چین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ::: لاک ڈاﺅن کس طرح ختم کیا جاسکتا ہے؟ ::: کورونا وائرس اور زلزلہ ::: کورونا وائرس کا خطرہ دراصل مبالغہ آرائی ہے؟ تازہ سروے ::: پاکستان کی روزانہ کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 30 ہزار ::: پاکستان میں 288 افراد جاں بحق، کیسز کی تعداد 13 ہزار 528 ::: پنجاب اور اسلام آباد کی کتنے فیصد مساجد حکومتی احکامات پر عمل نہیں کر رہیں - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 28 April 2020

چین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ::: لاک ڈاﺅن کس طرح ختم کیا جاسکتا ہے؟ ::: کورونا وائرس اور زلزلہ ::: کورونا وائرس کا خطرہ دراصل مبالغہ آرائی ہے؟ تازہ سروے ::: پاکستان کی روزانہ کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 30 ہزار ::: پاکستان میں 288 افراد جاں بحق، کیسز کی تعداد 13 ہزار 528 ::: پنجاب اور اسلام آباد کی کتنے فیصد مساجد حکومتی احکامات پر عمل نہیں کر رہیں

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ایک پریس بریفنگ میں کورونا وائرس کے خلاف فتح کا اعلان کیا، جس سے نیوزی لینڈ اس موذی وباءکو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ وزیراعظم آرڈرن نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مقامی سطح کے تمام مریض صحت یاب ہو گئے ہیں اور ملک سے وائرس کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ اس خوش خبری کے ساتھ ہی وزیراعظم نے ملک میں لاک ڈاﺅن میں نرمی لانے کا بھی اعلان کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی کورونا وائرس کے خلاف فتح کا سہرا انتہائی سخت لاک ڈاﺅن کے سر جاتا ہے۔ وہاں حکومت نے لگ بھگ 5ہفتوں سے مکمل لاک ڈاﺅن کر رکھا تھا جو کہ چوتھے اور انتہائی لیول کی پابندیوں کا حامل تھا۔ اس لاک ڈاﺅن میں انتہائی ناگریز سروسز چالو رہیں، باقی کاروبار زندگی معطل رہا۔

اب کورونا وائرس کے خلاف فتح کا اعلان کر دینے کے باوجود لاک ڈاﺅن کو قدرے نرم کرکے لیول تین پر لایا گیا ہے۔ لیول تین میں کچھ مخصوص قسم کے کاروبار، ہوم ڈلیوری دینے والی کھانے پینے کی اشیاءکی دکانیں اور سٹور اور سکول وغیرہ کھلیں گے۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے لاک ڈاﺅن میں اس نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ”اگرچہ ملک سے وائرس ختم ہو گیا ہے لیکن ہمیں پھر بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ابھی لاک ڈاﺅن کو تیسرے لیول پر لایا گیا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ نارمل زندگی کب تک شروع کی جا سکے گی۔ ہر شخص چاہتا ہے کہ کورونا وائرس سے پہلے والی زندگی واپس آئے اور لوگ بے خوف ایک دوسرے سے مل جل سکیں لیکن ہمیں اس زندگی میں واپس جانے کے لیے انتہائی آہستہ اور محتاط سفر طے کرنا ہو گا اور ہر قدم پھونک پھونک کر اٹھانا ہو گا۔“واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کا صرف ایک کیس سامنے آیا جس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1122ہو گئی۔ اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 19اموات ہوئی ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126133?fbclid=IwAR17gJe-uxcrQwH5bYmEJlW5OzEjM3LK9VRe7W-w7U1JCTKYty6zn8Q_cu4

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، سوات ، مالاکنڈ ، پشاور ، مردان ، شانگلہ اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلےکی شدت 5.2 اور زیرزمین گہرائی 186 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126135?fbclid=IwAR2NLFI5JS2g6x4WhVD0mveIrhhjwk6

ZgGGXG5F1yY2oqeHZYN-ylsAvmJc

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کوروناوائرس سے 300سے زائد ہلاکتوں اور چودہ ہزار سے زائد مریضوں کے باوجود پاکستانیوں کی کثیر تعداد کورونا وائرس کے خطرے کی شدت کو حقیقی نہیں سمجھتی۔

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے ایک حالیہ سروے کے مطابق مارچ کے بعد ہر پانچ میں سے تین پاکستانیوں کو لگتا ہے کہ کوروناوائرس کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیاہے۔

سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ "برائے مہربانی بتائیں کہ آپ مندرجہ ذیل عبارتوں سے کس حد تک متفق یا غیر متفق ہیں کہ کورونا وائرس کا خطرہ اتنا نہیں ہے جتنا بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیاہے؟"

گیلپ اینڈ گیلانی سروے کے مطابق باسٹھ فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ اس بات سے متفق ہیں کہ کورونا وائرس کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیاہے۔ جبکہ اڑتیس فیصد نے کہا کہ وہ اس بات سے متفق نہیں ہیں کہ کورونا وائرس کا خطرہ بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیاہے بلکہ یہ اتنا ہی خطرناک ہے۔

رپورٹ میں صوبوں کے نتائج میں فرق بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سے ہر چار میں سے تین جواب دہندگان کے مطابق کورونا کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیاہے۔

کل جواب دہندگان میں سے پنجاب سے اٹھاون فیصد، سندھ سے چوہتر فیصد، خیبرپختونخوا سے ستاون اور بلوچستان سے اناسی فیصد جوابدہندگان کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیاہے۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126089?fbclid=IwAR0Stp5N2nRnLtsePCkaNYTLO8O9Td

zlf4VMv1YyqhC9JH1EsR0goMfVFE0

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی عالمی وباءکے بعد سری لنکا میں پھنس جانے والے پاکستانی کرکٹرز اور دیگر کھلاڑی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ائیرلائن کی پرواز1185 سے 6 کرکٹرز، چار ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی وطن واپسی ہو گئی، کرکٹرز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کاشف نوید، احسان بیگ، محتشم علی، قیصر اشرف، علی مہر اور فیضان خان شامل ہیں جو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے سری لنکا گئے تھے تاکہ وہاں فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لے سکیں۔

ان کے علاوہ وطن واپس لوٹنے والے ٹیبل ٹینس کے چار کھلاڑیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں، صوابی کی حبہ اقبال اور حیانور کے ساتھ چترال کی اقراءرحمان بھی وطن لوٹ آئی ہیں جبکہ پشاور سے تعلق رکھنے والے افسر علی کی بھی وطن واپسی ہو گئی۔ یہ چاروں کھلاڑی پاکستان سری لنکا ایکسچینج پروگرام کے تحت کے پی کے ڈائریکٹریٹ سپورٹس وسیاحت کی زیر نگرانی ٹریننگ حاصل کر رہے تھے۔

 https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126113?fbclid=IwAR26Xi6Jm2ecScfly2bC-9T-_cIiI4Fdb3gQufFUPX3UXIkZQXAEc931fLw

سنگاپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی  کورونا وبا پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کوششوں کے کامیاب ہونے میں کم از کم ڈیڑھ ماہ لگیں گے۔

سنگاپور کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن(SUTD) نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیٹا کے تجزیے سے دنیا بھر کے ممالک میں کووڈ 19 کی وبا کے خاتمے کے وقت کی پیشگوئی کی ہے۔

یونیورسٹی نے پیشگوئی یا یوں کہہ لیں کہ تخمینہ لگایا ہے کہ پاکستان میں اس وبا پر 8 جون تک 97 فیصد قابو پالیا جائے گا۔

ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں یہ وبا 27 اپریل سے عروج پر پہنچنا شروع ہوگی، جس کے بعد کیسز کی شرح میں بتدریج کمی آئے گی اور 9 جون تک اس پر 97 فیصد، 23 جون تک 99 فیصد اور یکم ستمبر تک سو فیصد قابو پایا جاسکتا ہے۔

تخمینے کو روزانہ نئے ڈیٹا کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے، یہ صرف تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لیے ہے جس میں غلطی کا امکان موجود ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر اس وبا پر 29 مئی تک 97 فیصد قابو پایا جاسکتا ہے، یہ شرح 17 جون تک 99 فیصد اور 9 دسمبر میں سو فیصد تک پہنچے گی۔

اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا میں 11 مئی تک 97 فیصد قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ سوفیصد کنٹرول 27 اگست تک ممکن ہوگا.

اٹلی میں 7 مئی، سعودی عرب میں 21 مئی، متحدہ عرب امارات میں 11 مئی، ترکی میں 16 مئی، برطانیہ میں 15 مئی، اٹلی میں 7 مئی، اسپین میں 3 مئی، جرمنی میں 2 مئی، فرانس میں 5 مئی، جاپان میں 18 مئی، ایران میں 19 مئی، انڈونیشیا میں 6 جون، ملائیشیا میں 6 مئی ، سنگاپور میں 4 جون اور بھارت میں 21 مئی تک اس وبا پر 97 فیصد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

یہ اے آئی تجزیہ اور تخمینہ کس حد تک درست ثابت ہوتا ہے اس کا فیصلہ آئندہ چند دن میں ہوجائے گا۔

ڈاکٹروں نے بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے مئی کے مہینے کو بہت اہم قرار دیا ہے جس میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافے کا امکان ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 5640 متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 308 ہے جبکہ 3271 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اموات کے اعتبار سے خیبر پختونخوا بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ خود ساختہ تنہائی میں چلے گئے ہیں۔صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع اور سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے سنیٹر مرزا محمد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نو مئی تک بڑھا دیا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126097?fbclid=IwAR0EFbmYwtp22Bti9R_734wnKnKB8c

6KSIqnaogz9CMhFCbn-vl_iWQsxv0

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی وباءکورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کیلئے اس وقت بے شمار لوگ کام کر رہے ہیں اور ان میں کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی شامل ہیں جن میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی شامل ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے دل سے قریب چیزوں کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے جس بلے کیساتھ اپنے کیرئیر کی واحد سنچری سکور کی وہ بیٹ نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح چیمپینز ٹرافی وننگ شرٹ بھی نیلام کریں گے جس پر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط ہیں جبکہ اس کی بنیادی قیمت بھی 10 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

اظہر علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی وباءکورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ متاثر ہو ئے ہیں اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لوگ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جنہیں اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے مشکلات پیش آ رہی ہیں، اس نیلامی سے جو بھی رقم اکٹھی ہو گی وہ ان لوگوں میں تقسیم کی جائے گی۔

اظہر علی نے کہا کہ یہ رقم ایسے افراد میں بھی تقسیم کی جائے گی جنہیں میں پہلے سے جانتا ہوں، ان میں کرکٹرز اور کرکٹ سے وابستہ لوگ شامل ہیں۔ یہ میری ایک چھوٹی سی کوشش ہے تاکہ ان لوگوں کی مدد ہو سکے۔اظہر علی نے کہا کہ بیٹ اور شرٹ میرے دل کے بہت قریب ہیں،سوچا تھا کہ میں ان کو سنبھال کر رکھوں گا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں یہ چیزیں لوگوں کے کام آ سکیں تو مجھے زیادہ خوشی ہو گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کپتان اظہر علی اس سے قبل پرائم منسٹر کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اظہر علی نے 2016ءمیں دبئی میں کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقابل شکست 302 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ 2017ءمیں سرفراز احمد کی کپتانی میں چیمپینز ٹرافی جیتنے والی پاکستان ٹیم کا بھی وہ حصہ تھے جنہوں نے بھارت کیخلاف فائنل میچ میں 71 گیندوں پر 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔ یہی دونوں یاد گار چیزیں اب کپتان اظہر علی نے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126100?fbclid=IwAR2t1r18NrlfrPKweZGK2zHburYjIkZOg

VMnjGclHzsV6L5drFdwPpkBGig

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے گھر سے باہر نکلنے والوں کے لیے منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر کے قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاک ڈاؤن برقرار ہے، لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 700 دکانوں کو سیل کیا جا چکا ہے۔شہر میں تمام تجارتی و کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں، صرف اشیائے خور و نوش، سبزی، کریانہ اور گوشت کی دکانیں کھلی ہیں۔لاک ڈاؤن میں شہر میں میڈیکل اسٹور اور پٹرول پمپ کھلے ہیں تاہم مقامی اور دیگر علاقوں کو جانے والی ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے۔

دوسری جا نب صوبائی ترجمان نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں اب تک لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 700 دکانیں سیل کی جا چکی ہیں، اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو صوبے میں مکمل لاک ڈاﺅن کی طرف بھی جاسکتے ہیں۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے لاک ڈاﺅن کی خلا ف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر کے قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاک ڈاﺅن میں ضرورت کے تحت باہر نکلنے والوں کے لیے منہ ڈھانپنا لازمی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126101?fbclid=IwAR1JC7W835dPAxS9Inxh7lh5yZHVibM

UXDeDqpZhO-1CaCO033RkH_KemqE

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوروناکے شکارپی آئی اے عملے کاسی ایم ایچ میں علاج کااعلان کر دیاجبکہ ایئرچیف نے پی آئی اے عملے کوسی 130طیاروں میں نشستیں دینے کااعلان کیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوروناکے شکارپی آئی اے عملے کاسی ایم ایچ میں علاج کااعلان کر دیاجبکہ ایئرچیف نے پی آئی اے عملے کوسی 130طیاروں میں نشستیں دینے کااعلان کیا۔

اندرون ملک پروازیں نہ ہونے سے پی آئی اے کافضائی عملہ پھنس گیاتھا،سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک نے بری اورفضائی سربراہان سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہاکہ مشکل گھڑی میں اداروں کاتعاون قومی طاقت کاسبب بنتاہے،دیارغیرمیں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پروازیں چلارہے ہیں،24 ہزارافرادپی آئی اے کے ذریعے اپنے گھروں کوپہنچ چکے،ارشد ملک نے کہاکہ آخری پاکستانی کی واپسی تک آپریشن جاری رکھیں گے۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126096?fbclid=IwAR3jUcO3HtBIdQ5yu5lTZCx8uzqC2MX

VTjvmmV2eaxFu0e2OACjvPSmiNmI

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیابھر میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ لوگوں کو ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کیلئے روکنے کے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاہم بھارت نے اپنے شہریوں کو روکنے کیلئے ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والی سڑکوں پر دیواریں تعمیر کردی گئی ہیں۔

بی بی سی اردو کے مطابق جنوبی انڈیا کی ریاست تمل ناڈو کے ایک ضلع میں کووڈ 19کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمسائیہ ریاست آندھرا پردیش سے ملحقہ سرحد پر دیواریں تعمیر کی گئی ہیں۔تمل ناڈو کے ویلور ضلع اور آندھرا پردیش کے چٹور ضلع کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت کو روکنے کے لیے اتوار کے روز سرحد کے ساتھ ہی دو داخلی اور خارجی راستوں پر تقریبا 5، 5 فٹ لمبائی کی دیواریں کھڑی کی گئیں۔

ضلع ویلور کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد تارکین وطن مزدوروں کے داخلے کی جانچ پڑتال کرنا ہے جو بعض اوقات جائز اجازت نامے کے بغیر ہی ریاست میں داخل ہوجاتے ہیں۔

پی ٹی آئی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’چونکہ مرکزی بارڈر کراسنگ پر شناخت ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اسی لیے کچھ لوگ دور دراز کے مقامات پر ایسی جگہوں کا استمال کرتے ہیں جن کے بارے میں کم لوگوں کو علم ہو۔‘

کچھ حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دونوں ریاستوں کے مابین گاڑیوں کی آمدورفت کو روکنے کے لیے یہ دیواریں ایک ’عارضی اقدام‘ ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126086?fbclid=IwAR0CXxdZwcev2409Y1x3HgFH5DBD1

NJNhUAzHV9bNpfUsgtKSEMadXgu5lw

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رائے ونڈ تھانے میں تعینات ایس ایچ او انسپکٹر شاہ کا کورونا ٹیست مثبت آ گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رائے ونڈ انسپکٹر شاہ کا کورونا ٹیسٹ نتائج مثبت آیا ہے اس سے قبل بھی کورونا کی وجہ سے سیل کیے گئے علاقوں میں تعینات 24 اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔رائے ونڈ کے علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے لا ک ڈاو¿ن ہے جب کہ لاہورکے 23 علاقے کورونا کی وجہ سے سیل ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جا رہی ہے، اب تک متاثرین کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جس میں سے 5640 کا تعلق صوبے پنجاب سے ہے اور صوبے میں 91 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126080?fbclid=IwAR1UpyltbPFYiBl19Nw9bW7D9FGDRy

K_Ot4ji-yZmjSpdFH5-vH221ffv5A

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے وار تیز کر دیئے ہیں اور مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد موذی وبا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 301 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد 14 ہزار سے بڑھ چکے ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چھ ہزار 417 ٹیسٹ کیے گئے اور 751 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 14 ہزار 79 پر جا پہنچی ہے ۔کورونا کے 3 ہزار 233 مریض ملک بھر میں صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب 5 ہزار 640، سندھ میں 4 ہزار 956 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا ایک ہزار 984، بلوچستان میں 853 مریض ہیں جبکہ اسلام آباد 261، گلگت بلتستان 320 اور آزادکشمیر میں مریضوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔

سب سے زیادہ مریض صحت یاب پنجاب میں ہوئے ہیں جہاں تعداد 1306 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 925، کے پی کے میں 533 ، گلگت بلتستان میں 222 ، بلوچستان میں 176 ، اسلام آباد میں 36 اور آزاد کشمیر میں 35 افراد بیماری کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختون خواہ میں ہوئیں جہاں تعداد 104 پر پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں 91 ، سندھ میں 85 ، بلوچستان میں 14 ، گلگت بلتستان میں تین اور اسلام آباد میں چار افراد وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔

گورنر سندھ بھی کورونا کا شکار ہو گئے، ہلکا بخار اور کھانسی محسوس ہونے پر ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے جس کے بعد عمران اسماعیل نے خود کو قرنطینہ کر لیا ۔ اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی کرائیں گے۔ ان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کا ٹیسٹ بھی ہوگا، عمران اسماعیل کے پرسنل سیکریٹری اور دیگر اسٹاف کا بھی ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

عالمی صورتحال

دنیا بھر میں کورونا کے وائرس کے وار جاری ہیں اور مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 2 لاکھ 11 ہزار 157 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 9 لاکھ 88 ہزار 451 ہو گئی ہے جبکہ امریکہ میں ایک روز میں مزید ایک ہزار 384 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد56 ہزار245 تک جا پہنچی ہے۔

امریکہ کے بعد سپین میں مریضوں کی تعداد وسرے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 23 ہزار 521 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔

اٹلی میں حالات کافی حد تک قابو میں آ چکے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی مریضوں کی تعداد تقریبا دو لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور 26 ہزار 977 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126066?fbclid=IwAR1OiIR1l_DOUZdvwkk8C39ePubEbr

E7C2fcTwnTltqwCONrGgVPo8IP7Bk

استنبول(ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کو عید الفطر تک برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل امریکہ کے لیے ترکی کی فضائیہ کا ایک مال بردار طیارہ امدادی سامان لے کر جائے گا۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق رجب طیب ایردوان نے کہا کہ امریکہ بھیجے جانے والے امدادی سامان میں حفاظتی ملبوسات، جراحی ماسک، این 95 ماسک اور سنیٹائزرز شامل ہوں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ترکی کے صدر نے کہا کہ اس وقت ترقی یافتہ ممالک لاچارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں لیکن ہم دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے انہیں امداد فراہم کررہے ہیں۔

رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ دنیا کے 55 ممالک کو ہم امداد بھیج چکے ہیں اور ہماری امداد سے استفادہ کررہے ہیں۔ترک صدر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں کورونا متاثرین اور اموات کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اورعوام مل کر اس وبا کے خلاف ڈ ٹے ہوئے ہیں جس کا نتیجہ مثبت انداز میں مل رہا ہے۔رجب طیب ایردوان نے کہا کہ حکومت نے عوام کی صحت کے تحفظ اوران کی بنیادی ضروریات بلا کسی تعطل کے فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126056?fbclid=IwAR3W1pMAdj1p75ReZ-DizxjUiQL0UgHkV0J83uH4Hk2SnMFm-UYfe2mWAw8

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کورونا کے روزانہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 30 ہزار تک ہوگئی ہے۔

چین سے آنے والاطبی امدادی سامان پاکستان پہنچنے پر میڈیا بریفنگ  دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ پاکستان کی یومیہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 30 ہزار تک ہوچکی ہے جسے آئندہ چند روز میں 40 ہزار تک لے جایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے خصوصی جہاز میں چین سے 18 ٹن طبی امدادی سامان آیا ہے جس میں 152 وینٹی لیٹرز، 20 ایکسرے مشینیں اور 200 تھرمل گنز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کی کورونا کے یومیہ ساڑھے 6 ہزار کے قریب ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ پیر کے روز  پاکستان میں کورونا کے 6 ہزار 391  ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 756 ہوگئی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125718?fbclid=IwAR1p03hrgvRHMHXNbIHjdF8G2VlJsX

TNYw6gxlCShdlnq7b3B0PpHxdN2zY

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بتائی جانے والی تعداد سے 60 فیصد تک زیادہ ہو سکتی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کے دوران بہت سے ممالک میں دوسری بیماریوں سے مرنے والوں کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا۔اخبار کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ یہ اموات بھی کورونا کے سبب ہوئی ہوں، تاہم کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی محدود صلاحیت کی وجہ سے تشخیص نہ ہوسکی ہو۔رپورٹ کے مطابق تحقیق کے لیے منتخب 14 ممالک میں مارچ اور اپریل کے دوران کورونا سے 77 ہزار اموات ریکارڈ ہوئیں جب کہ کورونا کے بغیر ہونے والی اموات ایک لاکھ 22 ہزار ریکارڈ کی گئیں جو کہ 2015 سے 2019 کے دوران اسی عرصے میں ہونے والی اموات کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔تحقیق میں برطانیہ،اٹلی، اسپین، فرانس، بیلجیم، آسٹریا، نیدر لینڈز، پرتگال،سوئیڈن ، سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک شامل ہیں۔اخبار کا کہنا ہے کہ اگر ان نتائج کو دیکھتے ہوئے دیگر ممالک کا بھی جائزہ لیا جائے تو خدشہ ہے کہ کورونا کے باعث ہونے والی اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125734?fbclid=IwAR2WDmtmZO27xPlxeoI59tuH7OL-lQxcwQBVuklaNfBv_iZVgZZyVxhn1Ow

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ انقرہ کی جانب سے امریکہ کو حفاظتی لباس اور ماسک بھیجے جائیں گے تاکہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی جاری رکھ سکیں۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ منگل کو امریکہ کو حفاظتی سامان کی کھیپ بھیجی جائے گی۔

صدر اردگان نے اعلان کیا کہ یکم مئی سے ملک کے 31 شہروں میں 3 روزہ لاک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ ہفتے کے اختتام پر کیے جانے والے لاک ڈاؤنز کا سلسلہ عیدالفطر تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے شیڈول کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ  ترکی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ساتواں بڑا ملک ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 12 ہزار 261 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا کی وجہ سے  اب تک 2 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125730?fbclid=IwAR1ArJYyeG-ERp-W3DrGGmzzKHJlZBocVvZ2yZ6C1FatOwjRFyXnlB9NInY

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزرا نے 30 جون تک تنخواہیں وصول نہ کرنے کا اعلان کردیا، یہ رقم کورونا ریلیف کے کاموں کیلئے خرچ کی جائے گی۔

سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ کابینہ کے ارکان ایک ماہ کی تنخواہ پہلے ہی کورونا ریلیف فنڈ میں دے چکے ہیں۔  صوبائی وزرا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 30 جون تک تنخواہیں وصول نہیں کریں گے اور یہ تنخواہیں بھی ریلیف کے کاموں پر خرچ کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125691?fbclid=IwAR1MXUli5zlLHGnR_2n0NP6cBIYlnf2

Wp_cywIsnDwz8kkFmHDg809o4RSI

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 80 فیصد مساجد میں تراویح سے متعلق حکومت اور علما کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر عمل نہیں کیا جارہا۔غیر سرکاری تنظیم 'پتن' کے سروے کے مطابق تراویح کے دوران 15 شہروں کی 194 مساجد کا جائزہ لیا گیا۔سروے کے نتائج کے مطابق 96 فیصد مساجد کے باہر فٹ پاتھ اور سڑکوں پر بھی نماز تراویح ادا کی جا رہی تھی جب کہ 89 فیصد نمازیوں نے ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بیشتر مساجد میں نمازیوں نے ایک دوسرے سے 6 فٹ کا فاصلہ نہیں رکھا اور گھر سے وضو کرکے آنے کی بجائے مساجد میں وضو کرتے رہے۔ اس کے علاوہ سروے میں شامل دو تہائی مساجد میں بزرگوں کے ساتھ بچوں کو بھی دیکھا گیا تاہم بڑی اور مرکزی مساجد میں معاہدے پر عمل درآمد دیکھنے میں آیا۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125721?fbclid=IwAR2eHevlZS40J1-HiSUg_QaB6-dXe4p607vKLWDcVrjSkX_E4Yy4mW8JxTQ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 528 اور جاں بحق افراد کی تعداد 288 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے کیسز میں 200 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 528 ہوگئی ہے۔ پیر کے روز کورونا کی وجہ سے پاکستان میں 7 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 288 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک 3 ہزار 29 مریض کورونا سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔  ایک دن میں کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 6 ہزار 391 ہے  اور اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 756 ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سب سے بڑی آبادی کا صوبہ پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے  جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 526 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 615، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 984، بلوچستان میں 781، گلگت بلتستان میں 318، اسلام آباد میں 245 اور آزاد جموں و کشمیر میں مریضوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

عالمی صورتحال

کورونا وائرس نے پیر کے روز ایک اور اہم ترین سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پیر کے روز دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 16 ہزار 864 ہوگئی ہے۔  اب تک کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 7 ہزار 981 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 8 لاکھ 88 ہزار 634 لوگ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

سب سے متاثرہ ممالک

دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرامریکہ ہوا ہے جہاں مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 88 ہزار 932 ہوگئی ہے۔ سپین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 422، اٹلی میں ایک لاکھ 97 ہزار 675، فرانس میں ایک لاکھ 62 ہزار 100، جرمنی میں ایک لاکھ 58 ہزار 142، برطانیہ میں ایک لاکھ 52 ہزار 840 اور ترکی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 130 ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں کہاں ہوئیں؟

کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کا شکار بننے والوں کی تعداد 55 ہزار 462 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں اب تک یہ وبا 26 ہزار 644 قیمتی انسانی زندگیاں نگل چکی ہے۔ سپین میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 521 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے فرانس میں 22 ہزار 856 اور برطانیہ میں 20 ہزار 732 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125622?fbclid=IwAR1gnIBs75aiqyIEyT0v4JrFom_U-nQEnrKtZWy4-VgOWOoPqC6G5_IBHgk

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور ہر شخص اس جنگ میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ جو لوگ کچھ اور نہیں کر سکتے وہ اپنی بساط کے مطابق کورونا وائرس فنڈز میں مالی معاونت کر رہے ہیں۔ ایسے میں بھارت میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے جمع کی گئی رقم کورونا وائرس فنڈ میں دے کر نئی مثال قائم کر دی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس شخص کا نام ویلاس بوکے ہے جو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر اودگیر کا رہائشی ہے۔

ویلاس نے اپنی بیٹی گیتانجلی کی شادی کے لیے 51ہزار بھارتی روپے جمع کر رہے تھے۔ گیتانجلی کی شادی کے دن قریب آئے تو کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن ہو گیا جس پر ویلاس نے بیٹی کی شادی ملتوی کرنے کی بجائے ایک انتہائی سادہ تقریب منعقد کرکے اس کے ہاتھ پیلے کرنے اور شادی کے لیے جمع کی گئی رقم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 9اپریل کو مقررہ تاریخ پر سادہ سی تقریب میں گیتانجلی اوراس کے دولہا سواپنیل ریڈی کی شادی ہو گئی جس کے بعد ویلاس نے اکیاون ہزار روپے اور راشن کے 125تھیلے مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دیئے تاکہ وہ انہیں مستحقین میں تقسیم کر دیں۔ گیتانجلی کی شادی میں خاندان کے چند لوگوں اور ڈپٹی کلیکٹر پروین منگشیتی نے شرکت کی۔ کلیکٹر کا کہنا تھا کہ ”ویلاس اور اس کے خاندان نے ایثار کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس سے دیگر لوگوں کو بھی ترغیب ملے گی اور وہ اس مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آئیں گے۔“

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125699?fbclid=IwAR1KZtZphgIAL2QuPwIeF5iMRCkEP

sbUE8YhsilF-IhxPtL2v3DbvkuZ92g

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءپھوٹنے کے فوری بعد، جب دنیا اس کے متعلق ابھی گوں مگوں کا شکار تھی کہ وباءکہاں تک پھیلے گی، چین نے چپکے سے ایسا کام کر ڈالا کہ خبر سامنے آئی تو دنیا دنگ رہ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق کورونا وائرس کی وباءپھوٹنے کے بعد 21جنوری کو چین نے چپکے سے معروف دوا ’Remdesivir‘ کا صنعتی پیمانے پر استعمال کرنے کے لیے سند حق ایجاد کی درخواست دے دی تھی۔

یہ درخواست اسی ’ووہان انسٹیٹیوٹ آف ویرالوجی‘ کی طرف سے دی گئی تھی جس میں سالوں سے کورونا وائرسز پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور مغربی دنیا کی طرف سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اسی لیبارٹری میں کسی طرح لیک ہو کر کورونا وائرس شہری آبادی تک پہنچا اور انسانوں کو لاحق ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جس روز چینی ماہرین نے تصدیق کی کہ ووہان میں پھیلنے والا کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں کو لاحق ہو سکتا ہے، اس کے اگلے روز لیبارٹری کی انتظامیہ کی طرف سے اس دوا کی سند حق ایجاد کے لیے درخواست دے دی گئی تھی کیونکہ اس دوا کے متعلق کہا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ کورونا وائرس کا علاج ہو سکتی ہے اور چینی ماہرین نے سوچا کہ باقی دنیا سے پہلے وہ اس کی سند حق ایجاد حاصل کر لیں اور وباءپھیلنے کے بعد اس دوا کی فروخت سے پیسہ کمائیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد مغربی دنیامیں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں چین کے کردار کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ شدت اختیار کر رہا ہے۔ گزشتہ روز برطانیہ کی فارن افیئرز سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین ٹام ٹوگندھٹ نے بھی مطالبہ کر دیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل اور آزادانہ انکوائری کرائی جانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ”ہمیں اس وباءکے پھیلنے سے سبق سیکھنا چاہیے، تاکہ عالمی برادری مستقبل میں ایسی وباءپھوٹنے کی صورت میں بہتر ردعمل کا مظاہرہ کر سکے۔“

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125705?fbclid=IwAR3HUL19kZJ8vr1crZu0px6xx_TJRYx

ibXE0qhTDR2RfIWU7tudkGp0W3Lw

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/28042020/p7-isb-011.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/28042020/p7-isb-011.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P3-LHR017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P3-LHR017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P4-Lhr-014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P4-Lhr-014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P6-Lhr-006.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P6-Lhr-006.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P6-Lhr-021.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P6-Lhr-021.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P6-Lhr-031.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P6-Lhr-031.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P6-Lhr-034.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P6-Lhr-034.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/28042020/p2-isb-005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/28042020/p2-isb-005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/28042020/p2-isb-017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/28042020/p2-isb-017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/28042020/p2-isb-030.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/28042020/p2-isb-030.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/28042020/P6-ISB-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/28042020/P6-ISB-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/p2-lhr006.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/p2-lhr006.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/p2-lhr017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/p2-lhr017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/p2-lhr009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/p2-lhr009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/p2-lhr013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/p2-lhr013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR034.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR034.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR007.jpg

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107391078&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107391087&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107391079&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107391088&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107391089&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107391111&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107391083&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107391084&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107391091&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107391106&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107391022&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107391019&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107391077&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107390936&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107390943&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107390874&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107390889&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107390892&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-28&edition=KCH&id=5160069_29805235

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-28&edition=KCH&id=5160070_68707697

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-28&edition=KCH&id=5160078_60235889

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-28&edition=KCH&id=5160082_45969304

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-28&edition=KCH&id=5160086_62854536

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-28&edition=KCH&id=5160066_45404610

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-28&edition=KCH&id=5160103_18532985

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-28&edition=KCH&id=5160012_38191866

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے کورونا وائرس کی پہلی لہر کو بڑے بے مثال طریقے سے شکست دی لیکن اب بظاہر لگ رہا ہے کہ وہاں اس موذی وباءکی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے کیونکہ ایک طرف دارالحکومت بیجنگ کے جم اور سوئمنگ پولز بند کرا دیئے گئے ہیں اور دوسری طرف روس کے بارڈر پر واقع 1کروڑ آبادی کے چینی شہر کو لاک ڈاﺅن کر دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ شانزی کے اس سرحدی شہر میں روس سے شہریوں کی بڑی تعداد میں آمدورفت ہوتی ہے اور وہاں کورونا وائرس روس سے آنے والے شہریوں کی وجہ سے پھیلا۔

اب تک اس شہر میں وائرس کے جتنے کیس سامنے آئے ہیں، چینی حکام کے مطابق ان میں اکثریت روس سے آنے والوں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر شی جن پنگ کورونا وائرس کی پہلی لہر کو شکست دینے کے بعد ملک کی معاشی سرگرمیاں مرحلہ وار دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ اگر ملک میں وباءکی دوسری لہر اٹھتی ہے تو یہ ملک کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہو گی جس سے اسے بہت زیادہ معاشی نقصان ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں شروع سے اب تک کورونا وائرس کے 82ہزار 816کیس سامنے آئے ہیں اور 4ہزار 632اموات ہوئی ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125707?fbclid=IwAR2ktqhH31JYFCKRcHepXNOCIbXH5

sbLfCVBEDwOVDvp-kfoljG90KuSvhQ

سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے لیکن جنوبی کوریا نے اس وباءسے لڑائی میں ایسا طریقہ اختیار کیا ہے کہ دنیا اس سے سیکھ کر لاک ڈاﺅن کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق جنوبی کوریا میں روزانہ بڑے پیمانے پر لوگوں کا ٹمپریچر چیک کیا جا رہا ہے، بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے اور جس شہری نے فیس ماسک نہیں پہن رکھا ہوتا اس کی سخت سرزنش کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے موبائل فونز پر میسجز کے ذریعے ایک مہم شروع کر رکھی ہے کہ اگر کسی کے گھر میں یا ہمسائے میں کو مشتبہ کیس موجود ہو تو مطلع کیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا نے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے جو طریقہ اختیار کیا ہے، وہ بہت زیادہ مو¿ثر ہے اور اس طریقے پر عمل درآمد ہو تو لاک ڈاﺅن کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ تاہم ایسی صورت میں حکومت اور شہریوں کو انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اگرچہ جنوبی کوریا میں بھی اکثر لوگوں گھروں سے کام کر رہے ہیں، چرچ، سکول، یونیورسٹیاں بند ہیں تاہم دفاتر، دکانیں، کیفے، ہوٹل اور ریسٹورنٹس کھلے ہیں اور زندگی کافی حد تک معمول پر چلتی نظر آتی ہے۔ وہاں ہر شخص سماجی میل جول میں فاصلے کی پابندی کرتا پایا جارہا ہے ۔ چرچ میں بھی ایک بنچ پر صرف دو لوگ بیٹھتے ہیں اور ان درمیان 6فٹ سے زائد کا فاصلہ ہوتا ہے۔

جنوبی کوریا میں رہائش پذیر ایک برطانوی شہری نے میل آن لائن کو بتایا کہ ”وہاں آپ فیس ماسک کے بغیر ٹیکسی بھی نہیں لے سکتے۔ ایک روز میں نے ایک ٹیکسی روکی۔ میں نے فیس ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔ مجھے دیکھتے ہی ڈرائیور نے سخت لہجے میں پوچھا، تمہارا فیس ماسک کدھر ہے، یہ کہہ کر اس نے مجھے بٹھانے سے انکار کر دیا۔ میں نے ایک بس ڈرائیور کو ایک عمر رسیدہ شخص پر چلاتے ہوئے بھی دیکھا ہے جس نے فیس ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔“

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125710?fbclid=IwAR1Bf3u_7JyD27_a1Ho1a-0XDVlX4qXbhQr3liezCPWVbNVGa7uREYXrfpE

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس اتنی ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں کہ اگلے 2 سے 3 ماہ تک کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے بتایا " اللہ کا شِکر ہے اس وقت پاکستان میں 18 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ جو کہ اگلے دو سے تین ماہ کیلئے کافی ہیں۔"

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیر اعظم کو کورونا کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔ بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کو کورونا کے خلاف حفاظتی سامان کی خریداری اور دستیاب سامان کے حوالے سے بتایا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ  پورے ملک میں جتنا بھی آئی سی یو سٹاف ہے اس سے دوگنی تعداد کے لیے  پی پی ای کٹس ملک میں موجود ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125693?fbclid=IwAR1XuIsuJZCGqpaZ-w1Ng_f5u9_sYEhVq8DYM8-D6CIVeYAn-mQROR3Rdwc

کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کی جانب سے سکولز کھولنے ، لاک ڈاون ختم کرنے اور سب سے زیادہ متاثرہ شہر کے تمام مریضوں کی صحتیابی کے دعوے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی کورونا وائرس کو شکست دینے کادعویٰ کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں موجود کورونا وائرس کے تمام مریض صحتیاب ہوچکے ہیں  ملک میں کہیں وائرس موجود نہیں اور اب انہوں نے لاک ڈاون میں بھی نرمی کرنے جارہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ نے اس موذی مرض کے پھیلاو کو روکنے کیلئے بروقت انتطامات کیے تھے جس کے بعد وہاں کیسز کی تعداد انتہائی کم رہی  ملک بھرمیں 27 اپریل کی دوپہر تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 1469 تک جا پہنچی تھی جب کہ وہاں اس وبا سے صرف 19 ہلاکتیں ہوچکی تھیں۔گزشتہ روز وہاں ایک بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس خبر کے بعد نیوزی لینڈ نے بندشوں میں نرمی کا فیصلہ کیا اور منگل سے چند ایسے کاروبار بھی کھلیں گے جس کا تعلق بنیادی ضرورت سے نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ میں طبی مراکز اور تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال ہوجائیں گی لیکن اس کے باوجود اکثر لوگ بدستور گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے اور سماجی رابطوں سے گریز کریں گے۔

جسینڈا آرڈن نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ 'ہم معیشت کو کھول رہے ہیں لیکن سماجی تقریبات کی اجازت نہیں دے رہے ہیں'۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے، جہاں کورونا وائرس کے کیسز کم ہیں اور وہاں ہلاکتوں کا تناسب بھی انتہائی کم ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125678?fbclid=IwAR19_AzcgLd2wnXSInfUZhc3iPfkD

ETa0xTdKtlYArKZdYIVvqAocQP2sss

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے جناح ہسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے  ٹیسٹ رپورٹ آنے سے پہلے ہی وارڈ کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی تھی تاہم اب مرحوم کی ٹیسٹ رپورٹ منفی  آئی ہے اورانکشاف ہوا ہے کہ اسے کورونا وائرس تھا ہی نہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ہسپتال کی ایگزیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کردی ہے کہ ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، انہوں نے یہ بھی  بتایا کہ 37 سالہ شخص کو وائرس کی ممکنہ علامات ظاہر ہونے پر اتوار کی شب کراچی کے علاقے لانڈھی سے جناح ہسپتال لایا گیا تھا اور اس کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ وہ  مبینہ  طور پر منشیات کا بھی عادی تھا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کے جاری کردہ بیان کے مطابق مریض کو غنودگی کے عالم میں ہسپتال لایا گیا تھا بعدازاں اسے ہوش آگیا تھا، جبکہ مذکورہ شخص کا رویہ بھی معمول سے ہٹ کر تھا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق صدر پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے قائد آباد کے رہائشی 30 سالہ فواد علی کو چند روز قبل نشہ آئس کا عادی ہونے کی بنا پر ہنگامی حالت کے شعبے میں لایا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ مریض کا سینے کا ایکسرے کیا گیا تھا جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ مریض ممکنہ طور پر وائرس سے متاثر تھا چنانچہ اسے ہسپتال میں کووِڈ 19 کے مریضوں کے مختص وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض نے اپنے کپڑے اتار کر ہسپتال کی بلڈنگ میں گھومنا شروع کردیا تھا ساتھ ہی عملے کو دھمکی بھی دیں۔

مریض کے قابلِ اعتراص رویے پر اسے تیسری منزل پر بند کردیا گیا تھا جہاں اس نے لوہے کی جالی اور دروازوں کو نقصان بھی پہنچایا اور صبح 6 بج کر 58 منٹ پر کھڑکی سے کود گیا۔

جس کے نتیجے میں اس کے سر پر شدید چوٹ آئی جسے فوری طور پر شعبہ حادثات لے جایا گیا تاہم علاج کے دوران وہ دم توڑ گیا۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125675?fbclid=IwAR3-anuy-OM-e66bpdz0AdYmtUZUfKnAb-UYOcfN4TluZxKuYM92UHkP4c

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھاہے اور پاکستان میں کیسز کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے تاہم اب یہ خبر موصول ہو ئی ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں بھی کورونا وائرس سے متاثر 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مالک ” سلمان اقبال “ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے اے آر وائے اسلام آباد آفس میں رینڈم کورونا ٹیسٹ کروایا گیا ہے ، 20 افراد میں سے 8 کا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، دو افراد میں علامات ظاہر ہوئی ہیں ،ہم نے اپنا اسلام آباد آفس بند کر دیاہے ، تمام سٹاف کا ٹیسٹ کروایا جائے گا اور دفتر کو سینٹائز کیا جائے گا ،جب تک تمام افراد کے ٹیسٹ نہیں ہو جاتے اس وقت تک تمام افرادکو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔“

 سلمان اقبال کے ٹویٹ پر صحافی صابر شاکر میدان میں آئے اور انہوں نے چینل کے دفتر میں سمانے آنے والے کورونا کیسز کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ سٹاف میں تین لوگ فیصل ایدھی کے گھر ریکارڈنگ کیلئے گئے تھے جبکہ تین لوگ قریبی مسجد جو کہ سیل کر دی گئی ہے ، میں جاتے تھے ، متاثرہ لوگوں میں زیادہ ترفیلڈ کے لوگ ہیں ، باقی سٹاف کے ٹیسٹ کیلئے متعلقہ آفیشلز سے رابطے میں ہیں ، اللہ رحم فرمائے اور سب پر اپنا کرم کرے ۔“

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125663?fbclid=IwAR3J0iIjWRwUyN_4MzRiK0pryG2wJA

J5EjK3QArkV0o3oLpScHYnBHETJg

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین سے حفاظتی سامان کی ایک اورکھیپ اسلام آبادپہنچ گئی،پی آئی اے کاخصوصی طیارہ 18ٹن سامان لیکراسلام آبادایئرپورٹ پہنچا ،15ایکسرے مشینیں،119وینٹی لیٹرز،200تھرمل گنزاوردیگرسامان شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این ڈی ایم اے کے چین سے خرید کردہ طبی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی،پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لیکر اسلام آباد پہنچا، چیئرمین این ڈی ایم اے اورسربراہ این ڈی آر ایم ایف نے سامان وصول کیا،سامان میں 15ایکسرے مشینیں،119وینٹی لیٹرز،200تھرمل گنزاور دیگرسامان شامل ہے، 2لاکھ 90ہزار سرجیکل ماسک اور 15ہزار حفاظتی سوٹ ،30ہزاردستانوں کے جوڑے اور 5ہزار حفاظتی عینک شامل ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے کہاہے کہ آئندہ چندروزمیں مزیدسامان پاکستان پہنچے گا،آج پاکستان یومیہ 30 سے 40 ہزارٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھتاہے، آنیوالے دنوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھے گی،چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مزیدسامان منگوایاجائےگاجبکہ سربراہ این ڈی آر ایم ایف ندیم احمدنے کہاہے کہ آج سامان کی چوتھی پرواز آئی ہے،جو سامان بہت ضروری تھا وہ پاکستان میں لایا گیاہے۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125633?fbclid=IwAR2fTfFoJjipFgCakizqXO9euPGIfo6JF

iy90N7NK9YYUplM3WDPtd_VfZc

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے مزید 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ فضائی میزبانوں میں ایک کا تعلق پشاور اور 2 کا لاہور سے ہے، تینوں فضائی میزبان لاہور سے پی آئی اے ریلیف پرواز پر مانچسٹر گئے تھے۔

تینوں فضائی میزبانوں کو برطانوی شہر مانچسٹر سے واپسی پر اسلام آباد میں 2 روز سے مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ کر دیا گیا تھا، اس دوران ان کے کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن کا نتیجہ مثبت آ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اتوار کی شب تینوں فضائی میزبانوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کرونا کے شکار فضائی میزبانوں کو علاج کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125624?fbclid=IwAR23Uoex1_-vplo339D4q6bl72YUiKXSj_k33Z_I54wKXDNF9Iz9HBp39TA

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے 90 لاکھ ٹیسٹ کے لئے چین سے 995 ملین ریال کا معاہدہ کیا ہے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر یہ معاہدہ کیا گیا ہے، چین اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر سعودی کمپنی نبکو اور چینی کمپنی بی جی آئی نے دستخط کئے ہیں.

سعودی عرب کی جانب سے وزیرِ صحت ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور چین کی جانب سے سعودی عرب میں متعین چینی سفیر چینگ وینگ نے دستخط کئے، معاہدے کے مطابق چین کورونا ٹیسٹ کے 500 چینی ماہر اور ٹیکنیشن 6 بڑی ریجنل لیباریٹریاں اور تمام طبی سازوسامان مہیا کرے گا، چینی ماہرین کو مملکت کے تمام علاقوں میں تعینات کیا جائے گا.

چین سے آنے والی لیباریٹریاں سعودی عرب کے ہر صوبے کو فراہم کی جائیں گی، چین سعودی عرب کو ایک موبائل لیباریٹری بھی فراہم کرے گا، جس سے روزانہ 10 ہزار ٹیسٹ کئے جاسکیں گے، چین سعودیوں کو لیباریٹریوں میں کام کرنے اور کورونا ٹیسٹ کی ٹریننگ دے گا، چینی ماہرین وہ فیلڈ ٹیسٹ اور یومیہ ٹیسٹ سمیت تمام امور کی ٹریننگ دیں گے.

چین 8 مہینے تک لیباریٹریوں اور مشینوں کے مؤثر ہونے کی گارنٹی دے گا، چین کو دئیے گئے ٹھیکے کے تحت سعودی عرب میں کورونا کے متعدد نمونوں کے جینیاتی نظام کا تجزیہ بھی چین کے ذمہ ہوگا، علاوہ ازیں مملکت میں دس لاکھ نمونے لے کر مزاحمتی نقشے کا تجزیہ بھی کیا جائے گا تاکہ کورونا کی وبا کے انسداد کے عمل کو منظم بنانے میں ریاستی سکیمیں موثر ثابت ہوسکیں.

سعودی عرب اور چین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ کورونا وائرس کے حوالے سے پوری دنیا کا سب سے بڑا معاہدہ ہے، سعودی ٹیسٹنگ کمپنی امریکہ، سوئٹزر لینڈ اور کوریا کی متعدد کمپنیوں سے متعدد ٹیسٹنگ سسٹم خرید چکی ہے، سعودی عرب کا ہدف 14.22 ملین ٹیسٹ کا ہے.

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125626?fbclid=IwAR1URr_AtXCH7VEguMr80q_Qgxahvz

dVnwcAVBvULDEcwnRtimkV5rjq60Y

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25 اپریل کو غیر ملکی ائر لائن کی 3 پروازوں کے ذریعے 684 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے جن میں سے 434 کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔

جن افراد کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے ان میں 12 مسافروں کے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں جب کہ قرنطینہ میں موجود باقی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 300 سے زائد جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 279 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 93 افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125627?fbclid=IwAR1p3HzyBr54W8dvOFugjXeS6OJI1

CuLLPlitF20228D5Cc6vVBcZv4nOUE

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 528 اور جاں بحق افراد کی تعداد 288 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے کیسز میں 200 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 528 ہوگئی ہے۔ پیر کے روز کورونا کی وجہ سے پاکستان میں 7 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 288 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک 3 ہزار 29 مریض کورونا سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔  ایک دن میں کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 6 ہزار 391 ہے  اور اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 756 ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سب سے بڑی آبادی کا صوبہ پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے  جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 526 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 615، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 984، بلوچستان میں 781، گلگت بلتستان میں 318، اسلام آباد میں 245 اور آزاد جموں و کشمیر میں مریضوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

عالمی صورتحال

کورونا وائرس نے پیر کے روز ایک اور اہم ترین سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پیر کے روز دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 16 ہزار 864 ہوگئی ہے۔  اب تک کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 7 ہزار 981 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 8 لاکھ 88 ہزار 634 لوگ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرامریکہ ہوا ہے جہاں مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 88 ہزار 932 ہوگئی ہے۔ سپین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 422، اٹلی میں ایک لاکھ 97 ہزار 675، فرانس میں ایک لاکھ 62 ہزار 100، جرمنی میں ایک لاکھ 58 ہزار 142، برطانیہ میں ایک لاکھ 52 ہزار 840 اور ترکی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 130 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کا شکار بننے والوں کی تعداد 55 ہزار 462 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں اب تک یہ وبا 26 ہزار 644 قیمتی انسانی زندگیاں نگل چکی ہے۔ سپین میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 521 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے فرانس میں 22 ہزار 856 اور برطانیہ میں 20 ہزار 732 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125622?fbclid=IwAR3CX94Uu1yBfXz_bN-gEPDO6xqOBC8XfOgWELhxAcDiMbmq5o1luAyJZ6A

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب  اور وفاقی دارالحکومت کی 80 فیصد مساجد میں 20 نکاتی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ۔

انگریزی روزنامے ڈان کے مطابق  یہ سروے پتن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے پہلی تراویح کے موقع پر کیا گیا ۔ تنظیم نے 40 لوگوں کو 20 نکاتی معاہدے پر عملدرآمد کا مشاہدہ کرنے کیلئے مساجد میں بھیجا گیا۔ ان لوگوں نے فی کس 4 سے 5 مساجد میں تراویح کی نماز کی ادائیگی دیکھی۔

سروے کے آبزورز نے  پہلی تراویح کے موقع پر 4 نکات پر عملدرآمد کا مشاہدہ کیا۔ ان نکات میں مسجد سے باہر فٹ پاتھ پر تراویح نہ پڑھنا، نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا، لوگوں کو فیس ماسک پہننے کی تاکید اور گھر سے وضو کرکے آنا شامل ہے۔

 سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ پنجاب اور اسلام آباد کی 80 فیصد مساجد میں علماء کرام اور حکومت کے درمیان طے پانے والے  20 نکاتی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

https://dailypakistan.com.pk/26-Apr-2020/1125257?fbclid=IwAR1OuwcCadoRxoEiXP-O_FZqHDBvyYWZLOE9HsPKBOAuVTU5Q7ark1OTyDk

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سماجی شخصیت اور طبی ماہر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ کورونا وائرس اتنا جان لیوا نہیں ، موسم تبدیل ہو رہا ہے ہمارا مدافعتی نظام طاقتور ہے ،اس وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ  میں مزید اضافہ نہیں ہو گا ،جن ممالک میں لاک ڈاؤن زیادہ تھا وہاں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے ، جو لوگ میڈیا پر آکر لاک ڈاؤن کا کہتے ہیں انہیں غریبوں کی بھی فکر کرنی چاہیے ، ہمیں اینٹی باڈی ٹیسٹ کرانے چاہئیں، اس سے شرح اموات دو فیصدسے کم ہو کر ایک فیصد پر آ جائے گی ، حکومت کو اینٹی باڈی ٹیسٹ کی اجازت دینی چاہیے ، امریکا ، برطانیہ ، جرمنی میں اینٹی باڈی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ""اے آر وائے نیوز"" سے گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ خدارا میڈیا میں کورونا کے حوالے سے خوف نہ پھیلایا جائے،یہ وائرس اتنا خطرناک نہیں ،ڈاکٹروں کے اعدادوشمار بھی درست ہیں لیکن ہمیں اپنے اعدادو شمار بھی دیکھنا ہونگے ، ہمیں اینٹی باڈی ٹیسٹ کرنے چاہیں ، اس سے شرح اموات دو فیصدسے بھی کم ہو کر ایک فیصد پر آ جائے گی ، حکومت کو اینٹی باڈی ٹیسٹ کی اجازت دینی چاہیے ، امریکا ، برطانیہ ، جرمنی میں اینٹی باڈی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ دنیا کی واحد کمپنی ہے جس کی کٹس تصدیق شدہ ہیں جو جلد پاکستان میں بھی دستیاب ہونگی،یہ وائرس اتنا جان لیوا نہیں ، موسم تبدیل ہو رہا ہے ہمارا امیون سسٹم طاقتور ہے ،اس وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ نہیں ہو گا ،جن ممالک میں لاک ڈاؤن زیادہ تھا وہاں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ جو لوگ میڈیا پر آکر لاک ڈاؤن کا کہتے ہیں ان کے اپنے گھروں میں تو چولہے جل رہے ہیں ،ان کے پاس اچھے ڈاکٹر بھی موجود ہیں لیکن انہیں غریبوں کی بھی فکر کرنی ہو گی ۔

 https://dailypakistan.com.pk/26-Apr-2020/1125284?fbclid=IwAR3M2eQ6taJQ70zIc7MjA4Ar60Wd44

U-Tv-qWjYXsbLbBLuTHxWbpk33g6U

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرونا لاک ڈأون کے دوران گھر بیٹھے طلبا کی تعلیمی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر موبائل ایپ لانچ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا لاک ڈأون کے دوران گھر بیٹھے طلبا کی تعلیمی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر موبائل ایپ لانچ کر دی ہے،اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے ایک اجلاس میں چیئرمین اظفر منظور، ڈائریکٹر جنرل وقار قریشی، ڈائریکٹر کاشف فاروق و دیگر شریک ہوئے۔ اظفر منظور نے کہا کہ تعلیم گھر سے طلبا لاک ڈاؤن کے دوران گھر بیٹھے جدید انداز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل تعلیم گھر کیبل ٹی وی چینل اور ویب سائٹ بھی لانچ کی جا چکی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتدا میں اول تا آٹھویں کے طلبا کو ریاضی و سائنس لیکچرز دئیے جارہے ہیں‘ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ ویڈیوز جلد شامل کی جائیں گی۔ تعلیم گھر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب‘ پی ایم آئی یو اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے وضع کیا گیا۔ طلبا ویڈیو اسباق تعلیم گھر کیبل ٹی وی پر روزانہ صبح نو سے ایک بجے تک دیکھ سکتے ہیں جبکہ ویب سائٹ اور اینڈرائڈ ایپ سے لیکچرز ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/26-Apr-2020/1125280?fbclid=IwAR2sy6pnYWiIAL5HyKautw87ztbn

eBTwbwGWRnTV5qAXuMEo_m3z5Wng1OA

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورمیں مزید 3 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی سی کے سربراہ ڈاکٹر ثاقب شفیع نے بتایا ہے کہ 2 نرسز اورایک پیرامیڈیکل سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ 80 سےزائد ملازمین کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/26-Apr-2020/1125268?fbclid=IwAR150Vs31YvgN1dQmDz8To7NqFf3z

NAwOM_JxkpAi4TAIM0wmUuXwEuNN0g

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف صنعتکار مہتاب چاولہ کورونا وائرس کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنما میاں زاہد حسین نے مہتاب چاولہ کے انتقال کی تصدیق کردی۔ میاں زاہد کے مطابق مہتاب چاولہ کچھ روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہو ئے اور کراچی میں زیر علاج تھے جہاں اتوار کے روز ان کا اتنقال ہوگیا۔

مہتاب چاولہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت کا ایک بڑا نام تھے۔ ان کے انتقال پر پاکستان کے کاروباری، سماجی و سیاسی حلقوں نے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/26-Apr-2020/1125261?fbclid=IwAR2WB3sE4tM4QTk2dop6-t2DvPUoaHUHJTXArcIZcfyuC9N2CvYpuArqm5c

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے تمام ممالک کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں لیکن یورپی ممالک اس کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں۔ مثبت کیسز کے اعتبار سے یورپی ملک سپین دنیا کا دوسرا بڑا متاثرہ ملک ہے جہاں کثیر تعداد میں پاکستانی بھی مقیم ہیں۔

پاکستان میں کئی سال تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے والے فاروق حمزہ  بھی انہی پاکستانیوں میں سے ایک ہیں۔ فاروق حمزہ گزشتہ برس ہی سپین منتقل ہوئے تھے لیکن کورونا کے باعث گھر تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

  انہوں نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث گھر سے نکلنا محال ہے، اور ویسے بھی جتنی تیزی  سے  یہ وبا پھیل رہی ہے ایسے میں گھر سے باہر قدم نکالنے سے ہی خوف آتا ہے۔

فاروق حمزہ نے بتایا کہ وہ ایک مہینے سے زائد عرصے سے گھر کی چار دیواری میں محصور ہیں اور باہر نکلنے  کی کوئی راہ نظر نہیں آتی۔  حجام کی دکانیں بند ہونے کی  وجہ سے  بال بھی بہت زیادہ بڑھ گئے تھے جس کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا تھا۔ حال ہی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث حجاموں نے گھروں پر سروس فراہم کرنا شروع کی ہے جس سے ہم نے بھی فائدہ اٹھایا اور حجام کو گھر بلوا کر ساری کسر نکال لی۔

پاکستانی صحافی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور سپین سمیت دنیا بھر سے کورونا کی یہ مہلک وبا جلد ہی رخصت ہوجائے گی جس کے بعد زندگی ایک بار پھر اپنی رفتار سے دوڑتی نظر آئے گی۔

https://dailypakistan.com.pk/26-Apr-2020/1125260?fbclid=IwAR3Yquz9X30BQvj4jeJI7CUicQ-udCbT9fY5dOIVUAT7otrZa_aDWQDLeQQ

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/fp-isb-028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/fp-isb-028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/fp-isb-035.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/fp-isb-035.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/fp-isb-037.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/fp-isb-037.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/p2-isb013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/p2-isb013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/p7-isb007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/p7-isb007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/p7-isb012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/p7-isb012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-039.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-039.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-041.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-041.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-043.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-043.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-045.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-045.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-059.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-059.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P7-Lhr-016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P7-Lhr-016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P7-Lhr-019.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P7-Lhr-019.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-044.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-044.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-040.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-040.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P4-Lhr-005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P4-Lhr-005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P5-Lhr-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P5-Lhr-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/p3-lhr-003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/p3-lhr-003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/p3-lhr-015.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/p3-lhr-015.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P1-Lhr-001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P1-Lhr-001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P1-Lhr-014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P1-Lhr-014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P1-Lhr-007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P1-Lhr-007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/p2-lhr-012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/p2-lhr-012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/p2-lhr-028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/p2-lhr-028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/p2-lhr-029.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/p2-lhr-029.jpg

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388205&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388206&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388209&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388211&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388218&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388212&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388236&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388224&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388214&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388216&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388237&Issue=NP_PEW&Date=20200427

سرکاری جناح اسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج 31 سالہ شخص نے خود کشی کرلی۔ لانڈھی کے رہائشی شخص کو کورونا کے شبہ میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ اس نے اسپتال کی تیسری منزل سے نیچے چھلانگ لگادی جس کے تنیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں ایمرجنسی لے جایاگیا جہاں پر وہ دوران علاج انتقال کرگیا۔

مریض بالائی منزل پر کورونا وارڈ میں داخل تھا اور اس نے آئسولیشن کی کھڑکی توڑ کر نیچے چھلانگ لگادی۔ اسپتال حکام کے مطابق فواد علی نشے کا عادی تھا اور کئی روز قبل جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فواد علاج کے سلسلے میں عدم توجہی کا شکار تھا اور اس کا وارڈ بوائے سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔ تاہم  جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق فواد علی نے عدم توجہی نہیں بلکہ نشہ نہ ملنے سے تنگ آکر خودکشی کی۔

https://www.express.pk/story/2036366/1/

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388274&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388276&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388250&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388268&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388294&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388318&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388298&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388309&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388330&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388364&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388329&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388331&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388358&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388424&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388428&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388429&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388433&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388450&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388461&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388467&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-27&edition=KCH&id=5157442_60768861

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-27&edition=KCH&id=5157440_24002373

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-27&edition=KCH&id=5157436_79417121

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-27&edition=KCH&id=5157452_34413395

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-27&edition=KCH&id=5157849_53420403

No comments:

Post a Comment