امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کو دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Sunday, 12 January 2020

امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کو دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کو دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل کرلیاہے

امریکی جریدے فوربز نے کہاہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کے حالیہ دورے سے پاکستان سیاحوں کیلئے پرکشش مقام بن گیا،امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قلعے ،مساجد اور خوبصورت مقامات لئے پرکشش شہر لاہور ہے،پاکستان میں 4 ہزار سال قدیم دریائے سندھ کی تہذیب ہے ۔

امریکی جریدے کاکہنا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقے ناقابل یقین مناظر پیش کرتے ہیں جہاں 3 بڑے پہاڑی سلسلے ملتے ہیں ،پاکستان ٹریکنگ ،ماﺅنٹین بائیکنگ اور ثقافتی سیاحت کیلئے بہترین ہے۔

امریکی جریدے کاکہنا ہے کہ بین الاقوامی سفری کمپنیاں پاکستان کےلئے بھی سفری سہولیات کا آغاز کررہی ہیں، سڑکوں کی تعمیر نو اورنئی سرنگوں سے سفرکاوقت کم ہو گیا ہے ،پاکستان کے شمالی علاقوں میں نئے لگژری ہوٹل کھولے جارہے ہیں ۔

https://dailypakistan.com.pk/08-Jan-2020/1075377?fbclid=IwAR1OpFPyEBnsF_VbsIo1ZT_vwU6
ZMXF0ZiofnH2mWCFWKdNqMGX4-9Oh-JM



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/08012020/P8-Lhr-005.jpg

No comments:

Post a Comment