صدر مملکت عارف علوی جاپان میں ’چھا ‘ گئے ، سادگی کے چرچے - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 22 October 2019

صدر مملکت عارف علوی جاپان میں ’چھا ‘ گئے ، سادگی کے چرچے




ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سادگی کے چرچے جاپان پہنچ گئے ۔عارف علوی عام کمرشل فلائٹ سے جاپان پہنچے اوروی آئی پی لاونج میں جانے سے گریز کیا اور عام لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔جاپانی وزیر اعظم نے بھی سو سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت کی موجودگی کے باوجود صدر مملکت سے خصوصی ملاقات کے لیے وقت دے کر دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔صدر مملکت کے حوالے سے جاپان کے اعلیٰ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی صدر کی سادگی نے جاپانی حکومت اور عوام کو بہت متاثر کیا ہے، پاکستانی صدر عام کمرشل فلائٹ سے سفر کرتے ہیں، وی آئی پی لاونج میں جانے سے گریز کرتے ہیں، عام لوگوں کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں، یہ پاکستانی عوام کے لیے رول ماڈل لیڈر ہیں۔

جاپانی وزیراعظم بدھ کو عارف علوی سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور ہر گفتگو ہوگی۔یہ ملاقات پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات کا مظہر ہوگی جبکہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی جاپانی وزیر اعظم کی جانب سے جاپان کے نئے شہنشاہ کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/21-Oct-2019/1037697?fbclid=IwAR3ZGxIh_wXPezYaEiTvl1zN2kwGaRsAtZRKMJIqJCeAh0UuJVKX3z6Gie0

No comments:

Post a Comment