کورونا وائرس دراصل کیا ہے اور آپ اس سے محفوظ کیسے رہ سکتے ہیں ؟ جانئے وہ باتیں جو آپ کی زندگی بچا سکتی ہیں - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 28 January 2020

کورونا وائرس دراصل کیا ہے اور آپ اس سے محفوظ کیسے رہ سکتے ہیں ؟ جانئے وہ باتیں جو آپ کی زندگی بچا سکتی ہیں




بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے باعث اب تک 1ہزار سے زائد لوگ ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور 41کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ یہ وائرس چین سے نکل کر امریکہ، جاپان، تھائی لینڈ اور تائیوان سمیت 11ممالک تک پھیل چکا ہے۔ یہ وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا اور متاثرین کی اکثریت کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے چنانچہ امریکہ سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ووہان اور گردونواح کے دیگر شہروں میں نہ جانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور دیگر طبی تنظیموں کی طرف سے اس وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بھی بتائی جا رہی ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ماضی میں پھیلنے والی وباﺅں سارس (SARS)اور مرس (MERS)سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ انہی جتنا خطرناک بھی ہے۔ یہ سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ متاثرہ شخص کے سانس، کھانسی وغیرہ سے یہ وائرس فضاءمیں پہنچتا ہے اور پھر اس فضاءمیں سانس لینے والے دیگر لوگوں میں داخل ہو جاتا ہے۔یہ وائرس چونکہ بالکل نیا ہے لہٰذا اس کے متعلق زیادہ معلومات فی الوقت دستیاب نہیں اور سائنسدان اس پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

ماہرین نے اس وائرس سے بچنے کی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ ”اگر آپ ووہان یادیگر کسی ایسی جگہ پر ہیں جہاں یہ وائرس موجود ہے تو آپ کو چاہیے کہ وہاں ہیوی ڈیوٹی ماسک پہنچیں تاکہ سانس کے ذریعے یہ وائرس آپ کے جسم میں داخل نہ ہو۔ باہر نکلیں تو ہاتھوں پر ہمہ وقت دستانے پہنے رکھیں اور اپنے پاس ٹشو پیپر رکھیں۔ ہوٹل یا کسی بھی دوسری جگہ پر تولیے یا اس نوع کی دیگرچیزیں ہر گز استعمال نہ کریں۔بار بار اچھے صابن سے ہاتھ دھونا اس وائرس سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ ہے۔“ طبی ماہر ڈاکٹر ایملر کا کہنا تھا کہ اس وائرس کے شکار لوگوں سے جتنا ممکن ہو سکے دور رہیں کیونکہ اسی صورت آپ اس وائرس سے حتمی طور پر محفوظ رہ پائیں گے۔

https://dailypakistan.com.pk/25-Jan-2020/1083521
?fbclid=IwAR2L0ecVuRpBmhzi42tIHAxn
8PSRzzWUvjR6J0gvrAKFzmGn6yDB_EStBMM

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس اس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اب چینی وزیرصحت نے اس وائرس کے متعلق مزید خوفناک انکشاف کر دیا ہے۔ بزنس انسائیڈر کے مطابق وزیرصحت ما ژیاﺅوی نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس جب کسی شخص کو لاحق ہوتا ہے تو ایک سے 14دن کے اندر اس میں وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہے۔

ژیاﺅ وی کا کہنا تھا کہ اس میں سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ کسی متاثرہ شخص میں اس وائرس کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی یہ وائرس اس شخص سے دیگر لوگوں میں منتقل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس پہلے شخص کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ وائرس کا شکار ہو چکا ہے مگر وہ آگے دوسرے لوگوں کو اس کا شکار بنا رہا ہوتا ہے۔ چینی وزیر کا کہنا تھا کہ ”مجھے خدشہ ہے کہ کچھ وقت تک اس وائرس کا پھیلاﺅ جاری رہے گا اور اس کے متاثرین کی تعداد بڑھتی چلی جائے گی۔“

واضح رہے کہ چین میں اب تک یہ وائرس 2ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کر چکا ہے اور 56افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ یہ اس تیزی سے پھیل رہا ہے کہ چند ہفتوں میں یہ چین سے دیگر 12ممالک تک پہنچ چکا ہے جن میں تھائی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، ویت نام، سنگاپور، نیپال، فرانس، آسٹریلیا، ملائیشیا، کینیڈا اور امریکہ شامل ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Jan-2020/1084473?fbclid=IwAR3523EFp-OLQkJFcoWQvRs6kHbJYzZaBt1WMiI
rbphqDerJEAw3RWnBUgU

No comments:

Post a Comment