پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا: ترجمان دفتر خارجہ - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Thursday, 11 January 2024

پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا: ترجمان دفتر خارجہ

0b3955516fba647ce7cda9366deb7183_M
دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے ڈائیلاگ میں دلچسپی نہیں رکھتا، پاکستان کے اندر کالعدم ٹی ٹی پی نے دہشتگردی کے کئی حملے کیے، ہماری ڈیمانڈ وہی ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف افغان عبوری حکومت ایکشن لے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی میں یقین رکھتا ہے، امید ہے ڈائیلاگ کے ذریعے خطے میں امن و استحکام آئے گا، افغان وزیر کامرس کے دورے کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

’بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار کررہا ہے‘

انہوں نے کہا کہ 70 سال سے بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار کررہا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جلد عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی، کانفرنس میں 70 سے زائد وفود نے شرکت کی، نگراں وزیرِ خارجہ نے مستقبل کے وبائی امراض کے خلاف عالمی شراکت داری پر روشنی ڈالی۔

امریکا کی خصوصی تشویش والے ممالک میں شمولیت پر تحفظات

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا کی خصوصی تشویش والے ممالک میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ایران میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے، بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی کتاب نہیں پڑھی، اجے بساریہ کے بیان سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔

’پلوامہ کا ڈرامہ سیاسی گیم کیلئے کیا گیا تھا‘

ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ کا ڈرامہ سیاسی گیم کے لیے کیا گیا تھا، ایک پروفیشنل سفارتکار کی جانب سے ایسا بیان حیران کن ہے، یہ بھارت کی فسطائی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی صحافیوں کو بھارت کی جانب سے ویزا نہیں دیا گیا تھا، بھارت کو خاص مواقع پر ویزا دینے سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بالاکوٹ بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مار گرائے تھے، بھارت عالمی سطح پر جو اہم ذمے داری چاہتا ہے اس کے لیے وہ بالکل تیار نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاراچنار فائرنگ اور مولانا مسعود عثمانی قتل کے واقعات کا وزارت داخلہ بہتر بتاسکتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/IVdEXTH
via IFTTT

No comments:

Post a Comment