کتنی امداد کہاں سے آئی اور کہاں تقسیم کی گئی ::: کورونا وائرس کی ایک نئی علامت سامنے آ گئی - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Monday, 20 April 2020

کتنی امداد کہاں سے آئی اور کہاں تقسیم کی گئی ::: کورونا وائرس کی ایک نئی علامت سامنے آ گئی



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کتنی امدادکہاں سے آئی اور کہاں تقسیم کی گئی؟ سب کچھ ون کلک پر معلوم ہوسکے گا، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے فلنتھروپی سہولت ڈیش بورڈ تیار کرلیا،ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ فلاحی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کےلئے ڈیش بورڈ تیار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فلنتھروپی سہولت ڈیش بورڈ سےپی ڈی ایم اے کے پاس کورونا وائرس سے متعلق خیراتی اداروں ،مخیر حضرات سے ملنے والی مالی امداد کا مکمل ڈیٹا بیس موجود ہوگا ۔ریلیف کمشنر پنجاب بابرحیات تارڑ کاکہناہے کہ ڈیش بورڈ کی تشکیل کا بنیادی مقصد امداد کی مستحقین تک رسائی ہے کیونکہ عام طور پر سرکاری مشینری، فلاحی ادارے اور مخیر حضرات ایک ہی علاقہ میں راشن تقسیم کرتے ہیں ، دوسرے علاقوں میں امداد نہیں پہنچ پاتی راشن اور مالی امداد کی منصفانہ تقسیم کےلئے ڈیش بورڈ تیار کر لیا ہے، اسی وجہ سے فلاحی سرگرمیوں کو ڈپٹی کمشنرز کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے۔ ریلیف کمشنرپنجاب نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت پہلی کیٹیگری میں چودہ لاکھ بارہ ہزارچار سو چھیاسی مستحقین کو مالی امداد دی جاچکی ہے جبکہ دوسری کیٹیگری کے تحت چار لاکھ تینیتس ہزار نو تیئس مستحقین کی مدد کی گئی۔ ریلیف کمشنر نے دعوی کیاکہ لاہور میں کفالت پروگرام کے فیز ون کے تحت اڑتیس ہزارایک سو چھیانوے مستحقین کو انچاس کروڑ چورانوے لاکھ کی رقم فراہم کی جاچکی ہے جبکہ دوسرے فیز میں اڑتیس ہزار تین پچاسی مستحقین کو چھیالیس کروڑ چھے لاکھ روپےفراہم کئے گئے۔

https://dailypakistan.com.pk/19-Apr-2020/1122435?fbclid=IwAR0nzoo6WNIWIckBFCgVVu8g4n-CH3OGQKv5OrhTuAUCXOYIXkA0IxmsLQo 
 
 نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )ماہرین نے سب سے پہلے کورونا وائرس کی علامات میں تیز بخار، خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری پیش آنے کے حوالے سے بتایا تھا۔بعد ازاں سائنسدانوں کی جانب سے کورونا وائرس کی علامات پر مزید تحقیق کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت متاثر ہونے کے ساتھ پٹھوں میں تکلیف بھی ہوتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب کورونا وائرس کی ایک اور نئی علامت سامنے آئی ہے جس کا تعلق جِلد سے ہے ،کورونا وائرس سے متاثرہ شخص میں پاو¿ں کی انگلیوں میں انفیکشن یا پاو¿ں کی انگلیاں نیلی ہونے کی علامت بھی ظاہر ہوئی ہے۔حال ہی میں امریکی ریاست لاس اینجلس میں ایک خاتوں پاو¿ں کی انگلیاں نیلی ہونے کے بعد ہسپتال پہنچی جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اب امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی کی جانب سے ایک گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے جس کے مطابق انسان کی جِلد پر مختلف نشانات (جیسے مکڑی یا کسی کیڑے کے کاٹنے سے ہونے والے زخم کی طرح) ہونے کا تعلق بھی کووڈ-19 سے ہے۔

جرنل آف امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے مریضوں میں جِلد کے عام انفیکشن کی طرح دکھنے والے ریشز ہونے کے بھی امکانات ہو سکتے ہیں۔ماہرین نے لوگوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ اگر کسی بھی شخص کو اس طرح کے جِلد کے انفیکشن کا سامنا ہو تو فوری تشخیص کرائے۔

https://dailypakistan.com.pk/20-Apr-2020/1122791?fbclid=IwAR3tcPUGuKquFTjTLGGuWDDn5v-aWhqIVrJRmk8dyvObtl8tYLobENnWH9w

No comments:

Post a Comment