
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2019/10/19102019/P6-Lhr-005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2019/10/19102019/bp-lhe-058.jpg

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1106847093&Issue=NP_PEW&Date=20191019

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1106847095&Issue=NP_PEW&Date=20191019

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1106849760&Issue=NP_PEW&Date=20191019
کراچی(صباح نیوز) پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 74 کروڑ ڈالر کم ہوا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 4 ارب 28 کروڑ ڈالر تھا جب کہ درآمدات میں نمایاں کمی سے تجارتی خسارہ بھی کم ہوگیا۔
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لانے لگی ہیں، سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پہلی سہہ ماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 74 کروڑ ڈالر کم ہوگیا اور جولائی تا ستمبر جاری کھاتے کا خسارہ ایک ارب 54 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا، جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ خسارہ 4 ارب 28 کروڑ ڈالر تھا۔اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں بہتری اور درآمدات میں نمایاں کمی سے تجارتی خسارہ بھی کم ہوگیا اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 3 ارب 38 کروڑ ڈالر کم ہوگیا، جولائی تا ستمبر تجارتی خسارے کی مالیت 4 ارب 99 کروڑ ڈالر رہی جب کہ گزشتہ مالی سال میں 8 ارب 38 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درپیش جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے 5.5 فیصد کے مساوی تھا، جب کہ رواں مالی سال یہ تناسب کم ہوکر 2.2 فیصد کی سطح پر آگیا، پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ 64 فیصد کم رہا۔اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر کے مہینے کا خسارہ بھی کم رہا، ستمبر میں جاری کھاتے کو26کروڑ ڈالر خسارہ درپیش رہا، جب کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں جاری کھاتے کو 61 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/18-Oct-2019/1036284?fbclid=IwAR1y0fTSPejD4m5MPK-PvyPbSr_iGSVivYm3bAqYz3cMlU0n9JAZCtLKJZk
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار ی میں 194 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے ملک معاشی صورتحال پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار ی میں 194فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے ، ایک سال میں معاشی صورتحال میں تبدیلی معاشی ٹیم کی کامیابی ہے ۔
وزیر اعظم نے زرمبادلہ اوربرآمدات میں اضافہ کے اعداد وشمارٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت کی معاشی کامیابیوں پراطمینان کااظہا رکیا ۔
https://dailypakistan.com.pk/19-Oct-2019/1036312?fbclid=IwAR2yyQd6jMeE9YPOXO9N4j99iPuVnBLE06jGd4Tr5m3bELS33WQyDwLNQeg


No comments:
Post a Comment