
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2019-10-21&edition=KCH&id=4857650_84768054
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کانگریسی رہنما اکھلیش سنگھ نے بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کا پول کھولتے ہوئے بھارتی آرمی چیف اورمودی کوجھوٹا قرار دیدیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق کانگریس پارٹی نے بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کا پول کھول دیاہے ۔ کانگریسی رہنما اکھلیش سنگھ نے بھارتی آرمی چیف اور مودی سرکار کوجھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سیاست اب سرجیکل سٹرائیک پر ہی چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوتاہے مودی سرجیکل سٹرائیک کاڈرامہ کرتاہے ، ایسی باتیں دوسرے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کی جاتی ہیں۔اکھلیش سنگھ کاکہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کے بھارتی فوج نے حملہ کیاہے یا نہیں، کل ہریانہ اورمہاراشٹر میں الیکشن ہورہا ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/20-Oct-2019/1037197?fbclid=IwAR3ZEZVMjh9yht4hgIBEsiXO8t1OUDfJHQEGmcePlmUqsz0vvNER03PtVK4
No comments:
Post a Comment