کتنے فیصد پاکستانی متفق ہیں کہ حکومت کورونا سے اچھی طرح نمٹ رہی ہے ؟ گیلپ کا نیا سروے جاری ::: کورونا کے خلاف پاکستان کی بہترین حکمت عملی پر عالمی اداروں کی شاباش - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Friday, 8 May 2020

کتنے فیصد پاکستانی متفق ہیں کہ حکومت کورونا سے اچھی طرح نمٹ رہی ہے ؟ گیلپ کا نیا سروے جاری ::: کورونا کے خلاف پاکستان کی بہترین حکمت عملی پر عالمی اداروں کی شاباش

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوروناوائرس کے خلاف حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور اسی معاملے پر اب عوامی رائے پر منحصر گیلپ نے اپنا نیا سروے بھی جاری کر دیاہے جس کے مطابق 82 فیصد پاکستانیوں نے اعتماد کا اظہار کیاہے کہ حکومت اس کے پھیلاﺅ سے نمٹ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ اینڈ گیلانی کے حالیہ سروے میں کہا گیاہے کہ مارچ کے بعد سے پاکستانیوں کی شرح میں 22 فیصد اضافہ ہواہے جن کے مطابق پاکستانی حکومت کورونا وائرس سے اچھی طرح نمٹ رہی ہے ، کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت پر اعتماد کی درجہ بندی میں پاکستان کا 17ممالک میں چوتھا نمبر ہے ،

سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مردو خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ” آپ اس باس سے کس حد تک متفق یا غیر متفق ہیں کہ پاکستانی حکومت اچھی طرح کورونا سے نمٹ رہی ہے ؟

اس سوال کے جواب میں 82 فیصد افراد نے اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومت اچھی طرح سے کورونا وائرس سے نمٹ رہی ہے جبکہ 18 فیصد اس بات سے غیر متفق ہیں کہ پاکستانی حکومت اچھی طرح سے کورونا سے نمٹ رہی ہے ۔

دنیا بھر کے نتائج کے مطابق بھارت اور ملائیشیاءکے 91 فیصد لوگوں نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی حکومت کورونا سے نمٹ رہی ہے اور وہ اس پر متفق ہیں ، کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے پاکستانی حکومت پر اعتماد کی درجہ بندی میں پاکستان کا 17 ممالک میں چوتھا نمبر ہے ۔

مارچ کے بعد پاکستانیوں کی شرح میں 22 فیصد اضافہ ہواہے جس کے بعد حکومت پر اعتماد کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 82 فیصد ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل ” ویو ون “ میں صرف 60 فیصد نے اعتمادکا اظہار کیا تھا جبکہ 37 فیصد نے جواب دیا تھا کہ وہ اس بات سے غیر متفق ہیں کہ حکومت کورونا سے اچھی طرح نمٹ رہی ہے تاہم اب ویوتھری میں اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

دنیا بھر کے نتائج کے مطابق بھارت اور ملائیشیاءکے بعد تیسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جہاں 86 فیصد عوام نے اعتماد کا اظہار کیا جبکہ صرف 11 فیصد ایسا سوچتے ہیں کہ حکومت اچھے اقدامات نہیں کر رہے ۔

پانچویں نمبر پر ارجنٹائنا ہے جس کی 81 فیصد عوام نے اعتماد کا اظہار کیا جبکہ 15 فیصد لوگوں نے غیر متفق ہونے کے خیالات ظاہر کیے ، چھٹے نمبر پر فلپائن ہے جس کے 80 فیصد لوگوں کو حکومتی اقدامات پر یقین ہے ۔

روس میں جب عوا م سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات پر اعتماد کے بارے میں پوچھا گیا تو 51 فیصد عوام متفق دکھائی دیئے جبکہ 44 فیصد نے کہا کہ وہ ایسا نہیں سمجھتے کہ حکومت اچھی طرح وبا سے نمٹ رہی ہے ۔

امریکہ میں کیا جانے والے سروے کے نتائج کافی حیران کن ہیں کیونکہ ٹرمپ کی حکومت پر 48 فیصد نے اعتماد اور 48 فیصد نے ہی غیر متفق ہونے کی رائے کا اظہار کیا ۔ سب سے زیادہ غیر متفق عوام جاپان کی ہے جہاں 69 فیصد عوام نے غیر مطمئن ہونے کا جواب دیا جبکہ صرف 19 فیصد ایسے لوگ تھے جن کا جواب یہ تھا کہ وہ متفق ہیں کہ حکومت کورونا کے خلاف اچھی طرح اقدامات کر رہ ہے ۔

https://dailypakistan.com.pk/07-May-2020/1129711?fbclid=IwAR3EbLxZ6pQbonTbr5JE4YlDo_DBD

uQxflS_BvKo4Ykm_SjD6tdEbemxEuw

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P5-Lhr-009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P5-Lhr-009.jpg

 https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-07&edition=KCH&id=5171314_47248687

No comments:

Post a Comment