میری حقیقی زندگی ڈراموں سے بالکل مختلف ہے: عائزہ خان - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Thursday 18 January 2024

میری حقیقی زندگی ڈراموں سے بالکل مختلف ہے: عائزہ خان

عائزہ خان
معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ میری حقیقی زندگی ڈراموں سے بالکل مختلف ہے۔

لندن میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈراموں میں کیےگئے منفی اور بے وفا عورت کے کردار اسکرین تک ہی ہوتے ہیں۔ اگرحقیقی زندگی میں یہ سب کرنا شروع کردوں تو گھر سے نکال دیا جائے گا۔

عائزہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بطور اداکارہ کوشش کرتی ہوں کہ جو کردار بھی ادا کروں وہ اچھے طریقے سے اور اس طرح ادا کروں کہ دیکھنے والوں کو حقیقی لگے۔ میرے شوہر کا تعلق بھی شو بزنس سے ہے اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ جو بھی منفی کردار میں ادا کرتی ہوں حقیقی زندگی میں میری شخصیت ویسی نہیں ہے۔

عائزہ خان نے ہٹ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں ایسی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے شوہر کو چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔ ڈرامے میں عائزہ خان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/WmX7xI0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment