پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا ، کیا شاندار کارنامہ سرانجام دیا اور آگے کیا کرنا چاہتے ہیں ؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Sunday, 15 December 2019

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا ، کیا شاندار کارنامہ سرانجام دیا اور آگے کیا کرنا چاہتے ہیں ؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی




کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی ہے اور اس فتح کو پاک فوج کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید فائٹس جیت کر ملک کیلئے پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر عثمان عثمان وزیر کی فائٹ ورلڈ چیمپین مینی پاکیو کی پروموشن کے زیر اہتمام منیلا میں کھیلی گئی جس میں انہوں نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینکنگ باکسر کو شکست دے کر اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی ہے اور اس کیساتھ ہی پروفیشنل کیرئیر کی تیسری انٹرنیشنل فائٹ جیت کر ہیٹرک بھی مکمل کر لی ہے۔

عثمان وزیر نے فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں اور اپنی فتح پاک فوج کے شہیدوں کے نام کرتا ہوں جبکہ ملک کی دفاع و سالمیت کیلئے پاک فوج کی خدمات کو سیلوٹ کرتا ہوں، بہت جلد اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کروں گا۔

https://dailypakistan.com.pk/14-Dec-2019/1063701?fbclid=IwAR38ak5nWYklN-GohBXTrExBITcoFrP90ifFuqhKsB2vfDUcEmV5bk4vtIA

No comments:

Post a Comment