نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی اداروں نے بھارت کو رہنے کیلئے بدترین خطرناک ملک قراردےدیاجبکہ پاکستان کا2020 میں سیاحت کیلئے پسندیدہ ترین ممالک میں پہلا نمبرہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دی سپیکٹیٹرانڈیکس نے دنیاکے خطرناک ترین مقامات کی فہرست جاری کردی،فہرست میں دنیاکے خطرناک ترین ممالک میں بھارت پانچویں نمبرپرہے،بھارت سکونت کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ممالک میں شامل ہے۔
دی سپیکٹیٹرانڈیکس کے مطابق خطرناک ترین ممالک میں برازیل پہلے،جنوبی افریقہ دوسرے اورنائیجیریاتیسرے ،ارجنٹیناچوتھے،بھارت پانچویں،پیروچھٹے،کینیا ساتویں، یوکرائن آٹھویں اورترکی دسویں نمبرپرہے۔20ممالک کی فہرست میں برطانیہ کا12واں اورامریکہ کا16واں نمبرہے۔
دی سپیکٹیٹرانڈیکس نے انسانی حقوق اورعام آدمی کے استحصال کو انڈیکس کا حصہ بنایاہے،بچوں اورخواتین سے زیادتی کے واقعات کو بھی انڈیکس میں شامل کیاگیا ہے،شہریوں کے حقوق غصب کرنا،آزادی اظہار پر پابندی اوربنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی شامل انڈیکس میں شامل ہیں۔بھارتی حکومت کامقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قانون نافذ کرکے بدترین لاک ڈاﺅن جاری ہے،بھارت کا متنازعہ شہریت قانون، ہندوتواکی ترویج اوراقلیتوں کے حقوق غصب کرنے کا باعث ہے،دی سپیکٹیٹرانڈیکس میں انسانی اقدار کیخلاف معاشرتی برائیوں پر مبنی تمام نکات کو شامل کیاگیا ہے
یاد رہے کہ عالمی اداروں کی رپورٹ میں پاکستان کا2020 میں سیاحت کیلئے پسندیدہ ترین ممالک میں پہلا نمبرہے۔
https://dailypakistan.com.pk/19-Jan-2020/1080594?fbclid=IwAR2AbrqnWqYBxa86Vrc9w
c8d71BwYjPLVmyfqs47yDVBJE460ngI9aqME-k
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو معصوم کشمیریوں کے بہیمانہ قتل عام پر بیان جاری کرتے ہوئے خبر دار کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی لکیرکے اس پار نہتے شہریوں پر مقبوضہ بھارتی افواج کے شدت پکڑتے اور معمول بنتےحملوں کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل عسکری مبصر مشن (UNMOGIP) کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کیلئے بھارت سے اصرار کرے۔ہمیں ہندوستان کی جانب سے ایک خودساختہ/جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ میں ہندوستان کیساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ دراز کرتا ہے تو پاکستان کیلئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔
یہاںیہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل مہاتیر محمد نے ”پاکتن ہڑپن“کے عنوان سے بلاگ تحریر کیاجس میں انھوں نے ان حالات کی عکاسی کی جب پاکتن ہڑپن کولیشن نے چیلنجوں کا سامنا کیا اور حکومت تشکیل دی،حیر ت انگیز طور پر ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے ملکی معیشت، صنعت، گورننس اور سیکیورٹی کی کھینچی گئی تصویر اور وزیر اعظم عمران خان کو ورثے میں ملی حکومت میں انتہائی مماثلت پائی جاتی ہے۔اپنے ایک بلاگ میں انھوں نے لکھا کہ جب بھی کوئی نئی سیاسی جماعت برسراقتدار آ کر حکومت سنبھال لیتی ہے تو یہ ایک معجزہ ہی ہوگااگر وہ راتوں رات اپنے تمام منصوبوں اور وعدوں کو عملی جامہ پہنا دے۔
مہاتری محمد کے بلاگ پر رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مسلم دنیا کے تجربہ کار سیاستدانوں کو بھی انہی مسائل کاسامنا ہے جو میری حکومت کو ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ پول مافیا جس نے ملائیشیا کو دیوالیہ ،مقروض اور ریاستی اداروں کو تباہ کردیا،ملائیشین وزیراعظم بھی پول مافیا جیسی مشکلات کا مقابلہ کررہے ہیں۔وزیراعظم کاکہنا ہے کہ مہاتیر محمد اور مجھے ایک طرح کے مسائل کا سامنا ہے،لائیشین وزیراعظم مسلم امہ کے سب سے زیادہ تجربہ کار اورمدبر سیاستدان ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/19-Jan-2020/1080595?fbclid=IwAR2BnRFNridWYPnu8WcrDx
kMBpNEupQWhEieSF3_p78C1Aodb9tKOWzD1wI

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-01-19&edition=KCH&id=5005542_40682398

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-01-19&edition=KCH&id=5005543_92652062

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/19012020/p1-lhr025.jpg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107112727&Issue=NP_PEW&Date=20200119
وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھی متنازع شہریت ترمیمی قانون پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کو متنازع شہریت قانون پر اندورن ملک کیساتھ کیساتھ عالمی سطح پر بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی اس قانون پر خاموشی توڑ دی ہے۔
بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ اس قانون سے شہریوں بالخصوص تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آخر اس لاحاصل قانون کی کیا ضرورت پیش آگئی تھی۔
یہ خبر پڑھیں : بھارتی ریاست پنجاب کی اسمبلی میں بھی شہریت ترمیمی قانون کیخلاف قرارداد منظور
وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مزید کہا کہ گو یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، اس قانون سے بیرون ملک سے بھارت جانے والوں کے ساتھ بھارت کے اندر بھی اقلیتوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ مودی حکومت کو اس اہم معاملے پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی ریاست کیرالہ نے متنازع شہریت قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
واضح رہے کہ متنازع شہریت ترمیمی قانون پر بنگلادیش کے 3 وفاقی وزراء نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا تھا اور اب پہلی بار وزیراعظم شیخ حسینہ نے براہ راست اس قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
https://www.express.pk/story/1958470/10/

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/19012020/p3-lhe005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/18012020/P1-LHR028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/18012020/P1-LHR026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/18012020/P1-LHR003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/18012020/P1-LHR040.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/18012020/P3-Lhr-003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/18012020/P3-Lhr-016.jpg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107108319&Issue=NP_PEW&Date=20200118
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے ، اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق مسئلہ کشمیر کاحل ہونا چاہئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے سوالوں پر چینی وزارت کے ترجمان جانب سے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ تنازع جموں وکشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہئے ۔
ترجمان نے کہا کہ چین سلامتی کونسل کی قرارد ادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے ، سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں تنازع کشمیر کا مفصل جائزہ لیا گیا ہے اور سلامتی کونسل ارکان کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/17-Jan-2020/1079704?fbclid=IwAR2R_WEvIpBAG99dODTY
WQYtnjLHGComWN2ERuEot0u
VNQeNw-w8BHkk4V0

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/01/17012020/P01-ISB-005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/01/17012020/P01-ISB-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/17012020/P8-Lhr-042.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/17012020/P1-Lhr-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/17012020/P1-Lhr-011.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/17012020/P1-Lhr-025.jpg

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-01-17&edition=KCH&id=5003008_62885745
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی۔پانچ ماہ میں دوسری بار مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس ہوا جس میں اراکین کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریف کیاگیا۔یہ اجلاس پاکستان کی درخواست اور چین کی حمایت پر بلایا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’پانچ ماہ میں دوسری بار مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس ہوا جس میں اراکین کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریف کیاگیا۔یہ اجلاس پاکستان کی درخواست اور چین کی حمایت پر بلایا گیاہے۔‘
شاہ محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیربین الاقوامی سطح پر ایک متنازع معاملہ ہے اور گزشتہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈا پر ہے، آج ہونے والی ملاقاتوں اور گفتگو میں ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کو ایکک متنازع معاملہ قرار دیتے ہوئے اس کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر غور کیاگیا۔
انہوں نے کہا یو این جنرل سیکرٹری اور دیگر رہنماوں سے ملاقات کے دوران انہیں مقبوضہ وادی میں جاری انسانی بحران اور پانچ اگست سے عائد بدترین کرفیو سے بریف کیاگیا۔
شاہ محمود قریشی کایہ دورہ انتہائی مصروف رہے گا جس میں ان کی نمایاں عالمی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں بھی جاری رہیں گی۔
مسئلہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کابند کمرہ اجلاس ہوا، مقبوضہ وادی کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی پابندیوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مبصرین نے اجلاس کو بریفنگ دی۔
سلامتی کونسل کابند کمرہ اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی رات ساڑھے نو بجے شروع ہوا، جو اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا،فوجی مبصرین کی جانب سے بریفنگ کے بعد کونسل کے ممبران کے درمیان صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، کونسل کے تمام 15 ممبران نے بحث میں حصہ لیا۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کی نفی کر دی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔
اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب زینگ جن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی میٹنگ ہوئی، جس میں مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین بڑھتی کشیدگی کے حوالے سے دنیا کو خبردار کیا اور کہا کہ اجلاس سے کشمیر پر مذاکرات کیلئے دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی راہ ہموار ہوگی، کشمیر ہمیشہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے، چین کا کشمیر کے معاملے پر موقف بالکل واضح ہے۔ وادی کی صورتحال پر تشویش ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم بھی موجود تھے، ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا، اس سلسلے میں انھیں دورہ ایران اور سعودی عرب سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں، وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جب کہ انتونیو گوتریس نے قیام امن کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
https://dailypakistan.com.pk/16-Jan-2020/1079166?fbclid=IwAR0XXr15wbiPg67PTWmIqui
GAh5RF6wS2KkphT-nXCyJXU1CogNAFpCl8mo

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/16012020/P1-LHR045.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/16012020/P1-LHR009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/16012020/P1-LHR023.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/16012020/P3-Lhr-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/01/16012020/fp-isb001.jpg
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوکرائنی طیارے کی غلطی سے تباہی کیخلاف ایران میں آج پانچویں روز بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روز بروز مظاہرین کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہاہے۔مظاہروں میں شدت لانے کیلئے سوشل میڈیا کو استعمال کیاجارہاہے ۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر ملک بھرمیں لوگوں کو گھروں سے نکلنے اور حکومت مخالف احتجاج کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔لوگ حکومت کو کرپٹ اورچور قرار دے رہے ہیں۔مظاہروں کی قیادت مختلف یونیورسٹیوں کے طالبعلم کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مظاہرے ہفتے کواس وقت پھوٹنا شروع ہوئے تھے جب ایرانی حکومت نے سرکاری سطح پر اعتراف کیا کہ اس نے غلطی سے یوکرائن کا طیارہ مارگرایا ہے جس میں موجود تمام 176افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکومت نے طیارے کی تباہی کی وجہ بننے والے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے انہیں گرفتار بھی کیا ہے جبکہ مظاہروں کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ، ربڑ کی گولیاں چلائے جانے کے علاوہ کئی مقامات پر فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/15-Jan-2020/1078679?fbclid=IwAR0yUNfKNt24tYiOxva6qyap64o
MLoRpGn07UOR1VoRLLMT4LtuNKeNUxsE


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107101799&Issue=NP_PEW&Date=20200115

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/01/15012020/P8-ISB-004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/15012020/P8-Lhr-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/15012020/P3-Lhr-004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/15012020/P3-Lhr-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/15012020/p1-lhr050.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/15012020/p1-lhr007.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/15012020/p1-lhr006.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/15012020/p1-lhr014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/15012020/p1-lhr015.jpg

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-01-15&edition=KCH&id=4998378_55437340

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107098648&Issue=NP_PEW&Date=20200114

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/14012020/p1-lhr039.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/14012020/P3-Lhr-004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/14012020/P8-Lhr-024.jpg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107098679&Issue=NP_PEW&Date=20200114


No comments:
Post a Comment