
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے کاشف چودھری کو نااہل قراردے دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دیا جاتا ہے۔
عدالت نے اس کیس پر فیصلہ محفوظ کررکھاتھا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ کاشف چودھری کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔ وہ چشتیاں کے حلقہ 241 سے ایم پی اے بنے تھے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے 241 کاشف محمود چوہدری کی نااہلی کا فیصلہ 5 نومبر کو محفوظ کیا تھاگزشتہ سماعت میں دونوں پارٹیوں کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں الخیر یونیورسٹی نے تصدیق کر دیا کہ کاشف چوہدری الخیر یونیورسٹی کا کبھی اسٹوڈنٹس نہیں رہا،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی استدعا کو درست قرار دیا تھا.
کاشف چوہدری نے بی بی اے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی جس پر درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف محمود کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی تھی، وکیل کے مطابق جعلی ڈگری کی بنیاد پر کاشف چوہدری نے 2018 کی الیکشن میں حصہ لیا تھابیان حلفی میں 2018 کے الیکشن میں 2013 کی الیکشن میں اپنی نااہلی کا ذکر نہیں کیا اور اصل حقائق چھپائے اور جھوٹا بیان حلفی داخل کیاکاشف چوہدری 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتا۔
https://dailypakistan.com.pk/31-Jan-2020/1086409?fbclid=IwAR0vl0w8rJZTFFyAxbkEovme
W81EOJbqu-4O0Zv09cTlBRWtlbGyTzzf9os
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ڈیوڈ روز اگر اپنے دفاع میں ہم سے ثبوت مانگیں گے تو میں ثبوت دے دوں گا ،ڈیوڈ روز کی خبر تو 20 فیصد ہے باقی کیسز تو یہاں پر سامنےآئے ہیں،ضمانت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کیس میں ملزم کی بریت ہوگئی ، لندن میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرنا بہت آسان ہوتا ہے ۔
نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،ترچھی ٹوپی پہن کر لندن میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرنا بہت آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کی خبر تو 20 فیصد ہے باقی کیسز تو یہاں پر سامنےآئے ہیں،شہباز شریف کے خلاف ہمارے پاس منی ٹریل موجود ہے،ثبوت آ چکے ہیں کہ کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے چوہدری شوگر ملز کو استعمال کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ روز اگر اپنے دفاع میں ہم سے ثبوت مانگیں گے تو میں اُنہیں ثبوت دے دوں گا ،ضمانت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کیس میں ملزم کی بریت ہوگئی ہے،شہباز شریف کو پتا نہیں کس نے مشورہ دیا کہ وہ لندن میں عدالت چلے جائیں،یہ لوگ اگر پاکستان میں ہوتے تو کیس چلنے میں مزید آسانی ہوتی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو پاکستان آنا چاہئے اگر وہ نہ آئے تو ہم لے کر آئیں گے ،نوازشریف باہر گئے ہیں تو اس کے پیچھے عدالت کا حکمنامہ موجود ہے،نواز شریف کی میڈیکل ٹیم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ شیئر کرنے سے کترا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی پر لگنے والے الزام سرا سر غلط ہیں ،میڈیا میں چلنے والی تمام خبریں بھی من گھڑت ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نےڈیوڈٖ روز کاچیلنج قبول کرتے ہوئے برطانوی صحافی اور معروف انگلش اخبار’’ڈیلی میل‘‘ کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے،برطانوی اخبار’’ڈیلی میل ‘‘اور ڈیوڈ روز کےخلاف لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کےبعد پریس کانفرس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نیازی کی ایما پر ڈیلی میل میں میرے خلاف من گھڑت سٹوری چلائی گئی، بےبنیادکہانی میں کوئی صداقت نہیں,اگر میرے خلاف لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت ہوتی یا کوئی شواہد موجود ہوتے تو یہ کورٹ میں لے جاتے، عمران نیازی کےچاپلوس شہزاد اکبر نے ان کی ہدایت پر من وعن عمل کیا, آج میں نے شہزاد اکبر کےاُن 18 سوالوں کے جواب دے دیئے ہیں جو دن رات وہ مجھ سے پوچھتے رہتے تھے, میں نے اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور حقائق کے سہارے لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے ،جہاں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔
https://dailypakistan.com.pk/30-Jan-2020/1086029?fbclid=IwAR2q5knJSzST2QDe0XnO3qkvqA
V_CyGT1V8yr0P8lFVfa32rGekG4wq4p30
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/31012020/p1-lhr038.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/31012020/p1-lhr023.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/31012020/p1-lhr021.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/31012020/p1-lhr014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/31012020/bp-lhe-055.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/31012020/bp-lhe-048.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/01/31012020/bp-isb-045.jpg
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چوہدری شوگر ملز کیسے بنی،کون سے ایئرپورٹ کا پیسہ شریف خاندان کے کاروبار پر لگا؟بڑا حکومتی دعویٰ سامنے آگیاہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ چوہدری شوگرملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے، اس میں کک بیکس اور کرپشن کی لمبی داستان ہے۔انہوں نے کہانیواسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹھیک سے 560ملین یعنی 56کروڑ روپے چوہدری شوگر ملز میں آئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاانہوں نے کہا15 ملین ڈالر قرض حاصل کرنے کیلئے شیڈرون جرسی نام سے آف شور کمپنی بنائی گئی۔ پھر اسی کمپنی کے ذریعے مشینری خریدنے کا دعویٰ کیاگیالیکن آف شورکمپنی سے لیاگیاقرض اور مشینری دونوںہی پاکستان نہیں آئے۔شیڈرون جرسی کا بھی وہی ایڈریس ہے جو پاناما پیپرز والی آف شور کمپنیوں کا ہے۔
شہزاد اکبرکے مطابق پنجاب کارپٹ نامی ایک کمپنی نے بھی شوھرگر ملز کیلئے قرض دیا۔ناصر عبداللہ لوتھاکے نام سے بھی چارملین ڈالر قرض لیاگیا۔عمیر شہریارکے نام پر تینتیس ، صدیقہ سید کے نام پر اٹھارہ ملین آئے۔ پاسپورٹ استعمال کرکے ٹی ٹی منگوائی گئیں۔شریف خاندان کی جانب سے قرض واپس نہیں کیا گیاجسیے ہی نواز شریف وزیراعظم بنے قرض معاف ہوگیا۔
انہوں نے کہا اس کرپشن میں مریم نواز کا اہم کردار ہے جو کہتی ہیں انہیں کچھ نہیں پتہ ان کے دادا سے پوچھیں۔شریف خاندان نے کبھی کسی تحقیقاتی ادارے کو دستاویزات نہیں دیں۔شہزاد اکبر کے مطابق نوازشریف نے مل لگائی تو اثاثے تیرہ لاکھ ظاہر کئے گئے ۔اب شوگر ملز کے اثاثے ساڑھے چھ ارب ہیں۔ماضی میں رجحان رہا کہ ڈٹ کر پیسے کماو۔
https://dailypakistan.com.pk/30-Jan-2020/1085985?fbclid=IwAR2kJoZoNcoHf16sEFF937xeXuc
r8ZZVW13hAfpuudi9b0mSEczE3yj6vpE
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق سینئر بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو ضمانت دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے نیب کے عائد کردہ چاروں الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق جسٹس محمدطارق عباسی اور جسٹس چوہدری مشتاق احمد پر مشتمل بینچ نے اپنے تفصیلی حکم نامے میں کہاکہ فواد حسن فواد کے خلاف ناجائز اثاثوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے جائیداد کی قیمت 50 کروڑ روپے بتائی لیکن ریفرنس میں مالیت 7کروڑ 85 لاکھ روپے نکلی، یہ بتایاگیا کہ فواد حسن فواد کی اہلیہ رباب حسن، بھائی وقار حسن اور سالی انجم حسن فہمیدہ یعقوب جو کنسٹرکشن (ایف وائی سی) کمپنی کے مالکان ہیں ان کی ملکیت ”دی مال“ راولپنڈی کی مالیت 5 ارب روپے ہے۔
فواد حسن فواد کا ایف وائی سی سے کوئی گٹھ جوڑ ثابت نہیں، فواد حسن فواد اور اہل خانہ پر 14بینک اکاو¿نٹس کا الزام عائد کیاگیا لیکن ریفرنس اس حوالے سے خاموش ہے۔
فیصلے میں کہاگیا کہ فواد حسن فواد کے رشتہ دار ایف وائی سی اور اسپرنٹ سروسز کے ڈائریکٹرز اورشیئر ہولڈرز ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اثاثے فواد حسن فواد نہیں بلکہ اپنے ذرائع سے بنائے، نیب اپنے الزام کے حق میں کوئی ثبوت دینے میں ناکام رہا۔
ججز کے مطابق ایک طرف تو حقائق اورحالات یہ ہیں تو دوسری جانب فوادحسن فواد کو کیس میں کسی پیش رفت کے بغیر 19ماہ قید بھگتنا پڑی۔
حتیٰ کہ فواد حسن فواد اور شریک ملزم پر فرد جرم بھی عائد نہیں ہوئی، انہیں غیر معینہ مدت تک قید نہیں رکھا جاسکتا۔
https://dailypakistan.com.pk/30-Jan-2020/1085949?fbclid=IwAR0P3vE7ABNIqaAICzp_ce-tpgP8hBs_jDWreBEDbHkCpqQnA5__S6vMk_8

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/30012020/p1-lhr018.jpg
.jpg)
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/01/29012020/P1-ISB-1-(17).jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/01/29012020/P8-ISB-066.jpg

No comments:
Post a Comment