اٹلی کا سفارتکار ملک بدر، روس نے اپنا سفیر بھی بلالیا
Apr 27, 2021 | 14:22:PM

ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے اٹلی کے سفارت کار کو ملک بدر کرتے ہوئے اٹلی میں تعینات اپنے سفیر کو طلب کر لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پیر کو ماسکو نے اطالوی نائب بحری اتاشی سی پیسیفسی کو پرسونا نان گریٹا (ناپسندیدہ شخصیت) قرار دیتے ہوئے ملک سے نکال دیا۔
گزشتہ ماہ اٹلی نے دو روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا تھا، روس کی جانب سے اس کارروائی کو بے بنیاد قرار دے کر اس کا جواب دیا گیا، تاہم ایک اطالوی سفارت کار کی ملک بدری اس بات کا اشارہ ہو سکتی ہے کہ ماسکو اٹلی کے خلاف کوئی جارحانہ کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔ماسکو کے دیگر مغربی ممالک کی نسبت اٹلی کے ساتھ زیادہ گرم جوش تعلقات استوار رہے ہیں، تاہم اطالوی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روسی اقدام بے بنیاد اور غیر منصفانہ ہے۔
اطالوی پولیس نے مارچ میں کہا تھا کہ انھوں نے ایک اطالوی بحریہ کپتان کو ایک روسی فوجی عہدے دار کو رقم کے بدلے خفیہ دستاویزات دیتے ہوئے پکڑا تھا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ حالیہ مہینوں میں یورپی ممالک میں روسیوں کے خلاف جاسوسی کے الزامات لگانے کے سلسلے میں تازہ ترین تھا۔متعدد سابق سوویت بلاک ممالک کی جانب سے اس ماہ یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ وہ روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر رہے ہیں، جو یقیناً ماسکو کو جوابی کارروائی پر اکسا رہے ہیں۔
اٹلی کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے 26 اپریل کو ماسکو میں اٹلی کے سفیر پاسکوئل ٹیرسکوئن کو روسی وزارت خارجہ طلب کیا گیا جہاں انھیں وزارت کی جانب سے ایک حکم نامہ دیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اطالوی نائب بحری اتاشی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ روم میں روسی سفارت خانے کے دفاعی اتاشی کے دفتر کے خلاف اٹلی کے حکام کی غیر منصفانہ اور بے بنیاد کارروائیوں کے جواب میں روس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2021/1282187?fbclid=IwAR3hVpQeg4WORGyKwumBGIihQUmwVNM-S2JIFD7TTPXi3f0XzRgdTzZ2ZVY
بلوچستان کے قلعہ عبداللہ کے بازار میں دھماکہ
Apr 28, 2021 | 13:42:PM
چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ کے بازار میں پولیس کی گاڑی کی قریب دھماکہ ہواہے جس میں ایک اہلکار کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے بازار میں ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2021/1282639?fbclid=IwAR3NODP1BmgJiW0ewiZWcAhPaLoJtq5R4UXVyw9fcIeHHISauqUUNUf3i78
قلعہ عبداللہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید، 3 افراد زخمی
Published On 28 April,2021 01:39 pm
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں بھی ایک اہلکار شامل ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر بازار سے گزری تو پاس کھڑی موٹر سائیکل زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔ نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تحقیقاتی ادارے شواہد اکھٹے کر کے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/599361_1
القدس کے بغیر فلسطین الیکشن قبول نہیں
28 April, 2021
فلسطینی عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، امت مسلمہ القدس کے بغیر فلسطین میں کسی قسم کے انتخابات قبول نہیں کرے گی
اسلام آباد (این این آئی) عالمی قوتوں اور مسلم امہ کو اسرائیلی مظالم کے خلاف فوری اقداما ت کر نا ہوں گے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان میں فلسطین کے سفیراحمد جواد ربیع کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-28/1815789
کراچی :قبرستان سے بارودی مواد، اسلحے کا ذخیرہ برآمد
28 April, 2021
بارودی مواد، ہتھیار دہشت گردی کی نیت سے قبر میں چھپائے گئے :پولیس ہینڈ گرنیڈ، بے بی کلاشنکوف، پستول، کارتوس، میگزین و دیگر ہتھیار شامل
کراچی (سٹاف رپورٹر) زمان ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چکرا گوٹھ نورانی قبرستان میں قبر میں چھپایا گیا بارودی مواد اور اسلحے کا ذخیرہ برآمد کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق اسلحہ اوردھماکا خیزموادممکنہ طورپر دہشت گردی کے لیے چھپایا گیا تھا۔ برآمد ذخیرے میں3 ہینڈ گرنیڈ،2 بارہ بور ریپیٹر ،2 بے بی کلاشنکوف، ایک ٹرپل ٹو،2تیس بور پستول جب کہ مختلف ہتھیاروں کے کارتوس اور میگزین شامل ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-28/1815731
اسرا ئیل دشمنی پر استعفے کا مطالبہ
28 April, 2021
امریکا کی ریپبلیکن پارٹی نے صدر بائیڈن کے خصوصی مندوب برائے ماحولیات اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے رکن جان کیری پر اسرائیل دشمنی کا الزام عائد کرکے ان سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے
واشنگٹن ( دنیا ڈیسک) امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ہنگامہ ایک آڈیو ٹیپ کے منظر عام پر آنے کے بعد شروع ہوا، اس ٹیپ کی آوازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ جان کیری نے اس وقت جب وہ امریکا کے وزیر خارجہ تھے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو بتایا تھا کہ اسرائیل اس وقت تک ایسے 200 مقامات پر حملے کرچکا ہے جہاں ایران کے مفادات تھے ، ری پبلیکن پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ ایک ایسا شخص امریکا کی قومی سلامتی کونسل کا رکن کیسے ہوسکتا ہے جو ہمارے سب سے اہم اتحادی اسرائیل کا بدخواہ ہو، دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ جان کیری پر جس بات کے اظہار کا الزام لگایا جارہا ہے وہ تو خو د اسرائیل وزیر اعظم نیتن یاہوا علانیہ طور پر کئی سال قبل کہہ چکے ہیں، دوسری جانب جان کیری نے کہا کہ میں نے کبھی ایرانی یا کسی بھی عہدیدار کے ساتھ ایسی کوئی بات نہیں کی جو امریکی مفادات کے خلاف ہو۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-28/1815826
فلسطینیوں کیخلاف نسلی تعصب جاری،ہیومن رائٹس واچ
28 April, 2021
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں آباد فلسطینی شہریوں کیخلاف اسرائیل کا نسلی تعصب مسلسل بڑھتا جارہا ہے
نیو یارک ( دنیا ڈیسک) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل ایک تہائی سے زیادہ اراضی فلسطینیوں سے بزور طاقت چھین چکا ہے ، ان کی نقل و حرکت پر بے جا پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، ہزاروں فلسطینیوں کے مکانات منہدم کرکے انہیں بے گھر کردیا گیا ہے ، فلسطینی علاقوں کو پینے کے پانی کی فراہمی میں بھی تعصب برتا جاتا ہے ، فلسطینی شہریوں بالخصوص نوجوانوں کیلئے حالات اس قدر سنگین ہیں کہ ان پر ہر وقت خوف طاری رہتا ہے ، ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے خلاف انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں انسانی حقوق کی پامالی اور فلسطینیوں کے خلاف نسلی تعصب کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے ، دوسری جانب ایک اسرائیلی ترجمان نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب افسانوی باتیں ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-28/1815827
برکینا فاسو، داعش کا حملہ 3یورپی صحافی اغوا کے بعد قتل
28 April, 2021
برکینا فاسو میں محکمہ جنگلات کی ٹیم پر عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران اغوا کئے گئے
واگادوگو (اے ایف پی)برکینا فاسو میں محکمہ جنگلات کی ٹیم پر عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران اغوا کئے گئے تین یورپی صحافی ہلاک کر دئیے گئے ۔سکیورٹی حکام کے مطابق تینوں یورپی صحافی محکمہ جنگلات کی ٹیم کیساتھ غیر قانونی شکار کی کوریج کیلئے جا رہے تھے کہ داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کردیا اور ایک مقامی صحافی کیساتھ تینوں یورپی صحافی بھی اغوا کر لئے جنہیں بعد ازاں انہوں نے ہلاک کر دیا۔ ادھر سپین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہلاک صحافیوں میں 2 کا تعلق سپین جبکہ ایک کا آ ئرلینڈ سے ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-28/1815832
نائیجیریا : جنگجوئوں کا حملہ 6پولیس اہلکار ہلاک
28 April, 2021
نائیجیریا کے صوبے امو میں مسلح حملہ آوروں نے چھ پولیس اہلکار ہلاک کر دیئے
ابوجا (اے ایف پی) عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک بس پر پولیس سٹیشن کے قریب پہنچے اور گیٹ پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے تھانے میں موجود چھ اہلکار مارے گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-28/1815830
چاڈ،فوج اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں ،12فوجیوں سمیت52ہلاک
28 April, 2021
جھیل چاڈ کے علاقے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں میں 12 فوجیوں سمیت 52 ہلاک ہو گئے
نجامینا (اے ایف پی) مقامی گورنر کے مطابق داعش کے عسکریت پسند وں نے جھیل چاڈ کے قریب ایک فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کا فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے 40 عسکریت پسند ہلاک کر دیئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-28/1815834
سری لنکا :کابینہ نے عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی کی تجویز منظور کرلی
28 April, 2021
سری لنکا کی کابینہ نے عوامی مقامات پر مکمل نقاب پہننے پر پابندی کی تجویز کی منظوری دے دی
کولمبو (اے پی) سری لنکا کے وزیر پبلک سکیورٹی نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ کابینہ نے مکمل نقاب پر پابندی کی تجویز کی منظوری دے دی ہے ، اس تجویز کو اٹارنی جنرل آفس بھیجا جائے گا، اسے قانون کا درجہ دینے کیلئے پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کی جائیگی، پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان کی اکثریت کے باعث اسے باآسانی منظور کرایا جا سکتا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-28/1815838
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108305238&Issue=NP_PEW&Date=20210428
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108305239&Issue=NP_PEW&Date=20210428
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108305262&Issue=NP_PEW&Date=20210428
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108305246&Issue=NP_PEW&Date=20210428
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108305283&Issue=NP_PEW&Date=20210428
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108306283&Issue=NP_PEW&Date=20210428
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/28042021/P3-Lhr-014.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/28042021/P6-Lhr-049.jpg
ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے مستقل روکنا چاہتے ہیں:نیڈ پرائس
بدھ 28 اپریل 2021ء
واشنگٹن (این این آئی،اے ایف پی )امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے مستقل روکنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا تہران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنا نہ تو امریکہ کے مفاد میں اور نہ یورپ، چین اور روس کے مفاد میں ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق ویانا میں مذاکرات کا ایک اور دور ہوا جس میں برطانیہ چین فرانس جرمنی ایران اور روس کے مذاکرات کار بھی شریک ہوئے شرکا نے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے اقدامات تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے براہ راست مذاکرات سے انکار کردیا جبکہ امریکی وفد بھی مذاکرات کی جگہ کے قریب ہی ہوٹل میں موجود ہے ۔
جواد ظریف کی آڈیو سے ہلچل ،جان کیر ی بھی نشانہ،تردید جاری
بدھ 28 اپریل 2021ء
تہران(نیٹ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظر یف کی آڈیو نے ہلچل مچادی جوبائیڈ ن کے مشیر جان کیری بھی نشانہ پر آگئے تردید جاری کردی۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کی آڈیو ریکارڈنگ خفیہ تھی اسے جاری کرنا غیر قانونی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے یہ بھی کہا تھا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے سنہ 2015 میں ایران کے روس سمیت چھ عالمی طاقتوں سے ہونے والے جوہری معاہدے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی،دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جواد ظریف کے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے ضرورت پڑی تو پورا انٹرویو شائع کریں گے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AC%D9%88%D8%AF-%DB%8C%D9%81-%D9%86%D8%AF-%D8%A7%D8%B1%DB%8C
میانمار:باغیوں کا فوجی اڈے پر قبضہ،جھڑپیں،متعدد ہلاک
بدھ 28 اپریل 2021ء
بنکاک،ینگون(صباح نیوز) میانمار میں باغیوں نے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا ،جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔ کیرن نیشنل یونین فورسز نے شمال مغربی تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب فوجی چوکی پر حملہ کرکے قبضہ کر لیا،شہریوں کے جمہوریت کے حق میں مظاہرے جاری ہیں،تفصیلات کے مطابق کیرن اقلیتی گروپ سے تعلق رکھنے والے باغیوں نے میانمار میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا ہے اس لڑائی میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں جرمن ٹی وی رپورٹ کے مطابق کیرن نیشنل یونین(کے این یو)کے فورسز نے منگل کے روزشمال مغربی تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب مشرقی میانمار میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کر لیا۔کے این یو کے امور خارجہ کے سربراہ پادو ساہ تاو نی نے خبر رساں ایجنسیوں کو بتا یا ہماری فوج نے برمی فوجی کیمپ پر قبضہ کر لیا ہے ۔"یہ لڑائی سالوین ندی کے قریب ہوئی جو میانمار اور تھائی لینڈ کو الگ کرتی ہے ۔ تھائی گائوں والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تصادم کی جگہ سے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں،تاونی نے کہا کہ ان کا گروپ کیرن فورسز اور میانمار فوج کے درمیان ہونے والی لڑائی میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے متعلق اطلاعات جمع کر رہی ہے ۔کیرن نیشنل لبریشن آرمی، کارین نیشنل یونین کا مسلح ونگ ہے ، جو سن 1949سے ہی میانمار حکومت کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے ۔ میانمار کے کیرن نسلی اقلیتی گروپ کے قوم پرست اپنی ایک علیحدہ آزاد ریاست چاہتے ہیں۔میانمار کی فوج نے ملک کے جنوب مغربی کاین ریاست میں مارچ سے فضائی حملے شروع کررکھے ہیں۔ ان فضائی حملوں سے بچنے کے لیے نسلی کیرن لوگوں کو تھائی لینڈ بھاگنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے ۔یکم فروری کو فوجی بغاوت کے ذریعہ نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی (این ایل ڈی)کی حکومت کو معزول کردینے کے بعد سے ہی میانمار فوج کے کنٹرول میں ہے ۔ سٹیٹ کاونسلر آنگ سان سوچی اور این ایل ڈی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما قید میں ہیں۔ سینئر جنرل من آنگ ہلینگ میانمار کے عملا سربراہ ہیں۔میانمار کی فوج نے فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف انتہائی بربریت کا مظاہرہ کیا ہے جس کی مغرب نے سخت مذمت کی ہے ۔ ان فوجی کارروائیوں میں اب تک 750 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیا کے نو ملکوں کے رہنماوں نے گزشتہ ہفتہ کوآسیان سربراہی کانفرنس کے دوران میانمار سے تشدد ختم کرنے کی اپیل کی۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں میانمار کی سیاسی صورت حال کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86%D9%85%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D8%AC%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%AF-%D8%A7%DA%A9
اسرائیل کی حکومت زوال کا شکار،مجرمانہ اقدامات بند ورنہ وقت سے پہلے شیرازہ بکھر جائے گا:ایران
بدھ 28 اپریل 2021ء
تہران (صبا ح نیوز)ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حکومت زوال کا شکار ہے مجرمانہ اقدامات بندکر یں ورنہ وقت سے پہلے شیرازہ بکھر جائے گا۔انہوں نے کہا صیہونیوں نے اپنے حالیہ اقدامات کا نتیجہ دیکھ لیا ، مقبوضہ علاقوں میں جس طرح کے واقعات پیش آئے وہ سب کے سامنے ہیں ، کسی بھی اقدام کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گے ،حالات گھمبیر ہو سکتے ہیں،ایران اسرائیل کے کسی بھی اقدام کا پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق المیادین ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ خطے میں اسرائیل کے کسی بھی اقدام کا نتیجہ اس کی منشا کے برخلاف برآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، صیہونی حکومت کے ہر شیطانی عمل کا اسی سطح پر یا اس سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ جواب دے گا۔جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے زوال کے لیے حالات پوری طرح آمادہ ہیں اور اگر اس نے اپنے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ بند نہ کیا تو وقت سے بہت پہلے ہی اس کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے واضح کیا کہ صیہونیوں نے اپنے حالیہ اقدامات کا نتیجہ دیکھ لیا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں جس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ صیہونیوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ صورتحال آئندہ بھی پیش آسکتی ہے اور حالات اس سے بھی زیادہ گھمبیر ہوسکتے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D8%B2%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%DB%92-%D9%84%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86
اسرائیل کی پرتشدد کارروائیاں،کویتی تنظیموں کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
بدھ 28 اپریل 2021ء
رملہ (صباح نیوز) اسرائیل کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں 16کویتی تنظیموں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی بیت المقدس کے باشندوں کیخلاف سازشیں ناقابل قبول ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد انہیں حراستی مراکز میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا قیدیوں اور آزادیوں کے امور اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے تین فلسطینی نابالغوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے ساتھ ظالمانہ اور گھنائونے بدسلوکی کے طریقے استعمال کیے ۔ کمیشن نے ان تین نوجوانوں ں کی نئی شہادتیں شائع کیں جنہیں نظربندی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع الفوار فلسطینی پناہ گزین کیمپ سے قیدی 16 سالہ مالک ابو ہشاش کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قابض فوج نے اس پر اور اس کے دو دوستوں پر حملہ کیا اور انہیں زمین پر پھینک دیا۔ پھر انہوں نے انہیں بے دردی سے پیٹا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%D8%B1%D8%AF%D8%AF%DB%92-%DB%8C
عالمی برادری فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کر ے ، پاکستان
27 April, 2021
قابض اسرائیلی افواج کی کارروائیاں قابل مذمت،دوریاستی حل ضروری ہے
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)فلسطین میں حالیہ واقعات پرپاکستان کو شدیدتشویش ہے ،فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی برادری فوری اقدامات کرے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورتحال بڑی الارمنگ ہے ،نماز کیلئے جانے والوں کو ہراساں کیا جاتا ہے ،معصوم فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاتاہے ، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی جارہی ہیں،رمضان المبارک کے آغاز سے غیرقانونی اقدامات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے ،اسرائیلی قابض افواج کی کارروائیوں کی پاکستان مذمت اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتاہے ،دیرپا اورمنصفانہ حل کیلئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ضروری ہے ، 1967سے پہلے کی سرحداور القدس الشریف فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہی قابل عمل حل ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-27/1815082
افغانستان میں امریکی فوجی اڈوں سے انخلا شروع ہوگیا
27 April, 2021
افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجی اڈوں کی منتقلی اور انخلا کا غیر رسمی عمل شروع ہوچکا
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل سکاٹ ملر نے کابل میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے مکمل انخلا سے قبل تمام اڈے افغان فوج کے حوالے کردئیے جائیں گے ۔وی او اے کی دری سروس کے مطابق جنرل ملر نے تشدد کے بڑھ جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انخلا کے عمل کے دوران طالبان نے نیٹو فوجیوں پر حملہ کیا تو انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی یکم مئی سے شروع ہوگی اور رواں سال 11 ستمبر کو ختم ہوگی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-27/1815214
انڈونیشیا:باغیوں کیساتھ جھڑپیں،بریگیڈیئر جنرل ہلاک
27 April, 2021
انڈونیشیا کے شورش زدہ صوبے پاپوا میں باغیوں کیساتھ جاری جھڑپوں میں ایک بریگیڈیئر جنرل ہلاک ہو گیا
جایاپورا (اے پی) فوجی ترجمان کے مطابق ہلاک بریگیڈیئر جنرل کا تعلق انٹیلی جنس سے تھا، وہ باغیوں کے اچانک حملے میں ہلاک ہوئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-27/1815228
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108302518&Issue=NP_PEW&Date=20210427
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108302478&Issue=NP_PEW&Date=20210427
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108302467&Issue=NP_PEW&Date=20210427
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108302472&Issue=NP_PEW&Date=20210427
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108302469&Issue=NP_PEW&Date=20210427
ترکی نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے باجود روس سے میزائل خریداری کا خریداری کا معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردوان کے ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی روس کے ساتھ ایس 400 دفاعی نظام کے حصول کا معاہدہ برقرار رکھے گا اور اپنے نیٹو اتحادی ملک امریکا سے یہ معاملہ گفت و شنید سےحل کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ امریکا نے روس سے ایس 400 میزائل خریدنے پر گزشتہ برس دسمبر میں ترکی پر پابندیاں عائد کردی تھیں جس پر ترکی کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے منگل کو ترکی کے وزیر دفاع نے کہا کہ تھا کہ ترکی جزوی طور پر ایس 400 دفاعی سسٹم کو فعال کررہا ہے جبکہ اس حوالے سے امریکا کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔
ترکی کے نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ابراہیم قالن کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع کے بیان کو پوری طرح سمجھا نہیں گیا۔ انہون ںے کہا تھا کہ جن امور پر اختلاف ہے ان پر بات چیت کی جائے گی تاہم کئی مسائل کا فوری حل متوقع نہیں ہے۔
https://www.express.pk/story/2142242/10/
بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 60 سالہ بزرگ کشمیری کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کے دوران ضلع بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 60 سالہ بزرگ کشمیری سرفراز احمد کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے اڑی کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بزرگ کشمیری کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔
https://www.express.pk/story/2142024/10/
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/27042021/P3-Lhr-006.jpg
شبیر شاہ کی رہائی کیلئے بیٹی کی آن لائن مہم
منگل 27 اپریل 2021ء
سرینگر(این این آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیراحمد شاہ کی بیٹی سحر شبیر شاہ نے تہاڑ جیل میں قید اپنے والد اور دیگر کشمیریوں کی رہائی کے لئے ایک آن لائن مہم شروع کردی ہے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سحر شبیر#FreeShabirShahاور#freepoliticalprisoners مہم کے ذریعے اپنے والد کے ساتھ دیگر کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لئے بھی کوشاں ہے ۔ وہ اپنی مہم کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل جیسی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بھارت کے صدر اور وزیر اعظم کو بھی ٹیگ کررہی ہیں۔سحر شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے والد سے ملتے ہوئے ہمیشہ یہ محسوس کیا کہ ان کا عزم پہلے سے بہت مضبوط ہوچکا ہے ، وہ اپنے موقف پر چٹان کی طرح قائم ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%DB%8C%D8%B1-%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%92%DB%8C-%D9%85
مقبوضہ کشمیر :بھارتی مظالم میں اضافہ ،ایک اور نوجوان کی لاش برآمد،شہریوں کا احتجاج،مظاہرے
منگل 27 اپریل 2021ء
سرینگر (کے پی آئی )مقبوضہ کشمیرمیں رمضان المبارک اور کورونا کے بڑھتے کیسوں کے باجود بھارتی مظالم میں اضافہ ہوا ہے ۔مقبوضہ کشمیر سے ایک اور نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ،بھارتی دہشتگردی کیخلاف کشمیریوں نے احتجاج اور مظاہرے کئے ، مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کو جموں اور سرینگر کے سیکرٹریٹ میں کام کی ہدایت کی گئی ہے ،کورونا میں اضافہ ہوا ہے جبکہ امتحانات ملتوی اور یونیورسٹی بندکردی گئی ہے ۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کیلئے نافذ کرفیو کے باعث 20اضلاع میں عام زندگی کی رفتار تھم گئی، کولگام اور گاندربل میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں چار رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ، تاجر تنظیموں نے مقبوضہ کشمیرٹریڈ یونین ملازمین کے حقوق سلب کرنے کے لئے ٹاسک فورس کے قیام پر اظہار تشویش کیا ہے ، سرینگر لداخ شاہراہ کو برفباری کی وجہ سے دوبارہ بند کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بانڈی پورہ کے گمشدہ نوجوان کی لاش 27روز بعد جھیل ولر سے برآمد کی گئی جس کی شناخت رونق حسن بٹ کے نام سے ہوئی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں اور کورونا وائرس اور ماہ رمضان کے دوران بھی ان میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ،کشمیریوں نے کئی علاقوں میں بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے ۔ ،لوگوں نے بھارتی فوج کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔ کورونا کیسوں میں اضافے کے بعدکشمیر یونیورسٹی نے آف لائن منعقد ہونے والے تمام پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ امتحانات کو 2مئی تک ملتوی کردیا گیا جبکہ یونیورسٹی بھی28اپریل تک بند رہے گی۔مقبوضہ کشمیرمیں سول سیکریٹریٹ دفاتر منتقلی کو موخر کرنے کے فیصلے کے بعد کٹھ پتلی سرکارنے کہا ہے کہ مختلف محکموں کے افسران و ملازمین جو سول سیکرٹریٹ میں تعینات ہیں،جموں اور سرینگر کے سیکریٹریٹ میں کام کرینگے ۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق زرعی پیدوار و بہبود کسان محکمہ کے ڈائریکٹر فائنانس،ایڈیشنل سیکریٹری،انڈر سیکرٹری اور ان کا عملہ،محکمہ اینمل شیپ ہسبنڈری کے ڈائریکٹر فائناس،ڈپٹی سیکرٹری(قانون)انڈر سیکرٹری اور ماتحت عملہ،ا آر آئی ٹرینگس کے ایڈیشنل سیکرٹری،محکمہ کاپریٹو کے انڈر سیکرٹری و دیگر ماتحت عملہ،شہری ہوا بازی کے انڈر سیکرٹری کے علاوہ دیگر ماتحت عملہ سرینگر کے سول سیکرٹریٹ میں ہی تعینات رہیں گے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%D8%B4%D8%B1%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%AD%D8%AA%D8%AC%D8%A7%D8%AC-%D9%85%D8%B8%D8%A7%DB%92
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کےتشویشناک اقدامات،پاکستان کی شدید مذمت
Published On 26 April,2021 04:49 pm
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری پرتشدد کارروائیوں اور تشویشناک اقدامات کی مذمت ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اس اقدام کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ ان غیر قانونی کارروائیوں میں نماز کے لئے آنے والے افراد کو ہراساں کرنا بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاری اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی دیگر پابندیاں شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے شروع ہوتے ہی ان غیر قانونی اقدامات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان فلسطینیوں کی غیر جانبدارانہ حق خود ارادیت کی دو ٹوک حمایت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انصاف پر مبنی اور پائیدار امن کے لئے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل نا گزیر ہے جن میں 1967ء سے پہلے کی سرحد اور القدس الشریف کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/599029_1
رومانیہ نے بھی روسی سفارتکار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا
Published On 26 April,2021 04:32 pm
رومانیہ: (دنیا نیوز) رومانیہ نے بھی روسی سفارت کار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔
رومانیہ کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ روسی ڈپلومیٹ کو غیر پسندیدہ شخص قرار دے کر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا۔ یہ عمل جمہوریہ چیک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے کیاگیا ہے۔
روس نے جمہوریہ چیک کے 20 سفارت کاروں کو نکال دیا تھا۔ اس سے پہلے جمہوریہ چیک نے بھی روس کے 18 سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا ، سفارت کاروں کو نکالنے کا سلسلہ روس پر امریکی پابندیاں لگائے جانے کے بعد شروع ہو اتھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/599022_1
مقبوضہ کشمیر :آزادی کے حق میں پوسٹرز اوربینرزآویزاں
26 April, 2021
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز اور بینر ز لگائے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد تک جدوجہد آزادی جاری ر کھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے
سرینگر(این این آئی)کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر جسٹس اینڈ پیس اینی شی ایٹو ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی،ریزسٹنس موومنٹ، کشمیر حریت یوتھ فورم اور جموں و کشمیر جسٹس لیگ نے پوسٹرز اوربینرز نوہٹہ، بٹہ مالو، چھتہ بل اور دیگر علاقوں میں لگائے ۔ پوسٹرز میں بھارت پر زوردیاگیاہے کہ وہ جموں و کشمیر کی شناخت اور متنازعہ حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے 5 اگست 2019 کا فیصلہ واپس لے ۔ پوسٹرز میں اس بات کا اعادہ کیاگیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔ پوسٹرز اور بینر ز میں کہاگیا ہے اگر بھارت دنیا کی سب سے بڑی نام نہادجمہوریت ہے تو اس کو جموں و کشمیر کے عوام کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہیے اورعوام کا مطالبہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور دفعہ370 اورA 35 کی بحالی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-26/1814452
اسرائیل کا شام میں ایرانی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ ، 3 افراد ہلاک
26 April, 2021
شام میں موجود ایران کے آئل ٹینکر پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی وزارت تیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہربانیاس کے ساحل پر کھڑے ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کو امدادی کارروائیوں کے بعد فوری طور پر بجھا دیا گیا تاہم ممکنہ طور پر آگ ڈرون حملے کے نتیجے میں لگی۔شام میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم برطانوی تنظیم کا کہنا ہے کہ شام میں کھڑے ایرانی آئل ٹینکر کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تاہم حملہ کس نے کیا اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-26/1814446
راکٹ حملہ، اقوام متحدہ کے 3اہلکارزخمی
26 April, 2021
مالی میں اقوام متحدہ کے 3اہلکارراکٹ حملے میں شدید زخمی ہوگئے
بماکو(اے ایف پی)یواین عہدیدار کے مطابق راکٹ حملہ شورش زدہ ریاست ساحل میں واقع فوجی بیس پر کیا گیا۔قبائلی رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ فوجی کیمپ پر راکٹ فائر کئے گئے جنہوں نے چاڈ سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کی بیرکس کو نشانہ بنایا
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-26/1814458
شام کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی کارروائیوں کا جواب آئے گا :سربراہ ایرانی فوج
26 April, 2021
ایران کی مسلح فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اسرائیل کا گمان ہے کہ شام کو نشانہ بنانے پر اس کے سامنے کوئی جواب نہیں آئے گا
تہران(دنیا مانیٹرنگ)ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے گزشتہ روز باقری کا یہ بیان نشر کیا کہ "صہیونیوں کا یہ خیال ہے کہ وہ شام کی اراضی کو مستقل صورت میں نشانہ بنا سکتے ہیں اور سمندر میں مختلف جگہوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور اس پر کوئی جوابی کارروائی بھی نہیں ہو گی۔ہم اس بارے میں کچھ نہیں کہیں گے کہ یہ کارروائی کون کرے گا اور ہم نہیں جانتے کہ وہ کون ہیں البتہ مزاحمتی محاذ اس حوالے سے مرکزی جواب پیش کرے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-26/1814442
بابری مسجد تنازع:بھارتی سپریم کورٹ کاثالثی کیلئے شاہ رخ سے رابطے کا انکشاف 26 April, 2021
بھارتی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بوبڑے بابری مسجد تنازع میں اداکار شاہ رخ خان سے ثالثی کرانا چاہتے تھے
نئی دہلی (این این آئی)خیال رہے کہ جسٹس اے بوبڑے 2 روز قبل ہی بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں، وہ بابری مسجد کیس پر فیصلہ سنانے والے پانچ ججوں میں شامل تھے ۔جسٹس بوبڑے کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہونے والی الوداعی تقریب میں بار کے صدر اور سینئر وکیل وکاس سنگھ نے انکشاف کیا کہ جسٹس بوبڑے چاہتے تھے کہ ایودھیا کا مسئلہ ثالثی سے حل ہوجائے ۔ وکاس سنگھ کے مطابق جسٹس بوبڑے کے کہنے پر انہوں نے شاہ رخ خان سے بات بھی کی جس پر وہ راضی ہوگئے کیونکہ وہ خود بھی سمجھتے تھے کہ ثالثی ہی سب سے بہتر راستہ ہے جس کے ذریعے ہندو مسلمان مل جل کر رہ سکتے ہیں۔ وکاس سنگھ کے مطابق بدقسمتی سے ثالثی کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا اور عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-26/1814436
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-26&edition=KCH&id=5602613_96614872
نائیجیریا میں داعش سے منسلک گروہ کے جنگجوؤں نے فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 33 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا میں ایک فوجی اڈے پر مسلح جنگجوؤں نے حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا یہاں تک کہ بری فوج کی مدد کے لیے فضائیہ کو طلب کیا گیا۔
فوجی لباس زیب تن کیئے حملہ آور 16 بندوق والے عسکری ٹرکوں اور 6 بارودی سرنگوں سے بچنے والی فوجی گاڑیوں کے ذریعے پہنچے تھے۔ نائیجیریا کی فضائیہ نے بمباری کرکے حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا تاہم اس دوران 33 فوجی اہلکار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق داعش کی مقامی تنظیم سے ہے۔ حملہ آوروں نے فوجی اڈے سے پہلے راستے میں آنے والے ایک پولیس ہیڈکوارٹر کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔
واضح رہے کہ ابھی ایک ماہ قبل ہی شمال مشرقی نائیجیریا میں شدت پسندوں کے 4 مختلف حملوں میں 30 کے قریب فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ کارروائیاں زیادہ تر بوکو حرام سے علیحدگی اختیار کرکے داعش میں شامل ہونے والے گروپ نے کی ہیں۔
https://www.express.pk/story/2171485/10/
افغانستان کے صوبے کنڑ کے گورنر ہاؤس میں مقابلہ حسن قرأت کی تقریب میں راکٹ سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے کنڑ کے گورنر ہاؤس میں طلبا کے درمیان حسن قرأت اور قرآن کوئز کی تقریب میں نامعلوم مقام سے راکٹ داغا گیا جس کے نتیجے میں 3 طلبا اور عملے کے 2 ارکان زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سے دو حالت کی نازک بتائی جارہی ہے۔ خوش قسمتی سے گورنر اقبال سعید حملے میں محفوظ رہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب صوبے لوگر کی قیمتی تانبے کی کان کی حفاظت پر مامور پولیس پارٹی پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور جاتے ہوئے اسلحہ اور پولیس کی گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
ادھر صوبے قندھار میں بارودی سرنگ دھماکے میں اسپیشل پولیس کے ضلعی چیف وارث اچکزئی ہلاک ہوگئے جب کہ ان 4 محافظ شدید زخمی ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
https://www.express.pk/story/2171445/10/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108301568&Issue=NP_PEW&Date=20210426
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی جاری،آزادی کے حق میں پوسٹر،بینر آویزاں
پیر 26 اپریل 2021ء
سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی جاری ہے آزادی کے حق میں پوسٹر اور بینر آویزاد کردیئے گئے ۔ کورونا کی سنگین صورتحال کے باوجود فوجی آپریشنز کئے جارہے ہیں، بڈگام میں نوجوان گرفتارکرلیا گیا، پلوامہ سے 56سالہ شخص عبدالغنی کی لاش برآمدہونے سے کہرام مچ گیا ، شہریوں نے مظاہرے کئے ہیں۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ اپنی جیلوں میں قید تمام غیرقانونی کشمیری قیدیوں کو رہا کرے۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز اور بینر ز لگائے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد تک جدوجہد آزادی جاری ر کھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر جسٹس اینڈ پیس انشیٹو، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی،ریزسٹنس موومنٹ، کشمیر حریت یوتھ فورم اور جموں و کشمیر جسٹس لیگ نے پوسٹرز اوربینرز نوہٹہ، بٹہ مالو، چھتہ بل اور دیگر علاقوں میں لگائے ۔ پوسٹرز میں بھارت پر زوردیاگیاہے کہ وہ جموں و کشمیر کی شناخت اور متنازعہ حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے 5 اگست 2019 کا فیصلہ واپس لے ۔ پوسٹرز میں اس بات کا اعادہ کیاگیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔ پوسٹرز اور بینر ز میں کہاگیا ہے اگر بھارت دنیا کی سب سے بڑی نام نہادجمہوریت ہے تو اس کو جموں و کشمیر کے عوام کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہیے اورعوام کا مطالبہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور دفعہ370 اورA 35 کی بحالی ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی کورونا کی سنگین صورتحال کے باوجود کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ فوجی آپریشنز جاری ہیں،فوجی آپریشن کے دوران ضلع بڈگام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔پلوامہ میں ایک لاش برآمد ہونے سے علاقے میں کہرام مچ گیا،کئی علاقوں میں لوگوں نے مظاہرے کئے ۔ کے پی آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے طول و عرض میں قابض بھارتی فوج کی کورونا کی سنگین صورتحال کے
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D8%AC-%D8%AD%D9%82-%D9%85
فلسطینیوں پر حملے قابل مذمت، اسرائیل غنڈہ گردی بند کرے :ایران
پیر 26 اپریل 2021ء
تہران (این این آئی ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر حملے قابل مذمت ہیں،اسرائیل غنڈہ گردی بند کرے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل غاصب اور قابض ملک ہے ، ایران فلسطین کی آزادی کے لیے تحریک کی حمایت جاری رکھے گا،تفصیلات کے مطابق ایران نے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کی منظم غنڈہ گردی اور فلسطینی شہریوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورصہیونی ریاست پر زور دیا ہے کہ وہ القدس کے فلسطینی باشندوں کے خلاف وحشیانہ تصرفات اور مظالم بند کرے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران القدس کے فلسطینی باشندوں پر اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر روکنے اور فلسطینی مقدسات کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران بیت المقدس کے فلسطینی نوجوانوں کے عزم و استقلال کی تحسین کرتا ہے ۔سعید خطیب زادہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے منظم جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایران فلسطین کی آزادی کے لیے فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔
https://www.roznama92news.com/%D9%81%D9%84%D8%B3%D8%B7%DB%8C%D9%86%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%D9%82-%DA%AF%D8%B1%D8%AF%DB%8C-%D8%A8%D9%86%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86
ترکی کا آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی تسلیم کرنے پر امریکہ سے شدید احتجاج، سفیر کی طلبی
پیر 26 اپریل 2021ء
انقرہ (این این آئی) ترکی میں امریکی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے آرمینی باشندوں کی نسل کشی تسلیم کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ نائب وزیر خارجہ سادات ونال نے امریکی سفیر ڈیوڈ سیٹر فیلڈ کو آگاہ کیا کہ بائیڈن کے بیان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے اور انقرہ نے اسے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بیان کی وجہ سے تعلقات میں ایک ایسا گھائو آیا ہے جس کا علاج کرنا مشکل ہو گا۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ 1915 کو عثمانی سلطنت کے فوجیوں نے آرمینیا میں نہتے لوگوں کی بڑی تعداد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔1915 کی ایک تصویر میں ایک عثمانی فوجی دکھایا گیا ہے جو ایک آرمینیائی گائوں میں لاشوں پر کھڑا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔جوبائیڈن نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ 1915 میں ہونے والی ہلاکتیں نسل کشی کے مترادف ہیں۔ یہ ایک تاریخی اعلان ہے جس نے ترکی کو مشتعل کردیا اور نیٹو کے رکن ممالک مابین تعلقات کو مزید کشیدہ کردیا ہے ۔ترک صدر رجب طیب ااردوان نے جوبائیڈن کے اس اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے استنبول میں آرمینیائی عیسائی پادری کو لکھے گئے مکتوب میں تیسرے فریق کو اپنے ملک کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ۔ترک وزیر خارجہ میلوت جاوش اوگلو نے کہا کہ ترکی اپنی تاریخ کے بارے میں کسی سے سبق حاصل نہیں کرتا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C-%DA%A9-%DA%A9%D8%B4%DB%8C-%D8%AA%D8%B3%D9%84%DB%8C%D9%85-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%B4%D8%AF%D9%81%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D9%84%D8%A8%DB%8C
فلسطینیوں کا دفاع قبلہ اول مارچ، جھڑپیں، درجنوں زخمی
پیر 26 اپریل 2021ء
غزہ (این این آئی)فلسطینیوں نے دفاع قبلہ اول کیلئے مارچ کیا ،اسرائیلی فورسز سے جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی روزہ داروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی، صوتی بموں کا استعمال کیا ، دھاتی گولیاں چلائیں،امام مسجد اقصیٰ عکرمہ صبری نے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باہر ہزاروں فلسطینیوں نے پرچم اٹھا کر ریلی میں شرکت کی ، اسرائیلی قبضے اور بنیادی حقوق کی ورزیوں کے خلاف نعرے بازی کی،تفصیلات کے مطابق پرانے بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی روزہ داروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی روزہ داروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی، صوتی بم استعمال کیے اور دھاتی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ۔ہلال احمر فلسطین کے مطابق زخمی ہونے والے بعض فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ چار زخیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، بیت المقدس کے شمالی پناہ گزین کیمپ قلندیا میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے قلندیا کیمپ میں بڑی تعداد میں فلسطینوں نے چیک پوسٹ کی طرف مارچ کیا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے باہر ہزاروں فلسطینیوں نے ایک اجتماعی ریلی میں شرکت کی۔ اس ریلی کے انعقاد کا مقصد رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز سے ہی ان کے خلاف اسرائیلی حملوں کو مسترد کرنا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد اقصی میں شام کی نماز اور تراویح کی نماز ختم ہونے کے بعد ہزاروں افراد بے ساختہ جمع ہوگئے ۔ انہوں نے شہر میں اسرائیلی قبضے اور بنیادی حقوق کی ورزیوں کے خلاف نعرے لگائے ۔شرکا نے فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔ اس کے علاوہ ان کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے تھے جن پر بیت المقدس پر فدا ہوں جیسے نعرے درج تھے ۔خیال رہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور مسلح اسرائیلی فوج کے مابین جھڑپیں دیکھنے میں آئیں ، جس کے نتیجے میں کم از کم 105 فلسطینی زخمی ہوئے ۔ بعض شہریوں کو معمولی اور بعض کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D9%81%D9%84%D8%B3%D8%B7%DB%8C%D9%86%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%AF%D9%81%D8%A7%D8%B9-%D8%A7%D9%88%D9%84-%D9%85%D8%A7%D8%AC%D9%86%D9%88%DA%BA-%D8%B2%D8%AE%D9%85%DB%8C
امریکا نے آرمینی باشندوں کے قتل کو نسل کشی قراردیدیا،ترکی سیخ پا
25 April, 2021
صدر جوبائیڈن نے 1915 میں عثمانی فورسز کے ہاتھوں آرمینی باشندوں کے قتل عام کو نسل کشی قراردے دیا
واشنگٹن (اے ایف پی) ترک صدر طیب اردوان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس موضوع پر بحث تاریخ دانوں پر چھوڑ دی جائے ، تیسرے فریق اس پر سیاست نہ کریں،ترکی میں اس امریکی بیان پر شدید غم وغصہ پایا جاتاہے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-25/1814117
نفرت انگیز مواد، 19 ہزار 727 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند
25 April, 2021
قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کی جانب سے کہا گیا ہے
اسلام آباد (این این آئی)قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 19 ہزار 727 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر د ئیے گئے ہیں۔نیکٹا کے مطابق یہ تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کی جانب سے بند کئے گئے ہیں۔نیکٹاکے مطابق ان بلاک کئے گئے اکاؤنٹس میں سے 9 ہزار 633 پیجز مذہبی منافرت پھیلا رہے تھے ۔نیکٹا کے مطابق 10 ہزار 94 سوشل میڈیا اکاؤنٹس دہشت گردی کو فروغ دے رہے تھے ۔نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق مواد پھیلانے والی 5 ویب سائٹس بھی بلاک کی گئی ہیں۔ سماجی رابطے کے اداروں نے یہ اکاؤنٹس پی ٹی اے کی درخواست پر بند کئے ہیں۔نیکٹا نے کہا کہ پاکستان نے 2020 ء میں 24 ہزار 38 شکایات سماجی رابطے کے اداروں کو درج کرائی تھیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-25/1814041
باجوڑ:تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، اسلحہ بارود برآمد
25 April, 2021
دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے گولے ،آئی ای ڈیز، بارودی سرنگیں ملیں
باجوڑ(این این آئی)باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کامیاب کارروائی، تخریب کاری کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،تحصیل ماموند کے علاقے غاخی میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لئے گئے ، ہفتہ کے دن تحصیل ماموند کے علاقے غاخی میں حساس اداروں کی اطلاعات پرایک آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، گولے ، آئی ای ڈیز، بارودی سرنگیں اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا، برآمد شدہ بارودی مواد اور اسلحہ دہشت گردوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر باجوڑ اور دیگر علاقوں میں تخریب کاری کے لئے استعمال کرنا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-25/1814034
سر ی لنکا،ایسٹر دھماکوں کے شبہ میں مسلم رکن پارلیمنٹ گرفتار
25 April, 2021
سری لنکن پولیس نے 2019 کے ایسٹر دھماکوں سے تعلق کے شبہ میں مسلم رکن پارلیمنٹ رشاد باتھی الدین کو گرفتار کر لیا
کولمبو (اے ایف پی) پولیس ترجمان کے مطابق سابق وزیر اور رکن پارلیمنٹ رشاد باتھی الدین اور ان کے بھائی کو صبح سویرے ان کے گھروں سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ، انہیں حالات اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ ایسٹر دھماکوں میں 279 افراد ہلاک ہوئے تھے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-25/1814122
افغانستان ، منی بس کے بارودی سرنگ کیساتھ ٹکرانے سے پانچ ہلاک
25 April, 2021
افغان شہر غزنی کے مضافات میں منی بس کے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کیساتھ ٹکرانے سے 5 افراد ہلاک، 2 زخمی ہو گئے
کابل (شِنہوا) پولیس کے مطابق لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ، کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-25/1814128
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-24&edition=KCH&id=5599449_27213117
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108298511&Issue=NP_PEW&Date=20210425
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108298411&Issue=NP_PEW&Date=20210425
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108298414&Issue=NP_PEW&Date=20210425
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108298393&Issue=NP_PEW&Date=20210425
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/25042021/p1-lhr013.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/04/25042021/P6-ISB-015.jpg
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کا رمضان میں ظالمانہ آپریشن،گرفتاریاں
اتوار 25 اپریل 2021ء
سرینگر(کے پی آئی ) مقوضہ کشمیر میں قابض فوج کا رمضان میں بھی ظالمانہ آپریشن اور گرفتاریاں جاری ہیں برطانیہ میں بھی بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے ۔ 1990 کی طرز پر دوبارہ سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ، کورونا کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے ،سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کے موذن کا انتقال ہوگیا،مقبوضہ کشمیرمیں جموں کے خانہ بدوشوں نے ڈپٹی کمشنر جموں کے دفتر کے باہر جموں سے کشمیر روایتی مائیگریشن کرنے کی اجازت کیلئے احتجاج کیا ، تفصیلات کے مطابق سوپور میں فوجی آپریشن میں چار نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ،ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے ایک خصوصی اجلاس میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،علاوہ ازیں ضلع انتظامیہ سرینگر نے مزید 6علاقوں کو محدود پابندی والے علاقوں کے زمرے میں شامل کیا ہے جن میں بٹہ مالو ، خانیار، جڈی بل، خشخاش باغ سینٹر جیل اور ریشی پورہ کھمبر شامل ہے ۔بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تحریک کشمیر برطانیہ کی کال پرملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے ، مظاہرین نے پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف نعرے درج تھے ۔شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ نے اپنے شوہر سمیت بھارتی جیلوں میں نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔جموں کشمیر بینک کے گرفتار سابق چیئر مین کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82-%DA%A9%D8%B1%D8%A8%DB%8C-%D9%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%85
مقبوضہ کشمیر: کورونا سے مزید 8 جاں بحق، کشتواڑ میں لاش برآمد
هفته 24 اپریل 2021ء
سرینگر(کے پی آئی،این این آئی )مقبوضہ کشمیر میں کوروناسے مزید1965متاثر، 8افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2092 تک پہنچ گئی،کشمیر یونیورسٹی بھی 2دن کیلئے بند کردی گئی۔کشتواڑ میں لٹکتی ہوئی لاش برآمد کی گئی ،لاش شناخت دیپ کمار سے ہوئی ہے ۔ باش اور برفباری کے باعث سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی جبکہ سینکڑوں گاڑیاں پھنس کے رہ گئی،برطانیہ میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے موقع پرپاکستانیوں اور کشمیریوں نے بھارت کے کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم اور کشمیر پر ناجائز فوجی قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کئے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایاز اکبر کی اہلیہ طویل علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ گزشتہ 8 برس سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ حریت رہنما محمد اشرف صحرائی اور غلام محمد صفی نے انتقال پر اظہارتعزیت کیا ہے ۔ایاز اکبر 2018سے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے جنوبی ضلع پلوامہ میں ایک بارودی سرنگ کو برآمد کرکے ناکارہ بنانے ، ضلع سانبہ میں زنگ آلودہ گرینیڈ اور191گولیاں بر آمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں فضائی آلودگی میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا جس سے صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے ۔پیر پنچال کے آر پار میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%AF-
اسرائیلی فائرنگ،110فلسطینی روزہ دار زخمی(رکاوٹوں کے باوجودقبلہ اول میں 60ہزار افراد کی نمازجمعہ
هفته 24 اپریل 2021ء
غزہ (نیٹ نیوز ،صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے فلسطینی روزہ داروں پر فائرنگ کردی جس سے 110 شہری زخمی ہو گئے ،رکاوٹوں کے باوجود قبلہ اول میں 60ہزار افراد نے نماز جمعہ ادا کی۔ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فورسز نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا دمشق گیٹ پر گولیاں برسا دیں،شہری مسجد جانے کی بجائے خون میں نہائے ہسپتال پہنچ گئے ،مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں ، گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور ،خواتین کو ہراساں کیا گیا ،فورسز نے صحافی سمیت 50فلسطینی گرفتار کرلئے ،جھڑپوں میں 20صہیونی اہلکار زخمی ہوئے ۔98 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاوابولا ،بیحرمتی کی ۔ فلسطینی وزارت برائے امور خارجہ اور تارکین وطن نے فلسطینیوں پر حملے کی مذمت کی ہے ،فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق نے اٹارنی جنرل سے فیس بک کی ایک رپورٹ کی تحقیقات کھولنے کے لئے کہا ہے جس میں اشارہ دیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ایک ماتحت سکیورٹی سروس نے فلسطینی شہریوں کی جاسوسی کی ہے ۔ یہودیوں نے رمضان میں مسجد اقصیٰ میں کھانے کا سامان لانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا ،اسرائیلی زندانوں میں مسلسل 18سال تک پابند سلاسل رہنے والے فلسطینی شہری عاصم کو گزشتہ روز رہا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی فلسطینیوں پر اسرائیل کا ظلم نہ رک سکا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فورسز نے نوجوانوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، اندھا دھند فائرنگ سے 110سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%B2%D8%AC%D9%85%DB%81
افغانستان:امریکی فوج کی یکم مئی سے انخلا کی تیاریاں شروع،مقامی ٹھیکیداروں سے معاہدے ختم
هفته 24 اپریل 2021ء
کابل ،واشنگٹن(صباح نیوز،این این آئی) افغانستان سے امریکی فوج نے یکم مئی سے انخلا کی تیاریاں شروع کردی،مقامی ٹھیکیداروں سے معاہدے ختم کئے جارہے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار کے مطابق 11ستمبر سے قبل انخلا متوقع ہے دوسری جانب امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکینزی نے کہا ہے کہ تحریک طالبان نے اپنی صفوں میں 50 ہزار ارکان شامل کئے ، امریکی مفادات پر ضرب کے لیے ایران، افغانستان میں نفوذ بڑھا رہا ہے۔جرمنی نے انخلا کے بعد بھی افغانستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں 15 افغان شہری جاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہوگئے ۔ ،تفصیلات کے مطابق امریکی افواج نے افغانستان سے اپنے انخلا ء کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یکم مئی کو انخلا کے آغاز سے پہلے نہ صرف امریکی فوج نے اپنا ساز و سامان واپس بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، بلکہ ساتھ ہی مقامی ٹھیکیداروں سے اپنے معاہدے ختم کرنا شروع کر دئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ اطلاع، مریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے دی ہے ۔اس فوجی انخلا کو صدر جو بائیڈن 20 برسوں پر محیط امریکہ کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کا نام دیتے ہیں۔ افغانستان میں اس وقت امریکہ کے تقریبا 2500 اور اتحادی افواج کے تقریبا 7000 ہزار فوجی موجود ہیں۔رواں مہینے کے وسط میں بائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ انخلا کے حتمی مرحلے کا آغاز یکم مئی سے ہو گا، جو 11 ستمبر سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔دریں اثنا امریکی جنرل میکینزی نے کہا ہے کہ ایران امریکی مفادات کونقصان کرنے کے لیے افغانستان میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے آنے والے مہینوں میں تمام غیر ملکی افواج کی افغانستان سے واپسی کے بعد وہاں پر افغان سکیورٹی فورسز کی سرزمین پر کنٹرول برقرار رکھنے کی صلاحیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ اس وقت زمین پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کی افغان فوج کی قابلیت کس حد تک ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہماری روانگی کے بعد افغان فضائیہ کی ہوابازی کی صلاحیت خاص طور پر اس کے بعد جب ہم افغانستان میں فضائی مدد نہیں کریں گے افغان فوج کیسے صورت حال پر قابو پا سکے گی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%81%D8%BA%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%DB%92-%D9%85%D8%AF%DB%92-%D8%AE%D8%AA%D9%85
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108293098&Issue=NP_PEW&Date=20210423
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108293109&Issue=NP_PEW&Date=20210423
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108293100&Issue=NP_PEW&Date=20210423
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108293113&Issue=NP_PEW&Date=20210423
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108293120&Issue=NP_PEW&Date=20210423
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108293105&Issue=NP_PEW&Date=20210423
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108293108&Issue=NP_PEW&Date=20210423
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108293126&Issue=NP_PEW&Date=20210423
امریکا :مسلمانوں پر مزید پابندیاں روکنے کا بل منظور
23 April, 2021
ایوان نمائندگان کے 218ارکان نے بل کی حمایت ، 208نے خلاف ووٹ دیا
واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی ایوان نمائندگان نے مستقبل کے صدور کو مذہبی بنیاد پر سفری پابندیاں لگانے سے روکنے کے بل کی منظوری دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ بل ‘‘نو بین ایکٹ’’سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے بعض ملکوں کے مسلمانوں کے امریکا داخلے پر پابندی کے متنازعہ فیصلے کا جواب ہے جس کے تحت بعض مسلم اکثریتی ملکوں کے مسلمانوں کے امریکا داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مذکورہ بل کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے ۔ایوان نمائندگان کے 218 ارکان نے بل کی حمایت کی، 208 نے اس کے خلاف ووٹ دیا، ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد اس بل کو سینیٹ میں بھیجا جائے گا
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-23/1813133
سلوواکیہ کا تین روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم
23 April, 2021
سلوواکیہ نے تین روسی سفارت کاروں کو سات روز کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا
براٹیسلاوا (اے ایف پی)سلوواکیہ کے وزیر اعظم ایڈورڈ ہیگر نے کہا روسی مشن کے تین نمائندے سلوواکیہ میں اپنی سرگرمیاں بند کر دیں اور سات روز کے اندر ملک سے نکل جائیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-23/1813126
کابل:جھڑپوں میں 78 جنگجوؤں سمیت 93 ہلاک،47 زخمی
23 April, 2021
افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور طالبان کے حملوں میں 78 جنگجوؤں سمیت 93افراد ہلاک، 47 زخمی ہو گئے
کابل(دنیا مانیٹرنگ، شنہوا) افغان وزارت دفاع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف کارروائیوں میں 78 جنگجو ہلاک ، 44 زخمی ہو ئے ، یہ کارروائیاں غزنی ، زابل ، ہرات ، پکتیکا ، بلخ ، نمروز ، ہلمند اور قندھار کی گئیں، جن میں 8 جنگجوؤں کو گرفتار بھی کیا گیا، کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں ہتھیار قبضے میں لئے ، 36 دیسی ساختہ بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں۔ طالبان نے جنگجوؤں کی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔ ادھر بلخ میں رات گئے شروع ہونیوالی جھڑپوں کے دوران 8 افغان فوجی ہلاک ہوگئے ۔ مقامی گورنر کے مطابق جھڑپوں کے دوران افغان فضائیہ نے طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ادھر غور اور پروان میں طالبان کے حملوں میں تین طلبہ اور ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-23/1813128
بھارت ، کسانوں کا ایک بار پھر دلی کی جانب مارچ
23 April, 2021
مشرقی پنجاب اور دیگر صوبوں سے کسانوں نے بڑی تعداد میں ایک مرتبہ پھر دارالحکومت کی جانب مارچ شروع کر دیا
نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ ،نیوز ایجنسیاں ) کسانوں کے قافلے میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ کسان رہنماؤں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ کورونا وائرس اور حکومت دونوں کے خلاف لڑ رہے ہیں، عالمی وبا کے دنوں میں اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سے وہ سمجھتے ہیں مگر ان کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔ انہوں نے دھرنے میں شریک تمام کسانوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-23/1813132
امریکا ،پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام لڑکی ہلاک،کولمبس میں احتجاج
23 April, 2021
امریکی ریاست اوہائیو کی پولیس نے چاقو سے مسلح سیاہ فام لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کردیا
واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک)واقعہ پر کولمبس شہر میں احتجاج، پولیس کے مطابق لڑکی کو جس وقت گولی ماری گئی، وہ دوسری لڑکی کیساتھ مبینہ طور پر لڑائی میں مصروف تھی۔ چائلڈ سروسز کے مطابق ہلاک لڑکی کی شناخت 16 سالہ ماخیا برائنٹ کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو میں ہلاک لڑکی کو ہاتھ میں چاقو لئے دوسری لڑکی کیساتھ الجھتے دیکھا جا سکتا ہے ، اس دوران گولی کی آواز سنائی دیتی ہے اور لڑکی زمین پر گر جاتی ہے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-23/1813130
اسرائیل کی میزائل فیکٹری میں زور دار دھماکہ
Apr 21, 2021 | 22:58:PM
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کی سرکاری میزائل فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے اٹھنے والے شعلے میلوں دور تک دیکھے گئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق دھماکہ سرکاری میزائل فیکٹری تومر میں ہوا ہے جہاں راکٹ اور میزائلوں کے انجن بنائے جاتے ہیں۔ دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک تجربے کا نتیجہ تھا جو مکمل طور پر کنٹرولڈ تھا اسی لیے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث ایرانی میڈیا میں اس دھماکے کو اس طرح پیش کیا گیا جیسے یہ کوئی سبوتاژ کی کارروائی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/21-Apr-2021/1279686?fbclid=IwAR3f7CWp6E2xZndD2YsTfmnh31x1gdCJkMj3kbRydhNL7d83Jh1Gz607oKQ
کوئٹہ دھماکا خود کش تھا، وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کردی
Published On 22 April,2021 02:17 pm
کوئٹہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والا دھماکا خود کش تھا، حملہ آور گاڑی میں ہی بیٹھا رہا، ساٹھ سے 80 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
اسلام آباد میں کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی تفتیش کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ پاکستان کی ترقی کے خلاف پڑوسی ملک میں سازشیں کی جا رہی ہیں۔ سکیورٹی کے 22 اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ چیف سیکرٹری سے فوری تحقیقات کا کہا ہے۔ پاکستان کی ترقی جنہیں ایک آنکھ نہیں بھاتی وہ غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سے 3 لاکھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس صرف بھارت سے گزشتہ 10 دنوں میں کھلے۔ گوادر اور بلوچستان پاکستان کی ترقی کا نام ہیں، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہزاروں قربانیوں کے بعد دہشتگردی کو شکست دی، عظیم فوج کےساتھ دہشتگردی کے ہر حملے کو شکست دیں گے، 22 کروڑ افراد ملکی دفاع کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ میں سرینا چوک کے قریب ہوٹل پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے تھے۔ وزیراعظم نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش اور تہہ تک پہنچنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/598433_1
مقبوضہ کشمیر:عمران خان ، جنرل باجوہ کی تصاویر والے پوسٹرز چسپاں
22 April, 2021
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں
سرینگر(خبرایجنسیاں) جن پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر موجود ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حق خود ارادیت فورم کی طرف سے چسپاں پوسٹروں میں ‘‘کشمیری عوام کا ترجمان عمر ان خان، کشمیریوں کا وکیل پاکستان، پاکستانی و کشمیری یک جان دو قالب، کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان کی جنگ ہے ، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمار اہے ،کشمیری پاکستان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکر گزار ہیں اور کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ’’جیسے نعرے درج ہیں۔ مزیدبرآں بھارتی پولیس نے بدھ کو ضلع بانڈی پورہ میں مشتاق احمد اور سجاد احمد کو گرفتار کیا۔ ادھرادھم پور جیل میں قید چیئرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی بیمار ہوگئے ۔علاو ازیں حریت رہنمائوں نے چھاپوں ، محاصروں اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران نہتے کشمیریوں کے قتل ،خواتین کے انسانی ڈھال کے طورپر استعمال اور گھروں کو تباہ کئے جانے پر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-22/1812493
امریکی پولیس اہلکار سیاہ فام جارج فلوئیڈ کا قاتل قرار
22 April, 2021
امریکی شہر منیاپولس کی 12 ارکان پر مشتمل عدالتی جیوری نے سابق پولیس اہلکار ڈیرک شاوین کو سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کا مجرم قرار دے دیا
منیاپولس (رائٹرز)عدالت نے اسے تینوں الزامات سیکنڈ ڈگری قتل، تھرڈ ڈگری قتل اور قتل عام میں مجرم قرار پایا ہے ۔صدر جو بائیڈن نے فیصلے پر اپنے ردعمل میں نسل پرستی کو امریکی قوم پر بدنما داغ قرار دے دیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق عدالتی جیوری چھ سفید فام اور چھ غیر سفید فام ارکان پر مشتمل تھی، کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے عدالت کے گرد بڑی تعداد میں نیشنل گارڈ اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔ فیصلہ سننے کیلئے کثیر تعداد میں لوگ جارج فلائیڈ سکوائر پر جمع تھے ،انہوں نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی میں رقص کیا، ادھر صدر جوبائیڈن نے فیصلے پر اپنے ردعمل جارج فلوئیڈ کی موت کو دن کی روشنی میں قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالتی فیصلے سے سکون پہنچا ، ہمیں پولیسنگ اور فوجداری نظام انصاف میں موجود نسلی امتیاز کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ فیصلے کے بعد انہوں نے جارج فلائیڈ کے اہل خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-22/1812496
سرکاری عمارتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا کیس ، مقدمہ کے گواہان 29 اپریل کو طلب
22 April, 2021
انسداد دہشت گردی عدالت میں لاہور کی سرکاری عمارتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی پلاننگ کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی
لاہور (اپنے خبر نگار سے )عدالت نے مقدمہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر 29 اپریل کو طلب کر لیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے کورونا وا ئرس کا شکار ہونے کے باعث کیس میں کو ئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ڈیوٹی جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی۔5ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ۔ملزم سمر قند،عبدالرحمن ،عمران ،وزیر گل اور عصمت اللہ کو عدالت پیش کیا گیا ۔چالان کے مطابق ملزموں سے بارودی مواد،اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ملزم سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-22/1812586
کانگو، باغی ملیشیا کے حملے میں چھ بچوں سمیت 10 ہلاک
22 April, 2021
جمہوریہ کانگو کے شمال مشرقی صوبے ایتوری کے شہر نیارا پر باغی ملیشیا کے حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے
کنساشا (اے ایف پی)اقوام متحدہ کی امن فورس کے مطابق باغیوں نے حملے کے دوران متعدد دکانیں لوٹ لیں، ہلاک ہونیوالوں میں چھ بچے شامل ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-22/1812510
مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی امریکی کمیشن کی بھارت کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سفارش
22 April, 2021
امریکی کمیشن نے اقلیتوں سے ابتر سلوک کے پیش نظر مسلسل دوسرے سال بھارت کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کردی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت مخالف آوازوں کو دبا رہی ہے اور بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش سمیت ملک بھر میں بین المذاہب شادیوں پر پابندیوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم مودی کی حکومت نے ہندو قوم پرست پالیسیوں کو فروغ دیا جس کے نتیجے میں مذہبی آزادی کی منظم انداز میں خلاف ورزی ہوئی ہے ، اے ایف پی کے مطابق بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن کی اس سفارش پر ہندوستانی حکومت نے گزشتہ سال برہمی کا اظہار کیا تھا اور اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ امریکی محکمہ خارجہ اس مشورے پر عمل درآمد کرے گا اور اپنے قریبی اتحادی بھارت کی مذمت کرے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-22/1812519
نائیجیریا میں فورسز کی کارروائیاں،30 ڈاکوئوں سمیت40ہلاک
22 April, 2021
نائیجیریا کے صوبے زمفارا میں مختلف واقعات میں 30 ڈاکوؤں سمیت 40 افراد ہلاک ہو گئے
لاگوس (اے ایف پی) پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کے گروہ چار مختلف دیہات میں واردات کیلئے گئے جہاں مزاحمت پر انہوں نے 10 دیہاتی ہلاک کر دیئے ، بعدازاں پولیس کیساتھ مقابلے میں 30 ڈاکو مارے گئے ، باقی جنگلوں میں فرار ہو گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-22/1812508
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108291101&Issue=NP_PEW&Date=20210422
شام کی سرحد سے اسرائیلی جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا جو اسرائیل کے جنوبی علاقے النقب میں گرا، میزائل حملے میں ڈیمونہ کے خفیہ جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں جوہری ری ایکٹر کو نہیں بلکہ اسرائیلی طیارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
اسرائیلی ملٹری کے مطابق ڈیمونہ میں واقع جوہری ری ایکٹر کے علاقے میں میزائل حملے سے قبل دفاعی نظام کے تحت لگائے گئے سائرن بجنا شروع ہوگئے تاہم میزائل جوہری ری ایکٹر سے بہت دور گرا جب کہ حملے کے بعد شام میں جوابی کارروائی بھی کی گئی اور میزائل لانچر کو نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں 4 فوجی زخمی ہوئے جب کہ متعدد اسرائیلی میزائلوں کو خود کار دفاعی نظام کے تحت فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔ میزائل حملے سے متعلق ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ایران کی جانب سے جوہری ری ایکٹر پر حملے کے بعد اسرائیل کے ڈیمونہ میں خفیہ جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
https://www.express.pk/story/2169940/10/
افغان صوبے پراون اور غور میں طالبان کے حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے غور اور پراون میں طالبان کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، ہلاک افراد میں 3 طالب علم اور پولیس اہلکار سمیت حکومتی عہدیدار شامل ہے۔ پہلا واقعہ صوبے غور میں پیش آیا جہاں طالبان نے گاڑی روک کر 4 افراد کو گولیاں ماردیں جب کہ پراون میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق طالبان حملے کے بعد فرار ہوگئے جب کہ حملے میں 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب حملے سے متعلق طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا۔
https://www.express.pk/story/2169912/10/
مہمان نوازی نے دل جیت لئے ، شکر گزار ہیں: سکھ یاتری
جمعرات 22 اپریل 2021ء
لاہور(قاضی ندیم اقبال) پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک اٹل حقیقت ہے ، جسے کسی طور پر بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا ،جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں، امن ، بھائی چارہ اور انسانیت سے محبت بابا گورونانک دیو جی کے پیغام ہیں،حکومت پاکستان کی جانب سے جتنی محبت دی گئی اس کو بیان کرنا ممکن نہیں،یہاں سے ملنے والے پیار کی خوشبو سے بھارتی سر زمین کو بھی مہکانے کی کوشش کریں گے ۔اس امر کا اظہار بھارتی جتھہ لیڈر ہرپال سنگھ جھلہ، سردار گورمیت سنگھ بھواور سر دار امرجیت سنگھ بالاج پوری نے ’’92‘‘ نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا ۔سردار ہرپال سنگھ جھلہ نے کہا کہ گورو نانک دیو جی نے حق کی تبلیغ اپنے ماننے والوں تک پہنچائی، وہ اکال پرکھ (واحد ذات، حق تعالٰی) کے بھگت ہیں،ویساکھی تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے یاتریوں کے ساتھ جو محبت بھرا سلوک روا رکھا گیا،اس پر وزیر اعظم عمران خان، متروکہ وقف املاک بورڈ حکام اور پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے مشکور ہیں۔سردار گورمیت سنگھ بھو نے ’’92‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورو نانک پیغمبر اسلام کو اپنا راہبر سمجھتے تھے اور ان کی تعلیمات پر بھی یہی اسلامی رنگ ہے ،جنگیں کسی مسئلہ کا حل نہیں ہو سکتیں، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں، لہذا ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک اچھے ہمسائے کے طور پر کام کرنا چاہئے ۔سردار امر جیت سنگھ بالاج پوری نے ’’92‘‘ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور صاحب گورودوارہ سکھ مذہب کی شناخت کے ساتھ ساتھ خوبصورت طرز تعمیر کا بھی شاہکار ہے ،پاکستان یاترا پر آکر انسانیت کی تعظیم ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے ۔متروکہ وقف املاک بورڈحکام کی جانب سے سکھوں کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال اور یاتریوں کی تواضع دیکھ کر دل خوش ہو گیا،پاکستان حقیقی معنوں میں اقلیت نواز ملک ہے یہاں بسنے والے سکھ، ہندو اور دیگر غیر مسلم واقعی خوش نصیب ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%85%D8%A7%D9%86-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D9%84-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%D8%B3%DA%A9%DA%BE-%DB%8C%D8%A7%D8%AA%D8%B1%DB%8C
ایران کی ڈرون طاقت میں اضافہ، امریکی فضائی برتری کا خاتمہ کردیا: جنرل مکنیزی
جمعرات 22 اپریل 2021ء
واشنگٹن،تہران(نیٹ نیوز ) مغربی ایشیا میں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے جنرل میکنزی نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی ڈرون طاقت میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا ایران نے امریکی فضائی برتری کا خاتمہ کردیا، انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی ڈرون طاقت کے باعث مغربی ایشیا کے علاقے پر امریکہ کو حاصل فضائی طاقت اور برتری ختم ہوگئی ہے ۔امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح افواج کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے انہوں کا کہنا تھا کہ ایران مختلف طرح کے ڈرون طیاروں کے ذریعے خطے میں امریکہ کی فضائی برتری کو مسلسل چیلنج کر رہا ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ایران کی ڈرون طاقت کی وجہ سے ، جنگ کوریا کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ امریکہ کی فضائی برتری ختم ہوکے رہ گئی ہے ۔انہوں نے امریکہ کی فضائی برتری کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے جاسوسی اور حملوں کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈرون طیاروں کے استعمال کا مطلب یہ ہے کہ ہم سن پچاس کے عشرے کی جنگ کوریا کے بعد پہلی بار کسی علاقے میں مکمل فضائی برتری کے بغیر ، اپنا مشن انجام دینے پرمجبور ہوگئے ہیں، جب تک ہم ایران کے ڈرون سسٹم کو سمجھنے اور اسے نابود کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کرتے ہمیں مکمل فضائی برتری دوبارہ حاصل نہیں ہوسکتی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D9%86-%D8%B7%D8%A7%D9%82%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B6%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D8%A7%D8%AA%D9%85%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%AC%D9%86%D8%B1%D9%84-%D9%85%DA%A9%D9%86%DB%8C%D8%B2%DB%8C
میانمار میں افراتفری جاری، سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے زبردست مظاہرے
جمعرات 22 اپریل 2021ء
ینگون(اے ایف پی، نیٹ نیو ز) میانمار میں افراتفری جاری ہے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے زبردست مظاہرے کئے گئے ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک میانمار میں جاری پرتشدد کارروائیوں کا کسی جامعہ حکمت عملی کے تحت جواب دیں،ملٹری جنتا کے لیڈر نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی افراتفری پر عنقریب ہونے والی ایک علاقائی سمٹ میں بات کریں گے ،امریکہ نے میانمار کے حکومت کے لکڑی اور قیمتی موتیوں کے کاروبار پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے الزام لگایا ہے کہ حکومت ان کاروبار کو فوجی جنتا کیلئے ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے استعمال کرتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق میانمار میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے تازہ مظاہرے کئے گئے ،میانمار میں جمہوریت کے حامی کارکنوں نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے تازہ مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ ان کارکنوں نے پڑوسی ملکوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ ان کے ملک میں جاری پرتشدد کارروائیوں کا کسی جامعہ حکمت عملی کے تحت جواب دیں۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AA%D9%81%D8%B1%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%B3%DB%8C%D8%A7%D8%B3%DB%8C-%D9%82%DB%8C%D8%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B2%D8%A8%D8%B1%D8%AF%D8%B3%D8%AA%D8%B1%DB%92
بھارت میں صحافی ملک دشمن ،غدار قرار:عالمی تنظیم
جمعرات 22 اپریل 2021ء
پیرس(کے پی آئی) صحافیو ں کے تحفظ اور میڈیا کی آزادی کے حوالے سے عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارت میں صحافی ملک دشمن ،غدار قراردیئے جارہے ہیں۔صحافیوں کیخلاف پولیس،سیاسی کارکنوں کی جانب سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے ،صحافیوں کے تحفظ اور میڈیا کی آزادی کیلئے کام کرنے والے ایک غیر سرکاری عالمی ادارے رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز نے سال 2021 کے لیے صحافتی آزادیوں کی درجہ بندی سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کی ہے ، جس کے مطابق بھارت میں میڈیا کی آزادی کی صورتِ حال بدستور تشویش ناک ہے اور دنیا کے 200 ملکوں کی فہرست میں بھارت کا نمبر پچھلے سال کی طرح اس سال بھی 124 واں ہے ۔کے پی آئی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں حکومت نوازمیڈیا حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی پروپیگنڈ مہم کا حصہ بن گیا ہے جو صحافی حکومت پر تنقید کر تے ہیں انہیں ملک دشمن، غدار اور دہشت گردوں کا حامی قرار دیا جاتا ہے ۔ بعض مواقعوں میں تنقید کرنے والے صحافیوں کے قتل کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے خاص طور پر اگر وہ خواتین ہوں بی جے پی کے کارکنوں کی طرف سے ان پر حملے بھی ہوئے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B5%D8%AD%D8%A7%D9%81%DB%8C-%D9%85%D9%84%DA%A9-%D8%AF%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%BA%D8%AF%D8%A7%D8%B1-%D9%82%D8%B1%D8%A7%D8%B1%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D9%86%D8%B8%DB%8C%D9%85
مقبوضہ کشمیر: بھارتی آپریشن، ایک سال میں 203نوجوان شہید
جمعرات 22 اپریل 2021ء
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن میں سال 2020 میں 203نوجوان شہید کردیئے ۔گرفتاریاں جاری ہیں،کورونا سے مزید 8ہلاک ہوگئے ،متاثرین کی تعدادڈیڑھ لاکھ ہوگئی ہے جبکہ سابق وزیر اعلی ٰفاروق عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے ، رائزنگ کشمیر کی رپورٹ کے مطابق حکام کا دعوی ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں ہتھیار اٹھانے والے 64 فیصد نوجوان مارے گئے ۔ بھارتی فورسز نے بدھ کے روز شمالی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں بھارتی فوج نے تلاشی مہم کے دوران مشتاق احمد پرے ولد بشیر احمد پرے ،اور ساجد احمد صوفی ولد غلام محمد صوفی کو گرفتار کر لیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ50ہزار238ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روزکورونا وائرس سے متاثر 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2071ہوگئی ہے ۔کے پی آئی کے مطابق ۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 39 ہزار 256 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2030افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ50ہزار238ہے ۔کورونا ٹسٹ مثبت قرار دئے گئے 1086افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 647، بارہمولہ میں 136، بڈگام میں 119، پلوامہ میں 57، کپوارہ میں 6، اننت ناگ میں 36، بانڈی پورہ میں 21، گاندربل میں 16، کولگام میں 35 اور شوپیان سے 13افراد تعلق رکھتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداﷲ کاکورونا وائرس ٹسٹ منفی آگیا ہے ۔ اس سے قبل 30 مارچ کو ڈاکٹر فاروق عبداﷲ کاکورونا وائرس ٹسٹ مثبت آیا تھا۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B3%D8%A7%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-203%D9%86%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%A7%D9%86-%D8%B4%DB%8C%D8%AF
امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام لڑکی کی ہلاکت،ویڈیو سامنے آگئی
جمعرات 22 اپریل 2021ء
واشنگٹن(این این آئی )امریکی پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام لڑکی کی ہلاکت کی ویڈیو سامنے آ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پیش آنے والے واقعے میں چند سیاہ فام لڑکیاں آپس میں لڑتی دکھائی دیں، ویڈیو میں چاقو سے حملہ کرنے والی ایک سیاہ فام لڑکی کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔15 سالہ سیاہ فام لڑکی کی ماکھیہ برائنٹ کے نام سے شناخت ہوئی ہے ، واقعے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ شہر کے مئیر نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%D9%88%D9%84%DB%8C%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%DB%8C-%DA%A9%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%DB%92
کابل میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے قافلے پر خود کش حملہ، پورا شہر لرز اٹھا
Apr 20, 2021 | 23:41:PM
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے۔
افغان ٹی وی طلوع نیوز کے مطابق این ڈی ایس کے قافلے کو پولیس ڈسٹرکٹ 15 میں نشانہ بنایا گیا۔ ایک خود کش حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب این ڈی ایس کا قافلہ گزر رہا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر اس سے لرز اٹھا اور اس کی آواز دور تک سنائی دی۔ دھماکے کے باعث اٹھنے والے دھویں کے بادل کئی کلومیٹر دور تک دیکھے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اس میں جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/20-Apr-2021/1279274?fbclid=IwAR2hxGwCy3Lpxx58ZioTNoYAhxS671MgLKLMuywTydEW-sOMxRYL_Tcd9es
پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اہم اداروں کی رکنیت حاصل کرلی
Published On 21 April,2021 04:55 pm
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اہم اداروں، جرائم کی روک تھام اور کریمنل جسٹس سے متعلق کمیشن (سی سی پی سی جے)، خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن (CSW)اور پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ سے متعلق کمیشن (سی پی ڈی) کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔
اقوام متحدہ میں تین اہم پوزیشنوں کے حصول کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے بتایا کہ یہ کمیشنز مختلف معاشرتی اور معاشی امور پر بین الاقوامی تعاون بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات اقوام متحدہ کے 54 رکنی پرنسپل آرگنائزیشن اقتصادی و سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) میں منعقد ہوئے۔ سی سی پی سی جے اور سی پی ڈی کے لئے پاکستان کا انتخاب اقتصادی و سماجی کونسل کے تمام ارکان کی جانب سے اتفاق رائے سے عمل میں لایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی ایس ڈبلیو کے انتخاب کے لئے پاکستان نے 50 ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان ان تینوں کمیشنوں کی رکنیت یکم جنوری 2022ء سے سنبھالے گا۔ پاکستان کا بیک وقت ان تینوں اہم کمیشنوں کا انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کے فعال کردار اور تعمیری شراکت پر عالمی برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔
زاہد حفیظ چودھری نے بتایا کہ ان کمیشنوں کی رکنیت کے ذریعے پاکستان بین الاقوامی سطح پر منظم جرائم کا مقابلہ کرنے اور کریمنل جسٹس انتظامی نظام کو منصفانہ بنانے، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے اور آبادی کے اعدادوشمار اور معلومات کی تیاری اور تجزیہ کرنے میں ملکوں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتا رہے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/598297_1
طالبان ناقابل بھروسہ ہیں سربراہ سینٹ کام جنرل میکنزی
21 April, 2021
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے طالبان کو ناقابل بھروسہ قرار دے دیا
واشنگٹن (رائٹرز)ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انہیں طالبان کے قابل بھروسہ ہونے پر سخت شکوک وشبہات ہیں، ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں، عالمی سطح پر خود کو تسلیم کرانے کیلئے انہیں معاہدے کی پاسداری کرنا ہو گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-21/1812130
افغان امن کیلئے استنبول کانفرنس عید کے بعد تک ملتوی
21 April, 2021
ترکی نے کہاہے کہ افغان امن سے متعلق 24اپریل کو ہونے والی استنبول کانفرنس عیدکے بعد تک ملتوی کردی گئی۔اس بات کا اعلان ترک وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا
استنبول(اے ایف پی)ترکی نے کہاہے کہ افغان امن سے متعلق 24اپریل کو ہونے والی استنبول کانفرنس عیدکے بعد تک ملتوی کردی گئی۔اس بات کا اعلان ترک وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-21/1812133
مقبوضہ کشمیر: نوجوانوں کی شہادت پر ہڑتال ، مظاہرے ، کرفیو میں توسیع
21 April, 2021
شوپیاں اور پلوامہ میں کاروبار زندگی ، انٹرنیٹ سروس معطل، پیلٹ گن سے متعدد مظاہرین زخمی کپواڑہ سے سرکاری ملازم کی لاش برآمد ،ترال کا محاصرہ،حریت کانفرنس کی دہشت کے ماحول کی مذمت
سرینگر(نیو ز ایجنسیاں)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو مقامی نوجوانوں عامر احمد بٹ،سبزار احمد کی شہادت پر شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں ہڑتال کے باعث کاروبار زندگی معطل رہا، ان اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی ، دونوں نوجوانوں کو بھارتی فوج نے پیر کے روز ضلع شوپیاں کی تحصیل امام صاحب میں دوران محاصرہ گولی مار کر شہید کر دیا تھا، اس کارروائی میں ایک گھر کو بھی نقصان پہنچا، نوجوانوں کی شہادت پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا ، غاصب فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کے کارتوس چلائے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی،عامر احمد بٹ ملی بگ امام صاحب شوپیاں اور سبزار احمد سہہ پورہ کولگام کا رہنے والا تھا ، پولیس کے مطابق ان دونوں نوجوانوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔کے پی آئی کے مطابق بھارتی فوج نے لاشیں لواحقین کو تدفین کیلئے نہیں دی ہیں ، بتایا گیا ہے کہ فوج نے لاشوں کو شمالی کشمیر کے نا معلوم مقام پر دفنا دیا ہے ، دریں اثنا بھارتی فوج نے کہلیل ترال کی ایک بستی کو محاصرے میں لے لیا، فورسز کی بھاری نفری کو داخلی اور خارجی راستوں پر بٹھا دیا گیا اور خانہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ، ادھر شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں اس وقت کہرام مچ گیا ، جب محکمہ اینیمل ہسبنڈری میں کام کررہے ایک ملازم محمد اشرف کی لاش پراسرار حالت میں نزدیکی جنگل میں درخت سے لٹکی پائی گئی۔ادھر مقبوضہ کشمیر پر قابض انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران مختلف شہروں اور قصبوں میں رات کے وقت کرفیو میں توسیع کر دی ، کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے رمضان المبارک میں کورونا وبا کے نام پر سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں جبکہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کا رروائیاں بھی مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں، یاد رہے کہ بارہمولہ ، بڈگام، اسلام آباد ، کپواڑہ ، رام بن ، جموں، اودھمپور اور کٹھوعہ کے علاقوں میں9اپریل سے مسلسل رات 10بجے سے صبح 6بجے تک کا کرفیو نافذ ہے ۔علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کرنے کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے تنازع کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-21/1812165
بحرین کاجون میں اسرائیل کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان
21 April, 2021
بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر نے اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان کردیا
منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کمپنی 3جون سے تل ابیب کیلئے براہ راست ہفتہ وار2 پروازیں چلائیگی۔واضح رہے کہ ستمبر میں عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-21/1812149
زابل : گورنر ہائوس میں اجلاس کے دوران دھماکا، حملے، 18 ہلاک
21 April, 2021
افغانستان میں تشدد کا سلسلہ تیز،کابل میں این ڈی ایس کے قافلے پر خودکش حملہ،4زخمی دھماکے میں زابل کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطا جان زخمی، بدخشاں میں8اہلکار مارے گئے
کابل(دنیا مانیٹرنگ)افغانستان میں تشدد کا سلسلہ تیز ہونے لگا،صوبہ زابل کا گورنر ہائوس دھماکے سے گو نج اٹھا،مختلف حملوں میں4بچوں سمیت 18 افرادہلاک ہوگئے ۔صوبہ زابل کے دارالحکومت قلا ت کے گورنر ہائوس میں منگل کی دوپہر اس وقت دھماکاہوا جب ایک اجلاس چل رہاتھا،دھماکے سے صوبائی کونسل کے سربراہ عطاجان حقبیان شدید زخمی ہوگئے ۔حملے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ،تاہم حکام اس حوالے سے بات کرنے سے گریز کررہے ہیں،پانچ ماہ پہلے بھی عطاجان پر قاتلانہ حملہ ہواتھا۔صوبہ بدخشاں کے ضلع زبک میں پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 8پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔صوبہ فرح میں ایک اور حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ادھر ہرات میں ایک حملے میں حکومت کی حامی ملیشیا کے دو اہلکار بھی مارے گئے ۔ کابل کے علاقے ارزن کیمت میں فائرنگ سے فوجی افسر ڈرائیور سمیت ہلاک ہوگیا۔صوبہ بلخ میں ایئر فورس کا افسر بھی مارا گیا۔ننگرہار میں مختلف نوعیت کے دھماکوں میں 4بچے ہلاک ہوگئے ۔منگل کو رات گئے کابل میں ایئرپورٹ روڈ پر افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے قافلے پر خودکش حملہ کیاگیا،جس سے آخری اطلاعات کے مطابق4 افراد زخمی ہوئے ۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-21/1812154
روس نے بلغاریہ کے دو سفارتکار ملک بدر کردیئے
21 April, 2021
روس نے جوابی اقدام کرتے ہوئے بلغاریہ کے 2 سفارت کار ملک بدر کر دیئے
ماسکو (اے ایف پی)روسی وزارت خارجہ کے مطابق بلغاریہ کے سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری برائے قونصلر سروس اور فرسٹ سیکرٹری برائے تجارتی امور کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر انہیں 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-21/1812148
جمہوریہ چیک کا تمام روسی سفارتکاروں کو نکالنے کا عندیہ
21 April, 2021
جمہوریہ چیک نے تمام روسی سفارت کار ملک بدر کرنے کا عندیہ دے دیا
پراگ (اے ایف پی) وزیر خارجہ جمہوریہ چیک نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ تمام روسی سفارت ملک بدر کرنے حتیٰ کہ نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات شروع کرنے کیلئے تیار ہیں، جس کا مطلب تمام روسی سفارت کاروں کو گھر بھیجنا ہے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-21/1812146
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-21&edition=KCH&id=5596481_92988965
سعودی عرب توانائی کی تنصیبات کی حفاظت کے لیے یونان سے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام خریدے گا جس کے لیے دونوں کے درمیان ایک اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان اور سعودی عرب کے درمیان طیارہ شکن طاقتور فضائی دفاعی نظام کی خریداری کے سمجھوتے پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ریاض میں دستخط کردیئے۔
یہ معاہدہ جدید اور طاقتور فضائی دفاعی نظام سے متعلق ہے جو سعودی عرب کے توانائی کی تنصیبات کی حفاظت کے لیے نصب کیا جائے گا۔
اس حوالے سے یونانی وزیر خارجہ نیکوس دیندیاس نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ایک پیٹریاٹ نظام کو سعودی عرب منتقل کیا جائے گا۔ یونان نے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ بھی ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے اعلان سے قبل یونانی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی تھیں جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور دفاعی معاہدے کے مندرجات پر پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
یمن میں جنگی صورت حال کے نتیجے میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی آئل فیکٹریز اور توانائی کی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام خریدا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ساختہ پیٹریاٹ طیارہ شکن دفاعی نظام انتہائی بلندی سے آنے والے بیلسٹک میزائلوں کے حملوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سعودی عرب نے اس سے قبل یہ دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ امریکا سے کیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2169642/10/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108287388&Issue=NP_PEW&Date=20210421
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108287410&Issue=NP_PEW&Date=20210421
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108287390&Issue=NP_PEW&Date=20210421
بھارت : کسانوں کا احتجاج، سپریم کورٹ کی حکومت کو معاملہ حل کرنے کیلئے 2ہفتے مہلت
بدھ 21 اپریل 2021ء
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے ۔بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو معاملہ حل کرنے کیلئے 2ہفتے مہلت دیدی،عدالت نے کہا ہے کہ مظاہرین دوسروں کی زندگیوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، ایک گائوں بنالیں لیکن دوسرے لوگوں کے لئے رکاوٹ نہ بنیں،تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے زرعی قوانین کے خلاف دہلی بارڈر پر مظاہرے سے متعلق کیس میں مودی حکومت کو دوہفتوں کی مہلت دے دی، سماعت کے دوران بھارتی عدالت ریمارکس دئیے ہیں کہ مظاہرین دوسروں کی زندگیوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ اگر مظاہرین پالیسی قبول نہیں کرتے ہیں تو دوسروں کو بھی نقصان نہیں پہنچانا چاہئے ۔ ایک گائوں بنالیں لیکن دوسرے لوگوں کے لئے رکاوٹ نہ بنیں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%AD%D8%AA%D8%AC%D8%AA-2%DB%92-%D9%85
کسانوں کی مودی کیخلاف ریلیاں اور جھڑپیںسان 70 گرفتار
منگل 20 اپریل 2021ء
نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں کسانوں کی مودی کیخلاف ریلیاں اور جھڑپیں جاری ہیں 70کسان گرفتار کرلئے گئے ،مظاہرین نے ہریانہ ہائی وے پر دھرنا دے دیا۔متنازع زرعی قوانین کیخلاف احتجاج جاری ہے ،بی جے پی رہنما کا گھیرائو کیا گیا ،مظاہرین اور پولیس میں دھکم پیل ہوئی،کسانوں نے ہریانہ شاہراہ پر ٹال ٹیکس ختم کرنے کے لیے 4 دن کا الٹی میٹم دیدیا،تفصیلات کے مطابق بھارتی کسانوں کا متنازع قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے ، پنجاب اور ہریانہ میں کاشتکاروں نے بی جے پی کے خلاف ریلیاں نکالیں، پولیس نے 70 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت بھر میں کسانوں کا احتجاج جاری، ہریانہ میں کسانوں نے بی جے پی رہنما کو گھیر لیا، مودی کے حمایتی کو پولیس کی نگرانی میں بھاگنا پڑا۔شہر کرکشیترا میں ہزاروں کسانوں نے پرامن مظاہرہ کیا۔ پولیس نے دھاوا بول کر مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ شرکا کا کہنا تھا وہ پرامن مظاہرہ کر رہے تھے کہ ڈی ایس پی کے حکم پر اہلکاروں نے انہیں زبردستی اٹھا دیا۔ پولیس نے 70 سے زائد مظاہرین کوگرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، کسانوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔ ہزاروں مظاہرین نے ہریانہ ہائی وے پر دھرنا دے دیا۔ شاہراہ پر ٹال ٹیکس ختم کرنے کے لیے 4 دن کا الٹی میٹم دے دیا، زرعی قوانین واپس نہ لینے پر مزید اقدامات کی وارننگ بھی دے دی۔
https://www.roznama92news.com/-%D8%B3%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%D8%A7%D8%B1-
یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے جاری،ڈائریکٹر طلب
منگل 20 اپریل 2021ء
غزہ (این این آئی ) ماہ صیام میں بھی یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے اور گرفتاریاں جاری ہیں، اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی ٰکے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔حماس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کی جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی،اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک جماعت کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ قابض دشمن کو فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر مجبور کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 108 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے کے موقعے پر انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک بھی موجود تھا اور اس نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔قابض اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نئے مسجد اقصی کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ قابض حکام نے الشیخ عمر الکسوانی کو بیت المقدس میں قائم ایک حراستی مرکز میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ۔ انہیں کہا گیاکہ وہ حراستی مرکز کے کمرہ نمبر چار میں پیش ہوں۔الشیخ عمر الکسوانی کی اسرائیلی حراستی مرکز میں طلبی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ انہیں اس سے قبل بھی کئی بار اسرائیلی حراستی مراکز میں طلب کیا جا چکا ہے ۔اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی قابض دشمن کے قبضے سے آزادی کی جنگ منطقی انجام تک جاری رکھی جائے گی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصی کی قابض اور ناپاک صہیونیوں کے قبضے سے آزادی کی جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ قبلہ اول غاصب صہیونیوں کے پنجوں سے آزاد نہیں ہوجاتا۔فوزی برھوم نے بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی قبلہ اول کے دفاع کے لیے قربانیوں اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ القدس کے فلسطینی باشندے مسجد اقصی کے دفاع میں قابض دشمن کے بدترین تشدد اور اذیتوں کا سامنا کررہے ہیں مگر دشمن کی تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود وہ بیت المقدس اور مسجد اقصی کے دفاع کے مطالبے پر ثابت قدم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی خدمات اور ان کی ثابت قدمی پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کہ انہوں نے قبلہ اول کے دفاع کے لیے خود کو وقف کررکھا ہے اور وہ قابض دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرمقدسات کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں۔اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک جماعت کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی کا معاملہ پوری فلسطینی قوم کے دل، عقل اور وجدان میں موجود ہے اور فلسطینی اسیران کی رہائی ہر چیز پر مقدم رہے گی، فلسطینی یوم اسیران کے موقعے پر ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ ہم اس موقعے پر اسیران کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیلی جیلوں میں قید آخری فلسطینی کی رہائی تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ اس حوالے سے ہم علاقائی اور عالمی فورمز پر بھی آواز بلند کریں گے ۔
https://www.roznama92news.com/%DB%8C%D9%88%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8
چاڈ کے صدر ادریس دیبی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے
Published On 20 April,2021 05:16 pm
نائیجر: (دنیا نیوز) افریقی ملک چاڈ کے صدر ادریس دیبی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے، وہ باغیوں سےلڑنے والے فوجیوں سے ملاقات کے لئے فرنٹ لائن کے دورے پر گئے تھے۔
چاڈ کی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر فرنٹ لائن کے دورے کے دوران حملے میں زخمی ہوئے تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئے۔
ادریس دیبی نے پیر کو چھٹی بار چاڈ کے صدر کے طور پر حلف اٹھایا تھا، آنجہانی صدر کے بیٹے جنرل مہامت کاکا کو ملک کا عبوری سربراہ نامزد کردیا گیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/598114_1
روانڈا قتل عام کا ذمہ دار فرانس :تحقیقاتی کمیشن
20 April, 2021
روانڈا میں ہوٹو نسل پرست حکومت کے دور میں 1994 کے دوران بدترین نسل کشی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن نے فرانس کو شریک جرم قرار دے دیا
کیگالی (دنیا مانیٹرنگ) 2017 میں قائم ڈیوکلرٹ کمیشن کی 600 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق انتہاپسند ہوٹو حکومت کے دور میں تتسی قبیلے کے 8 لاکھ سے زائد افراد کی نسل کشی ہوئی، اس کی فرانس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس نے ہوٹو حکومت کے نسل کشی کے ایجنڈے پر آنکھیں بند رکھیں۔ اگرچہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ فرانسیسی حکام تتسی قبیلے کی نسل کشی میں براہ راست ملوث تھے مگر انہوں نے بہیمانہ قتل عام کو روکنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-20/1811382
کراچی: پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام ، 5 دہشتگرد گرفتار
20 April, 2021
رینجرز اور سی ٹی ڈی کا جامشورو میں آپریشن ، ملزم طورخم کے راستے آئے ،ویڈیوز ،نقشہ،خودکش جیکٹس ملیں:عمر شاہد داتا دربار، فورسز پر خود کش حملوں سمیت کئی وارداتوں کا اعتراف،ملیرپولیس کی کارروائی ، طالبان باجوڑی گروپ کاعثمان گرفتار
کراچی (سٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں دو خودکش بمباروں سمیت پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رینجرز کے کرنل شبیر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب رینجرز اور سی ٹی ڈی کا آپریشن جامشورو میں مکمل ہوا، کالعدم تحر یک طالبان کے دو خودکش بمباروں سمیت پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،دہشت گردوں میں شیراز اکبرعرف حمزہ ولد شفیع اکبر، لیاقت علی عرف حذیفہ ولد سرز مین ،میرویس عرف شام عرف تندر ولد عبدالمنان ،عامرخان عرف عمر ولد فضل حق،نگارعلی عرف زید ولدمستونگ خان شامل ہیں ،گرفتار2 دہشت گرد عامرخان عرف عمراورنگارعلی عرف زید خودکش بمبارہیں ۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش کئی کارروائیوں میں ملوث ہونے کااعتراف کیا جس میں 3 فروری 2018 میں کبل سوات میں پاک آرمی کے والی بال میچ کے دوران خود کش حملہ بھی شامل ہے جس میں ایک کیپٹن سمیت 11 جوان شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے ،انہوں نے 8 مئی 2019 کو لاہورمیں داتا دربار میں حملہ کیا جس میں 10 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ، فروری 2019 کو پشاور میں ججزکالونی میں خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی جس کوسکیور ٹی فورسز نے ناکام بنا دیا،اگست 2019 میں دیرمیں امن لشکرکے امیر ملک معتبرخان پر خود کش حملہ کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ،جون 2018 کو کارخانو مارکیٹ پشاورمیں عبدالرحیم آفریدی کی دکان پربھتہ نہ دینے پرآئی ای ڈی نصب کی جوپولیس نے ناکام بنادی،اپریل 2018 میں کچلاک بلوچستان میں آرمی اورایف سی کی گاڑیوں پر خود کش حملہ کیا جس میں 7 اہلکار شہید اور15 زخمی ہوئے تھے ۔عمر شاہد کا کہنا تھا کہ ملزموں کا پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد پر حملے کا منصوبہ تھا۔ پہلے خودکش حملہ اور پھر اندر داخل ہوکر دہشت گردی کرنا تھی۔ ملزمان طورخم کے راستے پاکستان آئے تھے ۔ پولیس ٹریننگ سینٹر کی ریکی کی ہوئی تھی ، ریکی کی ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ملزمان سے پولیس کیپس بھی برآمد کی گئی ہیں، ان کا منصوبہ تھا کہ فورسز کی وردی میں کارروائی کی جائے گی ۔گرفتاردہشت گردوں کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس،ڈیٹونیٹرز،8 میٹرپرائماکارڈ،6 ہینڈ گرنیڈز،3 ایس ایم جیز،2 نائن ایم ایم پستول، 2 پولیس یونیفارم ،پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کا نقشہ ،موبائل فونزاورسی ڈیز برآمد کی گئی ہیں ۔ دوسری جانب ضلع ملیرپولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کے مبینہ دہشت گردعثمان غنی عرف عرفان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ضلع ملیرپولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2019 میں طالبان کمانڈر قاری عبیداللہ عرف قاری ثاقب کے پاس افغانستان گیا تھا اس نے جدید اقسام کے اسلحے اور بارود چلانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی ،دہشت گرد نے بارڈر کے قریب چارمنگ باجوڑ کے مقام پر سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا،جس میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا،سال 2020 میں گرفتار دہشت گرد نے ہجرت اللہ عرف مجلس عرف جٹ کو کراچی میں بھاری رقوم دینے کا انکشاف کیا۔عثمان غنی ساتھیوں کے ساتھ فیس بک کے ذریعے رابطے میں رہتا تھا، وہ باجوڑکے علاقے سے افغانستان آنے اورجانے کے خفیہ راستوں کے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-20/1811340
البانیہ :چاقو بردار کا مسجد میں حملہ،5نمازی زخمی
20 April, 2021
البانیہ کے دارالحکومت میں چاقو سے مسلح شخص نے ایک مسجد میں گھس کر 5 افراد کو زخمی کر دیا
تیرانا (اے پی) پولیس کے مطابق حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، اس کا والد مسیحی جبکہ والدہ مسلمان ہے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کسی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں۔ حملہ آور کے والد کے مطابق اسکے بیٹے نے اسلام قبول کر لیا تھا، مگر اسے مسیحی کہہ کر مسجد میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا تھا۔ البانیہ
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-20/1811384
شمالی شام میں روسی فضائیہ کی کارروائی،200جنگجو ہلاک
20 April, 2021
شام کے شمالی مشرقی علاقے تدمر میں روسی فضائی کارروائیوں میں 200 کے لگ بھگ جنگجو ہلاک ہو گئے
دمشق (رائٹرز) انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے کارروائی کے دوران جنگجوؤں کا اسلحے کا ذخیرہ، گاڑیاں اور دھماکا خیز ڈیوائسز تیار کرنے والے احاطے بھی تباہ کر دیئے ۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-20/1811387
روس نے یوکرائن کی سرحد پر ڈیڑھ لاکھ فوج تعینات کردی:یورپی یونین
20 April, 2021
یورپی یونین نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرائن کی سرحد اور جزیرہ نما کریمیا میں روس ڈیڑھ لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر چکا ہے
برسلز (اے ایف پی) یوکرائن کی وزیر خارجہ کے ہمراہ رپورٹروں سے گفتگو میں یورپی یونین کے سربراہ خارجہ امور جوزب بورل نے کہا کہ یوکرائن کی سرحد پر روس نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں فوجی تعینات کئے ہیں، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ کا خطرہ ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-20/1811388
مقبوضہ کشمیر : ریاستی دہشتگردی کی تازہ کاروائی، 2 جوان شہید
20 April, 2021
بھارتی فوج کی ضلع شوپیاں کے علاقے زی پورہ میں کارروائی، واقعہ کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں پرفائرنگ ،متعدد زخمی ، قابض فورسز کا اسلام آباد ، سوپور، پلوامہ ودیگر علاقوں میں بھی نام نہاد آپریشن، کمسن بچی سے زیادتی کا ملزم فوجی گرفتار
سری نگر(اے پی پی)بھار ت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے زی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ۔ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ سڑکوں پرنکل آئے اوربھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، بھارتی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ اور پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے کئی نوجوان زخمی ہو گئے ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے کا محاصرہ جاری تھا۔ علاوہ ازیں بھارتی فورسز رمضان کے مقدس مہینے کے باوجود محاصروں اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران کشمیریوں خاص کر خواتین اور بچوں کو ہراساں کر رہی ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے بادی گام ، علشی پورہ ،سوپور اور شوپیا ں ، پلوامہ اوراسلام آباد کے دیگر علاقوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی،نوجوانوں کو تشددکا نشانہ بنایا اور بچوں کو ہراساں کیا۔ادھر حریت رہنما ئوں نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پرشدید تشویش کا اظہار کیا۔پولیس نے جموں میں بھارتی فوجی رنجیت سنگھ کو ایک کمسن بچی سے زیادتی کے کیس میں گرفتار کرلیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-20/1811395
بیت المقدس میں صیہونی پولیس سے جھڑپیں،4فلسطینی زخمی
20 April, 2021
مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کیساتھ جھڑپوں میں چار فلسطینی زخمی ہو گئے
تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیلی پولیس کے مطابق بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے پرانے اندرون شہر کے ایک گیٹ کے باہر جمع ہونے کے بعد پولیس پر پتھروں اور پٹاخوں سے حملہ کیا۔ جنہیں منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کے علاوہ واٹر کینن کا استعمال کیاگیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-20/1811393
چاڈ:فوج سے جھڑپیں 300 باغی مارے گئے
20 April, 2021
چاڈ میں سکیورٹی فورسز کی 11 اپریل سے جاری کارروائیوں میں 300 سے زائد باغی ہلاک ہو گئے
نجامینا (اے ایف پی) فوجی ترجمان کے مطابق لیبیا کے سرحد کے قریب واقع ٹھکانوں سے باغیوں نے بھاری ہتھیاروں کیساتھ سکیورٹی فورسز پر حملے کئے ، جس پر سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیاں کیں اور 300 سے زائد باغی ہلاک ہو گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-20/1811391
81 فیصد اسرائیلی شہریوں کی ویکسی نیشن ، لازمی ماسک پہننے کی پابندی ختم
20 April, 2021
81فیصد اسرائیلی شہریوں کی کامیاب ویکسی نیشن کے بعد حکام نے لازمی ماسک پہننے کی پابندی اٹھا لی
تل ابیب (رائٹرز)اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق پابندی کے خاتمے کے باوجود غیر ملکیوں کی آمد کو محدود رکھا جائے گا، بیرون ملک سے آنیوالے اسرائیلی جنہوں نے ابھی تک ویکسین کی خوراکیں نہیں لگوائیں، ان کیلئے آئیسولیشن کی پابندی لازمی ہو گی، تاہم بند عوامی مقامات پر ماسک کی پابندی برقرار رہے گی، شہری فیس ماسک اپنے پاس رکھا کریں ۔ وزیر اعظم نیتن یاہو نے رپورٹروں سے گفتگو میں کہا کہ عالمی وبا پر قابو پانے میں ہم دنیا میں سرفہرست ہیں، مگر ابھی کورونا کا خطرہ ختم نہیں ہوا، یہ وبا واپس آ سکتی ہے ۔ اسرائیلی
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-20/1811389
میانمار :مظاہرے جاری ،یورپی یونین نے فوجی جنتا کے 10 افسروں پر پابندی لگا دی
20 April, 2021
میانمار میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ،یورپی یونین نے میانمار کی فوجی جنتا کے 10 افسروں اور 2 فوجی اداروں پر پابندیاں لگا دیں
ینگون،برسلز (اے ایف پی)جرمن وزیر خارجہ نے یورپی ہم منصب وزرا کیساتھ آن لائن بات چیت کے بعد کہا کہ میانمار کی فوجی جنتا نے تشدد کا جو بازار گرم کر رکھا ہے ، اس نے ملک کو اندھی گلی میں دھکیل دیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-20/1811392
مالی میں جھڑپیں،40افرادہلاک
20 April, 2021
مالی کے علاقے موپٹی میں روایتی شکاریوں اور جہادیوں کے مابین جھڑپوں میں 40 افراد ہلاک
بماکو (اے ایف پی)جبکہ ایک ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ۔ مقامی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جھڑپیں 2 بھائیوں کے درمیان جھگڑے سے شروع ہوئیں، ان میں ایک روایتی شکاری جبکہ دوسرا مبینہ طور پر جہادی تھا۔
مالی میں جھڑپیں،40افرادہلاک
20 April, 2021
مالی کے علاقے موپٹی میں روایتی شکاریوں اور جہادیوں کے مابین جھڑپوں میں 40 افراد ہلاک
بماکو (اے ایف پی)جبکہ ایک ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ۔ مقامی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جھڑپیں 2 بھائیوں کے درمیان جھگڑے سے شروع ہوئیں، ان میں ایک روایتی شکاری جبکہ دوسرا مبینہ طور پر جہادی تھا۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108285203&Issue=NP_PEW&Date=20210420
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108285198&Issue=NP_PEW&Date=20210420
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108285187&Issue=NP_PEW&Date=20210420
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108285200&Issue=NP_PEW&Date=20210420
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108285201&Issue=NP_PEW&Date=20210420
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108285212&Issue=NP_PEW&Date=20210420
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108285202&Issue=NP_PEW&Date=20210420
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108286906&Issue=NP_PEW&Date=20210420
اسرائیل اور یونان میں 1ارب 65کروڑ ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ
19 April, 2021
اسرائیل اور یونان نے 1ارب 65 کروڑ ڈالر مالیت کے بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دئیے
مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی)اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین سیاسی اور معاشی تعلقات مضبوط ہوں گے ۔ اسرائیلی دفاعی کنٹریکٹر ایلبٹ سسٹم کے ذریعہ ہیلینک ایئر فورس کے لئے ایک ٹریننگ سنٹر کے قیام اور آپریشن کے لئے معاہدہ کیاگیاہے ۔اس تربیتی مرکز میں اسرائیل یونان کے ٹی 6 ہوائی جہاز کو اپ گریڈ کرنے اور چلانے کے لئے کٹس کی فراہمی کے علاوہ تربیت اور لاجسٹک سپورٹ بھی مہیا کرے گا۔ دفاعی معاہدہ
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-19/1810821
جرمن فوج کو انخلا میں مدد دینے والے افغانوں کو شہریت کی پیشکش
19 April, 2021
جرمن فوج نے افغانستان سے انخلا میں مدد دینے والے افغان شہریوں کیلئے شہریت کی پیش کش کردی
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن وزیر دفاع گریٹ کرامپ کیرنباؤرنے کہا کہ افغانستان میں جرمن فوج کی مدد کرنے والے افغان باشندوں کو جرمنی میں پناہ دی جانی چاہیے ،برلن حکومت پر گہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے افراد کا تحفظ یقینی بنائے ، ان کی زندگیاں افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد خطرے میں ہوں گی۔میں چاہتی ہوں کہ ایسے تمام افغان شہریوں کی مدد کی جائے ، جنہوں نے افغانستان میں جنگ کے دنوں میں جرمن فوج کی مدد کی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-19/1810823
مقبوضہ کشمیر:فوج کی فائرنگ سے لڑکی زخمی، 3نوجوان گرفتار
19 April, 2021
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ سے لڑکی زخمی ہوگئی ، تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی
سرینگر(اے پی پی)کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اونتی پورہ میں بھارتی فورسز نے اچانک گاڑی پر فائر کھول دیا، جس سے جاسی اختر دخترپرویز شیخ ز خمی ہوگئی۔فورسز نے ضلع کے علاقے ناربل سے عادل احمد ڈاراور طاہر احمد بٹ اور کائوسہ کے غلام محمد گوجری کو گرفتار کر لیا۔ ادھر بھارتی فوجی ہنومان چودھر ی نے جموں کے ضلع رام بن میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی، جس سے فورسزاہلکاروں کی خودکشیوں کی تعداد 500 ہوگئی ہے ۔ علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت پھیلانے کے لئے کشمیری خواتین اور شیر خواربچوں کو نشانہ بنارہاہے تاکہ کشمیریوں کو جدوجہد آزادی ترک کرنے پر مجبور کیا جاسکے ۔حریت رہنما گلزاراحمدنے کالے قانون کے تحت کولگام کی ایک خاتون کی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے ۔مزید برآں سرینگر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔بھارتی حکام نے اطلاعات تک رسائی کے لوگوں کے حق پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر اور پورے بھارت میں کشمیر میڈیا سروس کی ویب سائٹ بلاک کر دی ہے ۔ انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اورنئے قوانین کے نفاذ کے بھارتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی سیاسی شمولیت میں کمی آ سکتی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-19/1810834
روس کا جوابی وار، چیک ریپبلک کے 20سفارتکار نکال دئیے
19 April, 2021
روس نے جوابی وار کرتے ہوئے چیک ریپبلک کے 20سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)اس سے قبل ہفتے کو چیک ریپبلک نے روس کے 18 سفارتکارجاسوسی کے معاملے پر نکالنے کا اعلان کیاتھا،اتوار کوروس نے چیک ریپبلک کے سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور 20سفارتکاروں کو 24گھنٹے میں ملک چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-19/1810832
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اورسندھ رینجرزکےجامشورومیں مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے5 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا جن میں 2 مبینہ خودکش حملہ آوربھی شامل ہیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد کے مطابق گرفتاردہشت گردوں نے ٹریننگ سینٹرسعید آباد پرخودکش حملہ کرنا تھا جس کے لیے ریکی بھی کررکھی تھی۔
سندھ رینجرزکے کرنل شبیرکے مطابق دہشت گردوں کا سرغنہ سوات آپریشن کے دوران افغانستان فرارہوگیا تھا، پاسپورٹ ریکارڈ کےمطابق دہشت گرد طورخم کے راستے 2 بارپاکستان آچکا تھا۔
گرفتاردہشت گردوں کے قبضے سے2 خودکش جیکٹس،ڈیٹونیٹرز،8 میٹرپرائماکارڈ،6 ہینڈ گرنیڈز،3 ایس ایم جیز،2 نائن ایم ایم پستول، 2 پولیس یونیفارم ،پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کا نقشہ ،موبائل فونزاورسی ڈیز برآمد کر لی گئیں۔
5دہشت گردوں میں شیراز اکبرعرف حمزہ ولد شفیع اکبر، لیاقت علی عرف حذیفہ ولد سرزمین ،میرویس عرف شام عرف تندر ولد عبدالمنان ،عامرخان عرف عمر ولد فضل حق،نگارعلی عرف زید ولدمستونگ خان کوگرفتارکرلیا۔ گرفتار2 دہشت گرد عامرخان عرف عمراورنگارعلی عرف زید خودکش بمبارہیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش کئی کارروائیوں میں ملوث ہونے کااعتراف کیا جس میں 3 فروری 2018 میں کبل سوات میں پاک آرمی کے والی بال میچ کے دوران خود کش حملہ کیا جس میں ایک کیپٹن سمیت 11 جوان شہید ہوئے جبکہ 13 زخمی ہوئے ، 8 مئی 2019 کو لاہورمیں داتا دربار میں حملہ کیا جس میں 10 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے، فروری 2019 کو پشاور میں ججزکالونی میں خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی جس کوسیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا،اگست 2019 دیرمیں امن لشکرکے امیر ملک معتبرخان پر خود کش حملہ کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ،جون 2018 کو کارخانو مارکیٹ پشاورمیں عبدالرحیم آفریدی کی دکان پربھتہ نہ دینے پرآئی ای ڈی نصب کی جوپولیس نے ناکام بنادی،اپریل 2018 میں کچلاک بلوچستان میں آرمی اورایف سی کی گاڑیوں پر خود کش حملے جس میں 7 اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2168754/1/
ضلع ملیرپولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کے مبینہ دہشتگردعثمان غنی عرف عرفان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
ضلع ملیرپولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد 2019 میں طالبان کمانڈر قاری عبیداللہ عرف قاری ثاقب کے پاس افغانستان گیا تھا جہاں جدید اقسام کے اسلحے اور بارود چلانے کی تربیت حاصل کی۔
ملزم نے بارڈر کے قریب چارمنگ باجوڑ کے مقام پر سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس میں ایک سپاہی جاں بحق ہوا۔ عثمان غنی اپنے ساتھیوں کیساتھ فیس بک کے ذریعے رابطے میں رہتا تھا اور باجوڑکے علاقے سے افغانستان آنے اورجانے کے خفیہ راستوں کے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہے۔
گرفتاردہشتگرد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
https://www.express.pk/story/2168678/1/
85 کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد، فہرست جاری
پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد،پشاور،کراچی (این این آئی،آن لائن ،سٹاف رپورٹر)حکومت نے کالعدم تنظیموں اور اسکے زیر نگرانی کام کرنے والے ذیلی اداروں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کرتے ہو ئے کالعدم تنظیمو ں کی فہرست جاری کر دی اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی زکواۃ ،خیرات اور عطیات صرف حکومت کی منظور شدہ فلاحی تنظیموں کو دیں،حکومت نے کالعدم تنظیموں کو نہ صرف عطیات دینے سے منع کیا ہے بلکہ ان تنظیموں کی جانب سے چندہ جمع کرنے کی اطلاع کائونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹول فری نمبر 080011111 پر دینے کی اپیل کی ہے کالعدم تنظیموں کی فہرست ضلعی انتظامیہ اور تمام تھانوں کو بھی بھیج دی گئی ہے اوران ضمن میں عمل در آمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔کالعدم قرار دی گئی تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست میں لشکر جھنگوی ،سپاہ محمد پاکستان ،جیش محمد،اس کی ذیلی تنظیمیں،الرحمت ٹرسٹ ،بہاولپور ،الفر قان ٹرسٹ ،کراچی ،لشکر طیبہ ،سپاہ صحا بہ پاکستان ،تحریک جعفر یہ پاکستان ،تحریک نفاذ شر یعت محمد ،تحریک اسلامی،القاعدہ ،ملت اسلامیہ پاکستان ،سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان ،خدام الا سلام سابقہ جیش محمد ،اسلامی تحریک پاکستان ،سابقہ تحریک جعفریہ پاکستان،جمعیت الا نصار ،جما عت الفر قان ،حزب التحریر ،خیر الناس انٹر نیشنل ٹرسٹ ،سپلنٹر گروپ جما عت الدعوۃ ،بلوچستان لبریشن آرمی،اسلامک سٹو ڈنٹس موومنٹ آف پاکستان ،لشکر اسلامی ،انصار الاسلام ،حا جی نمدار گروپ،تحریک طالبان پاکستان ،بلوچستان ریپبکس آرمی،بلوچستان لبریشن فرنٹ ،لشکر بلوچستان ،بلوچستان لبریشن یونا ئیٹڈ فرنٹ ،بلوچستان مسلح دفاع تنظیم ،شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت،مرکز سبیل آرگنا ئزیشن گلگت ،تنظیم نواجوانان اہل سنت گلگت ،پیپلز امن کمیٹی لیاری ،ایل سنت الجما عت ،سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان ،الحرمن فائونڈیشن،رابطہ ٹرسٹ ،انجمن امامیہ گلگت بلتستان ،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ،تنظیم ایل سنت والجما عت ،بلوچستان بنیاد پرست آر می ،تحریک نفاذامن،تحفظ حدو داﷲ ،بلوچستا ن وجہ لبریشن آرمی ،بلوچستان ریپبلکن پارٹی آزاد ،بلوچستان یونا ئٹیڈ آرمی ،اسلام مجاہدین ،جیش اسلام،بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی،خانہ حکمت گلگت بلتستان ،تحریک طالبان سوات ،تحریک طالبان مہند ،طارق گیدڑ گروپ ،عبداﷲ اعظم برگیڈر ،ایسٹ ترکما نستان اسلامی موومنٹ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان ،اسلامک جہاد یونین،313 بریگیڈ ،تحریک طالبان باجوڈ،امربا المعروف و نہی عن المنکر ،حا جی نمدار گروپ،بلوچ سٹو ڈنٹ آر گنا ئزیشن آزاد ،یونا ئیٹڈ بلوچ آر می ،جیئے سندھ متحدہ محاذ ،داعش ،آئی ایس آئی ایل ،آئی ایس ،آئی ایس آئی ایس،جما عت الاحرار ،لشکر جھنگوی العالمی ،انصار الحسین ،تحریک آزادی جموں وکشمیر ،جند اﷲ ،الرحمائو یلفیئر ٹرسٹ آر گنا ئزیشن،بلو ارستان نیشنل فرنٹ عبدالحمید خان گروپ ،جماعت الدعوۃ ،ذیلی تنظیمیں ،الانفال ٹرسٹ لاہور ،ادارہ خدمت خلق لاہور ،الد عوۃ الارشاد پاکستان لاہور ،الحمد ٹرسٹ لاہور ،فیصل آباد ،موسکیواینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور ،المدینہ فائونڈیشن لاہور ،معاذ بن جبل ایجو کیشن ٹرسٹ لاہور ،فلاح انسانیت فائونڈیشن ،ذیلی تنظیمیں ،الفضل فائونڈیشن ٹرسٹ لاہور ،الایثار فائونڈیشن لاہور ، پاک ترک انٹر نیشنل سی اے جی ایجوکیشن فائونڈیشن ،حزب الاحرار، بلوچستان راجی اجوئی،آر ،سانگھڑ ،جئے سندھ قومی محاذ،اریسر گروپ ،سندھو دیش ریوہلانشنل آرمی ،سندھو دیش لبریشن آرمی ،خاتم الا نبیائ،غازی فورس،غلامان صحا بہ ،معمار ٹرسٹ ،سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی ،الجز اپشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی،الاختر ٹرسٹ،الرشید ٹرسٹ اور تحریک لبیک پاکستان شامل ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر قا نونی طور پر زکواۃ، صدقہ اور خیرات دینے والوں کو فوری طور پرگرفتار کر دیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے حکومتی اداروں کی جانب سے پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی اقتصادی پابندیوں کی کمیٹی کی لسٹ میں موجود اداروں اور افراد کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 453 کے مطابق چندہ دینا خلاف قانون ہے اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک کروڑ روپے تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔
https://www.roznama92news.com/85-%DA%A9%D8%A7%D9%84%D8%B9%D8%AF%D9%85-%D8%AA%D8%B8-%DA%A9%D9%88-%D8%B9%D8%B7%DB%8C%D8%A7%D8%AA-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%D8%B1%DB%8C
اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر کا سٹیٹس بدلنے پر اظہارتشویش
پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد(این این آئی)انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اورنئے قوانین کے نفاذ کے بھارتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی سیاسی شمولیت میں کمی آ سکتی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تشویش کا اظہاراقوام متحدہ کے پانچ خصوصی نمائندوں کی طرف سے 10 فروری کو بھارتی حکومت کے نام ایک خط میں کیاگیا جسے ہفتے کے روز شائع کیا گیا۔ خط میں کہا گیا کشمیری، ڈوگری، گوجری، پہاڑی،سکھ، لداخی اور دیگر اقلیتوں جیسے مقامی گروپوں کوعلاقائی حکومت اور اس کے قانون سازی کے اختیارکے خاتمے کی وجہ سے سیاسی نمائندگی اور شرکت کی کمی کا سامنا ہے ۔ شہریت کا نیا قانون علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل ہونے کا سبب بن سکتا ہے اور جموں وکشمیر کے عوام کے لسانی اور ثقافتی حقوق اور مذہب یا عقائد کی آزادی کے حقوق کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ماہرین نے کہانئے ڈومیسائل قوانین سے سرکاری ملازمتوں تک مقامی باشندوں کی رسائی کو کم کردیاگیا ۔علاقے میں فوج کی موجودگی میں اضافے کا بھی خدشہ ہے جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے ۔بھارتی حکومت کی توجہ ماضی کے خطوط کی طرف بھی مبذول کرائی گئی جن میں انٹرنیٹ کی بندش ، اجتماع اور اظہار رائے کی آزادی کے حقوں پرپا بندیوں اور صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور ہراساں کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیاگیا تھا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88-%D8%B1
دوستی یا دشمنی!!! انتخاب پاکستان کو کرناہے : اشرف غنی
پیر 19 اپریل 2021ء
کابل (نیٹ نیوز )افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے انتخاب پاکستان ہی کو کرنا ہوگا کہ وہ افغانستان کیساتھ دوستی چاہتے ہیں یا دشمنی۔ صدارتی محل میں تقریب سے خطاب میں افغان صدر نے کہا پاکستان کیلئے فیصلے کا وقت ہے ، اگر ہمارا ملک عدم استحکام کا شکار رہا تو پاکستان بھی ہوگا اور اگر وہ ہمارے ملک کی بہتری چاہتے ہیں، تو اس میں اُن کی بھی بہتری ہوگی۔دوستی اور دشمنی کا انتخاب پاکستان کے ہاتھ میں ہے ۔اگر پاکستان افغانستان سے دوستی چاہتا ہے تو افغانستان خطے اور دنیا کے ممالک کے مابین تعاون بڑھانے میں پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے ۔ اُن کا ملک ہر طرح سے تیار ہے اور بین الاقوامی افواج کے انخلا سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%AA%DB%8C-%DB%8C%D8%A7-%D8%AF%DB%8C-%D8%A7%D9%86%D8%AA-%D9%BE%DA%A9%D9%86-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%81%DB%8C
افغانستان: مسجد میں فائرنگ، 9 افرادجاں بحق
پیر 19 اپریل 2021ء
کابل،ننگرہار،کوہاٹ،واشنگٹن(نیٹ نیوز،این این آئی)پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آبادشہر میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں نمازتراویخ کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ جاں بحق افراد میں باپ ‘پانچ بیٹے اور تین بھتیجے شامل ہیں۔خونریزواردات کے بعدمسلح ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں،تاہم واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔دوسری طرف جرمن وزیردفاع آنے گریٹ کرامپ کیرنبار نے کہا ہے کہ افغانستان سے افغانستان میں جرمن فوج کی مدد کرنے والے افغان باشندوں کو جرمنی میں پناہ دی جانا چاہئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق آنے گریٹ کرامپ کیرنبار نے بتایا کہ جرمن حکومت پرگہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے افراد کا تحفظ یقینی بنائے ،ا ن کی زندگیاں افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد خطرے میں ہوں گی۔ افغان میڈیا کے مطابق فائرنگ کا المناک واقعہ ہفتہ کی رات مقامی وقت کے مطابق 9بجے جلال آباد شہر کی ایک مسجد میں اس وقت پیس آیا جب لوگ نماز تراویخ پڑھ رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے نونمازیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ صوبائی گورنرضیاء الحق امرخیل کے حوالے سے افغان میڈیا نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔گورنر کے مطابق جاں بحق افراد میں حاجی عبدالوہاب اور ان کے پانچ بیٹے اور تین بھتیجے شامل ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے ، امریکہ کے خلاف حملوں کا امکان نہیں،ہمارے ایجنڈے میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی، کورونا اور دیگر معاملات شامل ہیں۔واشنگٹن میں امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ماحولیاتی تبدیلی، کورونا وائرس اور دیگر معاملات میں صرف کریں گے ۔ افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے وہ حاصل کرلئے ۔ انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔امریکہ پوری طرح افغان امن عمل کی حمایت کر رہا ہے اور مکمل تعاون جاری رکھے ہوئے ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%81%D8%BA%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%DA%AF-9-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF%D8%AC%D8%A7%DA%BA-%D8%A8%D8%AD%D9%82
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/19042021/p1-lhr028.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/19042021/p1-lhr027.jpg
روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی، برطانیہ کے بحری بیڑہ بھیجنے کے اعلان کے بعد روس نے میزائلوں اور طیاروں سے بموں کی برسات کردی
Apr 19, 2021 | 17:18:PM
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی عروج کو پہنچ چکی ہے اور جنگ کا خطرہ خطے پر منڈلا رہا ہے۔ یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے پیش نظر برطانیہ نے بھی اپنے جنگی بحری بیڑے بحیرہ احمر میں بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے اور امریکہ کی طرف سے بھی روس کو متنبہ کیا جا چکا ہے کہ امریکہ یوکرین کی خودمختاری اور سالمیت پر کوی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اب روز نے ان تمام تر دھمکی آمیز اعلانات اوررویوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایسا کام کر ڈالا ہے کہ جنگ کا خطرہ یقینی ہوتا نظر آ رہاہے۔ میل آن لائن کے مطابق روس نے ان انتہائی کشیدہ حالات میں بحیرہ اسود میں جنگی مشقیں کر ڈالی ہیں جن میں روسی فوج نے میزائلوں اور طیاروں سے بموں کی برسات کر دی ہے اور دوسری طرف روس نے یوکرین کے سفیر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرینی سفر الیگزینڈر سوسونیوک کو روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں گزشتہ روزگرفتار کیا گیا۔روسی سکیورٹی سروسز کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی سفیر کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے اور ان کی سرگرمیاں ان کے سفارتی سٹیٹس کے منافی تھیں۔روس کی ان جنگی مشقوں اور خطے میں جاری کشیدگی کی وجہ سے امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی طرف سے امریکی ایئرلائنز کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ اس ’ہاٹ زون‘ (روس اور یوکرین)کے اوپر سے اپنے مسافر طیارے مت گزاریں کیونکہ اس صورتحال میں ملائیشین طیارے ایم ایچ 17جیسے سانحے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ ملائیشین ایئرلائنز کی یہ پرواز 17جولائی 2014ءکو ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جا رہی تھی کہ مشرقی یوکرین کے اوپر سے گزرتے ہوئے اسے میزائلوں سے نشانہ بنا ڈالا گیا۔ اس بدقسمت واقعے میں جہاز میں سوار تمام 283مسافر اور عملے کے 15افراد موت کے گھاٹ اتر گئے تھے۔
https://dailypakistan.com.pk/19-Apr-2021/1278758?fbclid=IwAR0b1surH93Msx92DYRP706vB-_RRd1eQRu0wNS7E50boK8hUJCBZ5H6k80
پاکستان کے ساتھ جنگ مکمل تباہی ہوگی" دنیا کے سب سے مشہور دانشور نوم چومسکی نے خبردار کردیا
Apr 17, 2021 | 21:56:PM
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے مشہور ترین دانشوروں میں سے ایک نوم چومسکی نے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والوں کو خبردار کردیا۔
نوم چومسکی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ " پاکستان کے ساتھ جنگ مکمل تباہی ہوگی۔"
انہوں نے یہ ٹویٹ کیوں کی ہے اس کا سیاق و سباق تو واضح نہیں ہے تاہم نوم چومسکی کے ٹویٹ کے بعد پاکستانی اور انڈین سوشل میڈیا صارفین میں آپس میں بحث شروع ہوگئی ہے اور نوم چومسکی کے ٹویٹ کے جواب میں دلائل کے انبار لگ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ نوم چومسکی کا اکاؤنٹ ویریفائڈ (بلیو ٹک) تو نہیں ہے البتہ ان کے اکاؤنٹ کے درست ہونے کیلئے یہ کافی ہے کہ انہیں فالو کرنے والوں میں ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی بھی شامل ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/17-Apr-2021/1277940?fbclid=IwAR18G_NJCw0H2ePB4zKYjdWhSEz8HJ-4t-gE9xan5kjL8gy5iwdQLrQeJGs
افغان جنگ، 22 کھرب 60 ارب ڈالر خرچہ، امریکہ کے کتنے فوجی مارے گئے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
Apr 17, 2021 | 23:41:PM
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ افغانستان میں جاری 20 سالہ جنگ کے دوران 22 کھرب 60 ارب ڈالرز کے اخراجات آئے جبکہ امریکہ کے دو ہزار 422 فوجی اہلکار مارے گئے۔
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے 'واٹسن انسٹی ٹیوٹ' اور بوسٹن یونیورسٹی کے 'پارڈی سینٹر' کے مشترکہ ‘کاسٹ آف وار پراجیکٹ’ کے مطابق 20 سالہ جنگ میں مجموعی طور پر دو لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں 71 ہزار 344 عام شہری، 78 ہزار 314 افغان سیکیورٹٰ فورسز کے اہلکار، دو ہزار 442 امریکی فوجی اور 84 ہزار 191 امریکی فوج کے مخالفین شامل ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 22 کھرب 60 ارب ڈالرز وہ اخراجات ہیں جو براہ راست جنگ میں ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ جنگ کو جاری رکھنے کے لیے پینٹاگون کے بجٹ میں 443 ارب ڈالرز کا اضافہ، سابق فوجیوں کی دیکھ بھال کے لیے 296 ارب ڈالرز مقرر کرنا، جنوبی ایشیائی ممالک میں فوجی تعیناتیوں کے لیے 530 ارب ڈالر قرض اور بیرون ملک ہنگامی فنڈز کی مد میں خرچ کیے جانے والے 59 ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/17-Apr-2021/1277953?fbclid=IwAR0MuUley_R3rIl0d0BzPOZDkgHlDLdBVeAPI15PVleUt5WIh-XXoeAtq08
میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے، سکیورٹی فورسز نے عوام پر فائر کھول دیا
Published On 18 April,2021 12:19 pm
ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، سکیورٹی فورسز نے عوام پر فائر کھول دیا۔
میانمار کے مختلف شہروں میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج ہوا۔ عوام کی طرف سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار براہ راست گولیاں چلا رہے ہیں اور کمانڈر فوجیوں کو حکم دے رہا کہ لوگوں کو جان سے مار دو۔
واضح رہے کہ فوجی بغاوت میں مرنے والوں کی اب تک تعداد 730 سے زائد ہو چکی ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/597800_1
فرانسیسی شہریوں نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کردیا
18 April, 2021
ہمیں خطرہ نہیں، حیرت ہے فرانس نے پیغام عالمی سطح پر کیوں پھیلایا: شہری
لاہور(اے ایف پی)پاکستان میں مقیم فرانسیسی شہریوں نے ملک چھوڑنے کی اپنے سفارت خانے کی ہدایت پر عمل کرنے سے انکار کر دیا۔ کالعدم تنظیم کے احتجاج کے بعد سفارتخا نہ نے تین سطروں پر مشتمل ایک مختصر ای میل میں جمعرات کو اپنے شہریوں اور کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ سنگین خطرات کی وجہ سے فور ی طور پر پاکستان سے چلے جائیں۔ یہ ای میل پاکستان میں مقیم چند سو افراد پر مشتمل فرانسیسی برادری کے لیے پریشانی اور اضطراب کا سبب بن گئی۔ تین سال سے اسلام آباد کے امریکی سکول میں فرانسیسی زبان پڑھانے والے ژاں مشیل قارنتوتی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں پاکستان آنے سے پہلے کئی ملکوں میں رہ چکا ہوں لیکن واقعی مجھے صدمہ پہنچا۔ مجھے توقع نہیں تھی کہ ایسے حالات سے گزرنا پڑے گا۔ پہلے میں نے سوچا کہ سامان باندھ کر چلا جائوں لیکن ساتھیوں سے مشورہ کرنے کے بعد عقل جذبات پر غالب آ گئی۔میرے ارد گرد موجود پاکستانی شہریوں نے مجھے یہیں رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مجھ سے کہا وہ میری حفاظت کریں گے ۔ لوگوں کی جانب سے اظہار یکجہتی دیکھنا بڑا جذباتی تجربہ تھا۔پاکستانیوں نے مجھ سے کہا ہم ہیں نا!۔آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہم آپ کا دفاع کریں گے ۔سفارتخانے کو الفاظ کے غلط انتخاب سے فرانسیسی برادری کو خوف زدہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ہمیں حیرت ہے کہ فرانس کو یہ پیغام عالمی سطح پر پھیلانے کی ضرورت کیوں پیش آئی حالانکہ فرانسیسی شہریوں کو کہیں زیادہ بہتر طریقے سے یہ پیغام پہنچایا جا سکتا تھا۔ ایک اور فرانسیسی شہری نے بھی پاکستان میں قیام کا فیصلہ کیا اور اپنے ادارے کی طرف سے یورپ بھجوانے یا اسلام آباد میں ان کی رہائش کے باہر مسلح محافظ تعینات کرنے کی پیشکش بھی مسترد کر دی۔ایک اور فرانسیسی شہری جو دو مرتبہ پانچ، پانچ سال کے لیے پاکستان میں رہ چکے ہیں، انہوں نے کہا چونکہ میں طویل عرصے سے یہاں مقیم ہوں اس لیے واقعی مجھے خوف محسوس نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا دیانت داری سے کام لیا جائے تو پاکستان اس کا حقدار نہیں۔ یہ بہت شاندار ملک ہے جس کے لوگ پرکشش اور انتہائی مہربان ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-18/1810442
میانمار،مظاہرے جاری،فوجی جنتا کے سربرہ آئندہ ہفتے آسیان اجلاس میں شرکت کرینگے
18 April, 2021
میانمار کی فوجی جنتا کے سربراہ جنرل مین آنگ ہلاینگجنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے
ینگون (رائٹرز)یہ اجلاس 24 اپریل کو جکارتہ میں ہو گا۔ترجمان تھائی وزارت خارجہ کے مطابق جنرل مین آنگ ہلاینگ سمیت تمام آسیان رہنماؤں نے سربراہ اجلاس میں شرکت کی توثیق کر دی ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اقتدار پر قبضے کے بعد جنرل مین آنگ ہلاینگ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ ادھر فوجی جنتا نے نئے سال پر عام معافی کے تحت ملک بھر کی جیلوں سے 23184 قیدی رہا کر د ئیے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-18/1810513
کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ راؤل کاسترو مستعفی
18 April, 2021
کیوباکی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ راؤل کاسترو نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
ہوانا(مانیٹرنگ ڈیسک) ان کے مستعفی ہونے کے بعد کیوبا کے عوام 6 دہائیوں سے جاری کاسترو خاندان کی رہنمائی سے محروم ہوجائیں گے ۔راؤل کاسترو نے مستعفی ہونے کا اعلان 8 ویں کانگریس کے افتتاح کے موقع پرکیا،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ہم وطنوں کی طاقت اور مثالی نوعیت اور فہم پر پختہ
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-18/1810523
جوہری پلانٹ پر حملے میں ملوث ایرانی عہدیدار کی شناخت ،ملک سے فرار
18 April, 2021
ایران نے نطنز کے جوہری پلانٹ میں دھماکے اوربجلی کی بندش کی وجہ سے مرنے والے شخص کی شناخت کرلی
تہران(رائٹرز) حکام کے مطابق مشتبہ شخص رضا کریمی ہے ، وہ واقعہ سے قبل ہی ایران چھوڑ گیا،اس کی تصویر ایرانی ٹی وی پربھی دکھائی گئی ہے ،ایرا ن نے انٹرپول سے رابطہ کرکے اسے واپس لانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-18/1810528
کورونا نے مودی سرکارکا مسلم مخالف چہرہ عیاں کردیا
18 April, 2021
وبا کے باعث تبلیغی اجتماع پرپابندی لیکن ہندوئوں کا پرہجوم کمبھ میلہ جاری تبلیغی اجتماع کے شرکا کو انسانی بم قراردیا گیالیکن میلے کے شرکا عقیدت مند
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس نے مودی سرکار کا دو ہرا معیار اور مسلم مخالف چہرہ عیاں کردیا۔وبا کے باعث مسلمانوں کے تبلیغی اجتماع پر پابندی ہے لیکن ہندوئوں کا پرہجوم کمبھ میلہ ایک ہفتے سے جاری ہے ،جس میں اب تک 1701 افراد وبا سے متاثرہوچکے ہیں،اس کے باوجود میلہ جاری ہے ،میلے کے منتظمین کے مطابق اس اجتماع کو وہ محفوظ سمجھتے ہیں کیونکہ اس میں شامل افراد پر دیوتا اپنی مہربانی برسا رہے ہیں۔وباکے آغاز سے اب تک بھارت میں لوگ کورونا پھیلنے کی ذمہ داری تبلیغی جماعت پر ڈال رہے ہیں۔میڈیا نے اجتماع میں شامل ان افراد کوانسانی بم کہا تھا لیکن کمبھ میں ڈبکی لگانے والے سب ہندوعقیدت مند ہیں۔ادھراترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے کہا کہ کمبھ میلے کا موازنہ تبلیغی جماعت سے نہیں کرنا چاہیے ۔تبلیغی اجتماع میں جمع لوگ ایک بلڈنگ کے اندر جمع تھے جبکہ کمبھ میں آئے لوگ کھلے ہیں۔ یہاں تو گنگا بہہ رہی ہے ۔ گنگا کے بہاؤ اور برکت سے کورونا کی وبا دور ہی رہے گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-18/1810505
بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال بدترین ،ایمنسٹی انٹرنیشنل
18 April, 2021

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بدترین قرار دے دیا
واشنگٹن(این این آئی) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں آزادی اظہار را ئے کی گنجائش کم ہورہی ہے ، بھارتی حکام نقادوں کو غیر قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے خاموش کرادیتے ہیں،انسانی حقوق کے کارکن، طالب علم ، صحافی اور آرٹسٹ بغیر مقدمے کے گرفتار کئے گئے ، مذہبی اقلیتوں پر حملے کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے 18صحافیوں پر تشدد کیا، سول سوسائٹی کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار ے ، جس کا مقصد محض زبان بندی تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-18/1810497
مقبوضہ کشمیر,کشمیر ہمارا, کہنے پر خاتون پولیس افسر گرفتار,ملازمت سے برطرف
18 April, 2021
کولگام کی صائمہ اختر نے اپنے گھر پر سحری کے وقت فورسز کے چھاپے پر احتجاج کیا تھا ، ویڈیو بھی وائرل فائرنگ سے خاتون زخمی ،راجوری میں تلاشی آپریشن ، استاد اور 2لڑکے گرفتار ، برطانیہ میں مظاہر ے
سرینگر (اے پی پی، این این آئی )مقبوضہ کشمیر کی خاتون سپیشل پولیس افسر صائمہ اختر کو "یہ کشمیر ہمارا ہے "کہنے کے جرم میں گرفتار کر کے ملازمت سے برطرف اور اس کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ کولگام کی صائمہ اختر کو گزشتہ روز اس وقت بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا جب اس نے اپنے گھر پر فورسز کے چھاپے پر احتجاج کیا تھا ۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز اس کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ۔ بھارتی فورسز اہلکاروں کی گھر آمد پر صائمہ کے احتجاج کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو چھاپہ مار فوجیوں پر چیختے ہوئے دیکھا گیا وہ کہتی ہیں یہ ہمارا کشمیر ہے ۔ ہمیں سحری بھی کھانے نہیں دی جاتی ۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے صائمہ اختر کو گرفتار کر کے انہیں نوکری سے بر طرف کر دیا ، ادھرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ہفتے کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو شدید زخمی کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت جازی پرویز دختر پرویز احمد شیخ ساکنہ مورن پلوامہ کے طورپر ہوئی ہے ۔ سرینگر کے علاقے مہجور نگر میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ مقامی لوگوں کو نامعلوم شخص کی لاش مہجور نگر میں ایک گردوارے کے نزدیک ملی ۔ پولیس نے لاش سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دی، دوسری طرف بھارتی فوجیوں نے راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ، تحقیقاتی ادارے ‘نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ضلع بانڈی پورہ میں ایک استاد کو من گھڑت الزامات کے تحت گرفتار کر لیا جبکہ بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے کریری سے دو کم عمر لڑکوں کو بھی حراست میں لیا ہے ۔ ادھر قائد تحریک آزادی سید علی شاہ گیلانی کی اپیل پر کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ بھر میں احتجاجی مظاہر ے کئے گئے ،صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی دیگر بھارتی قونصلیٹ برمنگھم میں پٹیشن جمع کروانے لگے تو بھارتی قونصلیٹ نے پٹیشن لینے سے انکار کر دیا اس پر کشمیر ی رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا ۔ مزید براں سابق بھارتی وزیر خزانہ یشونت سنہا کی سربراہی میں غیر سرکاری بھارتی سول سوسائٹی ادارے کنسرنڈ سٹیزنزگروپ ( سی سی جی) نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ کشمیریوں میں پائے جانے والے غصے کو دور کرنے کے لئے جموں وکشمیر میں جمہوری راستے کھولے جائیں ۔ جموں وکشمیر میں فوجی آپریشنوں کے دوران شہریوں کے گھروں کو نہ اڑایا جائے ۔ بھارتی اپوزیشن جماعتوں کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے ۔ کنسرنڈ سٹیزنزگروپ نے اپنی خصوصی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-18/1810526
افغانستان، طالبان کا حملہ ،حکومت نواز ملیشیا کے 4 اہلکار ہلاک
18 April, 2021
افغانستان کے شمالی صوبہ تخار کے صدرمقام تالوقان کے بیرونی علاقہ میں طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے ہفتہ کے روز سکیورٹی چوکی پر حملہ میں حکومت نواز ملیشیا کے 4 اہلکار ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے
تالوقان(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالخلیل اسیرنے تصدیق کی کہ طالبان عسکریت پسندوں کے ایک گروہ نے ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات1بجے تالوقان شہرکے مضافاتی علاقہ تارمابائی میں حکومت نواز ملیشیا اہلکاروں کی چوکی پر دھاوہ بول دیا جس میں 4 اہلکارہلاک جبکہ 5 دیگر زخمی ہوگئے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-18/1810514
روس میں یوکرائن کے سفیر کی گرفتاری و ملک بدری
18 April, 2021
روس کی انٹیلی جنس سروس نے یوکرائن کے سفیر کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد ملک بدر کردیا
ماسکو (رائٹرز) سفیر کو ایک روسی شہری کیساتھ ملاقات میں کلاسیفائیڈ معلومات حاصل کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا، انہیں چند گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد ملک بدر کرنے کا اعلان کردیاگیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-18/1810498
ایران اور عالمی طاقتوں کے مذاکرات جاری ،پیش رفت کا عندیہ
18 April, 2021
نیوکلیئر ڈیل کی بحالی کیلئے ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین مذاکرات دوبارہ سے شروع ہو گئے
ویانا (اے ایف پی) یورپی یونین، روس اور ایران نے نیوکلیئر مذاکرات میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے جوکہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی 60 فیصد تک شروع کرنے کے اعلان کے بعد شروع ہوئے ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے نمائندے کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مزید تفصیل کیساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-18/1810524
اسرائیل کی دوسرے روز بھی فلسطینی علاقوں پر بمباری
18 April, 2021
راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیل کی غزہ میں فضائی کارروائیاں، حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
تل ابیب (اے ایف پی)اسرائیلی فوج کے مطابق جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ان میں ٹریننگ سنٹرز، ایک میزائل لانچر پوسٹ، ایک کنٹریکٹ کی پیداوار کا پلانٹ اور ایک سرنگ شامل ہیں۔ ترجمان حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں کے باوجود غزہ ابھی تک لڑ رہا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-18/1810509
جمہوریہ چیک نے 18روسی سفارتکار نکال دیئے
18 April, 2021
جمہوریہ چیک نے 18 روسی سفارت کاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
پراگ (اے ایف پی)رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مقامی انٹیلی جنس اداروں نے ان 18 سفارت کاروں کو روس کی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ قرار دیا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-18/1810496

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108281074&Issue=NP_PEW&Date=20210418
چترال:تخریب کاری ناکام، دھماکا خیزموادبرآمد،افغان باٍٍشندہ گرفتار
17 April, 2021
سی ٹی ڈی ‘حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن،دھماکاخیزمواددکان میں چھپایاگیا :ڈی پی او
چترال (دنیا نیوز)چترال پولیس کی کامیاب کارروائی ، بڑی مقدار میں دھماکا خیزمواد برآمد کر لیا ،ملزم افغان باشندہ ہے اور خود کو کالعدم تنظیم کا رکن بتاتاہے ، ڈی پی او سونیا شمروز نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا ،چترال لوئر کے علاقہ دروش میں ایک دکان سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا،دھماکا خیزمواد میں 21850 میٹر سیفٹی فیوز اور 1911 عدد ڈاینامائیٹ شامل ہیں،دھماکا خیزمواد تخریب کاری میں استعمال ہونا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-17/1809951
یورپ میں روسی جاسوسی سرگرمیاں تیز،کشیدگی بڑھنے لگی
17 April, 2021
یورپ میں روسی جاسوسی سرگرمیاں تیز ہوگئی،یورپ اور امریکا سے کشیدگی بڑھنے لگی
پیرس (اے ایف پی) جاسوسی کے نئے سکینڈلز کے باعث یورپ میں تعینات روسی سفیر ایک مرتبہ پھر ریڈار میں آ گئے ۔ تین سال قبل منحرف روسی جاسوس سرگئی سکریپال کو زہر دینے پر یورپ سے بڑی تعداد میں روسی سفیر نکال دیئے گئے تھے ، اب ماسکو کے بڑھتے جاسوسی کے حربوں پر آسٹریا، بلغاریہ، جمہوریہ چیک، نیدر لینڈز، ناروے ، سویڈن سمیت متعدد یورپی ملکوں سے گزشتہ چند ماہ کے دوران روسی سفیر ملک بدر ہوئے ۔ حال ہی امریکا نے روس پر سائبر حملوں کا الزام لگایا جسے ماسکو نے مسترد کر دیا مگر یورپی یونین نے امریکا کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سخت بیان جاری کیا۔ گزشتہ ماہ اٹلی نے اپنی نیوی کے کیپٹن کو کلاسیفائیڈ دستاویزات روسی ایجنٹ کو دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد 2 روسی سفیر ملک بدر کر دیئے ۔ اگرچہ ماسکو جاسوسی کے الزامات کو روس مخالف مہم کا حصہ قرار دے کر مسترد کردیتا ہے تاہم مبصرین کی نظر میں روس کی یورپ میں خفیہ سرگرمیاں سرد جنگ کے بعد کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ روسی امور کے ماہر پروفیسر مارک گالیوٹی اس کی وجہ 2014 کے دوران یوکرائن میں بغاوت کو قرار دیتے ہیں جوکہ ماسکو نواز حکومت کے خاتمے کا باعث بنی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-17/1809912
روس نے بھی 10امریکی سفارتکار نکال دیئے ،8عہدیداروں کا داخلہ بند
17 April, 2021
روس نے 10 امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر جبکہ 8موجودہ اور سابق امریکی حکام کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی
ماسکو (رائٹرز) نیوز ایجنسی کے مطابق سابق اور موجودہ امریکی حکام کے داخلے پر پابندی روس مخالف کردار کے باعث لگائی گئی ہے ۔ ان میں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ایورل ہینز ، سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی الجانڈرو میورکاس ، اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ، صدر کی مشیر برائے داخلی پالیسی سوزان رائس اور ایف بی آئی کے سربراہ کرسٹوفر ورے ، قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن، سی آئی اے کے سابق سربراہ رابرٹ جیمز وولسی شامل ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ داخلی امور میں مداخلت کی وجہ سے امریکی این جی اوز اور فنڈز کی روس میں سرگرمیوں پر بھی پابندی لگائی جا رہی ہے ۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے روس میں امریکی تجارتی سرگرمیوں پر بھی پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-17/1809913
مقبوضہ کشمیر:ریاستی دہشتگردی کیخلاف مکمل ہڑتال،مظاہرے
17 April, 2021
بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی اورشعائراسلام کی بے حرمتی کے خلاف جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا
سرینگر ،جنیوا(نیوز ایجنسیاں) سرینگر سمیت کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ گھر گھر تلاشی اور گرفتاریوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، بھارتی پولیس نے سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے سے معروف مجاہد کمانڈر مشتاق احمد زرگر کے بھائی سمیت کم از کم چھ نوجوان گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کر لئے ۔ بھارتی پولیس نے ضلع کولگام کے علاقے فرصل سے ایک لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا، گرفتار لڑکی نے چند روز قبل محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے بھر پور مزاحمت کی تھی ،بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی،ادھر سرینگر میں بھارتی پولیس کی طرف سے گھر پردوران شب چھاپے اور اپنے بیٹے کی گرفتاری کیلئے زو ر زبردستی کرنے اور اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر خاتون حرکت قلب بندہونے کے باعث وفات پاگئی۔مرد و خواتین سمیت مظاہرین نے واقعے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے خاتون کو زدو کوب بھی کیا ۔دریں اثنا مقامی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سوپور سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے ایک پنچ سمیت تین بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کے ایک گروپ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، مقبوضہ کشمیر کے 5 اگست کے غیر قانونی الحاق ، نئے ڈومیسائل قوانین، کشمیریوں کی سیاسی حق تلفی کے لیے راہ ہموار کرنے اور آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے پر گہری تشویش پر مبنی بھارت کو فروری میں جاری کیا گیا خط عوام کیلئے جاری کر دیا،سفارتکاروں نے جنیوا میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جواب میں اپنے 5 اگست کے غیرقانونی اقدامات سے متعلق اپنا سرکاری موقف واضح کرنا تھالیکن وہ اقوام متحدہ کے ماہرین کے خدشات کو دور کرنے میں ناکام رہا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-17/1809928
اسرائیل کی فلسطینی علاقوں پر بمباری
17 April, 2021
اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینی علاقے پر بمباری کی
مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی)جس سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، فلسطینی حکام کے مطابق بروقت سائرن بجنے پر لوگ چوکنا ہوگئے تھے جس سے نقصان کم ہوا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق یہ بمباری راکٹ حملے کے جواب میں کی گئی، بمباری کے ذریعے ایک بارود خانے کو نشانہ بنایاگیا۔ ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ اداکی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-17/1809926

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-17&edition=KCH&id=5591149_21972474
فلپائن میں فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار اور اس کے دو ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کی فوج نے ابوسیاف کے عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ملٹری گاڑی کے نزدیک خود کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کرنے والے ایک بمبار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
فلپائن فوج اور جنگجوؤں کے درمیان گھمسان کی جنگ دو گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران 2 جنگجو مارے گئے۔ فلپائن فوج نے جنگجوؤن کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا۔
فلپائن فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا خود کش بمبار مصر کا شہری تھا جس کا نام یوسف ہے اور وہ ایک معروف داعش خاتون ردا محمد محمود کا بیٹا ہے۔ ردا محمد محمود نے بھی دو سال قبل آرمی چیک پوسٹ پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔
واضح رہے کہ فلپائن میں شدت پسند تنظیم ابوسیاف عسکری کارروائیوں میں ملوث رہی ہے جو اب داعش کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتی ہے۔
https://www.express.pk/story/2168092/10/
عالمی برادری کشمیریوں کی منظم نسل کشی کی غیرجانبدارتحقیقات کرے:پاکستان
Published On 16 April,2021 05:10 pm
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے مزید سات کشمیریوں کو شہید کر دیا، پاکستان بھارتی اقدامات کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے۔
ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے کو 600 سے زائد دن ہو گئے ہیں، عالمی برادری بھارت کو مجبور کرے کہ انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنائے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک بات چیت کا تعلق ہے تو دونوں ممالک کے درمیان رابطے جنگوں میں بھی رہتے ہیں، پاکستان کبھی بھارت سے مذاکرات سے نہیں ہچکچایا، جموں و کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت کے لئے تیار ہیں۔
زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ دونوں ممالک جموں وکشمیر مسئلہ کے عالمی قوانین کے مطابق حل کے لئے مثبت بات کریں۔ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے بھارت کو مناسب ماحول پیدا کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ اس حوالے سے تیسرے فریق کی ثالثی درست ہوگی۔ پاک بھارت بات چیت جب بھی ہوئی، اس کا مرکزی موضوع جموں وکشمیر تنازعہ کا حل ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش بھارت کی طرف سے بالا کوٹ مس ایڈونچر کے بعد پائلٹ کی واپسی سے ظاہر ہے۔ خطے میں تنازعات کے خاتمے کی خواہش رکھتے ہیں، کسی بھی نئی مہم جوئی کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت کو کلبھوشن کے معاملہ پر پاکستانی عدالتوں سے تعاون کرنا چاہئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران کو فون کیا، دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بات چیت کی۔
انہوں نے بتایا کہ ترک صدر نے افغان طالبان اور امریکا کے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے جرمن پارلیمنٹ کے صدر کو کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/597589_1
عسکری حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں: میانمار میں متوازی حکومت تشکیل
Published On 16 April,2021 04:31 pm
ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں فوج مخالف اتحاد نے مِن کو نائنگ کی قیادت میں متوازی حکومت تشکیل دے دی۔
متوازی حکومت میں سابق پارلیمنٹیرین اورمظاہرین کی قیادت کرنے والے افراد شامل ہیں۔ مِن کو نائنگ نے عوام سے متوازی حکومت سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
من کو نائنگ نے کہا کہ ہم عسکری حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں، عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنا متوازی حکومت کی اولین ترجیح ہے، امریکا اور برطانیہ وینزویلا کی طرز پر ہماری حکومت کو بھی تسلیم کریں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/597579_1
میانمار:مظاہرے جاری،فورسز کی میڈیکل ورکرز پرفائرنگ،1ہلاک
16 April, 2021
میانمار میں مظاہروں کا سلسلہ جاری، ماندالے شہر میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرہ کرنیوالے میڈیکل ورکرز پر گولی چلا دی جس سے ایک شخص ہلاک ، 2 زخمی ہو گئے
ینگون (اے ایف پی)عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ پر میڈیکل ورکرز بھاگ کر قریبی مسجد میں چھپ گئے ، سکیورٹی فورسز نے مسجد کے احاطے پر گولیاں چلائیں تو مسجد میں موجود ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔ مظاہرے میں شریک ایک ڈاکٹر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا۔ مونیوا شہر میں سینکڑوں افراد نے موٹرسائیکلوں پر فوجی آمریت کے خلاف مظاہرہ کیا،
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-16/1809489
ملک بھرمیں افغان مہاجرین کی تصدیق کاعمل شروع
16 April, 2021
پی اوآرکارڈہولڈرز کوسمارٹ کارڈزجاری کئے جائیں گے ،محبوب سلطان
اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے یو این ایچ سی آر کے تعاون سے ملک بھر میں افغان مہاجرین کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے تحت نئے سمارٹ کارڈز جاری کئے جائیں گے ۔ 6 ماہ کی مشق کے دوران پروف آف رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو نئے سمارٹ کارڈز مہیا کئے جائیں گے ۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان نے دستاویزات کی تجدید اور معلومات کی تصدیق کی مہم کا افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا پاکستان نے گزشتہ 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے ، 10 سال پہلے آخری تصدیقی مشق کے بعد بہت کچھ بدلا ہے ، اب اعداد وشمار کو اپ ڈیٹ کیا جا نا چا ہئے ۔ انہوں نے پی او آر کارڈ ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں مکمل طور پر حصہ لیں۔ اس موقع پر یو این ایچ سی آر کی نمائندہ نوریکو یوشیدا نے بھی خطاب کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-16/1809386
بغداد، کار بم دھماکے میں 4افراد ہلاک، 17زخمی
16 April, 2021
عراقی دارالحکومت کے مرکزی علاقے میں کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک، 17 زخمی ہو گئے
بغداد (رائٹرز) پولیس کے مطابق بارودی مواد سے بھری کار استعمال شدہ اشیا کی مارکیٹ میں پارک کی گئی تھی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-16/1809492
عراق میں امریکی بیس پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ
16 April, 2021
عراق میں امریکی فوجیوں کی قیام گاہ اربیل بیس پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کیاگیا
اربیل(اے ایف پی)حملے سے ہلاکتیں تو نہیں ہوئیں تاہم فوج کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔عراق میں امریکی فوج کے خلاف حملے میں راکٹ کی بجائے پہلی بار ڈرون کا استعمال کیاگیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-16/1809494
پاک بھارت ثالثی کرارہے ہیں:اماراتی سفیر کی تصدیق
16 April, 2021
عرب عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئےثالثی کے کردار کی تصدیق کر دی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)واشنگٹن میں یو اے ای کے سفیر یوسف العتیبہ نے ایک تقریب سے خطاب میں کہاکہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے تنازع پر کشیدگی کم کروانے اور سیز فائر کروانے میں اہم کردار ادا کیا، توقع ہے ان کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہو جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت شاید اچھے دوست تو نا بن سکیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات اس نہج پر پہنچ جائیں کہ دونوں آپس میں بات چیت تو کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں افغان امن عمل میں کردار ادا کرنا ہوگا ، پاکستان کی مدد کے بغیر ہمارے لیے افغانستان میں استحکام کا راستہ تلاش کرنا ناممکن ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-16/1809487
امریکا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی:طالبان
16 April, 2021
طالبان نے کہاکہ ہم دوحہ معاہدے پر قائم ہیں،امریکی صدر کا اعلان معاہدے کی خلاف ورزی ہے
کابل(دنیا مانیٹرنگ)انہوں نے وعدہ پورا نہیں کیا،جس سے مجاہدین کیلئے ہرضروری اقدام کا راستہ کھل گیاہے ،مستقبل کے تمام سنگین حالات کا ذمہ دارامریکا ہوگا۔دوحہ میں معاہدے پر دستخط کے موقع پر موجود تمام عینی شاہد ممالک اب امریکا پر دبائو ڈالیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-16/1809483
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے مظالم کیخلاف مظاہرہ، آج ہڑتال
16 April, 2021
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں لوگوں نے بھارتی فوجیوں کے مظالم کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے کے خلاف آج جمعہ کو مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے
سرینگر(نیوز ایجنسیاں)جس میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیاں، اسلام آباد اور پلوامہ کے اضلاع میں 2ہفتوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کرایاجائے گا، گزشتہ روز زکورہ تھانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے گھر میں گھس کر ایک نوجوان اور ایک نابینا خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، ادھر بھارتی فوج کی تلاشی اور محا صرے کی کارروائیاں رمضان میں بھی جاری ہیں، اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر لوگوں کو ہراساں کیا اور سحری تیار کرنے سے روک دیا، فوجیوں نے ضلع کولگام کے بوگند علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران چار نوجوانوں کوگرفتار کیا اور انہیں تشدد کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ پلوامہ میں بھی کارروائی کی گئی۔قائد تحریک آزادی جموں و کشمیرسید علی گیلانی نے اپنے ٹویٹ میں کہا عالمی برادری اپنے خوابیدہ ضمیر کو جھنجھوڑ کر کشمیر میں جاری بھارتی جرائم کا نوٹس لے ، بھارتی حکمران کشمیری عوام کو اپنے موقف سے ہٹنے یا مطالبہ آزادی سے دستبرداری کیلئے مجبور نہیں کرسکتے ،ادھر بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 178ویں بٹالین سے وابستہ اہلکار شیام سنگھ شوپیاں کے علاقے ریشی پورہ میں دو منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-16/1809485
امریکا نے 10روسی سفارتکار نکال دیئے ،مزید پابندیوں کا اعلان
16 April, 2021
امریکا نے روس پر مزید معاشی پابندیاں لگانے اور 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (اے ایف پی)یہ پابندیاں امریکی انتخابات میں مداخلت، سائبر حملوں اور دیگر جارحانہ سرگرمیوں کی بنیاد پر لگائی گئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر جو بائیڈن کے حکم پر روسی حکومت کیساتھ کام کرنے والے امریکی بینکوں پر پابندیوں کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ، 10 روسی سفارت کار جن میں مبینہ جاسوس بھی شامل ہیں کو ملک سے نکال دیا گیا ہے ، 2020 کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی مبینہ کوشش کرنیوالے 32 روسی شہریوں پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ صدر بائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اشارہ دیا گیا ہے کہ اگر روس اپنے اقدامات سے عدم استحکام پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے تو اسے سٹرٹیجک اور معاشی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ پابندیاں امریکا اور اس کے اتحادیوں و پارٹنرز کے روس کی مذموم سائبر سرگرمیوں کا بھی جواب ہیں۔ مزید برآں امریکی محکمہ خزانہ نے یورپی یونین، آسٹریلیا، برطانیہ اور کینیڈا کیساتھ مل کر کریمیا پر روسی قبضے سے جڑے آٹھ افراد اور اداروں پر بھی پابندیاں لگا دیں۔ نیٹو اتحادیوں نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کی حمایت کر دی اور اپنے بیان میں کہا کہ تمام اتحادی پابندیوں کے 15 اپریل کے امریکی اعلان کی حمایت کرتے اور اس فیصلے میں امریکا کیساتھ کھڑے ہیں ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-16/1809482
امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام لگا کر طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں۔
ڈان اخبار کے مطابق امریکا کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نے کانگریس کو ’’خطرے کے جائزے کی سالانہ رپورٹ 2021‘‘ ارسال کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نریندر مودی پاکستان پر طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے لیے وہ پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام بھی عائد کر سکتے ہیں۔
امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کے معاملے پر کشیدگی میں اضافے کا خطرہ تاحال موجود ہے تاہم رواں برس بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک عمومی جنگ کا قطعی امکان نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی کانگریس کو جاری کی گئی ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 برسوں میں جنگ ہونے کا امکان موجود ہے۔
امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں امریکی مفادات کے لیے بالترتیب چین، روس اور ایران کو خطرہ قرار دیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان رواں برس امن معاہدے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ رپورٹ سالانہ کی بنیاد پر امریکی کانگریس کو پیش کی جاتی ہے جس میں امریکی مفادات کو درپیش خطرات اور دنیا میں ممکنہ جنگوں سے متعلق جائزہ شامل ہوتا ہے تاکہ پالیسی سازی میں کام آسکے۔
https://www.express.pk/story/2167618/10/
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور اسلحہ ڈپو سمیت ملٹری سائٹس کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں فضائی کارروائی کے دوران حماس کی ملٹری سائیٹس اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی غزہ کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے میزائل کے جواب میں کی گئی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی کارروائی میں ایک ایسے ٹنل کو بھی تباہ کیا گیا ہے جسے حماس کے جنگجو اسلحہ کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کرتے تھے جب کی ایک ٹنل سے جنگجو غزہ سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے۔
دوسری جانب حماس نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے جنگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زرعی زمین پر فضائی حملے کیئے جس سے کئی کسانوں کے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔
حماس نے میزائل داغے جانے کے اسرائیلی دعوے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج معصوم شہریوں پر بمباری کے لیے بہانے تراشتی ہے اور بلاجواز فضائی حملے کرتی ہے۔
https://www.express.pk/story/2167609/10/

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/16042021/P3-LHR-013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/16042021/P3-LHR-014.jpg
بھارتی کسانوں کا 21 اپریل کو نئی دہلی کی طرف مارچ کا اعلان
جمعه 16 اپریل 2021ء
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف 21 اپریل کو نئی دہلی کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 21 اپریل کو شروع کئے جانے والے مارچ میں کسان کارکن اور خواتین شامل ہوں گی۔ کسانوں کا کہنا ہے حقوق ملنے تک لڑتے ر ہیں گے ۔ بھارت میں کسانوں کا متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف 4 ماہ سے زائد عرصہ سے دہلی کی سرحد سمیت کئی ریاستوں میں احتجاج جاری ہے ۔کسان یونین کے میں شامل چالیس ارکان کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم ہر طرح سے دہلی حکومت کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن دہلی سے کوئی جواب نہیں مل رہاہے ۔اب تک دہلی حکومتی کمیٹی اور کسان یونین کمیٹی کے درمیان بات چیت کے گیارہ دور ہوچکے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%B3%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-21-%D8%A7%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D9%85%D8%A7%D8%B1%DA%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%86
افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ، 10 اہلکار ہلاک متعدد زخمی
Apr 15, 2021 | 18:08:PM
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے صوبہ زابل میں فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے پہلے کار بم دھماکہ کیا گیا جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو قریبی ہستپال منتقل کردیا گیا ہے۔تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،حبکہ حکومت کی جانب سے طالبان کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/15-Apr-2021/1277049?fbclid=IwAR03GJKeRD01UszXXC3MFKBOlsHkNjZ4KOPWvhfMiw3g6BFVtk58JLjYnF0
میانمار:مظاہرے جاری،فورسز کی میڈیکل ورکرز پرفائرنگ،1ہلاک
16 April, 2021
میانمار میں مظاہروں کا سلسلہ جاری، ماندالے شہر میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرہ کرنیوالے میڈیکل ورکرز پر گولی چلا دی جس سے ایک شخص ہلاک ، 2 زخمی ہو گئے
ینگون (اے ایف پی)عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ پر میڈیکل ورکرز بھاگ کر قریبی مسجد میں چھپ گئے ، سکیورٹی فورسز نے مسجد کے احاطے پر گولیاں چلائیں تو مسجد میں موجود ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔ مظاہرے میں شریک ایک ڈاکٹر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا۔ مونیوا شہر میں سینکڑوں افراد نے موٹرسائیکلوں پر فوجی آمریت کے خلاف مظاہرہ کیا،
دنیا اخبار
No comments:
Post a Comment