نیب نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع کر دی - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Friday, 18 October 2019

نیب نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع کر دی






https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2019-10-18&edition=KCH&id=4852971_94253108

کراچی(ویب ڈیسک) نیب نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع کردی۔کراچی کی احتساب عدالت میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔نیب نے بابر غوری کیخلاف اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خاکے آویزاں کرنے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور جائیداد کی ضبطی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے، سندھ میں موجود جائیداد کی تفصیل کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے، لیکن پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، تفصیلات موصول ہونے کےلئے وقت دیا جائے۔عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ اس ریفرنس میں ایم پی اے جاویدحنیف اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں جبکہ بابر غوری مفرور ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/17-Oct-2019/1035716?fbclid=IwAR06WI9SJe-FH0r_FIR2619OoW-P6I7xvuNuNHpNst9uOLATnYEV9Z65T5o

No comments:

Post a Comment