https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/05052020/bp-isb-010.jpg
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف
انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکا اجلاس صدر ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان کی
صدارت میں منعقد ہوا،جس میں یوای ٹی کے مالی بحران پر شدید تشویش کا اظہار
کیا گیا۔
آن
لائن ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فہیم گوہراعوان کا کہنا تھا کہ اس
وقت یوای ٹی شدید مالی بحران کا شکار ہے،کئی ماہ سے اساتذہ ااور ملازمین
کی تنخواہیں قرض لے کر ادا کی جارہی ہیں،پنجاب حکومت رچنا کالج اور محمد
نوازشریف یوای ٹی ملتان کی مد میں یوای ٹی کی ایک ارب روپے کی مقروض
ہے۔انہوں نےوزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور چانسلر گورنر پنجاب چوہدری محمد
سرور سےمطالبہ کیاہےکہ پنجاب حکومت اپنے ذمہ یوای ٹی سے لیا گیا ایک ارب
روپے واپس کرے تاکہ یوای ٹی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے،سابق وزیر اعلی
شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں رچنا انجینئرنگ کالج اور ملتان میں محمد
نوازشریف یوای ٹی کے منصوبوں پر یوای ٹی کے بجٹ سے پیسے لگوائے اور وعدہ
کیا تھا کہ حکومت یہ پیسے واپس کرے گی مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ
آج تک ادھارے لیے پیسے واپس نہیں کیے۔
ڈاکٹرفہیم گوہراعوان نےکہاکہ اگر فوری طور پر پنجاب حکومت نے پیسے واپس نہ
کیے یوای ٹی کے اساتذہ بھرپور احتجاج کریں گے، حکومت احساس پروگرام پر
اربوں روپے خرچ کررہی ہے،انہیں یوای ٹی کا بھی احساس کرنا چاہیے،یوای ٹی
پبلک سیکٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے، جہاں زیر تعلیم طلبہ
وطالبات کی بڑی تعداد غریب خاندانوں سے تعلق رکھتی ہےاور انہیں میرٹ پر
داخلہ ملتا ہے،یوای ٹی پاکستان میں سب سے زیادہ انجینئرز پیدا کرتی ہے،یہ
پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ ہے،اگر مالی بحران اسی طرح جاری رہا تو اسکے بڑے
منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/30-Apr-2020/1126973?fbclid=IwAR0xTYL2-B0Q1D1mKjnwUciUCQ-VPkK5Jg64onxKhVSqYW4lmvn477DLkcU
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P6-Lhr-038.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/21042020/P6-Lhr-049.jpg
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو)نے
اورنج لائن میٹرو ٹرین کو آزمائشی سروس کے دوران استعمال ہونے والی بجلی کی
بنیاد پر دو کروڑ روپے کے بل جاری کر دیئے ہیں۔
نجی
ٹی وی کے مطابق لیسکو نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو گزشتہ ماہ کا بل جاری
کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اورنج لائن انتظامیہ کو دو کروڑ
روپے کا بل ارسال کیا ہے، اورنج لائن میٹرو ٹرین میں آزمائشی سروس کے دوران
بجلی استعمال ہوئی تھی ۔ذرائع کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹھیکیدار
اب تک آٹھ کروڑ روپے کے بل ادا کر چکے ہیں۔ کمپنی کی باغبانپورہ اور اقبال
ٹاون ڈوژن کی جانب سے بل جاری کیے گئے۔ اقبال ٹان میں ساڑھے چار لاکھ جبکہ
باغبانپورہ ڈویژن میں چار لاکھ یونٹس استعمال ہوئے۔ خیال رہے کہ اورنج
لائن میٹرو ٹرین سالانہ 14 کروڑ 30 لاکھ یونٹ بجلی استعمال کرے گی جس کے
لیے پنجاب حکومت نے منظوری بھی دے رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ ایک کروڑ 19 لاکھ 16 ہزار 666 یونٹ بجلی کی کھپت
ہوگی اور یومیہ 3 لاکھ 97 ہزار 222 کلو واٹ آور بجلی استعمال کرنے والی
میٹرو ٹرین کو فی یونٹ بجلی 22 روپے کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔دوسری
جانب اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں بجلی کے میٹرز کو تبدیل کرنے کا
فیصلہ بھی کیا گیا۔ لیسکو نے افتتاحی تقریب اور آزمائشی سروس سے قبل بجلی
کے میٹر نصب کیے تھے، دونوں تقاریب ہونے کے بعد لیسکو کے میٹرز کو تبدیل
کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Apr-2020/1118157?fbclid=IwAR2m8MiTG0sJXeXRRGrLAI-pgXcJJcm5rLimpxu2JeE1vydqn3PnTezah54

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/05052020/bp-isb-010.jpg
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکا اجلاس صدر ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں یوای ٹی کے مالی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
آن لائن ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فہیم گوہراعوان کا کہنا تھا کہ اس وقت یوای ٹی شدید مالی بحران کا شکار ہے،کئی ماہ سے اساتذہ ااور ملازمین کی تنخواہیں قرض لے کر ادا کی جارہی ہیں،پنجاب حکومت رچنا کالج اور محمد نوازشریف یوای ٹی ملتان کی مد میں یوای ٹی کی ایک ارب روپے کی مقروض ہے۔انہوں نےوزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور چانسلر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سےمطالبہ کیاہےکہ پنجاب حکومت اپنے ذمہ یوای ٹی سے لیا گیا ایک ارب روپے واپس کرے تاکہ یوای ٹی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے،سابق وزیر اعلی شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں رچنا انجینئرنگ کالج اور ملتان میں محمد نوازشریف یوای ٹی کے منصوبوں پر یوای ٹی کے بجٹ سے پیسے لگوائے اور وعدہ کیا تھا کہ حکومت یہ پیسے واپس کرے گی مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج تک ادھارے لیے پیسے واپس نہیں کیے۔
ڈاکٹرفہیم گوہراعوان نےکہاکہ اگر فوری طور پر پنجاب حکومت نے پیسے واپس نہ کیے یوای ٹی کے اساتذہ بھرپور احتجاج کریں گے، حکومت احساس پروگرام پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے،انہیں یوای ٹی کا بھی احساس کرنا چاہیے،یوای ٹی پبلک سیکٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے، جہاں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد غریب خاندانوں سے تعلق رکھتی ہےاور انہیں میرٹ پر داخلہ ملتا ہے،یوای ٹی پاکستان میں سب سے زیادہ انجینئرز پیدا کرتی ہے،یہ پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ ہے،اگر مالی بحران اسی طرح جاری رہا تو اسکے بڑے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/30-Apr-2020/1126973?fbclid=IwAR0xTYL2-B0Q1D1mKjnwUciUCQ-VPkK5Jg64onxKhVSqYW4lmvn477DLkcU

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P6-Lhr-038.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/21042020/P6-Lhr-049.jpg
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو)نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو آزمائشی سروس کے دوران استعمال ہونے والی بجلی کی بنیاد پر دو کروڑ روپے کے بل جاری کر دیئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیسکو نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو گزشتہ ماہ کا بل جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اورنج لائن انتظامیہ کو دو کروڑ روپے کا بل ارسال کیا ہے، اورنج لائن میٹرو ٹرین میں آزمائشی سروس کے دوران بجلی استعمال ہوئی تھی ۔ذرائع کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹھیکیدار اب تک آٹھ کروڑ روپے کے بل ادا کر چکے ہیں۔ کمپنی کی باغبانپورہ اور اقبال ٹاون ڈوژن کی جانب سے بل جاری کیے گئے۔ اقبال ٹان میں ساڑھے چار لاکھ جبکہ باغبانپورہ ڈویژن میں چار لاکھ یونٹس استعمال ہوئے۔ خیال رہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سالانہ 14 کروڑ 30 لاکھ یونٹ بجلی استعمال کرے گی جس کے لیے پنجاب حکومت نے منظوری بھی دے رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ ایک کروڑ 19 لاکھ 16 ہزار 666 یونٹ بجلی کی کھپت ہوگی اور یومیہ 3 لاکھ 97 ہزار 222 کلو واٹ آور بجلی استعمال کرنے والی میٹرو ٹرین کو فی یونٹ بجلی 22 روپے کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں بجلی کے میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ لیسکو نے افتتاحی تقریب اور آزمائشی سروس سے قبل بجلی کے میٹر نصب کیے تھے، دونوں تقاریب ہونے کے بعد لیسکو کے میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Apr-2020/1118157?fbclid=IwAR2m8MiTG0sJXeXRRGrLAI-pgXcJJcm5rLimpxu2JeE1vydqn3PnTezah54
No comments:
Post a Comment