کیا کھانے پینے کی اشیاءسے آپ کو کورونا وائرس ہوسکتا ہے؟ ::: برطانیہ میں کرونا کی تشخیص کیلئے کتوں کو تربیت دینے کا فیصلہ - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Sunday, 19 April 2020

کیا کھانے پینے کی اشیاءسے آپ کو کورونا وائرس ہوسکتا ہے؟ ::: برطانیہ میں کرونا کی تشخیص کیلئے کتوں کو تربیت دینے کا فیصلہ

File:Good Food Display - NCI Visuals Online.jpg - Wikimedia Commons

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکومت نے کھانے پینے کی اشیاءسے کورونا وائرس لاحق ہونے کے متعلق بھی تنبیہ کرتے ہوئے لوگوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری نئی ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کھانے پینے کی اشیاءاور ان کی پیکنگ کے ذریعے بھی آپ میں منتقل ہو سکتا ہے لہٰذا پیکنگ کھولتے اور کھانا بناتے خاص احتیاط برتیں۔

حکومت کی طرف سے شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ بار بار ہاتھ دھونا یقینی بنائیں اور کھانا اچھی طرح پکا کر کھائیں کیونکہ اچھی طرح کھانے کو پکانے سے اس میں اگر وائرس ہو تو وہ ختم ہو جاتا ہے۔پیکنگ کھولتے ہوئے بھی احتیاط برتیں اور اس کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھو کر چیزوں کو ہاتھ لگائیں۔حکومت کی طرف سے اشیائے خورونوش سے متعلقہ کاروباروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفظان صحت کو یقینی بنائیں۔

https://dailypakistan.com.pk/18-Apr-2020/1122011?fbclid=IwAR0y3BoxD2r
fS3lmBv1rhHiIKkn_ckOyIidtVY
5fdgqzXux7FeuLqQp7YqE

لندن(این این آئی)برٹش میڈیکل ڈکشن ڈاگز فاؤنڈیشن نے شمال مشرقی انگلینڈ میں لندن اسکول آف ہائگین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈورام یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے ساتھ تعاون کے تحت کتوں کے ذریعے کرونا کی وباء کا پتا چلانے،اس بیماری کے مریضوں کی نشاندہی کیلئے کتوں کو تربیت دینے کے پروگرام پرکام شروع کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ تحقیق پچھلی تحقیق کے بعد سامنے آئی جس میں بْو کے احساس کے ذریعے کتوں کو ملیریا کا پتہ لگانے کی تربیت دی گئی تھی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ہر بیماری میں ایک مختلف بوہوتی ہے اوراس کا شکار ہونے والے شخص کی شناخت ہوجاتی ہے۔ان تینوں اداروں نے کہا کہ وہ کرونا کی نشاندہی کے لیے کتوں کو چھ ہفتوں تک تربیت دیں گے۔ اگر یہ طریقہ کامیاب رہتا ہے تواس سے کرونا کے مریض کا کسی میڈیکل ٹیسٹ کے لمبے چوڑے تردد کے بجائے محض کتے کے سونگنے سے اس کی بیماری کی تصدیق ہوجائے گی۔میڈیکل ڈائیٹیشن ڈاگ فاؤنڈیشن پہلے بھی کتوں کو کینسر، پارکنسن اور بیکٹیریل انفیکشن جیسی بیماریوں کا پتہ لگانے کے لیے تربیت دے چکی ہے کیونکہ یہ جانور جلد کے درجہ حرارت میں معمولی تبدیلیوں کا بھی پتہ لگاسکتے ہیں۔میڈیکل ڈیٹیکشن کتوں کے چیف ایگزیکٹو کلیئر گیسٹ نے کہا کہ اصولی طور پر ہمیں یقین ہے کہ کتے کرونا کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ اب ہم ایک محفوظ طریقہ تلاش کر رہے ہیں جس میں ہم مریضوں سے وائرس کی بو پکڑ کر اسے کتوں کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔اس کا مقصد کتوں کو لوگوں کی جانچ پڑتال کرنے کے قابل بنانا ہے۔ علامات اور ٹیسٹ کے بغیر ہی کتے مریض کا پتا چلا سکیں گے۔ 

Daily Pakistan Dated:19-04-20

No comments:

Post a Comment