ن لیگ نے 18 ویں ترمیم کے خاتمے کی آفر کی لیکن شرط کیا رکھی؟ ::: 18 ہویں ترمیم نے وفاق کو کنگال کر دیا - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Sunday, 3 May 2020

ن لیگ نے 18 ویں ترمیم کے خاتمے کی آفر کی لیکن شرط کیا رکھی؟ ::: 18 ہویں ترمیم نے وفاق کو کنگال کر دیا

Dunya News

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے خاتمے کیلئے مسلم لیگ ن نے مشروط حمایت ظاہر کی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن نے 18 ویں ترمیم کے خاتمے کیلئے حکومت  کو تعاون کی آفر کی ہے۔ ۔ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی نااہلی کے خاتمے، شریف خاندان کے خلاف مقدمات کی واپسی اور نیب قوانین میں ترمیم کی شرائط پر 18 ویں ترمیم کے خاتمے کیلئے حکومت کی حمایت کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔

شیخ رشید احمد نے جہانگیر ترین کو " علی بابا ، چالیس چور" گینگ  کا حصہ قرار دے دیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ جہانگیر ترین علی بابا چالیس چور  گینگ کا حصہ تھے، گینگ اپنی جگہ برقرار ہے  لیکن  سارا ملبہ ترین پر گر گیا ہے۔

سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بارے میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر وہ تھوڑا سا صبر کریں تو کہیں نہ کہیں ایڈجسٹ ہوجائیں گی۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127700?fbclid=IwAR2hd2Jv8kd5QaZBEl8WgH86kIQAV

ExLdVPEcGzKOy7UU0fVzyQ9AhpUQx0

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164469_24772285

No comments:

Post a Comment