے زائد فوج کاانخلا مکمل :امریکہ؛ ترک، روسی،جرمن قونصلیٹ بند
بدھ 07 جولائی 2021ء

کابل ، واشنگٹن ، دو شنبہ، ماسکو ( نیوز ایجنسیاں، نیٹ نیوز) افغان طالبان کے تحریری امن منصوبے کے بیان کا امریکی محکمہ خارجہ نے خیر مقدم کردیا ۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ مذاکرات ہی تھے ۔فریقین افغانستان کے مسئلے کے پائیدار اور منصفانہ حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کریں، دنیا افغانستان میں طاقت کے ذریعے مسلط ہونے والی حکومت کو قبول نہیں کرے گی۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکی فوج کا 90 فیصد سے زائد انخلا ہوچکا ہے ۔ 7 سہولیات افغان وزارت دفاع کے حوالے کردی ہیں۔ دوسری جانب طالبان ترجمان کے بیان پر افغان حکومت کا کہنا ہے کہ اگر طالبان امن کے لیے کوئی تحریری روڈ میپ دیتے ہیں تویہ خوش آئند ہوگا۔ طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور انہوں نے ملک کے شمالی حصے میں مزید علاقوں پر قبضہ کر لیا ۔ صوبہ بدخشاں میں طالبان نے بغیر کسی جنگ و جدل کے زیادہ تر علاقوں کا کنٹرول حاصل کیا ، صوبہ بلخ میں بھی لڑائی جاری ہے ۔ جرمنی، ترکی اور روس نے مزار شریف میں اپنے قونصل خانے بند کر دیے ۔ایران نے اپنے سفارتی عملے کو نقل وحرکت محدود کرنے کا حکم دیا ہے ۔ افغانستان سے دہشتگرد بھارتی تنظیم’’ را‘‘ کے کارندے دھڑا دھڑ اپنے ملک فرار ہونے لگے ، بگرام ائیر بیس پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اب تک تین کارگو پروازیں بھارتی ’’ را‘‘ کے ایجنٹس کو بھارت لے جاچکی ہیں۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمن نے افغان سرحد پر 20 ہزار ریزرو فوجیوں کے تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔رائٹرز کے مطابق تاجک صدر نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے بھی فون پر رابطہ کیا جس پر کریملن نے بیان میں کہا کہ صدر نے یقین دہانی کرائی کہ اگر ضرورت پڑی تو ماسکو افغانستان کے ساتھ سرحد کو مستحکم رکھنے کے لیے براہ راست اور خطے کے سکیورٹی بلاک کے ذریعے مدد کرے گا۔ واشنگٹن پوسٹ کے اداریہ میں بتایا گیا کہ افغان سائیڈ پر اوپن بارڈر راہداری پر طالبان کا قبضہ ہے ، وال سٹریٹ جرنل کے مطابق طالبان یہاں سے کسٹمز ریونیو جمع کر رہے ہیں۔ بدخشاں کی صوبائی کونسل کے رکن احمد جاوید نے بتایا کہ بدخشاں کے 28 میں 26 اضلاع پر طالبان کا قبضہ ہے اور وہ فیض آباد کے اطراف کو گھیر چکے ہیں۔ کابل حکام نے بتایا کہ حکومتی فورسز جلد دوبارہ حملہ کرینگی۔ انسانی حقوق تنظیموں نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا کہ طالبان کے کنٹرول کے باعث افغانستان میں اقلیتوں بالخصوص شیعہ ہزارہ برادری کو خطرات لا حق ہیں۔ رائٹرز کے مطابق افغان فورسز نے دعویٰ کیا کہ بدخشان کے دارالحکومت فیض آباد کے اطراف کے علاقوں میں زمینی اور فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں طالبان کی جنگجوؤں کو مار دیا گیا ہے ۔ افغان سکیورٹی ایڈوائزر نے کہا اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر جانے والے 23 سو کے قریب اہلکار واپس آگئے ہیں۔افغانستان کی وزارت برائے امن کی ترجمان ناجیہ انوری نے کہا کہ طالبان کی جانب سے ایک ماہ میں تحریری امن منصوبہ دیا جانا مشکل لگ رہا ہے ۔ افغانستان میں رہا جائے یا واپس جانے کا وقت آ گیا ہے ، افغانستان میں موجود سفارتخانوں میں جائزہ لیا جانے لگا، سٹیفن ایونز روسی انخلا کے وقت برطانوی دفتر خارجہ میں افغانستان ڈیسک آفیسر تھے ، انہوں نے کہا ہمیں اپنا سفارتخانہ بند کر کے اس سے ملتا جلتا اشارہ نہیں دینا چاہیے ۔ تاہم دفاتر سے ہنگامی بنیادوں پر نکلنے کے منصوبے بھی مسلسل اپ ڈیٹ کئے جارہے ہیں۔ طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا گزشتہ روز شیخ عبد الحکیم کی سربراہی میں سیاسی دفتر کے وفد نے اقوام متحدہ کے افغانستان میں امدادی مشن کی سربراہ ڈیبورا لیونز سے ملاقات کی۔ افغان امن اور بین الافغان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%85%D9%86-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%88%D8%A8%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%DB%8C%D8%AF-%D8%B3%DB%92-%D8%AC-%DA%A9%D8%A7%D8%A7%D9%86%D8%AE%DB%8C-%D8%A8%D9%86%D8%AF


ناز شاہ نے ناموس رسالت معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھا دیا
بدھ 07 جولائی 2021ء

لندن(92نیوزرپورٹ) برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ناموس رسالتﷺ کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھا دیا ، چرچل اوردیگرشخصیات کی طرح نبی کریمﷺ کی حرمت کابھی خیال رکھنے کامطالبہ کردیا،برطانوی پارلیمنٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے ایم پی نازشاہ نے کہاحکومت چرچل اور دیگر قومی شخصیات کے مجسموں کی حفاظت کے لیے بل لا رہی ہے ، دلیل یہ دی جا رہی ہے کہ مجسموں کو توڑنے اورگرانے سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں،اسی طرح ہمارے نبی ﷺ کی حرمت سب سے بڑھ کرہے ،ہمارے نبی ﷺ کی حرمت کابھی سب سے زیادہ خیال رکھنا چاہئے ،مسلمانوں کے جذبات کو بھی سمجھا جائے ،انھوں نے کہا جب ہمارے نبی محترمﷺ کی شان میں لوگ گستاخی کرتے ہیں ، توہمیں جوتکلیف پہنچتی ہے وہ ناقابل برداشت ہے ،حضرت محمدﷺ دوارب لوگوں کے رہنماہیں۔ ناز شاہ نے کہا مجسموں سے جذباتی وابستگی رکھنے والے نبیﷺ سے متعلق بھی مسلمانوں کے جذبات کو سمجھیں۔ اس حوالے سے 92نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے نازشاہ نے کہایہاں پارلیمنٹ میں ایک قانون پیش کیاجارہاہے جس کے تحت اگرکوئی مجسموں کونقصان پہنچائے تواسے 10سال کی قیدکی سزامل سکتی ہے ،یہ حکومت سمجھتی ہے کہ مجسموں کونقصان پہنچانے سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں،اسی وجہ سے میں نے پارلیمنٹ میں یہ موقف پیش کیا کہ مسلمانوں کیلئے ہمارے نبی ﷺ سب کچھ ہیں جب ان پرجب کارٹون بنائے جاتے ہیں یاایسی بات کی جاتی ہے توہمیں بھی انتہائی دکھ ہوتاہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%86%D8%A7%D8%B2-%D8%B4%D8%A7%DB%81-%D9%86%DB%92-%D9%86%D8%A7%DA%BE%D8%A7-%D8%AF%DB%8C%D8%A7


امریکہ نے افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ خود کیا، ہم بھی مجبور ہوگئے : برطانیہ
بدھ 07 جولائی 2021ء

لندن ( نیٹ نیوز) برطانوی وزیر دفاع رابرٹ بین والیس نے کہا ہے کہ امریکانے افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ خود کیا ہے ۔ ہم افغانستان سے نکلنے پر مجبور ہوئے ۔برطانوی وزیر دفاع نے یہ انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا کے انخلا کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے لیے افغانستان میں مشن جاری رکھنا مشکل ہے ۔ ہمارے پاس واپسی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ مستقبل میں سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%81%D8%BA%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D8%B3%DB%92-%D9%86%DA%A9%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%B1-%D8%A8%D8%B1%D8%B7%D8%A7%D9%86%DB%8C%DB%81


برطانیہ میں رکن اسمبلی ناز شاہ نے سابق بادشاہوں اور ملکاؤں کے مجسموں کی تذلیل کے خلاف قانون سازی کے دوران پارلیمنٹ میں گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں سابق بورڈنگ اسکولوں سے قدیم مقامی نسلوں کے بچوں کی ہزاروں قبریں برآمد ہونے پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے برطانیہ کے بادشاہوں اور ملکاؤں کے مجسموں کو گرا دیا گیا اور ان پر کالک مل دی تھی۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس عمل کو مجسموں کی بے حرمتی قرار دیا تھا جس کے بعد پارلیمنٹ میں بادشاہوں اور ملکاؤں کی مورتیوں کی تذلیل اور توڑ پھوڑ پر 10 سال قید کی سزا کا قانون پیش کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مسلم خاتون رکن اسمبلی ناز شاہ نے ایک نہایت جذباتی اور پُرجوش تقریر میں آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صرف بادشاہوں یا ملکاؤں کی نہیں بلکہ ہمارے نبی کی گستاخی پر بھی سزا کا قانون بنایا جائے۔

ناز شاہ نے برطانوی اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ کو اپنے بادشاہوں کی مورتیوں سے پیار ہے اس سے کہیں زیادہ ہمارے لیے ہمارے پیغمبر محترم ہیں۔ اس لیے ہمارے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپ میں بار بار شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کو بند کروایا جائے۔


لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی ناز شاہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ خاکوں پر کہتے ہیں کہ وہ تو صرف ایک کارٹون ہے تو میں بھی کہتی ہوں کہ کینیڈا میں جن کی تذلیل کی گئی وہ بھی صرف مٹی، گارے اور لوہے سے بنے مورتی تھے، نہ وہ بادشاہ زندہ ہیں اور نہ ملکہ حیات ہیں۔

اس موقع پر ناز شاہ نے معروف مصنف اور ڈرامہ نگار جارج برنارڈ شا کا قول نقل کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زمین پر قدم رکھنے والی اب تک کی سب سے قابل ذکر شخصیت ہیں جنہوں نے ایک مذہب کی تبلیغ کی، ایک ریاست کی بنیاد رکھی، اخلاقی ضابطہ اخلاق کا استعمال کیا، متعدد معاشرتی اور سیاسی اصلاحات کا آغاز کیا، اپنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لئے ایک طاقتور اور متحرک معاشرے کا قیام کیا اور آنے والے وقت کے لئے پوری دنیا میں انسانی فکر و عمل کا مکمل انقلاب برپا کردیا۔

رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے سوال اُٹھایا کہ 2 ارب مسلمانوں کی دل آزاری پر قانون سازی کی جائے گی؟ ہماری محبوب ہستی کے خلاف کیا کچھ نہیں بولا جاتا اس پر جو ہمیں دلی رنج اور تکلیف ہوتی ہے اس کا ازالہ کب کیا جائے گا؟ یاد رکھیں ایک مسلمان اپنے نبی کو اپنی جان مال اور عزت سے زیادہ مقدم رکھتا ہے۔
https://www.express.pk/story/2199026/10/


امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ 7 فوجی اڈوں کی باضابطہ طور پر کابل حکومت کے حوالے کرنے کے بعد افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل 90 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل مرحلہ وار جاری ہے،اب تک ایک ہزار C-17 مال بردار طیاروں کے ذریعے فوجی سازو سامان افغانستان سے باہر منتقل کیا جاچکا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک 7 فوجی اڈے کابل حکومت کے حوالے کر چکے ہیں جہاں اب افغان سیکیورٹی فورسز نے مورچے سنبھال لیے ہیں جب کہ بہت سے فوجی آلات ٹھکانے لگانے کے لیے ڈیفنس لاجسٹکس ایجنسی کے حوالے کیے گئے ہیں۔


ترجمان پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انخلا کا عمل 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور امریکی صدر کے حکم کے تحت 11 ستمبر تک آخری کھیپ بھی واپس امریکا پہنچ چکی ہوگی۔


بگرام ایئربیس کے کمانڈر جنرل اسداللہ کوہستانی کے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان پینٹاگون نے کہا ہے کہ بگرام فضائی اڈہ چھوڑنے سے 48 گھنٹے پہلے افغان قیادت سے آخری میٹنگ ہوئی تھی جس میں تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پینٹاگون کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی سیاسی اور سیکورٹی قیادت بگرام بیس کے حوالے سے مکمل آگاہ تھی تاہم یہ معلومات نچلی سطح تک کیوں نہیں منتقل کی گئیں اس کے بارے میں نہیں جانتے۔


واضح رہے کہ امریکا کے ساتھ ساتھ نیٹو کے دیگر رکن ممالک بھی اپنی اپنی فوج کو بڑی تیزی سے افغانستان سے نکال رہے ہیں جب کہ طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان کئی اضلاع کے قبضے کے لیے گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں طالبان کو اکثر علاقوں میں فتح حاصل ہوئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2198940/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108479169&Issue=NP_PEW&Date=20210707


ہیٹی : نامعلوم مسلح افراد انے صدر کو قتل کردیا، خاتون اوّل شدید زخمی
Published On 07 July,2021 04:28 pm

پورٹ او پرنس: (ویب ڈیسک) ہیٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے صدر کے گھر پر حملہ کرکے انہیں قتل کردیا جبکہ خاتون اوّل شدید زخمی ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رات کی تاریکی میں ہسپانوی زبان میں بات کرنے والے نامعلوم مسلح افراد نے ہیٹی کے صدر پر حملہ کردیا۔ اس دوران اندھا دھند فائرنگ سے 53 سالہ جووینل موئس کے سر پر گولی لگی جو ان کی ہلاکت کا باعث بنی۔

تاحال حملہ آوروں کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ حملے کے وقت صدر کے سیکیورٹی اہلکار کہاں تھے اور حملہ آور اتنی آسانی سے کیسے گھر میں داخل ہوگئے۔

عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے صدر جووینل موئس کی نجی رہائش گاہ پر رات ایک بجے حملہ کیا جس میں صدر ہلاک اور خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئیں۔

عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف نے خود کو ملک کا سربراہ ڈکلیئر کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا قتل غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ عوام جذبات کو قابو میں رکھیں پولیس اور ملک کی مسلح افواج نے سیکیورٹی کی صورتحال کو قابو میں کرلیا ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/609562_1


بھارت:متنازعہ قانون کے تحت قید 84 سالہ پادری کی جیل میں موت
 7 July, 2021

بھارت میں متنازعہ قانون کے تحت قید 84 سالہ پادری جیل میں ہلاک ہوگیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت نو ماہ سے بغیر کسی مقدمے کے قید میں رکھے گئے انسانی حقوق کے کارکن اور مذہبی پیشوا کی ضمانت کی درخواست کی سماعت سے قبل موت ہوگئی۔ اے ایف پی کے مطابق 84 سالہ پادری سٹان سوامی نے پسماندہ قبائلی افراد کے لیے مہم چلائی، انہیں 2018 میں انڈیا کی مختلف ذاتوں کو مبینہ تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انہیں مئی میں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ ہفتے کے اختتام پر ان کو ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا۔
روزنامہ دنیا ایپ
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-07/1850407


طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں برقعوں کی قیمت دگنی
 7 July, 2021

طالبان کی پیش قدمی کے ساتھ صوبہ تخار میں رہنے والے افراد کی زندگیوں میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان دور کی پابندیاں لوٹ آئی ہیں، ہرسمت خوف کی فضا ہے ۔ تخارکے دارالحکومت تالقان میں سمین حسینی مقامی ریڈیو کی ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریڈیو کی خواتین ملازمین اکٹھے ہو کر گھر سے باہر نہیں نکلتیں کیونکہ انہیں خوف ہے کہ تالقان پر طالبان کا قبضہ ہو جائے گا ،انہوں نے بتایا کہ برقعے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وہ لڑکیاں جو برقعہ نہیں پہنتی تھیں وہ برقعہ خریدنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔ برقعے کی قیمت سات سو افغانی سے بڑھ کر 15سو افغانی ہو گئی ہے ۔سمین کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہوا ہے کہ لوگوں کو علم ہے طالبان تاریک دور کی تیاری کر رہے ہیں۔تخار کے مکینوں نے بتایا کہ طالبان نے مساجد میں دیے گئے خطبوں میں کہا ہے کہ لڑکیاں چھٹی جماعت سے زیادہ تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں جبکہ لڑکوں، لڑکیوں کے سکول اور یونیورسٹیاں بھی الگ الگ ہونی چاہئیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-07/1850423


900حساس ملٹری دستاویزات پاکستان کو دینے کا الزام 2بھارتی فوجی گرفتار
 7 July, 2021

پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں بھارتی فوج کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرقی پنجاب کی پولیس نے ان دونوں فوجیوں کو گرفتار کیا،الزامات میں کہاگیاہے کہ ان فوجیوں نے 900سے ز ائد حساس دستاویزات حکام تک پہنچائیں۔پنجاب پولیس کے ڈی جی پی نے کہا کہ ان فوجیوں سے ملٹری کے امور اور تعیناتی سے متعلق حساس دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-07/1850421


امریکا،یوم آزادی کی تعطیلات ،فائرنگ کے 400 واقعات،150ہلاک
 7 July, 2021

امریکا میں یوم آزادی کی تعطیلات میں فائرنگ کے 400 واقعات پیش آئے جن میں 150 افراد ہلاک ہوگئے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں یوم آزادی کی تعطیلات میں فائرنگ کے 400 واقعات پیش آئے جن میں 150 افراد ہلاک ہوگئے ۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں شکاگو میں رپورٹ ہوئیں جہاں 92 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے جن میں سے 18 افراد دم توڑگئے ۔نیویارک میں 26 افراد ،ورجینیا میں نوجوان کی فائرنگ سے 6 بچے زخمی ہوگئے ۔ ڈیلاس میں فائرنگ سے 4 اور اوہائیو میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ، اٹلانٹا میں 50 کے قریب بچوں نے مل کر ایک بچے کو ماردیا جبکہ دیگر اموات امریکا کی مختلف ریاستوں میں صرف 12 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-07/1850419


نائیجیریا :اغواکئے گئے 27 طلبا کو بازیاب کرالیاگیا
 7 July, 2021

نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کڈونا میں سیکنڈری سکول سے اغوا کیے گئے

ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کڈونا میں سیکنڈری سکول سے اغوا کیے گئے 150طلبا میں سے 27 کو بازیاب کرا لیا گیا ۔ پیر کی صبح ان طلبا ،اساتذہ اور والدین کو اغواکیاگیاتھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-07/1850417


شمالی شام میں داعش جنگجوئوں کے کیمپ میں 8افرادقتل
 7 July, 2021

شمال مشرقی شام میں واقع داعش کے جنگجوؤں کے رشتہ داروں کے ایک کیمپ میں گزشتہ ماہ آٹھ افراد قتل کر دیئے گئے

بیروت (اے ایف پی) کردش فورسز کے مطابق الہول کیمپ میں موجود داعش کے سلیپر سیل نے ان مکینوں کو قتل کیا جوکہ گروپ کے انتہاپسند نظریات سے دوری اختیار کر رہے تھے ۔ ماہ جون میں قتل کئے گئے آٹھ افراد کا تعلق شام اور عراق سے تھا، ان میں 16سالہ عراقی لڑکا اور 2نوجوان شامی بہنیں شامل ہیں، واقعے میں ایک روسی خاتون زخمی ہوئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-07/1850415


شہیدبرہان وانی کی برسی پرکل مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتا ل
 7 July, 2021

کشمیری حریت پسندکمانڈر شہید برہان وانی کی پانچویں برسی پر کل جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتا ل کی جائے گی

سری نگر(کے پی آئی) کشمیری حریت پسندکمانڈر شہید برہان وانی کی پانچویں برسی پر کل جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتا ل کی جائے گی۔اس موقع پر وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔وادی میں منگل سے ہفتہ شہدائے جموں وکشمیر کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں ۔ہفتہ شہدائے جموں وکشمیر کی تقریبات 13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر تک جاری رہیں گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-07/1850422


امریکا سے ہولناک انتقام لیں گے
 7 July, 2021

مشرق وسطیٰ میں سرگرم ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کتائب سید الشہدا کے کمانڈر ابو اعلیٰ الولی نے کہا ہے

بغداد ( دنیا ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں سرگرم ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کتائب سید الشہدا کے کمانڈر ابو اعلیٰ الولی نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم امریکی حملے میں شہید اپنے 4 ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولے گی، یہا ں ایک بین الاقوامی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امریکا سے ان کے قتل کا ہولناک انتقام لیا جائے گا، ایران کے صدارتی انتخاب میں ابراہیم رئیسی کی کامیابی سے مشرق وسطیٰ میں متحرک ایران کی حامی عسکری تنظیمیں زیادہ مضبوط ہوجائیں گی، انہوں نے مشرقی شام میں امریکی فوجیوں پر راکٹ پھینکنے اور بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملوں کی تصدیق کی، تاہم ان حملوں کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-07/1850409


طالبان کا مزید 11اضلاع پر قبضہ، ایک ہزار سے زائد فوجی ڈرکر تاجکستان بھاگ گئے
 6 July, 2021

تاجک سرحد کیساتھ صوبہ بدخشاں کے بیشتر اضلاع پر طالبان قابض،فیض آباد کا محاصرہ،ہرات میں بھارت کے بنائے سلمہ ڈیم کے قریب حملہ،16 فوجی ہلاک ، کابل کا قریبی ضلع بغیر لڑائی طالبان کے کنٹرول میں ،کارروائیوں میں 244طالبان ہلاک :آئندہ ماہ تحریری امن منصوبہ پیش کریں گے :ترجمان طالبان

کابل(دنیا مانیٹرنگ)شمالی افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی رک نہ سکی،چوبیس گھنٹے میں مزید11اضلاع پر قبضہ کرلیا جبکہ 1037 افغان فوجی ڈر کر تاجکستان بھاگ گئے ۔افغان وزارت دفاع نے مختلف کارروائیوں کے دوران 244طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔افغان میڈیاکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران طالبان نے مزید11 اضلاع پر قبضہ کرلیا،ان میں بدخشاں کے 7 اضلاع(میمائی ،نسوائی ،شوکی،خواہان ،اشکشیم، شواہادہ، یاوان) قندھار کے 2 (نش،میاں شین)صوبہ پروان جہاں بگرام ایئر بیس واقع ہے میں کابل کے قریب واقع ضلع شنواری اورصوبہ ہلمند کے ایک ضلع ناوا پربھی قبضہ کرلیاگیا۔اس کے ساتھ ہی طالبان بدخشاں کے 29 اضلاع میں سے 24 پر قبضہ کرچکے ہیں۔ بدخشاں سے تعلق رکھنے والے ایک رکن اسمبلی ذبیح اللہ عتیق نے بتایا کہ طالبان ا یک ضلع اور صوبائی دارالحکومت کے سوا پورے صوبے پر ہی قابض ہوچکے ہیں۔صرف دارالحکومت فیض آباد پر قبضے کیلئے شدید لڑائی ہورہی ہے ۔بدخشاں میں اتوار کی شب سرحدی اضلاع خواہان پر طالبان کے حملے کے دوران وہاں تعینات1037افغان فوجی جان بچانے کیلئے تاجکستان فرار ہوگئے ۔ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک فوجی نے بتایا کہ وہ ہتھیار پھینکنا نہیں چاہتے تھے ، انہوں نے فوجی حکام سے کمک مانگی تھی مگر انہیں کوئی جواب نہ دیا گیا۔صوبہ پروان کا ضلع شنواری جو کابل کے قریب واقع ہے بغیر لڑائی طالبان کے کنٹرول میں آگیا،قندھار میں طالبان نے حملے تیز کردئیے ۔ہرات کے ضلع چشت میں بھارت کے بنائے سلمہ ڈیم کے قریب ڈیم کے محافظوں پر طالبان نے حملہ کردیا جس سے 16فوجی ہلاک ہوگئے ۔لوگر صوبے میں دھماکے سے 3 افرادہلاک ہوگئے ۔کابل میں فائرنگ سے وزارت داخلہ کے اہم افسر دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ادھر افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی نے کہا کہ ہماری ترجیح اہم شہروں اور شاہرائوں کا تحفظ یقینی بناناہے ، طالبان سپلائی روٹ کاٹ کر شہروں پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔افغان مشیر سلامتی محب اللہ نے کہاکہ شمالی افغانستان میں طالبان کے حملے کی توقع نہ تھی،ان کو بھگانے کیلئے آپریشن شروع کردیاگیاہے ۔این ڈی ایس نے میدان واردک میں طالبان کی ایک اہم میٹنگ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔دوسری جانب قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاکہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت ردعمل دیں گے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو 11 ستمبر تک افغانستان سے جانا ہو گا ورنہ ردعمل دیں گے ۔مقررہ تاریخ کے بعد جو غیر ملکی فوجی افغانستان میں رہا وہ اپنی سکیورٹی کا خود ذمہ دار ہوگا۔ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم سفارتخانوں، این جی اوز اور ان میں کام کرنے والوں کو تحفظ دیں گے ،ان کیلئے رکاوٹ نہیں بنیں گے ۔رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان طالبان ذبیج اللہ مجاہد نے کہاکہ افغان حکومت کو آئندہ ماہ تحریری امن منصوبہ پیش کریں گے ، آئندہ چند روز میں امن مذاکرات کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ ایک ماہ کے اندر فریقین تحریری امن منصوبہ شیئر کریں گے ، میدان جنگ میں پلہ بھاری ہونے کے باوجود ہم مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-06/1849781


کوئٹہ : فورسز کا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
 6 July, 2021

ہزار گنجی میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فورسز پر فائرنگ ،جوابی کارروائی میں مارے گئے اسلحہ اور گو لہ بارود بھی برآمد ، یہ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ،ترجمان سی ٹی ڈی

کوئٹہ (دنیا نیوز )کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گرد مارے گئے ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے دوران 5دہشت گرد مارے گئے ان دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گو لہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے یہ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-06/1849829


نائیجیریا:بورڈنگ سکول سے 150طلبا اغوا
 6 July, 2021

نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے کادونا میں مسلح افراد نے ایک بورڈنگ سکول سے 150 طلبا اغوا کر لئے

ابوجا (اے ایف پی) اساتذہ کے مطابق مسلح افراد صبح کے وقت بورڈنگ سکول میں گھسے اور وہاں موجود 165 میں سے 150 طلباکو اغوا کر لیا، 15 طلبا کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب رہے ، پولیس ترجمان کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ 
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-06/1849797


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے بعد ملک میں بھارتی دہشت گردی کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں لاہور دھماکے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو سراہا گیا ہے، تحقیقاتی اداروں نے بھارت کی دہشت گردی بے نقاب کی، کلبھوشن کے بعد دوسرا بڑا دہشتگردی کا نیٹ ورک پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کانیٹ ورک توڑنے میں کامیابی ملی ہے جس کی تفصیل جلد منظر عام پر لائیں گے، امید ہے بھارتی نیٹ ورک پکڑے جانے سے بلوچستان میں امن آئے گا ، وزیراعظم نے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا کہا ہے، ناراض بلوچ عسکریت پسندوں سے بات چیت شروع کردی ، ایسے ناراض بلوچ جو بھارت سے رابطے میں نہیں تھے ان سے بات کی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ معذور افراد کے سفر کے حوالے سے بہتری لائی جائے گی۔ امتحانات میں شفافیت لانے کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے، حکومت کی کوشش ہے طلبہ کے امتحانات شفاف ہوں، ملک بھر میں گرین ایریا کے بچاؤ کے لئے پلان بنارہے ہیں،وفاقی وزراء اور وزیر مملکت کے پروٹوکول کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کو شکایت ملی ہے کہ وزراء زائد پروٹوکول استعمال کررہے ہیں، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پروٹوکول میں کمی لائی جائے، تحریک انصاف حکومت پروٹوکول کلچر کے خلاف ہے، وزیر اعظم نے فلیگ ایکٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا وزیراعظم نے اسمبلی فلور پر اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دی، اب کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کے پاس صرف 8 امیدوار جبکہ ن لیگ کے پاس 12 ہیں، جب امیدوار ہی نہیں ہیں تو ابھی سے دھاندلی کا رونا شروع کردیا ہے، شفاف الیکشن کے لئے نظام بنانا چاہیے۔ جب تک سیاسی جماعتیں مضبوط نہیں تو الیکٹیبلز کا کردار رہے گا، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کس نظریے کے تحت ساتھ مل جاتے ہیں۔ شہباز شریف اورآصف زرداری بھی مفاد کے لئے مل جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے ایس سی سی پی میں اویس حیدر اور نعمان کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 3 جی اور 4 جی سروسز پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انٹر نیٹ اب بنیادی ضرورت ہے، کہیں سیکیورٹی وجوہات ہوئیں حکومت معاملے کا جائزہ لے گی، کورونا ویکسین کی تین ڈوز کی قیمت 12ہزار 186 روپے مقرر کی گئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2198602/1/


وزارت داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کر دی۔

وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں پر زکوۃ،عطیات،خیرات و صدقات لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیمیں عید الاضحی پر کھالیں اکٹھی کرنے کی مجاز نہ ہوں گی۔

ان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ،سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد،لشکریہ طیبہ،تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان،حزب التحریر،جمعیت انصار،جماعت الفرقان، انصاراسلام،ٹی ٹی پی،لشکر اسلامی،جماعت الدعوۃ،جماعت الاحرار، آئی ایس آئی ایس، لشکر جھنگوی العالمی،ادارہ خدمت خلق، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن،الایثار فاؤنڈیشن،تحریک لبیک پاکستان اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔

وزارت داخلہ پنجاب نے کہا کہ عیدالاضحی پر کھالیں،عطیات،صدقات،چندہ صرف چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ تنظیمیں ہی جمع کر سکیں گی، خیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لئے بغیر کھالیں اکھٹی نہیں کر سکیں گے۔

وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست تمام تھانوں،ڈی سی اوز،ضلعی انتظامیہ کو ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ ڈی سی او سے اجازت نامہ والی تنظیمیں ہی عیدالضحی پر عطیات لے سکیں گی۔
https://www.express.pk/story/2198571/1/


طالبان اب تک افغانستان کے کتنے اضلاع پر قبضہ کرچکے ہیں؟ اہم دعویٰ سامنے آگیا
Jul 06, 2021 | 18:49:PM

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان طالبان نے افغانستان کے 200 سے زائد اضلاع پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان اور افغانستان کی سیکیورٹی فورس میں جنگ میں تیزی آگئی ہے،تاہم اس جنگ میں طالبان کو واضح برتری حاصل ہے اور وہ ملک کے بیشتر اضلاع کا کنڑول حاصل کرچکے ہیں۔ افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جان بچانے کے لیے پاکستان اور دیگر ممالک میں فرار ہورہے ہیں۔طالبان کا دعویٰ ہے کہ افغانستان کے 34 صوبوں میں 200 سے زائد اضلاع پر ان کا کنٹرول ہے۔افغانستان کے کل اضلاع کی تعداد 421 ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/06-Jul-2021/1312361?fbclid=IwAR23DHWPS8KV2w-mZqPDCfzXiLRYEm11c-R8wx68hagA9T2cmoqfd64cP1Q


فلسطینیوں پر ظلم کرنے والوں کیساتھ کاروبار نہیں کر سکتے ، ناروے نے اسرائیل کی 16کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا
Jul 06, 2021 | 16:03:PM

اوسلو (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ناروے نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسرائیل کی 16کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا۔

العربیہ کے مطابق ناروے کے سب سے بڑے پنشن فنڈ'کے ایل پی نے غرب اردن میں اسرائیل کی قائم کردہ یہودی بستیوں سے وابستہ 16کمپنیوں میں سرمایہ کاری سےہاتھ کھینچ لیا ۔ان کمپنیوں میں آلسٹوم اور موٹرولا بھی شامل ہیں۔

اپنے بیان میں کے ایل پی کی جانب سے کہا گیا کہ ٹیلی کام ، بینکنگ اور توانائی سے تعمیرات تک شعبوں میں یہ کمپنیاں غرب اردن میں کام کر رہی ہیں اور اسرائیل کی علاقے میں موجودگی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں ، اس لئے وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں ، یہ فسلطینی علاقے میں ان کے کاروبار پنشن فنڈ کی رہنما اخلاقی اقدار اور ہدایات کے منافی ہیں لہذا وہ ان میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ رہے ہیں


بیان میں کہا گیا کہ کے ہمارے نزدیک یہ بات ناقابل قبول ہے کہ یہ کمپنیاں جنگ اور تنازعات کی صورتحال میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے اپنے تعلق کی بنا پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بھی شراکت دار ہوں ۔
https://dailypakistan.com.pk/06-Jul-2021/1312347?fbclid=IwAR1-4h1UENKHV38uPOSSU1IeUmXSP85uN4WUt3HqyblCKBCvRtN-qdZQkIg


آنے والے دنوں میں افغان حکومت سے کیا سلوک کریں گے ، طالبان نے واضح کردیا
Jul 06, 2021 | 12:13:PM

کابل ( ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں طالبان کے حملوں میں شدت آرہی ہے اور طالبان کی جانب سے ملک کے 200 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ غیر ملکی افواج کے افغانستان چھوڑ کر جانے کے بعد افغان حکومت کیساتھ کیا سلوک کیا جائے گا طالبان نے کھل کر بتادیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں افغان حکومت سے امن مذاکرات ہو سکتے ہیں، ممکن ہے کہ دونوں میں امن و امان کے لیےکسی تحریری منصوبےکی تیاری میں ایک ماہ لگ جائے۔ہم مضبوط پوزیشن کے باجود بات چیت اور مذاکرات کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں۔

ادھر افغان حکومت کا کہنا ہےکہ اگر طالبان امن کے لیے کوئی تحریری روڈ میپ دیتے ہیں تویہ خوشی کی بات ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں افغان تاجکستان سرحد پر افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپ کے بعد حکومتی فوج کے اہلکار جانیں بچا کر تاجکستان گھس گئے اور پناہ لی جبکہ افغان طالبان نے صوبے بدخشاں کی مرکزی سرحدی راہداری کے علاوہ متعدد علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔
https://dailypakistan.com.pk/06-Jul-2021/1312319?fbclid=IwAR2vpDrvVcKZHoNM0o3eP17-2rdoIbSFHpcPNDE_8ohD0Nj-g-93WzdLnBc


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108476839&Issue=NP_PEW&Date=20210706


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108476828&Issue=NP_PEW&Date=20210706


لاہوردھماکے میں بھارت ملوث، ماسٹرمائنڈراایجنٹ: شواہد دنیا کے سامنے پیش
پیر 05 جولائی 2021ء

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) جوہرٹائون لاہور دھماکے میں بھارت ملوث ہے ۔ پاکستان نے شواہد دنیاکے سامنے پیش کردیئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ایکٹویٹ میں کہا ہے کہ پا کستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے ، جوہرٹائون دھماکہ پاکستان کے خلاف انڈین سپانسرڈ دہشت گردی تھی۔ وزیراعظم نے کہاکہ دھماکے کی تحقیقات میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے تیز اوربہترین کام کیا جو سراہتاہوں ، تحقیقات میں سول ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بہترین کوآرڈی نیشن رہی، اس کوآرڈی نیشن سے دہشت گردوں کے بین الاقوامی رابطوں کی نشاندہی ہوئی۔ انہوں نے کہا اپنی ٹیم کو ہدایت کی جوہرٹائون دھماکے کی تحقیقات سے قوم کو آگاہ کیاجائے ،اس دھماکے کی منصوبہ بندی اورفنانسنگ انڈیا میں کی گئی۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عا لمی برادری بھارت کے مکار رویہ پر اداروں کو متحرک کرے ۔ علاوہ ازیں مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور آئی جی پنجاب انعام غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘سے ہے ، شواہدکودیکھتے ہوئے وثوق سے کہا جا سکتا ہے دھماکے میں بھارتی حکومت ملوث ہے ،بھارت کااصل چہرہ دنیاکے سامنے لائیں گے ۔معید یوسف نے کہا کہ لاہور دھماکے کی تمام فنڈنگ بھارت سے ہوئی ، بھارت نے تیسرے ملک کے ذریعے پیسے بھجوائے ،دنیاکوتمام شواہدسامنے رکھتے ہوئے کارروائی کرنی چاہئے ،نیٹ ورک میں شامل لوگوں کے نام ابھی نہیں بتاسکتے ،ہمارے پاس تمام شواہداورنام موجودہیں،اس سارے واقعہ میں بھارت ملوث ہے ،ماسٹرمائنڈ اور دیگرکارندوں کاتعلق بھارت سے ہے ،بھارت کی یہ پہلی بارکارروائی نہیں ہوئی،ہم بارہاکہتے رہے ہیں بھارت دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ،جس روزدھماکہ ہوا،اسی روزکافی زیادہ سائبرحملے بھی ہوئے ،سائبرحملے ہماری تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے کئے گئے ،ہم سائبرسکیورٹی پرکام کرکے کافی مضبوط ہوچکے ہیں،عیدگل افغانستان کارہنے والاہے لیکن پاکستان میں ہی پلابڑھا،ہم بارہاکہہ چکے ہیں افغان مہاجرین کوواپس بھیجنے کابندوبست کیاجائے ،دہشتگردعناصرپاکستان میں موجود30لاکھ افغان مہاجرین میں خودکوچھپالیتے ہیں،ہم چاہتے ہیں عالمی قوانین کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی ہو،کوئی ابہام نہیں کہ معاملہ کہاں سے شروع ہوا،فنڈنگ کہاں سے ہوئی،دہشتگردوں کے نام بھی ہمارے پاس موجودہیں۔معیدیوسف نے کہاایک طرف بات کرنے کاکہتے ہیں،دوسری طرف پاکستانی شہریوں کونشانہ بناتے ہیں،پہلے بھی پاکستان کے ڈوزیئرپردنیانے خاموشی اختیارکئے رکھی،دنیاجواب دے نہ دے ، ہم دنیاکوبھارت کااصلی چہرہ دکھاتے رہیں گے ،پاکستان کے نہتے شہری مرتے رہیں اورہم خاموش بیٹھے رہیں، ایسانہیں ہوسکتا،تمام ترشواہدکے باوجوددنیاخاموش رہی توظاہرہوجائیگادنیاامن نہیں چاہتی،فیٹف سمیت بہت سے فورمزہیں جنہیں شواہدکی بنیادپرتحقیقات کرنی چاہئے ،جب بھارت کیخلاف شواہدمل جائیں توانہیں دنیاکے سامنے رکھیں اورکارروائی کریں۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا جوہرٹائون دھماکے کے ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا،دھماکے میں تین شہری جاں بحق اور22زخمی ہوئے تھے ،دھماکے سے 12گاڑیوں اور7گھروں کونقصان پہنچا،دھماکے میں ساری کارروائی کو پلان کرنے والے اور اس کو عملی جامہ پہنچانے والے سامنے آگئے ، سب سے پہلے پیٹر جس کی عمر56 سال ہو گی، پاکستانی شہری ہے ،پیٹرپال کراچی کارہنے والا،دھماکے میں بنیادی کرداراداکیا،پیٹرپال زیادہ ترپاکستان سے باہررہاہے ، بیرون ممالک ہوٹل چلاتا رہا، پیٹر نے پاکستان کے باہر کے ساتھ سارا پلان کنیکٹ کیا، پیٹر نے گاڑی کا انتظام کیا، ایسی گاڑی جو چھینی گئی تھی، انجن ٹمپرڈ تھا اور سپرداری پر تھا، وہیکل جن کے ذریعہ تلاش کی، ان تک ہم پہنچے ،اس گاڑی کو ٹیسٹ رن بھی کیا، وہ لوگ ہمارے پاس ہیں،باہر سے پیٹر کو جو فنڈنگ ہوئی اور فون ریکارڈ سب ہمارے پاس موجود ہے ، جن کے ذریعہ کاروائی ڈالی گئی ان تک بھی پہنچ گئے ،پیٹرپال کے جن لوگوں سے روابط رہے ،انکاریکارڈہمارے پاس ہے ،پیٹرپال نے دھماکے کیلئے عیدگل کوذمہ داری دی ،وہ بھی ہمارے پاس ہے ،عیدگل نے گاڑی میں دھماکہ خیزموادنصب کیا،عیدگل ریکی بھی کرتارہا،22تاریخ کوعیدگل نے رکشے میں مکمل ریکی کی،روٹ کے حوالے سے تمام تفصیلات عیدگل کے علم میں تھی،عیدگل افغان نژادلیکن ساری عمرپنجاب میں گزری،پنجابی زبان پردسترس کی وجہ سے کسی کوعیدگل پرشک نہیں ہوا،عیدگل موٹروے پر12گھنٹے کاسفرکرکے لاہورجوہرٹائون پہنچا،ملزم نے کالے رنگ کی گاڑی زیرتعمیرمکان کے سامنے کھڑی کی،یہاں ایک پولیس پکٹ ہے اورپولیس موبائل بھی کھڑی رہتی ہے ،دھماکے سے دو پولیس اہلکارشہیدہوئے ،دھماکے میں 20کلودھماکہ خیزمواداستعمال ہوا،دھماکے کے بعدگاڑی کاایک ٹکڑابھی نہیں ملا،دھماکے میں ملوث پاکستان میں موجودتمام لوگوں کوپولیس گرفتارکرچکی،کچھ لوگوں کے نام ہمارے پاس ہیں اورانہیں چیک کیاجارہاہے ،یہ پوراگروہ ہمارے سامنے کھلی کتاب کی طرح موجودہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے ، بھارتی حکومت اوراسٹیبلشمنٹ پاکستان میں دہشتگردی کرا رہی ہیں، لاہور دھماکے میں ملوث سارا گینگ ہمارے قابو میں ہے ، دہشتگرد گروہ کیخلاف کامیاب کارروائی پر ایس ٹی ڈی، پولیس سمیت تمام ایجنسیوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔پریس کانفرنس میں دہشتگردوں کی فون کال ریکارڈنگزسنائی گئیں،تصاویراورسلائیڈزکے ذریعے ملزمان کی منصوبہ بندی ،کارروائی اورگرفتاری کے متعلق آگاہ کیاگیا۔
https://www.roznama92news.com/%D9%84%D8%A7%D9%88%D8%B1%D8%AF%DA%BE%D9%85%D8%A7%DA%A9%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%DB%92-%D9%BE%DB%8C%D8%B4


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108476819&Issue=NP_PEW&Date=20210706


افغانستان کے اندر سب سے بڑا ’’لووزر‘‘ بھارت ہے: وزیراعظم عمران خان
Published On 05 July,2021 04:53 pm

گوادر: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والا ملک اور ’’لووزر‘‘ بھارت ہے، اس کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اس وقت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا گوادر میں صحافیوں سے بات چیت میں کہنا تھا کہ امریکا کو خود سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ افغانستان کے اندر اسے کیا کرنا ہے، اسے اندازہ ہی نہیں ایک ماہ بعد افغانستان کے حالات کس طرف جائیں گے۔ پاکستان نے افغانستان کے معاملے پر واضح موقف اپنایا اور اس پر قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو خدشہ ہے کہ کہیں افغانستان کے حالات خراب نہ ہو جائیں۔ ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ افغانستان میں سیاسی تصفیہ ہوجائے۔ ایران کے صدرسے بھی اسی حوالے سے بات کی۔ افغانستان کے تمام ہمسایوں کو اس کی کوشش کرنی چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں انتشارنہ پھیلے، لمبی سول وار نہ ہو۔ افغانی ہمارے بھائی ہیں۔ اگر انتشار ہوا تو انہیں سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔ افغانستان میں چالیس سال سے پہلے ہی انتشار ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ افغانستان میں انتشار سے ہماری سینٹرل ایشیا سے ساری تجارت متاثر ہو جائے گی، ہمارے وزیرخارجہ پوری کوشش کر رہے ہیں۔ طالبان سے بھی بات کریں گے کہ کسی طریقے سے کوئی سیاسی سیٹلمنٹ ہو جائے۔

اس سے قبل گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین دنیا میں تیزی سے بہت آگے جا رہا ہے، اس کے تجربے سے ہم بھی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ گوادر سینٹرل ایشیا تک منسلک ہوگا، جلد ازبکستان کا دورہ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں بلوچستان میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ گوادر منصوبے بلوچستان کو ترقی کی نئی راہ پر ڈالیں گے۔ یہاں ایک انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننے جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم آفس، وزیراعلیٰ بلوچستان آفس سے تمام منصوبوں کو مانیٹر کریں گے۔ فاٹا، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت جو علاقے پیچھے رہ گئے ان پر توجہ دیں گے۔ بلوچستان کے لوگوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ دلوائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں برآمدات بڑھانے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، ہم اس کیلئے اقدامات کرینگے۔ سرمایہ کاروں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ ملک میں انڈسٹری لگانے والوں کو سہولتیں فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بینکوں کو غریب لوگوں کو قرض دینے کی عادت ہی نہیں تھی، ہم غریب گھرانوں کو اپنا گھر بنانے کے لیے قرضے دے رہے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/609260_1


بھارت کی ٹیررفنانسنگ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے: وزیر خارجہ
Published On 05 July,2021 05:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیرر فنانسنگ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

پیر کو بھارت سرکار کے منفی عزائم اور علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات کے حوالے سے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر پالیسی بری طرح ناکام ہوئی،کشمیری قیادت، بھارت سرکار سے نالاں دکھائی دے رہی ہے۔کشمیری رہنماؤں نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات میں 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر آئینی اقدامات پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی ٹیرر فنانسنگ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔قبل ازیں بھی بھارت کی دہشتگردی کے واضح ثبوت ڈوزیئر کی صورت میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے پیش کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا دہشتگردی کی مالی معاونت کی بیخ کنی چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی تحقیقات میں ، سامنے آنے والے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اب پاکستان یہ توقع کر رہا ہے کہ دنیا بھارت کی ا س ٹیرر فنانسنگ کا نوٹس لے گی۔ہم دہشت گردی کی روک تھام اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے سرحد پر باڑ لگائی ہے ۔ ہم نے اپنے قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کیا ہے، ہم نے وہاں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے۔افغان مہاجرین کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے خواہشمند ہیں، اس مقصد کیلئے ہمیں عالمی برادری کی مدد درکار ہو گی، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے، ایک مقررہ مدت اور جامعیت کا حامل،وافر وسائل والا منصوبہ تشکیل دیا جانا چاہیئے اور اسے افغان امن عمل کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے شہروں اور شہریوں کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اس حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر افغانستان میں اس منفی سوچ کے ساتھ بدامنی پھیلائی جاتی رہی کہ پاکستان” ٹو فرنٹ ‘‘ (دو سرحدوں پر کشیدگی کی )صورت حال میں الجھا رہے تو یہ عالمی مقاصد کے منافی ہو گا،دنیا کو اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/609267_1


لاہور دھماکے میں بھارت ملوث، ثبوت موجود : ماسٹر مائنڈ اور معاون بھارتی شہری را سے تعلق، دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا تمام ریکارڈ مل گیا : پاکستان
 5 July, 2021

حملے کیلئے پیسے تیسرے ملک کے ذریعے بھیجے گئے ،افغان مہاجر عید گل کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ،اپنی بیگم کیساتھ ملکر بارودی گاڑی تیار کی، پیٹر پال ، ضیا اللہ سمیت تمام ملزم پکڑے گئے ، اسی دن پاکستان پر سائبر حملے ہوئے ، بھارت سے مطلوب افراد لیں گے :معید،فواد،آئی جی انعام غنی کی پریس کانفرنس،بھارتی بدمعاشی کیخلاف عالمی ادارے حرکت میں لائے جائیں:وزیراعظم

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر،اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے دنیا پر واضح کیا ہے کہ 23 جون کو لاہور میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، دہشت گردوں کے نام اور ریکارڈ سمیت ٹھوس ثبوت موجود ہیں، حملہ کے ماسٹر مائنڈ اور معاون کا تعلق بھارت سے ہے ، دنیا از خود اس کی تحقیقات کرے ، اس سے قبل بھی دنیا کو پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کے براہ راست ملوث ہونے کے حوالہ سے ڈوزیئر دے چکے ہیں، وزیراعظم کا حکم ہے کہ اس واقعہ کے حوالہ سے جو بھی سیاسی اور قانونی طریقہ موجود ہے ، وہ استعمال کیا جائے ، بھارت دہشت گردوں کی تربیت اور انہیں مالی معاونت بھی فراہم کر رہا ہے ، ہندوستان کا اصل چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے لائیں گے ۔ وزیراعظم آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی سپانسر شپ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہمارے پاس اس دہشت گرد حملہ کے حوالہ سے ملوث نیٹ ورک کا تمام ریکارڈ موجود ہے ، بینکوں سے انہیں بھجوائی جانے والی رقم کی تفصیلات موجود ہیں، اس واقعہ کے تمام تانے بانے ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سپانسرشپ سے ملتے ہیں۔ اس کا ماسٹر مائنڈبھارتی شہری ہے جس کا بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق ہے ، یہ بھارت میں رہائش پذیر ہے اور یہ جعلی نام سے کام کر رہا تھا، اس کی اصل شناخت بھی ہمارے پاس موجود ہے ۔ ہندوستان کی جانب سے یہ کارروائی پہلی بار نہیں کی گئی، ہم بار بار یہ کہتے آئے ہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن یہ حملہ ہوا اس دن بھارت کی جانب سے سائبر حملے بھی کئے گئے ، پاکستان کے انویسٹی گیشن انفراسٹرکچر پر ہزاروں مربوط حملے کئے گئے ، یہ حملے اس لئے کئے گئے کہ انہیں خدشہ تھا کہ ہم دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب کرنے جا رہے ہیں، وہ اس میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے تھے ۔ تاہم بروقت کارروائی کی وجہ سے انہیں وقت نہیں ملا اور ہمارے ادارے اس کی تہہ تک جانے میں کامیاب رہے ۔ جوہر ٹاؤن واقعہ کے بعد جموں میں ڈرون حملوں کا ڈرامہ رچایا گیا، یہ بھی اسی منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔ اس واقعہ میں بھارت بطور ریاست ملوث ہے ، گزشتہ سال نومبر میں ہم نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے حوالہ سے جامع ڈوزیئر دنیا کو دیا تھا، اس میں بھارتی بینکوں سے پیسوں کی منتقلی ، فون کے استعمال کی تفصیلات بھی دی گئی تھیں۔ بھارت دہشت گردی کی براہ راست مالی مدد کر رہا ہے ، اس واقعہ کی منصوبہ بندی بھارت میں ہوئی جبکہ تیسرے ملک کے ذریعہ پیسے بھجوائے گئے ۔ فیٹف میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے والے بھارت کے اس عمل پر بھی نظر دوڑائیں، کیا انہیں اس سے زیادہ ثبوت درکار ہیں۔ اس واقعہ میں استعمال ہونے والے افغان مہاجر عید گل کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ بھی موجود ہے ، 30 لاکھ افغانی پاکستان میں کئی دہائیوں سے رہ رہے ہیں، ان کی اکثریت پرامن اور قانون پر عمل کرنے والی ہے ، اب وقت آ گیا ہے کہ باعزت طور پر ان کی وطن واپسی کیلئے بین الاقوامی سطح پر کردار ادا کیا جانا چاہئے ۔ ایسی کارروائیاں انہیں بھی متاثر کرتی ہیں، ان کی بھی اس سے بدنامی ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ ایک بار پھر ہم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لے کر آئیں گے ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک طرف بھارت آگے بڑھنے کی بات کرے اور دوسری طرف وہ ایسی کارروائیاں کرے ، ہم فرانزک جائزہ سے اس واقعہ کے ماسٹر مائنڈتک پہنچ چکے ہیں، وہ بھارتی شہری ہے ، ہم دنیا کو تسلسل سے پاکستان میں بھارتی مداخلت سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا گزشتہ سال پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالہ سے عالمی برادری کو دئیے جانے والے ڈوزئیر پر دنیا کی جانب سے موثر جواب نہیں ملا اور خاموشی رہی تاہم دنیا جواب دے یا نہ دے ہم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو بار بار دکھاتے رہیں گے ، دنیا کا بھارت سے مفاد وابستہ ہے اس لئے اس ڈوزیئر پر کوئی جواب نہیں دیا ، ہم بھی ان اقدامات پر خاموش نہیں رہیں گے ، اس بار ہمیں مزید ٹھوس ثبوت ملے ہیں، بھارت سے مطلوب افراد لینے کے لیے ہر قانونی و سیاسی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔مجرمان کو واپس لانے کی کوشش کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ڈرون حملے کا ڈرامہ رچایا گیا، یہ کیسا ڈرون حملہ تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس میں نکتہ یہ ہے کہ بھارت کی جانب سے کتنی دفعہ دنیا کی آنکھوں میں ایسی دھول جھونکی گئی، دنیا کے واچ ڈاگز کا یہ کردار ہے کہ وہ اس صورتحال کو دیکھ کر دہشت گردی میں ملوث ملک پر پابندیاں لگائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان کی سرحد پر باڑ لگانے سمیت دیگر اقدامات کئے ہیں، 15 سال قبل دہشت گردی کی جو لہر تھی اب ایسا خطرہ نہیں، اب ہماری انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مضبوط ہو چکے ہیں اس لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا 23 جون کو جوہر ٹاؤن دھماکہ میں تین اہلکار شہید جبکہ افسران سمیت 22 اہلکار زخمی ہوئے ، اس میں 12 گاڑیاں اور 7 گھر متاثر ہوئے ، اس واقعہ کے فوری بعد سی ٹی ڈی نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر تحقیقات کا آغاز کیا اور 16 گھنٹوں کے اندر اس میں ملوث دہشت گردوں تک پہنچ گئی، اس دہشت گرد حملہ کی مالی مدد اور منصوبہ بندی پاکستان کے باہر سے ہوئی، پاکستان میں موجود پانچ لوگوں نے اس کارروائی کو عملی جامہ پہنایا، اس میں کراچی کا رہنے والا 55 سالہ پاکستانی پیٹر جو زیادہ عرصہ بیرون ممالک رہا ہے اور اس کے باہر بھی رابطے رہے ، اس نے گاڑی کا انتظام کیا، یہ گاڑی 2010 میں چھینی گئی جبکہ بعد ازاں سپرداری پر دی گئی، اس واقعہ کے بعد تحقیقات کے دوران باہر سے ہونے والی کالز اور واٹس ایپ کی تفصیلات سے افغان شہری عید گل تک پہنچے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان مہاجر کے طورپر پاکستان میں مقیم ہے ، اس نے اس گاڑی میں بارود رکھا اور گاڑی تیار کی، اس کی بیگم بھی اس کی مددگار تھی۔ اس نے لاہور میں اس واقعہ سے قبل اس علاقہ کی مکمل ریکی کی، وہ 21 جون کو اس گاڑی پر اس پورے علاقہ میں گھومتا رہا، 22 جون کو وہ رکشے پر دوبارہ یہاں ریکی کرتا رہا۔ عید گل نے اپنی ساری عمر پنجاب میں گزاری اور وہ بہترین پنجابی بولتا ہے ۔ 23 جون کو وہ اسلام آباد سے بذریعہ موٹروے یہ گاڑی لے کر لاہور روانہ ہوا، اس نے 12 گھنٹے موٹروے پر گزارے ، ساڑھے چار بجے اس نے گاڑی دھماکا کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر گھر کے سامنے کھڑی کی، یہاں پولیس کی چوکی اور پولیس موبائل بھی کھڑی ہوتی ہے ، اس نے گاڑی ان کے درمیان میں کھڑی کی، اس گاڑی میں 20 کلوگرام بارود رکھا گیا تھا، دھماکا سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عید گل کے ساتھ پیٹر پال ڈیوڈ، ضیا اللہ اور عائشہ گل بھی شامل تھے ، یہ سارے زیر حراست ہیں، اس واقعہ کے حوالہ سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں، ان کا بینک ریکارڈ موجود ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ملزمان کے درمیان پشتو میں ہونے والی بات چیت بھی سنائی۔ عید گل کے دو بھائی اور والد فورتھ شیڈول پر نگرانی میں ہیں، پاکستانی شناختی کارڈ ہونے کی وجہ سے عید گل زیر نگرانی نہیں تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان نے طویل عرصہ تک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اس حوالہ سے منظر نامہ سب کے سامنے ہے ، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کی مضبوط شہادت تھی، بدقسمتی سے تسلسل سے ایسے واقعات میں بھارت کی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت پاکستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں جو لاہور دھماکا کے بعد سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے اس میں ملوث افراد تک پہنچے اور اس میں یہ تصویر واضح طور پر سامنے آئی کہ بھارت اس واقعہ میں براہ راست ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا یہ گینگ ہمارے قبضہ میں ہے ، جس طرح یہ لوگ پکڑے گئے اس میں قانون نافذ کرنے اور خفیہ اداروں کے درمیا ن قریبی تعلق کی وجہ سے یہ کامیابی ملی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میں نے اپنی ٹیم کو جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات سے قوم کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پنجاب پولیس کے شعبہ انسدادِ دہشتگردی نے جس محنت اور رفتار سے شواہد اکٹھے کئے ہیں وہ قابل تحسین ہے اور میں اپنے تمام عسکری و سول انٹیلی جنس اداروں کے مابین عمدہ کوآرڈی نیشن کو سراہتا ہوں۔ اس رابطہ کاری نے دہشتگردوں اور انکے عالمی روابط کی نشاندہی کی راہ ہموار کی۔پھرسے اس گھناؤنے دہشتگردحملے کی منصوبہ بندی اور استعمال ہونے والے سرمایہ کی کڑیاں پاکستان کیخلاف بھارتی پشت پناہی سے ہونے والی دہشتگردی سے ملتی ہیں۔عالمی برادری اس بدمعاشی کیخلاف بین الاقوامی ادارے حرکت میں لائے ۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-05/1849109


فیٹف بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے :شاہ محمود
 5 July, 2021

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی مالی امداد اور ٹریننگ فراہم کرنے پر فیٹف بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے

ملتان( سٹاف رپورٹر) اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہم نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے ، ہم نے شواہد فراہم کیے تھے کہ بھارت دہشتگردوں کو اسلحہ اور ٹریننگ دے رہا ہے ، ہم نے واضح کیا تھا کہ بھارت دہشتگردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے ، جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونیوالے حالیہ دہشتگردی کے واقعہ نے ہمارے خدشات کو درست ثابت کر دیا ہے ۔ اب ایک مرتبہ پھر ہمارے پاس بھارت کی ٹیرر فنانسنگ کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں، کیا فیٹف ادارے کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے اور ان سے ٹیرر فناسنگ کی بابت پوچھے ؟ اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ دہرا معیار ہو گا، دہرے معیار کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا فرض بنتا ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پردہ ڈالنے کیلئے کبھی پلوامہ کا ناٹک رچاتا ہے ، کبھی پاکستان کی سرحد عبور کرتا ہے ۔اگر ہمارے پہلے پیش کردہ شواہد کو سنجیدگی سے لیا جاتا تو جوہر ٹاؤن لاہور اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے ۔انہوں نے کہا منی لانڈرنگ کے ذریعے ملکی وسائل کو لوٹ کر باہر بھجوایا جاتا رہا، ٹیرر فنانسنگ کے خلاف ہم نے دیوار کھڑی کرنی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-05/1849116


جوہر ٹائون دھماکا کا مقصد فیٹف کارروائی کو متاثر کرنا تھا
 5 July, 2021

بھارت کو پاکستان کے افغانستان میں مثبت کردار اور سی پیک سے پریشانی ہے بھارت کی معاشی صورتحال ابتر، مودی حکومت دہشتگردی کا سہارا لے رہی

(تجزیہ: سلمان غنی) جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ بارے پاکستان نے واضح اعلان کیا کہ واقعہ میں براہ راست بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ۔ یہ واقعہ اس روز رونما ہوا جس روز ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کا کردار زیر غور تھا اور بہت حد تک یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستان اس حوا لے سے سرخرو ہوگا۔ مذکورہ واقعہ کے ذریعے دنیا کو یہ بتایا جانا مقصود تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا قلع قمع نہیں ہوا اور دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں اور ظاہر ہے براہ ر است ایف اے ٹی ایف کی کارروائی کو متاثر کرنا تھا اور پھر ہوا بھی وہی کہ ستائیس میں سے چھبیس شرائط پوری ہونے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی رہنے دیا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کی جڑیں کاٹنے کے موثر اقدامات کے بعد دنیا میں پاکستان کے اس کردار کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا گیا اور خصوصاً افغانستان میں امن کے حوا لے سے پاکستان کے کردار کو سراہا گیا اور یہی وہ عمل ہے جو بھارت کو ہضم نہیں ہو پایا اور اب وہ یہاں براہ راست دہشتگردی کی بجائے بالواسطہ طور پر اس گھناؤنے عمل میں ملوث ہے اور اس مقصد کیلئے اس نے کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور ان کے آلہ کاروں کا استعمال شروع کر رکھا ہے اور اب بھی افغانستان کے حوا لے سے پاکستان کی واضح حکمت عملی کے بعد ایسے خطرات اور خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ دشمن خصوصاً بھارت پاکستان پر عالمی طاقتوں کے دباؤ کیلئے دہشتگردی اور تخریب کاری کا کھیل کھیل سکتا ہے اور اس مقصد کا آغاز لاہور واقعہ سے ہوا لیکن لاہور واقعہ کے تحقیقاتی عمل کے پہلے ہی مرحلہ میں بھارت کا مکروہ اور شرمناک چہرہ دنیا کو دکھا کر بتا دیا ہے کہ ایسا کرنے والا کون ہے اور ان کے مقاصد کیا ہیں؟ ویسے تو بھارت کی اس حوا لے سے پوری تاریخ ہے اور وہ ہمسایہ ممالک میں عدم استحکام لانے کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتا آیا ہے جس کی ایک مثال کلبھوشن نیٹ ورک ہے جو بلوچستان اور کراچی میں سرگرم رہا اور اس کے تمام کردار بے نقاب ہوئے ۔ اب بھی بھارت کو پریشانی صرف افغانستان کے حوا لے سے پاکستان کے مثبت کردار کی ہی نہیں بلکہ سی پیک کے عمل سے بھی اس کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے رہے ہیں اور بھارتی را اور افغان این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ اس کے خلاف کام کرتا رہا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے ماضی میں کراچی سمیت دیگر مقامات پر بھارتی دہشتگردی کے حوا لے سے شوا ہد دنیا کے سامنے رکھے گئے لیکن امن کے نام نہاد علمبردار اپنے معاشی مفادات کے پیش نظر بھارت پر دباؤ ڈالنے اور مذموم سرگرمیوں پر اس کی پکڑ سے گریزاں رہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت کو اس پر شہ ملی۔موجودہ صورتحال کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ بنیادی ذمہ داری حکومت کی ہے کہ جس طرح حکومتی اداروں نے جوہر ٹاؤن واقعہ کے حقیقی کرداروں اور ان کے پشت پناہوں تک رسائی حاصل کی مائنڈ سیٹ کو جا پکڑا تو پھر ضرورت اس امر کی ہے کہ ابھی سے دنیا کو باور کرایا جائے کہ دہشتگردی کے سدباب کیلئے ان ممالک کو ٹارگٹ کیاجائے جن کی ریاستیں اس مذموم عمل کا حصہ ہیں اور وہ اپنے مفادات کیلئے ٹارگٹ کلنگز دہشتگردی’ تخریب کاری سے گریز نہیں کرتیں اور ان کے حوا لے سے خود عالمی اداروں کی رپورٹس بھی موجود ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں اور خصوصاً کورونا کے بھیانک اثرات کے باعث بھارت کی ابتر معاشی صورتحال اور عوامی سطح پر حکومت کے خلاف پیدا شدہ ردعمل نے حکومت کو پریشان کر رکھا ہے اور بھارت کی سیاسی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جونہی بھارت سرکار اور ان کی ریاست کسی بڑے بحران سے دوچار ہوتی ہے تو وہ پاکستان فوبیا کا شکار بن کر حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے دہشتگردی اور تخریب کاری کا سہارا لیتی ہے تاکہ عوام کی توجہ کو اپنی ناکامی’ نااہلی سے ہٹا کر نئی صورتحال کی طرف موڑا جائے لہٰذا بھارت جیسے ملک سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے ۔ اس حوا لے سے ہمارے خارجہ آفس اور حکومتی ذمہ داران کی پالیسی کس حد تک موثر اور نتیجہ خیز ہوگی یہ دیکھنا پڑے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-05/1849186


سی ٹی ڈی پنجاب:1ہفتے میں 83 افراد سے پوچھ گچھ، دہشت گردگرفتار
 5 July, 2021

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دئیے ہیں

لاہور (خبر نگار سے )گزشتہ 7 روز میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں 83 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے ، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران 83 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ،سی ٹی ڈی نے دہشت گردشاہ منصور سے ڈیٹونیٹر، کیش، دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ، ملزم دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-05/1849152


مقبوضہ کشمیر : خواتین فوجی تعینات ، گھروں کی تلاشی لیں گی
 5 July, 2021

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ضلع گاندربل میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران خواتین اوربچوں کی تلاشی لینے کے لئے آسام رائفلز کی خواتین فوجیوں کو تعینات کیا ہے

سرینگر(این این آئی)کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ خواتین فوجی جن کو رائفل ویمن بھی کہا جاتا ہے ، محاصروں اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھر وں کی تلاشی میں بھی حصہ لیں گی۔ خواتین فوجیوں کو منشیات کی سمگلنگ پر نظررکھنے کا کام بھی سونپا گیا ہے جس میں خواتین ملوث ہوتی ہیں۔
روزنامہ

https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-05/1849250


افغانستان، رات بھر لڑائی، طالبان کا صوبہ تخار پر قبضہ، 6 ممالک کے مزار شریف میں قونصلیٹ بند
 5 July, 2021

تخار کے تمام اضلاع پر قبضے کے بعددارالحکومت طلوقان کا محاصرہ ،بدخشاں میں مزید94 افغان فوجی تاجکستان فرار ، 224 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ ، قندھار میں دھماکا، گورنر کاسیکرٹری ہلاک،کابل سفارتخانہ بند نہیں کرینگے :امریکا

کابل(دنیا مانیٹرنگ) طالبان کی شمالی افغانستان میں تیزی سے پیشقدمی جاری ہے ،صوبہ تخار کے تمام 17اضلاع پر طالبان کا قبضہ مکمل ہوگیا،صوبائی دارالحکومت طلوقان پر قبضے کیلئے شدید لڑائی جاری ہے ،وزارت دفاع نے 224 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا۔مزار شریف میں چھ ممالک نے اپنے قونصلیٹ بند کردیئے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران طالبان نے مزید9اضلاع پر قبضہ کرلیا۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ بدخشاں کے جن6اضلاع پر قبضہ کیا گیا ان میں زیبک ،یاون ،کف آب،آرگو،کوہستان اور بھارک شامل ہیں۔اتوار کو ضلع خواہان پر طالبان کے حملے کے دوران مزید94افغان فوجی جان بچانے کیلئے تاجکستان فرار ہوگئے ۔گزشتہ روزبھی 300فوجی ہمسایہ ملک بھاگ گئے تھے ۔ادھر افغان کمانڈوز کی بڑی تعداد بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد جمع ہورہی ہے ،امکان ہے کہ رات کو صوبے میں بڑے آپریشن کا آغاز کیاجائے گا۔بدخشاں کے 29میں سے 17 اضلاع پر طالبان کا قبضہ ہے ۔قندھار کے ضلع پنجوائی پر بھی قبضہ کرلیاگیا،طالبان نے ضلع کے پولیس ہیڈکوارٹر اور گورنر کے دفتر پر بھی قبضہ کرلیا۔طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کا تعلق بھی پنجوائی سے ہے ۔پکتیکا کے ضلع زیروک اور تخار کے آخری بچ جانے والے ضلع ورساج پر بھی قبضہ کرلیاگیا۔بگرام بیس کے قریب واقع زہلہ علاقے پر طالبان نے حملہ کیا،جسے ناکام بنادیاگیا۔امریکی فوج کے بیس سے انخلا کے بعد یہ علاقے میں پہلا حملہ تھا۔ننگرہار میں جھڑپوں کے دوران23طالبان ہلاک ہوگئے ۔صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین خواتین اور بچے سمیت 5 شہری ہلاک ہوگئے ۔صوبہ بلغان کے شہر پل خمری میں گورنر ہائوس پر چار راکٹ مارے گئے ۔صوبہ غور میں سینکڑوں خواتین نے طالبان سے مقابلے کیلئے ہتھیاراٹھالیے ۔ادھربلخ میں امن و امان کی بدترین صورتحال کے باعث بھارت،روس،ایران ،ترکی ،تاجکستان،ازبکستان نے مزار شریف میں اپنے قونصلیٹ بند کردیئے ۔قندھار میں گورنرہائوس کے باہر دھماکے سے گورنر کا سیکرٹری ایک محافظ سمیت ہلاک ہوگیا۔بم سیکرٹری کی گاڑی کے ساتھ لگایا گیاتھا۔ادھر کابل میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہاگیاہے کہ کابل میں سفارتخانہ بند نہیں کیا جائے گا۔ہنگامی منتقلی کا بھی کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ۔سفارتخانہ کھلا ہے او رکھلا رہے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-05/1849262


میانمار:فوج اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں،25ہلاک
 5 July, 2021

میانمار میں فوجیوں اورعسکریت پسندوں میں جھڑپوں کے دوران25 افراد ہلاک ہوگئے

ینگون(اے ایف پی)سیگانگ کے علاقے ڈیپائن میں شدید جھڑپیں ہوئیں،مقامی افراد کے مطابق فوجی ٹرک گائوں میں داخل ہوئے اور آتے ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔جنتا مخالف عسکریت پسندوں نے جوابی حملے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-05/1849260


سینئر القاعدہ رہنما ابراہیم احمد محمود القوسی کی گرفتاری پر 40لاکھ ڈالرانعام
 5 July, 2021

امریکا نے سوڈان سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے ایک سینئر لیڈر کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو40 لاکھ ڈالرانعام کی پیش کش کی ہے

واشنگٹن (این این آئی)میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے محکمہ خزانہ نے اپنے اعلان میں کہا کہ ابراہیم احمد محمود القوسی المعروف شیخ خبیب السو ڈانی پرلوگوں کو امریکا پر حملوں پراکسانے کا الزام ہے ۔وہ اس وقت جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے موجودہ امیر کی معاونت کرنے والی قیادت کا حصہ ہیں اور محمد صلاح کے عرفی نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ 2015 سے القوسی جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے بھرتی مواد میں نمودار ہورہے ہیں اور امریکا کیخلاف حملوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آن لائن پراپیگنڈا کررہے ہیں۔ وہ القاعدہ تنظیم میں گزشتہ کئی عشروں سے فعال ہیں اور اسامہ بن لادن کے ساتھ بھی کئی سال تک براہِ راست کام کرچکے ہیں۔ ابراہیم القوسی کو دسمبر 2001 میں پاکستان میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسکے بعد گوانتا نا موبے کے عقوبت خانے میں منتقل کردیا گیا تھا۔تاہم امریکا نے انہیں 2012 میں ایک پری ٹرائل سمجھوتے کے تحت رہا کرکے انکے آبائی ملک سوڈان کے حوالے کردیا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-05/1849256


ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ چکا ،سابق اسرائیلی آرمی چیف
 5 July, 2021

اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ گیڈی آئزنکوٹ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے

پیرس(این این آئی )پیرس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایران کے جوہری پروگرام سے نکلنے اور تہران پرآخری درجے کے دبائو کی پالیسی سے کچھ کامیابیاں ملی تھیں،انہوں نے موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن اور سابق وزیر اعظم نیتن یاہو پر بھی شدید تنقید کی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-05/1849259


اسرائیلی دہشتگردی جاری فائرنگ سے فلسطینی شہید
 5 July, 2021

فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب اسرائیلی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں ایک بیس سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان نے اُن پر چھت کے اوپر سے ایک دھماکا خیز آلہ پھینکا تھا جس کے جواب میں فوجیوں نے اس پر گولی چلا دی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-05/1849257


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/05072021/P4-Lhr-006.jpg


بھارت کو جوناگڑھ ،کشمیر چھوڑنا ہو گا:جہانگیر خانجی
پیر 05 جولائی 2021ء

اسلام آباد ( نیٹ نیوز) نواب آف جوناگڑھ نواب جہانگیر خانجی نے کہا ہے بھارت کو جوناگڑھ اور کشمیر کا قبضہ چھوڑنا ہو گا، وقت آ گیا ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی، جوناگڑھ کی ریاست کے وسائل پر قبضہ کیا جارہا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا، انہوں نے جونا گڑھ کا مسئلہ بھی عالمی سطح پر اٹھانے کی اپیل کی اور کہا اب وقت آگیا ہے پاکستان کیساتھ الحاق پر عملدرآمد کرایا جائے ۔انہوں نے انسانی حقوق تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%D8%AC-%DB%8C%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%D9%86%D8%AC%DB%8C


کچھ طاقتیں پاک امریکہ تعلقات کی خرابی چاہتیں: شیلا جیکسن
پیر 05 جولائی 2021ء

واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) وزیراعظم عمران خان کی جاندار اور پُراثر تقریر کے بعد واشنگٹن میں تھنک ٹینک اداروں نے پاک امریکہ اور افغانستان کے تعلقات اور ساؤتھ ایشیائی ممالک میں بدلتی صورتحال کے موضوعات پر سیمینارز کرانا شروع کر دئیے ہیں ۔ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ کبھی پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو خراب نہیں کریگا۔ افغانستان سے فوجیوں کے مکمل انخلا کے بعد بھی اسے پاکستان کی ضرورت رہے گی ، بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے بارے سخت رویہ اپنانے کی بجائے لچکدار پالیسی جاری رکھے گی ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن شیلا جیکسن نے واشنگٹن حکام کو کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو خراب کرنے کے لئے کچھ طاقتیں سرگرم ہیں لہذا امریکہ کو اپنے اتحادی کو کھونا نہیں چاہئے ، معروف سکالر ڈیوڈ ڈربن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نئی سیاسی لیڈرشپ نے دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا ، امریکہ کبھی نہیں چاہے گا کہ وہ پاکستان کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اس پر پابندیاں عائد کرے ۔ واشنگٹن ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے باضابطہ طور پر پاکستان سے فوجی اڈوں کی ڈیمانڈ نہیں کی ۔ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں سے واشنگٹن خوش نہیں ، ان خبروں سے امریکی ساکھ اور اعتماد کو دھچکا لگا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%B7%D8%A7%D9%82%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D8%A7%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D8%AA%D8%B9%D9%84%D9%82%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D8%B1%D8%A7-%D8%B4%DB%8C%D9%84%D8%A7-%D8%AC%DB%8C%DA%A9%D8%B3%D9%86


بہار :محبوبہ مفتی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج
هفته 03 جولائی 2021ء

نئی دہلی ،سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو عسکریت پسندی پر اکسانے اور بھارت کے خلاف بھڑکانے کے الزامات میں بھارتی ریاست بہار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ بھارتی اخبار کے مطابق محبوبہ مفتی پر پاکستان کے ساتھ بھارتی مذاکرات کی وکالت کا الزام ہے ، بہار میں مظفر پور کی عدالت نے محبوبہ مفتی کو سات جولائی کو طلب کر لیا ،مقدمے میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ محبوبہ مفتی کا رویہ بھارت مخالف اور وہ غداری کی مرتکب بھی ہورہی ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%D8%B1-%D9%85%D8%AD%D8%A8%D9%88%D8%A8%DB%81-%D9%85%D9%81%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%DB%8C%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%82%D8%AF%D9%85%DB%81-%D8%AF%D8%B1%D8%AC


وزیراعظم کے قومی اسمبلی خطاب سے امریکی ششدر
هفته 03 جولائی 2021ء

واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی کے خطاب نے واشنگٹن کے حلقوں کو بھی ششدر کر دیا ہے ،ابھی تک وائٹ ہاؤس کے کسی عہدیدار نے وزیراعظم کی تقریر پر اپنے ردعمل کا اظہار تو نہیں کیا لیکن سابق امریکی سفارتکار اور سکالرز اپنا نقطہ نظر امریکی میڈیا پر پیش کر رہے ہیں۔ سابق امریکی سفارتکار رابن رافیل کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ امریکہ نے براہ راست پاکستان سے فوجی اڈوں کے بارے پوچھا بھی ہے یا نہیں؟ مجھے لگتا ہے کہ سب کچھ فرض کر لیا گیا ہے ، عمران خان کی اس بات میں وزن ہے کہ واقعی افغانستان کی جنگ اسکی نہیں تھی ،واشنگٹن کو پاکستان کی اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔امریکی تھینک ٹینک بروکنگ انسٹیٹوٹ سے تعلق رکھنے والے سکالر مائیکل او ہینلن نے کہا کہ مسٹر خان نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت پاکستان کی سرزمین پر امریکی اڈے نہیں چاہتے ، مجھے لگتا ہے کہ یہ وضاحت ضروری تھی ۔ معروف سکالر مائیکل جے رائٹ نے کہا کہ مسٹر خان کی تقریر جذباتی اور پُراثر تھی، انکی باڈی لینگویج بتا رہی تھی کہ وہ امریکہ کے بارے بڑا فیصلہ کر چکے ہیں ، آپکو پاکستان کے ساتھ اب برابری کی سطح پر بات کرنا ہو گی یہی عمران خان چاہتا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر جانسن جونز نے کہا کہ عمران حکومت نے بعض ایسے اقدامات کر کے دنیا کو پاکستان کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D9%88%D9%85%DB%8C-%D8%A7%D8%B3%D9%85%D8%A8%D9%84%DB%8C-%D8%AE%D8%B7%D8%A7%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%D8%B4%D8%AF%D8%B1


دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔ شہداء میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اورسپاہی عزیز شامل ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
https://www.express.pk/story/2142360/1/?__cf_chl_jschl_tk__=bacde9d1bea70ea7a7a8732d556f2ed33e62d7c3-1625496836-0-Ad8cOdgB_mucQjY_8Ot0F64v601Wb8WP3gmbqz98AU_R1sd2ah8d8jykNPi1ZQKCviEyAofyC4vNvtJpxBfAz5GjBkAUxYAsgARRkv36jezkM5BQh71nW8VyDcxoonfKxqwzu2LsPzzfKxJC8MKgqOV16FcgtQVw7uJEddZtP-lG14bSut3iUztPdNl_OtSqonkDNQ9xQF0Gcc2Z9Ih9dEI7YVRb2Bbt7_7iPIX8lH_ltXbttwpGUgCEpdcRV_7BC52vTsk8wZkFSKHlf25QSNivqRPTLe4F-0mjSTCtITxewdaKQ2oSupOBtbSTBzdONgs9qsk0BJiyzeMXnFkudQQ-XSUIq120xGcOCh7Hq-MfT5SJ3rXR-YCHP3g24u0qCQKv9qyT2QgKcMC5YFl471giKED_HYX02QTUt8__xz70


پاکستان نے زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، کروز میزائل 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے اور زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزئل تجربہ کامشاہدہ نیسکام کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر ، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران سمیت آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا، چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاری کے معیار کو سراہا۔
https://www.express.pk/story/2141952/1/


شام میں امریکا کے فوجی اڈے پر نامعلوم مقام سے راکٹ داغے گئے جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے مغربی صوبے دیئر الزور میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر المیدائن کے علاقے سے دو راکٹ داغے گئے جو امریکی فوجی اڈے کے اندر گرے۔ راکٹس ایران کے حمایت یافتہ گروہ کے زیر انتظام علاقے سے فائر کیے گئے تھے۔

شام میں برطانوی مانیٹرنگ ادارے نے دعویٰ کیا کہ راکٹ گرنے سے فوجی اڈے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔
امریکی حمایت یافتہ کرد سیئرین ڈیموکریٹک فورسز کے ترجمان نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے کو دو راکٹس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب شام میں اتحادی افواج کے ترجمان کرنل وائن ماروٹو نے راکٹ حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی اڈے پر حملے کی خبریں درست نہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی شام میں ایک امریکی فوجی اڈے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب امریکی فضائیہ ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تیاری کر رہا تھا تاہم امریکی فوج نے اس حملے کی بھی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ شام میں اب بھی امریکی فوج کے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں تاہم بغداد میں امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے شام میں امریکی فوجیوں پر حملے میں اضافہ ہوا ہے
https://www.express.pk/story/2198202/10/


افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور انہوں نے بغیر لڑے ہی بدخشاں کے متعدد اضلاع کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ سیکڑوں افغان فوجی ہتھیار ڈال کر پڑوسی ملک تاجکستان فرار ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں طالبان تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تاجکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ مزید 300 سے زائد افغان فوجی سرحد عبور کرکے تاجکستان میں داخل ہوگئے ہیں، جنہیں انسانیت کے ناطے پناہ دی گئی ہے۔

اپریل کے وسط میں جب سے امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کو ’ہمیشہ کی جنگ‘ قرار دیتے ہوئے وہاں سے واپسی کا اعلان کیا ہے تب سے طالبان تیزی سے ملک میں غالب آتے جارہے ہیں۔ تاہم بدخشاں میں فتوحات اس لیے غیر معمولی نوعیت کی حامل ہیں کہ یہ امریکا کے اتحادی سرداروں کا ہمیشہ سے مضبوط گڑھ رہا ہے، جنہوں نے 2001 میں طالبان کو شکست دینے میں امریکا کی مدد کی تھی۔ اب طالبان کا ملک کے 421 اضلاع میں سے ایک تہائی پر قبضہ ہوچکا ہے۔

بدخشاں کونسل کے رکن محب الرحمن نے افغان فوج پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان بغیر لڑے ہی جنگ جیت رہے ہیں، کیونکہ افغان فوج بددلی اور مایوسی کا شکار ہے اور بغیر لڑے ہتھیار ڈال کر راہ فرار اختیار کررہی ہے، گزشتہ 3 روز میں طالبان نے 10 اضلاع پر قبضہ کیا جن میں سے 8 اضلاع بغیر لڑے ہی فتح کرلیے۔


سیکڑوں افغان فوجی، پولیس اہلکار اور خفیہ ایجنسیوں کے افسران اپنی فوجی چوکیاں چھوڑ کر تاجکستان یا بدخشاں کے صوبائی دارالحکومت فیض آباد فرار ہوگئے ہیں، بلکہ اب فیض آباد بھی چھوڑ کر کابل جارہے ہیں۔

دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق قندھار شہر میں صوبائی گورنر کے گھر کے احاطے میں مقناطیسی بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گورنر کا سیکرٹری اور ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب گورنر کا سیکرٹری منصور احمد پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی میں بیٹھ رہا تھا۔

علاوہ ازیں برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان نے امریکا اور نیٹو کو خبردار کیا ہے کہ ستمبر میں انخلا کی حتمی مدت کے بعد کوئی غیرملکی فوجی افغانستان میں نہیں رہنا چاہیے وگرنہ اس کی جان محفوظ نہیں ہوگی۔

طالبان نے یہ بیان ان خبروں پر دیا ہے جن میں بتایا گیا کہ سفارت کاروں اور کابل بین الاقوامی ایئرپورٹ کی حفاظت کے لیے ایک ہزار امریکی فوجی افغانستان میں باقی رہ سکتے ہیں۔


طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ انخلا کے بعد کوئی غیر ملکی فوجی افغانستان میں نہیں رہنے چاہئیں کیونکہ یہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی، اگر انہوں نے ایسا کیا تو ہم اس کا جواب دیں گے، جہاں تک سفارت کاروں، این جی اوز اور عام غیر ملکیوں کا تعلق ہے تو وہ محفوظ ہیں اور انہیں نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں امریکی فوجی انخلا کے بعد اس کی سیکڑوں فوجی گاڑیاں، ٹینکس، ہموی اور بھاری اسلحہ طالبان کے ہاتھ آگیا ہے۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر افغانستان کی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ طالبان نے امریکی فوجی گاڑی کو اب مقامی افراد کی آمد و رفت میں سہولت کے لیے ٹرانسپورٹ کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2198081/10/


میانمار میں فوجی بغاوت کو تسلیم نہ کرنے پر ایک گاؤں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کریک ڈاؤن آپریشن کیا جس کے دوران اہلکاروں کی فائرنگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس فروری میں میانمار کی منتخب حکومت کو ہٹاکر اقتدار پر قابض ہونے والی فوجی قیادت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ملٹری قیادت کی جانب سے مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کے واضح احکامات کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتجاج میں شریک شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا۔

کریک ڈاؤن آپریشن کے سلسلے میں میانمار فوجی نے وسطی ساکنگ کے ایک گاؤں کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ فوج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فوج اور پولیس کے دستے اچانک گاؤں میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ سب شہری تھے اور فوجی بغاوت کے خلاف ایک احتجاج میں شریک تھے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں میں مسلح گروپ دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کر رہا تھا اور اس اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا جس پر مسلح افراد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں مسلح گروپ کے 25 افراد مارے گئے۔

میانمار کے مقامی اخبار کے مطابق فوجی بغاوت کے خلاف کئی مسلح گروپ تشکیل پاچکے ہیں، حال ہی میں ساکنگ میں فوجی آپریشن کے دوران ایسے ہی ایک گروپ کے ارکان کو حراست میں لیا گیا تھا جن سے 4 مارٹرز اور 6 آتشی اسلحہ برآمد ہوئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2198115/10/


طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز سے گھمسان کی جنگ کے بعد قندھار کے اہم ترین ضلعے پنجوائی سمیت 14 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قندھار کا جنوبی ضلع پنجوائی میں دو دن سے جاری شدید جھڑپ کے بعد طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹر اور گورنر ہاؤس کا کنٹرول سنبھال کر کے پر اپنا پرچم لہرا دیا جب کہ افغان پولیس کے اہلکار اور دیگر سرکاری حکام فرار ہوگئے۔

امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران افغانستان کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کر لیا جب کہ مزید کئی علاقوں میں بھی پیش قدمی جاری ہے۔


برطانیہ کے سابق آرمی چیف نے طالبان کو افغان جنگ کا فاتح قرار دیا ہے اور عالمی اداروں سے جنگ زدہ ملک میں اتحادی افواج کے فوجی آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ 24 گھنٹے میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 224 طالبان مارے گئے تاہم وزارت دفاع نے پنجوائی سمیت 14 اضلاع میں طالبان کی کامیابی کی تصدیق کی۔


واضح رہے کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس کے دوران افغان طالبان نے امریکی فوج کی جنگی گاڑیوں اور بھاری اسلحے سمیت گولا بارود پر قبضہ کرلیا اور متعدد علاقوں میں اپنی حکومت قائم کرلی ہے۔
https://www.express.pk/story/2197849/10/


افغانستان کے بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھارتی اہلکار بھی فوری طور پر اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے جاتے ہی بھارتی اہلکاروں نے بھی فضائی اڈہ جلد از جلد چھوڑنے میں عافیت جانی اور ان اہلکاروں کو لینے بھارت سے کارگو جہاز C17 افغانستان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی طیارہ تین پروازوں کے ذریعے سیکڑوں اہلکاروں کو لے کر واپس ہندوستان پہنچا۔ کارگو طیارے میں کوئی سامان نہیں تھا تاہم بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار موجود تھے جو افغانستان میں کئی عرصے سے خفیہ طو پر تعینات تھے۔


امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھارت بھی افغانستان سے جلد از جلد فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس لیے را کے ایجنٹوں کو فوری طور پر افغانستان سے نکالنے کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ افغانستان کی اندرونی کشیدگی میں اپنے شرمناک کردار کو بے نقاب ہونے سے بچا سکے۔

جیسے جیسے افغانستان میں جنگ چھیڑ رہی ہے اور طالبان کی ہندوستان کے ساتھ بات چیت ناکام ہوئی ہے ویسے ویسے دہشت گرد تنظیموں کی مدد کے لیے بھارتی مذموم ڈیزائنوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے سبکی سے بچنے کے لیے بھارت نے اہلکاروں کو واپس بلانے میں ہی عافیت سمجھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی امریکی فوج نے افغانستان میں اپنے سب سے بڑے فضائی اڈے ’’بگرام ایئر بیس‘‘ کو خالی کرکے افغان حکومت کے حوالے کردیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2197816/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108472533&Issue=NP_PEW&Date=20210705



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108472532&Issue=NP_PEW&Date=20210705


بیلجیم میں لبرل طبقے نے پبلک سوئمنگ پول میں مسلم لباس میں ملبوس خواتین کے نہانے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا
Jul 04, 2021 | 21:48:PM

برسلز(محمد عاطف حسین )بیلجیم میں لبرل پارٹی کے رہنما جیورج لوئس نے پبلک سوئمنگ پول میں مسلم لباس میں ملبوس خواتین کے نہانے پر احتجاج کر دیا ۔برسلز میں چند روز قبل ایک نیا پبلک سوئمنگ پول بنا جنہوں نے سوئمنگ پول میں برکنی (مسلمان خواتین کے لیے پبلک مقامات پر نہانے کے لیے بنا یا گیا لباس)پہننے کی اجازت دے دی اور سوئمنگ پول میں صرف خواتین کے نہانے کے لیے بھی کچھ گھنٹے مقرر کردئیے ۔اس فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے جیورج لوئس نے کہا کہ اشتراکی جنون بڑھتا جا رہا ہے،کچھ لوگوں کی جہالت سے بھر پور پیچھیدگیوں کی وجہ سے ہمارے اقدار کو دبا یا جا رہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوئمنگ پول کی انتظامیہ اپنے فیصلے کو واپس لے ۔
https://dailypakistan.com.pk/04-Jul-2021/1311394?fbclid=IwAR1ryUUM91voFYvGTDUGG-QwjxTQk6XcnTR0c8yZ1a27_Iq5KVcwUkyqhPo


طالبان کا افغانستان میں ایک اور اہم ضلع پر قبضہ
Jul 04, 2021 | 22:24:PM

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن )طالبان نے افغانستان میں قندھار کے اہم اور اپنے سابق گڑھ سمجھے جانے والے صوبے پر افغان فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد دوبارہ قبضہ کر لیا جو امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد تازہ پیش رفت ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے مکمل انخلا سے قبل ہی طالبان نے اپنی مہم کے تحت افغانستان کے دیہی علاقوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے جو رواں برس سے مئی سے جاری ہے۔طالبان نے قندھار کے جنوب میں واقع ضلع پنجوائی پر امریکی فوج اور نیٹو کی جانب سے کابل کے قریب واقع بگرام ائیر بیس خالی کرنے کے محض دو دن بعد قبضہ کرلیا ہے، جہاں سے امریکا دو دہائیوں تک طالبان اور القاعدہ کے خلاف کارروائیاں کرتا رہا۔ صوبائی دارالحکومت کی اہمیت کے پیش نظر پنجوائی اور اطراف میں قبضے کے لیے افغان فورسز اور طالبان کے درمیان پہلے بھی تصادم ہوتا رہا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/04-Jul-2021/1311398?fbclid=IwAR0RZ-pDoIZn4zkPlL1troeMLv-2E3NXk6IpfRww5Lfi3Mfb6FoMRXOgkxg


تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک جانا ہوگا ورنہ ۔۔۔ ،طالبان نے واضح اعلان کر دیا
Jul 05, 2021 | 12:34:PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغان طالبان کے ترجمان نے واضح کر دیا کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان کو چھوڑ کر جانا ہوگا ورنہ طالبان بھرپور رد عمل دیں گے ۔

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انخلاءکے بعد فوجی کنٹریکٹر سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہئے ، دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو کیسے آگے بڑھنا ہے اس کا فیصلہ طالبان قیادت گی ۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم سفارتخانوں، این جی اوز اور ان میں کام کرنے والے عملے کے لئے کوئی خطرہ نہیں بنیں گے ، کیوں کہ ان کی ہمارے لوگوں کو ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ طالبان کا امریکا اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت تمام غیر ملکی فوجیں افغانستان سے بے دخل ہو رہی ہیں ، معاہدے کے مطابق طالبان اپنے زیر کنٹرول علاقون مٰن القاعدہ یا کسی اور شدت پسند گروہ کو کارروائیاں نہیں کرنے دیں گے ۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Jul-2021/1311806?fbclid=IwAR0UF89Id6bSB3n6OwqCUgsZ7pILVgJ83FA2s1LzvD-VU6s6RDNqu3G-lWc


عراقی حزب اللہ بریگیڈز کی عراق میں موجود امریکیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی
Jul 05, 2021 | 15:10:PM

بغداد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )عراق میں موجود حزب اللہ بریگیڈز نے عراق میں امریکیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اچانک حملوں کی دھمکی دے ڈالی ۔

العربیہ نیوز کے مطابق عراقی حزب اللہ بریگیڈز کے سرکاری ترجمان محیی محمد نے کہا کہ عراق میں امریکیوں کی موجودگی غیر قانونی ہے ، جن کے خلاف اچانک کارروائی کی جائے گی ۔ ہمارا مقصد عراق اور شام میں امریکیوں کے خلاف مزاحمت کے علاوہ داعش اور اسرائیل کے خطرات سے بھی نمٹنا ہے، اس لئے ہمارے جیسے گروپوں کو راکٹوں اور ڈرون طیارون جیسے ہتھیاروں کا حصول یقینی بنانا ہوگا۔


عرب جریدے کے مطابق اس سے قبل النجباءموومنٹ کا سرکاری ترجمان اس حوالے سے مہلت پیش کرنے کی بات کر چکا ہے ، اس مہلت کا مطالبہ امریکا کی جانب سے کیاگیا تھا تاکہ وہ اپنی فورسز کے انخلا کا عمل مکمل کر لے ۔

واضح رہے کہ ایران امریکا کے ان الزامات کی تردید کر چکا ہے جن میں کہا گیا کہ تہران عراق اور شام میں امریکی فورسز پر حملوں کیلئے مسلح گروپوں کو سپورٹ کر رہا ہے ۔

ایران کی جانب سے اقوام متحدہ میں بھی کہا گیا کہ عراق میں امریکی اہلکاروں یا تنصیبات کے خلاف کسی بھی حملے کو ایران سے منسوب کرنے کا کوئی بھی دعویٰ غلط ہے ، اس میں رتی برابر بھی سچائی نہیں ۔


ادھر افغان طالبان بھی غیر ملکی افواج کو مقررہ تاریخ تک ملک سے نہ نکلنے کی صورت میں بھرپور رد عمل دینے کی دھمکی دے چکے ہیں ، افغان طالبان کے ترجمان نے واضح کر دیا کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان کو چھوڑ کر جانا ہوگا ورنہ طالبان بھرپور رد عمل دیں گے ۔

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انخلاءکے بعد فوجی کنٹریکٹر سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہئے ، دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو کیسے آگے بڑھنا ہے اس کا فیصلہ طالبان قیادت گی ۔ہم سفارتخانوں، این جی اوز اور ان میں کام کرنے والوں کے لئے کوئی خطرہ نہیں بنیں گے ۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Jul-2021/1311825?fbclid=IwAR38GyI7N3EPBMm1Wk902mg9MH7JZ1KbyJIH4n-7uuBj6fLHEZDZypj6GYE

No comments:

Post a Comment