ترک فوج کاشمالی عراق میں پھر آپریشن،انتہائی مطلوب باغی ہلاک ::: بارودی سرنگوں کی نشاندہی کیلئے نئے تربیت یافتہ چوہے ::: بھارت کی انڈیا ، کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی ، بی جے پی حکام کیخلاف آواز اٹھانے پر خاتون فلم ساز پر بغاوت کا مقدمہ ::: افغان امن عمل ::: بین الاقوامی قوانین میں تبدیلیاں ::: اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی ::: اسرائیل نے ایرانی ایٹمی پروگرام کے راز کس طرح چوری کیے؟ ::: چین میں فوجی اہلکاروں کی تضحیک پر پابندی کا قانون منظور ::: کلبھوشن یادیو پر عالمی عدالت انصاف ::: کینیڈا :پاکستانی فیملی کو کچلنے والے انتہاپسند کا ٹرائل شروع ::: مغرب کی ترقی میں بنیادی کردار مسلمانوں سے نفرت کیوں؟ ::: فرانسیسی صدر کو کھلے عام تھپڑ پڑ گیا ::: قید حریت رہنماؤں کی بیٹیاں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ::: جنگی جرائم ‘ بوسنیا کے جنرل راٹکو ملازچ کی اپیل مسترد،سزابرقرار ::: بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں مزید فوج بھیج دی ::: عالمی طاقتوں نے جوہری بجٹ میں 1ارب40کروڑ ڈالر اضافہ کیا ::: بھارت میں ایٹم بم بنانے والی یورینیم چوری ::: آپریشن اوپرا عراقی جوہری ری ایکٹر تباہ ::: نئی دہلی: 5مساجد انتہا پسند مودی حکومت کے ریڈار پر آگئیں ::: گولڈن ٹیمپل حملہ ،قتل عام کی برسی پر سکھ برادری کا احتجاج ::: سکھوں کے لئے علیحدہ وطن خالصتان ::: بوسنیا ، قتل عام کی جگہ پر مسلم خاتون کی زمین پر تعمیر چرچ مسمار ::: میانمار میں مسلمانوں پر زمین تنگ ::: دنیا میں اسلحہ ڈیلز ::: فیس بک بھارت کے قابو میں - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Thursday, 22 July 2021

ترک فوج کاشمالی عراق میں پھر آپریشن،انتہائی مطلوب باغی ہلاک ::: بارودی سرنگوں کی نشاندہی کیلئے نئے تربیت یافتہ چوہے ::: بھارت کی انڈیا ، کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی ، بی جے پی حکام کیخلاف آواز اٹھانے پر خاتون فلم ساز پر بغاوت کا مقدمہ ::: افغان امن عمل ::: بین الاقوامی قوانین میں تبدیلیاں ::: اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی ::: اسرائیل نے ایرانی ایٹمی پروگرام کے راز کس طرح چوری کیے؟ ::: چین میں فوجی اہلکاروں کی تضحیک پر پابندی کا قانون منظور ::: کلبھوشن یادیو پر عالمی عدالت انصاف ::: کینیڈا :پاکستانی فیملی کو کچلنے والے انتہاپسند کا ٹرائل شروع ::: مغرب کی ترقی میں بنیادی کردار مسلمانوں سے نفرت کیوں؟ ::: فرانسیسی صدر کو کھلے عام تھپڑ پڑ گیا ::: قید حریت رہنماؤں کی بیٹیاں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ::: جنگی جرائم ‘ بوسنیا کے جنرل راٹکو ملازچ کی اپیل مسترد،سزابرقرار ::: بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں مزید فوج بھیج دی ::: عالمی طاقتوں نے جوہری بجٹ میں 1ارب40کروڑ ڈالر اضافہ کیا ::: بھارت میں ایٹم بم بنانے والی یورینیم چوری ::: آپریشن اوپرا عراقی جوہری ری ایکٹر تباہ ::: نئی دہلی: 5مساجد انتہا پسند مودی حکومت کے ریڈار پر آگئیں ::: گولڈن ٹیمپل حملہ ،قتل عام کی برسی پر سکھ برادری کا احتجاج ::: سکھوں کے لئے علیحدہ وطن خالصتان ::: بوسنیا ، قتل عام کی جگہ پر مسلم خاتون کی زمین پر تعمیر چرچ مسمار ::: میانمار میں مسلمانوں پر زمین تنگ ::: دنیا میں اسلحہ ڈیلز ::: فیس بک بھارت کے قابو میں



ترک فوج کاشمالی عراق میں پھر آپریشن،انتہائی مطلوب باغی ہلاک
 12 June, 2021

ترک فوج نے شمالی عراق کے صوبے دہوک میں کرد باغیوں کیخلاف پھر آپریشن کیا

انقرہ(دنیا مانیٹرنگ)جس کے دوران مخمور میں باغیوں کا سربراہ ماراگیا۔صالح سیزر کے نام سے مشہور یہ باغی ترک سب سے زیادہ مطلوب افراد میں شامل تھا، آپریشن کے باعث شمالی عراق میں 38گاؤں خالی کرا لئے گئے ۔کرد علاقے میں ترک فوج نے 8 مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کرلیں،شمالی عراق کے قاندل نامی پہاڑی سلسلے میں ترکی میں حملہ کرنیوالے کرد باغیوں کے کیمپ ہیں جن کو ترک فوج وقتاً فوقتاً نشانہ بناتی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-12/1837348



کمبوڈیا،بارودی سرنگوں کی نشاندہی کیلئے نئے تربیت یافتہ چوہوں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں 12 June, 2021

کمبوڈیا میں بارودی سرنگوں کی نشاندہی کیلئے نئے بھرتی کئے گئے چوہوں نے تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پنوم پن (رائٹرز) حکام کے مطابق تنزانیہ سے منگوائے گئے 20 افریقی چوہوں کو کڑی تربیت کے بعد کام پر لگا دیا گیا ہے ، ان چوہوں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ کسی مخصوص شخص کیساتھ مانوس ہوئے بغیر اپنی ذمہ داریاں اد ا کرتے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-12/1837345



بی جے پی حکام کیخلاف آواز اٹھانے پر خاتون فلم ساز پر بغاوت کا مقدمہ
 12 June, 2021

بھارت میں بی جے پی حکام کے خلاف آواز اٹھانے پر خاتون فلم ساز کو غداری کے مقدمے کا سامنا ہے

ممبئی (این این آئی) فلم میکر عائشہ سلطانہ نے ٹی وی شو میں بی جے پی سرکار کی پالیسیوں کو ‘بائیو ویپن’ قرار دیا۔عائشہ سلطانہ نے کہا کہ مودی سرکار کے اقدامات لکشوادیپ میں کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بنے ۔ بی جے پی وزیر نے خاتون پرکورونا سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام لگادیا۔لکشوادیپ پولیس نے عائشہ کے خلاف عوام کو بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-12/1837336



کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی:امریکہ کی ترکی سے مذاکرات کی تصدیق
 12 June, 2021

ہوائی اڈے کی سکیورٹی امریکہ سمیت تمام ممالک کیلئے اہم:ترجمان پینٹاگون

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پینٹاگان کے چیف ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سکیورٹی سے متعلق ابتدائی گفتگو ہوئی،بریفنگ کے دوران جان کربی سے ترک وزیر دفاع ہلوسی اکار کے حالیہ بیان سے متعلق پوچھا گیا، جس میں ترک وزیر دفاع نے کہا تھا کہ اگر ضروری شرائط کو پورا کرلیا جائے تو ترکی ایئرپورٹ کوسکیورٹی فراہم کرسکتا ہے ،سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری ترک قیادت سے اس منصوبے پر بات چیت ہورہی ہے ،انکا کہنا تھا کہ یقینی طور پر یہ فیصلہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کرنا ہے اور ہم اسکی قدر کرتے ہیں۔ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سکیورٹی نہ صرف امریکہ بلکہ دیگر ممالک کیلئے بھی ضروری ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-12/1837304



بلوچستان : فائرنگ کا تبادلہ ،2 دہشتگرد ہلاک ، جوان شہید
 12 June, 2021

کارروائی خاران میں کی گئی،دونوں دہشتگردفورسزاورشہریوں پرحملوں میں ملوث تھے ، اسلحہ،بارودی مواد کی بڑی مقدار برآمد،شہیدایف سی اہلکارفداالرحمن کا تعلق چترال سے تھا

لاہور(نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسزنے ایک آپریشن کے دوران 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خاران کے علاقے ہلمرگ میں ایک آپریشن کیا، جس کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا ایک بہادر جوان فداالرحمن جام شہادت نوش کرگیا، شہید کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے تھا۔ دونوں دہشت گردشہریوں اورسکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اوربارودی مواد کی بڑی تعداد بھی برآمد ہوئی۔ آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکیورٹی فورسز ایسے عناصر کے مذموم مقاصد کے خلاف مادر وطن کا دفاع کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں اوربلوچستان کے مشکل سے حاصل کئے گئے امن و استحکام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-12/1837242



افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دو بسوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

کابل پولیس کے ترجمان بصیر مجاہد کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ اقلیتی کمیونٹی ہزارہ اکثریت والے علاقوں میں ہوا ہے۔ جب کہ اسی ماہ کے آغاز میں اسی نوعیت کے حملوں میں 12 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔ آج مسافر بسوں میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئےہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان سے غیر ملکیوں کے اخراج کے اعلان کے بعد سے پُر تشد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جب کہ شدت پسند اسلامی گروپوں کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اور گزشتہ ماہ ہی اسکول میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 80 کے قریب طالبات جاں بحق ہوگئیں تھی
https://www.express.pk/story/2189334/10/



سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کو اپنے مرد سرپرست یعنی والد، بھائی یا شوہر کے بغیر تنہا رہنے اور آزاد زندگی گزارنے کی اجازت مل گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والی نئی قانون سازی میں خواتین کو لازمی طور پر اپنے مرد سرپرست کے ساتھ رہنے کے قانون کے آرٹیکل 169 سے پیراگراف (ب) حذف کردیا گیا جس کے بعد مملکت میں خواتین کو والد، بھائی یا شوہر کے ساتھ رہنے کے بجائے تنہا رہنے کا حق حاصل ہوگیا۔

قانون میں اس ترمیم کے بعد سعودی عرب میں خواتین کو اب طلاق یا کسی جرم میں سزا مکمل کرنے کے بعد ان کے مرد سرپرستوں میں سے کسی ایک کے حوالے کرنے کے بجائے تنہا رہنے کی اجازت حاصل ہوگئی۔ اسی طرح خواتین کو اب کئی معاملات میں مرد سرپرستوں کی اجازت لینا بھی ضروری نہیں ہوگا۔

نئے قانون کے متن میں خاتون کے تنہا رہنے پر خاندان کے مرد سربراہ کی جانب سے مقدمہ کے انداراج کو ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بالغ عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کہاں رہنا چاہے۔ علاوہ ازیں سرپرست، آزاد اور تنہا رہنے والی خاتون سے متعلق صرف اسی وقت شکایت درج کرا سکتے ہیں جب وہ خاتون کسی جرم کی مرتکب ہوئی ہوں اور جرم کا ثبوت بھی موجود ہو۔

سعودی عرب میں خواتین کے سرپرست کے حوالے سے قانون کے بڑھتے ہوئے ناجائز استعمال پر کافی عرصے سے غور و خوص جاری تھا تاہم فروری 2019 میں 18 سالہ لڑکی کے چھپتے چھپاتے تھائی لینڈ پہنچنے اور والدین پر زبردستی فیصلے مسلط کرنے کے الزامات پر اس معاملے کو عالمی توجہ ملی تھی۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے منصب سنبھالتے ہی کئی تاریخی اور غیر معمولی نوعیت کے اقدامات کیئے ہیں جن میں وژن 2023 کے تحت خواتین کو خود مختار بنانا بھی شامل ہے جس کے بعد سے خواتین کو گاڑی چلانے، ملازمت کرنے، کھیل میں حصہ لینا اور بیرون ملک کے اکیلے سفر کی اجازت ملی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خاتون کو اپنے کسی مرد رشتہ دار کے ساتھ رہنا لازمی تھا۔ اسی طرح باپ یا شوہر، چچا، بھائی یہاں تک کہ بیٹا کی اجازت کے بغیر شادی، پاسپورٹ کے حصول یا بیرون ملک سفر کرنا ناممکن تھا۔
https://www.express.pk/story/2189236/10/



مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکا محمد سید ہمائل شہید جب کہ مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فلسطینی نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نئی غیر قانونی یہودی آبادیاں قائم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا جس پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے بھیس بدل کر فلسطینی انٹیلیجنس کے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم گرفتاری میں ناکامی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2189221/10/



اسرائیل نے ایرانی ایٹمی پروگرام کے راز کس طرح چوری کیے؟ خفیہ ایجنسی ’موساد‘کے سابق سربراہ کا تہلکہ خیز انکشاف
Jun 12, 2021 | 17:08:PM

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے ایرانی ایٹمی پروگرام کے راز کس طرح چوری کیے؟ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے سربراہ یوسی کوہن نے اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے۔ اسرائیل کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوسی کوہن نے بتایا کہ ”ایران کے ایٹمی پروگرام کی نئی اور حساس معلومات حاصل کرنے کے لیے ہم نے ایک آپریشن کیا جس کی نگرانی میں نے خود کی تھی۔“

یوسی کوہن نے بتایا کہ ”اس آپریشن کے لیے دو سال تک تیاری کی گئی۔ اس آپریشن کے لیے موساد کے ایسے 20ایجنٹ تیار کیے گئے تھے جن میں سے ایک بھی اسرائیلی شہری نہیں تھا۔ ان اسرائیلی ایجنٹس نے ایران کے ایک خفیہ ویئرہاﺅس میں گھس کر وہاں موجود 30سیف الماریاں توڑ کر دستاویزات حاصل کیں اور انہیں بحفاظت ایران سے باہر بھی بھجوایا۔ اس آپریشن میں حصہ لینے والے تمام ایجنٹس مکمل طور پر محفوظ رہے۔ بعد میں ان ایجنٹس میں سے بعض کو ایران سے بحفاظت باہر بھی نکال لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 2018ءمیں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس ایرانی ایٹمی پروگرام کی تازہ معلومات ہیں۔ ممکنہ طور پر وہ معلومات اسی آپریشن کے ذریعے حاصل کی گئی تھیں۔دوران انٹرویو یوسی کوہن نے ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل پر بھی بات کی۔ انہوں نے قتل کی اس واردات میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم بتایا کہ ”فخری زادہ طویل عرصے سے ہماری نظر میں تھے اور ان کی سائنسی معلومات پر موساد کو سخت تشویش لاحق تھی۔“
https://dailypakistan.com.pk/12-Jun-2021/1301598?fbclid=IwAR2wGgTuXokqsVEXbnlZZwtElwu4M2X70EkJYWT6ibPkX72MIRtx55qkqhE



نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلاء، ترکی کی پیشکش پر افغان طالبان کا موقف بھی آگیا
Jun 12, 2021 | 14:27:PM

کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا سے ہونے والے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ترک افواج بھی افغانستان سے نکل جائیں، واضح رہے کہ افعانستان میں ترکی کے پانچ سو سے زائد فوجی موجود ہیں جو افغان سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے نیٹو مشن کا حصہ ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ امن ڈیل کے تحت افغانستان میں تعینات تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہو جانا چاہیے۔قبل ازیں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملک ترکی نے پیشکش کی تھی کہ امریکی اور نیٹو افواج کے واپس جانے کے بعد بھی ترک افواج کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی حفاظت کے لیے افغانستان میں قیام کر سکتی ہیں۔ افغانستان میں تعینات ترک افواج بھی نیٹو مشن کا حصہ ہیں۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق تمام غیر ملکی افواج گیارہ ستمبر تک افغانستان سے نکال لی جانی ہیں

دوسری طرف افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ترکی کی اس پیشکش کی ’سختی سے مخالفت‘ کی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کی افواج کے انخلا کے بعد کابل کے بین الاقوامی ہوائی کی حفاظت اور اسے چلانے کے لیے اپنے فوجی روک سکتا ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنی فوج کو یہاں رکھیں، چاہے وہ امریکہ ہو یا ترکی۔ ہم اس پر متفق نہیں۔ اگر ترکی کی ایسی کوئی نیت ہے تو اسلام امارات (طالبان حکومت کا نام جو وہ اقتدار میں استعمال کرتے تھے) اس کی مخالفت کرے گی، ہم ملک میں کسی بھی غیرملکی فوج کو قبول نہیں کریں گے، چاہے کوئی بھی نام ہو۔ ترکی نیٹو کا رکن ہے۔ وہ یہاں 20 سال تک رہے ہیں اور جنگ کا حصہ رہے ہیں۔ انہیں غلطی نہیں کرنی چاہیے اور اگر وہ افغانستان میں اپنی فوج رکھنا چاہتے ہیں تو بغیر کسی شک کے افغان ان کے ساتھ بھی دیگر حملہ کرنے والوں جیسا سلوک ہی کریں گے

طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم کے مطابق اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے غیرملکی افواج کی موجودگی نہ تو قبول کی اور نہ ہی کریں گے۔ڈاکٹر محمد نعیم نے بتایا کہ افغانستان کی سکیورٹی کی ذمہ داری صرف افغان کی ہے اور غیرملکی شہریوں کا تحفظ بھی اسلام اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اس ملک کی دمہ داری ہے جہاں وہ رہ رہے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Jun-2021/1301563?fbclid=IwAR18mFYX43ENdPcVyBpG9kgwJoAc6jr47N8ztpy_ebXzRehT0B6jpeMTB8E



چین میں فوجی اہلکاروں کی تضحیک پر پابندی کا قانون منظور
Jun 10, 2021 | 20:03:PM

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں فوجی اہلکاروں کی تضحیک پر پابندی عائد کرنے کا قانون منظورکرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سیشن کے اختتامی اجلاس میں یہ قانون منظور کیا گیا۔قانون کے مطابق کوئی بھی ادارہ یا فرد کسی بھی طرح سے فوجی اہلکاروں کے اعزاز کی توہین یا تضحیک نہیں کر سکے گا اور نہ ہی مسلح افواج کے ارکان کی ساکھ کی اہانت یاتوہین کرسکے گا۔

نئی قانون سازی میں فوجی جوانوں کے اعزازی نشانات کی بے حرمتی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔قانون میں مزید کہا گیا ہے کہ استغاثہ فوجی جوانوں کی بدنامی اور ان کے جائز حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی جس سے ان کے فرائض اور مشنز کی کارکردگی شدید متاثر اور معاشرے کے عوامی مفادات کو نقصان پہنچتا ہو کی صورت میں عوامی مفاد کا مقدمہ دائر کرسکتا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/10-Jun-2021/1300712?fbclid=IwAR2wGgTuXokqsVEXbnlZZwtElwu4M2X70EkJYWT6ibPkX72MIRtx55qkqhE




ہمارے لیے آپ کو اڈے فراہم کرنا ممکن نہیں" پاکستان کا امریکہ کو صاف جواب، بڑا دعویٰ
Jun 10, 2021 | 21:01:PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ کے مطابق پاکستان نے امریکہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کیلئے امریکہ کو فوجی اڈے فراہم نہیں کرے گا۔

اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ پاکستان نے امریکہ کو خطے میں موجودگی برقرار رکھنے کیلئے فوجی اڈے فراہم کردیے۔ چینی اخبار ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کو شمسی ایئر بیس دوبارہ دے دی ہے۔ اس سے قبل مشرف دور میں یہ ایئر بیس امریکہ کے پاس تھی تاہم سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد 2011 میں پاکستان نے یہ ایئر بیس امریکہ سے واپس لے لی تھی

وائس آف امریکہ نے پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان فوجی اڈوں کی فراہمی کیلئے رابطے ہوئے ہیں تاہم اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ اس کیلئے واشنگٹن کو فوجی اڈے فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔

پاکستان کی جانب سے واضح جواب دیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی رابطوں کے دوران امریکی عہدیداروں کی جانب سے اڈوں کی فراہمی کا موضوع زیر بحث نہیں لایا جا رہا۔
https://dailypakistan.com.pk/10-Jun-2021/1300720?fbclid=IwAR3O3MJ94DMHc16ei4lN-ut7krrJlt1AtEJxxQxyvlDJ5hNnXuSo1Uf0u7s



کلبھوشن یادیو پر عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ موثر بنانے کا بل قومی اسمبلی سے منظور
Jun 10, 2021 | 22:17:PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں کلبھوشن یادیو پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو موثر بنانے کا بل آرڈیننس منظور کرلیا گیا۔

حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا عالمی عدالت انصاف نظر ثانی بل 2020 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس بل کی منظوری کے بعد تمام بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سمیت تمام غیر ملکیوں کو فوجی عدالتوں کی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کا حق مل جائے گا۔ اسی قانون کے تحت فوجی عدالت سے سزا پانے والے بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کرسکے گا۔

بل کی منظوری پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے بل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بل نہ لایا جاتا تو بھارت ہمارے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چلا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے کے پیرا نمبر 146 میں کہا ہے کہ کلبھوشن کو پھانسی دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔ اگر یہ قانون منظور نہ کیا جاتا تو پاکستان کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف میں توہینِ عدالت کی کارروائی ہوسکتی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/10-Jun-2021/1300728?fbclid=IwAR3fQFk4SmvkE7-b4dc0nDDTQ1hnkdSRFx6Ex6UTsB6H97gD8YBDBtTO6SY



سانحہ چھوٹا بازار کو 30 سال مکمل، پاکستان کا بھارت سے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ
Published On 11 June,2021 06:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لئے بھارت کو ذمہ دار ٹھہرائے اور ان سنگین جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

دفتر خارجہ نے سرینگر کے علاقے چھوٹا بازار میں بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ کشمیریوں کے قتل عام کے 30 سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ بار بارعدالتی تحقیقات کے مطالبات کے باوجود متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ آج سے تیس سال قبل 11 جون 1991ء کو بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے چھوٹا بازار میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 32 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ بار بار عدالتی تحقیقات کے مطالبات کے باوجود متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت نے جعلی “مقابلوں” میں ماورائے عدالت قتل کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بے گنا ہ کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری رکھا ہے اور نام۔نہاد سرچ آپریشنز ، حراستی تشدد اور اجتماعی سزا کے نفاذ کے ذریعے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ مظالم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو انکے جائزحق خود ارادیت کے حق کے حصول کیلئے جدوجہد سے روک نہیں سکتے ۔پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لئے بھارت کو زمہ دار ٹھہرانے اور ان سنگین جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے بھی 2018 ءاور 2019ء کی اپنی رپورٹوں میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مجموعی اور منظم خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے کمیشن آف انکوائری کے قیام کی سفارش کی ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/605664_1



نیٹو کے رکن ترکی کو افغانستان میں فوج رکھنے کی اجازت نہیں دینگے :طالبان
 11 June, 2021

طالبان نے نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کیلئے ترک فوجیوں کی موجودگی کی تجویز مسترد کر دی

کابل (اے ایف پی)ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہو یا ترکی، ہم کسی ملک کو افغانستان میں اپنی فوج رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ اگر ترکی ایسا کرتا ہے تو اسلامی امارات افغانستان اس کی سخت مخالفت کرے گی ، ہم کسی غیر ملکی طاقت کا وجود اپنے ملک میں قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے رکن کی حیثیت سے ترکی کی فوج 20 سال تک افغانستان میں جنگ کا حصہ رہی ہے ، انہیں اپنی فوج افغانستان میں رکھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے ، اگر انہوں نے ایسا کیا تو افغان ان کیساتھ وہی سلوک کریں گے جوکہ وہ حملہ آوروں سے کرتے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-11/1836926



مغربی کنارے میں اسرائیلی دہشتگردی ،3فلسطینی شہید
 11 June, 2021

جنین میں شہید ہونیوالا ایک عام شہری جبکہ دو فلسطینی سکیورٹی اہلکار تھے

جنین (اے ایف پی)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں 3فلسطینی شہید ہوگئے ، مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونیوالوں میں 2 کا تعلق فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز سے تھا۔ اسرائیلی فورس کے مطابق سپیشل فورسز جنین میں دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کیلئے گئیں، اس دوران ایک فلسطینی نے فائرنگ کر دی۔ فلسطینی سکیورٹی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے کارروائی کیلئے سول گاڑی استعمال کی، انہیں مشکوک سمجھ کر2 فلسطینی سکیورٹی افسروں نے فائرنگ کر دی، فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-11/1836927



یمنی شہر مارب میں دھماکے ،8ہلاک،27زخمی
 11 June, 2021

یمن کے شہر مارب میں دھماکوں سے 8 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے

مارب(دنیا مانیٹرنگ)یمن کا شہر مارب سعودی قیادت میں عرب اتحاد کی حمایتی یمنی حکومت کا آخری شہر ہے جبکہ باقی سارے ملک پر حوثی باغی قابض ہوچکے ہیں،اس لیے باغی قبضے کیلئے شہر پر حملے کرتے رہتے ہیں،یمنی حکومت کے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ باغیوں نے شہر پر میزائل داغے اور دو ٖڈرونز کے ذریعے تجارتی مراکز کو نشانہ بنایا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-11/1836934



امریکا :ایئرفورس بیس پر حملہ لاک ڈائون،تحقیقات شروع
 11 June, 2021

امریکا میں ایئرفورس کے بیس پر حملہ کیاگیا

ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک) بیس میں داخل ہونیوالے مفرور حملہ آور کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ٹیکساس کے علاقے سان انتونیو میں واقع لیک لینڈ ایئرفورس بیس پر حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ایک حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر بیس کو بند کردیاگیاتھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-11/1836936



بیلجیئم کا نیٹومشن سے منسلک30افغانوں کو شہریت دینے کا فیصل
ہ11June, 2021

بیلجیئم نے نیٹو مشن کیساتھ کام کرنیوالے 30 افغان مترجم قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

برسلز (اے ایف پی) بیلجیئم کی وزیر دفاع نے مقامی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ افغان باشندوں کی منتقلی کا فیصلہ انفرادی کیسز کو دیکھتے ہوئے کیا جائیگا، ایک افغان مترجم جس کی زندگی سخت خطرے میں تھی، اسے خاندان سمیت بیلجیئم منتقل کر دیا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-11/1836933



کینیڈا :پاکستانی فیملی کو کچلنے والے انتہاپسند کا ٹرائل شروع
 11 June, 2021

کینیڈا کے علاقے اونٹاریو میں پاکستانی فیملی کو کچلنے والے انتہاپسندکا ٹرائل شروع ہوگیا

اونٹاریو(رائٹرز)20سالہ قاتل کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش کیاگیا،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ،مسلم کمیونٹی کے افراد بھی اس موقع پر موجودتھے ۔ادھر پاکستانی خاندان کو کچلنے والے 20سالہ ملزم کی تصاویر اور تفصیلات جاری کردی گئیں۔سفاک ملزم اونٹاریو میں ایک فارم کا ملازم تھا اور چھ ماہ قبل اونٹاریو کے شہر لندن منتقل ہوا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-11/1836930



کینیڈین پارلیمنٹ اذان سے گونج اٹھی،پاکستانی خاندان کیلئے دعائیہ تقریب،غم وغصہ کم کرنے کیلئے الفاظ نہیں :جسٹن ٹروڈو
جمعرات 10 جون 2021ء

ٹورنٹو، اونٹاریو، اسلام آباد، لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک، سپیشل رپورٹر ، آن لائن)اللہ اکبر اللہ اکبر، کینیڈین پارلیمنٹ اذان کی آواز سے گونج اٹھی ،اذان کے بعد ایوان میں کارروائی کا آغازہوا جس کے دوران پارلیمنٹ کے اراکین نے پاکستانی مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھانے کے واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق کینیڈین پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سلام کے ساتھ اپنی تقریر کا آغاز کیا اور ایوان میں اذان بھی دی گئی۔ پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ اونٹاریو کی مسجد میں دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانی خاندان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی۔ ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا کہ یہ قتل کوئی حادثہ نہیں تھا، یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا، جو ہماری برادریوں میں سے ایک کے دل میں نفرت کا نتیجہ تھا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسلاموفوبیا اور نسلی تعصب ایک حقیقت ہے ،خطرات کا شکار کمیونٹیز کا تحفظ کیا جائے گا اور منافرت کا مقابلہ کریں گے ، دائیں بازو کے انتہا پسندگروہوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالاجائے گا، ہم مل کرایکشن لیں گے اور اکٹھے آگے بڑھنے کا راستہ نکالیں گے ۔ تقریب میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ٹروڈو نے کہا کہ تین نسلوں کے قتل کے غم کوکم کرنے کیلئے الفاظ نہیں، ہمارے ایسے الفاظ نہیں کہ تکلیف اورکمیونٹی کے غم وغصے کوکم کرسکیں، اس معصوم بچے کے مستقبل کے حوالے سے الفاظ نہیں ، اس واقعے نے معصوم بچے کے مستقبل کو چھینا۔جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا اور نسلی تعصب بھی ایک حقیقت ہے لیکن آپ اکیلے نہیں ،ہم تمام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم کمیونٹی نے اس شہرکو مضبوط کیا، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہمارے درمیان یہ معاہدہ تھاکہ بطور کنیڈین ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے ، مسلم کینیڈینز کے لیے یہ معاہدہ کئی بار توڑا گیا۔دوسری جانب اونٹاریو کے شہر لندن میں شہید ہونے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جبکہ متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کے لیے حادثے کی جگہ پر لوگوں نے پھول رکھے ۔اقوام متحدہ میں متعین پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا کہ فرانس اور یورپ میں مسلمانوں کو سیاسی طاقت حاصل ہونی چاہیئے کہ وہ اپنے حقوق کا تحفظ کرسکیں، ہمیں اسلاموفوبیا کے مسئلہ کابڑے سوچ سمجھ کر توڑ کرنا چاہئے ۔ وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، رجب طیب اردگان اور مہاتیرمحمد نے جو پوزیشن لی ہے اس کا اثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ہم بین الاقوامی سطح پر کچھ نتائج نکال سکیں گے ۔کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی ہلاکت پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ، کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ المناک واقعے اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کے حوالے سے تبادلہ ٔ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا معصوم خاندان کو محض مسلمان ہونے کی بناء پر نشانہ بنانا، اسلاموفوبیا کی واضح مثال ہے ، کینیڈا سمیت عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کے منفی رجحان کے تدارک کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہوں گے ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعہ پر جس مثبت ردعمل کا اظہار کیا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں -کینیڈین وزیر خارجہ نے المناک واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جامع تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%B0%D8%A7%D9%86-%D8%B3%DB%92-%DA%AF%D9%88-%D8%AA%D9%82%D9%85-%DA%A9%D9%85-%DA%A9%D8%B1%DB%92-%DB%92-%D8%A7%D9%84



بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں ہلمرگ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا ایک سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگیا جس کا تعلق مستوج چترال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد شہریوں اور فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2188791/1/



روس نے پڑوسی ممالک پر نظر رکھنے کے لیے ایران کو سیٹیلائٹ سسٹم دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق روس ایران کو جدیدترین سیٹیلائٹ سسٹم دینے کی تیاری کررہا ہے جس کی مدد سے ایران اپنے پڑوسی ممالک بالخصوص عراق میں قائم امریکی ملٹری بیس، سعودی آئل فیلڈز اور اسرائیلی ملٹری بیس پر گہری نظر رکھ سکے گا۔

مشرق وسطیٰ کے حالات پر نظر رکھنے والے سابق اور موجودہ امریکی حکام کے مطابق روسی ساختہ سیٹیلائٹ (Kanopus-V) میں انتہائی جدید ہائی ریزولوشن کیمراز لگے ہوئے ہیں جس کے استعمال سے ایران کی جاسوسی کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا جبکہ ممکنہ طور پر اس کی منتقلی ایک مہینے کے اندر ممکن ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی کمانڈر 2018 سے متعدد بار سیٹیلائٹ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے روس کا دورہ کرچکے ہیں جب کہ چند روز قبل روسی ماہرین نے بھی ایرانی عملے کو تربیت دینے کے لیے ایران کا دورہ کیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2188822/10/



امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کابل میں طالبان کے اثرورسوخ بڑھنے پر بمبار ڈرون یا جنگی طیاروں سے حملہ آور ہوسکتا ہے

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ’غیر معمولی بحران‘ اور طالبان کے اثرورسوخ کے پیش نظر امریکا افغان دارالحکومت کابل میں اپنے بمبار ڈرون اور جنگی طیارے بھیج سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان میں فوجی اڈے چھوڑنے کے بعد امریکا کو طویل عرصے تک طالبان کے حملے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا، اس کے لیے خلیج فارس میں قائم امریکی فوجی اڈے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اخبار کے مطابق امریکی حکام نے انہیں بتایا ہے کہ امریکا مستقبل میں اس وقت افغانستان میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے تحت حملے کرے گا جب اس سے امریکا کو براہ راست کوئی خطرہ محسوس ہوگا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا سمیت نیٹو اتحاد کی افواج کا افغانستان سے انخلا ہو رہا ہے۔ افواج کے انخلا کی آخری تاریخ 11 ستمبر ہے تاہم امریکی پینٹاگون کا ماننا ہے کہ انخلا جولائی میں ہی مکمل ہوسکتا ہے۔

امریکی انتظامیہ کو افواج کے انخلا اور افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے کئی سوالات کاسامنا ہے۔ جب سے امریکی صدر جوبائیڈن نے افواج کے انخلا کا حکم دیا ہے تب سے امریکا کے عسکری حکام کو تشویش لاحق ہے کہ دوبارہ افغانستان میں حالات بگڑ سکتے ہیں اوراس سے سب سے زیادہ نقصان افغان فورسز کو ہوگا۔
https://www.express.pk/story/2188584/10/




https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108412663&Issue=NP_PEW&Date=20210611



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108412689&Issue=NP_PEW&Date=20210611



پاکستان کینیڈا کا اسلاموفوبیا کیخلاف مشترکہ کاوشوں پر اتفاق
 10 June, 2021

المناک واقعہ کی جامع تحقیقات اور ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرینگے ہنگامی صورتحال کیلئے قوم کی صلاحیت بڑھا رہے ،شاہ محمود کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد (وقائع نگار)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورکینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعہ اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں وزرا ئے خارجہ نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے تحفظ، اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کی بیخ کنی کیلئے بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر کینیڈین وزیر خارجہ نے واقعہ کی جامع تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم، بے قصور پاکستانی نژاد خاندان کے 4 افراد کے قتل کے المناک واقعہ پر بہت افسوس ہے ۔ معصوم خاندان کو محض مسلمان ہونے کی بناء پر نشانہ بنانا اسلاموفوبیا کی واضح مثال ہے ۔کینیڈا سمیت عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کے منفی ر جحان کے تدارک کیلئے سنجیدہ اقدامات کرناہوں گے ۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعہ پر جس مثبت ردعمل کا اظہار کیا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ہمیں کینیڈا سمیت مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش ہے ۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کینیڈین وزیر اعظم اور عوام کی جانب سے اس المناک واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں پاکستان ہیومنٹیرینز ریسپا نس پلان (ایچ آر پی)کے مشترکہ آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم قوم کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کر سکے ، اجتماعیت اور پائیداری ہماری حکومت کی پالیسیوں کے دو رہنما اصول ہیں ۔ماحولیاتی تبدیلی بنی نوع انسان کی بقا کے لیے خطرہ ہے ،پاکستان سب سے کم ترین کاربن کا اخراج کرتا ہے اور ہم ماحولیاتی خطرات کا سامنا کر رہے ہیں جو ہم نے پیدا نہیں کیے ۔ ایچ آر پی ایک ایسا ایکشن پلان ہے جو انسانی صورتحال کا بہتر انتظام فراہم کرسکتا ہے اور اس کے ذریعے پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے کو بھی حاصل کیاجاسکتا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-10/1836443



کینیڈا:پاکستانی خاندان کی یاد میں بڑا اجتماع،وزیراعظم شریک
 10 June, 2021

واقعہ کے مقام پر پھول رکھے گئے ، اسلاموفوبیا ، نسلی تعصب حقیقت ہے :وزیراعظم دائیں بازو کے ان انتہاپسندوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالیں گے :ٹروڈو

اونٹاریو(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں قتل کیے جانے والے پاکستانی خاندان کی یاد میں ہزاروں افراد کا اجتماع ہوا جس میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، میئر اونٹاریو اور اپوزیشن لیڈروں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ واقعہ کے مقام پر پھول رکھ کر اظہار یکجہتی کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا اور نسلی تعصب ایک حقیقت ہے ۔ خطرات کا شکار کمیونٹیز کا تحفظ کیا جائے گا اور منافرت کا مقابلہ کریں گے ، دائیں بازو کے انتہا پسندگروہوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالاجائے گا، ہم مل کرایکشن لیں گے اور اکٹھے آگے بڑھنے کا راستہ نکالیں گے ۔ تین نسلوں کے قتل کے غم کوکم کرنے کیلئے الفاظ نہیں، ہمارے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ جس سے تکلیف اورکمیونٹی کے غم وغصے کوکم کرسکیں، اس واقعے نے معصوم بچے کے مستقبل کو چھینا۔تمام کینیڈینز آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم کمیونٹی نے اس شہرکو مضبوط کیا، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہمارے درمیان یہ معاہدہ تھاکہ بطورکینیڈین ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-10/1836475



افغانستان ، بارودی سرنگیں صاف کرنیوالوں پر حملہ، 10 ہلاک، 16 زخمی
 10 June, 2021

حملہ طالبان نے کیا،افغان حکام،طالبان نے تو مدد کی،سربراہ برطانوی این جی او،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ، دوحہ میں بین الافغان مذاکرات،میدان وردک میں افغان فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ،این ڈی ایس کا نائب سربراہ مستعفی

کابل،دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے والی برطانوی این جی او (دی ہالو ٹرسٹ) کے مرکز پر حملے میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ۔افغان حکام کے مطابق ملزموں نے تنظیم کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی،افغان وزارت داخلہ نے حملے کا الزام طالبان پر لگایا، تاہم طالبان نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مذمتی بیان جاری کیا ۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی۔این جی او کے چیف ایگزیکٹو نے افغان میڈیا کو بتایا کہ مقامی طالبان حملے کے بعد ہماری مدد کو آئے ،یہ حملہ صوبے بغلان میں منگل کی شب کیا گیا، جب یہ ملازمین قریبی کھیت سے بارودی سرنگوں کو ہٹانے کا کام کرکے اپنے کمروں میں آرام کررہے تھے ۔کمپنی کے سی ای او جیمز کراؤن نے بھی حملے میں طالبان کے ملوث ہونے کی تردید کی ۔ادھر طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ طالبان اور افغان مذاکراتی ٹیموں کی ملاقات ہوئی ہے ،جس میں ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔صوبہ میدان وردک میں ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا،جس سے 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔طالبان نے کہاکہ یہ ہیلی کاپٹر ہم نے مارگرایا ہے ۔لوگر میں صحافی حافظ حق پرست کو قتل کردیاگیا۔ادھر افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے نائب سربراہ (آپریشنز) خوشحال سعادت نے استعفیٰ دیدیا اس کی جگہ اباسین بریال کا تقرر کردیاگیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-10/1836499



مقبوضہ کشمیر:شراب کی دکانیں کھولنے کیخلاف احتجاجی مظاہرے
 10 June, 2021

جموں کے علاقے ستواری میں خواتین کا ایک دکان پر دھاوا ، بوتلیں باہر پھینک دیں
سرینگر، جموں(خبرایجنسیاں)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں محکمہ ایکسائز نے جموں شہر میں شراب کی نئی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ، جس کے خلاف لوگ مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روزنامہ سرینگر نیوز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شراب کی نئی دکانوں کے قیام کے خلاف جموں کے گوجر نگر اور ستواری سمیت مختلف علاقوں میں لوگ گزشتہ سات روز سے احتجاج کر رہے ہیں ۔ مظاہرین انتظامیہ کو متنبہ کر رہے ہیں کہ اگر شراب کی دکانوں کو بند نہیں کیا گیا تو وہ اس کے خلاف ایک باقاعدہ احتجاجی مہم کا آغاز کریں گے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے عبادتگاہوں اور تعلیمی اداروں کے نزیک بھی شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے جو ناقابل برداشت ہے ۔ ستوار ی میں خواتین نے شراب کی ایک دکان پر دھاوا بول کر شراب کی بوتلیں باہر پھینک دیں۔ احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ہماری نوجوان نسل سے جڑا ہوا ہے لہذا وہ اس پر خاموش نہیں رہ سکتیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-10/1836493



شام :اسرائیلی بمباری،دھماکا 1روسی فوجی سمیت12ہلاک
 10 June, 2021

شام کے صوبے حمص پراسرائیلی فضائی حملے میں حکومت کے حامی 11 جنگجو جاں بحق ہو گئے

دمشق (دنیا مانیٹرنگ) شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیارے لبنان کی فضائی حدود سے شام میں داخل ہوئے ۔ ادھرشمالی شام میں پٹرولنگ کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک روسی فوجی ہلاک، تین زخمی ہو گئے ۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق تینوں زخمی فوجی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-10/1836488



بھارت کی پالیسی میں بڑی تبدیلی، پہلی بار طالبان سے بات چیت
 10 June, 2021

رابطے کچھ ماہ سے چل رہے :ہندو ستان ٹائمز ، طالبان ترجمان کا تصدیق سے انکار

کابل (مانیٹرنگ سیل )بھارتی اخبار ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پہلی بار طالبان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی ہے ، تاہم افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اس دعوے کی تصدیق سے انکار کیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بھارت میں ایک اہم تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ۔ ذرائع نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ بھارت اور طالبان کے مابین پچھلے کچھ مہینوں سے رابطے چل رہے ہیں لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کس نوعیت کے ہیں۔ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین اعتماد کا فقدان ہونے کے باوجود کچھ دیگر طالبان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی،بھارتی حکومت نے بھی اس رپورٹ پر باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ، بھارتی ذرائع کے مطابق رابطوں کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے فی الحال اس کی نوعیت طالبان کا ذہن ٹٹولنے کی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ میں جوائنٹ سیکرٹری اور پاکستان، افغانستان اورایران کا شعبہ دیکھنے والے جے پی سنگھ کا گزشتہ ماہ کابل کا دورہ، افغان رہنماؤں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی انہی کوششوں کی کڑی تھی،سٹریٹیجک امور کے ماہر قمرآغا نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے بات چیت کرنے کیلئے بھارت پر اس وقت کافی دباؤ ہے کیونکہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ طالبان اقتدار میں آ سکتے ہیں۔https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-10/1836496



بھارت،مدرسے میں بم دھماکا،امام مسجد ہلاک،3زخمی
 10 June, 2021

بھارتی صوبہ بہار کے ضلع بانکا کے ایک گاؤں کے مدرسہ میں دھماکے سے امام مسجد ہلاک ،تین افراد زخمی ہو گئے

پٹنہ (دنیا مانیٹرنگ) مقامی پولیس کے مطابق دھماکے سے مدرسے کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی، دھماکے کی شدت سے گاؤں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ ڈی آئی جی بھاگل پور کے مطابق ا س بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ مدرسے میں کیا رکھا گیا تھا جس سے شدید دھماکا ہوا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-10/1836490




https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108409789&Issue=NP_PEW&Date=20210610



اپوزیشن نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق قانون سازی پر قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں فردوس عاشق اعوان اور قادر خان مندوخیل کے درمیان ہاتھا پائی کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔ مسلم لیگ ن کی زہرہ ودود فاطمی نے کورم کی نشاندہی کردی۔

کورم پورا ہونے پر اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ایک طرف کہا جارہا ہے کہ ایوان کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا دوسری طرف تلاوت کے فورا بعد کورم کی نشاندہی کرکے واک آؤٹ کرتے ہو، اس ایوان میں حکومت قانون سازی کیلئے اہم بلز لیکر آئی ہے، اپوزیشن اس قانون سازی کا حصہ بنے۔

پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر محترم نے اعتراض کیا کہ کورم کیوں پوائنٹ آؤٹ ہوا، اسلیے کہ تمام بل بغیر پڑھے ارکان سے پاس کروائیں گے، اس طرح کارروائی بلڈوز ہوتے ہم نے کبھی نہیں دیکھی، یہ بل نہ حکومتی ارکان نے پڑھے نہ اپوزیشن نے پھر بل پاس کرنے کا فائدہ؟

رانا تنویر حسین نے کہا کہ جس طرح دوروز قبل 10 بل ایک ہی روز میں منظور کرلئے گئے، اتنی جلدی اتنے بل منظور کرنا چاہتے ہیں جیسے بجٹ کے بعد آپ نے الیکشن میں جانا ہو، قائمہ کمیٹیاں غیر موثر ہوچکی ہیں۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کے مطابق قائمہ کمیٹیوں میں کام نہیں ہوتا، الیکشن ایکٹ نو ماہ قائمہ کمیٹی میں رہا اوراپوزیشن کمیٹی میں روڑے اٹکاتی رہی، ایک طرف الیکشن صاف شفاف کرانے کی بات کی جاتی ہے، دوسری طرف الیکشن ایکٹ پر بحث سے اپوزیشن گریزاں رہی۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج معمول کی ایجنڈے پر اسی نکات کا شامل ہونا واضح ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، اسی وجہ سے آج حکومتی ارکان کی تعداد بھی زیادہ ہے، لگتا ہے کہ کوئی خاص کام ہونے جارہا ہے، آج حکومت خاموشی سے اس ایوان سے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کیلئے بل پاس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، میرا ضمیر اور میری جماعت اس قانون کے پاس ہونے کا الزام اپنے سر نہیں اٹھا سکتا، خاص طور پر کلبھوشن کے لیے مخصوص قانون سازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی جاسوس کے لئے قانون سازی کو ہماری نسلیں معاف نہیں کریں گی، کل تک کلبھوشن کا نام نہ لینا ایشو بنا لیا گیا تھا، ایجنڈے میں ایسے ایشو شامل کئے گئے جو بڑا مسئلہ بن جائیں گے، ہم یہ اجازت نہیں دیں گے کہ اس مقدس ایوان میں جاسوس کے لیے خصوصی قانون سازی کی جائے، حکومت کس طریقے سے یہ قانون سازی کر رہی ہے۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ احسن اقبال آپ جو بات کر رہے ہیں وہ بھارت چاہتا ہے، میں سمجھتا ہوں آپ نے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ نہیں پڑھا، اور اگر پڑھ رکھا ہے تو مجھے بہت حیرت ہے کہ آپ یہ بات کر رہے ہیں، اگر ہم یہ قانون نہیں لے کر آئیںگے تو عالمی عدالت انصاف میں ہمارے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے، میں آپکے سامنے یہ سارا فیصلہ پڑھ دیتے ہیں جس کا پیرا 146 یہ ہے کہ کلبھوشن کو پھانسی دینے کے فیصلے کو ریویو کرنا پڑے گا، یہی وہ قانون ہے جو فیصلے پر نظرثانی کو یقینی بنائے گا۔

اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں شدید نعرے بازی کی گئی، مودی اور کلبھوشن کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، کلبھوشن کو پھانسی دو کے نعرے لگائے گئے۔ اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور شدید احتجاج کیا۔

اسپیکر نے اپوزیشن کو فلور دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب متعلقہ بل کی باری آئے گی تب ہی بولنے دوں گا۔

عالمی عدالت انصاف (نظرثانی و غور) بل 2020ء منظور

قومی اسمبلی میں عالمی عدالت انصاف (نظرثانی و غور) بل 2020ء کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس بل کی منظوری سے تمام غیر ملکیوں کو فوجی عدالتوں کی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کا حق مل جائے گا۔ اس قانون سے پاکستان میں فوجی عدالت سے سزا پانے والے بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کا حق مل جائے گا۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ کلبھوشن کو (ن) لیگ کے دور میں قونصلر رسائی نہیں دی گئی، عالمی عدالت انصاف نے واضح طور پر اپیل کا قانون لانے کا کہا ہے، اگر یہ بل پاس نہ ہوتا تو بھارت یو این میں جاتا اور عالمی عدالت انصاف میں توہین کا مقدمہ درج کراتا۔

فروغ نسیم نے مزید کہا کہ یہ وہ قانون ہے جو اپوزیشن کو پاکستان کے مفاد میں مل کر منظور کرانا چاہیے تھا لیکن اپوزیشن نے آج بھارتی مقاصد پورے کرنے کی کوشش کی۔
https://www.express.pk/story/2188446/1/



مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کے باہر سے چند افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش تاہم اس دوران مزاحمت میں 3افراد شہید ہوئے جن میں سے 2 کا تعلق فلسطین ملٹری انٹیلیجنس سے ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے اسرائیلی فورسز کی بربریت اور فلسطینی نوجوانوں کو شہادت کے خلاف مغربی کنارے میں احتجاجاً ہڑتال کی جائے گی۔
https://www.express.pk/story/2188292/10/



افغان صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد طالبان کی جانب سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنادیا گیا۔

دوسری جانب کار بم دھماکے کے بعد طالبان نے بغلان سمنگن ہائی وے کو مائنز لگاکر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا تاہم مائنز ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

افغان آرمی کمانڈر کے مطابق دھماکے میں ملٹری بیس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
https://www.express.pk/story/2188260/10/



آئی ایس آئی سے آرڈر نہیں لیتے، پاکستان سے کوئی خصوصی تعلق نہیں" طالبان نے واضح کردیا
Jun 09, 2021 | 21:49:PM

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد بھی ان کی جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ اسلامی حکومت قائم نہیں ہوجاتی۔ طالبان آئی ایس آئی سے کوئی آرڈرز نہیں لیتے اور نہ ہی طالبان کے پاکستان کے ساتھ کوئی خصوصی تعلقات ہیں۔ طالبان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور تعمیری تعلقات چاہتے ہیں۔

فارن پالیسی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ امن کیلئے پر عزم ہیں لیکن فریقِ مخالف صرف وقت ضائع کر رہا ہے۔ دوحہ معاہدے میں طے پایا تھا کہ اگلے 15 روز میں تمام قیدیوں کو رہا کرکے انٹرا افغان مذاکرات شروع ہوں گے لیکن کابل انتظامیہ نے قیدیوں کی رہائی میں چھ ماہ لگادیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں لگا کہ مخالف فریق امن کیلئے سنجیدہ ہے تو طالبان مستقبل سیز فائر کے بارے میں سوچ سکتے ہیں لیکن دونوں اطراف ایک دوسرے پر بالکل بھروسہ نہیں کرتیں۔ یکم مئی تک غیر ملکی افواج کا انخلاف ہونا تھا لیکن وہ ابھی تک افغانستان میں موجود ہیں تو ہم جنگ کیسے روک سکتے ہیں؟

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کے دو مقاصد ہیں ، ایک تو غیر ملکی افواج کا انخلا، اور دوسرا ملک میں تمام لوگوں کو شامل کرکے اسلامی حکومت کا قیام عمل میں لانا۔ اگر غیر ملکی افواج 11 ستمبر تک چلی جاتی ہیں تو ہم اپنے دوسرے مقصد یعنی اسلامی حکومت کے قیام کیلئے اس وقت تک جنگ کریں گے جب تک یہ مقصد پورا نہیں ہوجاتا۔

افغانستان میں امن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کے نزدیک امن کا مطلب یہ ہے کہ دوحہ معاہدے پر ہر صورت عمل کیا جائے۔ غیر ملکیوں کو ہمارے قائدین کے نام بلیک لسٹ سے نکالنے ہوں گے اس کے بعد ہم انٹرا افغان مذاکرات کے ذریعے امن تک پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے سیاسی نظام اور پاور شیئرنگ کا فارمولہ مذاکرات کے ذریعے طے ہونا چاہیے۔ جو بھی فیصلہ ہو، کس کو حکومت کرنی ہے، کون سا سسٹم اپنانا ہے، افغانستان کے تمام لوگ ملک کے نظام کا کس طرح حصہ بن سکتے ہیں یہ سب مذاکرات میں ہی طے ہوگا۔ مستقبل میں ہمیں ماضی کو پیچھے چھوڑنے کی پالیسی اپنانا ہوگی۔

پاکستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان ایک ہمسایہ ملک ہے جہاں 30 لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں، پاکستان کے ساتھ ہمارے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے ساتھ ہمارا طویل بارڈر ہے۔ ہم ازبکستان ، تاجکستان، ترکمانستان، چین اور ایران کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابل انتظامیہ گزشتہ 20 برس سے یہ پراپیگنڈا کر رہی ہے کہ ہمارے پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ہم ان سے آرڈرز لیتے ہیں، ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہمارا پاکستان کے ساتھ کوئی خصوصی تعلق نہیں ہے، ہماری قیادت ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے، ہماری قیادت کوئٹہ میں نہیں افغانستان میں ہے۔


طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخونزادہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہم یہ نہیں بتاسکتے کہ ہمارے امیر کہاں ہیں، ہم انہیں صحافیوں کے سامنے بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں لاسکتے لیکن وہ اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ ملا ہبت اللہ زندہ ہیں اور افغانستان میں ہی موجود ہیں۔ انہوں نے پانچ روز پہلے امیر سے بات کی اور ان سے ہدایات لی ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Jun-2021/1300251?fbclid=IwAR0tGzMeThknGnd5LrukvLwBDK8tuB-Vj-X2cHzHzVqxv1DNT5CF_pqxW-0



افغان طالبان کا بھارت کیساتھ رابطوں کی تصدیق سے انکار
Published On 09 June,2021 06:35 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان نے بھارت کے ساتھ رابطوں کی تصدیق سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا نے افغان طالبان اور بھارتی انٹیلی جنس کے درمیان جاری مذاکرات کی خبر دی تھی، بھارت کے ملا برادر سمیت دیگر افغان رہنماؤں سے رابطے کی رپورٹس بھی سامنےآئیں، رپورٹس کے مطابق بھارت اور طالبان کے درمیان رابطے کئی ماہ سے جاری ہیں۔

دوحہ میں برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں رابطوں سے متعلق خبریں دیکھی ہیں لیکن میں اس کی تصدیق نہیں کر سکتا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/605361_1



مغرب کی ترقی میں بنیادی کردار مسلمانوں سے نفرت کیوں؟
 9 June, 2021

امریکا مسلمانوں سے خوفزدہ اسلام قبول کرنیوالوں کی تعدادبڑھ رہی اسلامو فوبیا نامی جن کو بوتل سے نکالاگیا تو یہ انسانی المیہ کا باعث بنے گا

(تجزیہ: سلمان غنی) کینیڈا جیسے مہذب ملک میں ایک ٹرک ڈرائیور کی جانب سے نہتے مسکراتے پاکستانی گھرانے کے چار افراد کو ٹرک تلے کچلنے کے واقعہ نے نام نہاد مہذب دنیا پر بڑا سوال کھڑا کر دیا ہے کہ آخر وہ کیونکر اسلاموفوبیا کا شکار ہے ۔ مغرب کی ترقی و خوشحالی میں بنیادی اور اہم کردار ادا کرنے والے مسلمان آخر کیونکر ان کی نفرت کے مرتکب ٹھہر رہے ہیں۔ اس لہر سے نا صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے ۔ یورپ میں مساجد بند کی جا رہی ہیں، خواتین کو اپنی مرضی کے کپڑے پہننے سے محروم کیا جا رہا ہے ۔ کینیڈا کی طرح کے واقعات امریکا، لندن اور دیگر ممالک میں بھی ہو رہے ہیں اور خصوصاً مسلم خواتین پر اسلامی لباس اور حجاب پہننے پر اعتراضات سامنے آ رہے ہیں جس سے مسلم کمیونٹی میں شدید تشویش اور ردعمل پایا جاتا ہے ، اس بنا پر او آئی سی نے بھی اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد پاس کی تھی۔ مغربی دنیا کو سوچنا سمجھنا اورجاننا ہوگا کہ یہ کسی ایک شخص کا نظریہ نہیں، یہ ایک ایسا خوف ہے جو دنیا کی دو ارب آبادی کے حوالے سے باقی دنیا کے دل میں پیدا کیا گیا، ایسا کیوں ہے ؟ صلیبی جنگوں کے بعد انسان مذہب کے نام پر جنگ کرنے سے توبہ پکڑ گیا تھا ،پھر دوسری جنگ عظیم کے بعد انسان نسل پرستی سے بھی خوف کھانے لگا تھا، اگر ایسا ہوتا تو کمیونزم کی شکست کیلئے سرمایہ دارانہ نظام مسلمانوں کو اپنی پراکسی پر نہ لگاتا، آج امریکا اسلام اور مسلمانوں سے خوف کھاتا نظر آ رہا ہے ۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ خود ان کے اپنے معاشروں میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد روزبروز بڑھ رہی ہے ۔ لوگ بے راہ روی اور فحاشی و عریانی سے تنگ آ کر ایک بامقصد زندگی گزارنے کیلئے اسلام اور خدا کی طرف بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔ وہ اسلام کو امن اور محبت کا دین سمجھنے لگے ہیں لہٰذا مغرب کا بڑا مسئلہ اپنے نظام کا خوف ہے جس میں لوگوں کو اطمینان حاصل نہیں رہا۔ ان کے اندر پیدا بے راہ روی ان میں نفرت پیدا کر رہی ہے ۔ وہ تعصب کا شکار ہوتے نظر آ رہے ہیں اور وہ اس ردعمل کا رخ اسلام اور مسلمانوں کی جانب کر رہے ہیں۔ نسل پرستی کی اس نئی لہر کا رخ واضح نظر آ رہا ہے ۔ یہ وار خطرے سے خالی نہیں اس لئے کہ یہ افراد میں موجود نہیں بلکہ یہ معاشروں میں رچی بسی نظر آ رہی ہے ۔ یہ ایک سوچ ہے ۔ انڈیا میں ہندوتوا، امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ میں اسلامو فوبیا یہ سب کہانیاں نہیں۔ یہ ایک نئی صورتحال ہے جس کو جتنا جلد سنبھال لیا جائے اس قدر بہتر ہوگا۔ ورنہ جنگوں کی ماری یہ دنیا ایک ایسی جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی جس کا ٹارگٹ کوئی ملک یا علاقے نہیں افراد اور ان کی سوچ اور نظریہ ہوگا۔ اگر اسلامو فوبیا نامی جن کو بوتل سے نکال باہر کیا گیا تو یہ ایک اور انسانی المیہ کا باعث بنے گا اور اس آگ کا شکار صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ نام نہاد مہذب دنیا بنے گی۔ اس لئے کہ یہ آگ خود ان کے ہاں سے لگائی اور سلگائی جا رہی ہے اورجتنا جلد دنیا کے ٹھیکیدار اس آگ پر قابو پا لیں یہ خود ان کے حق میں بھی بہتر ہوگا اور عالمی امن کیلئے بھی یہ ناگزیر ہے ۔ جہاں تک اس حوالے سے عالم اسلام کے کردار کا تعلق ہے تو اسلامو فوبیا کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال میں مسلم ممالک پر اور زیادہ ذمہ داری آتی ہے کہ وہ اپنے ہاں اقلیتوں کے حقوق و مسائل پر اور توجہ دیں اور ان کے ساتھ بھائی چارے کا مضبوط رشتہ قائم کرتے ہوئے مغرب کو بتائیں کہ یہ تعلق مذہب کی بنیاد پر نہیں انسانیت کی بنیاد پر ہے اور اسلام وہ واحد مذہب ہے جو اقلیتوں سے محبت خلوص اور اچھے تعلقات کا داعی ہے اور امن محبت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر دنیا کو امن کا گہوارا بنانا چاہتا ہے ۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان اور خصوصاًوزیراعظم عمران خان نے مختلف کانفرنسوں میں آواز بھی اٹھائی ہے
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-09/1835885



امریکا کا انخلا ، افغان فوج مو م کی طرح پگھل چکی
 9 June, 2021

طالبان پر جوش ، فوج نے موسم گرما جھیل لیا تو بقا ممکن :اکانومسٹ

کراچی ( نیوز ڈیسک )کیا امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغان فورسز طالبان سے نمٹ سکیں گی؟ عالمی جریدے اکانومسٹ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق افغان آرمی سابق سوویت یونین کی شکست و ریخت کے وقت کی افغان آرمی کے مقابلے میں خاصی کمزور ہے ۔ مگر خیر، مزاحمت کرنے والے جنگجو بھی کچھ زیادہ طاقتور نہیں۔ امریکی جرنیلوں نے پیکنگ کرلی ہے اور معاملات افغان حکومت اور فوج کے حوالے کرنے کا عمل نصف کی حد تک مکمل ہوچکا ہے ۔ قندھار ایئر بیس پر کبھی جیٹ طیارے ، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز ہوتے تھے مگر اب یہ ایئر بیس ویران پڑی ہے ۔ امریکی افواج کے انخلا کی رفتار طالبان رہنماؤں کی نظر میں بہت حوصلہ افزا ہے کیونکہ ان کا خیال یہ ہے کہ وہ (طالبان) عسکری فتح سے ہم کنار ہوسکتے ہیں۔ فریقین (افغان حکومت اور طالبان) کو مذاکرات کی میز تک لانے اور کسی وسیع البنیاد معاہدے تک پہنچنے میں مدد دینے سے متعلق امریکی کوششیں اب روکی جاچکی ہیں۔ محسوس ہورہا ہے کہ پورا موسمِ گرما فریقین کے درمیان لڑائی اور طاقت کا توازن اپنے حق میں کرنے کی کوشش میں گزرے گا۔ طالبان مختلف علاقوں اور قصبوں پر قبضہ کرکے حکومت پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔ نصف سے 70 فیصد کی حد تک دیہی علاقوں کے لیے یا تو لڑائی جاری ہے یا ان پر طالبان کا کنٹرول ہے ۔ افغان فوج جن پولیس اہلکاروں اور سپاہیوں پر مشتمل ہے وہ حالیہ چند ماہ کے دوران دیہی علاقوں کی کئی لڑائیوں میں موم کی طرح پگھل گئے ۔ حد یہ ہے کہ غیر معمولی تربیت یافتہ اور جدید ترین ہتھیاروں اور عسکری ساز و سامان سے لیس نیٹو فورسز کو بھی طالبان کے کئی حملوں کے دوران شدید مزاحمت کرنا پڑی۔ قندھار سے باہر کے ایک علاقے میں قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ افغان پولیس کی بہت سی چیک پوسٹس میں خوراک دستیاب ہے نہ اسلحہ۔ اور ان اہلکاروں کو وقت پر تنخواہ بھی نہیں ملتی۔ جب طالبان ان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہیں تب ان میں لڑنے کی ہمت باقی نہیں رہتی۔ کبھی کبھی وہ بہت تیزی سے ہتھیار ڈال دیتے ہیں اور مقامی عمائدین کی معرفت بات چیت کرتے ہیں۔ طالبان پرجوش ہیں اور واشنگٹن کی طرف سے ملنے والے اشارے زیادہ حوصلہ افزا نہیں۔ ایسے میں فوج کا مورال بنیادی چیز ہے ۔ اٖفغان آرمی دباؤ میں ہے ۔ یہ بہت حد تک نفسیاتی معاملہ ہے ۔ ایک افغان سفارت کار کا کہنا ہے کہ ہم اگر یہ موسم گرم جھیل گئے تو بہت کچھ درست ہو جائے گا۔ ہم بقا یقینی بنانا لیں گے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-09/1835837



فرانسیسی صدر کو کھلے عام تھپڑ پڑ گیا
 9 June, 2021

جنوب مشرقی فرانس کے دورے کے دوران ایک نوجوان نے صدر میکخواں کے منہ پرتھپڑ دے مارا،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

پیرس (دنیا مانیٹرنگ) ٹور دی فرانس کے اگلے مرحلے میں منگل کوصدر ڈروم کے قصبے ٹین ایل ہرمٹیج پہنچے ،مقامی وقت کے مطابق دو پہرسوا ایک بجے وہ ہوٹل کے دورے کے بعد کالج کے باہر کھڑے ہجوم سے ملنے آئے ،اس موقع پر بیریئر کے پیچھے کھڑے ایک نوجوان نے پہلے صدر سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی،اس نے صدر کا دایاں ہاتھ پکڑ کر نعرہ لگایا اور زور دار تھپڑ جڑدیا۔اس موقع پر سکیورٹی عملے نے تیزی سے مداخلت کی اور صدر کو دور لے گئے ۔ اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والے نوجوان اور ویڈیو بنانے والے اس کے ساتھی کو پکڑ لیا،فرانسیسی ٹی وی کے مطابق دونوں نوجوان 28سالہ ہیں اور مقامی ہیں،انہیں 3سال قید اور45ہزار یورو جرمانہ ہوسکتاہے ۔ٹی وی کے مطابق تھپڑ مارنے والا نوجوان مارشل آرٹس کا ماہر ہے ،دونوں کا تعلق فرانس کی مقامی انتہا پسند تنظیم سے ہے ،رات گئے پولیس نے ان کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔فرانسیسی وزیر اعظم اور سیاستدانوں نے حملے کی مذمت کی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-09/1835886



لاش تحلیل ہو چکی، دانت مل جائیگا
 9 June, 2021

بلجیم نے اعلان کیاہے کہ وہ کانگو کے مقتول وزیراعظم پیٹرک لوممبا کا دانت کانگو کو واپس کر دے گا

کنشاسا (دنیا ڈیسک) افریقی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقتول رہنما کا دانت وصول کرنے کے لیے کانگو کے موجودہ صدر فلیکس شیسی کاڈے رواں ماہ کے آخر میں وفد کے ساتھ بلجیم جائیں گے ۔ یاد رہے کہ لوممبا ایک وطن پرست اور عوام دوست رہنما تھے ، بلجیم کو جو پہلے کانگو پر قابض رہ چکا تھا، ان کی پالیسیاں سخت ناپسند تھیں، 1961 ء میں بلجیم کے حمایت یافتہ فوجیوں نے لوممبا کو قتل کر کے ان کی لاش تیزاب میں تحلیل کر دی تھی، صرف مقتول کا ایک دانت بچا تھا جو اُس وقت کے بلجین پولیس چیف نے اپنے پاس رکھ لیا تھا، اب بلجیم یہ دانت کانگو کو واپس کر دے گا، بلجیم کے بادشاہ نے مقتول رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا کی وجہ سے احتیاط لازم نہ ہوتی تو وہ خود لوممبا کا دانت واپس کرنے کے لیے کانگو آتے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-09/1835892



ایران :تمام پابندیاں ختم نہیں ہونگی
 9 June, 2021

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کامیاب ہو گئے تب بھی اس پر عائد تمام پابندیاں ختم نہیں ہوں گی

واشنگٹن (دنیا ڈیسک)امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے باوجود ہو سکتا ہے کہ ایران پر سیکڑوں پابندیاں برقرار رہیں، ان میں و ہ پابندیاں بھی شامل ہوں گی جو سابق صدر ٹرمپ کے دور میں ایران پر لگائی گئی تھیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ایران کے طرز عمل میں بہتری ہوئی تو مزید پابندیاں بتدریج اٹھائی جائیں گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-09/1835891



قید حریت رہنماؤں کی بیٹیاں شدید ذہنی دباؤ کا شکار
 9 June, 2021

بابا روز مجھے شیشے میں نظر آتے ہیں،میں نے شیشہ توڑ ا تو ہاتھ زخمی ہوگئے تعلیم متاثر ہوئی،ذہنی دبائو کم کرنیکی گولیاں کھاتی ہوں،صاحبزادی شبیر شاہ سحر

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیری حریت پسند رہنما شبیر احمد شاہ کی صاحبزادی سحر شبیر نے کہاہے کہ میں روز اپنے گرفتار والد کو خواب میں دیکھتی ہوں، جیسے وہ مجھے بلا رہے ہوں اور کہہ رہے ہوں کہ میں جیل سے چھوٹ گیا۔ پھر ماں جگاتی ہے لیکن مجھے کچھ وقت کے بعد ہوش آتا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سحر نے کہاکہ والد کی گرفتاری کے باعث افسردہ اور ذہنی تناؤ کا شکار رہتی ہوں،مجھے ہر بار کھڑکی یا الماری کے شیشے میں بابا دِکھتے تھے ۔ ایک بار الماری کے شیشے میں اندر سے دِکھے اور بولے مجھے باہر نکالو، میں نے شیشہ توڑ دیا۔ میرے دونوں ہاتھ زخمی ہو گئے ۔ اب میری ماں گھر کے سبھی شیشے کپڑے سے ڈھک دیتی ہیں۔سحر کی تعلیم بھی متاثر ہوئی ۔ نفسیاتی معالج کے زیر علاج ہوتے ہوئے وہ بارہویں جماعت کے امتحان میں شریک ہوئیں۔ذہنی دبائو کم کرنیکی گولیاں کھاتی ہوں،اب میں نے سوشل میڈیا پر ان کی رہائی کے لیے مہم شروع کر دی ہے ۔تہاڑ جیل میں ہی قید ایک اور حریت رہنما الطاف شاہ کی بیٹی رُوا شاہ پچھلے چار سال سے نہایت تکلیف دہ دور سے گزرہی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-09/1835946



کینیڈا : پاکستانی خاندان دہشتگردی کا نشانہ بنا : مسلم کمیونٹی کیساتھ کھڑے ہیں : وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ، مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کو روکنا ہوگا : عمران خان ، کینیڈین پارلیمنٹ کا بھی اظہار افسوس
9 June, 2021

واقعہ نے ہلادیا، اسلاموفوبیا کی جگہ نہیں:وزیر اعظم کینیڈا ، سخت دھچکا لگا:گوتریس، عالمی کانفرنس بلائی جائے :قومی اسمبلی میں حکومت ،اپوزیشن کا اتفاق ، کینیڈین معاشرے کا امتحان:شاہ محمود ، انتاریو کے شہر لندن میں 20 سالہ دہشتگرد نے واک کرتے لاہور کے خاندان کو ٹرک سے کچل ڈالا، سلمان افضل ، اہلیہ ، بیٹی ، والدہ جاں بحق ، بیٹا زخمی ، حالت خطرے سے باہر ،گرفتار ملزم عدالت پیش

اوٹاوا،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، خصوصی نیوز رپورٹر ، وقائع نگار ، سیا سی رپورٹر ،نیوز ایجنسیاں ،دنیا نیوز )کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے انتاریو میں انتہا پسند کے ہاتھوں پاکستانی خاندان کے قتل کو دہشت گرد ی قرار دے دیا ۔ وزیر اعظم ٹروڈو نے نفرت انگیز جرم پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ پاکستانی خاندان کو دہشت گرد ی کا نشانہ بنایا گیا ،اس دہشت گرد حملے کی وجہ نفرت تھی جوہماری کمیونٹی کے ایک فرد کے دل میں تھی۔انہوں نے کہا واقعہ نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے ، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ملک بھر کی مسلم کمیونٹی جانتی ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔پارلیمنٹ سے خطاب میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوئی عام واقعہ نہیں بلکہ دہشت گرد حملہ تھا ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بنیاد پرست گروپوں کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کریں گے ، آن لائن اور آف لائن نفرت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ، جیسے ‘‘پراؤڈ بوائز ’’کے خلاف اقدام کرکے اسے کینیڈا کی دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کا زخمی بچہ جلد صحت یاب ہو جائیگا، مگر ہم یہ جانتے ہیں کہ اسے طویل عرصہ بزدلانہ اسلاموفوبک حملے کی اذیت جھیلنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا ماضی میں کینیڈا میں مسلم عقیدے کی وجہ سے حملے ہوئے ہمیں انہیں روکنا ہے ۔ لندن شہر کے میئر ایڈ ہولڈر نے بھی واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میئر نے کہا کہ ملزم نے نفرت انگیزی کے باعث مسلمانوں اور لندن کے شہریوں کے خلاف قتل کا منظم اور سوچا سمجھا منصوبہ بنایا ۔میئر کے مطابق لندن شہر میں تین دن کے لئے پرچم سرنگوں رکھے جائیں گے ۔ کینیڈا کی پارلیمنٹ نے بھی پاکستانی فیملی کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔کینیڈین پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے اسلامو فوبیا کے نام پر تشدد کی مذمت کی۔ نیو ڈیموکریٹس کے رہنما جگ میت سنگھ نے کہا حقیقت یہ ہے کہ ہمارا کینیڈا نسل پرستی کے نام پر تشدد اور مقامی باشندوں کی نسل کشی کی سرزمین ہے ، ہمارے اضلاع میں مسلمان محفوظ نہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے انتاریو کے علاقہ لندن میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے اس واقعہ سے مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا پتہ چلتا ہے ۔ منگل کو ٹویٹ میں وزیراعظم نے پاکستانی خاندان کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا دہشت گردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کو ظاہر کرتا ہے اسے روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اسلاموفوبیا کے تدارک کے لئے بھرپور اقدامات کرے ۔مذہبی تعصب اور نفرت انگیزی میں مبتلا 20 سالہ ٹرک ڈرائیور نے گزشتہ روز منظم منصوبے کے تحت پاکستانی خاندان کو کچل دیا تھا۔پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے پانچ افراد کینیڈین صوبے انتاریو کے شہر لندن کے ہائیڈ پارک روڈ کے کنارے واک کررہے تھے کہ 20 سالہ ڈرائیور نے کالے رنگ کا پک اپ ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھا کر اس خاندان کو نشانہ بنایا۔ واقعہ میں 74 سالہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ 46 سالہ مرد، 44 سالہ خاتون او ر15 سال کی بچی نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑا۔ خاندان کا واحد 9 سالہ بچہ شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے ، تاہم اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔لندن پولیس کا کہنا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے مسلمان خاندان کو گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا۔ واقعہ کے ذمہ دار ڈرائیورنتھانیئل ویلٹ مین کو ایک مال کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے خلاف چار افراد کو منصوبہ بندی سے قتل کرنے اور ایک پر جان لیوا حملہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ لندن پولیس کا کہنا ہے ملزم کے خلاف دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جا رہی ہیں۔لندن شہر کی مسلمان کمیونٹی کے مطابق نشانہ بننے والا خاندان 14 سال پہلے پاکستان سے کینیڈا منتقل ہوا تھا جو موسم گرما میں ہر روز شام کو کھانے کے بعد نزدیکی پارک کے فٹ پاتھ پر واک کیا کرتا تھا۔ گزشتہ روز بھی واک کے دوران ہی اسے نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق ہونے والے 46 سال کے سلمان افضل فزیوتھراپسٹ اور ان کی 44 سالہ بیوی مدیحہ ویسٹرن یونیورسٹی لندن میں پی ایچ ڈی کی طالبہ تھیں جبکہ سلمان کی 74 سالہ والدہ پاکستان سے وزٹ ویزے پرکینیڈا آئی تھیں، واقعہ میں سلمان کی 15 سال کی بیٹی یمنیٰ بھی جاں بحق ہوئی ج کہ بیٹا فائز زیرعلاج ہے ۔خاندان کا تعلق لاہور سے بتایا گیا ہے ۔ میڈیا کے مطابق حملہ آور مقامی کینیڈین شہری ہے جسے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر قتل کے 4 اور اقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا۔نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز کا کہنا ہے کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف تشدد عام بات ہو چکی ہے ۔ کونسل کے سربراہ مصطفی فاروق کا کہنا تھایہ کینیڈا کی زمین پر ایک دہشت گرد حملہ ہے اور اس کو اسی نظر سے دیکھنا چاہیے ۔دوسری جانب کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے مسلمان خاندان کے چار افراد کی ہلاکت پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔پاکستانی دفتر خارجہ نے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا یہ المناک واقعہ منظم طریقے سے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا مظہر ہے ۔توقع ہے کینیڈین حکام اس وحشیانہ عمل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر یں گے ۔منگل کو ترجمان نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ترجمان نے کہا کہ اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو میں قونصلیٹ جنرل کیس کے حقائق جاننے کیلئے متعلقہ کینیڈین حکام کیساتھ رابطے میں ہیں،ٹورنٹو میں ہمارے قونصل جنرل متوفی خاندان کے گھر گئے اور ان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی اور ہر ممکن تعاون فراہم کر نے کی پیشکش بھی کی۔پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعہ، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تبادلہ خیال کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا المناک واقعہ پر بہت رنجیدہ ہوں ۔ پاکستانی نژاد خاندان کا قتل اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کی واضح مثال ہے ۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے اس المناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین حکومت کی جانب سے مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی ۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے کینیڈا میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامو فوبیا کے مسئلے پر بین الاقوامی پارلیمنٹیرینز کی کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے ۔ وفاقی وزرا نے کہا تین نسلیں اس واقعہ سے متاثر ہوئی ہیں۔ جو مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے وہ دہشت گردی ہے ، اسلاموفوبیا کے خلاف پوری قوم اور پارلیمنٹ یکجا ہے ،مسلمانوں کے ساتھ بھارت میں دہشتگردی ہو رہی ہے ، یہاں ذرا سا کچھ ہو جائے یورپی یونین شور مچا دیتی ہے جبکہ اپوزیشن ارکان نے کہا یہ واقعہ نہایت دلخراش ہے ، اسلامو فوبیا پر بین الاقوامی پارلیمنٹیرینز کی کانفرنس بلانی چاہئے ، وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں آنا چاہیے تھااور ایک پیغام دینا چاہئے تھا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔سپیکر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کینیڈا میں پیش آنے والے واقعہ پر پالیسی بیان دینے کی ہدایت کی۔ شاہ محمود قریشی نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا یہ سانحہ انفرادی فعل نہیں بلکہ اسلاموفوبیا کا بڑھتا ہوا تشویشناک رحجان ہے ، عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری نے اس حوالے سے موثر اقدامات نہ کیے تو اس سے مزید سانحات جنم لے سکتے ہیں،واقعہ بہت بڑا المیہ ہے اور یہ کینیڈین حکومت اور معاشرے کا امتحان بھی ہے ،وہاں کی حکومت کو متاثرہ خاندان کے زخموں پر مرہم رکھنا چا ہئے ۔ انہوں نے کہا یہ دردر نا ک واقعہ ہے ، ہائی کمشنر سے رابطہ ہوا اور تفصیلات حاصل کی ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی آنی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ انفرادی واقعہ نہیں ہے یہ اسلاموفوبیا کا بڑھتا ہوا رجحان ہے جو تشویشناک ہے ،نیوزی لینڈ میں حملہ ہوا اور شہادتیں ہوئیں، ایک ٹرینڈ ابھرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ،فرانس میں جو ہوا وہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ن لیگ کے احسن اقبال نے کہا قومی اسمبلی کو بین الاقوامی پارلیمنٹری یونین کے ساتھ ملکر کانفرنس بلانی چاہئے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ احسن اقبال نے بڑی معقول بات کی ہے ۔پیپلز پارٹی کے عبد القادر پٹیل نے کہا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے ، کسی مسلمان پرجب کہیں حملہ ہوتا ہے تو ہمارا دل لرز جاتا ہے ۔وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا یہ دہشتگردی اور اسلامو فوبیا تھا، فرانس میں حجاب میں عوامی مقامات پر نہیں جا سکتے ،کیوں مسلمانوں کے لباس پر پابندی لگا رہے ہیں؟ یہاں ذرا سا کچھ ہو جائے یورپی یونین شور مچا دیتی ہے ، مسلمانوں کے ساتھ بھارت میں دہشتگردی ہو رہی ہے ۔جے یو آئی ف کے زاہد اکرم درانی نے کہاوزیراعظم کو پارلیمنٹ میں آنا چاہئے ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے آغا حسن بلوچ نے کہا کینیڈا کا واقعہ دلخراش ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کینیڈا میں پاکستانی مسلم خاندان کو اسلامو فوبیا کا نشانہ بنانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بہیمانہ حملے اور انہیں نشانہ بنانے پر سخت دھچکا لگا، انہیں متاثرہ خاندان اور مسلم کمیونٹی کیساتھ دلی ہمدردی ہے ، ہمیں اسلامو فوبیا اور ہر قسم کے نفرت کے خلاف کھڑے ہونا ہو گا، اس کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ۔ترکی نے بھی بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کینیڈا میں نسل پرستی کی بنیاد مسلم عقیدہ ہونے کی وجہ سے چار مسلمانوں کی جان بوجھ کر جان لینے کے خلاف مشترکہ کارروائی کی جائے ۔ترک وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاہم سب کو اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور امتیازی سلوک جیسے دہشت گرد عناصر کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔علاوہ ازیں ترک صدر کے ترجمان ابراہیم کلن نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید بربریت کو روکنا ہوگا، دنیا سے مسلمانوں پر حملوں کا خاتمہ ہونا چا ہئے ۔دریں اثناء میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم خاندان پر ٹرک چڑھانے والا انتہاپسند یہودی بتایا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-09/1835900



منظم جرائم کیخلاف100ممالک میں کریک ڈائون،800گرفتار
 9 June, 2021

منظم جرائم کیخلاف امریکا سمیت100 سے زائد ممالک میں کریک ڈائون کیاگیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)منظم جرائم کیخلاف امریکا سمیت100 سے زائد ممالک میں کریک ڈائون کیاگیا جس کے دوران 800سے زائد مشتبہ ملزم پکڑلیے گئے ،عالمی سطح پر بیک وقت اور مربوط انداز میں کی گئی اس کارروائی کا مقصد منظم جرائم کا خاتمہ تھا۔منگل کو آسٹریلوی و امریکی ایجنسیوں کے حکام کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے زیر استعمال ایپس کو ہیک کرنے اور لاکھوں انکرپٹڈ پیغامات پڑھنے کے بعد 18 ممالک سے سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ۔رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی آسٹریلوی پولیس اور امریکی ادارے ایف بی آئی نے کی جس میں آسٹریلیا، ایشیا، لاطینی امریکا اور مشرق وسطیٰ میں موجود منشیات کی عالمی تجارت سے ممکنہ طور پر وابستہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔جرمن حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملک میں ڈیڑھ سو سے زائد مقامات پر چھاپے مار کر ستر سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ایف بی آئی نے اس آپریشن کا نام ٹروجن شیلڈ رکھا تھا۔ یہ خصوصی طور پر انکرپٹڈ نیٹ ورکس میں اب تک کی جانے والی بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے ۔حکام کے مطابق دنیا بھر میں چھاپوں کے دوران14کروڑ ڈالر سے زائد کی نقدی قبضے میں لی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ کئی ٹن منشیات بھی پکڑ ی گئیں ۔آسٹریلوی وزیراعظم نے اس آپریشن کو منظم جرائم کے لیے زبردست دھچکا قرار دیا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-09/1835898



جنگی جرائم ‘ بوسنیا کے جنرل راٹکو ملازچ کی اپیل مسترد،سزابرقرار
 9 June, 2021

اقوام متحدہ کی اپیل کورٹ کے ججوں نے بوسنیا کے قصائی جنرل راٹکو ملازچ کی اپیل مسترد کر دی

دی ہیگ (اے پی)جنرل راٹکو ملازچ پر بوسنیا کے جنگ کے دوران نسل کشی سمیت مختلف جرائم کے الزامات تھے جس پر عالمی فوجداری عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اپیل کی سماعت کے دوران جنرل راٹکو ملازچ کے وکلا نے عدالت سے انہیں بعض الزامات سے بری کرنے کے استدعا کی جنہیں مسترد کر دیا گیا۔ سزابرقرار
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-09/1835896


نائجیریا :مارکیٹ اور گرائونڈ میں فائرنگ،27ہلاک
 9 June, 2021

نائجیریا کی وسطی ریاست بینوے کے ایک قصبے کی مارکیٹ اور فٹبال گراؤنڈ پر مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

ابوجا (اے ایف پی)نائجیریا کی وسطی ریاست بینوے کے ایک قصبے کی مارکیٹ اور فٹبال گراؤنڈ پر مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملہ شام کے وقت ہوا، جب مقامی تاجر دکانیں بند کر رہے تھے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-09/1835893



متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھنے والے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون وبا کے بعد سماجی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کا جائزہ لینے ریسٹورینٹس کے مالکان اور طلبا سے ملاقات کے لیے شہر ڈروم پہنچے تھے جہاں ایک نوجوان نے سب کے سامنے صدر کے منہ پر تھپڑ جڑ دیا تھا۔

پولیس نے اچانک کی افتاد پر بوکھلاہٹ کے شکار ایمانوئیل میکرون کو نوجوان سے دور کیا اور دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا تاہم تفتیشی ذرائع نے آج گرفتار نوجوان سے متعلق معلومات دی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے نے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تھپڑ مارنے والا شخص 28 سالہ ڈامین تاریل ہے جو قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تلوار چلانے کی تربیت دینے والے کلب کے مالک ڈامین تاریل کا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ڈامین نے تھپڑ رسید کرتے ہوئے میکرون کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

مقامی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری عہدیدار کے خلاف حملے پر تفتیش جاری ہے۔ فرانس میں کسی سرکاری عہدیدار سے مار پیٹ پر تین سال قید اور 45 ہزار یورو کا جرمانہ ہوسکتا ہے
https://www.express.pk/story/2188032/10/



پلوڈھیری میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے علاقے پلوڈھیری میں پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد 125 سی سی موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لاشوں کو مردان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہید پولیس اہلکاروں میں سید رضا علی شاہ اور شاکر شامل ہیں۔ جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2187967/1/



اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں حکومت کے اتحادی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے لبنان سے پرواز بھری اور دمشق کے ایک علاقے پر بمباری کی۔ شامی دفاعی نظام کی بروقت ردعمل کے باعث اسرائیلی طیارے پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

شام کی جانب سے اسرائیلی طیاروں کے حملے میں جانی نقصان سے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حکومتی حمایت یافتہ 8 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والوں میں شامی فوج کے 3 اہلکار اور حکومتی حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیم کے 5 جنگجو شامل ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا تاہم اسرائیلی طیارے شام پر متعدد حملے کر چکے ہیں جس کے لیے وہ لبنان کا فضائی راستہ استعمال کرتے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2187955/10/



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/06/09062021/p2-isb-015.jpg



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108408231&Issue=NP_PEW&Date=20210609



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108408234&Issue=NP_PEW&Date=20210609


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108408232&Issue=NP_PEW&Date=20210609



وزیراعظم عمران خان کی کینیڈا میں مسلمان خاندان پر حملے کی شدید مذمت
Published On 08 June,2021 11:22 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان خاندان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا واقعہ مغرب میں بڑھتے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان پر حملے کا سن کر افسوس ہوا، دنیا کو مذہبی شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کینیڈا میں جنونی ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی مسلم خاندان کو کچل دیا، حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔ کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے بیس سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے اسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا۔ حکام کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ادھر کینیڈا کے وزیرا عظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، واقعے کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ لوگوں نے کہا ہے کہ انہیں نا بتایا جائے کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا وجود نہیں ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/605137_1



اسلامو فوبیا: کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل دیا، 4 افراد جاں بحق
Published On 08 June,2021 09:13 am

ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی مسلم خاندان کو کچل دیا، حملے میں چار افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے مسلم فیملی کو ٹارگٹ کیا گیا۔

مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات، کینیڈا میں جنونی ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل دیا، حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے اسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا۔

کینیڈا کے جنوبی صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں مسلم فیملی پر حملہ کیا گیا۔ ڈرائیور نے ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھا کر اس خاندان کو نشانہ بنایا۔ پولیس نے بیس سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

کینیڈا کے وزیرا عظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، واقعے کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ لوگوں نے کہا ہے کہ انہیں نا بتایا جائے کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا وجود نہیں ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/605120_1



فرانسیسی صدر میکرون کو شہری نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل
Published On 08 June,2021 06:13 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر میکرون کوایک شخص نے تھپڑ ماردیا۔ جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں صدر میکرون کو ملک کے جنوب مشرقی علاقے کے دورے کے دوران تھپڑ پڑا، میکرون عوام سے ہاتھ ملانے کے لئے آگے بڑھے مگر ایک شخص نے انہیں تھپڑ جڑ دیا۔ حکام نے دو شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر تھپڑ پڑنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/605205_1



کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا قتل اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کی واضح مثال ہے، وزیر خارجہ
Published On 08 June,2021 05:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا قتل اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کی واضح مثال ہے۔ اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی سطح پر موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ءخیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ پیش آنے والا المناک واقعہ پر بہت رنجیدہ ہیں اور پاکستانی نژاد خاندان کا قتل اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کی واضح مثال ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئے نفرت آمیز واقعات، اسلاموفوبیا کی موجودگی کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور میں بطور وزیر خارجہ بین الاقوامی سطح پر اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف آواز اٹھاتے آ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی سطح پر موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔کینیڈین ہائی کمشنر نے اس المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، کینیڈین حکومت کی جانب سے، اس واقعہ میں مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ کو اس افسوس ناک واقعہ کے بعد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور روب فورڈ آف اونٹوریو کے مذمتی بیانات سے بھی آگاہ کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/605195_1



غیر ملکی فوج کی خدمات پر مامور افغان محفوظ رہیں گے :طالبان
 8 June, 2021

26صوبوں میں شدید لڑائی،157اہلکار ہلاک،طالبان کا مزید3اضلاع پر قبضہ افغان حکام پاکستان سے مذاکرات کریں،زلمے ، غنی سے دوسرے روز پھر ملاقات

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے کہاہے کہ غیر ملکی افواج کے لیے کام کرنے والے مقامی افغان باشندے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد اپنے وطن میں محفوظ رہیں گے ۔ پیر کو افغان طالبان کی طرف سے سامنے آنے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ افغان باشندے جو غیر ملکی افواج کے لیے کام کرتے تھے انہیں فوجی انخلا کے بعد اپنا ملک ترک نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہ بالکل محفوظ رہیں گے ۔ طالبان کے اس بیان میں خاص طور سے کہا گیا کہ کسی کو بھی فی الحال اپنا ملک نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ دہشت گرد تنظیم داعش انہیں پریشان نہیں کرے گی۔انہیں اظہار ندامت کرنا چاہیے ،ایک امریکی غیر سرکاری تنظیم کے ذرائع کے مطابق 300 افراد جنہوں نے امریکی فوج اور فوجیوں کے خاندانوں کے لیے بطور مقامی عملہ اپنی خدمات انجام دی تھیں وہ 2016 سے اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ادھرافغانستان سے امریکا کا 50فیصد انخلا مکمل ہوگیا،طالبان نے مزید3اضلاع پر قبضہ کرلیا۔امریکی سنٹرل کمانڈکے سربراہ جنرل میکنزی نے کہاہے کہ افغانستان سے ہمارا تقریباً50فیصد انخلا مکمل ہوگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم 11ستمبر کی ڈیڈ لائن سے قبل انخلا مکمل کرلیں گے ۔ادھر افغانستان میں لڑائی کاسلسلہ تیز تر ہونے لگا،افغان عہدیدار نے کہاکہ 34میں سے 26صوبوں میں شدید لڑائی ہورہی ہے ، چوبیس گھنٹے میں اس لڑائی کے دوران 157افغان فوجی ہلاک ہوئے ،کابل میں فائرنگ سے 2فوجی افسر وں سمیت3افراد ہلاک ہوگئے ۔قندھار میں فائرنگ سے ایک جج اور ایک پولیس افسر کو قتل کردیاگیا۔طالبان نے صوبہ غور کے ضلع شرک پر بھی قبضہ کرلیا۔غور سے رکن اسمبلی کرم الدین نے تصدیق کی کہ ضلع شرک پر قبضہ ہوگیاہے ،ارزگان کے ضلع گیزاب پر بھی طالبان نے قبضہ کرلیا۔صوبہ غزنی کے ضلع آب بند پر بھی طالبان قابض ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق زلمے خلیل زادنے ملاقاتوں میں افغان سیاسی رہنمائوں پر زور دیاکہ وہ پاکستان سے سنجیدہ امن مذاکرات کریں،پاکستان اس حوالے سے اہم کردار ادا کررہاہے ،میڈیا کے مطابق زلمے خلیل نے کہاکہ افغان حکام ایک اعلٰی سطحی وفد پاکستان بھیجیں۔اس سے قبل زلمے خلیل نے اشرف غنی سے کابل میں دوسرے روز بھی ملاقات کی ،جس میں امن عمل پر غور کیاگیا۔ادھر برطانوی پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ برطانوی عوام کو افغان جنگ 31 ارب ڈالر میں پڑی ، جبکہ 476فوجی بھی ہلاک ہوئے ،برطانوی اخبار نے بتایا کہ تمام برطانوی فوجی جولائی کے آخر تک وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-08/1835316



مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد جنرل اسمبلی کے صدر منتخب
 8 June, 2021

مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد سابق افغان وزیر خارجہ زلمے رسول کو شکست دیکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہوگئے

نیویارک(اے پی)جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر نے خفیہ ووٹنگ کے بعد نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل 193رکن ممالک میں سے دو ملکوں نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہ لیا،مالدیپ کے عبداللہ شاہد نے 143جبکہ زلمے رسول 48ووٹ حاصل کرسکے ۔منتخب ہونے کے بعد انہوں نے کہاکہ اعتماد کرنے پر رکن ممالک کا شکرگزار ہوں،وہ ستمبر میں سالانہ اجلاس سے قبل عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-08/1835315


بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں مزید فوج بھیج دی، علاقائی امن خطرے میں نہ ڈالا جائے : پاکستان
 8 June, 2021

دفعہ 370کے خاتمے سے پہلے بھی اضافی فوج تعینات کی گئی ، ایک بار پھر کچھ بڑا ہونے والا ہے :مقامی رہنما ،کشمیر کی تقسیم ، پنڈتوں کیلئے الگ علاقہ بنانیکی قیاس آرائیاں ، بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، کسی بھی غیر قانونی کارروائی سے روکا جانا چاہئے ،اقوام متحدہ ، عالمی پارلیمنٹ،میڈیا صورتحال کا نوٹس لے :دفتر خارجہ

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک، خبرایجنسیاں)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پیراملٹری فورسز کے ہزاروں مزید فوجی دستے تعینات ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر کو شمالی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے ، اس کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔کشمیر کو تقسیم کرنے ،جموں میں ضم کرنے اورپنڈتوں کیلئے الگ علاقہ بنانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جہاں پہلے ہی سے ہر جانب فوجی دستوں کا زبردست پہرہ ہے ، ایسی صورتحال میں ہزاروں اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے وادی کشمیر میں ایک بار پھر سے زبردست خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔ بھارتی حکومت گزشتہ چند روز کے دوران دسیوں ہزار مزید نیم فوجی دستوں کو وادی کشمیر بھیج چکی ہے ۔ فوج کی اس تیز نقل و حرکت سے پورے خطے میں اضطرابی کیفیت پا ئی جا تی ہے ۔ مقامی رہنما ئوں کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ کشمیر میں ایک بار پھر سے کچھ بڑا ہونے والا ہے ،ایسا لگتا ہے کہ اس کے لیے شاید پھر سے کشمیری رہنماؤں کو حراست میں لیا جائے گا۔ بھارتی حکومت نے 2019 میں جب کشمیر کو خصوصی اختیارات دینے والی دفعہ 370 کا خاتمہ کیا تھا تو اس اقدام سے پہلے بھی اضافی فوج تعینات کی گئی تھی اور اس وقت بھی مقامی لوگوں میں مختلف طرح کے اندیشوں اور وسوسوں کا بول بالا تھا۔ مقامی صحافیوں کے مطابق کشمیر میں گزشتہ دو روز سے ویسی ہی کیفیت ہے اور لوگوں میں فوجی نقل و حرکت سے زبردست بے چینی پائی جاتی ہے ۔ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ مودی حکومت ایک بار پھر سے کشمیر کو تقسیم کرنے جا رہی ہے اور اسکے تحت جموں خطے کو پھر سے ریاست کا درجہ دے دیا جائے گا جبکہ وادی کشمیر مرکز کے زیر انتظام برقرار رہے گا۔ جنوبی کشمیر کو جموں میں ضم کر کے ایک نئی ریاست جموں قائم کی جائے گی اور شمالی کشمیر کو لداخ میں ضم کر کے ریاست لداخ قائم کی جائے گی اور کشمیر کو ختم کر دیا جائے گا۔ ایک افواہ یہ ہے کہ مودی حکومت کشمیری پنڈتوں کے لیے ایک علیحدہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا اعلان کرنے والی ہے تاکہ وہاں کشمیری پنڈتوں کو پھر سے بسایا جا سکے ۔باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پیراملٹری فورسز کی 200 سے زائد اضافی کمپنیاں علاقے میں لائی جارہی ہیں۔ ادھرکشمیر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کا کہنا ہے کہ یہ فوجی اسمبلی انتخابات کروانے کے بعد واپس کشمیر آئے ہیں جو پہلے یہیں تعینات تھے ۔ واپسی کے بعد ان فوجیوں کو دوبارہ ڈیوٹی میں شامل کیا جا رہا ہے ، یہ کوئی نئی تعیناتی نہیں ہے ۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے ایک بیان میں اضافی بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کے حل کے لئے پرامن سیاسی تحریک میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تناز ع کشمیر جلد حل کرے جو عالمی امن کے لئے شدید خطرہ ہے ۔ دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں بشمول پروفیسر عبدالغنی بٹ ، ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل ، عبد الصمد انقلابی اور تحریک وحدت اسلامی نے تناز ع کشمیر کو بامعنی مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان اپنے غیر قانونی قبضے کو مستقل کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں مزید تقسیم اور آبادیاتی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے ۔ کشمیر پر قبضے کے کسی بھی نئے حربے میں قانونی اثر نہیں ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا جاری بیان میں کہناتھا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا ، جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج ہے اور نہ ہی وہ کشمیریوں اور پاکستان کو غیر قانونی نتائج قبول کرنے پر مجبور کرسکتا ہے ۔ کشمیر میں بھارت کی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی ڈھانچے اور حتمی حیثیت کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کی بھر پور مخالفت کرتا رہے گا۔ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے ایسے مزید اقدامات سے باز رہے جن سے جنوبی ایشیا میں علاقائی امن و سلامتی خطرے میں پڑسکتی ہے ۔دفتر خارجہ کا کہناتھاکہ ہم اقوام متحدہ ، عالمی پارلیمنٹ ، بین الاقوامی انسانی حقوق ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا سمیت بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس صورتحال کا فوری طور پر جائزہ لیں ۔ مقبوضہ علاقے میں کسی بھی غیر قانونی کارروائی سے ہندوستان کو روکا جا نا چا ہئے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خودارادیت دیا جانا چاہیے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-08/1835362



اڈوں کیلئے سی آئی اے سربراہ کا خفیہ دورہ پاکستان :امریکی اخبار
 8 June, 2021

پاکستان بالکل تیار نہیں،کرغزستان ، ترکمانستان میں امریکی اڈوں کا روس مخالف عمران خان سمجھوتا نہیں کریں گے :علی سرور نقوی، دنیا کامران خان کے ساتھ

اسلام آباد،واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، دنیا مانیٹرنگ)افغانستان سے جلدبازی میں فوجی انخلا نے امریکی سی آئی اے کو مشکل میں ڈال دیا،امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے سربراہ نے ولیم برنز نے چند ہفتے قبل اڈوں کیلئے اسلام آباد کا خفیہ دورہ کیا ہے ،جس میں انہوں نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ سے ملاقات کی، نیویارک ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈائریکٹر سی آئی اے اپنے دورے کے دوران بظاہراڈوں پر بات کرنے کے بجائے انسداد دہشت گردی پر دو طرفہ تعاون کی بات کی، ترجمان سی آئی اے نے ولیم برنز کے دورہ پاکستان پر بات کرنے سے انکار کر دیا، رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھی کئی مرتبہ مستقبل میں افغانستان میں آپریشنز کے حوالے سے تعاون کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطے کر چکے ہیں،امریکی سفارت کار وسط ایشیائی ریاستوں میں ٹھکانوں کی آپشن پر بھی غور کر رہے ہیں جوکہ افغانستان کی جنگ میں استعمال ہوئیں، تاہم انہیں خدشہ ہے کہ صدر پوٹن اس کی سخت مخالفت کریں گے ۔پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ ‘‘ کے میزبان نے امریکی اخبار کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا دو دہائیوں پر محیط جنگ ، 24 ہزار فوجیوں کی ہلاکت ،کھربوں ڈالرز خرچ کرنے کے بعد امریکا افغانستان سے جارہا ہے لیکن اب بھی ان کے پاس دیرپا سکیورٹی پروگرام نہیں ہے ،امریکا کو افغانستان میں پاکستان کی مدد چاہیے ،اسے انسداد دہشتگردی ،انٹیلی جنس آپریشنز کیلئے پاکستان کی موثر مدد درکار ہے ،جنیوا میں امریکا ،پاکستان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ملے تھے ،امریکی سیکرٹری دفاع ،آرمی چیف سے رابطے میں ہیں ،امریکا افغانستان کے قریب اڈے چاہتا ہے لیکن پاکستان اس وقت بالکل تیار نہیں ،امریکا کرغزستان اور ترکمانستان سے بھی بات کررہا ہے ،روس کو یہ ہرگز قبول نہیں کہ امریکا ان ممالک سے اڈے لے ۔آخر چل کیا رہا ہے ؟ سابق سفارتکار علی سرور نقوی نے کہا بڑی دلچسپ صورتحال ہے ،امریکا نے افغانستان میں نیا سسٹم قائم کرنے کی کوشش کی جس کیلئے دو بڑے سٹیک ہولڈرز پاکستان اور طالبان کو نظر انداز کیا،اور نئے سسٹم سے باہر رکھا ،اب بیس سال بعد امن کیلئے طالبان سے بات کی جارہی ہے اور لاجسٹک سپورٹ کیلئے پاکستان کی مدد کی ضرورت ہے ،پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ وہ ایسی کوئی چیز فراہم نہیں کرسکتا جو اس کی خود مختاری کے خلاف ہے ، عمران خان کی اب تک کی پوزیشن سے لگتا ہے وہ کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ،ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے ،اپنی خود مختاری کو برقرار رکھنا ہے ،بھارت اب ٹیکنالوجی پر انحصار کرے گا،اب شاید اڈوں کی ضرورت نہ پڑے جیسے پہلے تھی ،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اکیسویں صدی کی جیو پولیٹکس بدل چکی ہے ،امریکا بھارت کے پیچھے بھاگ رہا ہے ،چین کو ان سرکل کررہا ہے ،امریکا نے پہلے بھی ایسی کوشش کی لیکن ناکام رہا،دیکھتے ہیں امریکا کیا حل نکالتا ہے ،ہم افغانستان میں امن کیلئے کوشاں ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-08/1835329


حماس کی دھمکی پر اسرائیل نے انتہاپسندوں کا مارچ منسوخ کردیا
 8 June, 2021

حماس کی دھمکی پراسرائیل نے انتہاپسند گروپوں کو مشرقی بیت المقدس میں متنازعہ مارچ سے روک دیا

تل ابیب (اے ایف پی)منتظمین کے مطابق پولیس نے مطلوبہ راستے سے مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر انہیں مارچ منسوخ کرنا پڑا۔ تاہم قدامت پسند رکن پارلیمنٹ ایتمار بن جبیر سمیت کچھ انتہاپسند اسرائیلی سیاستدانوں نے اعلان کیا کہ وہ ہر حال میں مقررہ تاریخ کو مارچ کریں گے ۔حماس کے سینئر عہدیدار خلیل حایا نے اپنے بیان میں کہاتھا کہ اس مارچ سے تشدد پھر سے شروع ہوجائے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-08/1835319


عالمی طاقتوں نے جوہری بجٹ میں 1ارب40کروڑ ڈالر اضافہ کیا
 8 June, 2021


عالمی وبا سے پیدا معاشی بحران کے باوجود گزشتہ سال کے د وران نیوکلیئر طاقتوں نے ایٹمی ہتھیاروں پر اخراجات میں ایک ارب 40کروڑ ڈالر کا اضافہ کیا

جنیوا (اے ایف پی)نیوکلیئر ہتھیاروں کے خاتمے کی عالمی مہم نے اپنی حالیہ رپورٹ میں 9 نیوکلیئر طاقتوں کا سے ذکر کیا ہے ۔ انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں پر اخراجات میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا۔ رپورٹ کے مطابق عالمی وبا سے جہاں مریضوں کیلئے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہو گئی، ڈاکٹروں اور نرسوں کو ڈیوٹی اوقات سے زیادہ کام کرنا پڑا، بنیادی میڈیکل سپلائز کی قلت دیکھنے میں آئی، اس دوران 9 ملکوں کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کیلئے 72 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈز تھے ، جس کا مطلب 2019 کے دوران نیوکلیئر ہتھیاروں پر اخراجات میں ایک ارب 40کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ان میں نصف سے زائد یعنی 37 ارب 40 کروڑ ڈالر صرف امریکا نے خرچ کئے ۔اس دوران چین نے ایٹمی ہتھیاروں پر 10 ارب ڈالر جبکہ روس نے 8 ارب ڈالرخرچ کئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-08/1835321


روس اوپن سکائیز آرمز کنٹرول معاہدے سے علیحدہ ہوگی
 8 June, 2021

صدر پوٹن نے اوپن سکائیز آرمز کنٹرول معاہدے سے روس کے باضابطہ نکلنے کے قانون پر دستخط کر دیئے

ماسکو (رائٹرز) کریملن کے مطابق اس عالمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے سے رکن ملکوں کے مابین مفادات کے توازن کو بگاڑ دیا تھا جس کے باعث روس نے بھی اس معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-08/1835322



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/06/08062021/p6-isb-032.jpg



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108406538&Issue=NP_PEW&Date=20210608



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108406532&Issue=NP_PEW&Date=20210608


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108406531&Issue=NP_PEW&Date=20210608



مقبوضہ کشمیرکی مزید تقسیم کے بھارتی اشارے خطرناک،ناقابل قبول ہیں :پاکستان
منگل 08 جون 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) پاکستان نے ہندوستان کو خبردار کیاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں منفی ہتھکنڈے فی الفور بند کیے جائیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی ہتھکنڈوں کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں، ہندوستان کے مقبوضہ علاقے کی مزید تقسیم کے اشارے انتہائی خطرناک ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان زاہدحفیظ چودھری نے کہاکہ بھارت مسلسل آبادی کے تناسب میں سنگین تبدیلیوں کا منصوبہ رکھتا ہے ،بھارت ایسے ہتھکنڈوں کے استعمال سے اپنے غیرقانونی قبضے کو مزید طول دینا چاہتا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ قبضے کے کسی نئے ہتھکنڈے کے کوئی قانونی اثرات مرتب نہیں ہوں گے ، ہندوستان جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا، جموں و کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت متنازعہ مسئلہ ہے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان جموں و کشمیر میں غیرقانونی اقدامات قبول کرنے کیلئے کشمیریوں اور پاکستان کو مجبور نہیں کرسکتا،جموں و کشمیر میں بھارتی یکطرفہ غیر قانونی اقدامات عالمی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے ، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب، حتمی تشخص تبدیل کرنے کی کوششوں کی بھرپور مخالفت کرتا رہے گااس لئے ہندوستان غیرقانونی اورعدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے باز رہے ، ہندوستان سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اورجنوبی ایشیا کی امن و سلامتی کے درپے مزید اقدامات سے گریز کرے ،زاہد حفیظ نے کہاکہ اقوام متحدہ ،عالمی پارلیمنٹ، انسانی حقوق تنظیمیں، عالمی میڈیا سنگین صورتحال کا ادراک کرے ،بھارت مقبوضہ علاقے میں مزید غیرقانونی اقدامات فی الفور روک دے ، پاکستان کشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کی بھرپور، پرعزم حمایت جاری رکھے گا،پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازع کشمیر کا مستقل حل چاہتا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8-%DA%A9%D8%B4%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D8%B2%D8%AF-%D8%AA%D9%85-%DA%A9-%D8%A8%DB%8C-%D8%B4



نئی دہلی: 5مساجد انتہا پسند مودی حکومت کے ریڈار پر آگئیں
منگل 08 جون 2021ء

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں 5 مساجد انتہا پسند مودی حکومت کے ریڈار پر آگئیں۔ بھارتی حکومت نے 20ہزار کروڑ کی لاگت سے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت ، ایک مشترکہ مرکزی سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم ہاؤس سے انڈیا گیٹ تک تین کلومیٹر لمبے کھلے علاقے کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے ۔ بھارتی حکومت کے اس منصوبے کی جگہ پر پانچ مسجدوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ ان مساجد میں انڈیا گیٹ کے نزدیک واقعی ضابطہ گنج مسجد ، ادھیوگ بھون کے قریب سنہری باغ روڈ کے چوراہے پر سنہری مسجد، کرشی بھون کے اندر موجود مسجد ،اسی طرح نائب صدر کی رہائش گاہ کے اندر موجود مسجد اور ریڈ کراس روڈ پر پارلیمنٹ مسجد کے انہدام کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ دہلی ہائی کورٹ نے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کوایک "ضروری قومی منصوبہ" قرار دیا ہے اور تعمیراتی کام روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%DB%92-%D8%B1%D8%B1-%D8%B1-%DA%AF


مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی مزید 200کمپنیاں تعینات
منگل 08 جون 2021ء

سری نگر(کے پی آئی،این این آئی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مزید 200کمپنیاں تعینات کردی گئیں۔مغربی بنگال اور دوسری بھارتی ریاستوں سے بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ،پلوامہ سے 15نوجوان گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردی گئے ، بس سٹینڈ ترال میں پراسرار دھماکہ میں 7شہری زخمی ہو گئے ، وادی میں بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں پوسٹر چسپاں کردیئے گئے ،یاسین ملک کی ویڈیو لنک پیشی ہوئی ،سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کو کھلی جیل میں بدلنے سے بھی مطمئن نہیں،مقبوضہ کشمیر میں زلزلہ کے 2.5 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 23اموات ہوئی ہیں، دریں اثناجموں و کشمیر میں بلیک فنگس سے 23افرا متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 4کی موت واقع ہوئی ہے ۔ بھارتی حکومت نے بھارتی پیراملٹری فورسز کی مزید 200 کمپنیاں مقبوضہ کشمیر تعینات کردیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیراملٹری فورسز کی غیر معمولی نقل وحرکت نے کشمیریوں میں خدشات کو جنم دیا ہے کیونکہ 5 اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی اس طرح کی نقل و حرکت دے کھنے کو ملی تھی، مقبوضہ کشمیر کے مقامی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی اتنی بڑی نقل و حرکت کسی بڑی پیشرفت کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے ،کچھ سیاسی رہنماں نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ انہیں دوبارہ حراست میں لیا جاسکتا ہے ۔عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی فورسزکی طرف سے ضلع پلوامہ کے علاقے کریم آباد میں 15بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور نامعلوم مقام پر منتقلی کی شدیدمذمت کی۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D9%81


سی ٹی ڈی کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں پہلی بار خاتون کا نام شامل کرلیا گیا
Jun 07, 2021 | 22:02:PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے جمعرات کو اپنی "ریڈ بک" جاری کی ہے جس میں ایک خاتون کا نام بھی بطور موسٹ وانٹڈ شامل ہے۔ یہ خاتون ڈاکٹر سعدیہ جلیل ہیں جن پر الزام ہے کہ ان کے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلقات ہیں۔

بی بی سی کے مطابق سی ٹی ڈی ریڈ بک کے نویں ایڈیشن میں 93 موسٹ وانٹڈ لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ریڈ بک میں شامل ڈاکٹر سعدیہ جلیل گائنا کالوجسٹ ہیں جو دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے سے پہلے پرائیویٹ میڈیکل یونیورسٹی میں بھی خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں۔

ریڈ بک میں ڈاکٹر سعدیہ جلیل کو القاعدہ جنوبی ایشیا کا حصہ بتایا گیا ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سعدیہ دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرتی رہی ہیں جس میں 2015 میں صفورہ چورنگی پر ہونے والا فائرنگ کا واقعہ بھی شامل ہے جس میں 46 افراد جان سے گئے تھے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے مطابق ڈاکٹر سعدیہ القاعدہ کے مشہور کمانڈر عمر کاٹھیو کی تیسری بیوی ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/07-Jun-2021/1299318?fbclid=IwAR3-CGvqGrBDzzZz6yqat8x3OdfsFPrqqiMlFcQDIHpKgqv8chUzalFp060



اسرائیل کے کئی قاتلانہ حملوں میں بچ نکلنے والے حزب اللہ کے بانی ایرانی رہنما کورونا کے باعث چل بسے
Jun 08, 2021 | 19:02:PM

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی جنگجو تنظیم حزب اللہ کے بانی ایرانی رہنماءعلی اکبر محتشمی پور کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ العریبیہ کے مطابق علی اکبر محتشمی پور کی عمر 74برس تھی۔ ان پر اسرائیل نے کئی قاتلانہ حملے کرائے تاہم وہ ہر حملے میں محفوظ رہے، ایک حملے میں کتاب میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی جس میں ان کا دایاں ہاتھ ضائع ہو گیا تھا۔

علی اکبر محتشمی پور 1970ءکی دہائی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی کے قریبی ساتھی تھے۔ انقلاب ایران کے بعد انہوں نے پاسداران انقلاب کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ایرنا کے مطابق محتشمی پور کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد شمالی ایران کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور وہیں ان کی موت واقع ہوئی۔ وہ شام میں ایران کے سفیر بھی رہے۔

اس کے علاوہ وہ ایران کے وزیرداخلہ اور رکن پارلیمان بھی رہے۔وہ چند سال سے ایرانی شہر نجف میں مقیم تھے۔واضح رہے کہ ایرانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی طور پر 30لاکھ سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں اور 81ہزار اموات ہو چکی ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں کئی سرکاری عہدیدار بھی شامل ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/08-Jun-2021/1299773?fbclid=IwAR0-9T28opTIG3M8c04DiNrXA5gB8j-B1gCjzwQgQ-26UTXiigf5wVOaVJ8



چین میں جنگی بحری بیڑے کی تیاری میں تیزی،خفیہ تصاویر سامنے آئیں تو دشمنوں کی نیندیں اڑ گئیں
Jun 08, 2021 | 18:49:PM

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ایک ایسا جنگی بحری بیڑے کی تیاری کا کام تیزی سے شروع کر رکھا ہے کہ تصاویر منظرعام پر آئیں تو متحارب ممالک کی نیندیں اڑ گئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ایک جدید ترین ایئرکرافٹ کیریئر ہے جو امریکہ اور دیگر ممالک کے طاقتور ترین ایئرکرافٹ کیریئرز کو ٹکر دینے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کا نام ’ٹائپ 003‘ بتایا جا رہا ہے جس کی فضاءسے لی گئی تصاویر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس بیڑے کی تیاری پر دن رات کام جاری ہے اور اسے تیزی کے ساتھ بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بحری بیڑے کی تیاری کے بعد چینی نیوی کے پاس ایک ایسا بیڑہ ہو گا جو سمندر میں موجوددیگر ممالک کے کسی بھی جدید تر جنگی بحری بیڑے سے کسی طور کم نہیں ہو گا۔ اس بیڑے سے کئی طرح کے طیارے ٹیک آف اور لینڈنگ کر سکیں گے۔ یہ ٹائپ 003امریکہ کے اگلی جنریشن کے سپر کیریئر ’یو ایس ایس فورڈ‘ سے چند میٹر چھوٹا ہے۔ جس کی تیاری کے بعد چینی نیوی، امریکی نیوی کے مقابلے میں آ جائے گی۔
https://dailypakistan.com.pk/08-Jun-2021/1299765?fbclid=IwAR07j2GhZLaGZ7XYQJPj08dtY-rbeD9lMA0TqMn7QYEl-4J3FUWtR-r2Tdo




حماس کی جنگ کی دھمکی، اسرائیلیوں نے مسجد الاقصیٰ میں مارچ کا فیصلہ منسوخ کردیا
Published On 07 June,2021 05:12 pm

غزہ: (دنیا نیوز) حماس کی جانب سے پھر جنگ کی دھمکی کے بعد اسرائیلیوں نے دوسری بارمسجد الاقصیٰ میں مارچ کا فیصلہ منسوخ کردیا، مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینی خاندانوں کی بے دخل کئے جانے کا خطرہ برقرار ہے۔

یہودی شہریوں نے مسجد الاقصیٰ میں مارچ کیا تو جنگ دوبارہ شروع ہوگی، حماس پھر قبلہ اول کے دفاع کے لئے میدان میں آگئی، حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ نے اسرائیل کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل انتہا پسند یہودیوں کے مارچ کو مشرقی بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ سے دور رکھے۔ ورنہ دس جون کا دن اسرائیل کے لئے دس مئی کا دن ثابت ہوگا۔

10 مئی کو یہودی شہری مسجد الاقصیٰ میں آنے کی کوشش کررہے تھے جب حماس کے میزائل حملے کے بعد صہیونیوں نے مارچ ترک کردیا تھا۔

حماس کی دھمکی کے بعد صہیونی حکومت نے یوٹرن لے لیا، انتہا پسندوں کو دیا گیا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مظاہرین کو بھی علاقہ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے، غزہ میں بچوں کے دلوں سے اسرائیلی بمباری کا خوف نکالنے کے لئے پتنگ بازی کے مقابلے منعقد کرائے گئے بچوں نے رنگ برنگی پتنگ اڑائیں ۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحلی علاقے میں اسرائیل کے خلاف احتجاج ہوا، مظاہرین نے آکلینڈ کی بندر گاہ پر اسرائیلی جہاز کے سامان کو اترنے نہیں دیا، مراکش کی حکومت نے تو اسرائیل کو تسلیم کرلیا مگر عوام دے دل سے قابل حکومت کی نفرت نہ نکل سکی، پہلے مراکش کی عوام نے اسرائیلی سفیر کو گھر دینے سے انکار کیا، اب ملک میں جہاں جہاں اسرائیلی سفیر گیا تھا، ان علاقوں کی صفائی کا اعلا ن کردیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/605031_1



اسرائیلی شیلنگ، 23فلسطینی زخمی، خاتون صحافی رہا
 7 June, 2021

شیخ جراح سے فلسطینیوں کی بیدخلی کیخلاف مہم چلانیوالے بہن بھائی گرفتار

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا، پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے مزید23 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔مقبوضہ بیت المقدس میں پرامن دوڑ کی کوریج کرنے والی الجزیرہ کی خاتون صحافی کو اسرائیلی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں انہیں شیخ جراح کے علاقے میں کوریج نہ کرنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کے خلاف اور بے دخل فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج نے شیخ جراح سے فلسطینیوں کی زبردستی بیدخلی روکنے کیخلاف بھرپور مہم چلانے والے جڑواں بہن بھائیوں مونا الکرد اور اس کے بھائی محمد الکرد کو گھر سے گرفتار کرلیا،والدکے مطابق گرفتاری کے کچھ دیر بعد مونا کو فورسز نے رہا کردیا تاہم اس کے بھائی کو ابھی تک رہانہیں کیاگیا۔دونوں بہن بھائیوں نے شیخ جراح کے ہیش ٹیگ سے سوشل میڈیا پربھی بھرپور مہم چلائی جس سے شیخ جراح کا ہیش ٹیگ گلوبل ہیش ٹیگ بن گیا۔اس سے فلسطینی مزاحمت کو بھرپور مد د ملی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-07/1834767



گولڈن ٹیمپل حملہ ،قتل عام کی برسی پر سکھ برادری کا احتجاج
 7 June, 2021

بھاری فوج کاظلم کبھی نہیں بھول سکتے ،37 سال بعد بھی انصاف نہ ملا:مظاہرین

لاہور (خبر نگار سے )بھارتی فوج کی جانب سے گولڈن ٹیمپل پر حملہ کر کے سکھوں کے قتل عام کی برسی پر ننکانہ صاحب اورلاہورمیں گور و دوارہ ڈیرہ صاحب پر سکھ برادری نے احتجاجی مظاہرے کیے ۔ تفصیلات کے مطابق 6جون 1984 کو بھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ کر کے سکھوں کا قتل عام کیا تھا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جون کے مہینے میں انڈین افواج کی جانب سے سکھوں پر جو ظلم کیا گیا وہ سکھ کبھی نہیں بھول سکتے ، 37سال گزر جانے کے بعد بھی سکھوں کو انصاف نہیں مل سکا ہے ۔سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ہم بھارت سے اپنا الگ وطن خالصتان حاصل کر سکیں ۔ مظاہرین نے کہا کشمیر کے مسلمانوں پر بھی بھارتی افواج ظلم کر رہی ہے اقوام متحدہ کہاں سو رہی ہے ۔ احتجاجی مظاہرہ میں سردار بشان سنگھ، سردار امیر سنگھ، سردار نوندر سنگھ، ڈاکٹر ممپال سنگھ اور سید علی شاہ گیلانی نے شرکت کی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-07/1834945



سی ٹی ڈی سکھر :کالعدم بی ایل اے کا دہشتگرد گرفتار
 7 June, 2021

سی ٹی ڈی سکھر نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع شہید بے نظیر آباد کے گاؤں سید گل شاہ کے رہائشی کالعدم تنظیم بلوچستان لبرشن آرمی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد خدا بخش مری کو گرفتار کر لیا

روہڑی (نمائندہ دنیا) ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے بلوچستان میں واقع کالعدم بی ایل اے کے کیمپ سے تربیت حاصل کی، وہ کہان کوہلو میں کیمپ کا نائب کمانڈر رہا ہے ۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں گلزار مری ، رحمو مری، رک مری اور منظور مری کے ہمراہ سیاہ گری بلوچستان میں واقع سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا، جس میں سیکیورٹی فورسز کا جانی اور مالی نقصان ہوا، جوابی کارروائی میں گلزار مری مارا گیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں بہرام خان مری ، منگل مری، یار محمد مری کے ہمراہ چھبی کش بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ بھی کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-07/1834893



جرمنی میں روسی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں:سکیورٹی ایجنسی
 7 June, 2021

روس کی جرمنی میں سرگرمیاں اس حد تک بڑھ چکی ہیں جتنی سرد جنگ کے زمانے میں تھیں

برلن(آئی این پی) یہ بات جرمنی کی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے کہی ہے ۔ بی ایف وی کے سربراہ تھوماس ہالڈن وانگ کے بقول روس جرمنی میں بہت پیچیدہ انٹیلی جنس مفادات رکھتا ہے ۔ روس کی طرف سے اختیار کردہ طریقہ کار زیادہ تند اور ظالمانہ ہوتے جا رہے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-07/1834820



اسرائیلی شیلنگ، 23فلسطینی زخمی، خاتون صحافی رہا
 7 June, 2021

شیخ جراح سے فلسطینیوں کی بیدخلی کیخلاف مہم چلانیوالے بہن بھائی گرفتار

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا، پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے مزید23 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔مقبوضہ بیت المقدس میں پرامن دوڑ کی کوریج کرنے والی الجزیرہ کی خاتون صحافی کو اسرائیلی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں انہیں شیخ جراح کے علاقے میں کوریج نہ کرنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کے خلاف اور بے دخل فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج نے شیخ جراح سے فلسطینیوں کی زبردستی بیدخلی روکنے کیخلاف بھرپور مہم چلانے والے جڑواں بہن بھائیوں مونا الکرد اور اس کے بھائی محمد الکرد کو گھر سے گرفتار کرلیا،والدکے مطابق گرفتاری کے کچھ دیر بعد مونا کو فورسز نے رہا کردیا تاہم اس کے بھائی کو ابھی تک رہانہیں کیاگیا۔دونوں بہن بھائیوں نے شیخ جراح کے ہیش ٹیگ سے سوشل میڈیا پربھی بھرپور مہم چلائی جس سے شیخ جراح کا ہیش ٹیگ گلوبل ہیش ٹیگ بن گیا۔اس سے فلسطینی مزاحمت کو بھرپور مد د ملی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-07/1834767



عراق میں انتہائی مطلوب کرد عسکریت پسند ہلاک کردیا:ترک صدر
 7 June, 2021

ترک صدر طیب اردوان نے کہاہے کہ عراق میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران کردستان ورکرز پارٹی کے مخمور پناہ گزین کیمپ کے سربراہ کو ہلاک کردیا

انقرہ(اے ایف پی)وہ ڈاکٹر حسین کے نام سے معروف تھا،ترک صدر نے کہا کہ کرد عسکریت پسند شمالی عراق کے پہاڑی سلسلے میں چھپے ہوئے ہیں،طیب اردوان نے کہاکہ مخمور میں چھپے تمام دہشتگردوں کو اسی طرح ختم کیاجائے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-07/1834807



برکینا فاسو،ہلاکتوں کی تعداد250 ہوگئیں،اقوام متحدہ کی شدیدمذمت
 7 June, 2021

برکینا فاسو اور نائیجیریا میں دیہات پر حملوں میں مرنیوالوں کی تعداد بڑھ کر250ہوگئی

اوگاڈوگو،اقوام متحدہ(شنہوا) مقامی افراد کو جائے وقوعہ کے قریب سے اجتماعی قبر سے مزید لاشیں ملی ہیں جن میں 20بچے بھی شامل ہیں،ان افراد کو ہفتے کوہی ہلاک کیاگیاتھا۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریس نے برکینا فاسو شہر یوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیاہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-07/1834814



افغانستان: حملے تیز، 43 افراد ہلاک، طالبان کا 2 اضلاع پر قبضہ
 7 June, 2021

3صوبوں میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے ،39 ہلاک،کابل کے قریبی ضلع دیہیک پر بھی طالبان قابض ہوگئے ، زلمے خلیل کی غنی،عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں،محفوظ انخلا کیلئے ترک فوج کابل ایئر پورٹ کا انتظام سنبھالے گی

کابل(دنیا مانیٹرنگ)افغانستان میں تشدد کاسلسلہ تیز ہونے لگا،طالبا ن نے 2اضلاع پر قبضہ کرلیاجبکہ مختلف حملوں میں 43 افرادہلاک ہوگئے ۔ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب طالبا ن نے تین صوبوں کے پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے کیے ،صوبہ بلخ کے ضلع بلخ میں پولیس ہیڈکوارٹر پر بکتر بند گاڑی سے خودکش حملہ کیاگیا ،جس سے 15 اہلکار ہلاک اور15 زخمی ہوگئے ۔حملے سے ہیڈکوارٹر کی عمارت تباہ ہوگئی۔ادھر صوبہ فریاب کے ضلع قیصر کے پولیس ہیڈ کوارٹر پربھی حملہ کیاگیا،جس سے پولیس چیف سیف الرحمان سمیت14 اہلکار ہلاک ہوگئے ،طالبان نے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرلیا،افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ضلع قیصر پر بھی قبضہ کرلیاہے ۔صوبہ غور کے ضلع شرک کے پولیس ہیڈکوارٹر پر ٹرک بم حملہ کیاگیا،جس سے 10اہلکار ہلاک ہوگئے ،دھماکے سے پولیس ہیڈکوارٹرکی عمارت تباہ ہوکررہ گئی، طالبان نے ضلع پر تین اطراف سے حملہ کردیا،ادھر طالبان نے کابل سے 79میل دور واقع غزنی کے ضلع دیہیک پر قبضہ کرلیا،پکتیاصو بے میں دھماکے سے 4شہری ہلاک ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔اتوار کو امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل بھی کابل پہنچ گئے ،انہوں نے افغان صدر اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کیں،انہوں نے اشر ف غنی کویقین دلایا کہ انخلا کے باوجود3ارب ڈالر کی فوجی امداد جاری رہے گی۔ادھر افغان میڈیا کے مطابق انخلا کے آخری مرحلے میں کابل ایئرپورٹ کا انتظام ترک فوج سنبھالے گی،اس حوالے سے نیٹو اور ترکی کے مابین 13کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا۔ ترک فوج کابل ایئر پورٹ سے باحفاظت انخلا یقینی بنائے گی
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-07/1834838



بھارت مشرقی لداخ میں نگرانی کیلئے اسرائیلی ڈرون لیز پر لے گا
 7 June, 2021

بھارتی حکومت مشرقی لداخ میں چین کے خلاف اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی استعمال کرے گی

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی اخبار کے مطابق اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہندوستانی فوج جلد لیز پر اسرائیل سے 6 ہیرون ڈرون حاصل کرے گی ۔ یہ بغیر پائلٹ کا ایریئل سسٹم ہے ۔ہیرون ڈرون تقریباً 30 گھنٹوں تک مشن پر رہ سکتے ہیں ۔ ہیرون ڈرون کو ایل اے سی پر تعینات کیا جائے گا جس کے ذریعے سرحد پر چینی افواج کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی ۔ خاص طور پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کو کچلنے کے لیے اسرائیل نے بھارت کو نہ صرف دفاعی ساز و سامان مہیا کیا بلکہ وہ بھارتی فورسز کو تربیت بھی دیتا رہا ہے 
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-07/1834832



عراق :امریکی فوجی اڈے کے اوپر 2ڈرون تباہ کردیئے گئے
 7 June, 2021

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کیلئے آنیوالے 2 ڈرون مار گرائے گئے

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی حکام نے کہا کہ عین الاسد فوجی اڈے کے اوپر دو ڈرون تباہ کیے ہیں،عراقی فوج کے مطابق امریکی فوج کے دفاعی نظام نے ان ڈرونز کو تباہ کیا، اس سے چند گھنٹے قبل بغداد ایئرپورٹ کے اوپر ایک راکٹ کوبھی تباہ کیا گیا، یہ عراقی اڈا امریکی فوج کے زیر استعمال ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-07/1834827



بھارت :ایل او سی ،ورکنگ بائونڈری کے قریب 8ہزار بنکر تعمیر
 7 June, 2021

مقبوضہ جموں میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کے قریب بھارتی فوج نے 8000 زیرزمین بنکر تعمیر کر لیے

سری نگر(نیوز ایجنسیاں)حکام نے کہا ہے کہ یہ بنکر سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے ہوں گے تاہم بھارتی فوج یہ بنکر خود استعمال کر رہی ہے ، بھارتی حکومت نے جموں کے پانچ اضلاع میں سرحدی باشندوں کے لئے 14ہزار،460 انفرادی اور کمیونٹی بنکر زکی تعمیر کی منظوری دی تھی، بعدازاں 4000 سے زائد اضافی بنکروں کی منظوری دی گئی تھی۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا ، جموں ڈویژن میں اب تک مجموعی طور پر 7ہزار923 بنکرز جن میں 6 ہزار964 انفرادی اور959 کمیونٹی بنکر شامل ہیں ، مکمل ہو چکے ہیں۔رواں سال 25 فروری کو بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدوں پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران جنگ بندی کی کوئی بڑی خلاف ورزی نہیں ہوئی ۔ترجمان نے کہا کہ 9ہزار905 بنکروں پر بھی کام جاری ہے جو تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔ادھر غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے ایک ڈرائیور سمیت 2 کشمیری نوجوانوں کو سرینگر جموں ہائی وے پر گرفتار کیاہے ۔کشمیری میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسرنے اتوار کو بتایا کہ گرفتاری سرینگر جموں ہائی وے پر قاضی گنڈ کے علاقے لورمنڈا میں ایک چیک پوائنٹ پر عمل میں لائی گئی۔ پولیس حکام نے دعویٰ کیاہے کہ گرفتارافراد مجاہدین کے لئے کام کررہے تھے ۔ایک پولیس افسر نے کہاکہ پولیس نے چیک پوائنٹ پر کشمیرجانے والی ایک گاڑی کو روکا اور اس کی تلاشی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ برآمدہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت زاہد نبی اور دوسرے شخص کی شناخت معراج الدین ڈارکے طورپر ہوئی ہے اوردونوں کا تعلق ضلع پلوامہ کے علاقے سانبورہ کاکپورہ سے ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-07/1834816



اسرائیل : فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے شروع: فوج کی فائرنگ،50 فلسطینی زخمی،نفتالی کی پھرحملے کی دھمکی
پیر 07 جون 2021ء

تل ابیب،غزہ(92 نیوزرپورٹ) اسرائیل میں بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے شروع ہوگئے ۔تل ابیب میں سینکڑوں شہری فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ،حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ،فلسطینیوں کے گھروں پر قبضوں کی مذمت کی ، فوجی تجزیہ نگار نے بھی غزہ میں ناکامی پر تنقید کی ہے ،مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 50فلسطینی زخمی ہو گئے ،صہیونی فورسز نے الجزیرہ کی خاتون صحافی صحافی جیفارا البدیري پر تشدد کیا کوریج نہ کرنے کے حلف نامہ کے بعد رہا کردیا ، متوقع وزیر اعظم نفتالی نے غزہ پر پھر حملے کی دھمکی دی ہے ،حماس نے کہا ہے کہ اب اگر لڑائی ہوئی تو مشرق وسطیٰ کانقشہ بدل جائے گا ،اسرائیلی میڈیا نے بھی کہا ہے کہ ہماری فوج غزہ میں کارروائی میں بری طرح ناکام رہی،اسرائیل نے فلسطینی قیدی کوطبی امداد دینے پر پابندی لگا دی،دھمکیوں پر اونروانے ڈائریکٹر کو واپس بلا لیا۔تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا، پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے 50 کے قریب فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ اسرائیل کے متوقع وزیراعظم اور دائیں بازو کے لیڈر نفتالی بینیٹ نے دھمکی دی ہے کہ ضرورت پڑی تو غزہ کی پٹی اور لبنان پر حملہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وہ نئی حکومت کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور باری باری حکومت کے فارمولے پرعمل درآمد کریں گے ،یائیرلبید کے ساتھ اشتراک حکومت کے تحت کام کریں گے ۔اسرائیل کے ایک فوجی تجزیہ نگار نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مئی کے وسط میں ہونے والی کارروائی پر کڑی تنقید کی ہے اورکہاہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں کارروائی میں بری طرح ناکام رہی ہے ، اسرائیلی تجزیہ نگار یو آف لیمور نے کہاکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر کارروائی کے دوران طاقت کا اندھا دھند استعمال کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی پالیسی کمزور ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B1%D9%84--%D9%81%DA%BA-%DA%A9-%D8%AD-%D9%85%DA%BA-%D9%85%DB%92-%D8%B4%D8%B1




https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/06/07062021/P3-Lhr-001.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/06/07062021/P3-Lhr-007.jpg




لیبیا کے شہر سبھا میں ایک سیکیورٹی پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے جنوبی شہر سبھا کی چیک پوسٹ پر تیز رفتار گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔

گاڑی کے چیک پوسٹ سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکا ہوا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی شناخت کے لیے جائے وقوعہ سے ملنے والے اس کے اعضا کے ٹکڑوں کو فرانزک لیب بھیجا جائے گا۔

لیبیا میں شدت پسند گروہ حکومت کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ حزب اللہ بھی کافی متحرک ہے تاہم کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
https://www.express.pk/story/2187203/10/


فرانس کی ریگولیٹری اتھارٹی نے گوگل پر اشتہارات میں غیر شفافیت اور امتیازی سلوک برتنے پر 270 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایڈورٹائزمنٹس پالیسی میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی کمپٹیشن اتھارٹی نے کہا کہ گوگل نے حریف پلیٹ فارمز اور پبلشرز کو نقصان پہنچانے کے لئے آن لائن اشتہارات کے لیے اپنی حاکمانہ پوزیشن کا ناجائز استعمال کیا جس سے ملکی اداروں کو نقصان پہنچا اس لیے گوگل پر 27 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

فرانس کی اتھارٹی نے گوگل پر الزام لگایا کہ وہ بڑے پبلشروں کے لیے بنائے گئے اپنے اشتہار کے نظام ’’گوگل ایڈ منیجر‘‘ کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ حکومتی واچ ڈاگ کے مطابق گوگل کے اس آئن لائن اشتہار کے نظام میں من پسند پبلشرز ریئل ٹائم میں دیگر مشتہرین کو اشتہار کی جگہ بیچ دیتے ہیں۔


یہ جرمانہ اس وقت کیا گیا ہے جب پہلے ہی ٹیکنالوجی کی دنیا پر حکمرانی کرنے والی کمپنی کو مسابقتی رویے پر امریکا میں ہرجانوں کے متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔ اسی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کو بھی یورپی یونین کی جانب سے مقدمات کا سامنا ہے۔

فرانس گوگل کے آن لائن اشتہارات کے لیے پیچیدہ الگورتھم کا مطالعہ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے نہ صرف یہ جانا کہ یہ نظام کس طرح کام کرتا ہے بلکہ گوگل کے اس نظام سے دیگر کاروباری کمپنیوں کا نقصان ہوتا ہے، اس کا بھی اندازہ لگایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : گوگل کو 4.3 ارب یورو جرمانہ

یہ پہلا موقع نہیں جب گوگل یا فیس بک پر اشتہارات کو اپنے کنٹرول میں رکھنے اور من پسند کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام سامنے آیا ہے اس سے قبل یورپی یونین گوگل پر 4.3 ارب یورو کا جرمانہ عائد کر چکی ہے جب کہ فرانس پرائیویسی کے معاملے پر گوگل پر جرمانہ عائد کرچکی ہے۔
https://www.express.pk/story/2187252/508/






مارب شہر میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن کے شہر مارب میں گیس اسٹیشن کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد باغیوں نے 2 بارودی ڈرونز سے بھی حملہ کیا جس میں ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا جو حملے کی جگہ زخمیوں کو لینے جارہی تھی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گیس اسٹیشن پر متعدد گاڑیاں کھڑی تھی تاہم حملے کے نتیجے میں بچے اور خواتین بھی ہلاک ہوئی ہیں جب کہ آتشزدگی کے باعث زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد بار سعودی شہری آبادی اور وہاں قائم آئل فیلڈز کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم عرب اتحادی افواج کی جانب سے ان حملوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2186711/10/



افغان صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے جب کہ آس پاس کے علاقوں میں سرچنگ بھی جاری ہے

گورنر بدغیس کے مطابق ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ حملہ طالبان کی کارروائی ہے تاہم طالبان سمیت ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے ملک بھر میں بم دھماکوں اور پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2186690/10/



برکینا فاسو میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، بچوں سمیت 138 افراد ہلاک
Published On 06 June,2021 08:47 am

اوگادوگو: (دنیا نیوز) افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد کے گاؤں پر حملے میں بچوں سمیت 138 افراد ہلاک ہو گئے۔

برکینا فاسو میں نائجر کی سرحد کے قریب گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں 138 افراد ہلاک ہو گئے، مسلح افراد نے متعدد گھروں اور مارکیٹ کو بھی آگ لگا دی۔

حملے میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واقعے کی مذمت کی ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/604830_1



کابل جھڑپیں، دھماکے ، طلبہ سمیت 47 ہلاک
 6 June, 2021

افغانستان کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں سمیت مختلف کارروائیوں میں تین یونیورسٹی طلبہ سمیت 47 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے

کابل (دنیا مانیٹرنگ، نیوز ایجنسیاں )افغان میڈیا کے مطابق صوبہ سمنگان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے دوران 10 جنگجو ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔ ادھر بدخشاں میں افغان فضائیہ نے غلطی سے حکومت نواز مقامی ملیشیا کے رضاکاروں کو طالبان سمجھ کر بمباری کر دی جس سے 12 رضا کار ہلاک اور 8 لاپتا ہو گئے ۔ ادھر افغان طالبان نے صوبہ نورستان کے ضلع دوآب کا بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔صوبے بغلان میں طالبان کیساتھ جھڑپوں میں 2 ضلعی پولیس چیفس سمیت 9 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ ادھر صوبہ بادغیس کے ضلع آب کمری میں سڑک کنارے بم دھماکے سے 11 شہری ہلاک ہو گئے ۔ خوست شہر میں مختلف واقعات میں نامعلوم حملہ آوروں نے تین یونیورسٹی طلبہ اور 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-06/1834312



یمن، میزائل حملے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی
 6 June, 2021

یمن کے شہر مارب پر میزائل حملے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک )سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-06/1834314



سکیورٹی افسروں کی ٹارگٹ کلنگ،65مشتبہ افراد گرفتار
 6 June, 2021

ملک بھر میں سکیورٹی اداروں کے افسروں کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پر انسداد دہشت گردی فورس نے 65 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر ،کرائم رپورٹر ) ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ سات روز میں حراست میں لیے گئے افراد میں سے سات افراد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ،گرفتار دہشت گردوں میں محمد طاہر ، محمد شہزاد ، ارتضیٰ ، محمد عمران ، حیدر خان ، محمد قاسم اور عبدالقدوس شامل ہیں،دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، نفرت انگیز لٹریچر ، نقدی اور اسلحہ برآمدہوا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-06/1834168



ریڈ بک میں لشکر جھنگوی کے فیصل بھٹی پر 30لاکھ کا انعام
 6 June, 2021

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری کردہ نویں ریڈ بک میں پہلا نام داعش کے دہشت گرد کا ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر) کوڈ نام محمود کے سر کی قیمت 25 لاکھ رکھی گئی ہے ۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے خان زمان محسودکے سر پر بھی 25 لاکھ روپے کا انعام ہے ۔ لشکرجھنگوی کے فیصل بھٹی کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے ہے ۔ لشکرجھنگوی کے محمد علی اور قاری جمیل کے سر پر پانچ پانچ لاکھ روپے کا انعام ہے ۔ جنداللہ کے کاشف شاہ کے سر کی قیمت بھی 5 لاکھ روپے رکھی گئی ہے ۔ کالعدم شیعہ تنظیموں کے دہشت گردوں میں رضا امام کے سر پر 10 لاکھ روپے ، ذوالقرنین حیدر نقوی پر 10 لاکھ روپے ، محب علی رضوی پر 10 لاکھ ، محسن مہدی رضوی پر 10 لاکھ روپے ، راشد حسن پر 10 لاکھ روپے ، علی مستحسن پر 5 لاکھ اور آصف حسین زیدی پر 50 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے ۔ لیاری کے بلال راشد کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔ نثار ملا پر 5 لاکھ روپے ، زاہد لاڈلا اور شیراز ذکری پر دو دو لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے ۔ سروں کی قیمت محکمہ داخلہ نے مقرر کی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-06/1834162



اسرائیلی تشدد کی کوریج پر عرب خاتون صحافی گرفتار
 6 June, 2021

اسرائیلی پولیس نے تشدد کی کوریج کرنے پر عرب میڈیا کی خاتون صحافی کو گرفتار کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس(دنیا نیوز ) عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے خاتون صحافی کا کیمرہ بھی توڑدیا، مقبوضہ بیت المقدس میں موجود دیگر صحافیوں کو بھی زدو کوب کیا گیا
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-06/1834313



دوسروں کو دھمکیوں کی امریکی سوچ غلط،یہی غلطیاں سابق سوویت یونین کو لے ڈوبی تھیں:صدر پوٹن
 6 June, 2021

روسی صدر پوٹن نے کہا ہے کہ امریکا کی یہ سوچ غلط ہے کہ وہ اتنا طاقتور ہے کہ دوسروں کو بلاخوف دھمکیاں دے سکتا ہے

ماسکو (رائٹرز) یہی غلطیاں سابق سوویت یونین کو لے ڈوبی تھیں۔ پریس بریفنگ کے دوران امریکی پابندیوں کے ذکر پر انہوں نے کہا کہ ہم کانگریس اور دیگر ذرائع سے دھمکیاں سنتے ہیں، یہ سب امریکا کے داخلی سیاسی عمل کے حوالے سے کیا جاتا ہے ۔ ایسا کرنیوالوں نے شاید یہ فرض کر رکھا ہے کہ امریکا ایک اتنی بڑی معاشی، فوجی اور سیاسی طاقت ہے کہ کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں بلکہ ان کا طرز فکر ہے ، ان کا یہ رویہ سوویت یونین کی یاد دلاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ طاقتور ہونے کے ناطے بلاخوف کچھ غلطیاں کر سکتی ہیں، لوگوں کو خرید سکتی ہیں، دھونس جما نے کے علاوہ سودے بازی اور جنگ کی دھمکی دے سکتی ہیں، جس سے ان کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے ۔ اس کے برعکس مسائل صرف بڑھتے ہیں، پھر ایک وقت آتا ہے جب انہیں حل کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-06/1834303



برکینافاسو ، شدت پسندوں کے حملے میں 100 شہری ہلاک
 6 June, 2021

برکینافاسو کے سرحدی صوبے یاگہا کے ایک قصبے پر شدت پسندوں کے حملے میں 100 شہری ہلاک ہو گئے

واگادوگو (اے ایف پی) حملہ آوروں نے سہلان نامی قصبے کو نشانہ بنایا اورمتعدد مکانات اور ایک مارکیٹ کو آگ لگا دی ۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-06/1834310



نائیجریا :ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کو گر فتار کرنیکا حکم
 6 June, 2021

نائیجیرین حکومت نے وفاقی پراسیکیوٹرز کو ٹویٹر استعمال کرنیوالوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

ابوجا (دنیا مانیٹرنگ) نائیجیریا کے وزیر انصاف و اٹارنی جنرل نے ایک مراسلے میں تمام پبلک پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر استعمال کرنے والوں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے ، مراسلے میں قومی کمیونیکیشن ریگولیٹر اور وزارت مواصلات کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ٹویٹر پر پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کو یقینی بنائیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-06/1834319



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/06/06062021/p1-lhr027.jpg




https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/06/06062021/p1-lhr028.jpg




https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/06/06062021/p1-lhr030.jpg




https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/06/06062021/p1-lhr031.jpg




https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/06/06062021/p6-lhr057.jpg



افغانستان :فرینڈلی بمباری،جھڑپ،22اہلکار ہلاک
اتوار 06 جون 2021ء

کابل(نیٹ نیوز،این این آئی،صباح نیوز) افغانستان میں فضائیہ کی فرینڈلی بمباری اورجھڑپ کے نتیجے میں 2 ضلعی پولیس چیفس سمیت 22اہلکار ہلاک جبکہ 8لاپتہ ہوگئے ، لڑاکا طیاروں نے بدخشاں میں حکومتی حامی پبلک رائزنگ فورس کے اہلکاروں کو دہشتگرد سمجھ کر نشانہ بنا ڈالا،8 اہلکارلاپتہ ہوگئے ، طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ بغلان میں ہوئی جس میں 2 ضلعی پولیس چیف سمیت 10 اہلکار مارے گئے ۔ادھرطالبان نے مشرقی صوبے نورستان کے ایک اور ضلع پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ صوبائی کونسلر سید اللہ نورستانی نے بتایا ہے کہ بیس دن کی مزاحمت کے بعد سکیورٹی دستوں نے دوآب ضلع سے دانستہ طور پر پسپائی اختیار کر لی ہے ۔دوسری طرف اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے حملوں میں کمی نہیں آئی، جنگجو ملک میں اپنی گرفت کو مضبوط بنانے کیلئے مستقبل میں مزید حملے کرینگے ۔دریں اثنا افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے کابل میں ایرانی سفیر بہادر امینیان کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ افغانستان کی خارجہ پالیسی میں ایران کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%86%D8%B3%D8%AA%D9%86-%D9%81%DB%8C-%D8%A8%D9%85



اسرائیلی فائرنگ ،مزید 20شہری زخمی،متعدد گرفتار،فلسطینیوں سے تعلقات ازسرنومرتب کرنے کیلئے پرعزم :امریکہ
اتوار 06 جون 2021ء

غزہ ،واشنگٹن(صباح نیوز،این این آئی ) فلسطین میں اسرائیل کی فوج کی فائرنگ سے مزید 20شہری زخمی ہو گئے متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔یہودیوں نے اشتعال انگیز میرا تھن ریس ،سائیکل ریلی کا انعقاد کیا اس موقع پر فلسطینیوں کی دکانیں زبردستی بند کرادی گئیں،مصرسے تعمیرانی سامان ، مشینری ،ماہرین کی ٹیمیں غزہ کی بحالی کیلئے پہنچ گئیں،امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے تعلقات ازسرنومرتب کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی بچوں قاتل ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست حماس کاکچھ نہیں بگاڑ سکی۔یورپی ملک آئرلینڈ میں فلسطینی خاتون سفیر جیلان وہبہ نے دارالحکومت ڈبلن کے ایک ریسٹورنٹ میں آئر لینڈ میں اسرائیلی سفیر اوفیر کیریف کے ساتھ ملاقات کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی نابلس میں جبل صبیح کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کی، 18 فلسطینی براہ راست فائرنگ ، 3دھاتی گولیوں اور 2لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے کئی کی حالت تشویشناک ہے ،قابض اسرائیلی فوج نے سابق فلسطینی اسیر 44 سالہ ظافر فتحی جبارین کو پھر حراست میں لے لیا ۔امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ اسرائیلی اور فلسطینی سلامتی ، آزادی ، مواقع اور وقار کے مساوی اقدامات کے مستحق ہیں، انہوں نے امریکہ میں یہود دشمنی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔یہودی انتہا پسند گروپوں نے آئندہ جمعرات کو مقبوضہ بیت المقدس میں پرچم بردار ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مصرسے ماہرین اور تعمیراتی مشینری غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگارہ رفح سے غزہ لائی گئی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B3%D8%B1-%D9%81-%D9%85%D8%B2-2%DB%8C-%D8%AA%D8%B9




https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108401019&Issue=NP_PEW&Date=20210606



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108401027&Issue=NP_PEW&Date=20210606



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108401022&Issue=NP_PEW&Date=20210606


عراق کے فوجی اڈے عین الاسد پر دو ڈرون طیاروں نے حملے کی کوشش کی تاہم فضاعی دفاعی نظام نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے بارودی ڈرونز کو تباہ کردیا جب کہ ایک راکٹ فوجی اڈے میں گرا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے مغربی صوبے انبار میں عین الاسد فوجی اڈے کے فضائی دفاعی نظام نے دو بارودی ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔ ایک راکٹ بھی نامعلوم مقام سے فوجی اڈے کے اندر آکر گرا۔ یہ فوجی اڈہ امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ہے اور اس وقت بھی یہاں امریکی فوجی موجود ہیں۔

عراق میں اتحاد کے فوجی آپریشن کے ترجمان کرنل وائن میروٹو نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مذکورہ راکٹ بغداد سینٹر فار ڈپلومیٹک سپورٹ کے نزدیک گرا تاہم کسی قسم کے نقصان کے اطلاع نہیں ملی۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہی عین الاسد فوجی اڈے پر ایک راکٹ حملہ بھی کیا گیا تھا تاہم خوش قسمتی اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ علاوہ ازیں رواں ماہ عسکریت پسندوں نے دو مرتبہ ڈرون طیاروں سے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری کے پہلے ہفتے میں ایران کی القدس فورس کے سپریم کمانڈر قاسم سلیمانی امریکی حملے میں بغداد ایئرپورٹ پر مارے گئے تھے جس کے بعد سے عراق میں امریکی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
https://www.express.pk/story/2186798/10/



بھارت میں گائے کی سمگلنگ کا الزام لگا کر ایک مسلمان شہری کو قتل اور5 کو زخمی کردیا گیا
Jun 05, 2021 | 18:37:PM

نیودیلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اترپردیش کے علاقہ میں انتہا پسند ہندؤؤں نے گائے کی سمگلنگ کا الزام لگا کر ایک مسلمان شہری کو قتل جبکہ پانچ کو زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپرادیش میں پیش آیا جہاں علی گڑھ سے تعلق رکھنے والا مسلمان نوجوان شیرا کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔واقعہ میں دیگر پانچ افراد زخمی بھی ہوئے،پولیس واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔اس سے قبل بھی بھارت میں متعدد بار مسلمان شہریوں پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کو سرعام قتل کرنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس پر بھارتی اداروں نے کوئی ایکشن نہ لیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Jun-2021/1298456?fbclid=IwAR0p6JyITfBBMGz0bSq2JKlcuvP4o6wRpb5hxt3y9vO1TZAyomMPI1nygpA



سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی نئی ریڈ بک جاری کردی
Jun 05, 2021 | 20:34:PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے سندھ کے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی نئی ریڈ بک جاری کردی، ریڈ بک میں دہشت گردوں کے سر کی قیمت دو لاکھ سے 30 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کی نئی ریڈ بک میں شامل پہلا نام کالعدم تنظیم داعش کے دہشتگرد کوڈ نام محمود کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے خان زمان محسودکے سر کی قیمت بھی 25 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔کالعدم لشکرجھنگوی کے فیصل بھٹی کے سر کی قیمت 30 لاکھ اور کالعدم لشکرجھنگوی کے ہی محمد علی اور قاری جمیل کے سر وں کی قیمت پانچ، پانچ لاکھ روپے ہے۔

کالعدم جنداللہ کے کاشف شاہ کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے ، کالعدم سپاہ محمد کے دہشتگردوں میں رضا امام کے سر پر 10 لاکھ، مولانا ذوالقرنین حیدرنقوی پر 10 لاکھ، محب علی رضوی پر 10 لاکھ، محسن مہدی رضوی پر 10 لاکھ اور راشد حسن پر 10 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ علی مستحسن اور آصف حسین زیدی پر بھی پانچ ، پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔لیاری گینگ وار کے بلال راشد کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے، نثار ملا پر 5 لاکھ ، زاہد لاڈلہ اور شیراز ذکری پر 2/2 لاکھ روپے انعام ہے۔تمام مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت محکمہ داخلہ نے مقرر کی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Jun-2021/1298477?fbclid=IwAR2tFX_EKsSDpF104Twkn8qVBUNrpH6fx_UjQ6o0ZzGHrWeuLJRAPEq0cmQ



افغان مشیرنے زبان درازی بند نہ کی توپھر ۔۔۔۔شاہ محمود قریشی نے دبنگ اعلان کردیا
Jun 05, 2021 | 20:52:PM

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مشیر حمد اللہ محب امن میں رکاوٹیں کھڑی کرکے تخریبی کردار ادا کر رہے ہیں,افغانستان کے مشیر کی تقریرسن کر خون کھولتا ہے، افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کان کھول کرسن لیں ، اگرزبان درازی بند نہ کی توکوئی پاکستانی تم سے ہاتھ ملائے گا نہ گفتگوکرے گا، اپوزیشن کے پاس مہنگائی کم کرنے سے متعلق تجاویز ہیں تو پیش کریں، بلے کے نشان پرمنتخب ہونیوالے عمران خان کی قیادت پرمتفق ہیں، بجٹ کے حوالے سے صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہے،ہمارے سمجھداردوست بجٹ میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

ملتان میں شاہ رکن عالم انٹرچینج پر تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ افغانستان کے مشیرافغانستان کے امن میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، افغانستان سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی سوچ کوآج دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، پاکستان پرالزام لگانے والے آج مذاکرات پرقائل ہوگئے ہیں، افغانستان میں امن واستحکام کے لیے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کان کھول کرسن لو، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، افغانستان کے نیشنل ایڈوائزرنے اگرزبان درازی بند نہ کی توکوئی پاکستانی تم سے ہاتھ ملائے گا نہ گفتگوکرے گا، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیرخارجہ شاہ محمود افغانستان میں امن کے لیے جاتے ہیں، ہمسایہ ملک کے نیشنل ایڈوائزر کو شرم آنی چاہیے، افغانستان کے مشیر کی ننگرہارکی تقریرسن کرمیرا خون کھول رہا ہے۔ایف اے ٹی ایف سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ طاقتوں نے فیٹیف کے پلیٹ فارم کوسیاست کی نذرکرنے کی کوشش کی، فیٹف اجلاس میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا گیا،فیٹیف میں ہمیں کامیابی مل رہی ہے، اب پاکستان کومزید گرے لسٹ میں رکھنے کا جوازنہیں رہ گیا، مسلم لیگ کی حکومت سے ہمیں گرے لسٹ ملی تھی، عمران خان کی قیادت میں گرے لسٹ سے نکل کر ملک سفید لسٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، اگرفیٹیف میں میرٹ پر فیصلہ ہوا تواگلے ماہ پاکستان کوکامیابی ملے گی

فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں25منٹ پر125بم گرائے گئے، اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پرظلم کیا، فلسطینی کہتے ہیں انصاف دو، جو کچھ فلسطینی کہہ رہے ہیں وہی کشمیری بھی کہہ رہے ہیں، فلسطین مظالم پرنیویارک،واشنگٹن،لندن،کینیڈا میں مظاہرے ہوئے، اجلاس میں مصرکے وزیرخارجہ نے بتایا اسرائیل فائربندی پرآمادہ ہوگیا ہے، پاکستان نے اوآئی سی کے ساتھ مل کرجنیوا میں قرارداد پیش کی، جنیوا میں قرارداد ہماری دوسری کامیابی تھی۔ اوآئی سی،عرب لیگ کے پلیٹ فارم سے فلسطین کا مقدمہ پیش کیا، سلامتی کونسل کی چارنشستیں بے نیتجہ رہی، پاکستان نے اوآئی سی کے پلیٹ فارم پرفلسطین کی وکالت کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پارلیمنٹ،سینیٹ کی متفقہ قرارداد نے ثابت کردیا فلسطین، کشمیرمسئلے پر قوم ایک ہے، جس طرح ببانگ دہل فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا، مارچ 2022 کو اسلام آباد میں پورے عالم اسلام کے وزرائے خارجہ کواکٹھا کرکے کشمیریوں کا مقدمہ لڑوں گا، کروڑوں لوگوں نے سوشل میڈیا پرمیرا دفاع کیا، میرا انٹرویو 30لاکھ لوگوں نے دیکھا معمولی بات نہیں، جب یہودی لابی نے سوشل میڈیا پرمجھ پرحملہ کیا توپاکستان کے بچے،بچے نے میرا دفاع کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کا قبلہ ایک نہیں مگرمقصد بند گلی سے فرارکا راستہ مل جائے، پی ڈی ایم کوکہوں گا ’آگ لگ گئی تمہارے اتحاد کو ،ملتان کے چراغ سے‘ یہ کیسی حزب اختلاف ہے کہتی ہے میں نا مانوں، ملتان نے ہرسیاسی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردارادا کیا ہے، اپوزیشن کے پاس مہنگائی کم کرنے سے متعلق تجاویز ہیں تو پیش کریں، بلے کے نشان پرمنتخب ہونیوالے عمران خان کی قیادت پرمتفق ہیں، بجٹ کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہے،ہمارے سمجھداردوست بجٹ میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے،مسلم لیگ ن میں اس وقت دوقسم کی سوچ ہے۔ ایک سوچ کی شہباز شریف اور دوسری کی مریم نوازنمائندگی کر رہی ہیں

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہمسایہ ملک کی گروتھ منفی ہورہی ہے،بھارت میں ایک کروڑکے قریب افراد بےروزگار ہوئے ہیں،کورونا وبا کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک کی معیشت متاثر ہوئی جبکہ پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 4 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو بھی پی ٹی آئی کا ساتھی ہے وہ عمران خان کی قیادت پر متفق ہے، وزیراعظم عمران خان کا کرپشن پر بڑا واضح پیغام ہے، کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کیا، کرپشن پر عمران خان کسی سے رعایت نہیں کریں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Jun-2021/1298481?fbclid=IwAR1PUv9QMs4khpnUkFrFO3z6_2R0-1vN5446-X1qdfOuNDTUyIaKPb5LPzk



ایف بی آئی نے امریکی اخبار سے آن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا مانگ لیا
Jun 05, 2021 | 23:19:PM

نیویارک (این این آئی)امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی) نے ایک کیس کی تفتیش کے سلسلے میں امریکی اخبار کا آن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا مانگا ہے۔یو ایس اے ٹوڈے کی انتظامیہ نے مطالبے کی مزاحمت کرتے ہوئے وارنٹ کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

امریکی اخبار یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق ایف بی آئی کے وارنٹ میں مضمون کو کلک کرنے والوں کے آئی پی ایڈرس، فون نمبرز اور دیگر نجی معلومات مانگی گئی ہے، یہ مطالبہ آزادی صحافت کے تحفظ کی واضح خلاف ورزی ہے۔یو ایس اے ٹوڈے نے کہا کہ ان کی ویب سائٹ پر کون کیا پڑھتا ہے؟یہ معلومات حکومت کو فراہم کرنے پر مجبور کیا جانا پہلی آئینی ترمیم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔امریکی سپریم کورٹ اپنے ایک سابقہ فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ کسی پبلشر کو اپنے صارفین کی شناخت افشا کرنے کا پابند بنانا در حقیقت پریس کی نگرانی کا آغاز ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Jun-2021/1298495?fbclid=IwAR2IcjDH1KbDqEdRnAM9nvud1-Lafv0YijEyzWCPcqJRw8K-6uH-cDPUWuQ




نائیجریا: صدر کا بیان ہٹانے پر ٹو ئٹر سروس معطل
 5 June, 2021

صدر محمدو بوحاری کا بیان ہٹانے پر نائیجیریا میں ٹوئٹر سروس معطل کر دی گئی

ابوجا (رائٹرز) نائیجریا کے وزیر اطلاعات کے مطابق نائیجریا کی وحدت کے خلاف سرگرمیوں کی وجہ سے ٹوئٹر سروس معطل کی گئی ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر نے 2 روز قبل علیحدگی پسندوں کو صدر محمدو بوحاری کی دھمکیوں پر مبنی پوسٹ ہٹائی تھی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-05/1833843



را‘‘سے رابطہ کرانے کا الزام فاروق ستارسی ٹی ڈی میں طلب
 5 June, 2021

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار اور پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کو طلب کرلیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے فاروق ستار کو آج ہفتہ کے روز دوپہر 12 بجے سی ٹی ڈی سول لائن میں طلب کرنے کا نوٹس بھیجا ہے ،نوٹس کے متن کے مطابق ‘را’ سے روابط، دہشت گردی کے الزام میں ملزمان نعیم خان، عمران احمد گرفتار ہوئے تھے ، ملزمان نے اپنی وابستگی را سے کرانے میں فاروق ستار پر معاونت ظاہر کی ہے ۔دوسری جانب سی ٹی ڈی نے پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کو بھی طلب کرلیا، انیس ایڈووکیٹ کو حیدرآباد میں دہشت گردی کے ہونے والے واقعات پر طلب کیا گیا ہے ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے انیس ایڈووکیٹ، فاروق ستار ودیگرر ہنماؤں کے نام لیے تھے ، گرفتار ملزمان کے مطابق کراچی، حیدرآباد میں دہشت گردی میں مبینہ طور پر ان کا کردار تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان کی جانب سے دہشت گردی میں مبینہ طور پر ایم کیو ایم حیدرآباد کی سابقہ قیادت کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا گیا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-05/1833851



بنوں:بم دھماکوں میں ملوث 4دہشتگرد گرفتار،اسلحہ برآمد
 5 June, 2021

سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بم دھماکوں میں ملوث 4 مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

بنوں(آئی این پی)ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بنوں ریجن کے علاقے بکا خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، گرفتاردہشتگردوں کی شناخت یوسف، خان ستار، عابداللہ اور رزاق کے ناموں سے ہوئی ہے ،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر مواد برآمد ہوا ہے ، دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-05/1833741



مقبوضہ کشمیر:قابض فوج کی فائرنگ، مظاہرین کا پتھرائو
 5 June, 2021

کرفیو کے باعث نظام زندگی مفلوج،مساجد میں نمازجمعہ ادا نہ کی جا سکی 32برس میں 904 بچے شہید ،رپورٹ،آج وادی میں مکمل بلیک آؤٹ ہوگا

سرینگر (خبرایجنسیاں) جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس سے علاقے میں دخوف و ہراس پھیل گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے کرال پورہ میں پرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے خلاف نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج اور پتھرائو کیا ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مسلسل فوجی محاصرے اور کرفیو کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا، سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور دیگر مساجد ، درگاہوں اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ ادا نہیں جا سکی ۔ بھارتی انتظامیہ نے ایک صحافی کو اپنے وٹس ایپ سٹیٹس کیوجہ سے گرفتار کرلیا جس میں انہوں نے 30مئی 2006کو سوپور میں ولر جھیل میں کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 20بچوں کو شہید قرار دیا تھا۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی اور تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مذموم ہتھکنڈوں کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر بطور احتجاج آج رات 8بجے سے 9بجے تک مکمل بلیک آؤٹ کیا جائے گا۔ادھر بی جے پی رہنمائوں کے بارے میں بھارتی پولیس نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کی حفاظت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ادھر ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ32برس کے دوران 904کشمیری بچوں کو شہید کیا ہے ۔ علاوہ ازیں بارہمولہ میں سروس رائفل سے حادثاتی طورپر گولی چلنے سے بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-05/1833868



بھارت، چھ آبدوزوں کی تیاری 430ارب کے منصوبے کی منظوری
 5 June, 2021

بھارتی وزارت دفاع نے 430 ارب کی لاگت سے چھ آبدوزیں تیار کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) بھارتی وزارت دفاع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس چھ آبدوزیں مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی زیر سمندر جنگی صلاحیت میں اضافے کیلئے چھ نیوکلیئر آبدوزوں سمیت 24 نئی آبدوزیں حاصل کرنا چاہتی ہے ، اس وقت بھارتی نیوی کے پاس 15 روایتی آبدوزیں اور 2 نیوکلیئر آبدوزیں ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-05/1833866



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-06-05&edition=KCH&id=5649589_15462128



مودی سرکار نے ایک بار پھر ٹوئٹر انتظامیہ کو ملکی سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد کے لیے خبردار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے کئی ہفتوں سے بھارتی حکومت اور ٹوئٹر انتظامیہ میں کشیدگی برقرار ہے۔ مودی سرکار نے ٹوئٹر کوآج ایک اور نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں بھارتی حکومت نے کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ جلدازجلد ملکی سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ حکومت مخالف کو روکا جاسکے، اگر ٹوئٹر نے نوٹس کو نظرانداز کردیا تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے، یہ نوٹس آخری تنبیہ ہے۔

نوٹس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ٹوئٹر کو کس طرح کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بھارتی حکومت سوشل میڈیا قوانین پر جبری عملدرآمد کرواکر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تنقید کو روکنا چاہتی ہے۔ حکومت کو کورونا وبا کے پھیلاؤ پر بھی تنقید کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی پولیس کی بھاری نفری نے نئی دلی میں قائم ٹوئٹر کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے گھروں سے کام کرنے کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے بھارتی پولیس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور اسے آزادی اظہار رائے کے خلاف حملہ قرار دیا۔ بعدازاں پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹوئٹرانتظامیہ کو نوٹس دینے کے لیے دفتر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2186531/10/



بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے گاؤ ماتا کی رکھشا کے نام پر ایک مسلمان نوجوان کو قتل جب کہ 5 کو شدید زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے علی گڑھ میں جنونی ہندوؤں نے مسلم خاندان پر حملہ کردیا۔ لاٹھیوں، ڈندوں اور تیز دھار آلے کے وار سے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں نوجوان شیرا نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ دیگر 5 بھی شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مسلم خاندان پر گائے کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دو گروہوں کی لڑائی تھی جسے مذہبی رنگ دیا گیا۔ پولیس نے مسلم خاندان پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک ہندو پجاری کو حراست میں لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہندو پجاری کی اقبالِ جرم کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2186508/10/




https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108399067&Issue=NP_PEW&Date=20210605




https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/06/05062021/p1-lhr035.jpg




https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/06/05062021/p1-lhr047.jpg




https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/06/05062021/lhe-bp002.jpg




بھارت کا کشمیریوں پر اسرائیلی ہتھیاروں کا استعمال
هفته 05 جون 2021ء

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارت کشمیریوں پر اسرائیلی ہتھیاروں کااستعمال کرنے لگا ۔مغربی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں غیر انسانی سلوک ،تشدد کیلئے اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہاہے ، بھارت نے صہیونی ریاست کے خلاف قرارداد میں اسی لئے ووٹ نہیں ڈالا، اسرائیل نے بھارت کو جدیدنائٹ وژن ڈیوائسز مہیا کیں، سرحدی نگرانی کے لیے بھارتی فورسز کی تربیت بھی کی ہے ، بھارتی فوج کے سربراہ جنرل مکندنروا نے سرینگر کے دورے کے موقع پر کہا کہ فوج سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے تیار ہے ۔ کورونا سے مزید 29افراد ہلاک ہوگئے ،مسلسل فوجی محاصرے اور انتظامیہ کی طرف سے عائد سخت پابندیوں کیوجہ سے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور دیگر مساجد ، درگاہوں اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ ادا نہیں کی جا سکی ، فوجی محاصرے ، کرفیو کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے ، کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے سرینگر میں پوسٹر چسپاں کردیئے گئے ۔ دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا گیا جبکہ بھارتی دہشت گردی میں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ،رپورٹ کے مطابق جنوری1989سے اب تک 904بچے شہید اور ایک لاکھ7ہزار821یتیم ہوئے ہیں،وسطی کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے خوف وہراس پیدا کر دیا شہریوں نے مشتعل ہو کر بھارتی فوجیوں پر پتھراو کیا اور نعرے لگائے ۔بھارت نے جموں وکشمیر میں اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کے استعمال کے بدلے ا قوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرارداد میں ووٹ نہیں ڈالا۔ بھارت نے مشر ق وسطی بارے پالیسی تبدیل کرتے ہوئے عالمی اداروں میں فلسطین کی حمایت نہ کرنے اور اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کی پالیسی اپنا لی ہے اسی پالیس کے تحت 27 مئی کو ا قوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تفتیش سے متعلق قرارداد میں ووٹ نہیں دیا ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%B9%D9%85%D8%A7%D9%84




افغانستان: چیک پوسٹ پر حملہ، دھماکے ،8افراد سمیت 29طالبان ہلاک
هفته 05 جون 2021ء

ہرات(این این آئی) افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملے ا ور دھماکوں میں 8افراد سمیت 21طالبان ہلاک ہو گئے ۔ صوبے ہیرات کے ضلع فارسی میں چیک پوسٹ پر طالبان نے حملہ کیا ،تحقیقات کی جارہی ہیں،تفصیلات کے مطابق افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت 8افراد ہلاک ہوگئے ،افغان سکیورٹی حکام کے مطابق ابھی تک بم دھماکوں کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات کے ضلع فارسی میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 طالبان ہلاک ہوگئے ۔دوسری جانب کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%81%D8%BA%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%86%DB%8C%DA%A9-%D9%BE%D9%88%D8%B38%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-2%D9%86%D9%84%D8%A7%DA%A9




اسرائیلی جارحیت کے خلاف ساتھ نہ دینے پر فلسطینی وزیر خارجہ نے بھارت کی مذمت کردی
Jun 04, 2021 | 22:22:PM

غزرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت پر مبنی قرارداد کی حمایت نہ کرنے پر فلسطین نے بھارت کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں حالیہ بمباری کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کی بھارت نے حمایت نہیں کی۔بھارت کی حکومت نے ظلم کے خلاف عالمی رائے عامہ کی آواز کا ساتھ دینے کا اہم موقع گنوا دیا ہے۔ اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کے خلاف ہر ملک کو آواز اٹھانی چاہئے تھی لیکن عالمی انسانی حقوق کونسل میں بھارت سمیت 14 ممالک نے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ نہیں دیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں پیش کی گئی اس قرارداد میں اسرائیلی جارحیت کی انکوائری کے لئیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/04-Jun-2021/1298056?fbclid=IwAR3PJmbrjNiZ8lbOvD_TMWH5EcwnOhAo9nm6u-mauIEbBy9A6-mVxmOgAJo




بھارت، ایٹم بم کی تیاری میں استعمال ہونیوالے یورینیم کی فروخت کی کوشش کا ایک اور واقعہ
Jun 05, 2021 | 11:29:AM

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت کی کوشش کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

پاکستان نے بھارت میں دوسری مرتبہ یورینیم کی اسمگلنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں کارفرما عزائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں6 کلوگرام یورینیم کی غیرقانونی فروخت کی کوشش کے ایک اور واقعے کی رپورٹس دیکھی ہیں، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ ماہ بھی 7 کلوگرام یورینیم کی فروخت کی کوشش کی گئی تھی ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ ایسے واقعات اور رپورٹس سخت تشویش کا باعث ہیں. بھارت کے اندر جوہری مواد کی ممکنہ بلیک مارکیٹ پر سخت تشویش ہے،پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات پر زور دیتا ہے، اس بات کا سراغ لگانا بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ یورینیم کی فروخت کی کوشش اور اس کے پیچھے کارفرما عناصر کےمقاصد کیا تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Jun-2021/1298408?fbclid=IwAR2j17yONJ3oeBgJi_a30ASYpQkQPyGu3M6Tlmja1YtxdZo-3utKUtdy_PM




بھارت میں خطرناک ایٹمی مواد کی سمگلنگ، جھاڑکھنڈ میں 6 کلوگرام یورینیم برآمد
Published On 04 June,2021 08:08 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں خطرناک ایٹمی مواد کی سمگلنگ معمول بن گئی ہے۔ ریاست جھاڑکھنڈ میں سمگلروں سے 6 کلوگرام یورینیم برآمد کرکے 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یورینیم کی تجارت کے پیچھے اصل مجرم ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔ یورینیم کے پیک پر میڈ اِن امریکا کا لیبل لگا ہوا ہے۔ ملزمان یورینیم کے پیکٹس نامعلوم شخص کو بیچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے دو افراد کو 7 کلوگرام قدرتی یورینیم غیر قانونی طور پر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔

ممبئی میں واقع ’’ہومی بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر‘‘ نے بھی تصدیق کی تھی کہ سمگلروں سے برآمد ہونے والی یورینیم انتہائی تابکار ہے جبکہ عالمی منڈی میں اس کی قیمت لگ بھگ 29 لاکھ ڈالر بتائی گئی تھی۔

مہاراشٹرا پولیس نے ابتدائی اطلاعات کی روشنی میں چند روز قبل اسٹنگ آپریشن کرکے جگر پانڈیا اور ابوطاہر نامی دو سمگلروں کو گرفتار کیا۔

بعد ازاں تابکار یورینیم کی تصدیق ہوجانے کے بعد ان دونوں افراد کے خلاف ممبئی میں مقدمہ بھی درج کیا گیا جبکہ فی الحال اس یورینیم کی چوری سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ممبئی کی عدالت میں دونوں ملزمان کی پیشی کے بعد انہیں ریمانڈ پر انسداد دہشت گردی سکواڈ کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔

بتاتے چلیں کہ بھارت میں خطرناک تابکار مواد کی چوری کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی 2016ء میں مہاراشٹرا پولیس نے ممبئی کے نواحی شہر ’’تھانے‘‘ سے تقریباً 9 کلوگرام یورینیم ضبط کی تھی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/604666_1




کنٹرول لا ئن پر فوج کم کی جا سکتی ہے :بھارتی آرمی چیف
 4 June, 2021

بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے کا کہنا ہے کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے لائن آف کنٹرول پرتعینات فوجیوں کی تعداد کم کی جا سکتی ہے

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)اس کا انحصار ممکنہ خطرات پر ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کئی عشروں سے جاری عدم اعتماد کی فضا راتوں رات تبدیل نہیں ہو سکتی، اعتماد کی فضا کو بہتر بنانے کی تمام ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوتی ہے ۔ لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سختی سے جنگ بندی پر عمل درآمد جاری رکھے اور دہشت گردوں کو بھیجنے کا سلسلہ بند کر دے تو بتدریج اعتماد سازی کی فضا پیدا ہو جائے گی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں کافی بہتری آ چکی ہے ، عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں اور پتھراؤ کے واقعات بھی بہت کم ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک طویل عرصے کے بعد ہم اس سطح پر پہنچے ہیں جسے قیام امن کہا جاتا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-04/1833352



جمہوریہ کانگو :مسلح تنظیم کے حملے میں 11 شہری ہلاک
 4 June, 2021

جمہوریہ کانگو کے شورش زدہ مشرقی صوبے ایتوری میں مسلح تنظیم کے حملے میں 11 شہری ہلاک ہو گئے

کنشاسا(اے ایف پی)مقامی حکومت کے مطابق حملہ سونے کی کان کے علاقے میں کیا گیا، ہلاک ہونیوالے تمام افراد کان کن تھے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-04/1833361



میانمار :روہنگیا مسلمانوں کو فوجی جنتا کیخلاف جدوجہد میں شامل ہونیکی دعوت
 4 June, 2021

میانمار کی شیڈو حکومت نے فوجی جنتا کے خلاف روہنگیا مسلمانوں سے تعاون مانگ لیا

ینگون (اے ایف پی) ترجمان شیڈو حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ روہنگیا مسلم اقلیت سمیت تمام دیگر گروپوں کو فوجی آمریت کے خلاف جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں، اس جدوجہد میں ساتھ دینے پر نیشنل یونٹی حکومت 1982 کا شہریت ایکٹ ختم کرنے اور روہنگیا سمیت میانمار میں پید اہونیوالے افراد کو شہریت دینے کا وعدہ کرتی ہے ، اور شیڈوحکومت بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کی جلد باعزت واپسی کو یقینی بنائے گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-04/1833363



مقبوضہ کشمیر ،بھارتی پولیس نے زیر حراست نوجوان شہید کر دیا
 4 June, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نےضلع پلوامہ میں ایک زیر حراست نوجوان کو گولی مارکر شہید کر دیا

سرینگر (نیوز ایجنسیاں)کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد امین ملک نامی نوجوان کو چند روز قبل گرفتارکیا گیا تھا ۔ بھارتی پیر املٹری اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے انہیں ترال تھانے میں گولی مار کر شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے محمد امین کے ایک بھائی کو بھی 2019میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کر دیا تھا۔کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے دعویٰ کیا کہ محمد امین ملک نے کیمپ میں پولیس اہلکار سے بندوق چھین کر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں اسے گولی مار دی گئی ۔دریں اثنابانڈی پورہ اور بڈگام میں فیاض احمد بٹ اور ارشاد احمد میر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ دوسری جانب بھارتی ریاستی دہشت گردی اور تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مذموم ہتھکنڈوں کے خلاف احتجاج کیلئے جمعہ کی رات 8بجے سے 9بجے تک مکمل بلیک آؤٹ کیا جائے گا۔ بلیک آؤٹ کرنے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے علاوہ دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں ، سول سوسائٹی کے گروپوں ، تاجر اور دیگر تنظیموں نے کی ہے ۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-04/1833354



شام:کرد فورسز کی عرب مظاہرین پر فائرنگ، 8 ہلاک ، متعدد زخمی
 4 June, 2021

شہر منبج میں عرب مظاہرین پر کرد فورسز کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے

بیروت (رائٹرز)شام کے شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق ضلع منبج پر کردوں کے حکمرانی کے خلاف مظاہرے کے دوران سینکڑوں افراد نے چیک پوسٹوں کی جانب مارچ شروع کر دیا جس پر کرد فورسز نے فائرنگ کر دی۔ کشیدگی اور تاجروں کی جانب سے ہڑتال کی کال کے باعث کرد انتظامیہ نے شہر میں کرفیو نافذ جبکہ چیک پوائنٹس کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-04/1833359



پاکستان نے بھارت میں دوسری مرتبہ یورینیم کی اسمگلنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں کارفرما عزائم کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے اس حوالے سے کہا کہ بھارت میں چھ کلوگرام یورینیم کی غیرقانونی فروخت کی کوشش کے ایک اور واقعے کی رپورٹس منظر عام پر آگئی، گزشتہ واقعے میں بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سات کلوگرام یورینیم کی فروخت کی کوشش کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت میں ایسے واقعات اور رپورٹس سخت تشویش کا باعث ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1540 اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا جوہری مواد کی فزیکل پروٹیکشن کنونشن تمام ریاستوں کو جوہری مواد کے غلط ہاتھوں استعمال روکنے کے لئے ریاستوں کو پابند بناتے ہیں۔

زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات پر زور دیتا ہے اور جوہری مواد کو غلط سمت جانے سے روکنے اوراس کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کیلئےاقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس بات کا بھی سراغ لگایا جائے کہ یورینیم کی فروخت کی کوشش اور اس کے پیچھے کارفرما عناصر کےمقاصد کیا تھے، یورینیم فروخت کی کوشش کہیں بین الاقوامی امن و سلامتی اور عالمی عدم پھیلاؤ کے خلاف مقاصد تو نہیں تھے۔
https://www.express.pk/story/2186190/1/



بھارت میں غیر قانونی طور پر یورینیم رکھنے کے اب تک کتنے واقعات سامنے آچکے ہیں ؟ جان کر دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ اٹھے گی
Jun 04, 2021 | 19:00:PM

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں غیر قانونی طور پر یورینیم رکھنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس سے بھارت کی غیر ذمہ دارانہ ریاست ہونے کا ثبوت ملتا ہے ۔یورینیم جوہری دھماکا خیز مواد اور طبی تکنیک سمیت متعدد چیزوں میں استعمال ہوتا ہے، چند لوگوں نے یورینیم کی چوری یا غیر قانونی طور پر کان کنی کی وجہ سے بھارت میں جوہری تحفظ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔یہ بھارت میں جوہری منڈی کے موجود ہونے کا امکان بھی ظاہر کرتی ہے جو بین الاقوامی غیر قانونی منڈیوں سے منسلک ہوسکتی ہے۔

تفصیل کے مطابق بھارتی پولیس نے سات افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6.4 کلوگرام یورینیم برآمد کرلی ، یہ واقعہ ضلع بوکارو کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں پیش آیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی پولیس نےسات کلوگرام (15.4 پاونڈ) قدرتی یورینیم ضبط کیا تھا اور مغربی ریاست مہاراشٹر میں انتہائی تابکار مادے کو 'غیر قانونی طور پر رکھنے' کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔بھارت میں یہ دوسرا موقع تھا جب حالیہ برسوں میں اس طرح کے انتہائی حساس مادے کو پولیس نے قبضہ کیا۔اس سے قبل 2016 میں پولیس نے مہاراشٹر کے علاقے میں تقریبا 9 کلوگرام (19.8 پاونڈ) یورینیم ضبط کیا تھا۔

مہاراشٹر سے یورینیم قبضے میں لینے اطلاعات سامنے آنے کے بعد پاکستان نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور وہاں ریاستی کنٹرول کے طریقہ کار میں پائے جانے والے خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا تھا کہ ہم نے بھارت میں غیر مجاز افراد سے 7 کلو گرام سے زیادہ قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/04-Jun-2021/1298019?fbclid=IwAR0Wn4F8i0rx23LyhJCMbb5ciWOIKxb9CT3GcxKskbSKnRvdUEeFaBov3Ss



اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، دھماکہ طالب علم سمیت3فلسطینی شہید
جمعه 04 جون 2021ء

رملہ،غزہ (اے ایف پی،این این آئی ) اسرائیلی فورسزنے مغربی کنارے کے علاقے برزیت میں فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں یونیورسٹی طالب علم فادی واہاجبکہ غزہ میں دھماکے کے نتیجے میں2فلسطینی شہید ہوگئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک مرکز میں زور دار دھماکہ ہوا۔جس میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرون نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کی۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل روپر مارڈینی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگ زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔دری اثناء اسرائیل نے رملہ میں یہودیوں کیلئے 350 مکانات کی تعمیر شروع کر دی۔ یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی پھر بے حرمتی کی۔ صہیونی فوج نے گولان کی چوٹیوں پرشام کی نگران فوجی چوکی تباہ کردی۔مصر کی کوششوں سے حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے امکانات مزید بڑھ گئے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A78788%D8%AF




تاجکستان کیساتھ 11 معاہدے ، پاکستان خطے کو جوڑ سکتا ہے مگر انحصار بھارت پر ، عمران خان
 3 June, 2021

افغان مسئلے کا حل نہ نکلا تو دہشتگردی بڑھے گی، اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائینگے :وزیر اعظم،تاجک صدر کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق امام علی رحمن کی وزیراعظم کو دورے کی دعوت ، تجارت میں آسانیوں سے خطہ ترقی کریگا :عمران خان کا ای سی او پارلیمانی کانفرنس سے خطاب، شیخ رشید کی ملاقات

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،وقائع نگار، اے پی پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور تاجکستان نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے 11معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ دستخطوں کی تقریب ایوان وزیر اعظم میں ہوئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدر امام علی رحمن نے تجارت، دفاع، ماحولیاتی آلودگی، تعلیم، ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے زور دیا کہ خطے کی ترقی، امن اور تجارتی مواقع سے استفادہ کیلئے افغانستان میں تنازع کا پرامن سیاسی حل ناگزیر ہے ، ماحولیاتی آلودگی اور اسلامو فوبیا کیخلاف پاکستان اور تاجکستان ملکر آواز بلند کریں گے ۔ ایوان وزیر اعظم میں تعلیمی شعبے میں تعاون کے سلسلہ میں تاجک ٹیکنیکل یونیورسٹی اکیڈیمیشین ایم ایس او سیمی اور انڈس یونیورسٹی آف پاکستان ، تاجکستان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایوان صنعت و تجارت بلوچستان ، تاجکستان کے ایوان صنعت و تجارت اور ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ جمہوریہ تاجکستان کی حکومت اور پاکستان کے درمیان ہنگامی صورتحال میں روک تھام و لیکوڈیشن ، فن و ثقاقت اور انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹیشن کے شعبہ میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے جبکہ ایوان صنعت و تجارت لاہور اور جمہوریہ تاجکستان کے ایوان صنعت و تجارت ، ادارہ برائے انسداد بدعنوانی و سٹیٹ فنانشل کنٹرول اور پاکستان کے قومی احتساب بیورو ، تاجک انسٹیٹیوٹ آف لینگوئجز دوشنبے اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز(نمل )،تاجکستان کے ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں کے علاوہ خارجہ امور کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے پروگرام اور علاقائی یکجہتی و رابطے کے لئے تذویراتی شراکت داری کے قیام کے سلسلہ میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے گئے ۔وزیرا عظم عمران خان سے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن نے ملاقات کی جس کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تاجکستان سے تجارت بڑھانے کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے ، افغان مسئلے کا سیاسی حل نہ نکلا تو دہشگردی بڑھے گی، امریکی انخلا کے ساتھ افغانستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں،بھارت کے کشمیر پر 5 اگست کے اقدامات خطے کے امن کے لئے خطر ہ اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، اس فیصلے کی واپسی کے بغیر بھارت سے تجارت کشمیریوں کے خون سے غداری ہو گی ۔پاکستان اپنی سٹرٹیجک پوزیشن کے لحاظ سے ایسی جگہ پر ہے جو سارے خطے کو جوڑ سکتاہے لیکن اس کا انحصار بھارت پر ہے جب تک وہ پیچھے نہیں ہٹتا سب رکا رہے گا۔ تاجکستان کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں ، ماحولیاتی آلودگی کے معاملے پر پاکستان اور تاجکستان ملک کر آواز بلند کریں گے ۔عمران خان نے کہا تاجکستان کے صدر کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ بھی اتفاق ہے کہ میری اور تاجک صدر کی تاریخ پیدائش ایک ہے اور دونوں ہم عمر ہیں۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں ،گوادر سے تاجکستان بھی بھرپور استفادہ کرسکتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا تعلیم، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں بھی ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں ۔تاجکستان کو پاکستان میں بننے والے ہتھیاروں میں بھی دلچسپی ہے ۔ ہم دفاع کے شعبہ میں بھی اپنے تعلقات کو بڑھائیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ دونوں ممالک کے مابین تجارتی رابطوں کے فروغ کے لئے افغانستان میں امن بے حد اہمیت رکھتا ہے ۔ ہمیں خدشہ ہے کہ افغانستان میں مسئلے کا سیاسی حل نہ نکلنے کی صورت میں ہم بھی متاثر ہوں گے ،خطے کے ساتھ ہماری تجارت بھی متاثر ہوگی اور دہشت گردی میں بھی اضافہ ہو گا۔دونوں ملکوں کی خواہش ہے کہ افغانستان میں جب غیر ملکی افواج کا انخلا ہو تو ایک ایسی سیاسی حکومت ہو جو انتشار کو روک سکے اور امن قائم ہو۔ وزیراعظم نے کہاکہ تیسرا چیلنج جو دونوں ممالک کو درپیش ہے ، وہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ہے ۔ دونوں ممالک کا انحصار گلیشئرز سے حاصل ہونے والے پانی پر ہے ۔ پوری دنیا کو مل کر گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے ۔ ہم اس حوالے سے بھی مل کرآواز بلند کریں گے ۔وزیراعظم نے کہا خطے میں موجود مواقع سے تب ہی استفادہ کیا جا سکتا ہے جب امن قائم ہو۔ بھارت نے 5 اگست 2019 کو کشمیرکے حوالے سے جو یکطرفہ اقدامات کئے وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات 5 اگست کے اقدامات کو واپس لئے جانے تک قائم نہیں ہوسکتے ، ایسا کرنا کشمیریوں کے ساتھ غداری ہو گی، بھارتی اقدامات خطے کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان کی بڑی سٹرٹیجک اہمیت ہے ۔ پاکستان سارے علاقے کو کنیکٹ کر سکتا ہے ۔ بھارت کے رویے کی وجہ سے پورے خطے کی ترقی متاثر ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجکستان کے صدر کے ساتھ اسلاموفوبیا کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا 2025 کو گلیشئرز کے پگھلنے کے حوالے سے آگاہی اور ان کے تحفظ کے سال کے طور پر منایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تاجکستان کے ساتھ کرپشن کی روک تھام کے لئے ادارہ جاتی تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے ۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمن نے کہا وہ دورے کی دعوت دینے اور شاندار استقبال کرنے پر وزیراعظم عمرا ن خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،وفود کی سطح پر بھی تعمیری بات چیت ہوئی جس سے دونوں ملکوں کے مابین تعاون اور دوستانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ تاجک صدر نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کو خشکی میں گھرے وسط ایشیائی ممالک کے لئے مختصر ترین تجارتی راستہ قرار دیتے ہوئے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں تک رسائی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان سے گزرنے والی تجارتی راہداری کے قیام کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے تناظر میں تاجکستان اور پاکستان کو انسداد دہشت گردی، منشیات کی سمگلنگ اور منظم جرائم کیخلاف مضبوط تعاون کی ضرورت ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اسلامی تعاون تنظیم سمیت مسلم ممالک اور تنظیموں کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تاجکستان کے صدر کے دو روزہ دورہ پاکستان کے اختتام پر بدھ کو مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے دونوں ممالک نے جلد سے جلد سٹرٹیجک شراکت داری قائم کرنے کیلئے اقدامات، کاسا 1000 کو جلد مکمل کرنے ، تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، توانائی ، ثقافت ، سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دینے ،ریل ،سڑک اور فضائی رابطوں کی مزید بہتری کیلئے نئے آپشنز بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ہے ۔تاجکستان نے دہشت گردی کیخلاف عالمی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی و شدت پسندی کیخلاف مشترکہ جنگ میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔تاجکستان کے صدر نے پرتپاک میزبانی پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور ایس سی او کی جوبلی تقریبات میں شرکت کرنے اور تاجکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔قبل ازیں تاجکستان کے صد امام علی رحمن کا عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس آمد پر استقبال کیا۔ تاجک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔تاجک صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں پودا بھی لگایا۔ نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے تاجکستان کے صدر کا استقبال کیا۔ تاجک صدر کو توپوں کی سلامی دی گئی۔دوسری طرف پاکستان اور تاجکستان کے وزراخارجہ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔ دونوں ملکوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی، شنگھائی تعاون تنظیم اور اقتصادی تعاون تنظیم سمیت عالمی فورمز پر دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔دفتر خارجہ کے مطابق تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین اور انکے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے وفود کی سطح پرمذاکرات وزارت خارجہ میں ہوئے ۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، تاجکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے ۔یہ بات انہوں نے تاجک صدر امام علی رحمن سے ملاقات کے دوران کہی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گزشتہ روز پاک فضائیہ کے نمبر 18 سکواڈرن میں شامل جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی فارمیشن نے تاجکستان کے صدر کا پاکستانی فضاؤں میں استقبال کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صرف ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں،45کروڑ عوام کے خطے کو باہم مربوط کردیں تو انقلاب آ سکتا ہے ، اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارت میں آسانیوں سے خطہ ترقی کرے گا جبکہ باہمی رابطوں کے فروغ سے تنظیم کے رکن ممالک مزید قریب آئیں گے ۔ بدھ کو وزیراعظم نے اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او ) کی پارلیمانی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہافلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہیں ہو رہا ہے ، ان دونوں خطوں میں انصاف نہ ہونے سے لوگوں کو شدید تکالیف کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا خطے کے ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پانی کی کمی کا خدشہ ہے اور فوری اقدامات نہ کرنے کی صورت میں نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہو گا ،افغانستان میں عدم استحکام اور انتشار سے پورا خطہ متاثر ہو گا، ای سی او کے رکن ممالک کو افغانستان میں امن کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا ای سی او ممالک کے خطے کی مجموعی آبادی تقریباً 45 کروڑ ہے یہ ایک بہت بڑی آبادی ہے اور اس میں بہت صلاحیت ہے ، اگر ہم اپنی اس آبادی کو باہم مربوط کر لیں، تجارت بڑھا لیں اور مسئلے حل کر لیں تو یہ خطہ مکمل پاور ہائوس بن جائے گا۔وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور کراچی کے حوالے سے امن وامان کی رپورٹ پیش کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور امن وامان پر بھی بات چیت کی گئی۔ شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملا قات کا احوال بھی بتایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے لا اینڈ آرڈرکے مسائل اور اس کے حل کی تجاویز پیش کیں۔ شیخ رشید نے دورہ کویت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا 10 سال بعد کویت کے ویزوں کا اجرا پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیا بی ہے ۔وزیر داخلہ نے کویت میں قیدیوں اور مزدوروں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے ممالک کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری کانفرنس کا\"اسلام آباد اعلامیہ\" جاری کردیا گیا جس میں محکوم کشمیری اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-03/1832784




اسرائیل مشرقی بیت المقدس سے فلسطینیوں کی بیدخلی بند کرے : اقوام متحدہ
 3 June, 2021

قوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے اسرائیل پر زور دیا ہے

بیت المقدس (یو این آئی) اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینی گھرانوں کی بیدخلی بند کرے ،انہوں نے یہ بات بدھ کے روز شیخ جراح کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہی ،فلپ نے باور کرایا کہ ان گھرانوں کو اسرائیلی کارروائیوں کے سبب شدید دباؤ کا سامنا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-03/1832864




انسانی حقوق کونسل میں بھارت کا ووٹ نہ دینا باعث تشویش:فلسطینی وزیر خارجہ
 3 June, 2021

فلسطین نے اسرائیلی مظالم کی انکوائری پر انسانی حقوق کونسل کی ووٹنگ میں بھارت کی عدم شرکت کی مذمت کر دی

غزہ سٹی (دنیا مانیٹرنگ)فلسطینی وزیر خارجہ ریاض مالکی نے بھارتی ہم منصب جے شنکر کے نام خط میں کہا کہ انسانی حقوق کونسل کی 27 مئی کی ووٹنگ جوکہ نہ صرف فلسطینیوں بلکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے حوالے سے اہم پیش رفت تھی، اس میں بھارت کی عدم شرکت ان کیلئے باعث تشویش ہے ، حالانکہ یہ قرارداد کئی سال کے کثیر جہتی مذاکرات کا نتیجہ تھی جس کا مقصد مقبوضہ فلسطینی علاقے بشمول مشرقی بیت المقدس اور اسرائیل میں عالمی انسانی حقوق سے متعلق قوانین کا احترام یقینی بنانا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-03/1832863



جنوبی وزیرستان:بارودی سرنگ دھماکا، جوان شہید
 3 June, 2021

ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کانیگورم کی فوجی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک فوجی شہید ہو گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ شہید لانس نائیک وقاص کا تعلق کراچی سے تھا، واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ، بہادر فوجیوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-03/1832821




اسرائیل:نیتن یاہو 12 سال بعد فارغ، سیاسی جماعتوں کا مخلوط حکومت کیلئے اتحاد
 3 June, 2021

نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار کا سورج غروب ہوگیا
تل ابیب(دنیا مانیٹرنگ) اسرائیل میں سیاسی پارٹیوں نے نیتن یاہو کے بغیر مخلوط حکومت پر اتفاق کرلیا،اس حوالے سے اکثریتی پارٹی یش اتید کے سربراہ یائر لیپڈ نے اسرائیلی صدر کو آگاہ کردیاہے کہ ہم حکومت سازی کیلئے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں،ہمارے پاس اکثریت ہے ،اس سے قبل یونائیٹڈ عرب پارٹی کے سربراہ منصور عباس نے بھی یامینا پارٹی اور یش اتید پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت سازی پر اتفاق کرلیا۔انہوں نے یش اتید کے سربراہ یائر لیپڈ اور یامینا پارٹی کے سربراہ نفتالی بینٹ سے ملاقات کی جس میں مخلوط حکومت سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر تینوں نے اتحاد کیلئے معاہدے پر دستخط کیے ،اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بار کوئی عرب پارٹی حکومتی اتحاد کا حصہ بنی ہے ۔ادھرآئزک ہرتزوگ بھاری اکثریت کیساتھ اسرائیل کے 11 ویں صدر منتخب ہو گئے ۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے صدرکا انتخاب کیا، انہیں 87 ووٹ ملے جبکہ ان کی حریف ماہرتعلیم میریام پیرٹس 27 ووٹ حاصل کر سکیں۔وہ سابق صدر چیم ہرزوگ کے صاحبزادے ہیں،نومنتخب صدر 9جولائی کو عہدہ سنبھالیں گے ۔
روزنامہ دنیا ایپ
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-03/1832867



مقبوضہ کشمیر :بھارت کیخلاف نعرے لگانے پربغاوت کا مقدمہ
 3 June, 2021

شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایک جنازے میں بھارت کے خلاف نعرے لگانے کے جرم میں آٹھ نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ ( یو اے پی اے ) کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا

سری نگر(کے پی آئی) ان میں سے چار نوجوانوں قیصر احمد میر ، بلال احمد میر ، ظہور احمد ڈار اور اعزاز احمد گنائی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق محمد امین ڈار ولد عبد الاحد ڈار نامی نوجوان کی موت ایک سڑک حادثے میں ہوئی ،محمد امین ڈار کے جنازے میں شامل افراد نے بھارت مخالف نعرے لگائے چنانچہ آٹھ افرادکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ اس جرم کی سزا سات سال قید ہے ۔ ادھرالجزیرہ ٹیلی ویژن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں بھارت سے بغاوت کے الزام میں5 لاکھ سرکاری ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ، ان میں سے چھ کشمیریوں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا، 150 اساتذہ کی تنخواہوں کو روک دیا گیا ہے ۔ ادھر پلوامہ کے علاقے ترال میں بی جے پی کے ایک رہنما راکیش پنڈت کو گولی مار کرقتل کردیا گیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-03/1832875




اسرائیلی جنرل کا غزہ جنگ میں ناکامی کا اعتراف
 3 June, 2021

اسرائیلی فوج کے ایک سینئرفوجی عہدیدار نے مئی کے وسط میں غزہ کی پٹی پر ہونے والی فضائی کارروائی میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ایجنسیاں) جنرل اھارون لیبران نے کہا کہ اگرچہ غزہ جنگ میں بمباری کے نتائج مساوی رہے ہیں۔ تاہم دونوں طرف فریقین کو بھاری قیمت چکانا پڑی۔ انہوں نے لکھا کہ اہم سوال یہ ہے کہ بار بار کی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں اسرائیلی فوج اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کہاں تک کامیاب ہوئی ہے ۔ اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا گیا ہے مگر اسرائیلی فضائیہ اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔سابق ملٹری انٹیلی جنس چیف جنرل اھارون کا کہنا تھا کہ ماضی کی جنگوں میں مختلف ممالک نے دوسرے ملکوں میں اپنے فوجی اہداف کے حصول کی کوشش کی مگر وہ بھی ناکام رہے ہیں۔ ویت نام میں امریکا نے ٹنوں کے حساب سے بارود برسایا مگر وہاں پر امریکی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-03/1832871



2020:عرب امارات میں سائبر حملوں میں 250فیصد اضافہ
 3 June, 2021

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال 2020 کے اندر سائبر حملوں میں ڈھائی سو فیصد اضافہ ہوا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) یو اے ای نے گزشتہ سال کو سائبر پینڈمک قرار دے دیا۔ڈیجیٹل سائبرڈیفنس کی رپورٹ کے مطابق پاسورڈ چوری ہونے سے سائبر حملوں کا آغاز ہوا، تاہم سائبر سکیورٹی نے ان حملوں کو ناکام بنایا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سائبر حملوں سے مشرق وسطیٰ میں 65لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق 2019 کے مقابلے میں 2020 میں 33 فیصد سے زائد خاندانوں کو معاشی نقصان پہنچا۔ امریکا کے بعد مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ حملے کئے گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-03/1832873




پائیکو کانفرنس مظلوم کشمیریوں و فلسطینیوں کیخلاف مظالم پرتوجہ رکھے گی:اعلامیہ جاری
جمعرات 03 جون 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، صباح نیوز) پائیکو کی دوسری جنرل کانفرنس کا اسلام آباد اعلامیہ جاری کردیا گیاجس میں کہا گیا ہے کہ فلسطین وکشمیر کے مظلوم عوام کیخلاف انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پرتوجہ مرکوز کی جائے گی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت اوریکطرفہ اقتصادی پابندیوں،ماورائے قانون علاقائی دائرہ اختیار، سیاسی دباؤ پر اظہار افسوس کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر اوربین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کو حربوں کے طور پر استعمال کیا گیا، سیکرٹریٹ کیلئے بلا تاخیر عمومی فنڈ قائم کردیا گیا،2022 میں کابل میں پی اے ای سی او کی تیسری جنرل کانفرنس ہوگی ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دو سال کیلئے تنظیم کا چئیرمین منتخب کرلیاگیا ۔اعلامیہ میں علاقائی تجارت و روابط کے فروغ کا اعلان کیا گیا ۔ پائیکوکی دوسری جنرل کانفرنس میں سربراہان اور سپیکرز پارلیمان نے اقتصادی تعاون تنظیم کے وسیع البنیاد اغراض کی حمایت کیلئے پائیکوکی اہمیت پر زور دیا ۔کانفرنس میں کووڈ19کے باعث ارتقا پذیر علاقائی اور عالمی صورتحالی پر غور کیا اور حسب ذیل پر اتفاق کیا گیا ۔پائیکوکے دائرکار میں تجارت، علاقائی روابط اوررکن ممالک کے عوام کے آپس میں رابطوں کو بڑھانے کے ضمن میں مزید تعاون کی ضرورت پر زوردینا،علاقائی تعاون اور یکجہتی کو یقینی بنانے کے ساتھ رکن ممالک اور ان پر مشتمل خطوں کے مابین تجارت میں اضافہ کرنے کے لئے بلاکس تشکیل دینے کیلئے انتظامات پر عمل درآمد،ان کو فعال اور مستحکم بنانے کے لئے بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیاکووڈ19 کے بعد علاقائی معاشی بحالی میں اضافہ اورای سی او ٹی اے پر فوری عملدرآمد کے ذریعے خطہ کے مابین تجارت میں اضافہ کے لئے رکن ممالک کو فوری اقدامات کرنے کے لئے آمادہ کرنا ہے ،کاروباری افراداور سیاحوں کے لئے ویزا کے طریقہ کار کو سہل بنانا ہوگا جبکہ عوام تا عوام رابطے مضبوط کرنے ، ثقافتی تعاون اور علاقائی ترقی میں سیاحت کے اہم کردار کا ادراک کرناہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے خطاب میں کہاعلاقائی یکجہتی و ترقی کے لیے پارلیمانی شراکت کا فروغ ناگزیر ہے ۔تمام رکن ممالک نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل پر اتفاق کیااور مسئلہ فلسطین سے اپنی قلبی وابستگی کا اظہار کیا۔چیئرمین مجلس نمائندگان تاجکستان نے کانفرنس سے خطاب میں کہاتجارت کے فروغ کیلئے کسٹمز ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کی جائے ۔ ترک گرینڈ اسمبلی کے سپیکر نے کہاکانفرنس سے تجارت،علاقائی رابطوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔مجلس ترکمانستان کی چیئرپرسن نے ورچوئل خطاب میں کہاترکمانستان کی معیشت بیرونی سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے وسیع مواقع رکھتی ہے ۔ ا زبکستان اسمبلی کے سپیکر نے کہاای سی او کانفرنس خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوسکتی ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی سے تاجکستان کے ایوان نمائندگان کے سپیکر زوکر ذودہ محمد طاہر نے بھی ملاقات کی۔اسد قیصر نے کہا پاکستان اور تاجکستان ثقافت، تاریخ اور اخوت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔تاجکستان کے سپیکر نے کہامسئلہ کشمیر اور فلسطین پر پیکو ممالک کے مابین مشترک حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D9%88-%DA%A9%D8%A7%D9%86%D9%81%D8%B3%DB%92-%DA%AF%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C



کشمیری نوجوان، ملازمین کیخلاف بغاوت کے مقدمات: لا ک ڈائون سے 45ہزار کروڑ کا نقصان
جمعرات 03 جون 2021ء

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں اور ملازمین کیخلاف بغاوت کے مقدمات کااندراج شروع کردیا گیا ۔ ترال میں بی جے پی کے ایک رہنماء کو گولی مار کرقتل کردیا گیا۔جنازے میں بھارت کیخلاف نعرے لگانے والے 4نوجوان گرفتار کرلئے گئے ،الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بغاوت کے الزام میں 5 لاکھ سرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ، 150 اساتذہ کی تنخواہ روک دی گئی ہے ،طلبہ سمیت کئی کشمیری خودکشی پر مجبور ہیں،لاک ڈائون سے 45ہزار کروڑ کانقصان ہوا ہے ، بھارتی فوج کے سربراہ نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا ،زمینی صورتحال کا جائزہ لیا ،سیاسی جماعتوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ کے اجراپر یواین کی تعریف کی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D9%86%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%A7%D9%86-%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%B2%D9%85%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%8C%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D9%82%D8%AF%D9%85%D8%A7%D8%AA-%D9%84%D8%A7-%DA%A9%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D9%82%D8%B5%D8%A7%D9%86



یہودیوں کا پھر قبلہ اول پر دھاوا، اماراتی سفارتخانہ پراسرائیلی پرچم لہرانے لگا
بدھ 02 جون 2021ء

غزہ ،نیویارک(این این آئی،ندیم منظور سلہری سے )قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں نے پھر قبلہ اول پردھاوا بول دیا،بیحرمتی کی ۔غزہ میں اسرائیلی بمباری سے زخمی 385 مریضوں کی سرجری کردی گئی ، غرب اردن میں فلسطینیوں کے 10 مکان مسمار کرنے کاحکم دیا گیا ہے ،تل ابیب میں امارات کا سفارتخانہ قائم کردیا گیا جس پر اسرائیلی پرچم لہرانے لگا ہے ،نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر جارحیت کے ذریعے انسانی نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے بائیڈن انتظامیہ غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے ،اقوام متحدہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ ظالم کے مقابلے مظلوم کا ساتھ دے ۔
https://www.roznama92news.com/%DB%8C%DA%BA-%DA%A9-%D8%B1-%D9%84-%D9%BE



ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے یہودیوں کے خلاف پوسٹ لگانے پر اپنے اہم شعبے (ڈائیورسٹی)کے سربراہ کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق گوگل ڈائیورسٹی سربراہ کیماؤ بوب نے 2007 میں یہودیوں کے خلاف ایک تحریر لکھی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’یہودیوں کو قتل و غارت اورجنگ کی نہ ختم ہونے والی بھوک ہے۔‘

یہ تحریر اسرائیل اور فلسطین میں کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے دوران ایک بار پھر سامنے آگئی۔ اپنی تحریر میں کیماؤ نے مزید لکھا تھا کہ ’یہودی بےحس قوم ہے، جنہیں دوسروں کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں۔‘

گوگل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈائیورسٹی سربراہ کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا، اور اپنی اس تحریر پر انہوں نے معافی مانگی ہے تاہم اب وہ گوگل ٹیم کا حصہ نہیں رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ تحریر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ہم یہودیوں کے خلاف حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ ’یہودیوں کے مخا لفین‘ کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور اس تحریر کی مذمت کرتے ہوئے یہودی کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
2018 میں گوگل میں ملازمت اختیار کرنے والے کیماؤ بوب نے گوگل کے عملے سے اپنی اس بلاگ پوسٹ پر معافی بھی مانگ لی ہے۔

یاد رہے کہ 2007 میں لکھی گئی بوب کی اس پوسٹ کے دوبارہ سامنے آنے کی بعد یہودی کمیونٹی کی جانب سے ان کے استعفی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اور اسرائیل کی حامی ایک تنظیم ’اسٹینڈ ود اس‘ کے سربراہ مائیکل ڈکسن نے اپنی ٹوئٹ میں بوب اور گوگل انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ’ کیا گوگل نے انہیں گوگل کیا ہے ؟‘
https://www.express.pk/story/2185769/10/



امریکا نے گزشتہ سال 2020 میں دنیا بھر میں فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 23 عام شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔

پینٹاگون نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ سال دنیا بھر میں امریکی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 23 عام شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے تاہم یہ اموات غیر ارادی طور پر ہوئیں جب کہ امریکی افواج کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد کا تعلق عراق، افغانستان، صومالیہ، یمن اور نائیجیریا سے تھا۔

پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں 10 عام شہری زخمی بھی ہوئے جب کہ مارے جانے والے زیادہ تر افراد کا تعلق افغانستان سے تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانگریس نے پینٹاگون کو ہلاک افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ کے طور پر دینے کے لیے 3 ملین ڈالر کی رقم دی تھی تاہم جو ابھی تک ادا نہیں کی گئی۔

دوسری جانب این جی او کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں مارے جانے والے عام شہریوں کی تعداد پینٹاگون کی جانب سے جاری اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے، دنیا بھر میں امریکی حملوں کے نتیجے میں تقریباً 102 عام شہری مارے گئے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2185628/10/



صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختون خوا نے شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر كے متاثرین کے لیے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے سے زائد کی پہلی قسط جاری كردی۔

اس بارے پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر جنرل شریف حسین کا کہنا ہے کہ یہ 11 کروڑ 52 لاکھ روپے کی یہ امداد شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر كے متائثرین کی ماہوار غذائی راشن كی مد میں جاری کی گئی ہے، جوکہ آئندہ دو تین دنوں كے اندر اندر مذكورہ دونوں اضلاع كے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ متاثرین كو بذریعہ سم كارڈ موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان كے 15 ہزار سے زائد اور ضلع خیبر كے 11 سو خاندانوں كوعالمی ادارہ برائے خوراك كی جانب سے ماہوار راشن دیا جاتا رہا ہے جو کہ فنڈز كی كمی اور كچھ دیگر ناگزیر وجوہات كی بناپر مزید ممكن نہیں رہا تھا۔

اس صورت حال کے تناظر میں پی ڈی ایم ای اور محكمہ ریلیف نے صوبائی حكومت كو تجویز دی كہ ان بے گھر اور بے سہارا لوگوں كو كھلے اسمان تلے بے اسرا نہیں چھوڑا جا سكتااس لیے ان تمام بے گھر افراد كو راشن كی جگہ ماہوار بنیادوں پر نقد امداد دی جائے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ، صوبائی وزیر ریلیف اور كابینہ نے بھی اس فیصلے کی منظوری دے دی اوریہ فیصلہ كیا گیا كہ ان تمام خاندانوں كو جو ابھی تک اپنے گھروں كو واپس نہیں جا سكے ہیں، انہیں راشن كے بدلے ماہوار بنیادوں پر نقد رقم دی جا ئے۔ اوراس سلسلے كی پہلی قسط کل جاری كی جائے گی۔

شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر كے ہر رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ خاندانوں كو فی خاندان اٹھ ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین نے مزید كہا كہ یہ امدادی رقم ہر ماہ انہیں باقاعدگی سے دی جائے گی، تاكہ انہیں راشن كے حوالے سے كسی قسم كی مشكلات كا سامنا نہ كر نا پڑے۔
https://www.express.pk/story/2185770/1/

No comments:

Post a Comment