مسلم لیگ نواز کی کرپشن : اسحاق ڈار ، سعد رفیق ، شہباز شریف ، حمزہ ، سلمان ، شاہد خاقان ، اقبال زیڈ احمد ، فواد حسن فواد ، انٹر پول ، اختر بھروانہ ، رانا ثنا ، احسن اقبال کرپشن ::: لواندا لیکس ::: اسلام آباد ائرپورٹ ::: نواز شریف ، جاتی عمرہ کے ملازم ::: پی ایچ اے کا مالی ڈائریکٹر ::: لیگی تاجر مافیا ::: زرعی ترقیاتی بنک کے قرضے - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 28 January 2020

مسلم لیگ نواز کی کرپشن : اسحاق ڈار ، سعد رفیق ، شہباز شریف ، حمزہ ، سلمان ، شاہد خاقان ، اقبال زیڈ احمد ، فواد حسن فواد ، انٹر پول ، اختر بھروانہ ، رانا ثنا ، احسن اقبال کرپشن ::: لواندا لیکس ::: اسلام آباد ائرپورٹ ::: نواز شریف ، جاتی عمرہ کے ملازم ::: پی ایچ اے کا مالی ڈائریکٹر ::: لیگی تاجر مافیا ::: زرعی ترقیاتی بنک کے قرضے




اسلام آبادہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر سابق وزیر خزانہ کاگھر ضبط کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویزنے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نیب سے13 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کی اہلیہ کے نیب کی جانب سے ضبط شدہ گھر واپس لینے کے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ گلبرگ لاہور کا گھر14 فروری1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اہلیہ کودیا ،نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے احتساب عدالت کا گھر ضبط کرنے کافیصلہ معطل کردیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویزنے حکم امتناع جاری کردیا، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 13 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Jan-2020/108
4910?fbclid=IwAR05QQ19FqvyiSVCAxPEs
35XICtBpcHNqGsoCAcnH3I4ezTEZU3lLkpWQFI

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون ہاﺅسنگ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ملزم قیصر امین بٹ کی بیماری کی تحریری رپورٹس عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ قیصر امین بٹ بیمار ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکتے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹس کو نہیں مانتے قیصر امین کو سٹریچر پر لائیں ۔


عدالت نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت چھوڑ کر قیصر امین کا بیان کروانے آتے ہیں ، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ باقی گواہ کدھر ہیں ؟ ، نیب پراسیکیورٹر نے جواب دیا کہ ایک گواہ موجود ہے جبکہ باقی آ رہے ہیں ۔ عدالت نے کہاکہ اب تو حکومت بھی آپ کی ہے پھر بھی گواہ پیش نہیں کرتے ؟ جوا گواہ موجود ہیں ان کا بیان قلمبند کرایا جائے ۔عدالت نے خواجہ برادران کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی ہے ۔

https://dailypakistan.com.pk/24-Jan-2020/1083001?fbclid=IwAR2ZmmHn3fnN6yaqoiKzyg3yNuf
uKLJ6Xj55x0pCDdSOs7ufhNn8Oa1LWZI

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کیلئے مثبت خبریں سامنے آرہی ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے موقف سے قائل ہوگئے ہیں۔ اور دوسری جانب اب چین نے بھی ایک بار پھر پاکستانی کوششوں پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی کوششوں کا ادراک کرے۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق مقامی سسٹم کو مستحکم کرنے میں بڑی کاوشیں اور پیش رفت کی ہے۔ اس سلسلے میں عالمی برادری کو پاکستان کی فعال سرگرمیوں کو تسلیم اور حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔

جمعرات کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاایف اے ٹی ایف ایک اہم بین الاقوامی فورم ہے، دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خلاف جنگ سے انٹرنیشنل فنانسنگ سسٹم کا غلط استعمال روکنے میں مدد ملے گی۔ ترجمان نے کہاپاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق مقامی سسٹم کو مستحکم کرنے میں بڑی کاوشیں اور پیشرفت کی ہے۔عالمی برادری کو اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم اور اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

ترجمان نے کہاہم توقع رکھتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق سسٹم کی بہتری اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف موثر جنگ میں پاکستان کی تعمیراتی حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ایشیاءپیسفک جوائنٹ گروپ کے صدر کی حیثیت سے چین بامقصد اور منصفانہ تعمیراتی رویہ برقرار رکھے گا اور متعلقہ بحث میں حصہ لے گا۔

https://dailypakistan.com.pk/24-Jan-2020/1082987?fbclid=IwAR0t0EeBn2QCH_eDlaojSkuzbINsTkb-Uboy9rO26LXuJw_W42g_CHso0bg

پتوکی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف ڈوگر نےاپنی ٹیم کےہمراہ زخیرہ اندوزی کرنےوالےمقامی کریانہ سٹورکےگودام پرچھاپہ مارتے ہوئے 4 ہزار کے قریب چینی کی بوریاں بر آمد کرلی ہیں جبکہ گودام مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پتوکی میں چینی اورآٹے کےمبینہ بحران سےنمٹنےکیلئےاسسٹنٹ کمشنرآصف علی ڈوگر نےمقامی ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔اسٹنٹ کمشنر نے پتوکی میں واقع مقامی ہاشمی کریانہ سٹور کے گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے ذخیرہ کی گئی چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرتے ہوئے گودام کو سیل کردیا ہے جبکہ گودام مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رہیں گی اور کسی بھی ذخیرہ اندوز کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔

https://dailypakistan.com.pk/24-Jan-2020/1083045?fbclid=IwAR0e3dGJLc09L
yeAB5sqcjj21amybcsrQnJwiGhDNwkdos_1TRPwgt7p9qY

لاہور (ویب ڈیسک) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک میٹرک پاس مالی کو گریڈ انیس کا ڈائریکٹر لگا دیا گیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہاو¿سنگ کو معاملہ کی انکوئری کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

چینل ذرائع کے مطابق 1989ءمیں میٹرک پاس مالی بھرتی ہونے والے جاوید حامد نے گریڈ 19 میں ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی ہیں۔ سابق حکومت نے اسے خوب نوازا جبکہ موجودہ حکومت نے بھی کچھ کم فائدہ نہیں دیا۔میٹرک پاس جاوید حامد کو ن لیگ کے دورحکومت میں ہی سکیل 9 دیا گیا جس کے بعد ترقی دے کر گریڈ 16 سے نواز دیا گیا۔ 2006ءمیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے سے ترقی دے کر گریڈ 17 دیا۔ گریڈ 17 کیلئے تعلیمی قابلیت بی ایس سی کو بھی نظر انداز کر دیا گیا۔

جاوید حامد کو 2007ءمیں ہی غیر قانونی طور پر گریڈ 18 میں ترقی دیدی گئی۔ سیاسی اثرورسوخ کے باعث جاوید حامد کو میرٹ اور قوانین کے برعکس گریڈ 19 دے دیا گیا۔اس وقت 26 ایم ایس سی پاس اور 40 بی اے پاس ملازمین میٹرک پاس جاوید حامد کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جاوید حامد ایسی جگہ ڈائریکٹر تعینات ہوا جہاں اعلیٰ حکومتی عہدیدار اور افسران کی رہائشگاہیں ہیں۔

جب بھی جاوید حامد کیخلاف کارروائی کی بات آئی تو اعلیٰ افسران کی رہائشگاہوں میں پام اور دیگر پودے پہنچا دئیے جاتے۔ چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہاو¿سنگ کو معاملہ کی مکمل انکوئری کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سیکرٹری ہاو¿سنگ کا بھی کہنا ہے کہ ترقیاں میرٹ پر نہیں ہوئیں، کارروائی کی جائے گی۔ ادھر ڈی جی پی ایچ اے مظفر سیال مانتے ہیں کہ جاوید حامد کو غیر قانونی ترقی دی گئی جبکہ وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان کا کہنا تھا کہ جاوید حامد ن لیگ دور میں بھرتی ہوا، تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔دوسری جانب جاوید حامد نے اپنی تعیناتی اور ترقیوں کو میرٹ پر قرار دیا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/22-Jan-2020/1082027
?fbclid=IwAR13CMQ_qOS7AT3yLSNJdW1D-G4Dls
sMz5oUJmEW6AdnlOkGb6Fs0i5wXM0



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/23012020/P8-Lhr-006.jpg

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے  کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مزید شواہدحاصل کرلئے ،شریف گروپ آف انڈسٹریز میں 300 سے زائد گھوسٹ ملازمین کے ہونے کاانکشاف ہوا،ملازمین کا انکشاف شریف گروپ آف انڈسٹریز کی فنانشل رپورٹس میں ہوا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کو ادائیگیاں ہوئیں لیکن وہ ہیں کہاں کسی کو علم نہیں ،سلمان شہباز،حمزہ شہباز کی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین ہونے کے شواہد ملے ہیں ،ذرائع کاکہناہے کہ سلمان شہبازشریف حمزہ شہباز کی بے نامی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین کی تعداد زیادہ ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/22-Jan-2020/1082030?fbclid=IwAR1SU41rG8aBg633M_QARtAqA
dJt460gUVTKedvvH9egPU-SVmINeHDWbNI

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس تیاری کے حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق شہباز شریف خاندان کی خواتین اورچند دیگر اراکین کی عدم پیشی کے باعث ضمنی ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔چیئرمین نیب نے ہدایت دے رکھی ہیں کہ اہم مقدمات کو فی الفورمنطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہبازسمیت کل 9 افراد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے اور منی لانڈرنگ کے ریفرنسز تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف خاندان کی بے نامی کمپنیوں، گڈ نیچر، یونی ٹاس اور وقار ٹریڈنگ کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔ شریف خاندان کی بے نامی کمپنیوں سے چار ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں اور دوران تفتیش خاندان تین ارب سے زائد کے اثاثوں سے متعلق مطمئن نہیں کر سکا۔

https://dailypakistan.com.pk/21-Jan-2020/10816
02?fbclid=IwAR0LgXEPfW3I6T
3aHWQPGci2580pj8OVXDJZJNsUlUuYuVmBGote5u_A4P0



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-01-22&edition=KCH&id=5009570_21908426



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/22012020/P1-LHR027.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/22012020/P8-Lhr-026.jpg





https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/21012020/P8-Lhr-039.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/21012020/P8-Lhr-023.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/21012020/P8-Lhr-003.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/19012020/p1-lhr008.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/17012020/p2-lhr-010.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/17012020/P1-Lhr-024.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/17012020/P8-Lhr-043.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/16012020/P1-LHR039.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/14012020/p1-lhr046.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/01/13012020/p9-isb-013.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/13012020/p1-lhr014.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/11012020/P8-Lhr-005.jpg

No comments:

Post a Comment