کورونا وائرس سے دنیا میں2 لاکھ 38 ہزاراموات، 33 لاکھ 37 ہزارسے زائد متاثر ::: پاکستان میں ڈاکٹرز سمیت 444 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ::: پاکستان میں اموات 440 تک پہنچ گئیں ، امریکا میں ایک روز میں مزید1691 افراد ہلاک ::: 15 ہزار پاکستانی واپس آگئے، کتنے لاکھ واپس آنا چاہتے ہیں؟ - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Sunday, 3 May 2020

کورونا وائرس سے دنیا میں2 لاکھ 38 ہزاراموات، 33 لاکھ 37 ہزارسے زائد متاثر ::: پاکستان میں ڈاکٹرز سمیت 444 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ::: پاکستان میں اموات 440 تک پہنچ گئیں ، امریکا میں ایک روز میں مزید1691 افراد ہلاک ::: 15 ہزار پاکستانی واپس آگئے، کتنے لاکھ واپس آنا چاہتے ہیں؟

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کل سے ٹائیگر فورس پورے ملک میں نظر آئے گی۔وزیر اعظم عمران خان سے ان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو سندھ حکومت کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ٹائیگر فورس کے معاملے پر تعاون کے لیے تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کل کراچی سے خیبر تک ٹائیگر فورس میدان میں نظر آئے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں خود زلزلے اور سیلاب کے دوران دیہاڑیاں لگاتی رہی ہیں۔ تاہم 10 لاکھ نوجوانوں کے جذبے کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/03-May-2020/1128081?fbclid=IwAR0IcTEdwpNMpvt1swA7_1-9tIVUT7

OMu1gw7H2uxITccMIIOMjHPStD-hs

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکٹرانک میڈیا کے بڑے ادارے سٹی گروپ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اپنے ہیڈ آفس کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سٹی گروپ کے سی ای او محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے پیر کی شام سے اپنا ہیڈ آفس تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے تمام ضروری آپریشنل چیزیں دوسری جگہ منتقل کردی ہیں تاکہ سکرین چلتی رہے۔

انہوں نے بتایا کہ سٹی گروپ کا 90 فیصد سٹاف گھر سے کام کرے گا۔ " ہم اس وقت  اپنے فیلڈ سٹاف کی حفاظت اور ان کی نقل و حرکت کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

خیال  رہےکہ سٹی گروپ میں 24 نیوز، سٹی 42 لاہور، روہی ٹی وی ، یوکے 44 اور سٹی 41 فیصل آباد شامل ہیں۔ یہ  تمام چینلز لاہور میں قائم ہیڈ آفس سے آپریٹ کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں سٹاف ایک ہی بلڈنگ میں موجود ہوتا ہے۔ سٹی گروپ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا پہلا ادارہ ہے جہاں  سب سے پہلے کورونا کا کیس سامنے آیا تھا اور اب تک گاہے یہاں سے کورونا کے کیسز سامنے آتے ہی رہتے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/03-May-2020/1128084?fbclid=IwAR176BdUwsZ6ljeJB49kHFaD9npe4_

Xma_6Eb2yviJf1-nXBC_EXYRer1v0

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ میں کورونا وائرس نےفرنٹ لائن پر کام کرنےوالے ایک اورپاکستانی ڈاکٹرکی جان لے لی۔ڈاکٹر فرقان علی صدیق چھ ماہ پہلےپاکستان سے انگلینڈمزیدٹریننگ کے لئے آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑنے والے  ایک اورپاکستانی  ڈاکٹر موذی مرض کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے۔54 سالہ ڈاکٹر فرقان علی صدیقی نے1991 میں ڈاو میڈیکل کالج  کراچی سے ایم بی بی ایس کیا تھا جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کیلئے انگلینڈ چلے گئے تھے۔

انگلینڈ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ واپس پاکستان چلے گئے تھے تا کہ اپنے والدین اور ملک کی خدمت کر سکیں۔۔چھ ماہ پہلے وہ واپس انگلینڈ مزید ٹریننگ کی غرض سےآئے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ بھی کوواڈ وائرس کا شکار ہو گئے اور فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے ۔

 خیال رہے برطانیہ  دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہونے والے ممالک میں شامل ہے جہاں اب تک  ایک لاکھ بیاسی ہزار افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ 28ہزار 131افراد اس وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سیکڑوں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

 خیال رہے ڈاکٹر فرقان سے قبل پاکستانی نژاد ڈاکٹر میمونہ رانا بھی کووڈ انیس کا شکار ہو کر دارفانی سے کوچ کرچکی ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/03-May-2020/1128050?fbclid=IwAR1250GIAluviYiU-T95MqP3J09zcUdCdjs27WZJx0utHrSRdXZruQWpf7g

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث عائد کردہ موجودہ پابندیاں 9 مئی تک نافذ رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث عائد کردہ موجودہ پابندیوں کا 9مئی تک اطلاق رہے گا، 9 مئی سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے، قومی رابطہ کمیٹی 9 مئی کے بعد کی حکمت عملی سے متعلق فیصلہ کرےگی۔

اسد عمر نے کہا گزشتہ چند دنوں میں کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہوا ہے جو اچھی خبر نہیں ہے، ہلاکتوں کی سرخ لکیر عبور ہوچکی ہے اور روزانہ 24 اموات ہورہی ہیں لیکن آبادی کے تناسب کے حساب سے پاکستان میں یہ شرح کم ہے، ابتدائی دنوں میں سب سے زیادہ اسپین میں ہلاکتیں ہوئیں، اور پاکستان میں 10 لاکھ شہریوں میں سے 2 افراد ہلاک ہوئے، اللہ کا کرم ہے، پاکستان میں بیماری اتنی مہلک ثابت نہیں ہوئی جتنی یورپ میں ہوئی۔ امریکا میں 58 گنا اور برطانیہ میں 124 گنا زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا سے زیادہ لوگ ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم ٹریفک کو اجازت دیتے ہیں، کورونا سے اموات کو صفر کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جو انسانوں کے لیے اتنے زیادہ مہلک ہوں گے جو کوئی برداشت نہیں کرسکتا، معاشی طور پر حکومت کو آمدنی میں 119 ارب روپے کا نقصان ہوا، 10 لاکھ چھوٹے ادارے ہمیشہ کے لیے بند ہوسکتے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/03-May-2020/1128074?fbclid=IwAR0aG_iqZLXC8hAGVjeH4BAQBZAjfe

_AafmCfB20QuQgvJg1TDDRxQOHwRw

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے بچائو کے اقدامات کے پیش نظر سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی ایوی ایشن ”گاکا“ نے لاک ڈاون کے دوران سفر کرنے والوں کےلئے قوانین مزید سخت کر دیئے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے ہر مسافرکو کورونا کا مشتبہ مریض سمجھنے کی ہدایت کی گئی ہے،کورونا کی منفی رپورٹ کے بغیر کوئی مسافر سعودی پرواز پر سوار نہیں ہوسکے گا۔

اگر کسی مسافر میں کورونا کی ظاہری علامات ہوئیں تو اسے جہاز میں ہی آئیسولیٹ کیا جائے گا،اس کے علاوہ تمام مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھی لازم قرار دے دیا ہے جس میں بتانا ہوگا کہ مسافر کبھی کورونا کا شکار ہوا یا نہیں، تمام مسافر پرواز میں ماسک پہنیں گے ، عمل نہ کرنے والوں کیخلاف ائیرپورٹ پر ہی کارروائی ہوگی۔

https://dailypakistan.com.pk/03-May-2020/1128041?fbclid=IwAR0rOYUulYd7UvkpgPVGlY9cSqiJJJ9

R2m8fE1KxYAng7uEVD5Oa8LiLCU

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی جانب سے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات نےبھی  بڑی پیشرفت کااعلان کرتے ہوئے علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا۔

العربیہ کے مطابق  متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن ہندالعتیبہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردعویٰ کیاہےکہ ابو ظہبی کےریسرچ سینٹر نے کوروناوائرس کاعلاج دریافت کرلیاہے

ان کا مزیدکہناتھاعرب امارات کا طریقہ علاج کورونا کے خلاف عالمی جنگ میں گیم چینجر ہوگا، ابوظہبی کے اسٹیم سیلز سینٹر نے کورونا وائرس کے خلاف علاج کا جدید طریقہ وضع کیا،کورونا مریض کے خون سے لیے گئے اسٹیم سیلز سے وائرس کا علاج ہوگا۔

انہوں نے کہااسٹیم سیلز کو سانس کے ذریعے مریض کے جسم میں داخل کیا جائے گا، جس سےمریض کے پھیپھڑےٹھیک ہو کر فعال ہوجائیں گے اورمریض کا مدافعتی نظام بھی منفی ردعمل ظاہر نہیں کرے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹیم سیلزطریقہ علاج کا ابتدائی کلینیکل ٹرائل کامیاب رہاہے، اسٹیم سیلز کا طریقہ 73 مریضوں پر کامیابی سے آزمایاگیااورکوئی منفی ردعمل ظاہر نہیں ہوا۔

ڈائریکٹر کا کہنا تھااسٹیم سیلز سے کرونا وائرس کے مریض زندگی کی بازی نہیں ہاریں گے، عرب امارات میں کرونا علاج کے لیے 60 نمایاں اسٹیڈیز پر کام ہو رہا ہے اور حکومت کرونا کے علاج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/03-May-2020/1128044?fbclid=IwAR3bmvC53hUdTSnymqEmUI9RSK35

qv6ALzqx8w-l4G-YGHYIBySYRNtGIfE

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں 14 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 24 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 14 لیڈی ڈاکٹرز اورسٹاف کے 10 ارکان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پروانشل ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہسپتال کا گائنی بلاک فی الفور 14 دن کےلئے بند کیا جائے اور ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق ڈس انفیکٹ کرکے کھولا جائے۔ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس، اوٹی ودیگر سٹاف کو آئیسولیٹ کیا جائے، 20 اپریل کے بعد گائنی وارڈ میں آئے مریضوں کا ڈیٹا محکمہ صحت کو دیا جائے۔

پراونشل ڈاکٹرز نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، اوٹی ودیگر سٹاف کے سیمپلز لے کر ٹیسٹ کیے جائیں، وارڈز دوبارہ کھولنے سے پہلے ڈاکٹرز، دیگر ملازمین کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں۔

https://dailypakistan.com.pk/03-May-2020/1128037?fbclid=IwAR1T6ugYfKlu8wH-zoh9gFM9kza94w4YE4Jj8RNAkutuoEa8ynf8VyLcPiY

برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن ) یورپی ملک بیلجیم میں 2 پاکستانی انتقال کرگئے جن میں سے ایک کی موت کورونا وائرس کے باعث ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر پشاور سے تعلق رکھنے والے پرویز خان کو دل کا دورہ پڑا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ پنجاب کے سید گل باز شاہ کا انتقال کورونا سے ہوا جن کا تعلق حسن ابدال سے تھا۔دونوں افراد کا انتقال جمعرات کو ہوا ہے تاہم ہسپتال نے دونوں میتیوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے کلیئر نہیں کیا۔دونوں افراد کی میتوں کو پیر یا اس کے بعد کلیئرکیا جائے گا۔

دوسری جانب بیلجیم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 62 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد جاں افراد کی تعداد 7765 ہوگئی۔بیلجیم میں لاک ڈاو¿ن میں نرمی سے عوامی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے اور 24 گھنٹوں میں مزید 485 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مریضوں کی تعداد 49517 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی کئی پاکستانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں جن میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/03-May-2020/1128038?fbclid=IwAR0C8rbqRstO2u6t3jKXUyfipWNSRh-TMvPiH4RvY-Si4z8FT8KAnLYf2B8

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 440 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 103 تک پہنچ گئی ،ادھرامریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 691 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 989 کیسز اور 23 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 4 ہزار 817 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے اب تک 7 ہزار 106 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 7 ہزار 102، خیبرپختونخوا 2,907، بلوچستان 1,172، اسلام آباد 393، آزاد کشمیر 67 اورگلگت بلتستان میں 356 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 172 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 122، پنجاب میں 120، بلوچستان 19، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 164 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کل 1 لاکھ 93 ہزار 859 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

ادھر کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 700 سے بڑھ گئی جبکہ 34 لاکھ 84 ہزار 176 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 11 لاکھ 21 ہزار زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 691 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 67 ہزار 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 7 سو سے زائد ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 621 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 131 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے۔سپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 276 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 100 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 474 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 28 ہزار 710 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے۔فرانس میں بھی کورونا نے مزید 166 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 760 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 78 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی۔

ایران میں کورونا نے مزید 65 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ایران میں کورونا سے اب تک 96 ہزار448 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/03-May-2020/1128036?fbclid=IwAR2K3LGOM60U6QDwaE0bzHMKTuTi

6nuprxL1de8kcegFuU8vOZbJ4lCVlls

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک 38 ممالک سے 15 ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جاچکا ہے جبکہ ایک لاکھ پاکستانی واپسی کے انتظار میں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے بتایا  کہ اس وقت 88 ممالک میں پاکستانی موجود ہیں جو واپس آنا چاہتے ہیں، سعودی عرب سے 15 ہزار لوگ واپس آنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خصوصی پرواز چلانے کیلئے متعلقہ ملک کے سفیر سے رابطہ ہوتا ہے ، وہ سفیر ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ کون لوگ خصوصی پرواز کے ذریعے واپس جائیں گے اس لیے پاکستان  واپسی کے خواہشمند شہری متعلقہ سفارتخانے کی فہرست میں اپنا نام رجسٹرڈ کروائیں۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ آج سے 10 مئی کے درمیان 30 مزید پروازیں شروع کی جارہی  ہیں، پاکستانی شہریوں کو  واپس لانے کےلیے بہترین حکمت عملی سے کام کیا جارہا ہے۔ خصوصی پروازوں کے لیے مسافر ویب سائٹ سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ مسافر دیگر اطلاعات کے ذرائع پر یقین نہ کریں جبکہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر کوئی بھی مسافر شکایت درج کرا سکتا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127704?fbclid=IwAR2vOfDPrkmgnAbx0w6FZNNJOAG0

aLh-n-2cDEO5VFQyMjhDd9dakDwpUOE

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں اب تک 432 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس وبا کا شکار ہونے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد خیبر پختونخوا میں ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 15 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 432 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ افراد خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہوئے ہیں جہاں یہ وبا 172 لوگوں کی جانیں لے چکی ہے۔  سندھ میں کورونا کی وجہ سے 122 ، پنجاب میں 115 ، بلوچستان میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

 آزاد جموں و کشمیر وہ واحد جگہ ہے جہاں ابھی تک کورونا کی وجہ سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی ۔ یہاں اب تک کورونا کے 66 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 43 لوگ صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں ۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127732?fbclid=IwAR24f5fCrTlbsuEeyovWZGixf_-0TRZr7nE5zO8NWnhfduDZZBRJHpZPU5s 

 https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-03&edition=KCH&id=5166776_39301915

 

 https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107402936&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-03&edition=KCH&id=5166887_75199297

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-03&edition=KCH&id=5166912_70610751

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/P6-ISB-007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/P6-ISB-007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P07-LHR-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P07-LHR-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P07-LHR-018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P07-LHR-018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/P1-ISB-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/P1-ISB-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/P1-ISB-030.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/P1-ISB-030.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/P1-ISB-013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/P1-ISB-013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/P1-ISB-020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/P1-ISB-020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/P1-ISB-016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/P1-ISB-016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/p2-isb-018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/03052020/p2-isb-018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P06-LHR-020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P06-LHR-020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P06-LHR-033.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P06-LHR-033.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P06-LHR-001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P06-LHR-001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P06-LHR-012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P06-LHR-012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P2-LHR-033.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P2-LHR-033.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-027.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-027.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-046.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-046.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-047.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-047.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-048.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-048.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-045.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-045.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-011.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-011.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-028.jpg

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403154&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403166&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403143&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403098&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403099&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403088&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403100&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403101&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403102&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403103&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403105&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403090&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403089&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403126&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107402978&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107402954&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107402951&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107402962&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107402953&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107402908&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107402927&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107402924&Issue=NP_PEW&Date=20200503

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملیریا کی دوا ’ہائیڈروکسی کلوروکوئین‘ کے متعلق خوشخبری سنائی تھی کہ یہ کورونا وائرس پر بہت مو¿ثر ثابت ہو رہی ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد مختلف ممالک میں اس دوا کے ٹرائیلز شروع کیے گئے لیکن اس کے مریضوں پر سنگین نقصانات سامنے آنے پر اس کا استعمال ترک کر دیا گیا۔ اب امریکہ میں بھی سائنسدانوں کی دو ٹیموں نے اس دوا کے تجربات کے خوفناک نتائج بتا دیئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف لیون کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے 90مریضوں اور میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل کے ماہرین نے 40مریضوں پر اس دوا کے تجربات کیے۔

نتائج میں ماہرین نے بتایا ہے کہ جتنے مریضوں کو ہائیڈروکسی کلوروکوئین دی گئی ان میں سے 90فیصد دل کے انتہائی سنگین عارضے ’ہارٹ ارتھمیا‘ (Heart arrhythmia)میں مبتلا ہو گئے۔ یہ ایسا خطرناک عارضہ ہے کہ اچانک دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے اور مریض کی موت ہو سکتی ہے۔ سویڈن، برازیل اور دیگر کئی ممالک میں اس وجہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کی اموات ہونے کی رپورٹس بھی ماہرین دے چکے ہیں۔ دیگر ممالک کے ماہرین کی طرح ان امریکی ماہرین نے بھی بتایا ہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئین کا کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے فائدہ نہ ہونے کے برابر جبکہ نقصان انتہائی سنگین سامنے آیا ہے چنانچہ انہوں نے اس دوا کا استعمال ترک کر دیا ہے اور باقی ممالک کو بھی یہی ہدایت کریں گے کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں پر اس دوا کا تجربہ مت کریں۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127706?fbclid=IwAR1krhdB4qfCtM7oTiJ_SI1rRmAmqGa

RY-6FX4TbL4MHyEx_RyWluFiC3FQ

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس علامات ختم ہونے کے بعد کتنے دن تک مریض کے جسم میں باقی رہ سکتا ہے؟ سنگاپور سے اس حوالے سے ایسی خبر آ گئی ہے کہ آدمی سن کر ہی پریشان ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق سنگاپور میں ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں مریض کی کورونا وائرس کی علامات ختم ہونے کے 5ہفتے بعد تک اس میں وائرس موجود رہا۔ اس 42سالہ مریض کا نام چارلس پگنل تھا جس میں کورونا وائرس کی تصدیق 4مارچ کو ہوئی اور اسے ہسپتال داخل کیا گیا۔

چارلس میں کھانسی اور بخار کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جو ہسپتال داخل ہونے کے دو دن بعد ختم ہو گئیں اور وہ بظاہر صحت مند ہو گیا لیکن اس کے بعد ڈاکٹر پانچ ہفتے تک اس کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرتے رہے اور ہر بار اس کے جسم میں وائرس کی تصدیق ہوتی رہی۔ بالآخر 11اپریل کو اس کا ٹیسٹ منفی آیا۔ تسلی کے لیے ڈاکٹروں نے اسی روز اس کا دوبارہ ٹیسٹ کیا اور جب وہ بھی منفی آیا تو اسے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا۔ اس مریض کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹروں نے متنبہ کیا ہے کہ اگرچہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے لیکن اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کورونا وائرس مریض کی علامات غائب ہونے کے مہینوں بعد تک بھی اس کے جسم میں موجود رہ سکتا ہے۔ چنانچہ اس حوالے سے صحت مند ہونے والے لوگوں کو بھی بہت احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ علامات غائب ہونے کے بعد بھی ان سے دوسروں کو وائرس لاحق ہو سکتا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127708?fbclid=IwAR0qMteYpI-RFfkGOiOxnVQaydsgzYBmi-tcRZG-Ipvx61EGCRDJNqt_tzc

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں لیکن جاپان نے اس حوالے سے جو انتظام کر رکھا ہے، سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ڈیلی سٹار کے مطابق جاپان میں حکومت نے ہوٹلوں میں قرنطینہ سنٹرز قائم کر رکھے ہیں اور وہاں انسانی عملے کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کی جگہ مہمانوں(مریضوں) کی خدمت کے لیے روبوٹس تعینات کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز دارالحکومت ٹوکیو کے اپا ہوٹل اینڈ ریزارٹ میں اس نوع کے قرنطینہ سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔ یہ افتتاح ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیکے نے کیا۔ افتتاح کے بعد گورنر یوریکو نے کمروں میں خدمت پر مامور روبوٹس کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ جاپانی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ایک روبوٹ نے گورنر یوریکو سے کہا ”میں آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔“ اس کے جواب میں گورنر نے کہا ”آئیں ہم مل کر اس وباءکو روکنے جدوجہد کریں۔“

رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت نے ہسپتالوں اور طبی عملے کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہوٹلوں میں قرنطینہ سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان سنٹرز میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایسے افراد کو رکھا جائے گا جن میں علامات زیادہ سنگین نہیں ہوں گی۔ جن میں علامات سنگین ہوں گی انہیں ہنوز ہسپتالوں میں ہی زیرعلاج رکھا جائے گا۔ ان ہوٹلوں میں صفائی کرنے والے ورکرز، ویٹرز اور دیگر ایسے سٹاف کی جگہ روبوٹ تعینات کیے گئے ہیں جنہیں مریضوں کے ساتھ رابطہ کرنا پڑسکتا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127712?fbclid=IwAR0BIu2nnZrbw-Q9eJzxWrnSdO8JA54yzQJN5xlNX0FQgBsthUUZEoXBvYs

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے کورونا کے مریضوں پر کلوروکوائن اوراس سے اخذ کردہ ایک اور دوا ہائیڈروکسی کلوروکوائن کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے اسے سخت مضر قرار دیدیا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈی آر اے پی) نے خبردار کیا ہے کہ کلورووکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کے انتہائی خطرناک سائیڈ افیکٹس ہیں جن میں گردوں کا نظام، جگر اور قلب کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس کا استعمال جھٹکوں اور دوروں کی وجہ بنتا ہے اور خون میں شکر کی مقدار کو یکدم گھٹا سکتا ہے۔

اس بنا پر مجاز ادارے نے کورونا سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو ازخود یہ دوا لینے سے بھی خبردار کیا ہے۔ یہ دونوں ادویاتی مرکبات ایک درخت سے حاصل کئے جاتے ہیں اورکونین کے شکل میں صدیوں سے ملیریا کے خلاف استعمال ہورہے ہیں۔ ان مرکبات میں کلوروکوائن (سی کیو) اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن (ایچ سی کیو) سرِ فہرست ہیں۔

فرانس اور چین میں کووڈ 19 کے خلاف ان ادویہ کے بعض فوائد سامنے آئے تھے، اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ’خدا کا تحفہ‘ قرار دیا تھا۔اس دوران خود امریکی ماہرین نے بھی صدر کو خبردار کرنے کی کوشش کی اور اس کی افادیت پر سوالات اٹھائے لیکن امریکی حکومت نے دنیا بھر سے کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن وسیع مقدار میں خریدی اور جمع کرلی تھی۔

تاہم پاکستان میں بھی اس کے انتہائی منفی نتائج سامنے آئے ہیں، اس سے قبل حکومتِ پاکستان نے دوست ممالک کو کلوروکوائن کی فروخت کرنے کی اجازت دیدی تھی۔واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ اور طبی حلقوں میں بھی اس دوا کو کووڈ 19 کے مرض کے خلاف مو¿ثر قرار دیا جارہا تھا۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127650?fbclid=IwAR3dghsgp6hxCm4OCMNp3WVOs7O

48yIQcPTlSHsi5ArsdpuH1GvpyMaDsmo

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اردن میں سعودی عرب کے سفیر نائف السدیری اتوار کے روز کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فلسطینی عوام کے لیے سعودی امداد پیش کریں گے۔ امداد کی مالیت ایک کروڑ ریال سے زیادہ ہے۔ اس میں طبی مشینوں اور لوازمات پر مشتمل 12 آئیٹم شامل ہیں۔ یہ ساز و سامان سعودی عرب کے علاوہ یورپ اور چین سے درآمد کیا گیا ہے۔اس امداد کا مقصد فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ، فلسطینی وزارت صحت کی قدرت میں اضافہ کرنا ہے۔

مذکورہ امداد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر دی جا رہی ہے۔عمان میں سعودی سفارت خانے میں منعقد ہونے والی تقریب میں فلسطینی قومی فنڈ کے ڈائریکٹر وزیر رمزی خوری ، اردن میں فلسطینی سفیر عطا اللہ خیری اور اردن میں شاہ سلمان امدادی مرکز کی شاخ کے ڈائریکٹر سعود بن عبدالعزیز الحزیم بھی شریک ہوں گے۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127699?fbclid=IwAR0j3Y9ol_j2BgFCzPvCpYYKt2hkYFtB

NPJ9Vz8llR3pxT4atGRBUyc0_w

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاﺅن میں غریب افراد میں راشن تقسیم کیا اور شہریوں سے خطاب بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے جناح کمپلیکس کرکٹ سٹیڈیم میں100 متاثرین میں راشن تقسیم کیا،جبکہ مزید 900 گھرانوں میں ضلعی انتظامیہ خضدار کی مدد سے راشن تقسیم کیا جائے گا۔

انہوں نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے، اس وقت بلوچستان کے لوگوں نے انہیں بہت پیار دیا، اس لئے اب ان کا حق بنتا ہے کہ وہ بلوچستان کے عوام کی مدد کریں۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی جانب سے مزید امداد بھی تقسیم کی جائے گی اور وہ مستقبل میں بلوچستان کا دورہ کرتے رہیں گے۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127695?fbclid=IwAR3TO2dcTSxWLEC9pl51EU6Ku_Qx

pM6weuXn62AeQ5BTUzQKbLIPpitMRck

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی، کینیڈا اور امریکا کے کچھ علاقوں سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کیے گئے لاک ڈاون میں یا تو نرمی کردی گئی ہے یا پھر نرمی کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس پرعالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر تنبیہ کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ دنیا لاک ڈاون میں احتیاط اور آہستگی کے ساتھ نرمی کرے اور ساتھ ہی وبا کے دوبارہ سراٹھانے کے لیے بھی تیاررہے۔

عالمی ادارے کےڈاکٹر ریان کے مطابق کورونا کی شدت اگر کم ہورہی ہے تو بھی احتیاط لازم ہے ۔ لوگ صحت، صفائی اور سماجی دوری کے ضوابط پر ابھی عمل پیرا رہیں جبکہ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔

دوسری جانب بی بی سی کے مطابق  عالمی ادارہِ صحت کا کہنا ہے کہ انھوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے ردِعمل میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا تھا۔تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر تدروس آدہانوم غبریسس کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے 30 جنوری کو اسی ایک عالمی صحتِ عامہ کی ہنگامی صورتحال کہہ دیا تھا جس کے بعد ساری دنیا کے ممالک کے پاس اپنا ردِعمل مرتب کرنے کے کافی وقت تھا۔اس وقت چین کے بارے صرف 82 مصدقہ کیسز اور صفر اموات تھیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار کورونا وائرس کے پھیلاو کی ذمہ داری چین کے ساتھ عالمی ادارہ صحت پر بھی ڈال چکے ہیں۔ امریکی صدر کا موقف ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے جانبداری دکھائی اور دنیا کوکورونا وائرس کے خطرے سے بروقت آگاہ نہیں کیا۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127679?fbclid=IwAR0KUmG3EYF4lyxpmGd0Gp-oEQjwoC480Ju_SF1yRp532MXSIkfKAmYz4Aw

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج پر مامور فرنٹ لائن پر موجود ہیلتھ پروفیشنلز بھی اس خطرناک مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔ملک بھر میں ڈاکٹرز سمیت 444 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 10 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سب سے زیادہ سندھ میں3ڈاکٹرز، گلگت بلتستان2، پنجاب2، بلوچستان، اسلام آباد، اور خیبرپختونخوا میں بالترتیب ایک ایک ڈاکٹر فرائض کی آدائیگی کے دوران جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق متاثر ہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز سے یہ وائرس ان سے رابطے میں رہنے والوں میں بھی منتقل ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں وائرس کا نشانہ بننے والے ہیلتھ پروفیشنلز میں 18 ڈاکٹرز10 نرسز اور 13 دیگر شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اسلام آباد میں متاثرہ41 ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز اسلام آباد کے اسپتالوں میں تعینات تھے جن سے رابطے میں رہنے والے 180 افراد کی نشاندہی ہوئی ہے اور انہیں فوری طور پر قرنطینہ کیا گیا ہے اور ان کی جانچ کے لیے نمونے بھی حاصل کیے ہیں۔

ان نمونوں میں سے 172 افراد کے نمونوں کی تشخیص ہو چکی ہے جن میں سے 10 افراد میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے جبکہ 8 نمونوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ34 ہیلتھ وکرز ایسے ہیں جو اپنے گھروں یا دیگر جگہوں پر آئیسولیٹ ہیں۔دو ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 4 ہیلتھ پروفیشنلز کی صحت بہتر ہونے کے بعد انہیں اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے کہ جبکہ ایک ہیلتھ ورکر جاں بحق بھی ہوا ہے۔

وزارت قومی صحت کی رپورٹ کے مطابق مہلک وبا سے ابتک 216 ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں، اسی طرح 67 نرسسز اور161 طبی عملہ کے اراکین بھی کوروناکا شکار ہوئے ہیں۔طبی عملے میں سب سے زیادہ اڑتیس افراد خیبرپختونخوا میں جبکہ سندھ میں33، پنجاب23، بلوچستان 35، گلگت بلتستان 16، اسلام آباد میں تیرہ اور آزاد کشمیر میں تین افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا محکمہ صحت نے طبی عملے کےتیزی سےکورونا وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک ایک سو تین ہیلتھ ورکرز میں وبائی مرض کی تشخیص ہوچکی ہے۔پشاور کے تین بڑے اسپتالوں کا صحت عملہ بھی کورونا کا شکار ہے ،اسٹاف کے 24 کیسز کے ساتھ لیڈی ریڈنگ اسپتال سب زیادہ سے متاثر ہے، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے متاثر طبی عملے کی تعداد 14 اورخیبر ٹیچنگ میں 15 ہوگئی ہے۔

طبی عملے کے 583 کلوز کانٹیکٹ افراد کی نشاندہی پر 407 افراد کو قرنطینہ کردیا گیا، جن میں 45 مثبت آئے محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق اب تک 20 صحت اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ڈاکٹر جاوید کورونا کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے ہیں دوسری جانب پشاور سے اب تک نجی چینلز کے تین صحافیوں بھی کورونا پازیٹیو آچکے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127663?fbclid=IwAR3RHFz6dnQZjcYpCD70xWYJXdT1x

42ItuuCfTowwXtjtyM_cBoT6tZsiRs

لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی وزارت داخلہ نے وہاں پھنسے 193 پاکستانیوں کو واہگہ پہنچنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باوجود اندرون ملک سفر کی خصوصی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں کی طرح بھارت میں بھی لاک ڈاو¿ن ہے،عوام کے لیے بین الاضلاعی و ریاستی سفر پر بھی پابندی ہے تاہم بھارتی وزارت داخلہ نے وہاں پھنسے 193 پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر تک پہنچنے کے لیے سفر کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام پاکستانی بھارت کے مختلف شہروں سے الگ الگ گاڑیوں میں واہگہ بارڈر پہنچیں گے، جہاں سے سے 5 مئی کو پاکستان میں داخل ہوں گے۔

چینل ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستانی شہریوں کو جوکہ مختلف شہروں میں مقیم ہیں انہیں واہگہ اٹاری بارڈر تک سفرکی اجازت دے دی ہے جبکہ بھارتی امیگریشن اورکسٹم حکام کواس بارے آگاہ کردیا گیا ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں سے پاکستانی شہری اپنے طور پر الگ الگ گاڑیوں سے واہگہ بارڈر پہنچیں گے، بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنو سے 5 ، بجنور سے 6، رائے بریلی، آگرہ، رام پوراور کوشامبی سے 3،3، ریاست گجرات کے شہر احمدآباد سے 12، آنند گجرات سے 3، ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال سے 5، برہان پورہ سے 3، اندو مدھیہ پردیش سے33، ریاست مہارشٹرا کے شہر ناگ پور سے 49، جالگاوں سے 7، کولہاپورسے 3 اور ممبئی سے 9 کے علاوہ نئی دہلی، جے پور اور رائے پور سے 9،9، فیروزپورسے 3، لدھیانہ سے ایک، گروگرام ہریانہ 4، جودھ پور سے ایک ، کوٹا سے 3 جب کہ کولکتہ سے 2 پاکستانی شہری واپس وطن پہنچیں گے۔

بھارت سے واپس آنے والے تمام پاکستانیوں شہریوں کی اسکریننگ اورکورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے اور انہیں لاہورمیں بنائے گئے مختلف قرنطینہ مراکزمیں رکھا جائے گا، اس سے قبل 17 اپریل کو بھارت سے 41 پاکستانی واپس لوٹے تھے جن سے میں سے 2 خواتین سمیت 5 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان اوربھارتی حکام نے سرحد پراپنے اپنے امیگریشن اور کسٹم عملے کے بھی ٹیسٹ کیے تھے۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127666?fbclid=IwAR38N37J9AYYD1iggOnxtrmNZ7sQQY

ClY43DdKYnkiNVv67YJ_3XkNRp1ro

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ( پی کے ایل آئی) میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈ کم پڑ گئے، ہسپتال انتظامیہ نے مزید مریضوں کو لینے سے انکار کردیا ہے۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں اب تک 125 مریض زیر علاج رہ چکے ہیں، اسوقت 78 مریض ہسپتال میں موجود ہیں جبکہ کورونا وارڈ میں 75مریضوں کو رکھنے کی گنجائش تھی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت اضافی بیڈز کے ساتھ 78 مریضوں کا علاج جاری ہے، لیکن اب پی کے ایل آئی میں مزید مریض رکھنے کی گنجائش نہیں ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127686?fbclid=IwAR0e6tPweQKtC9IPAPhaFOUdfEXnIrB

rRiN1X2e4iZvExedY3TqnpX1VkAg

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے  656  کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی مجموعی تعداد18  ہزار770  ہوگئی ہے۔ ایک دن کے دوران پاکستان میں کورونا کے  سبب 15  افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد  432 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 4 ہزار  753  افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔  حکومت کی جانب سے کورونا کی تشخیص کیلئے ٹیسٹوں کی رفتار میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ، ایک دن کے دوران پاکستان بھر میں  9  ہزار 164  لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 93  ہزار 859  ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

پاکستان میں کورونا کے کیسز میں سندھ نے پنجاب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 7  ہزار 102  ہوگئی ہے جبکہ پنجاب میں کورونا کے 6 ہزار 854  کیسز سامنے آئے ہیں۔ ۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے 2 ہزار 907  ، بلوچستان میں ایک ہزار 136  ، گلگت بلتستان میں  340  ،  اسلام آباد میں 365   اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 66 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عالمی صورتحال

کورونا کی وبا اب تک دنیا کے ہر کونے تک پھیل چکی ہے ، کوئی ملک ایسا نہیں جو اس وبا سے محفوظ رہا ہو۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد   34   لاکھ 30   ہزار 875   ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 40    ہزار  974    ہوچکی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں10 لاکھ  94  ہزار 872    افراد کورونا کی وبا سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سب سے متاثرہ ممالک

دنیا میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں  11  لاکھ  35   ہزار  984   افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ  45  ہزار 567  ، اٹلی میں 2 لاکھ  7  ہزار 428 ، برطانیہ میں ایک لاکھ  77   ہزار 454 ،   فرانس میں ایک لاکھ 67  ہزار 346  ، جرمنی میں ایک لاکھ 64   ہزار 316 ، روس میں ایک لاکھ 24 ہزار 54،  ترکی میں ایک لاکھ 22  ہزار 392    اور ایران میں 96  ہزار 448   افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد  66   ہزار259    تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 28  ہزار236،  برطانیہ میں 27  ہزار510 ، سپین میں 25 ہزار 100 ، فرانس میں 24 ہزار 594 افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127646?fbclid=IwAR3Jg7DeXGuCgQEMIOcGIqaJw_gEjF

nS2LAIsI3qGuGrsP3elYHxjiDA1Q

ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہانگ کانگ میں گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا لیکن  جمعرات کو پاکستان سے پہنچنے والے چارٹرڈ طیارے کے 2 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

جمعرات کو اسلام آباد سے چارٹر طیارہ پاکستان میں پھنسے 319 شہریوں کو لے کر ہانگ کانگ پہنچا تھا۔ خصوصی طیارے میں ہانگ کانگ پہنچنے والے  تمام مسافروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ پاکستان سے ہانگ کانگ پہنچنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے جن میں سے 2 افراد کے رزلٹ مثبت آئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز سے ہانگ کانگ میں کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا، جمعرات کو پہنچنے والے طیارے کے 2 مسافروں میں کورونا رپورٹ ہوا ہے ۔  تمام مسافروں کو ضروری قرنطینہ میں 14 روز کیلئے رکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے اور نتائج منفی آنے پر انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

https://dailypakistan.com.pk/01-May-2020/1127350?fbclid=IwAR0eUgTY86RVzhxphrehDh1RJa2jni

Ex5pJ9-gzwTkpmY1rxAjqmcmFrCgg

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی عوام کورونا سے اس حد تک خوف زدہ ہیں کہ گھروں سے باہر نکلنے پر تیار نہیں۔ایک نجی فرم کے سروے کے مطابق اگر باہر نکلنا محفوظ ہو گیا تو بھی 61 فیصد برطانوی شہری گھر سے باہر نہیں نکلیں گے۔سروے کے مطابق 67 فیصد لوگوں نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کے باوجود وہ عوامی مقامات پر نہیں جائیں گے۔

61 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں گے نہ ریسٹورنٹس میں جائیں گے جبکہ 48 فیصد شہری اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے خوفزدہ نظر آئے۔ اس کے علاوہ 35 فیصد ایسے شہری تھے جو اپنی ملازمت پر بھی جانے کو تیار نہیں۔سروے کے مطابق دنیا بھر میں برطانوی شہریوں نے کورونا کو زیادہ سنجیدگی سے لیا اور گھروں میں رہنے کے حکومتی پیغام پر سختی سے عمل کیا

 خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 33 لاکھ 9 ہزار 49 افراد متاثر ہوگئے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/01-May-2020/1127346?fbclid=IwAR3BbqIGdAQgvXxGgijytQ50ZZuFT8r

FayvuNVGzJmnP01o8SSKfwYslslM

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/P6-Lhr-026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/P6-Lhr-026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/P6-Lhr-021.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/P6-Lhr-021.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr025.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr025.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr032.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr032.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p2-lhr028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p2-lhr028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p2-lhr002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p2-lhr002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p2-lhr020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p2-lhr020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p2-lhr031.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p2-lhr031.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/P1-ISB-044.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/P1-ISB-044.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/P1-ISB-017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/P1-ISB-017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/P1-ISB-039.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/P1-ISB-039.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/P1-ISB-010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/P1-ISB-010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/P7-LHR002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/P7-LHR002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/P7-LHR001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/P7-LHR001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/p2-isb-019.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/p2-isb-019.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/p7-isb-013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/p7-isb-013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/P6-ISB-007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/P6-ISB-007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/p2-isb-020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/02052020/p2-isb-020.jpg

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401601&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401631&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401632&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401634&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401635&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401638&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401639&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401641&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401536&Issue=NP_PEW&Date=20200502

دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 33 لاکھ 37ہزار تک جا پہنچی اور  ہلاکتیں 2 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کر گئیں ہیں جب کہ مجموعی طور پر  وبا کے 10 لاکھ سے زائد متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں عائد لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغا ہوگیا ہے۔  یورپی ممالک میں پابندیوں میں نرمی کی جانے لگی۔ چین میں معمولات زندگی بحال ہو گئے۔ یورپ میں کورونا کو زور ٹوٹنے لگا تاہم روس میں وبا کے وار تیز ہو گئے اور روسی وزیر اعظم میخائل مشستین بھی وبا کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔

روس میں ایک ہی دن میں8 ہزار کیسز کی تشخیص کے بعد متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 15 ہزار ہو گئی ہے جب کہ 1 ہزار 169 اموات ہوچکی ہیں۔ روس میں مجموعی طور پر 13 ہزار 220 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی

ادھر اسپین نے لاک ڈاون میں نرمی کیلئے چار مرحلوں پر مشتمل منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہسپانوی حکومت کے مطابق جون کے آخر تک معمولات مکمل بحال ہو جائیں گے تاہم کورونا کی ویکسین کی تیاری تک زندگی پہلے جیسی کبھی نہیں ہوپائے گی۔ نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد میڈرڈ میں عارضی ہسپتال بھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی حکومت کا مسجد الحرام اور مسجد نبوی کھولنے کا اعلان

ملائیشیا میں پیر سے بیشتر کاروبار کھولے جا رہے ہیں تاہم  تمام بڑی مذہبی، سماجی اور کاروباری تقاریب پر پابندی برقرار رہے گی۔ پرتگال نے بھی ہفتے سے ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کا عروج  ختم ہو گیا ہے۔آئندہ ہفتے ملک میں سرگرمیاں بحال کرنے کےحوالےسے جامع منصوبہ بندی کا اعلان کیا جائے گا۔

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد معمولات زندحی بحال ہو گئی ہے۔  دیوار چین پر سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی۔ عوام  کی بڑی تعداد نے بیجنگ کے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا۔

امریکا میں کوروناوائرس کی وبا کا پھیلاؤ جاری، لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج

امریکا میں کورونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی نہیں آسکی اور متاثرین کی تعداداور ہلاکتوں میں اضافہ جاری ہے۔ امریکا میں کوروناوائرس متاثرین کی صحت یابی کی رفتار بہت سست ہے،اب تک صرف ڈیڑھ لاکھ افراد وائرس سے چھٹکارہ پانے میں کامیاب ہوئےہیں،جبکہ   75ہزارسےزائد مریض زیر علاج ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس کے متاثرین  کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 65 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مختلف امریکی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے خلاف بے چینی بڑھ رہی ہے۔ امریکی ریاست مشی گن میں مسلح افرادنے لاک ڈاون کےخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نےلاک ڈاون ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گورنر کے دفتر میں گھسنے کی کوشش بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے: مجھے الیکشن ہروانے کیلیے چین نے کورونا کو بے قابو ہونے دیا، ٹرمپ

ادھر صدرڈونلڈ ٹرمپ نےایک بار پھر کوروناوائرس کے پھیلاو کاذمہ دارچین کو قرار دے دیا، انہوں نے الزام لگایاکہ کورونا ووہان کی لیبارٹری میں تیارکیاگیا۔انہوں نےخودثبوت دیکھے ہیں۔

https://www.express.pk/story/2037679/10/

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401628&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401637&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401467&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401480&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401500&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401504&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401515&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401419&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401420&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401423&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401453&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401441&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401465&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401390&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401391&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401406&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401445&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401384&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401396&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401388&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401408&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401399&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401400&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401403&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401401&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164449_22183454

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164450_40506465

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164456_80464216

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164454_22911714

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164457_29625907

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164446_46674897

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164445_22041566

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164458_19214957

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164460_42617605

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164461_11811374

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164825_30127792

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164911_59068221

No comments:

Post a Comment