نواز شریف کے معا ملے پر عمران خان کیساتھ ہاتھ ہو گیا لیکن اب کابینہ میں وزیراعظم کس کی زیادہ سنتے ہیں ؟ شیخ رشید - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 26 May 2020

نواز شریف کے معا ملے پر عمران خان کیساتھ ہاتھ ہو گیا لیکن اب کابینہ میں وزیراعظم کس کی زیادہ سنتے ہیں ؟ شیخ رشید

راولپنڈی (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان آ کر غلطی کی ہے، اب وہ جیل جائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، اب نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے نہیں ہو رہے،آج کل کابینہ میں عمران خان اسد عمر کی زیادہ سنتے ہیں۔

شوگر سکینڈل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے بتایاکہ کابینہ اجلاس میں چینی برآمد کی مخالفت کی تھی، جو مرضی الزام دیں لیکن عمران خان ایماندار اور صاف آدمی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسد عمر بھی ایماندار آدمی ہے لیکن غلطی ہوجاتی ہے جب کہ جہانگیر ترین کا عمران خان کے ساتھ ایک فیس تھا جو اب خراب ہو گیا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/26-May-2020/1136807?fbclid=IwAR16sJfOblGpvPb7MWUwkRzT

xjh232zmet9WTuXksKl6ikH71nTrWuQ9Ytk

No comments:

Post a Comment