معروف اداکارہ کے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ، مداح پریشان - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Tuesday, 16 January 2024

معروف اداکارہ کے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ، مداح پریشان

941bdc3fa878246fc608306ee39fdefc_M
اداکارہ فاطمہ آفندی کے گھر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

فاطمہ آفندی کے شوہر اداکار کنور ارسلان کا آگ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شئیر کی۔ اداکار کنور ارسلان نے آگ سے متاثر گھر کے حصے کی صفائی کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ہمارے گھر آگ لگ گئی تھی۔ تمام اہل خانہ محفوظ اور خیریت سے ہیں ۔مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

اداکار نے آگ لگنے کی وجہ اور مزید تفصیل نہیں بتائی۔ پوسٹ سامنے آنے کے بعد فاطمہ آفندی اور ارسلان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سلامتی کی دعائیں دیں۔

گزشتہ برس اداکار منیب بٹ اوراداکارہ ایمن خان کے گھر میں سیوریج کا دھماکا بھی ہوا تھا اور اس پر بھی اداکاروں کے مداح پریشان ہو گئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/8BJvs4i
via IFTTT

No comments:

Post a Comment