پاکستان میں کرونا وائرس کے شکار بڑھنے لگے، امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہو گئی، لیکن باقی دنیا کی کیا حالت ہے؟ - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 12 May 2020

پاکستان میں کرونا وائرس کے شکار بڑھنے لگے، امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہو گئی، لیکن باقی دنیا کی کیا حالت ہے؟

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف ممالک کے سائنسدانوں کی تحقیقات میں تصدیق کی جا رہی تھی کہ کورونا وائرس خواتین کی نسبت مردوں کے لیے دوگنا زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ اب نیدرلینڈز کے سائنسدانوں نے بالآخر اس کی وجہ بھی ڈھونڈ نکالی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی ممکنہ وجہ مردوں کے جسم میں ’اے سی ای 2‘ نامی انزائم کا زیادہ ہونا ہے۔ یہ انزائم دل، گردوں، خون کی وریدوں کے ٹشوز اور خصیوں سمیت دیگر کئی اعضاءمیں پایا جاتا ہے اور مردوں میں خواتین کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔

یونیورسٹی میڈیکل سنٹر گرونیجن نیدرلینڈز کے ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس انسان کے خلیوں کو متاثر کرنے کے لیے اس انزائم کا استعمال کرتا ہے۔ جس شخص میں یہ انزائم زیادہ ہو اس میں کورونا وائرس کی تباہ کاری زیادہ ہوتی ہے۔ چنانچہ خواتین میں یہ انزائم کم پایا جاتا ہے لہٰذا کورونا وائرس ان کے لیے کم خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ایڈریان وورز کا کہنا تھا کہ ”اے سی ای 2دراصل ایک ’ری سیپٹر‘ ہے جو خلیوں کی سطح کے اوپر ہوتا ہے۔یہ کورونا وائرس کے ساتھ مدغم ہوجاتا ہے اور اسے خلیے کے اندر داخل ہونے میں مدد دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مردوخواتین کو کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ تو یکساں ہوتا ہے لیکن جسم میں جانے کے بعد مردوں کے لیے وائرس دوگنا زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے۔“ 

https://dailypakistan.com.pk/12-May-2020/1131764?fbclid=IwAR0R7H3gS8_k1iyIxYcr0UDolheNM

TzYNZjMl2m5V9pqXVU-fHlXY9ylXKM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب  مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی ضیافت کااہتمام نہیں کرے گی۔

قومی ایئرلائن کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے سبب دبئی، ابوظہبی، سعودی عرب، مسقط اور عمان کیلئے پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کو کھانا فراہم نہیں کرے گی۔ حکام نے کہا کہ یہ پابندی کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت عائد کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی بندش کے احکامات فلائٹ سروسز کی جانب سے جاری کیے گئے۔

قومی ایئر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ دوران پرواز مسافروں کو پانی ، سافٹ ڈرنک اور جوس فراہم کیا جائے گا۔

اس سے قبل دنیا بھرکا سفرکرنے والوں کو پی آئی اے اپنی روائتی کھانے پیش کرتی تھی۔

پی آئی اے کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ دیگر ممالک کا سفر کرنے والوں کو کھانے کی فراہمی کے دوران کیا انتظامات کیے جائیں گے۔

https://dailypakistan.com.pk/12-May-2020/1131747?fbclid=IwAR3BOzTCRMgFT6oa9UwJ0X6ZH5_o

ihE_4NxNNMuR9pDmPiT9L87SMOqw324

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہےکہ پہلی سے آٹھویں کلاس کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات کے بارے میں فیصلہ بدھ کو ہوگا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ سندھ میں اسکول یکم جون سے نہیں کھول رہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد اب ہمیں اپنا لائف اسٹائل تبدیل کرنا ہے تاہم بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مختلف ماڈلز پر کام کررہے ہیں کیونکہ ممکن ہے اسکول 6 ماہ تک نہ کھلیں، اس لیے ہم ذہنی طور پر تیار ہیں۔وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو بند نہیں رکھا جاسکتا، بچوں کی تعلیم کو بھی دیکھنا ہے، اسی لیے کچھ دنوں میں آن لائن تعلیمی نظام کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

بچوں کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے سے متعلق سعید غنی نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود خود کہہ رہے ہیں کہ میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو پروموٹ کرنے میں کچھ مسائل ہیں کیونکہ بورڈز کے قوانین کے مطابق امتحانات کے بغیر پروموٹ نہیں کیا جاسکتا یہی وجہ ہے کہ کمیٹی بنائی گئی ہے تاکہ طلبہ کے حوالے سے تمام مسائل حل کیے جاسکیں۔وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ طلبہ کو مستقبل میں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے، اسی لیے پہلی سے آٹھویں کلاس کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے البتہ ان کو بھی پروموٹ کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/12-May-2020/1131752?fbclid=IwAR2zgPMixcwVDccF4bbmlkdHXNpa7

vb7NistXajyazaCRfC3Pnm0A8tloe8

واشنگٹن/ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد اس موذی مرض کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس مرض سے متاثرہ سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں اور اس کے بعد روس کے اعداد وشمار میں ڈرامائی تبدیلی ہوئی ہے جہاں متاثرین کی تعداد دس ہزار899کے اضافے کے ساتھ  232,243 ہوگئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق پیر کو ملک میں 11,656 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ یہاں روزانہ کے نئے مریضوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد تھی۔

روس میں گذشتہ 10 دنوں سے لگاتار روزانہ 10 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین کا اضافہ ہو رہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق تازہ اعداد و شمار کے مطابق روس کووڈ 19 کے تصدیق شدہ متاثرین کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔

ماسکو میں کووڈ 19 کی معلومات کے لیے قائم دفتر کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 علاقوں میں کورونا وائرس کے 10,899 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے۔ 43.1 فیصد متاثرین میں بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔‘

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 ایسے افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں وائرس کی تشخیص ہوچکی تھی۔ اموات کی کل تعداد 2116 ہے۔اب تک روس میں کورونا وائرس سے 43,512 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب افراد کی تعاد 3711 تھی۔

اگر امریکہ کی بات کریں تو وہاں مریضوں کی کل تعداد تیرہ لاکھ سے زائد ہے جبکہ ہلاکتیں 81ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/12-May-2020/1131742?fbclid=IwAR0fGjY6Bp76XCwwzpyXINZJN9thIw

9CAjw3PAAwKIA2VLKRCttu0-suj4

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے سبب جہاں عام شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں وہیں اس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ڈاکٹرز بھی اس کا شکار ہورہے ہیں۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک اور مسیحا جان کی بازی ہار گیا۔ نجی ٹی وی جیوز نیوز کےمطابق کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ہلال احمر اسپتال کے ڈاکٹر نوشاد حسین انتقال کرگئےہیں۔

جیو نیوز نے ڈپٹی کمشنر فواد سومرو کے حوالے سے بتایا ہے کہ  ڈاکٹر نوشاد گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے  اور گزشتہ 6 روز سے چھٹیوں پر تھے۔ان  میں کورونا وائرس کی علامتیں تھیں تاہم ان کا ٹیسٹ نہیں کرایا گیا تھا، ان کی تدفین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیارکی گئی تھیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نوشاد کے انتقال کے بعد ان کی پوری فیملی کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی متعدد ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز لوگوں کی جان بچانے کی کوشش میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/12-May-2020/1131730?fbclid=IwAR1DokD2FPlTz_52Sk2Px-TUa62Fr17cqxg4P9xNP4LL1LjMR-5a6l7RqTE

نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں جاری عالمی وبا کورونا کے باعث امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ روس میں کورونا کے مزید ساڑھے 11 ہزار کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ گھر سے کام نہیں کر سکتے وہ اپنے کاموں پر جا سکتے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 31 ہزار 855 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2 لاکھ 19 ہزار افراد متاثر بھی ہو چکے ہیں۔

ادھر روس میں نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مریضوں کی تعدا د 2 لاکھ 21 ہزار 344 تک پہنچ چکی ہے اموات بھی 2 ہزار سے اوپر ہو چکی ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 787 افراد ہلاک جب کہ 13 لاکھ 68 ہزار کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے معاشی نقصانات کو کنٹرول کرنے کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے جب کہ شہریوں کو ملنے والا ماہانہ وظیفہ بھی روک دیا ہے۔سعودی عرب میں اب تک 39 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 246 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

اٹلی میں ساڑھے 30 ہزار جب کہ اسپین میں 26 ہزار 621 اور فرانس میں 26 ہزار 380 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔عالمی وبا سے اب تک 41 لاکھ96 ہزار 784 افراد متاثر جب کہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہلاک اور 15 لاکھ 385 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/12-May-2020/1131708?fbclid=IwAR3cUzyGkBnGtsT83fxZ18sTIMR5F

7kuBWf8TO_lqyLhVi9vAIixH9tLdoA

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی میں قیام پذیر تقریباً 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین نے وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے ۔

دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے مطابق 2 ہزار بیمار افراد بھی فوری انخلاءکی درخواست کے ساتھ رجسٹریشن کراچکے ہیں اور بڑی تعداد میں خواتین نے بھی وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

قونصل خانے کا بتانا ہے کہ دبئی میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں، 6 ہزار سے زائد افراد ’اسپیشل فلائٹس‘ سے پاکستان پہنچ چکے ہیں جب کہ متعدد مستحق افراد کو وطن واپسی کا مفت ٹکٹ بھی دیا گیا ہے۔پاکستانی سفارتی حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگلے ماہ سے اسپشل فلائٹس کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا اور عیدالفطر کے بعد ریگولر پروازیں چلنے کا امکان ہے۔

قونصل خانے کے مطابق نوکریوں سے برخاست ہونے والے 23 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے متمنی ہیں، 17 ہزار پاکستانی سیاح ہیں جب کہ زیادہ ترافراد نوکری کی تلاش میں آئے تھے جو کورونا کے سبب نارمل ائیرآپریشن بند ہونے سے دبئی میں پھنس گئے۔

https://dailypakistan.com.pk/12-May-2020/1131712?fbclid=IwAR1cgNr6PDnqz8643qqJoe4DlFdPIc

eRjR90OzbIu9TvEUlpfIWxTwD6DGk

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم پاکستان میں لاک ڈاﺅن کھلتے ہی کیسز کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 700 سے زائد لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 ہزار 957 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک بھر میں 1140 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 32 ہزار 81 ہو گئی ہے جبکہ 39 افراد موت کے آگے زندگی کی جنگ ہار گئے اور اموات 706 ہو گئی ہیں ۔

کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سندھ میں اب پنجاب سے آگے نکل گئی ہے ، سندھ میں اس وقت تک 12 ہزار 17 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 2149 صحت یا ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں تاہم 200 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

سندھ کے بعد پنجاب کا نمبر ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز 11 ہزار 869 ہو گئی ہے اور 211 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں تاہم 4 ہزار 452 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

خیبر پختون خواہ میں چار ہزار 875 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو گئی ہے جن میں سےت 1256 ریکور کر گئے ہیں اور 257 افراد انتقال کر گئے ہیں ۔ بلوچستان میں بھی کیسز میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہاہے جہاں متاثرہ افراد 2ہزار 61 ہو گئے ہیں جن میں سے 242 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 27 دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔

اسلام آباد میں 716 اور گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 457 پر آ گئی ہے ، اسلام آباد میں 72 صحت یاب اور چھ انتقال کر گئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک وائرس کے باعث 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 320 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔

آزاد کشمیر میں وائرس کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہو گئی ہے جبکہ 64 ٹھیک ہوئے ہیں تاہم ایک شخص انتقال کر گیا ہے ۔

عالمی صورتحال

کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد دنیا بھر میں 41 لاکھ 77 ہزار 584 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 330 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم 14 لاکھ 56 ہزار 235 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 80 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 2 لاکھ 32 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

امریکہ کے بعد سب سے زیادہ کیسز سپین میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 436 ہو گئی ہے اور 26 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد متاثرہ افراد ٹھیک بھی ہوئے ہیں ۔

برطانیہ میں کیسز کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور یہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیاہے ، انگلینڈ میں متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ یہاں اموات 32 ہزار 141 ہو گئی ہے ، اس کے بعد روس میں بھی مریضوں کی تعداد اٹلی سے زیادہ ہو گئی ہے ، روس میں 2 لاکھ 21 ہزار افراد میں وائرس کی نشاندہی کی گئی ہے تاہم دو ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

https://dailypakistan.com.pk/12-May-2020/1131710?fbclid=IwAR3GnJFlqwix8lAHPlY4o5NwY3FtMM

PtuwMP0Bc39may6KOYqlTzXCzlRNA#

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/p7-isb-016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/p7-isb-016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/bp-isb-021.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/bp-isb-021.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/bp-isb-010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/bp-isb-010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/bp-isb-030.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/bp-isb-030.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/bp-isb-023.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/bp-isb-023.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/p2-isb-012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/p2-isb-012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/p2-isb-016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/12052020/p2-isb-016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/P6-Lhr-031.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/P6-Lhr-031.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/P6-Lhr-022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/P6-Lhr-022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/P6-Lhr-005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/P6-Lhr-005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/P6-Lhr-014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/P6-Lhr-014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/p2-lhr016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/p2-lhr016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/p2-lhr022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/p2-lhr022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/p2-lhr002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/p2-lhr002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/p2-lhr015.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/p2-lhr015.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/P5-Lhr-013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/P5-Lhr-013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/p1-lhr001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/p1-lhr001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/p1-lhr008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/12052020/p1-lhr008.jpg

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427250&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427252&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427254&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427255&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427258&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427259&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427260&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427261&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427262&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427263&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427276&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427266&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427267&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427181&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427085&Issue=NP_PEW&Date=20200512

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107427083&Issue=NP_PEW&Date=20200512

روس میں کورونا وائرس کے لیے مخصوص اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹر برگ کے اسپتال سینٹ جارج اسپتال میں آتشزدگی سے 5 افراد جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 150 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں 4 مریض وینٹی لیٹر پر تھے اور اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے پر قاصر تھے، آگ سے سب سے زیادہ نقصان آئی سی یو کو پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

اسپتال سے تمام مریضوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

https://www.express.pk/story/2040862/10/

Daily Express , Dated: 12-05-20

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-12&edition=KCH&id=5178415_48169071

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-12&edition=KCH&id=5178419_42726891

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-12&edition=KCH&id=5178412_68473682

No comments:

Post a Comment