
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب وفاقی حکومت کے ایک اور وزیر کے
خلاف سرگرم ہوگیا ہے۔ قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
پیر نور الحق قادری کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پیر نور الحق قادری
کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے نیب کا کہنا تھا کہ پیر نور الحق قادری
نے اپنے اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال کیا ہے، جس پر ان کے خلاف
تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پیرنورالحق قادری پر وزارت کی عمارت
اپنے بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے کی کا الزام ہے۔جس پر چیئرمین نیب جسٹس
ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی کو میرٹ کی بنیاد پر شکایت کی تفصیلی
جانچ پڑتال کی ہدایت کی ہے۔ نیب وفاقی وزیر سے شکایت کی مکمل جانچ پڑتال
کے بعد اس معاملے پر پوچھ گچھ کرے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/20-May-2020/1135157?fbclid=IwAR0LOKP_PQ35SBDwaBLa
GRjBcE5G7BdTkUDgoR0Oilw5ypICCNnr-t8B5Y
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/15052020/p1-lhr029.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P06-LHR-019.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P1-LHR015.jpg
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس
عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں،ان کا
استحقاق ہے :کس کھلاڑی کو کس پوزیشن پر کھلانا ہے۔معاون خصوصی برائے
اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ
ایک سال کے عرصے میں بھرپورصلاحیتوں سے فرائض سرانجام دینے کی کوشش کی ،
وزیراعظم عمران خان کا شکریہ انہوں نے مجھ پراعتماد کیا۔انہوں نے شبلی فراز
کو وزیر اطلاعات اور عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بننے
پر دلی مبارکباد دی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔
https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125727?fbclid=IwAR322fRWrP5hUKW2mIC_ugc0U8
Lunj1xDsuPqjoV871GuWF4nph-YP2YNXI
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات
فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی ممکنہ اندرونی کہانی سامنے
آگئی ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے ایک میٹنگ کے دوران ملاقات
کا پیغام پہنچایا اور پھر اسی ملاقات میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی
، اعظم خان نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کرپشن کے
الزامات بھی لگائے تاہم فردوس عاشق اعوان نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار
دیا اور اعظم خان سے کہا کہ میرے خلاف ایسی غلط خبریں، آپ کے دفتر سے
پھیلائی جارہی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اعظم خان سے کہا
کہ انہیں وزیراعظم نے معاون خصوصی لگایا، اعظم خان نے نہیں، میں وزیراعظم
کو ہی جواب دہ ہوں، اس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے
ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ " مجھے ہٹانے کی خبریں گردش کررہی ہیں" جس پر
وزیراعظم نے کہا کہ ایسا فیصلہ کیا تو بتا دوں گا۔
رپورٹ کے مطابق
وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اہم اجلاس میں فردوس عاشق اعوان بھی موجود
تھیں، اجلاس جیسے ہی ختم ہوا تو اعظم خان نے فردوس عاشق اعوان کو اپنے دفتر
بلوایا اور چارج شیٹ پیش کی جن میں پیمرا کی گاڑیاں وغیرہ سے متعلق مختلف
آرٹیکلز شامل تھے، اعظم خان نے ان سے جواب مانگا تو دونوں میں تلخ کلامی
ہوگئی اور فردوس عاشق اعوان نے موقف اپنایا کہ وہ سیکریٹری کو نہیں بلکہ
وزیراعظم کو جواب دہ ہیں، اعظم خان نے کہا کہ پھر ایسی خبریں کون
پھیلارہاہے جس پر فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ وزیراعظم ہائوس کے اندر سے
بلکہ آپ کے دفتر سے پھیلائی جارہی ہیں۔ ٹی وی چینل نے وزیراعظم ہائوس کے
ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس تلخ کلامی کے بعد فردوس عاشق اعوان کو ڈی
نوٹیفائی کردیا گیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل جہانگیر خان ترین بھی وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان پر انگلیاں اٹھاچکے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126062?fbclid=IwAR3OiCOb816PLi8XzNEMGXjL-RU68Ob6iSMG-Vf9vmvqm9-c9KOS_n3uXxg
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو مبینہ کرپشن پر معاون خصوصی برائے اطلاعات کے
عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے
حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے وزیر اعظم کو
رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
ذرائع
کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بطور معاون خصوصی اختیارات کا
ناجائز استعمال اور کرپشن کی۔ انہوں نے میڈیا کو جاری کیے جانے والے حکومتی
اشہتارات سے 10 فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سرکاری ٹی وی کے کوٹے پر
ضرورت سے زائد ملازم رکھے، انہوں نے بغیر اجازت 2 سکیورٹی گارڈز سمیت 9
ملازم رکھے ہوئے تھے، انہوں نے 2 گاڑیاں بھی لے رکھی تھیں جس کی انہیں
اجازت نہیں تھی۔
خیال رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس
عاشق اعوان کو اچانک ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ سینیٹر
شبلی فراز کو وزیر اطلاعات اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ
کو معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125701?fbclid=IwAR0G0ZkCfG6pJfNbjxHWL1RGs
4GKG8MG4hYHCq0I83lJ2blscGKiMNDLsUM
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے خلافِ ضابطہ تعیناتیوں
پر نوٹس لیتے ہوئے 18 اگست 2016ءکے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر
تعینات افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق وزیرِ
اعظم عمران خان کی ہدایت پر پرنسپل سیکریٹری محمد اعظم خان نے تمام وزارتوں
کو خط لکھ دیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے تمام وزارتوں کو بھیجے گئے
مراسلے میں 18 اگست 2016ءکے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی
تعیناتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
مراسلے کے ذریعے وزراءکی
منظوری سے تعینات افسران کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے، جبکہ تمام وفاقی
وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں سے 30 اپریل تک بھرتیوں کی رپورٹ بھی طلب
کر لی گئی ہے۔مراسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بھرتیوں کی رپورٹ 5 مئی
کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں
اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126092?fbclid=IwAR0NhtIskHhW0w3FTlewuK6wX
nasVXJXnk5IRAGO4z4IMezyb3bq8DQs7bk
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/25042020/p2-isb007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/24042020/p1-lhr025.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/10042020/p6-lhr043.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/03/15032020/P1-LHR021.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/03/14032020/P1-LHR030.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/03/14032020/P8-Lhr-007.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/03/13032020/P8-Lhr-016.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/03/12032020/p2-lhr008.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/03/11032020/P8-Lhr-036.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/03/11032020/P1-ISB-019.jpg
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے فیصل واوڈا
کی نااہلی سے متعلق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی متفرق درخواستیں
مستردکردیں،ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ ایک کیس پر الگ سماعتیں کیسے کر
سکتے ہیں؟،نااہلی سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سنیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی
نااہلی سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی،ممبرپنجاب جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی
کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ
درخواستوں کی مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں ۔
ن لیگ اور
پیپلزپارٹی نے کیس سے متعلق الیکشن کمیشن میں متفرق درخواست دائر کردی،ممبر
پنجاب جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ ایک کیس پر الگ سماعتیں کیسے
کر سکتے ہیں؟،نااہلی سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سنیں گے ۔الیکشن
کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد کردیں، الیکشن کمیشن نے
کیس کی سماعت24 مارچ تک ملتوی کردی۔
https://dailypakistan.com.pk/10-Mar-2020/1104764?fbclid=IwAR0rEMtpGMp5fqNyHlHG
3E6XTLbICThB9xb5x97pNbB-2rrle-zGArRZreE


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107171197&Issue=NP_PEW&Date=20200208
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات سے روک دیا،عدالت نے بی آر ٹی منصوبے کی مجموعی لاگت اورتکمیل کی تفصیلات طلب کرلیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے خلاف پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کے پی کے حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے استفسار کیا کہ کیا بی آرٹی منصوبہ مکمل ہونے کی کوئی تاریخ ہے یا نہیں ؟،خیبرپختونخواحکومت نے بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی نئی تاریخ دیدی،وکیل صوبائی حکومت نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ 31 جولائی کو مکمل ہوگا،وکیل صوبائی حکومت نے کہا کہ بی آرٹی منصوبے پر 2018 میں کام شروع ہوا،بی آرٹی کا ڈیزائن بھی کئی بار تبدیل ہوا،وکیل خیبرپختونخوا حکومت نے مزید کہا کہ پشاورہائیکورٹ نے مقدمہ میں وہ ریلیف دیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا، درخواست گزارصرف اپنے گھر کے سامنے تعمیراتی کام رکواناچاہتے تھے، عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات سے روکا جائے۔
سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی ؟منصوبے کی تکمیل کی ابتدائی تاریخ کیاتھی آگاہ کیا جائے ؟عدالت نے بی آر ٹی منصوبے کی مجموعی لاگت اورتکمیل کی تفصیلات طلب کرلیں ،سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کی درخواست منظورکرلی اور ایف آئی اے کو تحقیقات سے روک دیا۔عدالت نے کے پی حکومت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ہم نیوز کے مطابق سرکاری سکول میں پڑھنے والی بچیوں کا ماہانہ وظیفہ سکول پرنسپل اور پوسٹ ماسٹر لے اڑے۔دستاویزات کے مطابق ضلع اپر دیر کے سکول کی طالبات کے لیے مختص دو کروڑ 91 لاکھ کی رقم کرپشن کی نذر ہوگئی۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پی ٹی آئی سابق دور حکومت میں کی گئی کرپشن کا پول کھول دیا۔
کرپشن کے خلاف آڈٹ جنرل آف پاکستان نے ذمہ داروں کے تعین کرنے کی سفارش بھی کردی ہے۔حال ہی میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق 2018 کی ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس‘ میں پاکستان کا اسکور 33 تھا جو 2019 میں 32 ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔
رپورٹ میں کرپشن پر قابو پانے کے لیے تجاویز بھی دی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی روکنے کے لیے چیک اینڈ بیلنس اور اختیارات کو علیحدہ کیا جائے۔رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ سیاست میں پیسے اور اثرورسوخ کو قابو کیا جائے۔ بجٹ اور عوامی سہولیات ذاتی مقاصد اور مفاد رکھنے والوں کے ہاتھوں میں نہ دی جائیں۔
No comments:
Post a Comment