وزیر اعظم کورونا وائرس کا شکار ::: کورونا وائرس کا خاتمہ ::: لاک ڈاون ختم کرنے کی منظوری ::: کورونا وائرس سے مرد زیادہ ہلاک ہوئے یا خواتین ::: فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت ::: 8 افراد جاں بحق، کیسز کتنے ہوگئے؟ :::کورونا کے دوران مرنے والا طبی عملہ شہید ، اہلخانہ کو کیا کچھ دیا جائے گا؟ - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Wednesday, 29 April 2020

وزیر اعظم کورونا وائرس کا شکار ::: کورونا وائرس کا خاتمہ ::: لاک ڈاون ختم کرنے کی منظوری ::: کورونا وائرس سے مرد زیادہ ہلاک ہوئے یا خواتین ::: فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت ::: 8 افراد جاں بحق، کیسز کتنے ہوگئے؟ :::کورونا کے دوران مرنے والا طبی عملہ شہید ، اہلخانہ کو کیا کچھ دیا جائے گا؟

بساؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مغربی افریقہ کے ساحل پر واقع ملک گنی بساؤ کے وزیراعظم نونو گومز نا بیم کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنی بساؤ کے وزیراعظم نونو گومز نا بیم کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اس امر کا اعلان وزیرصحت عامہ انتونیو ڈیونا نے قومی ٹی وی پر کیا۔ڈیونا نے کہا کہ وزیراعظم کی انفیکشن کمیونٹی ترسیل کا کیس ہے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کچھ حکومتی ارکان کے بھی ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور نتائج کا انتظار ہے،بیم پہلے حکومتی رکن ہیں جن کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔عالمی وبائی مرض کے پھیلاؤ  کیخلاف لڑائی میں گنی بساؤ  کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان پابندیوں کو برقرار رکھنا ضروری ہے جو پہلے سے نافذ  العمل ہیں، جن میں سرحدوں، ریستورانوں، شراب خانوں، عبادت گاہوں اور سکولوں کی بندش اور لوگوں کے اجتماع پر پابندی شامل ہے۔شام 5 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے شہریوں کو خریداری کرنے اور کھانا خریدنے کیلئے صرف صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

گنی بساؤ کے صدر عمروسیسوکوایمبالو نے گزشتہ اتوار کو ایک بار پھر ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کو 11 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔اب تک گنی بساؤ میں 75 تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں 18 صحت یاب اور 1 کی موت ہوئی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126564?fbclid=IwAR2rMqYhp4XjcvDdx280UBjBh1ur3UT

O6yoEMnPYKFKkBT2Rgo-6VUWZ-yk

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس آدھنم نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا کووڈ نائنٹین ابھی خاتمے سے بہت دور ہے، حکومتوں کو حفاظتی اقدامات اور اسکریننگ کا سلسلہ جاری رکھنا ہو گا،،، ڈاکٹر ٹیڈروس آدھنم نے کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے بین الاقوامی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیاہے

تفصیلات کے مطابق کئی ممالک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگاہے متاثرین کی تعداد کم ہوئی تو حکومتوں نے لاک ڈاؤنز میں نرمی جیسے اقدامات شروع کر دیئے لیکن ڈبلیو ایچ او کو کورونا وبا کا خاتمہ ابھی بہت دور نظرآتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس آدھنم کا کہنا ہے کہ عالمی وبا ابھی خاتمے سے بہت دورہے۔یورپ میں کورونا متاثرین کی کم ہوتی تعداد کے باعث لاک ڈاؤنز میں نرمی کی جا رہی ہے۔ تاہم ڈبلیو ایچ او ابھی بھی متاثرہ ممالک کو کورونا کے تمام مشتبہ مریضوں کو ڈھونڈنے، الگ تھلگ کرنے ، ٹیسٹ کرنے اور انکا علاج کرنے پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو افریقہ، مشرقی یورپ، لاطینی امریکا اور کچھ ایشیائی ممالک میں کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد پر کافی تشویش ہے،،، اس وائرس کو تب تک شکست نہیں دی جا سکتی جب تک تمام ممالک اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ نہ کریں۔

خیال رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 17 ہزار سے زیادہ ہے۔

امریکہ میں چند ہی مہینوں میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر مرنے والوں کی تعداد 20 سال تک جاری رہنے والی ویتنام جنگ میں مرنے سے بڑھ گئی ہے

چینی حکام کے مطابق 28 اپریل کو ملک میں کورونا وائرس سے متعلقہ کوئی نئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔

نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے سخت لاک ڈاؤن میں منگل کے روز سے آہستہ آہستہ نرمی کرنی شروع کی ہے۔

انڈونیشیا میں 2200 سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی علامات سے مر چکے ہیں لیکن سرکاری اعداد و شمار میں ان کا کوئی شمار نہیں کیا جاتا۔

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126503?fbclid=IwAR1rLCyZHNJLCayU3NVRflV0nW_Ag1

2odguqiVPj3Xx-9b0dpZBTvMvCsro

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں معاملات زندگی منجمد ہوچکے ہیں ۔ خصوصا جنوبی ایشیا کے بازاروں اور عوامی مقامات کے ساتھ ساتھ ہسپتال بھی دیگر مریضوں کیلئے بند پڑے ہیں ایسے میں نومولود بچوں کی حفاظتی ویکسین کاعمل رک چکا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ دی گئی تو جنوبی ایشیا میں ایک نیا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبررساں ادارے ' اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ نووول کورونا وائرس کے باعث خطے میں صحت سے متعلق مشکل سے حاصل کیے گئے فوائد ختم ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں لاک ڈاؤن کے باعث معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی مہمات رک گئی ہیں اور وائرس کے خوف سے والدین اپنے بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے سے انکاری ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126505?fbclid=IwAR2TQBn95Uz4RmCm5VFgCyAMO4Pn

6lLSc471Xzq7q-aK7amYnS3OB0V2Ig

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا میں کوروناوائرس کی سب سے زیادہ ٹیسٹنگ کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ دعویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہےکہ ان کے ملک میں کسی بھی دوسری ریاست سے زیادہ اور باقیوں سے بہتر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

اگر امریکی محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو امریکا میں اب  تک میں 5593495 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جو یقیناً مجموعی طور کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔تاہم امریکہ میں آبادی بھی دوسرے ممالک سے کہیں زیادہ ہے اس لیے آبادی کے تناسب کے اعتبار سے امریکہ میں اب بھی دیگر ممالک سے کم ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

امریکا میں ہونے والوں ٹیسٹوں کا دیگر ممالک سے موازنہ کاجائے تو پتہ چلتا ہے کہ  امریکا میں آبادی کے تناسب سے ہر ساٹھ میں سے ایک شخص کا ٹیسٹ کیا گیا جبکہ اٹلی میں یہ شرح ہر پینتیس میں سے ایک جبکہ سپین میں ہر 45میں سے ایک بنتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا میں مجموعی تعداد بھلے ہی زیادہ ہو تاہم آبادی کے تناسب سے وہاں کم از کم سپین اور اٹلی سے کم ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے یہ بات بھی اہم ہے کہ ٹیسٹنگ کے اعدادو شمار کا درست موازنہ کرنا بھی مشکل ہے۔ کچھ ممالک ٹیسٹ کیے گئے افراد کو گنتے ہیں جبکہ کچھ ٹیسٹوں کی تعداد یعنی کچھ افراد کو ایک سے زیادہ مرتبہ بھی ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں جاری ہیں،اب تک  56 ہزار803 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں، متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار500 سے تجاوز کرگئی ہے۔

تازہ اعدادوشمار کے مطابق  متاثرین کی تعداد  10 لاکھ 10 ہزار507 تک پہنچ گئی،  وبائی مرض کے ہاتھوں 56 ہزار803 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، امریکی ریاستوں میں نیویارک میں سب سے زیادہ تباہی مچی، جہاں   2 لاکھ  98 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ 22 ہزار 623 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 10 ریاستوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے م نیوجرسی میں 6 ہزار44 افراد،  مشی گن میں 3 ہزار 407 افراد ، میساچوسس میں 3 ہزار 3، الی نوئے میں ایک ہزار 983،  کنیکٹی کٹ میں 2 ہزار 12 افراد، پینسل وینیا میں ایک ہزار 860، ، لوزیانا میں ایک ہزار740 ، کیلی فورنیا میں ایک ہزار782 اور فلوریڈا میں ایک ہزار 88 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126167?fbclid=IwAR3inoVNdqoCPqEoQCTt4tLQE9HbPK

eEZgxB812vQwrVXNiCvNzkjhReYL8

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس نے امریکا اور یورپ کے کئی ملکوں میں تباہی مچادی ہے، تاہم صورتحال میں قدرے بہتری دیکھتے ہوئے مختلف حکومتیں لاک ڈاون اٹھانے کی بھی بات کررہی ہیں۔ اس حوالے سے فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے پارلیمان میں لاک ڈاون ختم کرنے کا اپنا پلان پیش کیا ہے جسے منظور کرلیا گیا۔

رائٹرز کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم ایڈوارڈ فلپ نے11مئی کو لاک ڈاون کو ختم کرنے کا پلان پیش کیاہے۔

پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا11 مئی سے کاروبار کھول دیئے جائیں گے تاہم ریسٹورنٹ، کیفے اور بڑے کمرشل سنٹرز بند رہیں گے۔

اپنے خطاب میں انکاکہناتھا11مئی کو سکول کھولے جائیں گئے جبکہ بچوں کی حاضری والدین کی مرضی پر منحصر ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ۔۔18 مئی کو جن اضلاع میں وائرس کا پھیلاو کم ہو جائے گا وہاں کالجز بھی اوپن ہوں گئے لیکن کالجز میں ماسک پہننا ضروری ہو گا۔ ۔۔

وزیر اعظم کایہ بھی کہنا تھا کہ جب تک ہمارے پاس ویکسین نہیں ہے وائرس ہمارے درمیان گردش کرتا رہے گا۔۔لہذا ہمیں وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا چاہئے۔

انہوں نے یہ اعلان بھی کیا 11 مئی سے 20 ملین واش ایبل ماسک دستیاب ہوں گئے۔

پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسی میں ماسک پہننا لازمی ہو گا۔ کھیلوں کے مقابلے فی الحال نہیں ہوں گئے۔

گا۔گیارہ مئی سے ہر ہفتے سات لاکھ لوگوں کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے۔

پارلیمنٹ نے ان کے پلان کی منظوری دے دی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126501?fbclid=IwAR09128e83yBp-ddTP3ackPZ34f8aq54Uv4r2MKTnoTRrZdh9BcD1GA546E

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے ویزے کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لیے ویزے کی مدت میں توسیع کی ہے اور اس سے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے باعث دوسری مرتبہ غیر ملکیوں کے ویزے میں توسیع کی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بندش میں بھی 15 مئی تک توسیع کی گئی ہے جب کہ اس دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

 یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 327 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 3425 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126541?fbclid=IwAR13DztuXARc7gjSAST39MVJKtsFO7

FlGiK4Nc-vaiUeveW6AhLl-3mTTpc

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے تین افسران ڈی ایس پی انیس الدین، سینئر پیٹرول آفیسر قیصر اعوان اورلیڈی جونیئر پیٹرول آفیسر نبیلہ رحیم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس محمود علی کھوکھر کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے تین افسران ڈی ایس پی انیس الدین، سینئر پیٹرول آفیسر قیصر اعوان اورلیڈی جونیئر پیٹرول آفیسر نبیلہ رحیم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کورنا وائرس کے شکار ہونے والے افسران کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں علاج و معالجہ کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔ انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کورنا وائرس کے شکار ہونے والے افسران کا ہر ممکن خیال رکھیں۔

ڈاکٹر سید کلیم امام نے تمام افسران اور جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے مسافروں کی بروقت راہنمائی کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورنا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے پیش نظر غیر ضروری سفرسے گریزکر یں اور حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرکے کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کر کے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126573?fbclid=IwAR33snhttznYLIB4wsjT7DjbrEqvP5

D4Rosc1yhiBKOTlUNWEPDOWag3e50

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خود کو لگنے والے کورونا کا ذمہ دار غیر تعلیم یافتہ سندھی لوگوں کو قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خود کو لگنے والے کورونا کا الزام اندرون سندھ کے "غیر تعلیم یافتہ" لوگوں کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ لوگوں کو اتنا ایجوکیٹ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے دورہ اندرون سندھ کے دوران لوگ ان کے بہت زیادہ قریب آگئے  اور انہیں کورونا وائرس لگ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جس دن ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا اس سے ایک روز قبل انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ افطاری کی تھی۔ اب ان کے تمام گھر والوں کے کورونا کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا 2 روز قبل کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126571?fbclid=IwAR0r29XXY3FI_mfFh7yYcZTHLu-pc8vV-xfZLV8WcZG9kDF8GY_1GfRzp18

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس سے خواتین کی اموات کم ہوئی ہیں. اس لیے سوچا جارہا ہے کہ کہیں عورت کی جنس ہی تو ان کی محافظ نہیں.

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ماہرین نے خواتین کے سیکس ہارمونز کے ذریعے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ نیویارک کے طبی ماہرین نے گزشتہ ہفتے ہی خواتین میں پائے جانے والے ہارمونز ایسٹروجن (estrogen) سے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنا شروع کیا تھا اور اب لاس اینجلس کے ماہرین نے خواتین کے ایک اور ہارمون کی آزمائش بھی شروع کردی۔

دونوں میڈیکل سینٹرز کے ماہرین خواتین میں پائے جانے والے ہارمون پروجیسٹرون (progesterone) کے ذریعے کورونا وائرس کے مرد مریضوں کا علاج کریں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسٹروجن اور پروجیسٹرون نامی ہارمونز خواتین مین زیادہ مقدار میں بنتے ہیں مذکورہ دونوں ہارمونز مدافعتی نظام کو تقویت فراہم کرنے اور وائرل بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

 ماہرین کورونا کی شدید علامات والے مرد مریضوں کو خواتین کے ہارمونز پیچ (patch) کے ذریعے دیں گے، یہ ایسا طریقہ ہے جس میں ٹیپ کی طرز پر بنائے گئے ایک آلے کو جسم پر کچھ وقت کے لیے رکھا جاتا ہے اور انسانی جسم اس ٹیپ میں موجود دوا کو جذب کرلیتا ہے۔ ماہرین نے اس عمل کو ایسٹروجن اور پروجیسٹرون پیچ کا نام دیا ہے اور اسی طرح کا طریقہ حمل کو روکنے کے لیے بھی اپنایا جاتا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق لاس اینجلس کے ماہرین کو اُمید ہے کہ اس آزمائشی پروگرام کے لیے تقریبا" 110 افراد خود کو رضاکار کے طور پر رجسٹرڈ کروائیں گے، تاہم ابتدائی طور پر کم رضاکاروں کے ساتھ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126163?fbclid=IwAR3ogbzpnMdTRW1Fv6hGT6lKGzkR

poio1ck62PE9Rubr68PaYzj7g-g0Feg

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا سے تعلق برطانیہ میں کم سن بچے ایک نایاب بیماری میں مبتلا ہوکر ہلاک ہونے لگے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے نئی پریشانی کا سامناہورہاہے۔سیکرٹری ہیلتھ میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ صحت مند بچے جن کو صحت کے مسائل کا سامنا نہیں تھاوہ ایک نایاب انفلیمیٹری سینڈروم کا شکار ہو کر ہلاک ہو رہے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق ان ہلاکتوں کا تعلق کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ19 سے ہو سکتا ہے

کورونا وائرس کے دوران بچوں میں ایک اوربیماری  نے ماہرین صحت کو پریشان کردیا۔۔ اس بیماری میں  چند بچے تیز بخار اور شریانوں کی سوجن کے ساتھ ہسپتال آئے اور انتقال کر گئے،،ماہرین اس انفلیمیٹری سینڈروم اورکوروناکےباہمی تعلق پرتحقیق کررہےہیں۔

برطانیہ اور امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ذرائع ابلاغ اس نایاب بیماری سے متعلق اطلاعات لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔

سی این این کے مطابق کچھ بچے ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں جن کا تعلق کورونا وائرس سے جڑا ہوا ہوسکتا ہے۔ ی این این کے مطابق متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ڈاکٹرزکاکہناہے9سال سے کم عمر بچےکاوساکی نامی ایک بیماری سے متاثر ہورہے ہیں یہ بیماری عام طور پر ایشیائی خطے میں پائی جاتی ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ میٹ ہینکاک کاکہناہے کہ کچھ ہلاک ہونے والے بچوں میں صحت کے کوئی مسائل نہیں تھے۔یہ ایک نئی بیماری جو شاید کورونا وائرس کی وجہ سے سامنے آ رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سو فیصد یقین سے نہیں کہہ سکتے کیونکہ کچھ بچے جنہیں یہ سینڈروم ہوا ان میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نہیں تھا۔

کاواساکی کی بیماری کی وجوہات نامعلوم ہیں اور یہ کم عمر بچوں کومتاثر رتی ہے۔ اس کی علامات میں بخار، جلد کی خرابی، سوجن اور شدید کیسزمیں دل کی شریانوں میں سوجن شامل ہے

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126165?fbclid=IwAR0lkhOctNER1k7q5B0B98nJclQE-W0Q1KeMQG9i4fYWB6YQChLd-v7WXwk

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا،فیصل ایدھی کا دوسراٹیسٹ27 اپریل کو ہوا تھا،فیصل ایدھی کا پہلا ٹیسٹ21 اپریل کو پازیٹو آیا تھا۔

واضح رہے کہ فیصل ایدھی نے چند روز قبل اسلام آبادمیں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی،وزیراعظم سے ملاقات کے بعد فیصل ایدھی نے کورونا ٹیسٹ کرایاتھاجو مثبت آیا تھا،فیصل ایدھی ،ایدھی ہوم اسلام آباد میں آئسولیشن میں موجود ہیں ۔فیصل ایدھی میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی احتیاط کورونا ٹیسٹ کرایا تھا کو منفی آیا تھا۔

 https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126510?fbclid=IwAR0u6vzcdEozUyx8_koIWJ-MCEUn1EQmlG-CYQ4ZnMfrBZVJszmSktO6e8c

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 404 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 256 ہوگئی ہے۔ ایک دن کے دوران پاکستان میں کورونا کے  سبب 8 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 15 ہزار 256 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 3 ہزار 425 افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔  حکومت کی جانب سے کورونا کی تشخیص کیلئے ٹیسٹوں کی رفتار میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ، ایک دن کے دوران پاکستان بھر میں 8 ہزار 530 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 911 ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 ہزار 827 ہوچکی ہے۔ سندھ میں بھی کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ اور پنجاب کا درمیانی فاصلہ انتہائی کم رہ گیا ہے۔ سندھ میں اب تک 5 ہزار 695 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے 2 ہزار 160، بلوچستان میں 915، گلگت بلتستان میں 330 ،  اسلام آباد میں 297 اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 65 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عالمی صورتحال

کورونا کی وبا اب تک دنیا کے ہر کونے تک پھیل چکی ہے ، کوئی ملک ایسا نہیں جو اس وبا سے محفوظ رہا ہو۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 31 لاکھ 63 ہزار 408 ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 350 ہوچکی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں 9 لاکھ 75 ہزار 972 افراد کورونا کی وبا سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سب سے متاثرہ ممالک

دنیا میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں 10 لاکھ 37 ہزار 151 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ 36 ہزار 899 ، اٹلی میں 2 لاکھ ایک ہزار 505، فرانس میں ایک لاکھ 65 ہزار 911، برطانیہ میں ایک لاکھ 61 ہزار 145، جرمنی میں ایک لاکھ 60 ہزار 479، ترکی میں ایک لاکھ 14 ہزار 653، روس میں 99 ہزار 399  اور ایران میں 93 ہزار 657 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 59 ہزار 329 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 359، سپین میں 24 ہزار 275، فرانس میں 23 ہزار 660 اور برطانیہ میں 21 ہزار 678 ہوچکی ہے۔

 https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126489?fbclid=IwAR2VxjnVIm3sAIYTAVP9by_IBfH1ODO

9fP4K0UQpfzNW27xkWiqmwwrOZM

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہئیے کہ وہ ہماری وطن واپسی کے لئے سعودی حکومت کو اجازت فراہم کرے تاکہ ہم اپنی سالانہ تعطیلات پاکستان میں گزار سکیں جبکہ پندرہ رمضان کو ہمارے ہاسٹل بھی بند ہو رہے ہیں.

سعودی عرب کی سات مختلف یونیورسٹیوں میں زیرِتعلیم پاکستانی طلباء نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی حکومت کو اجازت فراہم کرے تاکہ چار سو سے زائد طلباء کی اپنے وطن واپسی ممکن ہوسکے، طلباء نے آن لائن کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں زیرِتعلیم پاکستانی طلباء کو سعودی گورنمنٹ سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے اور سعودی ائیر لائن کے ذریعے انہیں پاکستان روانہ کرے گی اور تمام طلباء کو کورونا وائرس سمیت کسی قسم کی کوئی دوسری بیماری بھی لاحق نہیں ہے.

طلباء نے مزید کہا کہ ہم حکومتِ پاکستان کی پالیسی کے مطابق قرنطینہ میں بھی رہنے کو تیار ہیں اور اگر ہماری واپسی ممکن نا بنائی گئی تو پندرہ رمضان المبارک کو ہاسٹل کی بندش کے بعد ہمارے لئے مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاے گا جبکہ دیگر تمام ممالک اپنے طلباء کو واپس لے جاچکے ہیں، ہم گزشتہ ایک ماہ سے سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان قونصل خانہ اور پاکستانی وزارتِ خارجہ سے رابطے میں ہیں مگر ہماری گزارشات کو نہیں سنا جا رہا.

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126070?fbclid=IwAR2pcrcMRSKp0SmEUnbbdfq6fAWUd

mowouznTQNIw3hSyVX1Q4ND6GMRedk

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران جان کی بازی ہارنے والے طبی عملے کے ارکان کو شہید کا درجہ اورشہدا کے برابر امدادی پیکج دیا جائے گا۔

کورونا کی صورتحال پر میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ  فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ اورفلاح و بہبود کے لیے حکومت فکرمند ہے، کورونا  کے مریض کی دیکھ بھال کے دوران جان کی بازی ہارنے والے طبی عملے کے ارکان کو شہید کا درجہ دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شہید ہیلتھ ورکرز کے اہلخانہ کو 30 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک کا فنڈ دیا جائے گا۔ انہیں  100 فیصد پنشن دی جائے گی اور ان کا  سرکاری گھر برقرار رہے گا۔

 ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 751 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں 20 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے جبک 3 ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126140?fbclid=IwAR2hqb4te1YAjgAivOXz81vi412n1u3E

ZMywonr7_o3924IPBtT9r3Jhszw

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/29042020/p2-isb009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/29042020/p2-isb009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/29042020/p2-isb002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/29042020/p2-isb002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/29042020/P6-ISB-026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/29042020/P6-ISB-026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p7-lhr022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p7-lhr022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-029.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-029.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-031.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-031.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p7-lhr002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p7-lhr002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p7-lhr005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p7-lhr005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-027.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-027.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-015.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-015.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-024.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-024.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-025.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-025.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p2-lhr027.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p2-lhr027.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p2-lhr029.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p2-lhr029.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p2-lhr019.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p2-lhr019.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr025.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr025.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr038.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr038.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr040.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr040.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p2-lhr008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p2-lhr008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p2-lhr014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p2-lhr014.jpg

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393654&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393655&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393656&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393657&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393658&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393660&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393661&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393662&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393668&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393669&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393664&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393665&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393666&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393670&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393671&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393683&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393691&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393574&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393546&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393524&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393506&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393533&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393473&Issue=NP_PEW&Date=20200429

رکن سندھ اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی ضلع کراچی جنوبی سید عبدالرشید کے اہل خانہ کے 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

سندھ اسمبلی کے رکن عبدالرشید میں 23 اپریل کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اب ان کی اہلیہ، والدہ، تین بچوں اور بہن سمیت گھر کے 8 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور رکن سندھ اسمبلی کورونا کا شکار

عبدالرشید نے ایکسپریس نیوز سے فون پر گفتگو میں کہا کہ تمام افراد کی طبیعت بہتر ہے، کسی کو کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، تین بچوں کی عمریں چھ، آٹھ اور بارہ برس ہے۔

عبدالرشید نے گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور کامیاب ہوئے تھے۔ وہ جماعت اسلامی کے سرکردہ کارکن اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رکن اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں تاہم بروقت تشخیص اور حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

https://www.express.pk/story/2036913/1/

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393464&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393462&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160486_69006942

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160502_29010986

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160497_75592205

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160504_25982067

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160495_23509566

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160508_20865331

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160521_43390066

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160490_51371106

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160328_11875008

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160419_37251419

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160422_91298405

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160406_60376745

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160390_44245993

No comments:

Post a Comment