Iqrar Ul Hassan معروف اینکر اقرار الحسن پر پروگرام کی شوٹنگ کے دوران حملہ - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 15 October 2019

Iqrar Ul Hassan معروف اینکر اقرار الحسن پر پروگرام کی شوٹنگ کے دوران حملہ




ٹھٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرون سندھ میں ایک پروگرام کی شوٹنگ کے دوران معروف اینکر پرسن اقرار الحسن پر حملہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز پر سرِ عام کے نام سے پروگرام کرنے والے اینکر پرسن اقرار الحسن اندرون سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے علاقے گجو میں منشیات فروشوں کے خلاف سٹنگ آپریشن کر رہے تھے کہ اسی دوران منشیات فروشوں نے ان پر حملہ کردیا۔ اقرار الحسن کا سٹنگ آپریشن کچی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف تھا۔



مسلح ملزمان نے اینکر پرسن اور ان کی ٹیم پر حملہ کرکے انہیں ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔



حملے میں سید اقرار الحسن اور ان کے کیمرہ مین زخمی ہوگئے۔ ملزمان نے ٹیم کے پاس موجود کیمرے بھی توڑ دیے۔



اینکر پرسن کی پہلی بیوی قراة العین اقرار کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی طبیعت اب ٹھیک ہے اور وہ بالکل محفوظ ہیں اور ایسا پاکستانیوں کی دعاﺅں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/14-Oct-2019/1034333?fbclid=IwAR04UOBTuwgWSPg5M5jMjyvjChxxlXIk2Nx41SQDrHG5Tv5ICUIODAHmoqg

No comments:

Post a Comment