
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی طرف سے آج سے لاک ڈائون میں
نرمی کا اعلان کردیا گیا تاہم پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کےحوالےسےبھی
ایس اوپیزتیار کر لیے گئے ہیں اور کورونا پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر 6
بڑےشہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہوگی، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تین
دن جمعہ ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈائون ہوگا ، جبکہ پیر ، منگل، بدھ اور
جمعرات نرمی ہوگی ،نرمی کے ا ن دنوں ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورت میں
چھوٹی دکانیں اور بازاروں میں کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم بڑے
پلازے اور شاپنگ مالز تمام ساتوں دن بند رہیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بڑےشہروں میں لاہور،فیصل
آباد،ملتان،گوجرانوالہ،راولپنڈی،گجرات شامل ہیں ، ان شہروں میں جزوی لاک
ڈاؤن بدستورجاری رہےگا تاہم 15 اضلاع میں کوروناکےکم پھیلاؤکےباعث لاک
ڈاؤن میں نرمی ہوگی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں
نرمی والےشہروں میں شیخوپورہ،ننکانہ،ساہیوال،اوکاڑہ، نارووال،حافظ
آباد،جہلم،خوشاب،بہاولپوربہاولنگر،لیہ ، مظفرگڑھ،وہاڑی،لودھراں
اوردیگراضلاع شامل ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی 18 مئی تک ہوگی،اس کے بعد
صورتحال کو دیکھتے ہوئے نئے فیصلے ہوں گے ، کیسز کو دیکھتے ہوئے دوبارہ لاک
ڈائون میں سختی یا ختم کیا جاسکتا ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2020/1130499?fbclid=IwAR2CAiKN-BYMlFa-yidt1QmcrYwvELVYcyZHC8aNwJisbRnv_IxAY_4PIXo
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی طرف سے آج سے لاک ڈائون میں
نرمی کا اعلان کردیا گیا تاہم پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کےحوالےسےبھی
ایس اوپیزتیار کر لیے گئے ہیں اور کورونا پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر 6
بڑےشہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہوگی، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تین
دن جمعہ ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈائون ہوگا ، جبکہ پیر ، منگل، بدھ اور
جمعرات نرمی ہوگی ،نرمی کے ا ن دنوں ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورت میں
چھوٹی دکانیں اور بازاروں میں کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم بڑے
پلازے اور شاپنگ مالز تمام ساتوں دن بند رہیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بڑےشہروں میں لاہور،فیصل
آباد،ملتان،گوجرانوالہ،راولپنڈی،گجرات شامل ہیں ، ان شہروں میں جزوی لاک
ڈاؤن بدستورجاری رہےگا تاہم 15 اضلاع میں کوروناکےکم پھیلاؤکےباعث لاک
ڈاؤن میں نرمی ہوگی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں
نرمی والےشہروں میں شیخوپورہ،ننکانہ،ساہیوال،اوکاڑہ، نارووال،حافظ
آباد،جہلم،خوشاب،بہاولپوربہاولنگر،لیہ ، مظفرگڑھ،وہاڑی،لودھراں
اوردیگراضلاع شامل ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی 18 مئی تک ہوگی،اس کے بعد
صورتحال کو دیکھتے ہوئے نئے فیصلے ہوں گے ، کیسز کو دیکھتے ہوئے دوبارہ لاک
ڈائون میں سختی یا ختم کیا جاسکتا ہے ۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے وفاق سے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ
کرنے کی سفارش بھی کی ، پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے
کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کی سفارش کی ہے، اگر
وفاق رضامند ہوگیا تو بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن برقراررکھیں گے۔
گفتگو
کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وفاقی حکومت کے
طے کردہ ضابطہ کار پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے اور تعمیراتی شعبے کے لیے
سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں
کورونا وائرس کے حوالے سے ہائپ نظر آرہی ہے اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ
ہو رہا ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں لاک
ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کی سفارش کی ہے، اگر وفاق رضامند ہوگیا تو بڑے شہروں
میں لاک ڈاؤن برقرار رکھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے صحت کے
شعبے میں سابقہ حکمرانوں کی پرفارمنس بے نقاب کردی ہے، ن لیگ اور
پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے 40 سالہ دور میں کچھ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا
کہ پی ٹی آئی نے میٹرو اور اورنج لائن کے منصوبے شروع کرنے پر تعلیم اور
صحت پر توجہ دینے کا کہا تو اْس وقت آلِ شریف اور ان کے حواریوں نے ہمیں شٹ
اپ کال دی۔
18 ویں ترمیم کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی کے
حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے 18 ویں ترمیم کی قلعی بھی کھول دی ہے، ہم
کہتے ہیں 18 ویں ترمیم کے مثبت پہلو بھی ہیں اور منفی بھی لیکن بلاول بھٹو
کو 18 ویں ترمیم کی روح کا نہیں، صرف مال بنانے کا پتہ ہے۔وزیر اطلاعات
پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور آرمی ایکٹ کی طرح
18ویں ترمیم کے معاملے پر بھی سرخرو ہونگے، وزیراعظم نے لاک ڈاؤن سے متعلق
جو پالیسی دی اس پر عمل کرینگے،تعمیراتی شعبہ،چھوٹی مارکیٹ اور ہسپتالوں کی
او پی ڈیز کو کھولا جائے گا،۔
الحمرا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن
چوہان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو مکمل ختم نہیں کیا جاسکتاہے اس کے کچھ
مثبت اور منفی پہلو سامنے آئے ہیں جن میں ترامیم ہوسکتی ہے۔وزیراطلاعات
پنجاب نے مزید کہا کہ نیب حکومت کے ماتحت نہیں،اتحادیوں کے جو تحفظات سامنے
آئے ہیں انہیں عدالت دیکھ لے گی۔بعد ازاں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان
نے پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا نے شعبہ صحت
میں سابقہ حکومتوں کی کارگردگی کوبے نقاب کردیا۔صوبائی وزیر اطلاعات کا
کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے دور میں سیاہ و سفید کے مالک تھے،کوروناوائرس
آیاتوسارے میٹرومنصوبے بندہوگئے۔انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت وفاقی حکومت
کی 99 فیصد ہدایات پر عمل کر رہی ہے جبکہ حکومتِ پنجاب نے لاہور،
گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں لاک ڈان میں نرمی نہ کرنے
کی تجویز بھی وفاق کو پیش کی ہے جس سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ایک سے دو
روز میں متوقع ہے۔
ادھر وفاقی وزیر اطلاعات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز
نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے،طویل
لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کو ہمیشہ کیلئے ٹھپ کردیتاہے۔ سماجی رابطے کی ویب
سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں عوام کی صحت کی
حفاظت اور معاشی روا نی کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی
کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کیلئے جذبہ احساس کا مظہر ہے۔ اس سے چھوٹے
کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا۔
طویل المعیاد لاک ڈاؤن
چھوٹے کاروبار کرنے والو ں کے روزگار کو ہمیشہ کیلئے ٹھپ کردیتا۔وفاقی وزیر
کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔
کاروباری شعبو ں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔ کورونا مشترکہ
قومی مسئلہ ہے، ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر
شبلی فراز سے جاپان کے سفیر کو نینورومٹسودا نے ملاقات کی جس میں باہمی
دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو
ہونیوالی ملاقات میں کووڈ19 کی موجودہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے
گفتگو کی گئی۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا پاکستان جاپان کیساتھ تعلقات
کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،جاپا ن نے آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ
پاکستان کا ساتھ دیا۔
وفاقی وزیر نے جاپانی سفیر کو لاک ڈاؤن میں
مرحلہ وار نرمی کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا ملک میں لاک ڈاؤن
لگانے کیساتھ ساتھ ضرورت مندوں اور غرباء کی بہبود پر بھرپور توجہ دی۔ فیئر
میڈیکل جاپان 35 ملین روپے کی میڈیکل امداد اور بین الاقوامی جاپانی این
جی او (کے این کے)کی مانسہرہ کے مستحق خاندانوں کیلئے ایمرجنسی سپورٹ پر
وزیر اطلاعات نے جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا
کورونا کیخلاف جاری جنگ میں حکومت ِ جاپان کی جانب سے 2.16ملین ڈالر امداد
کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ملاقات میں ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں مزید تعاون
پر تبادلہ خیال سمیت پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی اپ گریڈ یشن کے حوالے
سے بات چیت کی گئی۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال
کے بارے میں کہا کہ لاک ڈان میں نرمی کے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کا
مقصد دیہاڑی دار محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے،وزیراعظم عمران خان
نے مزدوروں جو معاشی بندیشوں سے پریشان ہیں ان کیلئے لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار
کھولنے کا اعلان کیا، ہمیں کرونا وائرس کیساتھ ساتھ بھوک و افلاس کے خطرے
کا بھی سامنا ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی توازن پیدا کرنے کیلئے ضروری تھی۔عوام
سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈان میں نرمی کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اپنائے اور
سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ وہ جمعہ کو پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن
ہیڈکوارٹر کے دورہ اور اس کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے۔
سینیٹرشبلی
فراز نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی عظمت رفتہ
بحال کرنے کیلئے اسے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ریڈیو پاکستان رائے
عامہ اور قومی ہم آہنگی کا انتہائی موثر ذریعہ ہے۔کورونا وائرس کی صورتحال
میں ریڈیو کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کی رسائی ملک کے
کونے کونے میں ہے۔وفاقی وزیر نے ریڈیو پاکستان کے نیوز پروگرام اور آرکائیو
سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔پی بی سی کی ڈائریکٹر
جنرل عمبرین جان نے انہیں ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبوں کے طریقہ کار اور
کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن
کے موجودہ ٹرانس میٹرز کی ڈیجیٹلائزیشن اور اپ گریڈیشن کا بھی جائزہ لیا
گیا۔
وفاقی وزیر نے سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت کی کہ وہ پہلے مرحلے
میں موجودہ سو اور چار سو کلو واٹ کے AM ٹرانس میٹرز کو ڈی آر ایم پر منتقل
کرنے کے عمل کو تیز کریں۔وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کے صوت القرآن
چینل کی بھی تعریف کی۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ریڈیو
پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے خصوصی گفتگو بھی کی۔شبلی فراز
نے کہا کہریڈیو پاکستان سے ان کی خصوصی وابستگی ہے کیونکہ میرے والد احمد
فراز نے اسی ادارے سے اپنے کیئریر کا آغاز کیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2020/1130499?fbclid=IwAR2HipNgMfKFFhhIkzUq4jPNt3ESB
OkLUYNchEhCSPYS91jHk6VmbAWpogY
جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے کورونا وائرس سے نمٹنے
کیلئے مختلف ممالک کو جاری کی گئی امداد کی تفصیلات اور اعدادوشمار جاری
کیے ہیں جن کو دیکھ کر پتہ چلا ہے کہ پاکستان کو نائیجیریا کے بعد دنیا میں
سب سے زیادہ امداد ملی ہے۔ آئی ایم ایف کے اعدادوشمار کے مطابق نائیجیریا
کو 3,400 ملین ڈالرز امداد دی گئی ہے جبکہ پاکستان کو 1,386ملین ڈالرز
امداد جاری کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق رکن ممالک کو وڈ انیس
کے معاشی اثرات سے بچانے کیلئے ایگزیکٹو بورڈ نے ریپڈ کریڈٹ فیسیلٹی اور
ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی تحت فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیائی ممالک کو کل 3,331.5
ملین امریکی ڈالرز دیئے گئے ہیں جن میں سے افغانستان کو 220ملین ڈالرز
جبوتی کو 31.8, جارجیا کو تین سو پچھتر اعشاریہ 60 کرغیز
کو 29.6,موریطانیہ کو130 ، تاجکستان کو 189.50 ، پاکستان کومذکورہ ممالک
میں سب سے زیادہ 1,386، تاجکستان کو 189.50 اور ، تیونس کو745 ملین
ڈالرز کی امداد دی گئی ہے۔
ادھر ڈی ڈبلیو کے مطابق پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر دی جانے والی امداد
کا مقصد نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا میں پاکستانی معیشت کو سہارا دینا
ہے۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، جس کی
وجہ سے ملکی اقتصادیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس تناظر میں وزیرا عظم
عمران خان نے عالمی رہنماؤں سے اپیل بھی کی تھی کہ وہ غریب ممالک کا قرضہ
معاف کریں یا انہیں ری شیڈول کر دیا جائے۔
جمعرات کی رات عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 'ریپڈ فنانسنگ
انسٹرومنٹ‘ (آر ایف آئی) پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے 1.386 بلین ڈالر
کاہنگامی امدادی قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے جمعے
کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اس رقم سے پاکستان کو مدد ملے گی کہ وہ
کورونا بحران میں اپنی لازمی ادائیگیوں میں توازن پیدا کر سکے۔ اس بیان
میں مزید کہا گیا کہ اس صورتحال میں آئی ایم ایف پاکستانی حکام کے ساتھ
قریبی رابطے میں رہے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2020/1130492?fbclid=IwAR2nomQj8oxt5SipHPB3KWi7zPWkX
qugkvTtBDEq2Kcg4HXRbOtqtqvtC8
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پاکستانی طلبا کی واپسی کیلئے
خصوصی پرواز ووہان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے خصوصی
پرواز کی منظوری دے دی ہے ، 18 مئی کوپہلی پرواز چین کے شہر ووہان بھیجی
جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی 3 ماہ بعد وطن واپسی
کا گرین سگنل مل گیا ، حکومت نے پاکستانی طلباکی واپسی کیلئے خصوصی پرواز
ووہان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
زلفی بخاری کی درخواست پر وزیراعظم نے
خصوصی پرواز کی منظوری دےدی، معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی وہب
سائٹ ٹوئٹر پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا 18 مئی کوپہلی پرواز چین کے شہر
ووہان بھیجی جا رہی ہے،250 سے زائد طلبا کو پاکستان واپس لانے کے انتظامات
کر لیے گئے ، بہادر طلبا پر وزیراعظم خان اور پوری قوم کو فخر ہے۔
خیال رہے سال کے آغاز میں پاکستانی طلباکوروناوباکے پھیلنے پرووہان میں
پھنس گئے تھے، جس کے بعد زلفی بخاری طلبااوروالدین سے رابطے میں رہے اور
مختلف سیشنز کاانعقاد کیا گیا۔
زلفی بخاری کے تعاون کرنے پر طلبااور
والدین سے بھی اظہار تشکر کیا، چین سے پاکستانی طلباکےانخلانہ کرنے کا
فیصلہ درست ثابت ہوا، فیصلہ طلبااور والدین کی مشاورت اور رضا مندی سے کیا
گیا تھا۔
اس دوران تمام طلبا کو خوراک اور رقم کی فراہمی کو یقینی
بنایا گیا خصوصی طیارے سےپاکستان سےتیار کھانا اور ضروری سامان بھی چین
بھجوایا گیا جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری خودچینی حکومت اور سفارتخانے سے
رابطے میں رہے۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2020/1130479?fbclid=IwAR2weI0snM9kXuBOaBziEtcuVJtohP
4fCWGJt0LAMCg8r5tUeAnRhh3fRRY
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں کورونا وائرس تاحال بے قابو
ہے۔ ملک بھرمیں ریکارڈ ملازمتو ں کا خاتمہ ہوچکا ہے ، معیشت مسلسل خسارے
میں جارہی ہے جبکہ وائٹ ہاوس میں مقیم ایک اور عہدیدار میں کورونا وائرس کی
تصدیق کردی گئی ہے۔
امریکی ریاست جارجیا نے سات ہفتوں پر محیط طویل لاک ڈاون کے بعد اب فیکٹریوں کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
رائٹرز
کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے خادم خاص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد
نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکرٹری کیٹی ملر بھی اس مرض میں مبتلا ہوگئی
ہیں۔ کیٹی ملر میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق خود امریکی صدر ڈونلڈ
ٹرمپ نے کی ہے۔
کیٹی ملرٹرمپ کے ساتھی اور امیگریشن پالیسی کےحوالے سے سخت موقف رکھنے
والے سٹیفن ملر کی اہلیہ ہیں اور نائب صدر کے ساتھ اکثر سفر کرتی رہتی ہیں۔
وائٹ
ہاوس کی ترجمان کائیلغ میکنی کاکہنا ہے کہ امریکی صدر اور نائب صدر کے
قریب رہنے والوں میں وائرس کی موجودگی سے سوال پیدا ہوتے ہیں کہ آیا صدر
اور نائب صدر اس وائرس سے محفوظ ہیں یا نہیں اس لیے صدر کے تحفظ کیلئے ہم
ایک ایک پہلو کا جائزہ لے رہے ہیں اور حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔
دوسری
جانب امریکی محکمہ محنت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایاگیا ہے
اس وبا کی وجہ سے امریکا میں بے روزگاری کی شرح میں گزشتہ ماہ تک 14اعشاریہ
7فیصد اضافہ ہوچکا ہے جبکہ فروری میں امریکا میں بے روزگاری کی شرح تین
اعشاریہ پانچ فیصد تھی۔
ادھر وائٹ ہاوس کے مشیر برائے معیشت کیون ھیزٹ کہتے ہیں کہ معیشت کے
حوالے سے بدترین خبریں ابھی آنا باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کی
شرح پوسٹ ورلڈ وار کے دس اعشاریہ آٹھ فیصد کا ریکارڈ توڑ چکی ہے۔
رپورٹس
کے مطابق امریکا میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 78,200افراد ہلاک ہوچکے
ہیں۔ اس وقت وہاں رجسٹرڈ کیسز کی تعدادتیرہ لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک
لاکھ تراسی ہزار افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2020/1130472?fbclid=IwAR0mKp7nMvuFpxPMBPh8pGys4zye
HtJWnsAiAqK9OZIWX1zGbuY9Uj_x_EE
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے متمول علاقے ایف سیون
میں ایک سپر مارکیٹ، ریسٹورنٹ اور بیکری کے کچھ ملازمین میں کورونا وائرس
کی موجودگی کے بعدمارکیٹ اور بیکری دونوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
ڈان
اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضلعی ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا نے بتایا ہے کہ کابل
ریسٹورنٹ ، گورمے بیکری اور حاتم سپر مارکیٹ میں کام کرنے والے کچھ
ملازمین میں کوروناوائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ان کو سیل کردیا گیاہے۔
ضلعی
ہیلتھ آفیسر کے مطابق ان افرادمیں کورونا وائرس قریب ہی موجود ایک مسجد
سے منتقل ہوا۔ انہوں نے کہا اسی مسجد کے امام کے اہلخانہ میں بھی دو ہفتہ
قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
چند دن قبل بٹگرام میں ایک بزرگ شخص کاانتقال ہوا اور وہیں ان کی تدفین
ہوئی تھی ان کے کورونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ ان کے انتقال کے بعد آئی جس سے
معلوم ہوا کہ ان میں بھی کورونا وائرس تھا جس کے بعد ان کے اہلخانہ کو ٹریس
کیا گیا۔ اس شخص کا بیٹا ایف سیون کی اسی مسجد کاامام اور قریبی مدرسے
کااستاد تھا۔ امام مسجد کے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن سے فیملی کے سات
افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ مدرسہ اور مسجد کو فوری طور پر
سیل کردیا گیا۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2020/1130454?fbclid=IwAR3aLy_Unvo8p6MXohD9Dzjo48rzKn
g5D1mHERISlHXnEo_gzh7kEOUv5c0
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ یو ٹیوب نے پاکستان کو
اشتہاری گرانٹ میں 50 لاکھ ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ہم نیوز کے
مطابق اس بات کا اعلان یو ٹیوب کے سی ای او نے اس خط میں کیا ہے جو انہوں
نے وزیراعظم عمران خان کو لکھا ہے۔
چینل ذرائع کے مطابق سی ای او یو
ٹیوب نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے
اشتہاری گرانٹ میں 50 لاکھ ڈالرز فراہم کریں گے۔خط میں موقف اختیار کیا گیا
ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوش کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔سی ای او نے
لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں یو ٹیوب پاکستان کی مدد کرے گا۔
انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ آپ کو اپنی مسلسل مدد کی پیشکش کرنا چاہتے
ہیں۔
سی ای او نے وزیراعظم عمران خان کو بھیجے جانے والے خط میں لکھا ہے کہ
صارفین کو غلط اطلاعات سے بچانے کے لیے ایسے تمام مواد کو بھی ہٹا رہے
ہیں۔یو ٹیوب کے سی ای او نے اس عزم کا اظہار اپنے خط میں کیا ہے کہ صارفین
کے لیے درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بناتے رہیں گے۔جنوری 2020 میں
سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سلانہ
اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان سے یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو
آفیسر (سی ای او) سوسن وجوککی نے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں وزیراعظم
کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے سفیر علی
جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کے
لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔اس ملاقات
میں پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے متعلق بھی
بات چیت ہوئی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2020/1130450?fbclid=IwAR08AkHxzg1GSJkURVEoZISlbY9oR
Oz8k6Bk6EDzLGIWTU--Bn7rt_n9byw
کویت(ویب ڈیسک) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے
اثرات کے پیش نظر حکومت نے ملک میں 20 روزہ مکمل کرفیو کے نفاذ کا اعلان
کردیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق کویتی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ دس مئی
کی شام چار بجے سے 30 مئی تک ملک میں مکمل کرفیو ہو گا۔وزیر اطلاعات نے اس
ضمن میں واضح کیا ہے کہ کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز
کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
کویت
کے وزیر اطلاعات نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ گھروں پہ رہیں تاکہ وائرس
کے پھیلنے کے امکانات کم سے کم ہوں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کے وزیر
اطلاعات کا کہنا ہے کہ کرفیو سے متعلق مزید اعلانات جلد کیے جائیں گے۔کویت
میں کورونا وائرس سےاب تک سات ہزار208 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 47
افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔
کویت نے 20 اپریل سے ملک بھر میں 16 گھنٹے کے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا
تھا۔اس دورانیے میں اضافہ بھی کیا گیا تھا تاہم اس دوران شام میں چار بجے
سے شب آٹھ بجے تک کے درمیانی عرصے میں کچھ محکموں و اداروں کو کام کرنے کی
اجازت دی گئی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2020/1130451?fbclid=IwAR3Vgy0OlUOKOHt85JsIT7uB3J7ak5
MggZVjHqbL_WXCMbc54vq2wjZEU9g
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین کے طبی ماہرین کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچ
گئی ہے۔ سات رکنی ٹیم کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں پاکستن کے
ڈاکٹروں کی مدد کرے گی اور انہیں رہنمائی بھی فراہم کرے گی۔ہم نیوز کے
مطابق چین کے شہر شنگھائی سے پاکستان پہنچنے والی چین کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طبی معائنہ کیا گیا اور ان کی اسکریننگ
بھی ہوئی۔
چینل
ذرائع کے مطابق چین کے طبی ماہرین کو قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد اسلام
آباد میں مختص کیے جانے والے ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔عالمی وبا
قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں مہارت رکھنے
والے چینی ڈاکٹروں کی ایک اور ٹیم اس سے قبل 24 اپریل کو اسلام آباد پہنچی
تھی۔
طبی ساز و سامان کے ہمراہ پاکستان پہنچنے والی ٹیم کی قیادت میجر جنرل
ہوانگ کونگڑن کر رہے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے
بتایا تھا کہ دو جہازوں میں پاکستان پہنچنے والی چین کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا
استقبال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کیا تھا۔ہم نیوز نے آئی ایس
پی آر کے حوالے سے بتایا تھا کہ چینی ڈاکٹروں کی ٹیم دو ماہ تک پاکستان
میں قیام کرے گی۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2020/1130452?fbclid=IwAR0RtQneKSTLwZB4GhHKhfKFyMvE
KlWfEJsQdwnU-z4QUv4Gxbv5HCCbRj8
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق
افراد کی تعداد 618 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 474 تک
پہنچ گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 40 لاکھ 12 ہزار سے
تجاوز کر گئی۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,637 افراد میں کورونا وائرس کی
تصدیق اور 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 756
مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے اب تک 9،691 کیسز رپورٹ
ہوئے ہیں۔ پنجاب 10 ہزار 471، خیبرپختونخوا 4,327، بلوچستان 1,876، اسلام
آباد 609، آزاد کشمیر 79 اورگلگت بلتستان میں 421 افراد میں وائرس کی تصدیق
ہوئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 221 اموات ہوئی
ہیں۔ سندھ میں 175، پنجاب میں 191، بلوچستان 24، اسلام آباد 04 اور گلگت
بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار
کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24
گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 982 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ک±ل 2 لاکھ 70
ہزار 25 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔
ادھرعالمی وبا قرار دیے جانے والے
کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 12 ہزار سے
زائد ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس نامی مہلک وبا کے باعث اب تک جہان فانی سے دو
لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کوچ کر چکے ہیں۔
عالمی خبر رساں
ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط
قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 13 لاکھ 85 ہزار سے زائد
افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب
کہ 78 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو
لاکھ 60 ہزارسے زائد ہو گئی ہے جب کورونا نے مزید 244 افراد کی جانیں لے لی
ہیں۔ اس طرح سپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 2 سوسے بڑھ
گئی ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد
دو لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ مزید 369 افراد اپنی جانوں کی
بازیاں ہار گئے ہیں۔ اٹلی میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 30 ہزار 2 سو
سے زائد ہو گئی ہے۔
ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے
بتایا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 11 ہزار
سے زائد ہو گئی ہے جب کہ ملک میں مزید 649 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اعداد
و شمار کے مطابق برطانیہ میں 31 ہزار 2 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو
لبیک کہا ہے۔مغربی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ایک لاکھ 76 ہزار سے
زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق
فرانس میں کورونا سے مزید 278 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد کل تعداد
26 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و
شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 500 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے
متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ترکی میں
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد ہمیشہ کی نیند سو گئے ہیں جس کے
بعد ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔
دستیاب
اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا کے سبب مزید 78 افراد نے دار فانی
سے کوچ کیا ہے جس کے بعد ملک میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار 500
سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ چار ہزار 691 افراد کورونا وائرس
سے متاثر ہو چکے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2020/1130447?fbclid=IwAR09R_IE6lWuxXkmZSGmd-zzaytkL-LT5pzG4sgLvtfY9FBPxLNxrJ3lwtM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو
لے کرقومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستان پہنچ گئی ہے۔
نجی
ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے -8750 فرینکفرٹ سے
64 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسلام آباد
انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ قواعد و ضوابط کے مطابق وطن پہنچنے والے تمام
مسافروں کی سکریننگ کی گئی اور طبی جانچ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی
وزارت صحت کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہ متعین خصوصی ٹیموں کے اراکین
نے تمام مسافروں کو طبی جانچ کے بعد مختص ہوٹلوں میں منتقل کردیا ہے۔
Daily Pakistan , Dated:09-05-20
اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو نے کورونا
وائرس کے دوران لازمی ڈیوٹی کرنے والے محکموں کے افراد کی تنخواہیں بڑھانے
کا اعلان کردیا۔
وزیر
اعظم جسٹن ٹریڈو نے اپنے پیغام میں کہا کہ لازمی سروسز سے تعلق رکھنے والے
افراد اپنی صحت کو خطرے میں ڈال کر ہماری صحت اور ہمارے گھر والوں کو
محفوظ رکھ رہے ہیں اس لیے ان کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں۔ وفاقی حکومت نے
تمام صوبوں اور ریاستوں کے ساتھ تنخواہوں میں اضافے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
وزیر
اعظم جسٹن ٹریڈو نے بتایا کہ کینیڈین حکومت لازمی سروسز سے تعلق رکھنے
والے کم تنخواہ کے حامل افراد کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 3 ارب ڈالر کے
فنڈز مہیا کرے گی۔" کینیڈا کے فرنٹ لائن ورکرز کووڈ 19 کے اثرات کا براہ
راست ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں مقابلہ کر رہے ہیں، ان کا حق ہے کہ ہم
ان کی مدد کریں، اس اقدام کے ذریعے فرنٹ لائن ورکرز کو وہ معاوضہ ملے گا جس
کے وہ مستحق ہیں۔"
https://dailypakistan.com.pk/08-May-2020/1130142?fbclid=IwAR0myJHUEFs9toj4F_4zkahC7MSrs
9tca0IpDH89Y1K-OgPoCZ4c_9m8rnI
نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے مزید 30 جوانوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔
بی
ایس ایف کے ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والے 30 جوانوں میں سے 6
وہ ہیں جو حال ہی میں نئی دلی سے جودھ پور آئے تھے۔ بی ایس ایف کے 24
جوانوں کا تریپورہ میں کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ اب تک مجموعی طور
پر بی ایس ایف کے 223 جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
کورونا
سے متاثر ہونے والے بی ایس ایف جوانوں کو نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ
آف میڈیکل سائنسز، ہریانہ کے جاجھڑ اور اگرتلہ کے گووند بلبھ پنت ہسپتال
میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/08-May-2020/1130143?fbclid=IwAR0lr_q1ZNojlCcoNYDamftFpvwIEG
G_hBL2poQGvXYyin8oT5dBd-IlTk
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جا رہا تھا کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بچوں کی شرح
پیدائش میں بہت زیادہ اضافہ ہو گا لیکن اب یونیورسٹی آف فلورنس کے
سائنسدانوں نے ایک تحقیقاتی سروے کے بعد اس کے برعکس بات کہہ دی ہے۔ میل آن
لائن کے مطابق اس سروے کے نتائج میں منکشف ہوا ہے کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے
بچوں کی پیدائش میں اضافہ نہیں بلکہ کمی واقع ہو گی۔ سروے میں شامل 30فیصد
جوڑوں نے کہا کہ انہوں نے بچہ پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن
اس وباءکی وجہ سے انہوں نے اپنا فیصلہ بدل دیا ہے اور اب تبھی بچہ پیدا
کریں گے جب دنیا کو اس وباءسے نجات مل جائے گی۔باقی جوڑوں میں سے بھی اکثر
کا کہنا تھا کہ وہ اس وباءکی وجہ سے بچہ پیدا کرنے کے فیصلے پر غور کر رہے
ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا کہ ”سروے کے شرکاءمیں سے 58فیصد لوگوں
نے کہا کہ انہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے آنے والے ممکنہ معاشی بحران کے
پیش نظر بچے کی پیدائش ملتوی کی، کیونکہ انہیں خدشات لاحق ہیں کہ عالمی
بحران کی صورت میں ان کے پاس بھی زیادہ رقم نہیں ہو گی اور وہ بچے کی مناسب
دیکھ بھال نہیں کر سکیں گے۔ دیگر لوگوں نے بچہ پیدا کرنے کی منصوبہ بندی
ترک کرنے کی دیگر وجوہات بیان کی۔ سروے میں شامل کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا
کہ کورونا وائرس اورلاک ڈاﺅن کی وجہ سے وہ ایسی ذہنی کیفیت کا شکار ہیں کہ
اس سے ان کی جنسی زندگی پر بہت اثر پڑا ہے اور ان کی جنسی سرگرمی بہت کم ہو
گئی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/08-May-2020/1130115?fbclid=IwAR3kLuSV62AeBV8XrPutD4XG_4N9
Nk_zwoLR1d8wC_OEKZVDNKq3bf3EO2E
جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقی آل راﺅنڈر سولو اینکوینی
بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جنہوں نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت
آنے پر کہا ہے کہ یہ سب میرے ساتھ ہی کیوں ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے
مطابق سولو اینکوینی کورونا وائرس کی وباءکا شکار ہونے والے دنیا کے تیسرے
کرکٹر بن گئے ہیں جبکہ ان سے قبل پاکستان کے ظفر سرفراز اور سکاٹ لینڈ کے
ماجد حق کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔ اینکوینی اس سے قبل ایک
ایسے سنڈروم کا شکار بھی ہیں جس میں مبتلا انسان کی قوت مدافعت ہی اس کے
اعصاب پر حملہ آور ہوتی ہے۔
انہوں نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ”گزشتہ
سال میں ’جی بی‘ سنڈروم کا شکار ہوا اور 10 مہینوں سے اس کیساتھ مقابلہ کر
رہا ہوں لیکن ابھی تک اس کیخلاف نصف کامیابی ہی ملی تھی کہ کورونا وائرس کا
شکار بھی ہو گیا ہوں، مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ سب کچھ میرے ساتھ ہی
کیوں ہو رہا ہے۔“
25 سالہ سولو انکوینی نے 2012ءمیں جنوبی افریقہ
انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور وہ چین سے پوری دنیا میں پھیلنے
والی موذی وباءکورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے تیسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/08-May-2020/1130130?fbclid=IwAR2B2ZavskiU_QTLPUc3SG5iDueNp
LFHMqiheOr4SSJIsNEg6NsOCZnpbJk

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/09052020/p1-lhr025.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/09052020/p1-lhr004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/09052020/p1-lhr007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/09052020/p2-lhr008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/09052020/p2-lhr014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/09052020/P1-Isb-022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/09052020/bp-isb-015.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/09052020/bp-isb-017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/09052020/bp-isb-030.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/09052020/bp-isb-048.jpg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420021&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420022&Issue=NP_PEW&Date=20200509


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420023&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420034&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420024&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420035&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420025&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420036&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420037&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420038&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420059&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420028&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420029&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420039&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420040&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420041&Issue=NP_PEW&Date=20200509


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420031&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107420043&Issue=NP_PEW&Date=20200509


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107419829&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107419834&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107419847&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107419857&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107419862&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107419885&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107419874&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107419888&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107419881&Issue=NP_PEW&Date=20200509

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-09&edition=KCH&id=5173735_40621702

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-09&edition=KCH&id=5174015_74914010
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی
جانے والی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے سب
زیادہ 80یااس سے زائد عمر کے لوگ موت کا شکار ہورہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ
او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 10 سے 19 سال کی عمر کے لوگوں میں ایک
ہزار 803 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جب کہ عمر کے اس حصے میں
تاحال کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔ پاکستان میں 20 سے 29 سال کی عمر کے
لوگوں میں 5 ہزار 545 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔20 سے 29 سال کے
لوگوں میں اگر اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 0.22 فیصد ہے۔عالمی
ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 30 سے 39 سال کی عمر کے لوگوں میں
5 ہزار 439 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔30 سے 39 سال کی عمر
کے افراد میں اموات کی شرح کا جائزہ لیا جائے تو وہ 0.26 فیصد ہے۔رپورٹ کے
مطابق پاکستان میں 40 سے 49 سال کی عمر کے 4 ہزار 129 افراد کورونا وائرس
کا شکار ہوئے ہیں۔40 سے 49 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات
کی شرح 1.88 فیصد ہے۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 50 سے 59
سال کی عمر کے 3 ہزار 837 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ 50 سے 59
سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 3.92 فیصد
ہے۔پاکستان میں 60 سے 69 سال کی عمر کے 2 ہزار 418 افراد میں کورونا وائرس
کی تشخیص ہو چکی ہے۔ 60 سے 69 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے
اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 8.02 فیصد ہے۔پاکستان میں 70 سے 79 سال
کی عمر کے 897 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اگر عمر کے اس
حصے میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 11.07 فیصد
ہے۔پاکستان میں 80 اور 80 سال سے زائد عمر کے 209 افراد کورونا وائرس کا
شکار ہو چکے ہیں جب کہ 80 اور اس سے زائد عمر کے افراد میں کورونا وائرس سے
اموات کی شرح 20.75 فیصد ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2020/1130511?fbclid=IwAR2_Pfu49UBAieIJZjyymtko4NtKMm
H2xXdLS7bZdF-ut2rZ8gCIYh6a65k
ہانگ کانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہانگ کانگ میں محققین نے ایک ریسرچ کے
دوران پتہ لگایا ہے کہ تین ادویات کا مرکب بنا کر استعمال کیا جائے تو یہ
کورونا وائرس کے مریضوں کو جلد صحتیاب کرسکتا ہے۔لانسیٹ جریدے میں چھپنے
والی ہانگ کانگ یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق تین اینٹی وائرل ادویات کا
مرکب سات دنوں میں کورونا وائرس کے مریض کو صحتیاب کرسکتا ہے اور دیگر
ادویات سے دگنا نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
یونیورسٹی ریسرچ میں اس
دوا کو امید قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ
لوپیناویر(lopinavir)ریٹوناویر(ritonavir) اور ریباویرین(ribavirin) کا
مرکب بنا کر استعمال کیاجائے تویہ وائرس کا پھیلاو روکنے، اس کی علامات ختم
کرنے اور جلد صحتیاب ہونے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے اور یہ زیادہ محفوظ
اور زیادہ موثر بھی ہے۔
تحقیق کے مطابق ہانگ کانگ کے چھ مختلف ہسپتالوں میں ایک سو ستائیس
مریضوں کو یہ ادویات دی گئیں اور ان کے نتائج سامنے آنے کے بعد ان ادویات
کو تجویز کیاجارہاہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھرمیں ابھی کورونا وائرس کی
کوئی بھی ایسی دوا یا ویکسین سامنے نہیں آسکی جسے عالمی ادارہ صحت نے اس
مرض سے نجات کیلیے حتمی قرار دیا ہو۔ اس مرض پر قابو پانے کیلئے دنیا
بھرمیں تجربات اور تحقیقات جاری ہیں اور انہی آزمائشوں کے دوران سامنے
آنے والے نتائج کو مریضوں کی جان بچانے کیلئے شیئر کیاجارہاہے۔ تاہم ایسی
تمام ادویات ڈاکٹرز کے مشورے سے ہی استعمال کی جاتی ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2020/1130497?fbclid=IwAR14OjTHofFrkq01i5jqBI4X6K_ZPvM
BYUBclYyOH74lBGCVMrLdIgugbeQ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ
سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ ایک ہزار 80 نئے
کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا سے
متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار
771 ہو گئی ہے جبکہ آج کورونا کے 4 مریض انتقال کر گئے، اس طرح انتقال کر
جانے والوں کی مجموعی تعداد 180 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 ہزار
498 ٹیسٹ کیے جس میں سے 20 فیصد یعنی 1080 کیسز مثبت آئے۔
مراد علی
شاہ نے کہا کہ کراچی میں ایک دن میں 583 کورونا کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی
میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ
کراچی کے ضلع جنوبی میں 143، ملیر میں 133، ضلع شرقی میں کورونا کے 113
نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ضلع وسطی 78، کورنگی 61 اور ضلع غربی میں 55 کیسز
رپورٹ ہوئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ خیرپور کے پیر جو گوٹھ میں 246 کیسز مثبت آئے جس
کے بعد لاک ڈاو¿ن سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سندھ کی صورتحال دیکھ کر
شدید پریشان ہوں، ہمیں خود پر بھی رحم کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں
کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت
ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم لاک ڈاوَن کی فیز ٹو میں داخل ہو گئے ہیں اور
اب ہمیں کورونا سے بچاوَ والی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2020/1130500?fbclid=IwAR18GNe0Gy-rJmx8d6G0ltln_Rt9tWhw3eRsi0rgBS9syez3mGpjxkF1mHk
No comments:
Post a Comment