
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے بھارت کے کرتار پور پر حملے کے منصوبے کا بھانڈا پھوڑ کر دشمن کی بڑی چال ناکام بنا دی ۔بھارتی خفیہ ایجنسی را افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ذریعے سکھوں کے مقدس مقام پر حملے کا منصوبہ بنا رہی تھی ۔پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے این ڈی ایس اور را کے گھناو¿نے عزائم کا سراغ لگا لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کے مذہبی پیشوا باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح کیا۔پاکستان کی تحصیل شکر گڑھ میں واقع کرتار پور وہ جگہ ہے جہاں سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گرو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے۔
https://dailypakistan.com.pk/29-Jan-2020/108553
5?fbclid=IwAR3NeMDG70gSJPd3XE_6DTLj
B8jl_SxdA1gzevc_zxMvkW34u7KliJ7wiKY
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں دہشت گردی کا جن آخرکار بوتل میں بند ہوگیا۔پاکستان کی مسلح افواج ، پولیس اور عوام نے ملکر دہشت گردوں کا ایسا قلع قمع کیاکہ آج اقوام عالم بھی اس کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس کے مطابق 2009سے2019تک پاکستان میں دہشت گردی میں 85فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق 2009میں پاکستان میں کل 2ہزار دہشت گرد حملے ہوئے جبکہ 2019میں یہ تعداد 250رہ گئی جس میں نقصان کی شرح ماضی کی نسبت کم رہی۔
گزشتہ ایک دہائی میں پاکستان میں شدت پسند گروہوں کی بڑی تعدا د موجود تھی جو بم دھماکوں ، خود کش حملوں اور فائرنگ سے حکومت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے تھے جبکہ کچھ ایسی تنظیمیں بھی تھیں جو افغانستان میں امریکی فوج کےخلاف لڑنے والی تنظیموں کی معاونت کرتی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے اوائل میں پاکستان نے 66تنظیموں پر مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے پابندی لگائی ان میں سے کئی تنظیموں کو دہشت گرد جبکہ دیگر کو ان کی معاونت کرنے والا قرار دیا گیا۔اس دوران کل سات ہزار چھ سو افراد کیخلاف بھی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر عدالت نے ایک مسیحی خاتون کی رہائی کیخلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے درجنوں افراد کو 55سال تک قید کی مجموعی سزاسنائی۔گزشتہ ماہ پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کا ایک سیف ہاوس سیل پکڑلیا۔
جو کراچی سے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں منتقل ہوا تھا۔اس سیل سے ہتھیاروں کے ساتھ نفرت انگیز لٹریچر اور دیگر پراپیگنڈا مواد بھی برآمدکیاگیا۔پولیس کے مطابق سیل سے گرفتار پانچ افراد سے جدید ہتھیار،خود کش جیکیٹس، پرنٹنگ مشین اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
اے پی نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی پر قابو پانے کی کوششوں کو عالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے تاہم وہ دہشت گردی کی مالی معاونت کے حوالے سے تحفظات کا اظہارکرتی ہے، اس حوالے سے فروری میں ایف اے ٹی ایف کااجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں فیصلہ کیاجائے گا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکالا جائے یا پھر ایران اور شمالی کوریا کے ساتھ بلیک لسٹ میں شامل کیاجائے۔
حال ہی میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق اس بار پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اجلاس سے امید افزا خبرملنے کی توقع ہے ، پاکستان کا قریبی اتحادی چین اور امریکا اس بار پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے حوالے سے مثبت اشارے دے چکے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/30-Jan-2020/1085996?fbclid=IwAR21CCjKzNwEKjv7zYdrPKW
qBkn3E6aoe6smWJQbc-vgx6jLa4pFLrR8orE

No comments:
Post a Comment